ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
ہندوؤں میں جلانے کی رسم کہاں سے شروع ہوئی : (205) فرمایا ـ ماموں امداد علی صاحب فرماتے تھے کہ ہندوؤں کے یہاں مردہ جلانے کی رسم ، عجب نہیں یہ اصل ہو کہ انسان سے پہلے ان دیو نے جن تھے ـ اور ممکن ہے کہ جہنوں کے واسطے ان کی شریعت میں جلانا ہی مقرر کیا گیا ہو کیونکہ وہ ناری ہیں اور ہر شے کو اپنی اصل کی طرف لیجانا حکمت ہے اس حکمت کی بناء پر ان کی شریعت میں جلانے کا حکم ہو - جیسے انسان خاکی ہے اور اس حکمت کے لئے ان کو دفن کیا جاتا ہے - پھر جنوں کی تاریخ دیکھ کر ہندوؤں نے بھی جلانا شروع کر دیا ہو ـ بلا کرایہ چوری سے سفر کرنا حرام ہے : (206) ایک شخص بلا کرایہ ریل پر سفر کر کے آیا تھا ـ فرمایا کہ تم اول جا کر کرایہ داخل کرو کیونکہ بلا کرایہ چوری سے سواری کرنا حرام ہے - اس کے بعد جب اور کچھ دریافت کرو گے تو بتلایا جاوے گا ـ ترکی سلطنت سے حمایت کا سبب : ( 207) فرمایا ـ ایک منطقی مولوی صاحب جو تحریکات کے بڑے حامی تھے کیرانہ میں ملے میں نے ان سے کہا کہ ترکی سلطنت آج کل جہموری ہے یا شخصی کہا جمہوری ، میں نے پہلے کہا بتلاؤ اس میں عیسائی و یہودی وغیر ہم شریک ہیں یا نہیں ـ کہا ہاں ـ میں نے کہا بتلاؤ مرکب کافر اور مسلم کا عقلا کیا ہوتا ہے اس طرح کفر و اسلام کا مجموعہ کیا ہو گیا ـ کہا کافر اور کفر میں نے کہا اس حالت میں سلطنت ترکی اعانت مسلم کی ہے یا غیر مسلم کی بڑے چکرائے ، بجائے جواب کے کہنے لگے کہ ترکوں کی اعانت کو تو آپ بھی واجب کہتے ہیں ـ