ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
چاہیے اگر تم ایسا سمجھو گے تو واسطہ فیض سے استغناء تمہارے اندر پیدا ہو جانے کا خطرہ ہے - سائلین سے گھبرانا نہیں چاہیے : (76) فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ سائلین سے گھبرانا نہ چاہیے یہ آخرت تک ہمارا بوجھ اٹھا کر لیجا رہے ہیں چنانچہ فرض کیا جائے کہ اگر جملہ مساکین اتفاق کر کے صدقات نہ لیویں تو ہمارے صدقات آخرت تک کون لیجاوے - صوت سرمدی : (77) فرمایا شغل انحد (1) کو شغل سرمدی بھی کہتے ہیں وہ دراصل ہندو جوگیوں سے صوفیہ نے لیا ہے - مقصود اس سے صرف جمیعت خاطر ہے کیونکہ اس میں ایک طبعی آواز پیدا ہوتی ہے جو حقیقت میں کانوں کی ہوا متموج ہو کر ایک صوت کی شکل مسموع ہوتی ہے - اور مستمر رہتی ہے ذاکر اس کی طرف مشغول ہو کر ذکر کرتا رہے - اس صوت سے ایک لذت حاصل ہوتی ہے اور اس لذت سے خطرات کم ہو جاتے ہیں اس استمرار سے اس کو صوت سرمدی کہتے ہیں اور یہ صوت مسموع ملکوتی نہیں جیسا کہ بعض صوفیہ کو دھوکا ہو گیا ہے - بلکہ نا سوتی ہے - اور یہ لفظ انحد اصل میں ہندی سے لیا ہے - انادی سے بگڑا ہوا ہے اس کے معنی ازلی ہیں - مگر یہ صوت سرمدی ازلی نہیں ہے ہاں بوجہ عدم 1 - انحد کے معنی مشہور بیحد ہیں جو صحیح نہیں ذکر انحد کی ترکیب قصد السبیل میں مذکور ہے - 12