Ruhani Khazain Volume 1. Page: 1
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 1
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 2
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 2
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
اعلان۱
کتاب براھین احمدیہ کی قیمت اور دیگر ضروری
گزارش
بعالی خدمت تمام معزز اور بزرگ خریداران کتاب براھین احمدیہ کے گزارش کی جاتی ہے کہ کتاب ہذا بڑی مبسوط کتاب ہے یہاں تک کہ جس کی ضخامت سوجز سے کچھ زیادہ ہوگی اور تا اختتام طبع وقتاً فوقتاً حواشی لکھنے سے اور بھی بڑھ جائے گی اور ایسی عمدگی کاغذ اور پاکیزگی خط اور دیگر لوازم حسن اور لطافت اور موزونیت سے چھپ رہی ہے کہ جس کے مصارف کا حساب جو لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ اصل قیمت اس کی یعنے جو اپنا خرچ آتا ہے فی جلد _پچیس روپیہ ہے۔ مگر ابتدا میں پانچ روپیہ قیمت اسکی اس غرض سے مقرر ہوئی تھی اور یہ تجویز اٹھائی گئی تھی جو کسی طرح سے مسلمانوں میں یہ کتاب عام طور پر پھیل جائے اور اسکا خریدنا کسی مسلمان پر گراں نہ ہو اور یہ امید کی گئی تھی کہ امراءاسلام جو ذی ہمت اور اولی العزم ہیں ایسی ضروری کتاب کی اعانت میں دلی ارادت سے مدد کریں گے تب جبر اس نقصان کا ہوجائے گا۔ پر اتفاق ہے کہ اب تک وہ امید پوری نہیں ہوئی بلکہ بجز عالی جناب حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیراعظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ پنجاب کہ جنہوں نے مسکین طالب علموں کو تقسیم کرنے کیلئے پچاس جلدیں اس کتاب کی خریدیں اورجو قیمت بذریعہ اشتہار شائع ہوچکی تھی وہ سب بھیج دی اور نیز فراہمی خریداروں میں بڑی مدد فرمائی اور کئی طرح سے اور بھی مدد دینے کا وعدہ فرمایا (خدا ان کو اس فعل
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 3
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 3
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
خیر کا ثواب دے اور اجر عظیم بخشے) اور اکثرصاحبوں نے ایک یا دو نسخہ سے زیادہ نہیں خریدا۔ اب حال یہ ہے کہ اگرچہ ہم نے بموجب اشتہار مشتہرہ سوم دسمبر ۹۷۸۱ءبجائے پانچ _روپیہ کے د _س روپیہ قیمت کتاب کی مقرر کردی مگر تب بھی وہ قیمت اصل قیمت سے ڈیڑھ حصہ کم ہے۔ علاوہ اس کے اس قیمت ثانی سے وہ سب صاحب مستثنیٰ ہیں جو اس اشتہار سے پہلے قیمت ادا کرچکے لہٰذا بذریعہ اس اعلان کے بخدمت ان عالی مراتب خریداروں کے کہ جن کے نام نامی حاشیہ میں بڑے فخر سے درج ہیں اور دیگر ذی ہمت امراءکے جو حمایت دین اسلام میں مصروف ہورہے ہیں عرض کی جاتی ہے۔ کہ وہ ایسے کار ثواب میں کہ جس سے اعلائے کلمہ اسلام ہوتا ہے اور جس کا نفع صرف اپنے ہی نفس میں محدود نہیں بلکہ ہزارہا بندگان خدا کو ہمیشہ پہنچتا رہے گا۔ اعانت سے دریغ نہ فرماویں کہ بموجب فرمودہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے کوئی اور بڑا عمل صالح نہیں کہ انسان اپنی طاقتوں کو ان کاموں میں خرچ کرے کہ جن سے عبادالٰہی کو سعادت اخروی حاصل ہو۔ اگر حضرات ممدوحین اس طرف متوجہ ہوںگے تو یہ کام کہ جس کا انجام بہت روپیہ کو چاہتا ہے اور جس کی
۱۔جناب نواب شاہ جہان بیگم صاحبہ بالقابہ فرمان فرمائے بھوپال۔
۲۔ جناب نواب علاؤ الدین احمد خان بہادر والی لوہارو۔
۳۔ جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب نائب معتمد مدار المہام دولت آصفیہ حیدر آباد دکن۔
۴۔ جناب غلام قادر خان صاحب وزیر ریاست نالہ گڈھ پنجاب۔
۵۔ جناب نواب مکرم الدولہ بہادر حیدر آباد۔
۶۔ جناب نواب نظیر الدولہ بہادر بھوپال۔
۷۔ جناب نواب سلطان الدولہ بہادر بھوپال۔
۸۔ جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر لدھیانہ پنجاب۔
۹۔ جناب نواب غلام محبوب سبحانی خان صاحب بہادر رئیس اعظم لاہور۔
۰۱۔ جناب سردار غلام محمد خان صاحب رئیس واہ۔
۱ ۱۔ جناب مرزا سعید الدین احمد خان صاحب بہادر اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر فیروزپور۔
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 4
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 4
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
حالت موجودہ پر نظر کرکے کئی طرح کی زیر باریاں نظر آتی ہیں نہایت آسانی سے انجام پذیر ہوجائے گا اور امید تو ہے کہ خدا ہمارے اس کام کو جو اشد ضروری ہے ضائع ہونے نہیں دے گا اور جیسا کہ اس دین کے ہمیشہ بطور معجزہ کے کام ہوتے رہے ہیں۔ ایسا ہی کوئی غیب سے مرد کھڑا ہوجائے گا وتوکلنا علی اللہ ھو نعم المولی ونعم النصیر۔
المش_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©تھر
مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور پنجاب مصنف کتاب
عُ_©ذر
یہ کتاب اب تک قریب نصف کے چھپ چکتی مگر بباعث علالت طبع مہتمم صاحب سفیرہند امرتسر پنجاب کہ جن کے مطبع میں یہ کتاب چھپ رہی ہے اور نیز کئی اور طرح کی مجبوریوں سے جو اتفاقاً ان کو پیش آگئیں سات آٹھ مہینے کی دیر ہوگئی اب انشاءاللہ آئندہ کبھی ایسی توقف نہیں ہوگی۔
غلام احمد
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 5
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 5
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
التماسِ ضروری از مولف کتاب
اُس خداوند عالم کا کیا کیا شکر ادا کیا جائے کہ جس نے اول مجھ ناچیز کو محض اپنے فضل اور کرم اور عنایت غیبی سے اس کتاب کی تالیف اور تصنیف کی توفیق بخشی اور پھر اس تصنیف کے شائع کرنے اور پھیلانے اور چھپوانے کے لئے اسلام کے عمائد اور بزرگوں اور اکابر اور امیروں اور دیگر بھائیوں اور مومنوں اور مسلمانوں کو شائق اور راغب اور متوجہ کردیا۔ پس اس جگہ ان تمام حضرات معاونین کا شکر کرنا بھی واجبات سے ہے کہ جن کی کریمانہ توجہات سے میرے مقاصد دینی ضائع ہونے سے سلامت رہے اور میری محنتیں برباد جانے سے بچ رہیں۔ میں ان صاحبوں کی اعانتوں سے ایسا ممنون ہوں کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ جن سے میں ان کا شکر ادا کرسکوں بالخصوص جب میں دیکھتا ہوں کہ بعض صاحبوں نے اس کارخیر کی تائید میں بڑھ بڑھ کے قدم رکھے ہیں اور بعض نے زائد اعانتوں کے لئے اور بھی مواعید فرمائے ہیں تو یہ میری ممنونی اور احسان مندی اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔
میں نے اسی تقریر کے ذیل میں اسماءمبارک ان تمام مردان اہل ہمت اور اولی العزم کے کہ جنہوں نے خریداری اور اعانت طبع اس کتاب میں کچھ کچھ عنایت فرمایا مع رقوم عنایت شدہ ان کی کے زیب تحریر کئے ہیں اور ایسا ہی آئندہ بھی تا اختتام طبع کتاب عملدرآمد رہے گا کہ تا جب تک صفحہ_¿ روزگار میں نقش افادہ اور افاضہ اس کتاب کا باقی رہے ہر یک مستفیض کہ جس کا اس کتاب سے وقت خوش ہو مجھ کو اور میرے معاونین کو دعائے خیر سے یاد کرے۔
اوراس جگہ بطور تذکرہ خاص کے اس بات کا ظاہر کرنا بھی ضروری ہے کہ اس کارخیر میں
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 6
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 6
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
آج تک سب سے زیادہ حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیراعظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ سے اعانت ظہور میں آئی یعنے حضرت ممدوح نے اپنی عالی ہمتی اور کمال محبت دینی سے مبلغ _دو سو پچاس روپیہ اپنی جیب خاص سے اور پچھتر_ روپیہ اپنے اور دوستوں سے فراہم کرکے تین سو _ پچیس روپیہ بوجہ خریداری کتابوں کے عطا فرمایا عالی جناب سیدنا وزیر صاحب ممدوح الاوصاف نے اپنے والا نامہ میں یہ بھی وعدہ فرمایا ہے کہ تا اختتام کتاب فراہمی چندہ اور بہم رسانی خریداروں میں اور بھی سعی فرماتے رہیں گے اور نیز اسی طرح حضرت فخرالدولہ نواب مرزا محمد علاﺅ الدین احمد خان بہادر فرمانروائے ریاست لوہارو نے مبلغ چا _لیس روپیہ کہ جن میں سے بیس_ روپیہ محض بطور اعانت کتاب کے ہیں مرحمت فرمائے اور آئندہ اس بارہ میں مدد کرنے کا اور بھی وعدہ فرمایا اور علیٰ ہذا القیاس توجہ خاص جناب نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کرون آف انڈیا رئیس دلاور اعظم طبقہ اعلائے ستارہ ہندو رئیسہ بھوپال دام اقبالہا کی بھی قابل بے انتہا شکر گزاری کے ہے کہ جنہوں نے عادات فاضلہ ہمدردی مخلوق اللہ کے تقاضا سے خریداری کتب کا وعدہ فرمایا اور مجھ کو بہت توقع ہے کہ حضرت مفتخر الیہا تائید اس کام بزرگ میں کہ جس میں صداقت اور شان و شوکت حضرت خاتم الانبیا صلی اللہ وسلم کی ظاہر ہوتی ہے اور دلائل حقیت اسلام کی مثل روز روشن کے جلوہ گر ہوتی ہیں اور بندگان الٰہی کو غایت درجہ کا فائدہ پہنچتا ہے کامل توجہ فرماویں گی۔
اب میں اس جگہ بخدمت عالی دیگر امرائے اور اکابر کے بھی کہ جن کو اب تک اس کتاب سے کچھ اطلاع نہیں اس قدر گزارش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ بھی اگر اشاعت اس کتاب کی غرض سے کچھ مدد فرماویں گے تو ان کی ادنیٰ توجہ سے پھیلنا اور شائع ہونا اس کتاب کا جو دلی مقصد اور قلبی تمنا ہے نہایت آسانی سے ظہور میں آجائے گا۔ اے بزرگان و چراغانِ اسلامآپ سب صاحب خوب جانتے ہوں گے کہ آج کل اشاعت دلائل حقیت اسلام !
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 7
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 7
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
کی نہایت ضرورت ہے اور تعلیم دینا اور سکھلانا براہین ثبوت اس دین متین کا اپنی اولاد اور عزیزوں کو ایسا فرض اور واجب ہوگیا ہے اور ایسا واضح الوجوب ہے کہ جس میں کسی قدر ایما کی بھی حاجت نہیں جس قدر ان دنوں میں لوگوں کے عقائد میں برہمی درہمی ہورہی ہے اور خیالات اکثر طبائع کے حالت خرابی اور ابتری میں پڑے ہوئے ہیں کسی پر پوشیدہ نہ ہوگا کیا کیا رائیں ہیں جو نکل رہی ہیں کیا کیا ہوائیں ہیں جو چل رہی ہیں۔ کیا کیا بخارات ہیں جو اٹھ رہے ہیں پس جن جن صاحبوں کو ان اندھیریوں سے جو بڑے بڑے درختوں کو جڑھ سے اُکھیڑتی جاتی ہیں کچھ خبر ہے وہ خوب سمجھتے ہوں گے جو تالیف اس کتاب کی بلا خاص ضرورت کے نہیں۔ ہر زمانہ کے باطل اعتقادات اور فاسد خیالات الگ رنگوں اور وضعوں میں ظہور پکڑتے ہیں اور خدا نے ان کے ابطال اور ازالہ کے لئے یہی علاج رکھا ہوا ہے جو اسی زمانہ میں ایسی تالیفات مہیا کردیتا ہے جو اُس کی پاک کلام سے روشنی پکڑ کر پوری پوری قوت سے ان خیالات کی مدافعت کے لئے کھڑی ہوجاتی ہیں اور معاندین کو اپنی لاجواب براہین سے ساکت اور ملزم کرتی ہیں پس ایسے انتظام سے پودہ اسلام کا ہمیشہ سرسبز اور تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔
اے معزز بزرگان اسلام! مجھے اس بات پر یقین کلی ہے کہ آپ سب صاحبان پہلے سے اپنے ذاتی تجربہ اور عام واقفیت سے ان خرابیوں موجودہ زمانہ پر کہ جن کا بیان کرنا ایک درد انگیز قصہ ہے بخوبی اطلاع رکھتے ہوں گے اور جو جو فساد طبائع میں واقعہ ہو رہے ہیں اور جس طرح پر لوگ بباعث اغوا اور اضلال وسوسہ اندازوں کے بگڑتے جاتے ہیں آپ پر پوشیدہ نہ ہوگا پس یہ سارے نتیجے اسی بات کے ہیں کہ اکثر لوگ دلائل حقیت اسلام سے بے خبر ہیں اور اگر کچھ پڑھے لکھے بھی ہیں تو ایسے مکاتب اور مدارس میں کہ جہاں علوم دینیہ بالکل سکھائے نہیں جاتے اور سارا عمدہ زمانہ ان کے فہم اور ادارک اور تفکر اور تدبر کا اور اور علوم اور فنون میں کھویا جاتا ہے اور کوچہ_¿ دین سے محض ناآشنا رہتے ہیں پس اگر
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 8
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 8
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
ان کو دلائل حقیت اسلام سے جلد تر باخبر نہ کیا جائے تو آخر کار ایسے لوگ یا تو محض دنیا کے کیڑے ہوجاتے ہیں کہ جن کو دین کی کچھ بھی پروا نہیں رہتی اور یا الحاد اور ارتداد کا لباس پہن لیتے ہیں یہ قول میرا محض قیاسی بات نہیں بڑے بڑے شرفا کے بیٹے میں نے اپنی آنکھ سے دیکھے ہیں جو بباعث بے خبری دینی کے اصطباغ پائے ہوئے گرجا گھروں میں بیٹھے ہیں اگر فضل عظیم پروردگار کا ناصر اور حامی اسلام کا نہ ہوتا اور وہ بذریعہ پرزور تقریرات اور تحریرات علماءاور فضلاءکے اپنے اس سچے دین کی نگہداشت نہ کرتا تو تھوڑا زمانہ نہ گزرنا پاتا جو دنیا پرست لوگوں کو اتنی خبر بھی نہ رہتی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس ملک میں پیدا ہوئے تھے بالخصوص اس پرآشوب زمانہ میں کہ چاروں طرف خیالات فاسدہ کی کثرت پائی جاتی ہے اگر محققان دین اسلام جو بڑی مردی اور مضبوطی سے ہریک منکر اور ملحد کے ساتھ مناظرہ اور مباحثہ کررہے ہیں اپنی اس خدمت اور چاکری سے خاموش رہیں تو تھوڑی ہی مدت میں اس قدر شعار اسلام کا ناپدید ہوجائے کہ بجائے سلام مسنون کے گڈبائی اور گڈ مارننگ کی آواز سنی جائے پس ایسے وقت میں دلائل حقیت اسلام کی اشاعت میں بَدِل مشغول رہنا حقیقت میں اپنی ہی اولاد اور اپنی ہی نسل پر رحم کرنا ہے کیونکہ جب وبا کے ایام میں زہرناک ہوا چلتی ہے تو اس کی تاثیر سے ہریک کو خطرہ ہوتا ہے۔
شاید بعض صاحبوں کے دل میں اس کتاب کی نسبت یہ وسوسہ گزرے کہ جواب تک کتابیں مناظرات مذہبی میں تصنیف ہوچکی ہیں کیا وہ الزام اور افحام مخاصمین کے لئے کافی نہیں ہیں کہ اس کی حاجت ہے لہذا میں اس بات کو بخوبی منقوش خاطر کردینا چاہتا ہوں جو اس کتاب اور ان کتابوں کے فوائد میں بڑا ہی فرق ہے وہ کتابیں خاص خاص فرقوں کے مقابلہ پر بنائی گئی ہیں اور ان کی وجوہات اور دلائل وہاں تک ہی محدود ہیں جو اس فرقہ خاص کے ملزم کرنے کے لئے کفایت کرتی ہیں اور گو وہ کتابیں کیسی ہی عمدہ اور لطیف ہوں مگر ان سے وہی خاص قوم فائدہ اٹھا سکتی ہے کہ جن کے مقابلہ پر وہ تالیف پائی ہیں لیکن یہ کتاب تمام فرقوں کے مقابلہ پر حقیت اسلام اور سچائی عقائد اسلام کی ثابت کرتی ہے اور عام تحقیقات سے حقانیت فرقان مجید کی بپایہ ثبوت پہنچاتی ہے اور ظاہر ہے کہ جو جو حقائق اور دقائق عام تحقیقات میں کھلتے ہیں خاص مباحثات میں انکشاف
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 9
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 9
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
ان کا ہرگز ممکن نہیں کسی خاص قوم کے ساتھ جو شخص مناظرہ کرتا ہے اس کو ایسی حاجتیں کہاں پڑتی ہیں کہ جن امور کو اس قوم نے تسلیم کیا ہوا ہے ان کو بھی اپنی عمیق اور مستحکم تحقیقات سے ثابت کرے بلکہ خاص مباحثات میں اکثر الزامی جوابات سے کام نکالا جاتا ہے اور دلائل معقولہ کی طرف نہایت ہی کم توجہ ہوتی ہے اور خاص بحثوں کا کچھ مقتضاہی ایسا ہوتا ہے جو فلسفی طور پر تحقیقات کرنے کی حاجت نہیں پڑتی اور پوری دلائل کا تو ذکر ہی کیا ہے بستم حصہ دلائل عقلیہ کا بھی اندراج نہیں پاتا مثلاً جب ہم ایسے شخص سے بحث کرتے ہیں جو وجود صانع عالم کا قائل ہے الہام کا مقر ہے خالقیت باری تعالیٰ کو مانتا ہے تو پھر ہم کو کیا ضرور ہوگا جو دلائل عقلیہ سے اس کے روبرو اثبات وجود صانع کریں یا ضرورت الہام کی وجوہ دکھلاویں یا خالقیت باری تعالیٰ پر دلائل لکھیں بلکہ بالکل بیہودہ ہوگا کہ جس بات کا کچھ تنازع ہی نہیں اس کا جھگڑا لے بیٹھیں مگر جس شخص کو مختلف عقائد مختلف عندیات مختلف عذرات مختلف شبہات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس کی تحقیقاتوں میں کسی قسم کی فروگذاشت باقی نہیں رہتی۔
علاوہ اس کے جو خاص قوم کے مقابلہ پر کچھ لکھا جاتا ہے وہ اکثر اس قسم کی دلائل ہوتی ہیں جو دوسری قوم پر حجت نہیں ہوسکتیں مثلاً جب ہم بائبل شریف سے چند پیشین گوئی نکال کر صدقِ نبوت حضرت خاتم انبیاءصلی اللہ علیہ وسلم بذریعہ ان کے ثابت کریں تو گو ہم اُس ثبوت سے عیسائیوں اور یہودیوں کو ملزم کردیں مگر جب ہم وہ ثبوت کسی ہندو یا مجوسی یا فلسفی یا برہمو سماجی کے روبرو پیش کریں گے تو وہ یہی کہے گا کہ جس حالت میں مَیں ان کتابوں کو ہی نہیں مانتا تو پھر ایسا ثبوت جو انہیں سے لیا گیا ہے کیونکر مان لوں۔ اسی طرح جو بات مفید مطلب ہم وید سے نکال کر عیسائیوں کے سامنے پیش کریں گے تو وہ بھی یہی جواب دیں گے پس بہرحال ایسی کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جو ہر ایک فرقہ کے مقابلہ پر سچائی اور حقیت اسلام کی دلائل عقلیہ سے ثابت کرے کہ جن کے ماننے سے کسی انسان کو چارہ نہیں۔ سو الحمدللہ کہ ان تمام مقاصد کے پورا کرنے کے لئے یہ کتاب طیار ہوئی دوسری اس کتاب میں یہ بھی خوبی ہے جو اس میں معاندین کے بےجا
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 10
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 10
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
عذرات رفع کرنے کے لئے اور اپنی حجت ان پر پوری کرنے کے لئے خوب بندوبست کیا گیا ہے یعنی ایک اشتہار تعدادی دس ہزار روپیہ کا اسی غرض سے اس میں داخل کیا گیا ہے کہ تا منکرین کو کوئی عذر اور حیلہ باقی نہ رہے اور یہ اشتہار مخالفین پر ایک ایسا بڑا بوجھ ہے کہ جس سے سبکدوشی حاصل کرنا قیامت تک ان کو نصیب نہیں ہوسکتا اور نیز یہ ان کی منکرانہ زندگی کو ایسا تلخ کرتا ہے جو انہیں کا جی جانتا ہوگا۔ غرض یہ کتاب نہایت ہی ضروری اور حق کے طالبوں کے لئے نہایت ہی مبارک ہے کہ جس سے حقیت اسلام کی مثل آفتاب کے واضح اور نمایاں اور روشن ہوتی ہے اور شان اور شوکت اُس مقدس کتاب کی کھلتی ہے کہ جس کے ساتھ عزت اور عظمت اور صداقت اسلام کی وابستہ ہے۔
فہرست معاونین کی کہ جنہوں نے ہمدردی دینی سے اشاعت کتاب براہین احمدیہ میں اعانت کی اور خریداری کتابوں سے ممنون اور مشکور فرمایا۔
نمبر
نام ان معاون صاحب کا کہ جنہوں نے خریداری کتاب سے یا یونہی اعانت فرمائی
تعداد زر اعانت
کیفیت
(۱)
حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیراعظم ودستور معظم ریاست پٹیالہ
ازجیب خاص از دیگر احباب
_ _
بابت خریداری کتاب
معرفت جناب ممدوح
الف مولوی فضل حکیم صاحب _ بابت خریداری کتاب
ب خدا بخش خان صاحب ماسٹر _ ایضاً
ج سید محمد علی صاحب منصرم تعمیر چھاﺅنی _
د مولوی احمد حسن صاحب خلف مولوی علی احمد صاحب _
ہ غلام نبی خان صاحب محرر نظامت کرم گڈھ _
و کالے خان صاحب ناظم کرم گڈھ _
ز شیخ کریم اللہ صاحب ڈاکٹر ناظم حفظان صحت _
ح شیخ فخر الدین صاحب سول جج _
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 11
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 11
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
ط سید عنایت علی صاحب جرنیل _ بابت خریداری کتاب
ی بلو خان صاحب جمعدار جیل خانہ _ ایضاً
ک میر صدر الدین صاحب سررشتہ دار نظامت کرم گڈھ _
ل میر ہدایت حسین صاحب ساکن بسی نظامت سرہند _
م سید نیاز علی صاحب ناظم نہر _
ن سید نثار علی صاحب وکیل کمشنری انبالہ _
(۲)
حضرت فخرالدولہ نواب مرزا محمد علاﺅالدین احمد خان صاحب بہادر فرمان روائے ریاست لوہارو
_
بابت خریداری کتاب_
محض بطور اعانت_
(۳)
جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب بہادر نائب معتمد مدار المہام حیدر آباد دکن۔
_
محض بطور اعانت
طبع کتاب
(۴)
جناب نواب غلام محبوب سبحانی صاحب بہادر رئیس اعظم لاہور
_
//
(۵)
محمد عبداللہ صاحب بہاری رئیس کلکتہ۔
_
بشرح صدر
(۶)
جناب نواب مکرم الدولہ صاحب صدر المہام مالگذاری سرکار حیدر آباد
__
//
(۷)
جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادرسابق رئیس جھجر
_
//
(۸)
وزیر غلام قادر خان صاحب بہادر ریاست نالہ گڈھ
_
//
(۹)
ملک یار خان صاحب تھانہ دار بٹالہ
_
بطور اعانت
(۰۱)
عظیم اللہ خان صاحب رسائیدار ترپ پنجم رجمنٹ اول چھاﺅنی مومن آباد۔ حیدر آباد۔
_
بابت خریداری کتاب
(۱۱)
مولوی عبدالحمید صاحب قاضی جلال آباد ضلع فیروزپور
_
بشرح صدر
(۲۱)
میاں جان محمد صاحب قادیان
_
بطور اعانت
(۳۱)
میاں غلام قادر صاحب قادیان
_
بابت خریداری کتاب _
بطور اعانت _
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 12
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 12
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
(۴۱)
جناب نواب احمد علی خان صاحب بہادر بھوپال
_
بابت خریداری کتاب
(۵۱)
مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تحصیل مظفر گڑھ
_
بشرح صدر
(۶۱)
میاں کریم بخش صاحب نائب منصرم تحصیل مظفر گڑھ
_
//
(۷۱)
قاضی محفوظ حسین صاحب منصرم تحصیل مظفر گڈھ
_
//
(۸۱)
میاں جلال الدین صاحب تاریخ نویس مظفر گڈھ
_
//
(۹۱)
شیخ عبدالکریم صاحب محرر جوڈیشل مظفر گڈھ
_
//
(۰۲)
میاں اکبر ساکن بلہووال ضلع گورداسپور
۲
بطور اعانت
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 13
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 13
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سبحانک ما اقوی برھانک العظمة کلھالک والقدرة کلھا لک العالم کلہ_¾ ضعیف والقوة کلھالک انت الاحد الصمد الذی توحد فی وجوب وجودہ و تفرد فی فضلہ وجودہ جلت حکمتک و تجلت حجتک و تمت نعمتک وعمت رحمتک و تنزہ ذاتک عن کل منقصة و نقصان و تعالٰی شانک من جمیع ما یشان انت المتوحد المتفرد بجلال ذاتہ و کمال صفاتہ المنزہ عن شوائب النقص و سماتہ نحمدک علٰی ما تفضلت علینا بتنزیل کتاب لاریب فیہ ولا خطاءولا نسیان و کشفت بہ علی نفوسنا الخاطئة المخطئة سبیل الحق و العرفان فانت ھدیتنا بالفضل والجود والاحسان وما کنا لنھتدی لولا ھداک یا رحمٰن۔
ونسئلک ان تصلی علی رسولک النبی الامی الذی نجیتنا بہ من سُبُل الضلالة والطغیان واخرجتنا بہ من ظلمات العمی والحرمان الذی ظھر دینہ الحق علی کل دین من الادیان و تقدست ملتہ عن کلّ شرک و بدعة و عدوان و سبقت شریعتہ فی کل معرفة و حکمة و برھان ھو العبد المخلص الذی اصطنعتہ لمجتک و توحیدک وجعلت احب الیہ من نفسہ ذکر تقدیسک و تمجیدک ارسلتہ رحمة للعالمین وحجة علی المنکرین و سراجًا منیرًا للسالکین وداعیًا الی اللّٰہ للطالبین و بشیرًا و مبشرًا
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 14
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 14
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
للمو_¿منین و انسانًا کاملًا للناظرین جاءبکتاب یحیط علی القوانین الحکمیة ویھدی الی جمیع السعادات الدینیة اکمل کثیرا من الناس فی القوی النظریة و العملیة فجعلھم المتحلین بالاخلاق المرضیة الالٰھیة والمتخلین عن الادناس البشریة السفلیة فاصبحوا بتعلیمہ المترقین فی العلوم الحقیقیة الیقینیة والمتلذذین بالمحبة الربانیة الاحدیة والمستعدّین لحظیرة القُدس والتجلّیات القدّوسیة۔ اللّٰھم فصلّ علیہ وعلٰی جمیع اخوانہ من الرسل و النبیین واٰلہ الطیبین الطاھرین واصحابہ الصالحین الصدّیقین۔
ہر دم از کاخِ عالم آوازیست
کہ یکش بانی و بنا سازیست
نہ کس او را شریک و انبازیست
نے بکارش دخیل و ہمرازیست
ایں جہاں را عمارت اندازیست
واز جہاں برتر است و ممتازیست
وحدہ_¾ لا شریک حی و قدیر
لم یزل لایزال فرد و بصیر
کارسازِ جہان و پاک و قدیم
خالق و رازق و کریم و رحیم
رہنماءو معلم رہِ دین
ہادی و ملہمِ علومِ یقین
متصف باہمہ صفاتِ کمال
برتر از احتیاجِ آل و عیال
بریکے حال ہست درہمہ حال
رہ نیابد بدو فنا و زوال
نیست از حکم او بروں چیزے
نہ ز چیزیست او نہ چوں چیزے
نتواں گفت لامس اشیاست
نے تواں گفتن ایں کہ دور از ماست
ذات او گرچہ ہست بالاتر
نتواں گفت زیر اوست دگر
ہرچہ آید بفہم و عقل و قیاس
ذاتِ او برترست زاں وسواس
ذاتِ بے چون و چند افتادست
واز حدود و قیود آزاد ست
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 15
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 15
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/15/mode/1up
نہ وجودے بذاتِ او انباز
نہ کسے در صفات او انباز
ہمہ پیدا ز دست قدرتِ او
کثرت شان گواہ وحدت او
گر شریکش بُدی ز خلق دگر
گشتی ایں جملہ خلق زیر و زبر
ہرچہ از وصف خاکی و خاک ست
ذاتِ بیچون او ازاں پاک ست
بند بر پائے ہر وجود نہاد
خود زہر قید و بند ہست آزاد
آدمی بندہ ہست و نفسش بند
در دو صد حرص و آز و سر بکمند
ہمچنیں بندہ آفتاب و قمر
بند در سیرگاہِ خویش و مقر
ماہ را نیست طاقت ایں کار
کہ بتابد بروز چوں احرار
نیز خورشید را نہ یارائے
کہ نہد بر سریر شب پائے
آب ہم بندہ ہست زیں کہ مدام
بند در سروے است نے خود کام
آتشے تیز نیز بندئہ او
در چنیں سوزشے فگندئہ او
گر برآری بہ پیش او فریاد
گرمیش کم نہ گردد اے استاد
پائے اشجار در زمیں بندست
سخت درپا سلاسل افگندست
ایں ہمہ بستگان آں یک ذات
بروجودش دلائل و آیات
اے خداوند خلق و عالمیان
خلق و عالم ز قدرتت حیران
چہ مہیب ست شان و شوکت تو
چہ عجیب ست کار و صنعت تو
حمد را باتو نسبت از آغاز
نے دراں کس شریک نے انباز
تو وحیدی و بے نظیر و قدیم
متنزہ ز ہر قسیم و سہیم
کس نظیر تو نیست در دو جہان
بر دو عالم توئی خدائے یگان
زور تو غالب است برہمہ چیز
ہمہ چیزے بہ جنب تو ناچیز
ترست ایمن کند ز ترس و خطر
ہر کہ عارف ترست ترساں تر
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 16
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 16
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/16/mode/1up
خلق جوید پناہ و سایہ کس
واں پناہِ ہمہ تو ہستی وبس
ہست یادت کلید ہر کارے
خاطرے بے تو خاطر آزارے
ہر کہ نالد بدر گہت بہ نیاز
بخت گم کردہ را بیابد باز
لطف تو ترکِ طالبان نکند
کس بکارِ رہت زیان نکند
ہر کہ باذات تو سرے دارد
پشت بر روئے دیگرے دارد
زینکہ چون کار بر تو بگذارد
رو بہ اغیار ازچہ رو آرد
ذاتِ پاکت بس ست یار یکے
دل یکے جان یکے نگار یکے
ہر کہ پوشیدہ با تو در سازد
رحمتت آشکار بنوازد
ہر کہ گیرد درت بصدق و حضور
از در و بام او ببارد نور
ہر کہ راحت۱ گرفت کارش شد
صد امیدے بروز گارش شد
ہر کہ راہ تو جُست یافتہ است
تافت آن رو کہ سرنتافتہ است
وانکہ از ظل قربت تو رمید
بردر ہر کہ رفت ذلت دید
اے خداوندِ من گناہم بخش
سوئے درگاہِ خویش راہم بخش
روشنی بخش در دل و جانم
پاک کُن از گناہِ پنہانم
دلستانی و دلربائی کن
بہ نگاہے گرہ کشائی کن
در دو عالم مرا عزیز توئی
و آنچہ میخواہم از تو نیز توئی
لاکھ لاکھ حمد اور تعریف اس قادر مطلق کی ذات کے لائق ہے کہ جس نے ساری ارواح اور اجسام بغیر کسی مادہ اور ہیولیٰ کے اپنے ہی حکم اور امر سے پیدا کرکے اپنی قدرت عظیمہ کا نمونہ دکھلایا اور تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا سبحان اللہ کیا رحمن اور منان وہ ذات ہے کہ جس نے بغیر کسی استحقاق ہمارے کے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 17
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 17
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/17/mode/1up
سب کام ہم ضعیفوں کا آپ بنایا ہمارے جسمی قیام کے لئے سورج اور چاند اور بادلوں اور ہواﺅں کو کام میں لگایا اور ہمارے روحانی انتظام کے لئے توریت اور انجیل اور فرقان اور سب آسمانی کتابوں کو عین وقتوں پر پہنچایا۔ الٰہی تیرا ہزار ہزار شکر کہ تو نے ہم کو اپنی پہچان کا آپ راہ بتایا اور اپنی پاک کتابوں کو نازل کرکے فکر اور عقل کی غلطیوں اور خطاﺅں سے بچایا اور درود اور سلام حضرت سید الرسل محمد مصطفی اور ان کی آل و اصحاب پر کہ جس سے خدا نے ایک عالم گم گشتہ کو سیدھی راہ پر چلایا وہ مربی اور نفع رسان کہ جو بھولی ہوئی خلقت کو پھر راہ راست پر لایا وہ محسن اور صاحب احسان کہ جس نے لوگوں کو شرک اور بتوں کی بلا سے چھوڑایا وہ نور اور نور افشان کہ جس نے توحید کی روشنی کو دنیا میں پھیلایا وہ حکیم اور معالج زمان کہ جس نے بگڑے ہوئے دلوں کا راستی پر قدم جمایا وہ کریم اور کرامت نشان کہ جس نے مردوں کو زندگی کا پانی پلایا وہ رحیم اور مہربان کہ جس نے امت کے لئے غم کھایا اور درد اٹھایا وہ شجاع اور پہلوان جو ہم کو موت کے منہ سے نکال کر لایا وہ حلیم اور بے نفس انسان کہ جس نے بندگی میں سرجھکایا اور اپنی ہستی کو خاک سے ملایا وہ کامل موحد اور بحر عرفان کہ جس کو صرف خدا کا جلال بھایا اور غیر کو اپنی نظر سے گرایا وہ معجزہ قدرت رحمن کہ جو اُمّی ہوکر سب پر علوم حقانی میں غالب آیا اور ہریک قوم کو غلطیوں اور خطاﺅں کو ملزم ٹھہرایا۔
در دلم جوشد ثنائے سرورے
آنکہ در خوبی ندارد ہمسرے
آنکہ جانش عاشق یارِ ازل
آنکہ روحش واصل آں دلبرے
آنکہ مجذوب عنایات حقست
ہمچو طفلے پر وریدہ در برے
آنکہ در برّ و کرم بحر عظیم
آنکہ در لطف اتم یکتا دُرے
آنکہ در جود و سخا ابر بہار
آنکہ در فیض و عطا یک خاورے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 18
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 18
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/18/mode/1up
آں رحیم و رحم حق را آیتے
آں کریم و جود حق را مظہرے
آں رخ فرخ کہ یک دیدار او
زشت رو را میکند خوش منظرے
آں دل روشن کہ روشن کردہ است
صد درون تیرہ را چوں اخترے
آں مبارک پے کہ آمد ذات او
رحمتے زاں ذات عالم پرورے
احمدِ آخر زماں کز نور او
شد دل مردم زخور تاباں ترے
از بنی آدم فزوں تر در جمال
وازلالے پاک تر در گوہرے
برلبش جاری زحکمت چشمہ
در دلش پُر از معارف کوثرے
بہر حق دامان ز غیرش برفشاند
ثانی او نیست در بحر و برے
آں چراغش دادِ حق کش تا ابد
نے خطر نے غم ز بادِ صرصرے
پہلوان حضرتِ ربِ جلیل
بر میاں بستہ ز شوکت خنجرے
تیرِ او تیزی بہر میدان نمود
تیغِ او ہرجا نمودہ جوہرے
کرد ثابت بر جہاں عجز بتاں
وانمودہ زور آں یک قادرے
تا نماند بے خبر از زور حق
بت ستاﺅ بت پرست و بت گرے
عاشق صدق و سداد و راستی
دشمنِ کذب و فساد و ہر شرے
خواجہ و مر عاجزاں را بندہ
بادشاہ و بے کساں را چاکرے
آں ترحمہا کہ خلق ازوے بدید
کس ندیدہ در جہاں از مادرے
از شرابِ شوق جاناں بیخودی
در سرش برخاک بنہادہ سرے
روشنی از وے بہر قومے رسید
نورِ او رخشید بر ہر کشورے
آیت رحمن برائے ہر بصیر
حجت حق بہرِ ہر دیدہ ورے
ناتوانان را برحمت دستگیر
خستہ جاناں را بہ شفقت غمخورے
حسن روئش بہ زماہ و آفتاب
خاک کوئش بہ زمشک و عنبرے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 19
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 19
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/19/mode/1up
آفتاب و مہ چہ میماند بدو
در دلش از نور حق صد نیرے
یک نظر بہتر زعمر جاودان
گرفتد کس را برآن خوش پیکرے
منکہ از حسنش ہمی دارم خبر
جان فشانم گر دہد دل دیگرے
یاد آن صورت مرا از خود برد
ہر زمان مستم کند از ساغرے
می پریدم سوئے کوئے او مدام
من اگر میداشتم بال و پرے
لالہ و ریحان چہ کار آید مرا
من سرے دارم بآں روے وسرے
خوبی_¿ او دامن دل می کشد
موکشانم می برد زور آورے
دیدہ ام کوہست نور دیدہ ہا
در اثر مہرش چو مہر انورے
تافت آں روئے کزاں روسر نتافت
یافت آں درمان کہ بگزیدآں درے
ہر کہ بے او زد قدم در بحرِ دین
کرد در اول قدم گم معبرے
امی و در علم و حکمت بے نظیر
زیں چہ باشد حجتی روشن ترے
آں شراب معرفت دادش خدا
کزشعاعش خیرہ شد ہر اخترے
شدعیاں ازوے علی الوجہ الاتم
جوہر انسان کہ بود آں مضمرے
ختم شد برنفس پاکش ہر کمال
لا جرم شد ختم ہر پیغمبرے
آفتاب ہر زمین و ہر زمان
رہبر ہر اسود و ہر احمرے
مجمع البحرین علم و معرفت
جامع الاسمین ابرو خاورے
چشم من بسیار گردید و ندید
چشمہ چون دین او صافے ترے
سالکاں را نیست غیر ازوے امام
رہرواں را نیست جزوے رہبرے
جائے او جائے کہ طیر قدس را
سوزد از انوار آں بال و پرے
آں خداوندش بدادآں شرع و دین
کان نگردد تا ابد متغیرے
تافت اول بر دیار تازیان
تازیانش را شود درمان گرے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 20
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 20
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/20/mode/1up
بعد زاں آن نور دین و شرع پاک
شد محیط عالمے چوں چنبرے
خلق را بخشید از حق کام جان
وارہانیدہ ز کام اژدرے
یک طرف حیران از و شاہان وقت
یک طرف مبہوت ہر دانشورے
نے بعلمش کس رسید ونے بزور
در شکستہ کبر ہر متکبرے
اوچہ میدارد بمدح کس نیاز
مدح او خود فخر ہر مدحت گرے
ہست او در روضہ_¿ قدس و جلال
واز خیال مادحان بالاترے
اے خدا بروے سلام مارسان
ہم برا خوانش زہر پیغمبرے
ہر رسولے آفتاب صدق بود
ہر رسولے بود مہر انورے
ہر رسولے بود ظلے دین پناہ
ہر رسولے بود باغے مثمرے
گر بدنیا نامدے ایں خیل پاک
کار دین ماندے سراسر ابترے
ہر کہ شکر بعث شان نارد بجا
ہست او آلائے حق را کافرے
آں ہمہ ازیک صدف صد گوہر اند
متحد در ذات و اصل و گوہرے
امتے ہرگز نبودہ در جہان
کاندران نامد بوقتے منذرے
اول آدم آخرِ شان احمدست
اے خنک آنکس کہ بیند آخرے
انبیا روشن گہر ہستند لیک
ہست احمد زان ہمہ روشن ترے
آن ہمہ کان معارف بودہ اند
ہر یکے از راہ مولیٰ مخبرے
ہر کہ را علمے ز توحید حق ست
ہست اصل علمش از پیغمبرے
آن رسیدش از رہ تعلیم ہا
گو شود اکنوں زنخوت منکرے
ہست قومے کج رو و ناپاک رائے
آنکہ زین پاکان ہمی پیچد سرے
دیدہ_¿ شان روئے حق ہرگز ندید
بس سیہ کردند روئے دفترے
شور بختے ہائے بختِ شان بہ بین
ناز برچشم و گریزاں از خورے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 21
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 21
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/21/mode/1up
چشم گر بودے غنی از آفتاب
کس نبودے تیز بین چوں شپرے
ہر کہ کورست و براہش صد مغاک
وائے بروے گر ندارد رہبرے
قوم دیگر را چنیں رائے رکیک
در نشستہ از جہالت در سرے
کان خدا ملکے دگر اندر جہان
از دیارِ شان ندیدہ خوشترے
ہمدگر روئے چو روئے خوب شان
نامدش مرغوب طبع و خاطرے
لاجرم از ابتدائش تا ابد
ماند و خواہد ماند آنجا بسترے
ملک دیگر گرچہ میرد در ضلال
مے نگردد زوگہے مستفسرے
داد مَریک ذرہ قومے را کتاب
ترک کردہ صد ہزاران معشرے
چون بروز ابتدا تقسیم کرد
درمیانِ خلق از خیر وشرے
راستی در حصہ او شان فتاد
دیگراں را کذب شد آبشخورے
قول شان این ست کاندر غیر شان
آمدہ صد کاذب و حیلت گرے
لیک نامد نزد شاں یک نیزہم
آنکہ بودے از خدا دین گُسترے
آنکہ ایشاں را نمودے راہ حق
در کشودے کذب ہر کذب آورے
تاشدے دادار را حجت تمام
برسر ہر مسلم و متنصرے
الغرض نزدیک شان دادارِ پاک
ہست ظالم تر ز ہر ظالم ترے
کو گزارد عالمے را در ضلال
مبتلا در پنجہ ہر ماکرے
خود ہمی دارد بیک قومے مدام
ہمچو شیدائے کسے میل و سرے
اینچنیں پر حمق رائے ایں قوم را
حمق دیگر این کہ بروے فاخرے
عاقبت این رائے زشت و بد خیال
کرد ایشاں را عجب کور و کرے
چشم پوشیدند از صد چشمہ_¿
سرنگون گشتند بریک آخورے
سخت ور زیدند کیں باانبیا
الامان از کینِ ہر متکبرے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 22
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 22
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/22/mode/1up
آنچہ کین شان بپا کان ثابت ست
از شیاطین کس ندارد باورے
خربود اندر حماقت بے نظیر
لیکن ایشان را بہر موصد خرے
نے سرِ تحقیق دارند و ثبوت
نے زنند از صدق پا بر معبرے
نے دوائے را شناسند از اثر
نے درختے را شناسند از برے
نے زکس پُرسند از روئے نیاز
نے بصرفِ فکرِ خود متفکرے
نے بدل پروائے این تفتیش ہا
کزہمہ دین ہاکدا مین بہترے
بریکے مائل عدو صدہزار
فارغ از فرق اقل و اکثرے
نے بدل خوف خدائے کردگار
نے بخاطر بیم روزِ محشرے
تیرہ جانان دیدہ ہا را دوختہ
سوختہ در کین وری چوں اژ درے
دیدہ و دانستہ از حق قاصر اند
دل نہادہ در جہان غادرے
از برائے حق تراشیدہ زجہل
دائما درخانہ خود منبرے
آن خدائے شان عجب باشد خدا
کو تغافل داشت از ہر کشورے
بہر الہام آمدش دایم پسند
یک زبان یک خطہ کوتہ ترے
اینچنیں رائے کجا باشد درست
کے خرد گردد بسوئیش رہبرے
کے گمان بد کند برنیکوان
آنکہ باشد نیک و نیکو محضرے
ماہ را گفتن کہ چیزے نیست این
ہست دشنامے نہ زین افزون ترے
کور گر گوئد کجا ہست آفتاب
میشود در کوری اش رسوا ترے
در خور تابان مکن شک و گمان
تا ملامت رانہ گردی در خورے
گر خدا خواہی چرا کج میروی
چوں نمی ترسی ز قہر قاہرے
چوں نمی ترسی ز روزِ باز پرس
چون نہ ترسی از حضورِ داورے
افترائے شاں چسان گشتت یقین
یا خدائت وانمودہ دفترے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 23
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 23
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/23/mode/1up
نور شان یک عالمے را در گرفت
تو ہنوز اے کور در شور و شرے
لعل تابان را اگر گوئی کثیف
زین چہ کاہد قدر روشن جوہرے
طعنہ برپا کان نہ برپا کان بود
خود کنی ثابت کہ ہستی فاجرے
بغض بامردانِ حق نامردیست
آن بشر باشد کہ باشد بے شرے
وانکہ در کین و کراہت سوخت ست
نفس دون راہست صید لاغرے
صد مراتب بہ زچشم اہل کین
چشم نابینا و کور و اعورے
برسر کین و تعصب خاک باد
ہم بفرقِ کین وران خاکسترے
جز بہ پابندی حق بند دگر
ورنہ گیرد با خدائے اکبرے
ماہمہ پیغمبران را چاکریم
ہمچو خاکے اوفتادہ بر درے
ہر رسولے کو طریق حق نمود
جانِ ما قربان بر آن حق پرورے
اے خداوندم بہ خیل انبیا
کش فرستادے بفضل اوفرے
معرفت ہم دہ چوںبخشیدی دلم
مے بدہ زان سان کہ دادی ساغرے
اے خداوندم بنام مصطفیٰ
کش شدے در ہر مقامے ناصرے
دست من گیر از رہ لطف و کرم
در مہمم باش یارو یاورے
تکیہ بر زورِ تو دارم گرچہ من
ہمچو خاکم بلکہ زان ہم کمترے
اما بعد سب طالبان حق پر واضح ہو جو مقصود اس کتاب کی تالیف سے جو موسوم بالبراھین الاحمدیہ علی حقیت کتاب اللّٰہ القراٰن والنبوة المحمدیہ ہے یہ ہے جو دین اسلام کی سچائی کے دلائل اور قرآن مجید کی حقیت کے براہین اور حضرت خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی صدق رسالت کے وجوہات سب لوگوں پر بوضاحت تمام ظاہر کئے جائیں اور نیز ان سب کو جو اس دین متین اور مقدس کتاب اور برگزیدہ نبی سے منکر ہیں ایسے کامل اور معقول طریق سے ملزم اور لا جواب کیا جائے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 24
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 24
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/24/mode/1up
جو آئندہ ان کو بمقابلہ اسلام کے دم مارنے کی جگہ باقی نہ رہے۔
اور یہ کتاب مرتب ہے ایک اشتہار اور ایک مقدمہ اور چار فصل اور ایک خاتمہ پرخدا اس کو حق کے طالبوں کے لئے مبارک کرے اور بہتوں کو اس کے پڑھنے سے اپنے سچے دین کی ہدایت دے۔ آمین۔
اش_©_©_©تہار
انعامی دس ہزار روپیہ ان سب لوگوں کے لئے جو مشارکت اپنی کتاب کے فرقان مجید سے ان دلائل اور براہین حقانیہ میں جو فرقان مجید سے ہم نے لکھیں ہیں ثابت کر دکھائیں یا اگر کتاب الہامی اُن کی اُن دلائل کے پیش کرنے سے قطعاً عاجز ہو تو اس عاجز ہونے کا اپنی کتاب میں اقرار کرکے ہمارے ہی دلائل کو نمبروار توڑ دیں۔
میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں یہ اشتہار اپنی طرف سے بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ بمقابلہ
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 25
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 25
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/25/mode/1up
جمیع اربابِ مذہب اور ملت کے جو حقانیت فرقان مجید اور نبوت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے منکر ہیں اتماماً للحُجّة شائع کرکے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب منکرین میں سے مشارکت اپنی کتاب کی فرقان مجید سے اُن سب
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 26
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 26
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/26/mode/1up
براہین اور دلائل میں جو ہم نے دربارہ حقیت فرقان مجید اور صدقِ رسالت حضرت خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم اُسی کتاب مقدس سے اخذ کرکے تحریر۱ کیں ہیں اپنی الہامی کتاب میں سے ثابت کرکے دکھلاوے یا اگر تعداد میں ان کے برابر پیش نہ کرسکے تو نصف اِن
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 27
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 27
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/27/mode/1up
سے یا ثلث ان سے یا ربع ان سے یا خمس ان سے نکال کر پیش کرے یا اگر بکلی پیش کرنے سے عاجز ہو تو ہمارے ہی دلائل کو نمبروار توڑ دے تو ان سبصورتوں میں بشرطیکہ تین منصف مقبولہ_¿ فریقین بالاتفاق یہ رائے ظاہرکر دیںکہ ایفاءشرط جیسا
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 28
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 28
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/28/mode/1up
کہ چاہئے تھا ظہور میں آگیا میں مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے وحیلتے اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دوں گا۔ مگر واضح رہے کہ اگر اپنی کتاب کی دلائل معقولہ پیش کرنے سے عاجز اور قاصر رہیں یا برطبق شرط اشتہار کی خمس تک پیش نہ کر سکیں تو
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 29
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 29
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/29/mode/1up
اس حالت میں بصراحت تمام تحریر کرنا ہوگا جو بوجہ ناکامل یا غیر معقول ہونے کتاب کے اس شق کے پورا کرنے سے مجبور اور معذور رہے۔ اور اگر دلائل مطلوبہ پیش کریں تو اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ جو ہم نے خمس دلائل تک پیش کرنے کی اجازت اور رخصت
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 30
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 30
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/30/mode/1up
دی ہے اس سے ہماری یہ مراد نہیں ہے جو اس تمام مجموعہ_¿ دلائل کا بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کردیا جائے بلکہ یہ شرط ہر یک صنف کی دلائل سے متعلق ہے اور ہر صنف کے براہین میں سے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 31
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 31
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/31/mode/1up
کرنا ہوگا۔
شائد کسی صاحب کا فہم اس بات کے سمجھنے سے قاصر رہے جو عبارتِ مذکورہ میں صنف دلائل سے کیا مراد ہے پس بغرض تشریح اس فقرہ کے لکھا جاتا ہے جو دلائل اور براہین فرقانِ مجید کی کہ جن سے حقیت اس کلام پاک
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 32
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 32
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/32/mode/1up
کی اور صدق رسالت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثابت ہوتا ہے دو قسم پر ہیں اوّل وہ دلائل جو اس پاک کتاب اور آنحضرت کی صداقت پر اندرونی اور ذاتی شہادتیں ہیں یعنی ایسی دلائل جو اُسی مقدس کتاب کے کمالات ذاتیہ اور خود آنحضرت کی ہی خصال قدسیہ
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 33
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 33
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/33/mode/1up
اور اخلاق مرضیہ اور صفات کاملہ سے حاصل ہوتی ہیںدوسری وہ دلائل جو بیرونی طور پر قرآن شریف اورآنحضرت کی سچائی پر شواہد قاطعہ ہیں یعنی ایسی دلائل جو خارجی واقعات اور حادثات متواترہ مثبتہ سے لی گئی ہیں۔
اور پھر ہریک ان دونوں قسموں
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 34
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 34
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/34/mode/1up
کی دلائل سے دو قسم پر ہے دلیل بسیط اور دلیل مرکب۔ دلیل بسیط وہ دلیل ہے جو اثبات حقیت قرآن شریف اور صدق رسالت آنحضرت کے لئے کسی اور امر کے الحاق اور انضمام کی محتاج نہیں اور دلیل مرکب وہ دلیل ہے جو اُسکے تحقق دلالت کے لئے ایک ایسے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 35
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 35
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/35/mode/1up
کل مجموعے کی ضرورت ہے کہ اگر من حیث الاجتماع اس پر نظر ڈالی جائے یعنی نظر یکجائی سے اس کی تمام افراد کو دیکھا جائے تو وہ کل مجموعی ایک ایسی عالی حالت میں ہو جو تحقق اس حالت کا تحقق حقیت فرقان مجید اور صدق رسالت آنحضرت کو مستلزم ہو اور جب
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 36
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 36
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/36/mode/1up
اجزا اِس کی الگ الگ دیکھی جائیں تو یہ مرتبہ برہانیت کا جیسا کہ اُن کو چاہئیے حاصل نہ ہو اور وجہ اس تفاوت کی یہ ہے جو کل مجموعی اور کل واحد ہمیشہ متخالف فی الاحکام ہوتے ہیں جیسے ایک بوجھ کو دس آدمی اکٹھے ہوکر اٹھا سکتے ہیں اور اگر وہی دس آدمی ایک ایک ہوکر
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 37
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 37
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/37/mode/1up
اٹھانا چاہیں تو یہ امر محال ہوجاتا ہے۔ اور ہر واحد ان دونوں قسم کی دلائل بسیطہ اور مرکبہ سے جب اپنی خاص خاص صورتوں اور ہیئتوں اور وضعوں کے لحاظ سے تصور کئے جائیں تو ان کا نام اس کتاب میں اصناف دلائل ہے۔ اور یہ وہی اصناف ہیں کہ جن کے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 38
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 38
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/38/mode/1up
التزام کے لئے ہم نے صدر اشتہار ہذا میں یہ قید لگا دی ہے جو ہر صنف کے براہین میں سے شخص متصدی مقابلہ فرقان مجید کا نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کرے یعنی اس صورت میں کہ جب ان کل دلائل کے پیش کرنے سے عاجز ہو جو ایک صنف
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 39
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 39
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/39/mode/1up
کے تحت میں داخل ہیں۔ اور نیز اس جگہ یہ امر زیادہ تر قابلِ انکشاف ہے کہ جو صاحب کسی دلیل مرکب کا کہ جس کی تعریف ابھی ہم بیان کرچکے ہیں۔ اپنی کتاب میں سے نمونہ دکھلانا چاہیں تو ان پر واجب ہوگا کہ اگر وہ دلیل مرکب ایسی مجموعہ اجزا سے مرکب
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 40
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 40
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/40/mode/1up
ہو جو ہر یک جز اس کا بجائے خود کسی امر پر دلیل ہو تو ان سب جزوی دلائل کا بھی کم سے کم ایک ایک نمونہ پیش کرنا ہوگا۔
چونکہ سمجھنا اس شرط کا محتاج تمثیل ہے اس لئے ہم بطورِ تمثیل کے اس جگہ اسی قسم کی ایک دلیل دلائل مُرکّبہ
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 41
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 41
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/41/mode/1up
مثبتہ حقیت ِ ُفرقان مجید سے تحریر کرتے ہیں اور وہ یہ ہے جو تعلیم اصولی فرقان مجید کی دلائل حکمیہ پر مبنی اور مشتمل ہے یعنی فرقانِ مجید ہریک اصولِ اعتقادی کو جو مدار نجات کا ہے محققانہ طور سے ثابت کرتا ہے اور قوی
اور مضبوط فلسفی دلیلوں سے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 42
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 42
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/42/mode/1up
بپایہ_¿ صداقت پہنچاتا ہے جیسے وجود صانع عالم کا ثابت کرنا توحید کو بپایہ_¿ ثبوت پہنچانا ضرورتِ اِلہام پر دلائل قاطعہ کا لکھنا اور کسی احقاق حق اور ابطالِ باطل سے قاصر نہ رہنا پس یہ امر فرقانِ مجید کے منجانب اللہ ہونے پر بڑی بزرگ دلیل ہے جس سے حقیت
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 43
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 43
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/43/mode/1up
اور افضلیت اُس کی بوجہ کمال ثابت ہوتی ہے کیونکہ دنیا کے تمام عقائد فاسدہ کو ہریک نوع اور ہر صنف کی غلطیوں سے بدلائل واضحہ پاک کرنا اور ہر قسم کے شکوک اور شبہات کو جو لوگوں کے دلوں میں دخل کرگئے ہوں براہین قاطعہ سے مٹا دینا اور
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 44
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 44
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/44/mode/1up
ایسا مجموعہ اصولِ مدلّلہ محققہ مثبتہ کا اپنی کتاب میں درج کرنا کہ نہ پہلے اس سے وہ مجموعہ کسی الہامی کتاب میں درج ہو اور نہ کسی ایسے حکیم اور فیلسوف کا پتا مل سکتا ہو کہ جو کبھی کسی زمانہ میں اپنی نظر اور فکر اور عقل اور قیاس اور فہم اور ادارک کے زور
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 45
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 45
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/45/mode/1up
سے اس مجموعہ کی حقیقی سچائی کا دریافت کرنے والا ہوچکا ہو اور نہ کبھی کسی بھلے مانس نے ایک ذرہ اس بات کا ثبوت دیا ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کوئی ایک آدھ دن کسی مدرسہ یا مکتب میں پڑھنے بیٹھے تھے یا کسی سے کچھ علم معقول یا منقول
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 46
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 46
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/46/mode/1up
سیکھا تھا یا کبھی کسی فلسفی اور منطقی سے ان کی صحبت اور مخالطت رہی تھی کہ جس کے اثر سے انہوں نے ہر یک اصول حقہ پر دلائل فلسفہ قائم کرکے تمام عقائد مدار نجات کی حقیقی سچائی کو ایسا کھول دیا کہ جس کی نظیر صفحہ_¿ روزگار میں کہیں
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 47
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 47
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/47/mode/1up
نہیں پائی جاتی یہ ایسا کام ہے کہ بجز تائید الٰہی اور الہام ربانی کے ہرگز کسی سے انجام پذیر نہیں ہوسکتا پس ناچار عقل اِس بات پر قطع واجب کرتی ہے جو قرآنِ شریف اس خدائے واحد لاشریک کی کلام ہے کہ جس کے علم کے ساتھ کسی
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 48
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 48
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/48/mode/1up
انسان کا علم برابر نہیں۔ یہ دلیل ہے جو ہم نے بطور نمونہ کے ان دلائل مرکبہ میں سے لکھی ہے کہ جن کا مجموعہ اجزا تمام ایسی جزﺅں سے مرکب ہے کہ وہ سب جزیں دلائل ہی ہیں چنانچہ اس دلیل کے اجزا سب کے سب وہ دلائل ہیں جو عقائد حقہ پر قائم
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 49
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 49
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/49/mode/1up
کی گئی ہیں اور چونکہ یہ دلیل بھی اصناف دلائل میں سے ایک صنف ہے اس لئے جیسا کہ مخاصم پر تمام اصناف دلائل کا پیش کرنا فرض ہے اس لئے اس دلیل کا بھی پیش کرنا فرض ہے مگر اس دلیل کودکھلانے کے لئے ان تمام دلائل کا دکھلانا بھی ضروری
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 50
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 50
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/50/mode/1up
ہے کہ جن سے اس دلیل کی تالیف اور ترکیب ہے اور جن کی ہیئت اجتماعی سے اس کا وجود تیار ہوتا ہے جیسی دلیل اثبات وجود صانع دلیل اثبات توحید دلیل اثبات خالقیت باری تعالیٰ وغیرہ وغیرہ کیونکہ یہی دلائل اس دلیل۱ کی اجزا ہیں اور وجود کل کا بغیر وجود
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 51
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 51
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/51/mode/1up
اجزا کے ممکن نہیں اور نہ تحصل کسی ماہیت کا بدون اس کی جزوں کے ہو سکتا ہے پس مخاصم پر لازم ہے جو ان تمام جزوی دلائل کو بھی۱ پیش کرے ہاں یہ اختیار ہے کہ جہاں ہم نے مثلاً کسی اصول کے اثبات پر پانچ دلیلیں لکھی ہوں مخاصم صاحب اُس کے
Ruhani Khazain Volume 1. Page: 52
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ اول: صفحہ 52
http://www.alislam.org/library/brow...ain_Computerised/?l=Urdu&p=1#page/52/mode/1up
اثبات پر یا اس کے ابطال پر یعنی جیسا کہ رائے اور اعتقاد ہو صرف ایک ہی دلیل بپابندی انہیں شرائط اور اُنہیں حدود کے جو اشتہار ہذا میں ہم ذکر کرچکے ہیں اپنی الہامی کتاب سے نکال کر دکھلاویں۔
المُش_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©_©تھر
خاکسار مِیرزا غلام احمد مقام قادیان ضلع گورداسپور
پنجاب