ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
لئے کی گئی کہ دوام کی تکلیف سخت مشقت ہے جو مدفوع ہے - ذکر قلبی کا مفہوم : ( 28) فرمایا - قلب سے اللہ تعالی کی طرق باختیار توجہ کرنا ذکر قلبی ہے ـ دل کی حرکت کو ذکر نہیں کہتے ـ اور قلب کا یہ اختیاری ذکر عادۃ دائم نہیں ہوتا - اور جو بے اختیاری ہو گو داتم ہو وہ حال ہے عمل نہیں اور اس سے ترقی لازم نہیں وفی ہذا قیل ور بزم عیش یکدو قدح نوش کن برد یعنی طمع مدار وصال دوام را عیش کی بزم میں ایک بار جام پی کر چلو یعنی ہمیشہ وصال کی طمع نہ رکھو کرامات ذریعہ قرب نہیں : (29) فرمایا کرامات کا درجہ ذکر لسانی سے مؤخر ہے کیونکہ ذکر لسانی قرب پیدا کرتا ہے - کرامات ذریعہ قرب نہیں ہے - کمال اعمال کو کمال ایمان میں دخل ہے : (30) فرمایا کمال اعمال کو کمال ایمان میں دخل ہے اور کمال ایمان کو کمال اعمال میں دخل ہے - پھر اس کمال اعمال سے کمال ایمان ہوتا ہے - پھر اس کمال ایمان سے کمال اعمال ہوتا ہے اسی طرح سلسلہ چلا جاتا ہے - نسبت کا مفہوم : (31) فرمایا کثرت ذکر اور دوام طاعت سے جو تعلق خاص ہو جاتا ہے اس کا نام نسبت ہے اور یہ نسبت خاص دور معاصی سے زائل ہو جاتی ہے - ہاں