ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
حاجی صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ میں فاقہ نہیں ہے - ایک شخص نے حضرت سے ( یعنی حاجی صاحب سے ) اپنی تنگی کے متعلق عرض کیا ( متعجب ہو کر ) فرمایا کہ ہمارے یہاں تو فاقہ نہیں ہے ـ تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ مرید ہی نہ تھا - باقی یہ اصل معاملہ ہے اور کسی عارض سے تخلف ہو جانا اس کے منافی نہیں - حضرت حاجی صاحبؒ کے سلسلہ کی برکت : (13) حضرت حاجی صاحبؒ اور مولانا گنگوہیؒ کے سلسلہ میں داخل ہونے سے اکثر یہ آثار ظاہر ہوتے ہیں جب دنیا جاتی رہتی ہے اور آدمی خوش فہم ہو جاتا ہے ـ فاقہ بھی نہیں ہوتا خاتمہ بھی اولیاء کی طرح ہوتا ہے ورنہ بالخیر تو ضرور ہی ہوتا ہے ـ حکیت مولانا رحمت اللہ صاحب : (14) فرمایا مولانا رحمت اللہ صاحب بہت متوکل اور مستغنی تھے ـ گو اصطلاحی صوفی نہ تھے ـ مگر روح تصوف ان کو حاصل تھی ـ توکل و استغناء کے متعلق جو کمال مجاہدے سے حاصل ہوتا ہے وہ ان کو فطرۃ حاصل تھا ـ ان کے ایک بھائی حکیم علی اکبر صاحب تھے وہ بھی اس شان کے تھے اور نہایت سادے تھے اور حکیم بھی تھے ان کی فیس صرف آٹھ آنہ تھی ـ حالانکہ طب میں بہت کامل تھے - ایک مرتبہ کسی نے حضورؐ کے معراج کے بارہ میں غزل پڑھی فلک پر شور تھا برپا رسول اللہ آتے ہیں تو حکیم صاحب نے ( تند ہو کر ) فرمایا بالکل غلط ہے - فلک پر کسی کو پتہ بھی نہ