ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
سے بچنے کی ہمت نہ ہو اور وعظ میں اس سے دوسروں کو روک دیا جاوے تو خود بھی طبیعت میں اس سے رکنے کی ہمت ہو جاتی ہے ـ پھر فرمایا کہ اور طاعون سے بچنے کی جو دعا ہوتی ہے تو اس کے دو طریق ہیں ایک یہ کہ طاعون ہی نہ آوے ـ دوسرے اگر آوے تو مبدل برحمت ہو کر آوے عذاب نہ ہو - مجتہدین کے فرائض ، سنن اور مستحبات کی تحقیق کا سبب :(233) اگر لوگ صحابہ کرام کے طرز پر رہتے یعنی عمل میں قصدا قصور نہ کرتے تو مجتہدین کو بہت سی تحقیقات کی ضرورت نہ ہوتی ـ مثلا وضو کامل کیا کرتے ـ نماز کامل پڑھا کرتے کسی جزو کو متروک (1) یا مختل (2) نہ کرتے تو اس تحقیق کی ضرورت نہ ہوتی کہ ان عبادات میں کیا فرض ہے کیا سنت ہے کیا مستحب ہے ـ مگر لوگوں نے جب عمل میں کوتاہی شروع کی تو مثلا وضو میں کچھ عضو دھوئے کچھ نہ دھوئے تو مجتہدین کی ضرورت پڑھی کہ تحقیق کریں کہ کون کون فرض شے ہے جس کے نہ ہونے سے مثلا نماز نہیں ہوتی اور کون اس سے کم ہے کہ اس کے ترک سے فرض ادا ہو جائے گا ـ عوام کو تشویشات میں نہ ڈالا جائے : (234) فرمایا ـ کانپور میں ایک واعظ صاحب نے وعظ میں بیان فرمایا کہ بڑے پیر صاحب یعنی شیخ عبدالقادر صاحب جیلانیؒ کا جنتی ہونا قطعی نہیں ہے ـ لوگ اس سے بھڑک گئے اور مقدمہ میرے پاس آیا ـ ہر فریق یہ خیال کرتا تھا کہ یہ ہماری تائید کرے گا ـ میں نے اول اس عامی سے دریافت کیا کہ تم اس باب میں کیا کہتے ہو اس نے کہا میں ان کو یقینی جنتی کہتا ہوں ـ میں نے کہا 1 ـ چھوڑا ہوا 2 - خرابی پیدا کرنا