ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
مصنف عیسائی ہے اور فرمایا کہ الفاظ ملفوظ اور نقوش مکتوبہ میں لافظ اور کاتب کے انوار یا ظلمات قلبیہ کا اثر محسوس ہوتا ہے - اگرچہ ان الفاظ و کتاب میں نور و ظلمت کا ذکر بھی نہ ہو - سامعین کو حقیر نہ سمجھنا چاہیے : (51) نیز فرمایا بلکہ اگر سامع صاحب انوار ہے تو متکلم کے قلب پر اس کے انوار منعکس (1) ہو کر اس کا کلام منور ہو جاتا ہے - اسی لئے بزرگوں نے فرمایا ہے کہ سامعین کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ مجلس میں اگر طالب حق موجود ہو تو متکلم پر بسط ہوتا ہے اور اگر مجلس میں منکر وجود ہو تو اس سے قبض ہوتا ہے جیسے بچہ طالب شیر ہے تو ماں کا یہ احسان بیشک ہے کہ بچے کو دودھ دیتی ہے - مگر دودھ بھی تو بچے ہی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اسی واسطے اہل سماع نے شرط لگائی ہے کہ مجلس میں کوئی نا اہل نہ ہو محبت عقیدت سے افضل ہے : (52) فرمایا محبت افضل ہے عقیدت سے پس بجائے عقیدت کے محبت زیادہ ہونی چاہیے اتفاق کی جڑ : (53) فرمایا حضرت حاجی صاحب نے فرمایا کہ اتفاق کی جڑ تواضع ہے اس لئے تکبر والوں میں کبھی اتفاق نہ ہو سکے گا - ہر شخص اپنی بات بڑھانا چاہے گا - اگر اتفاق کرنا ہو تو پہلے تواضع سکھلاؤ پھر اتفاق ہو سکے گا - 1 ـ پلٹنے والا ـ