ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
ایک معقولی مولوی صاحب کی حکایت : (126) فرمایا ـ فلاں مولوی صاحب الہ آبادی معقولی ہیں وہ حضرت مولانا گنگوہیؒ سے حدیث پڑھتے تھے ـ مجھ سے خود کہتے تھے کہ میں نے سنا تھا کہ حضرت مولانا مزارات پر جانے کے اہتمام کو پسند نہیں فرماتے ـ میرا ارادہ تھا کہ گنگوہ میں قطب صاحب کے مزار پر ہر روز جایا کروں گا اور اگر مولانا منع کریں گے تو ان سے مناظرہ کروں گا ـ جب گنگوہ پہنچا تو مدتوں کے قیام میں بھی کبھی جانے کا ارادہ نہ ہوا خود رائے بدل گئی ـ دیوبند کا رنگ : ( 127) فرمایا ـ فلاں مولوی صاحب کانپوری فرمایا کرتے تھے کہ دیوبند کا ایسا رنگ چڑھتا ہے کہ اس پر دوسرا رنگ چڑھ ہی نہیں سکتا ـ صحبت کی برکت : (128) فرمایا فلاں قاری صاحب کو فلاں مدرسہ میں میں نے ہی رکھایا ہے ـ ایک مرتبہ مہتمم صاحب نے فرمایا تھا کہ ایک قاری چاہیے میں نے کہا قاری تو ہیں اور فن سے بھی واقف ہیں مگر داڑھی کٹاتے ہیں ـ انہوں نے کہا ہم رکھ لیں گے ـ یہاں آ کر خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے چنانچہ وہ مدرسہ میں پہنچے اور داڑھی بڑھائی - ہمارے اکابر نے کبھی کسی پر زور نہیں دیا ان کی برکت سے خود عقائد و اعمال درست ہو جاتے تھے ـ پہلے لوگوں کے اختلاف کی مثال : (129) فرمایا ـ پہلے لوگ مخلص ہوتے تھے مولانا تراب صاحب