ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
فارغ رہے خواہ اس میں کوئی پڑھے خواہ نہ پڑھے ـ دین کے واسطے دواما بغض فی اللہ جائز ہے : (254) فرمایا ـ یہ جو حدیث میں ہے کہ تین روز سے زیادہ کسی سے قطع تعلق نہ کرے یہ مطلقا نہیں ـ اگر فساق سے بوجہ فسق کے احتراز کرے تو کوئی حرج نہیں یعنی دین کے واسطے دواما بھی بغض فی اللہ جائز ہے ـ البتہ دنیاری معاملات میں کسی سے رنجش رکھنا اس کے لئے تین دن حد ہیں اور یہ اگر احتراز وقار کے واسطے ہو کہ کسی سے تعلق رکھنا شان کے خلاف ہے تو اس میں کبر کا شائبہ ہے باقی حفاظت وقار کی سو جب خشیت پیدا ہو جاتی ہے تو غیب سے خود بخود وقار پیدا ہو جاتا ہے ـ حدیث میں ہے ـ من باب اللہ ہا بہ کل شی (1) نوافل میں جماعت کی شرط : (255) فرمایا ـ نوافل میں اس شرط سے جماعت کر سکتا ہے کہ مع امام چار آدمی سے زائد نہ ہوں ـ اور جب جماعت ہو گی تو سب احکام جماعت کے جاری ہوں گے یعنی قراۃ تکبیر بالجہر کرے مثلا اور منفرد مختار ہے قرات میں جہر کرے یا سر ـ وقف غفران وقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم : (256) فرمایا وقف غفران اور وقف البنی کے متعلق قراء کہتے ہیں کہ وقف کرنے سے مغفرت ہوتی ہے اور وقف النبی حضور کی سنت ہے ـ مگر میری نظر سے اس کی کوئی سند نہیں گذری ـ 1 ـ جو شخص اللہ سے ڈرے ہر چیز اس سے ڈرتی ہے ـ