ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
کو خاص طور پر عطا کی گئی تھی ـ پھر ان کے عاقل کامل ہونے کے متعلق قصہ بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شاہ ہرقل کی طرف ایلچی بھیجا تھا اس نے ایلچی سے کہا اپنے خلیفہ کی صحیح تعریف کرو ـ ایلچی نے غضب کا جواب دیا کہا لا یخدع ولا یخدع (1) ہرقل نے کہا اسی سے خلیفہ کے دین اور عقل دونوں کا پتہ چلتا ہے ـ اول جملہ سے دین کا اور دوسرے سے عقل کا اور جس میں دین اور عقل دونوں کامل ہوں ایسے شخص پر کوئی غالب نہیں آ سکتا ـ بیعت کا حکم : (31) فرمایا مجھ کو تو بیعت کے بارہ میں یہ شبہ ہو گیا ہے کہ کہیں فقہاء کے اس کلیہ میں داخل ہو کر قابل منع نہ ہو گئی ہو وہ کلیہ یہ ہے مباح اور مندوب سے اگر مفاسد پیدا ہوں تو وہ مباح مکروہ ہو جاتا ہے اور بیعت یا مباح ہے یا مندوب اور مفاسد اس میں یہ ہیں کہ عوام اس کو نفع کی علت سمجھتے ہیں اور خواص گو علت نہ سمجھیں مگر یہ عقیدہ ضرور ہوتا ہے کہ شرط نفع ہے - حالانکہ وصول الی اللہ کے لیے یہ نہ شرط ہے نہ علت ( ہنس کر ) فرمایا ہاں وصولی الی المبلغ ( الی المال ) کے لئے علت بھی ہے شرط بھی - پیچھے بیٹھنے سے اذیت ہوتی ہے : (32) حضرت والا سنت پڑھ رہے تھے ایک شخص آیا اور پیچھے بیٹھ گیا بعد فراغ حاضرین کو خطاب فرمایا کہ جو شخص تمہارے پیچھے بیٹھے تم بھی اٹھ کر اس کے پیچھے بیٹھ جاؤ ـ اس کو معلوم تو ہو کہ اس سے کس قدر تکلیف ہوتی ہے - رہا کسی کا یہ شبہ کہ وہ تم کو بزرگ سمجھتا ہے اس لئے پیچھے بیٹھ گیا ـ اس کا یہ جواب ہے کہ اس کی کیا دلیل ہے کہ میں اس کو بزرگ نہیں سمجھتا ـ ہر