ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
مصلحت ہے تو امدادی کافی ہے ـ بعض لوگ لکھتے ہیں بامداداللہ یا ہوالرشید اس سے شرک کا ایہام ہوتا ہے ـ پھر حاجی وارث علی کے اتباع پر کیوں نکیر ہے وہ بھی یا وارث کے ورد میں یہی کہتے ہیں کہ وارث خدا کا نام ہے ـ حضرت حاجی صاحبؒ کی علماء کی تعظیم : (135) حضرت مولانا گنگوہیؒ نے حضرت حاجی صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ کے واسطے ایک عمامہ بھیجا جو میری موجودگی میں پیش کیا گیا ـ حضرت نے پہلے سر پر رکھا پھر آنکھوں سے لگایا ـ حضرت اہل علم کا اس قسم کا ادب کرتے تھے کہ کوئی دیکھتا تو کہتا کہ حضرت حاجی صاحب کے پیر نے بھیجا ہے ـ ایک نہایت مخلص شخص کا واقعہ : ( 136) فرمایا ایک شخص نہایت مخلص ہیں ـ اگر کوئی چیز مدرسہ میں تقسیم کرنے کو بھیج دیتے ہیں تو تحریر کر دیتے ہیں کہ آپ کو اس چیز کا مالک بناتا ہوں آپ اپنی طرف سے تقسیم کیجئے تاکہ آپ کو صرف تقسیم ہی کا ثواب نہ ہو بلکہ مملوک شے دینے کا ثواب ملے یہ ان کا اخلاص ہے ـ واقعہ تعمیر سہ خانقاہ : (137) فرمایا پہلے یہ سہ دری نہیں تھی ـ ( جو کہ اب مسجد کی سمت جنوب میں ہے ( اس جگہ کچھ درضت تھے ـ ایک درخت کے نیچے ایک بزرگ صاحب سماع بیٹھے رہا کرتے تھے ـ جب حضرت حاجی صاحب تشریف لائے تو وہ خود بخود اٹھ کر حضرت شاہ صاحب کے مزار پر چلے گئے اور حضرت کی نشست و برخاست رہنے لگے ـ کبھی کبھی حضرت میانجیو صاحب بھی تشریف