ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
سمجھ لو کہ اس بعد کے نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ فیض تعلیم سے بعد نہیں اس معنی کر کہ معلم کی طرح نہیں کہ اس میں بعد مکانی مانع ہوتا ہے ـ شیخ فیوض ربانی کی میزاب ہے : ( 19) فرمایا حضرت حاجی صاحب فرماتے تھے کہ شیخ فیوض ربانی کی میزاب ہے - میزاب کو مکدر کرنے سے پانی مکدر ہی آ ئے گا - اگر کسی دوسرے شخص سے بھی فیض ہو تو یہی سمجھے کہ اس فیض کے مبادی اور قابلیت تو میرے قلب میں میرے شیخ نے ہی پیدا کئے ہیں ـ پیر کی گستاخی سے سب فیوض بند ہو جاتے ہیں : (20) فرمایا پیر سے گستاخی نہ کرے اس سے سب فیض بند ہو جاتا ہے اس لئے کہ یہ اس مرید کے حق میں نبی کا نائب ہے - کیونکہ اس شخص نے تو التزام کر لیا ہے - اس کے نائب نبی ہونے کا - اب اگر اس کی گستاخی کرتا ہے تو گویا اللہ تعالی سے اپنا علاقہ خراب کرتا ہے جو اس کے منع فیض کی بین وجہ ہیں - شیخ سے فیوض ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے : (21) فرمایا ـ اگر شیخ سے بالغرض فیض نہ ہو تو اول تو شیخ خود ہی اس کو یہ رائے دے گا کہ دوسرے شیخ سے رجوع کر لے اور اس کے بعد بھی شیخ اول سے محبت کرتا رہے اور اگر شیخ خود رجوع کا حکم دے یا پھر یہ خود ہی با ادب شیخ سے عرض کرے کہ اس کو دوسرے شیخ سے رجوع کی اجازت دے دے -