• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

وید کی حقیقت (قرآن یا وید ؟)

MindRoasterMir

لا غالب الاللہ
رکن انتظامیہ
منتظم اعلیٰ
معاون
مستقل رکن
وید کی حقیقت

وید اور قرآن کا مقابلہ نہیں ہو سکتاکیونکہ مقابلہ کے لئے میدان میں آنا ضروری ہے اور وید میدان میں نہیں آیا۔کیونکہ خود تمہارا عقیدہ ہے کہ وید کی زبان کسی قوم کی زبان نہیں کیونکہ اس طرح پکش پاتھ یعنی طرفداری ہوتی ہے اور اس وقت بھی سنسکرت کسی ملک کی زبان نہ تھی اور نہ اترتے وقت کسی ملک اور قوم کی زبان تھی۔

سوال(۱) خاص ایشور کی زبان ہے تو سوال یہ ہے کہ جب کسی ملک اور قوم کی زبان نہیں تو اس کا انکشاف کیسے ہوا؟اگر کہو کہ ترجمہ کیا ہے۔تو پھر بھی طرفداری لازم آتی ہے کہ خدا نے کسی قوم کی زبان میں ترجمہ کیا۔تو حاصل کلام یہ کہ وید کا انکشاف حقیقتاً نہیں تو مقابلہ کیسے ہو۔

سوال (۲) سنسکرت مردہ زبان ہے اور اب بھی اس کا فہم مشکل ہے۔اگر اس کے معنی میں اختلاف ہو تو حل کس طرح کریں۔

سوال(۳) وید پستک ایسے پراچین (پرُانے) زمانہ کی بتائی جاتی ہے جس کی کوئی تاریخ محفوظ نہیں جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وید کی کیا ضرورت تھی؟کون سی گمراہی تھی جس کے دور کرنے کے لئے آئی تھی کیونکہ تمہارے خیالات کے مطابق ابتدائے آفرینش سے لوگ مکتی خانہ سے نکلے تھے تو پھر اس کا اثر قوم پر کیا ہوا؟پھر ہم کہتے ہیں کہ اس کے نہ اترنے سے کیا نقصان ہونا تھا؟کیونکہ اگر اترنے سے فائدہ ثابت نہ ہو تو ہم کہتے ہیں کہ اگر نہ ہوتا تو کوئی نقصان نہ ہوتا ۔

سوال(۴) جن پر وید نازل ہوا تھا ان کا چال چلن کیسا تھا؟کوئی تاریخ نہیں جس سے ان کے ماں باپ اور قومیّت اور چال چلن معلوم ہوسکے۔

سوال(۵) خود ہندوؤں کے ہاں اختلاف ہے کہ کس پر اترے۔سناتن دھرمی برہما پرنازل شدہ اور آریہ رشیوں پر نازل شدہ مانتے ہیں۔پھر کہیں چار وید اور کہیں تین وید۔پس جب اصل کتاب میں ۰بھی اختلاف ہے تو وہ ہدایت کیا دے سکتا ہے؟

سوال(۶) وہ الفاظ جن سے وہ رشی کا ثبوت دیتے ہیں مثلاًاگنی ؔ۔وایوؔ۔ادتؔ۔انگرا ؔچار رشیوں کے نام پر جو الفاظ دلالت کرتے ہیں وہ کئی معانی میں مشترک ہیں۔اگنی آگ پر اور پرمیشورکا نام اور تیسرے نیوگی کا نام بھی اگنی ہے ۔وایوؔہوا پر۔انگراؔ پانی پر بھی اور ادتؔسورج پر بھی بولا جاتا ہے تو آیا یہ عناصر اربعہ کے نام ہیں یا اجرام کے نام ہیں یا رشیوں کے نام ہیں؟کوئی تاریخ ہوتی جو بتاتی کہ یہ رشیوں کے ہی نام ہیں۔

سوال(۷) وید کی تعداد میں اختلاف ہے کہ تین ہیں یا چار۔

سوال(۸) پھر وید یا اس کے حامل ناکام ہیں ۔کیونکہ اتنی میعاد اس کو ملی ہے کہ تمہارے قول کے مطابق ایک ارب یا ڈیڑھ ارب سال گزر چکے مگر اب تک نہ شائع ہوئی نہ ترقی ہوئی۔اور خود ماننے والوں کی تعداد بھی تھوڑی ہے یہ دھوکہ نہ کھائیے کہ ۳۰ کروڑ ہندو ہے کیونکہ جینی لوگ۔پھر برہمن لوگ جن سے بنگال بھرا پڑا ہے پھر دام مارگی سانیگی یہ سب وید کے منکر ہیں تو ان سب کو نکال کر محض چند لوگ ہی رہ جاتے ہیں۔

سوال(۹) پھر ماننے والے دو قسم کے ہیں ۔ایک آریہ دوسرے سناتن ان کا باہم عقائد میں بہت اختلاف ہے ۔مسلمانوں میں خواہ کئی فرقے ہوں لیکن اصول میں کوئی اختلاف نہیں۔ کلمہ شہادت،نماز،روزہ، حج، زکوٰۃقرآن وغیرہ سب ایک ہیں۔

الف۔ سناتن دھرم والے خدا کے حلول کے قائل مگر آریہ منکر۔

ب۔ سناتن دھرم روح و مادہ کو حادث اور آریہ لوگ انادی اور غیر حادث مانتے ہیں۔

ج۔سناتن دھرمی مورتی پوجا کے قائل اور آریہ منکر۔

د۔سناتن دھرمی نیوگ کو زنا کاری اور خلاف وید اور آریہ عین جائز اور حلال اور ضروری اور وید کی مقدس تعلیم کے مطابق مانتے ہیں۔
 
Top