ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
کے حق میں خیر ہے اور اگر جزع فزع ہو شکوہ شکایت ہو تو اس کا نشان ہے کہ اس کے حق میں خیر نہیں ہے ـ اسلام کی تقلید کی ضرورت : (94) فرمایا ـ اب تو بہت سے مسلمان تہذیب اس کو جانتے ہیں جو یورپ کی نظروں میں تہذیب ہے اورحالانکہ یورپ نے خود اسلام ہی سے لیا ہے ـ مگر نسخ کر کے تم جو یورپ کی تقلید کرتے ہو تو اسلام ہی کی کیوں نہ کرو ـ مذھب حنفی مطابق حدیث ہے : (95) فرمایا ـ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہیؒ فرمایا کرتے تھے کہ مجھ کو حدیثوں میں امام ابو حنیفہ کا مذہب ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے نصف النہار میں آفتاب ـ صاحب ہدایہ حافظ الحدیث تھے : (96) فرمایا ـ صاحب ہدایہ حدیث کے حافظ تھے اس لئے ان کو حدیث کے حوالہ کی ضرورت نہ تھی اور اس وقت پتہ کے لئے اتنا ہی کافی ہوتا تھا کہ حدیث میں آیا ہے مگر اس زمانہ میں چونکہ تدین نہیں رہا حوالہ میں صفحہ سطر سب کچھ لکھنا چاہیے تاکہ دوسرا دیکھ سکے ـ ایک بدعتی مولوی صاحب کی حکایت : (97) فرمایا ـ اہل بدعت میں سے ایک مولوی قصبہ رامپور میں تھے معقول آدمی تھے ایسے بے باک کہ ایک وعظ میں کہ واللہ آمین بالسر میں ایک لاکھ حدیثیں ہیں ـ ایک شاگرد نے بعد وعظ ان سے کہا کہ ایسی ( خلاف واقع ) بات