ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
البتہ فقیہیات میں ہے ـ کیونکہ فقہ میں ضرورت عمل کی ہے اور عقائد میں کون گاڑی اٹکی ہے اس کو طالب علم یاد رکھیں ـ مقلد بننے کا نفع : (264) فرمایا ایک ہیڈ ماسٹر صاحب کا خط آیا ہے درود شریف اور قرات خلف الامام پر کچھ شبہ کیا ہے مگر اس شخص کو کچھ لیاقت نہیں کیا سمجھے گا ـ میں نے لکھ دیا ہے کہ پہلے مبادی سیکھ لو تب جواب دوں گا ورنہ نہیں ـ اسی طرح ایک انجینئر صاحب تھے وہ ان مبادی سیکھنے کے متعلق فرمانے لگے کہ کیا اب ہم پھر سے بچوں کے ساتھ الف - با پڑھیں ـ میں نے کہا اگر نہ پڑھو تو مقلد بنو محقق بننے کا ارادہ نہ کرو ـ مفتی از خود ذمہ دار ہوتا ہے : (265) فرمایا ایک موضع میں ایک میاں جی نے مجھ سے ترک جمعہ کے فتوی پر کہا کہ تم یوں کہ دو کہ اگر ترک پر عذاب ہو تو ہمارے ذمہ پھر ہم جمعہ چھوڑ دیں ـ میں نے کہا تم یوں کہ دو کہ اگر پڑھنے پر عذاب ہو تو میرے ذمہ ـ پھر ہم اجازت دیدیں گے ـ پھر میں نے کہا بھلے مانس جب کسی مولوی نے فتوی دے یا وہ تو آپ ہی ذمہ دار ہو گیا ـ زبان سے ذمہ دار بنے خواہ نہ بنے ـ عقائد مبہمہ میں جازم جواب دینا ضروری نہیں : ( 266) ( ایک صاحب نے سوال کیا کہ قرآن مجید کے ایصال ثواب میں سب کو برابر ثواب ملے گا یا سب پر تقسیم ہو گا ) فرمایا ـ عقاید مبہمہ میں جازم جواب دینا ضروری نہیں اس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرز نہایت اچھا تھا کہ مبہم کا عقیدہ مبہم رکھتے تھے ـ شریعت نے اس میں تفصیل بیان