ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
آتا - استرہ لگ جاتا ہے ـ میں نے اس کو چونا اور ہڑتاں والی دوا بتلا دی کہ اس سے صاف کر لیا کرو - اس نے بہت خوشی ظاہر کی اور کہا میں اول ایک مولوی صاحب کے پاس گیا تھا تو انہوں نے کہا استرہ سے بیوی سے صاف کرا لیا کرو ـ فرمایا یکمن علم را دہ من عقل می باید - بھلا عورتیں استرہ کا استعمال کیا جانیں ـ اسپرٹ کا حکم : (46) فرمایا اسپرٹ میں عام ابتلاء ہے اکثر رنگوں میں اور چلہوں میں اور بہت چیزوں میں استعمال ہوتا ہے اور خود اس میں بھی شبہ ہے کہ یہ اسپرٹ اشربہ اربعہ محرمہ سے حاصل کی جاتی ہے پھر اس میں بھی شبہ ہے کہ رنگوں میں ملایا جاتا ہے یا نہیں تو اس صورت میں شبہتہ الشبہ ہوا اسی واسطے جائز کہا جاتا ہے - نماز جنازہ کی مزدوری لینا نا جائز ہے : (47) فرمایا ـ میں نے کانپور میں ایک جنازہ پڑھایا ـ تو ایک شخص نے فراغ کے بعد مجھ کو ایک روپیہ دیا اور کہا یہ آپ کی نذر ہے ـ میں نے کہا کہ آخر وجہ کیا ہے - ہم کئی دنوں سے یہاں فرنطینہ میں ہیں آج دیا پہلے نہ دیا یہ تو نماز جنازہ کی مزدوری معلوم ہوتی ہے - اس نے کہا ہے تو یہی - میں نے کہا بھائی نماز پر مزدوری کہا ں جائز ہے ـ دکاندار علماء کا مذاق : (48) فرمایا ـ کانپور میں ایک دفعہ وعظ کے بعد کسی نے مجھ کو روپیہ دیا ـ میں نے واپس کر دیا تو ایک مولوی صاحب نے فرمایا کہ مفت وعظ کہنے میں وعظ کی بے قدری ہے لے لینا چاہیے - میں نے کہا سبحان اللہ ! وعظ فروخت کرنے میں تو بے قدری نہیں اور مفت کہنے میں بے قدری ہے یہ دوکاندار علماء