السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ
اعتراض پنجم:۔ اگر خدا ہے تو کہاں ہے؟اور کب سے؟
جواب اوّل:۔ یہ سوال مہمل ہے۔کب اور کہاں زمانہ اور مکان ہیں جو مخلوق ہیں۔لہٰذا حادث میں قدیم کا محدود ہونا محال ہے۔
جواب دوم:۔ اسی طرح دہریوں سے ہم پوچھتے ہیں کہ دنیا کب سے ہے؟اگر کہیں قدیم سے تو ہم کہیں گے کہ خدا بھی قدیم ہے ۔اگر کہیں فلاں...
اعتراض چہارم:۔ جو لوگ خدا کے مقر ہیں وہ بھی گناہ کرتے ہیں ۔اگر خدا ہے تو اس کے قائل کیوں گناہ سے نہیں بچتے؟
جواب اوّل:۔ نافرمانی سے یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے ،ہمارے ملک میں کئی چور اور ڈاکو ہیں کیا اس سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ یہاں کوئی حاکم نہیں ؟حالانکہ وہ اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ فلاں...
اعتراض سوم:۔ اگر کوئی خدا ہوتا تو دنیا میں یہ تفرقہ نہ ہوتا ۔کوئی غریب ہے کوئی امیر۔کوئی مریض اور کوئی تندرست۔کوئی کمزور اور کوئی طاقتور۔
جواب اوّل:۔ یہ اعتراض تو ایسا ہے جیسا کہیں کہ ہندوستان یا پاکستان کا کوئی حاکم نہیں کیونکہ یہاں تفرقہ ہے۔کوئی ڈپٹی کمشنر ہے کوئی گورنر۔
جواب دوم:۔ اﷲ...
اعتراض دوم:۔ اگر خدا کا کوئی وجود ہوتا تو مذہب میں اختلاف نہ ہوتا بلکہ سب مذہب آپس میں متفق ہوتے کیونکہ ان کا اتارنے والا بھی ایک مانا جاتا لیکن چونکہ اختلاف ہے اس لئے معلوم ہوا کہ الہام وغیرہ وہم ہے اور خدا کا کوئی وجود نہیں۔
جواب :۔ مذہب کے اختلاف سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان کا بھیجنے والا...
اعتراض اوّل:۔ چونکہ خدا نظر نہیں آتا اس لئے معلوم ہوا کہ اس کا وجود وہم ہی وہم ہے
جواب اوّل:۔ دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں جونظرنہیں آتیں۔جیسے عقل،ہوا،روح،بجلی اورزمانہ وغیرہ مگر دہریہ ان چیزوں کے وجود کے مقر ہیں۔
جواب دوم:۔ اگر خدا لوگوں کو نظر آیا بھی کرتاتب بھی اس کو ہر شخص تسلیم نہ...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر سترھویں دلیل (از خادم صاحب)
ہمارا روزمرّہ کا تجربہ ہے کہ انسان کسی چیز کے اجزاء اور مرکّبات سے جتنا واقف ہو اس چیز کے مستقبل کے متعلق بھی اتنا ہی اس کو علم ہوتا ہے۔مثلاً ایک گھڑی ساز ایک گھڑی بناتا ہے ۔وہ چونکہ اس کے اجزاء اور مرکّبات سے واقف ہے اس لئے وہ...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر سولھویں دلیل
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی مصنوع بغیر صانع کے نہیں۔جو چیز بھی لو فطرت خود گواہی دے گی کہ ضرور بضرور کوئی نہ کوئی اِس کا پیدا کرنے والا ہے۔سو اتنے بڑے عالم کو کہہ دینا کہ یہ خود بخود ہے درست نہیں۔
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر پندھرویں دلیل
دنیا قدیم ہے یا حادث۔اگر کہو قدیم ہے تو یہ بات غلط ہے۔کیونکہ قدیم وہ ہوسکتی ہے جو کسی کی محتاج نہ ہو۔اور دنیا کی ہر چیز دوسری کی محتاج ہے۔مثلاً بارش نہ ہو تو زمین اکیلی کچھ نہیں اگا سکتی۔پس ثابت ہوا کہ دنیا قدیم نہیں۔جب قدیم نہ ہوئی تو حادث...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر چودھویں دلیل
دہریوں کا یہ دعویٰ کہ ہم خود بخود ہیں ترجیح بلا مرجّح ہے۔اگر وہ کہیں کہ ہم خود مرجّح ہیں تو یہ بات غلط ہے کیونکہ مرجّح ترجیح سے پہلے ہوتا ہے۔اگر یہی بات ہے تو عدم سے وجود میں آنا کیسا؟اور جب ہم نہ ہوئے تو کوئی اورمرجّح ہوگا۔پس اسی کو ہم خدا...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر تیرھویں دلیل
دنیا یا خود بخود ہے یا کسی نے بنائی ہے ۔اگر کہو کہ خود بخود ہے تو یہ بات درست نہیں کیونکہ عدم سے وجود میں آنا ایک فعل ہے اور کوئی فعل بغیر فاعل کے نہیں ہوتا اور فاعل کا وجود فعل سے پہلے موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔سو اگر عدم سے وجود میں آنے کا...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر بارہویں دلیل
نظامِ عالم میں ترتیب ہے۔مثلاً سورج روشنی دیتا ہے۔کھیتیاں پکاتا ہے۔ وغیرہ۔چاند رات کی مشعل ہے۔پانی پیاس بجھاتا ہے۔غرض دنیا میں بہت سی چیزیں انسان کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔اب ان کے متعلق تین ہی صورتیں عقل میں آسکتی ہیں
یا تو کہا جائے کہ یہ سب...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر گیارھویں دلیل
دنیا میں تمام اشیاء جس قدر ہمیں دکھائی دیتی ہیں سب مرکّب ہیں۔ہوا کو لو وہ بھی مرکّب ہے ۔پانی بھی مرکّب ہے۔لہٰذا جب سب مرکّب ہوئیں تو ان کو ترکیب کرنے والا بھی ضروری ہے۔ اگر کہو کہ وہ خود بخودمرکّب ہو سکتی ہیں تو یہ بات مشاہدۃً غلط ہے مثلاً...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر دسویں دلیل
دسویں دلیل جو ہر ایک نزاع کے فیصلہ کے لئے قرآن شریف نے بیان فرمائی ہے اس آیت سے نکلتی ہے کہ
وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُواْ فِينَا لَنَہۡدِيَنَّہُمۡ سُبُلَنَاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ (٦٩) (العنکبوت:۷۰)
یعنی جو لوگ ہمارے متعلق کوشش...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر نویں دلیل
نویں دلیل قرآن شریف سے وجود باری کی ’’الہام‘‘معلوم ہوتی ہے۔یہ دلیل اگرچہ میں نے نویں نمبر پر رکھی ہے لیکن درحقیقت نہایت عظیم الشان دلیل ہے جو خدا تعالےٰ کے وجود کو یقینی طور پر ثابت کر دیتی ہے۔چنانچہ اﷲ تعالےٰ فرماتا ہے کہ:
يُثَبِّتُ ٱللَّهُ...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر آٹھویں دلیل
آٹھویں دلیل جو قرآن شریف سے اﷲ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور یہ بات کسی خاص زمانہ کے متعلق نہیں ہے بلکہ ہر زمانہ میں اس کے نظارے موجودہوتے ہیں ۔چنانچہ اﷲ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ :
وَإِذَا...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر ساتویں دلیل
ساتویں دلیل اﷲ تعالیٰ کی ہستی کی یہ ہے کہ اس کی ذات کے ماننے اور اس پر حقیقی ایمان رکھنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور باوجود لوگوں کی مخالفت کے ان پر کوئی مصیبت نہیں آتی۔خدا تعالےٰ کی ہستی کے منوانے والے ہر ایک ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور جس...
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر چھٹی دلیل
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے منکر ہمیشہ ذلیل و خوار ہوتے ہیں اوریہ بھی ایک ثبوت ہے ان کے باطل پر ہونے کا۔کیونکہ اﷲ تعالیٰ اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ فتوحات دیتا ہے اور وہ اپنے مخالفوں پر غالب رہتے ہیں۔اگر کوئی خدا نہیں تو یہ نصرت و...
پانچویں دلیل ہستی باری تعالیٰ کی جو قرآن شریف نے دی ہے گو اسی رنگ کی ہے لیکن اس سے زیادہ زبردست ہے اور وہاں استدلال بالا ولیٰ سے کام لیا گیا ہے چنانچہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے
تَبَـٰرَكَ ٱلَّذِى بِيَدِهِ ٱلۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ (١) ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلۡمَوۡتَ وَٱلۡحَيَوٰةَ...
This site uses cookies to help personalise content, tailor your experience and to keep you logged in if you register.
By continuing to use this site, you are consenting to our use of cookies.