ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
چاہتا ہوں میں نے کہا تمہارے کئے گھر ہیں ؟ کہا ایک ، میں نے کہا تم ہرگز نہ کرنا تین ہو نے چاہیں کیونکہ اگر دونوں سے روٹھ جاؤ تو کہا جاؤ گے ـ دوسری شادی سے عورت کی زندگی تو تلخ ہو ہی جاتی ہے مگر اس سے زیادہ اکثر مرد کی مٹی خراب ہو جاتی ہے ـ مجھ کو دس برس ہو گئے ـ اسی فکر میں اب بعد دس برس کے انتظام قابو میں آیا ہے ـ ایک دفعہ گھر میں کہا ـ تم نے دوسرے شادی کر کے نکاح ثانی کا راستہ کھول دیا ـ میں نے کہا نہیں بلکہ راہ بند کر دی کیونکہ سب نے دیکھ لیا کہ عدل میں کیسی دشواری ہے اس لئے کسی کی ہمت نہ ہوگی ـ قوانین مدرسہ تھانہ بھون : (355) فرمایا ـ ہر مدرسہ میں خاص قوانین علیحدہ علیحدہ ہیں ـ میرے یہاں تو خاص دو قانون ہیں ـ ایک تو یہ کہ بلا قید کسی خاص لیاقت کے اگر امداد طلبہ کے لئے کچھ ہو گا دوں گا نہ ہو گا نہ دوگا ـ توکل کا کارخانہ ہے دوسرے یہ کہ اگر طالب علم امرد ہو تو مدرسہ کے باہر رہے بد وضعی کی ذمہ داری کون کرے یہ اس کے سرپرست کا کام ہے کہ وہ کسی کو ذمہ دار بنا دے ـ یہاں غیر اوقات درس میں امرد کے رہنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہاں بشر رہتےہیں جن میں بعض باء جارہ کے ساتھ ہیں یعنی متلبس بالشر ـ ابتدائی تلیم کے لئے بڑی لیاقت کی ضرورت ہے : (356) فرمایا ـ میزان لصرف پڑھانے والا بھی عالم متبحر ہی ہونا چاہیے ـ یہ غلط ہے کہ ابتدائی کتابوں کے واسطے معمولی آدمی کو کافی سمجھا جاتا ہے ـ لوگ سمجھتے ہیں میزان میں کیا رکھا ہے میں کہتا ہوں ابتدائی تعلیم کے لئے بڑی قابلیت کی ضرورت ہے -