• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

ملفوظات ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔ جلد 1

MindRoasterMir

لا غالب الاللہ
رکن انتظامیہ
منتظم اعلیٰ
معاون
مستقل رکن
ملفوظات ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔ جلد 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملفوظات
حضرت مسیح موعودعلیہ الصّلوٰۃ والسلام
۱۸۹۱؁ء
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب ؓ فرماتے ہیں:
بعثت کی غرض’’مجھے خوب یاد ہے اور میں نے اسے اپنی نوٹ بک میں لکھ رکھا ہے کہ جالندھر کے مقام پر ایک شخص نے حضرت اقدس امام صادق اور حضرت مرزا صاحبؑ کی خدمت میں سوال کیا کہ آپ کی غرض دنیا میں آنے سے کیا ہے‘‘؟
آپ نے فرمایا کہ ’’میںاس لئے آیا ہوں ۔تا لوگ قوت یقین میں ترقی کریں ۔‘‘
ایمان کی اقسام :
ایک اور بات ہے جو میری نوٹ بک میں درج ہے اور وہ واقعہ بھی اسی جالندھر کا ہے۔ہماری جماعت کے ایک آدمی ہمارے بھائی منشی محمد اروڑا صاحبؓ نے سوال کیا کہ حضرت ایمان کتنی طرح کا ہوتا ہے؟آپ نے جو جواب اس کا فرمایا،بہت ہی لطیف اور سلیس ہے۔
فرمایا’’:ایمان دو قسم کا ہوتا ہے۔موٹا ؔاور باریکؔ۔موٹا ایمان تو یہی ہے کہ دین العجائز پر عمل کرے اور باریک ایمان یہ ہے کہ میرے پیچھے ہو لے‘‘۔۱؎
۱۸۹۵؁ء
جناب مفتی محمد صادق صاحب ؓ لکھتے ہیں :
’’۱۸۹۵؁ء میں جب میں حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا تو اس وقت بھی مجھے شوق تھا کہ آپ کے کلمات طیبات ایک کاغذ پہ نقل کر کے ہمیشہ لاہور لے جاتا اور وہاں کے احمدی احباب کو ہفتہ وار کمیٹی میں سنایا کرتا …اس وقت کی یاداشت میں سے کچھ نقل کر کے ہدیہ ناظرین کیا جاتا ہے۔ان ایام میں چونکہ تاریخ کا انتظام نہیں رکھا تھا ،اس لئے بلا تاریخ ہر ایک بات درج کی جاتی ہے ۔
بیعت اور توبہ
بیعت میں جاننا چاہیے کہ کیا فائدہ ہے اور کیوں اس کی ضرورت ہے؟ جب تک کسی شے کا فائدہ اورقیمت معلوم نہ ہو ،تو اس کی قدر آنکھوں کے اندر نہیں سماتی۔ جیسے گھر میں انسان کے کئی قسم کا مال واسباب ہوتا ہے ۔ مثلا روپیہ، پیسہ، کوڑی، لکڑی وغیرہ۔ توجس قسم کی شے ہے ، اسی درجہ کی اس کی حفاظت کی جاوے گی۔ایک کوڑی کی حفاظت کے لیے وہ سامان نہ کرے گا جو پیسہ اور روپیہ کے لیے اسے کرنا پڑے گا اور لکڑی وغیرہ کو تویونہی ایک کو نہ میں ڈال دے گا۔علی ہذالقیاس جس کے تلف ہونے سے اس کا زیادہ نقصان ہے ۔اس کی زیادہ حفاظت کرے گا ۔اسی طرح بیعت میں عظیم الشان بات توبہ ہے۔جس کے معنی رجوع ؔکے ہیں۔توبہ اس حالت کا نام ہے کہ انسان اپنے معاصی سے جن سے ان کے تعلقات بڑھے ہوئے ہیں اور اس نے اپنا وطن انہیں مقرر کر لیا ہوا ہے گویا کہ گناہ میں اس نے بودوباش مقرر کر لی ہوئی ہے۔اس وطن کو چھوڑنا اور رجوع کے معنے پاکیزگی کو اختیار کرنا۔ ا ب و طن کوچھوڑنا بڑا گراں گزرتا ہے اور ہزاروں تکلیفیںہوتی ہیں۔ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو کس قدر اسے تکلیف ہوتی ہے اور وطن کو چھوڑنے میں تواس کو سب یاردوستوں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے اور سب چیزوں کو مثل چارپائی، فرش وہمسائے،وہ گلیاں کوچے۔بازار سب چھوڑچھاڑ کر ایک نئے ملک میں جانا پڑتا ہے یعنی اس(سابقہ) وطن میں کبھی نہیں آتا۔ اس کا نام توبہ ہے۔ معصیت کے دوست اور ہوتے ہیںاور تقوی کے دوست اور۔ اس تبدیلی کو صوفیاء نے موت کہا ہے جو توبہ کرتا ہے،اسے بڑا حرج اٹھانا پڑتا ہے اور سچی توبہ کے وقت بڑے بڑے حرج اس کے سامنے آتے ہیں اور اللہ تعالی رحیم وکریم ہے۔ وہ جب تک اس کل کا نعم البدل عطانہ فرماوے، نہیں مارتا۔ اِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ(البقرہ۲۲۳) میں یہی اشارہ ہے کہ وہ توبہ کر کے غریب، بیکس ہو جاتا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ اس سے محبت اورپیار کرتا ہے اور اُسے نیکوں کی جماعت میں داخل کرتا ہے۔ دوسری قومیں خدا کو رحیم و کریم خیال نہیں کرتیں۔ عیسائیوں نے خدا کا تو ظالم جانا اور بیٹے کورحیم کو باپ تو گناہ نہ بخشے اور بیٹا جان دیکر (مگر یہاں توبالکل ندارد) اگر اللہ رحیم نہ ہوتا تو انسان کا ایک دم گذارہ نہ ہوتا۔ جس نے انسان کے عمل سے پیشتر ہزاروں اشیاء اُس کے لئے مفیدبنائیں، توکیا یہ گمان ہوسکتا ہے کہ توبہ اورعمل کوقبول نہ کرے۔
گناہ اور توبہ کی حقیقت
گناہ کی یہ حقیقت نہیں ہے کہ اللہ گناہ کو پیداکرے اور پھر ہزاروں برس کے بعد گناہ کی مُعافی سُوجھے۔ جیسے مکھّی کے دوپر ہیں ۔ ایک میں شفا اور دُوسرے میں زہر۔اسی طرح انسان کے دور پر ہیں۔ ایک معاصی کا دوسرا خجالت، توبہ ، پریشانی کا۔ یہ ایک قاعدہ کی بات ہے جیسے ایک شخص جب غلام کو سخت مارتا ہے تو پھر اُس کے بعد بچھتاتا ہے۔ گویا کہ دونوں پَراکٹھے حرکت کرتے ہیں۔ زہر کے ساتھ تریاق ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا ؟ تو جواب یہ ہے کہ گویہ زہر ہے ، مگر کُشۃ کرنے سے حکم اکسیر کو رکھتا ہے۔اگر گناہ نہ ہوتا تو رعونت کا زہر انسان میں بڑھ جاتا اور وہ ہلاک ہوجاتا۔ توبہ اس کی تلافی کرتی ہے۔ کبر اور عُجب کی آفت سے گناہ انسان کو بچائے رکھتا ہے۔ جب نبی معصوم ؐ ستر بار استغفار کرے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ گناہ سے توبہ وہی نہیں کرتا جو اس پر راضی ہو جاوے اور جو گناہ جانتا ہے،وہ آخر اُسے چھوڑے گا۔
حدیث میں آیا ہے کہ جب انسان باربار رورو کر اللہ سے بخشش چاہتا ہے تو آخر کار خدا کہہ دیتا ہے کہ ہم نے تجھ کو بخشش دیا۔ اب تیرا جوجی چاہے سو کر۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے دل کو بدل دیا اور اب گناہ اُسے بالطبع بُرا معلوم ہوگا۔ جیسے بھیڑ کو مَیلا کھاتے دیکھ کر کوئی دوسراحِرص نہیں کرتا کہ وُہ بھی کھاوے، اسی طرح وہ اِنسان بھی گناہ نہ کرے گا جسے خدا نے بخش دیا ہے۔ مُسلمانوں کو خنزیر کے گوشت سے بالطبع کراہت ہے، حالانکہ اور دُوسرے ہزاروں کام کرتے ہیں جو حرام اور منع ہیں۔ تو اس میں حکمت یہی ہے کہ نمونہ کراہت کا رکھ دیا ہے اور سمجھادیا ہے کہ اسی طرح انسان کو گناہ سے نفرت ہوجاوے۔
دُعا تریاق ہے
گناہ کرنے والا اپنے گناہوں کی کثرت وغیرہ کا خیال کرکے دُعا سے ہرگز باز نہ رہے۔دعا تریاق ہے۔آخرگناہوں سے دیکھ لے گا کہ گناہ اسے کیسا برا لگنے لگا ۔جو لوگ معاصی میں ڈوب کر دعا کی قبولیت سے مایوس رہتے ہیں اور توبہ کی طرف رجوع نہیں کرتے،آخر وہ ابنیا اور ان کی تاثیرات کے منکر ہو جاتے ہیں ۔
توبہ جُزوِ بیعت ہے
یہ توبہ کی حقیقت ہے (جو اوپر بیان ہوئی)اور یہ بیعت کی جز کیوںہے؟تو بات یہ ہے کہ انسان غفلت میں پڑا ہو ا ہے۔جب وہ بیعت کرتا ہے اور ایسے کے ہاتھ پر جیسے اللہ تعالیٰ نے وہ تبدیلی بیان بخشی ہو،تو جیسے درخت میں پیوند لگانے سے خاصیت بدل جاتی ہے۔اسی طرح سے اس پیوند سے بھی اس میں وہ فیوض اور انوار آنے لگتے ہیں (جو اس تبدیلی یافتہ انسان میں ہوتے ہیں)بشرطیکہ اس کے ساتھ سچا تعلق ہو ۔خشک شاخ کی طرح نہ ہو۔اس کی شاخ ہو کرپیوند ہوجاوے۔جس قدر یہ نسبت ہو گی اسی قدر فائدہ ہو گا۔
رسمی بیعت فائدہ نہیں دیتی
بیعت رسمی فائدہ نہیں دیتی ۔ایسے بیعت سے حصہ دار ہونا مشکل ہوتا ہے۔اسی وقت حصہ دار ہو گا جب اپنے وجود کو ترک کر کے بالکل محبت اور اخلاص کے ساتھ اس کے ساتھ ہو جاوے ۔منافق آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ سچا تعلق نہ ہونے کی وجہ سے آخر بے ایمان رہے۔ان کو سچی محبت اور اخلاص پیدا نہ ہوا،اس لیے ظاہری لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ ان کے کام نہ آیا ۔ تو ان تعلقات کو بڑھانا بڑا ضروری امر ہے۔اگر ان تعلقات کو وہ (طالب ) نہیں بڑھاتا اور کوشش نہیں کرتا، تو اس کا شکوہ اور افسوس بے فائدہ ہے۔محبت اور اخلاص کا تعلق بڑھانا چاہیے۔جہاں تک ممکن ہو اس انسان (مرشد)کے ہمرنگ ہو۔طریقوں میں اور اعتقاد میں۔نفس لمبی عمر کے دعوے دیتا ہے۔یہ دھوکہ ہے۔عمر کا اعتبار نہیں ہے۔جلدی راستبازی اور عبادت کی طرف جھکنا چاہیے۔اور صبح سے لے کر شام تک حساب کرنا چاہیے۔۱؎
تہجد کی تاکید
اس زندگی کے کل انفاس اگر دنیاوی کاموں میں گذر گئے،تو آخرت کے لئے کیا ذخیرہ کیا………؟
تہجد میں خاص اُٹھو اور ذوق اور شوق سے ادا کرو۔درمیانی نمازوں میں بہ باعث ملازمت کے ابتلا آجا تا ہے۔رازق اللہ تعالیٰ ہے۔نماز اپنے وقت پر ادا کرنی چاہیے۔ظہر اور عصر کبھی کبھی جمع ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ضعیف لوگ ہوں گے،اس لیے یہ گنجائش رکھ دی ،مگر یہ گنجائش تین کے جمع ہونے میں نہیں ہو سکتی۔
اللہ تعالیٰ کی خاطر تکلیف اٹھانا جبکہ ملازمت میں اور کئی امور میں لوگ سزا پاتے ہیں(اور مورد عتاب حکام ہوتے ہیں)تو اگر اللہ تعالیٰ کی خاطر تکلیف اٹھاویں تو کیا خوب ہے۔جو لوگ راستبازی کے لیے تکلیف اور نقصان اٹھاتے ہیں وہ لوگوں کی نظروں میں بھی مرغوب ہوتے ہیں۔اور یہ کام نبیوں اورصدیقوں کا ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے دنیاوی نقصان کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کبھی اپنے ذمے نہیں رکھتا، پوارا اجر دیتا ہے۔
انسان منافقانہ طرز نہ رکھے
(انسان کو لازم ہے)منافقانہ طرز نہ رکھے۔مثلاً اگر ایک ہندو(خواہ حاکم یا عہدیدار ہو)کہے کہ رام اور رحیم ایک ہے،تو ایسے موقع پر ہاں میں ہاں نہ ملائے۔اللہ تعالیٰ تہذیب سے منع نہیں کرتا۔مہذبانہ جواب دیوے۔حکمت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ایسی گفتگو کی جاؤے جس سے خوا نخوا جوش پیدا ہو اور بیہودہ جنگ ہو۔کبھی اخفائے حق نہ کرے۔ہاں میں ہاں ملانے سے انسان کافر ہو جاتا ہے۔
یار غالب شوکہ تا غالب شوی
اللہ تعالیٰ کا پاس اور حیا رکھنی چاہیے۔ہمارے دین میں کوئی بات تہذیب کے خلاف نہیں۔
اسلام مظلوم ہے
اسلام !اسلام ہمیشہ مظلوم چلا آیا ہے۔جیسے کبھی دو بھائیوں میں فساد ہو تو بڑا بھائی بہ سبب اپنی عظمت اور پہلے پیدا ہونے کے اپنے چھوٹے بھائی پر خواہ نخواہ ظلم کرتا ہے ،اس لیے کہ وہ پیدائش میں اول ہونے سے اپنا حق زیادہ خیال کرتا ہے ،حالانکہ حق دونوں کا برابر ہے۔اسی طرح کا ظلم اسلام پر ہو رہا ہے۔اسلام سب مذاہب کے بعد آیا۔اسلام نے سب مذاہب کی غلطی ان کو بتلائی ،تو جیسے قاعدہ ہے کہ جاہل، خیر خواہ کا دشمن ہو جاتا ہے اسی طرح وہ سب مذاہب اس سے ناراض ہوئے کیونکہ ان کے دلوں میں اپنی اپنی عظمت بیٹھی ہوئی تھی انسان کثرت قوم ۔قدامت اور کچرت مال کے باعث متکبر ہو جاتا ہے رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک غریب قلیل اور نئے گروہ والے تھے اس لیے (ابتدا میں )انھوں(مخالفین)نے نہ مانا حق ہمیشہ مظلوم ہوتا ہے
اسلام دوسری اقوام کا محسن ہے
اسلام ایسا مطہر مذہب ہے کہ کسی مذاہب کے بانی کو برا نہیں کہنے دیتا ۔دیگر مذاہب والے جھوٹ گالی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔دیکھو یہ عیسائی قو م آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کس قدر گالیاں دیتی ہے۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس وقت زندہ ہوتے،تو آپ کی دنیاوی عظمت کے خیال سے بھی یہ لوگ کوئی کلمہ زبان پر نہ لا سکتے ،بلکہ ہزار ہا درجہ تعظیم سے پیش آتے۔امیر کابل اور سلطان روم ایک ادنی امت آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہیں۔ان کو گالی نہیں دے سکتے۔بے ادبی سے پیش نہیں آ سکتے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام لیا جائے،تو ہزاروں گالیاں سناتے ہیں ۔اسلام دوسری اقوام کا محسن ہے۔کہ ہر ایک نبی اور کتاب کو بری کیا۔اور خود اسلام مظلوم ہے۔اسلام کا مضمون لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ کسی دوسرے مذاہب میں نہیں ہے‘‘۔۱؎
۱۸۹۶؁ء
فرمایا:حضرت مسیح ؑ کی آمد کے واسطے جو لفظ آیا ہے وہ نزول ہے اور رجوع نہیں ہے۔اول تو واپس اانے والے کی نسبت جو لفظ آتا ہے وہ رجوع ہے اور رجوع کا لفظ حضرت عیسیٰ ؑ کی نسبت کہیں نہیں بولو گیا۔دوم نزول کے معنی آسمان سے آنے کے نہیں ہیں۔نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔
مخالفین کے لئے دُعا سے کام لینا چاہیے
فرمایا:ہم نے جو مخالفین پر بعض جگہ سختی کی ہے۔وہ ان کے تکبر کو دور کرنے کے واسطے ہے۔وہ سخت باتوں کا جوب نہیں،بلکہ علاج کے طور پر کڑوی دوائی ہے اَلْحَقُّ مُرّٔ۔لیکن ہر شخص کے واسطے جائز نہیں کہ وہ ایسی تحریر کو استعمال کرے۔ جماعت کو احتیاط چاہیے۔ہر ایک شخص پہلے اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھ لے کہ صرف ضد اور دشمنی کے طور پر ایسے لفظ لکھ رہا ہے یا کسی نیک نیت پر یہ کام مبنی ہے۔
فرمایا:مخالفین کے ساتھ دشمنی کے ساتھ نہیں پیش آنا چاہیے،بلکہ زیادہ تر دعا سے کام لینا چاہیے اور دیگر وسائل سے کوشش کرنی چاہیے۔1؎
۱۸۹۷؁ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
’’میں ہر گز اپنے آپ کو مولوی نہیںکہتا اور نہ میں راضی ہوں کہ کبھی مجھے کوئی مولوی کہے،بلکہ مجھے تو ایسے لفظ سے ایسا رنج ہوتا ہے،جیسا کہ کسی نے گالی دے دی ۔
فرمایا:لوگ تمہیں دکھ دیں گے اور ہر طرح سے تکلیف پہنچائیں گے،مگر ہماری جماعت کے لوگ جوش نہ دکھائیں،جوش نفس سے دل دکھانے والے الفاظ استعمال نہ کرو۔اللہ تعالیٰ کو ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ ایک نمونہ بنانا چاہتا ہے ‘‘۔۲؎
فرمایا: یہ آسمانی کام ہے اور آسمانی کام رک نہیں سکتا ۔اس معاملہ میں ہماراقدم ایک ذرہ بھی درمیان میں نہیں ۔
فرمایا:لوگوں کی گالیوں سے ہمارا نفس جوش میں نہیں آتا۔
فرمایا:دولت مندوں میں نخوت ہے،مگر آجکل کے علماء میں اس سے بڑھ کر ہے ۔ان کا تکبر ایک دیوار کی طرحان کی راہ میں رکاوٹ ہے۔میں اس دیوار کو توڑنا چاہتا ہوں ۔جب یہ دیوار ٹوٹ جاوے گی تو وہ انکسار کے ساتھ آویں گے۔
فرمایا:اللہ تعالیٰ متقی کو پیار کرتا ہے۔خداتعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے سب ترساں رہو اور یاد رکھو کہ سب اللہ کے بندے ہیں۔ کسی پر ظلم نہ کرو۔نہ تیزی کرو ۔نہ کسی کو حقارت سے دیکھو۔جماعت میں اگر ایک آدمی گندہ ہے،تو وہ سب کو گندہ کر دیتا ہے۔اگر حرارت کی طرف تمہارا میلان ہو تو پھر اپنے دل کو ٹٹولو کہ یہ حرارت کس چشمے سے نکلی ہے۔یہ مقام بہت نازک ہے‘‘۔۳؎
دسمبر۱۸۹۷؁ء
دارالامان قادیان سے بذریعہ پوسٹ کارڈ اطلاع ملی ہے کہ ہماری جماعت ہر نماز کی آخری رکعت میں بعد رکوع مندرجہ ذیل دعا بکثرت پڑھے:۴؎
رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَاحَسَنَۃًوَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔(بقرہ:۲۰۲)
۲۵؍دسمبر۱۸۹۷؁ء
حضرت اقدس کی پہلی تقریر برجلسہ سالانہ
تقوی کی بابت نصیحت
حضورؑ نے فرمایا:۔
اپنی جماعت کی خیر خواہی کے لیے زیادہ ضروری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ رقویٰ کی بابت نصیحت کی جاوے،کیونکہ یہ بات عقل مند کے نزدیک ظاہر ہے کہ نجز تقویٰ کے اور کسی بات سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَقُوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُحْسِنُونَ۔(النحل۱۲۹)
ہماری جماعت کے لئے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔خصوصاً اس خیال سے بھی کہ وہ ایک ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے سلسلہ بیعت میں ہیں جس کا دعویٰماموریت کا ہے تا وہ لوگ خواہ کسی قسم کے بغضوں ،کینوں یا شرکوں میں مبتلا تھے یا کیسا ہی روبہ دنیا میں تھے ،ان تمام آفات سے نجات پاویں۔
آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی بیمار ہو جاوے خواہ اس کی بیماری چھوٹی ہو یا بڑی اگر اس بیماری کے لئے دوانہ کی جاوے اور علاج کے لئے دکھ نہ اٹھایا جاوے بیمار اچھا نہیں ہو سکتا۔ایک سیاہ داغ منہ پر نکل کر ایک بڑا فکر پیدا کر دیتا ہے کہ کہیں یہ داغ بڑھتا بڑھتا کل منہ کو کالا نہ کر دے۔اسی طرح معصیت کا بھی ایک سیاہ داغ دل پر ہوتا ہے ۔صغائر سہل انگاری سے کبائر ہو جاتے ہیں ۔صغائر وہی داغ چھوٹا ہے جو بڑھ کر آخر کار کل منہ کو سیاہ کر دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ رحیم وکریم ہے ویسا ہی قہار اور منتقم بھی ہے۔ایک جماعت کو دیکھتا ہے کہ ان کا دعویٰ اور لاف وگزاف تو بہت کچھ ہے اور ان کی عملی صحت ایسی نہیں،تو اس کا غیض و غضب بڑھ جاتا ہے۔پھر ایسی جماعت کی سزا دہی کے لئے وہ کفار کو ہی تجویز کرتا ہے۔جو لوگ تاریخ سے واقف ہیں ۔وہ جانتے ہیں کہ مسلمان کئی دفعی کافروں سے تہ تیغ کیے گئے۔جیسے چنگیز خان اور ہلاکوخان نے مسلمانوں کو تباہ کیا ،حالانکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے حمایت اور نصرت کا وعدی کیا ہے ،لیکن پھر بھی مسلمان مغلوب ہوئے۔اس قسم کے واقعات بسا اوقات پیش آے ۔اس کا باعث یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہ تو پکارتی ہے،لیکن اس کا دل اور طرف ہے اور اپنے افعال سے وہ بالکل رو بدنیا ہے تو پھر اس کا قہراپنا رنگ دکھاتا ہے۔
قول وفعل میں مطابقت اللہ کاخوف اسی میں ہے کہ انسان دیکھے کہ اس کا قول وفعل کہاں تک ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا ہے ۔پھر جب دیکھے کہ اس کو قول وفعل برابر نہیں تو سمجھ لے کہ مورد غضب الہیٰ ہو گا ۔جو دل ناپاک ہے خواہ قول کتنا ہی پاک ہووہ دل خدا کی نگاہ میں قیمت نہیں پاتا ۔بلکہ خدا کا غضب مشتعل ہو گا۔ پس میری جماعت سمجھ لے کہ وہ میرے پاس آئے ہیں اسی لئے کہ تخم ریزی کی جاوے جس سے وہ پھل دار درخت ہو جائے پس ہر ایک اپنے اندر غور کرے کہ اس کا اندرونہ کیسا ہے؟ اور اس کی باطنی حالت کیسی ہے ؟اگر ہماری جماعت بھی خدا نخواستہ ایسی ہے کہ اس کی زبان پر کچھ ہے اور دل میں کچھ ہے تو پھر خاتمہ بالخیر نہ ہو گا۔اللہ تعالیٰ جب دیکھتا ہے کہ ایک جماعت جو دل سے خالی ہے۔اور زبانی دعوے کرتی ہے۔وہ غنی ہے۔وہ پرواہ نہیں کرتا ۔بدر کی فتح کی پیش گوئی ہو چکی تھی،ہر طرح فتح کی امید تھی ،لیکن پھر بھی آنحضرت رورو کو دعا مانگتے تھے ۔حضرت ابو بکرصدیق ؓ نے عرض کیا کہ جب ہر طرح کا فتح کا وعدہ ہے،تو پھر ضرورت الحاح کیا ہے؟آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ وہ زات غنی ہے،یعنی ممکن ہے کہ وعدہ الہیٰ میں کوئی شرائط مخفی ہوں ۔
برکات تقویٰ
پس ہمیشہ دیکھنا چاہیے کہ ہم نے تقویٰ وطہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے ۔اس کا معیار قرآن ہے۔اللہ تعالیٰ نے متقی کے نشانوں میں ایک نشان یہ بھی رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو مکروھات دنیا سے آذاد کر کے اس کے کاموں کاخود کفیل ہو جاتا ہے۔جیسے کے فرمایا :وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَ جًاوَّ یَرْ زُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ۔(الطلاق ۴،۳)جو شخص خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ ہر ایک مصیبت میں اس کے لئے ایسے روزی کے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے علم وگمان میں نہ ہوں ،یعنی یہ بھی ایک علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نابکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا ۔مثلاً ایک دکان دار یہ خیال کرتا ہے کہ دروغگوئی کے سوا اس کا کام ہی نہیں چل سکتا ،اس لئے وہ دروغگوئی سے باز نہیں آتا اور جھوٹ بولنے کے لئے وہ مجبوری ظاہر کرتا ہے،لیکن یہ امر ہر گز سچ نہیں ۔خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا ہے اور اسے ایسے مواقع سے بچا لیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں ۔یاد رکھو خدا تعالیٰ کو جب کسی نے چھوڑا،تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا ،تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔
یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کمزور ہے۔وہ بڑی طاقت والا ہے۔جب اس پر کسی امر میں بھروسہ کرا گے وہ جرور تمہاری مدد کرے گا۔وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَے اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہُ(الطلاق:۴)لیکن جو لوگ ان آیات کے پہلے مخاطب تھے ،وہ اہل دین تھے ۔ان کی ساری فکریں محض دینی امور کے لئے تھیں اور دنیوی امور حوالہ بخدا تھے،اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔غرض برکات تقویٰ میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔غرض برکات تقویٰ میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو ان مصائب سے مخلصی بخشتا ہے جو دینی امور میں حارج ہوں۔
متقی کے لئے روحانی رزق
ایسا ہی اللہ تعالیٰ متقی کو رزق دیتا ہے ۔یہاں میںمعارف کے رزق کا ذکر کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوباوجود امی ہونے کے تمام جہان کامقابلہ کرنا تھا،جس میں اہل کتاب،فلاسفر،اعلیٰ درجہ کے علمی مذاق والے لوگ اور عالم فاضل شامل تھے ،لیکن آپ کو روحانی رزق اس قدر کے ملا کہ آپ سب پر غالب آئے اور ان سب کی غلطیاں نکالیں ۔
یہ روحانی رزق تھاجس کی نظیر نہیں ۔متقی کی شان میں دوسری جگہ یہ بھی آیا ہے ۔اِنْ اَوْلِیَآئُ ہُ اَلَّا الْمُتَّقُوْنَ (الانفال۳۵)اللہ تعالیٰ کے ولی وہ ہیںجو متقی ہیں،یعنی اللہ تعالیٰ کے دوست۔پس یہ کیسی نعمت ہے کہ تھوڑی سی تکلیف سے خدا کا مقرب کہلائے۔آجکل زمانہ کس قدر پست ہمت ہے ۔اگر کوئی حاکم یا افسر کسی کو یہ کہہ دے کہ تو میرا دوست ہے،یا اگر کوئی کرسی دے اور اس کی عزت کرے ،تو وہ شیخی کرتا ہے ۔ فخر کرتا پھرتا ہے ،لیکن اس انسان کا کس قدر افضل رتبہ ہو گا جس کو اللہ تعالیٰ اپنا ولی یا دوست کہہ کر پکارے۔اللہ تعالٰ نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے یہ وعدہ فرمایا ہے ۔ جیسے کہ ایک حدیث بخاری میں وارد ہے:لَایَزَالُ یَتَقَرَّبُ عَبْدِیْ بِالنَّوَافِلِ حَتّٰی اُحِبَّہ‘ فَاِذَااَحْیَیْتُہ‘ کُنْتُ سَمْعَہُ الَّذِیْ یَسْمَعُ بِہٖ وَبَصَرُہُ الَّذِیْ یُبْصِرُبِہٖ وَیَدَہُ الَّتِیْ یَبْطِشُ بِھَاوَرِجْلَہُ الَّتِیْ یَمْشِیْ بِھَاوَلَئِنْ سَائَ لَنِیْ لَاَعْطَیْتَہُ وَلَئِنْ اِسْتَعَاذَ نِیْ لَاُعِیْدَنَّہ‘۔(صحیح بخاری۔ جز رابع۔ باب التواضع)یعنی اللہ تعالی میرا ولی ایسا قرب میرے ساتھ بذریعہ نوافل پیدا کر لیتا ہے۔
فرئض اور نوافل
انسان جس قدر نیکیاں کرتا ہے ،اس کے دو حصے ہوتے ہیں ۔ایک فرائض ،دوسرے نوافل ۔ فرائض یعنی جو انسان پر فرض کیا گیا ہو ۔جیسا کے قرضہ اتارنا ۔یا نیکی کے مقابل پر نیکی ۔ان فرائض کے علاوہ ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے ہیں ،یعنی ایسی نیکی جو اس کے حق سے فاضل ہو ۔جیسے احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا۔یہ نوافل ہیں ۔یہ بطور مکملات اور متممات فرائض کے ہیں۔اس حدیث میں بیان ہے کہ اولیاء اللہ کے دینی فرائض کی تکمیل نوفل سے ہو رہتی ہے۔مثلاً زکوہ کے علاوہ وہ اور صدقات دیتے ہیں ۔اللہ تعالٰ ایسوں کا ولی ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں اس کے ہاتھ ،پاؤں حتٰی کے اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔
ہر ایک فعل خدا کی منشاء کے مطابق ہو
بات یہ ہے کہ جب انسان نفس سے پاک ہوتا ہے اور نفسانیت چھوڑ کر خدا کے ارادوں کے اندر چلتا ہے،اس کا کوئی فعل ناجائز نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک فعل خدا کی منشاء کے مطابق ہوتا ہے۔جہاں لوگ ابتلا میں پڑتے ہیں وہاںیہ ا مر ہمیشہ ہوتا ہے کہ وہ فعل خداکے ارادہ سے مطابق نہیں ہوتا۔خدا کی رضا اس کے بر خلاف ہوتی ہے۔ایسا شخص اپنے جذبات کے نیچے چلتا ہے۔مثلاً غصہ میں آکر کوئی ایسا فعل اس سے سر ذد ہو جاتا ہے جس سے مقدمات بن جایا کرتے ہیں ۔فوجداریاں ہو جاتی ہیں،مگر اگر کسی کا یہ ارادہ ہو کہ بلا استصوب کتاب اللہ اس کا حرکت و سکون نہ ہو گا اور اپنی ہر ایک پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرے گا ۔تویقینی امرہے کہ کتاب اللہ مشورہ دے گی۔جیسے فرمایا وَلَا رَطْبٍ وَّلَا یَا بِسٍ اِلَّا فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ(الانعام۶۰) سو اگر ہم یہ ارادہ کریں کہ ہم مشورہ کتاب اللہ سے لیں گے، توہم کو ضرور مشورہ ملے گا، لیکن جو اپنے جذبات کا تابع ہے وہ ضرور نقصان ہی میں پڑے گا۔بسااوقات وہ اس جگہ مواخذہ میں پڑیگا۔ سو اس کے مقابل اللہ نے فرمایا کہ ولی جو میرے ساتھ بولتے چلتے کام کرتے ہیں۔وہ گویا اس میں محو ہیں۔سو جس قدر کوئی محویت میں کم ہے، وہ اتنا ہی خدا سے دور ہے ،لیکن اگر اس کی محویت ویسی ہی ہے جیسے خدا نے فرمایا تو اس کے ایمان کا اندازہ نہیں ۔ان کی حمایت میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے:مَنْ عَادَ لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتَہ‘ بِالْحَذْبِ(الحدیث)جو شخص میرے ولی کا مقابلی کرتا ہے ۔اب دیکھ لو کہ متقی کی شان کس قدر بلند ہے اور اس کا پایہ کس قدر عالی ہے۔جس کا قرب خدا کی جناب میں ایسا ہے کہ اس کا ستایا جانا خدا کا ستایا جانا ہے تو خدا تعالیٰ اس کا کس قدر معاون ومدد گار ہو گا۔
متقی کے پاس جو آجاتا ہے وہ بھی بچایا جاتاہے
لوگ بہت سے مصائب میں گرفتار ہوتے ہیں ،لیکن متقی بچائے جاتے ہیں ،بلکہ ان کے پاس جو آجاتا ہے وہ بھی بچایا جاتا ہے۔مصائب کی کوئی حد نہیں۔انسان کا پنا اندر اس قدر مصائب سے بھرا ہوا ہے کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں۔امراض کو ہی دیکھ لیا جاوے کہ ہزار ہا مصائب کے پیدا کرنے کافی ہیں،لیکن جو تقویٰ کے قلعے میں ہوتا ہے وہ ان سے محفوظ ہے اور جو اس سے باہر ہے وہ ایک جنگل میں ہے جو درندہ جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔
متقی کو اس دنیا میں بشارتیں ملتی ہیں
متقی کے لئے ایک اور بھی وعدہ ہے۔لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ (یونس:۶۵)یعنی جو متقی ہوتے ہیں۔ان کو اسی دنیا میں بشارتیں سچے خوابوں کے ذریعے ملتی ہیں ،بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ صاحب مکاشفات ہو جاتے ہیں ۔ مکالمۃ اللہ کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ وہ بشریت کے لباس میں ہی ملائکہ کو دیکھ لیتے ہیں ۔جیسے کہ فرمایا:اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَااللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْھِمُ الْمَلَائِکَۃُ (حٰم السجدہ:۳۱)یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور استقامت دکھاتے ہیں ،یعنی ابتلا کے وقت ایسا شخص دکھلا دیتا ہے کہ جو میں نے منہ سے وعدہ کیا تھا ،وہ عملی طور سے پورا کرتا ہوں۔
ابتلا ضروری ہے
ابتلا ضروری ہے۔جیسے یہ آیت اشارہ کرتی ہے۔اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یَتْرَکُوْٓ اَنْ یَّقُوْلُوْٓ اٰمَنَّا وَھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ(العنکبوت:۳)اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنھوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور استقامت کی ،ان پر فرشتے اترتے ہیں۔ مفسروں کی غلطی ہے کہ فرشتوں کا اترنا نزع میں ہے ۔یہ غلط ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ دل کو صاف کرتے ہیں اور نجاست اور گندی سے ،جو اللہ سے دور رکھتی ہے،اپنے نفس کو دور رکھتے ہیں۔ان میں سلسلہ الہام کے لئے ایک مناسبت پیدا ہو جاتی ہے۔سلسلہ الہام شروع ہو جاتا ہے پھر متقی کی شان میں ایک اور جگہ فرمایا :اَلَآ اِنَّ اَوْ لِیَآئَ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ(یونس:۶۳)یعنی جو اللہ کے ولی ہیں ان کو کوئی غم نہیں جس کا خدا متکفل ہو اس کو کوئی تکلیف نہیں ۔کوئی مقابلہ کرنے والا ضرر نہیں دے سکتا اگر خدا ولی ہو جائے ۔پھر فرمایا: وَاَلْبَشِرُوْا بِالْجَنَّۃِ الَّتِیْ کُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ:(حٰم سجدہ:۳۱) یعنی تم اس جنت کے لئے خوش ہو جس کا تم کو وعدہ ہے۔
قرآن کی تعلیم سے پایا جاتا ہے کہ انسان کے لئے دو جنت ہیں ۔جو شخص خدا سے پیار کرتا ہے کیا وہ ایک جلنے والی زندگی میں رہ سکتا ہے ؟جب اس جگہ ایک حاکم کا دوست دنیوی تعلقات میں ایک قسم کی بہشتی زندگی میں ہوتا ہے،تو کیوں نہ ان کے لئے دروازہ جنت کا کھلے جو اللہ کے دوست ہیں،اگرچہ دنیا پر از تکلیف و مصائہے،لیکن کسی کو کیا خبر کہ وہ کیسی لذت اٹھاتے ہیں ؟اگر ان کو رنج ہوتوآدھ گھنٹہ تکلیف اٹھانا بھی مشکل ہے ،حالانکہ وہ تو تمام عمر تکلیف میں رہتے ہیں ۔ایک زمانی کی سلطنت ان کو دے کر ان کو اپنے کام سے روکا جاوے تو کب کسی کی سنتے ہیں؟اس طرح خوا مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں ،وہ اپنے ارادہ کو نہیں چھوڑتے۔
کامل نمونہ اخلاق ہمارے ہادی کامل کو یہ دونوں باتیں دیکھنی پڑیں۔ ایک وقت تو طائف میں پتھر برسائے گئے ۔ایک کثیر جماعت نے سخت سے سخت جسمانی تکلیف دی ،لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے استقلال میں فرق نہ آیا۔ جب قوم نے دیکھا کہ مصائب وشدائد سے ان پر کوئی اثر نہ پڑا ،تو انہوں نے جمع ہو کر بادشاہت کا وعدہ دیا۔اپنا امیر بنانا چاہا ۔ہر ایک قسم کے سامان آسائش مہیا کرنے کا وعدہ کیا حتٰی کے عمدہ سے عمدہ بی بی بھی ۔بدیں شرط کہ حضرت بتوں کی مذمت چھوڑ دیں ۔لیکن جیسے کے طائف کی مصیبت کے وقت ویسی ہی اس وعدہ بادشاہت کے وقت حضرت نے کچھ پرواہ نہ کی اور پتھر کھانے کو ترجیح دی۔سو جب تک خاص لذت نہ ہو ،تو کیا ضرورت تھی کہ آرام کو چھوڑ کر دکھوں میں پڑتے۔
یہ موقع سوا ہمارے رسول علیہ الصلوۃ والتحیات کے کسی اور نبی کو نہ ملا کہ ان کو نبوت کا کام چھوڑنے کے لئے کوئی وعدہ دیا گیا ہو۔مسیح کو بھی یہ امر نصیب نہ ہوا ۔دنیا کی تاریخ میں صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ہی یہ معاملہ ہوا کہ آپ کو سلطنت کا وعدہ دیا گیا اگر آپ اپنا کام چھوڑ دیں سو یہ عزت ہمارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ہی خاص ہے۔اسی طرح ہمارے ہادی کامل کو دونوں زمانے تکلیف اور فتح مندی کے نصیب ہوئے ،تاکہ وہ دونوں اوقات میں کامل نمونہ اخلاق کا دکھا سکیں ۔
اللہ تعالیٰ نے متقیوں کے لیے چاہا ہے کہ ہر دو لذتیں اٹھائیں۔بعض وقت لذات،آرام اور طیبات کے رنگ میں۔بعض وقت عسرت اور مصائب میں۔تاکہ ان کے دونوںاخلاق کامل نمونہ دکھا سکیں۔بعض اخلاق طاقت میں اور بعض مصائب میں کھلتے ہیں۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ دونوں باتیںمیسر آئیں۔سو جس قدر ہم آپؑ کے اخلاق پیش کر سکیں گے۔ کوئی اور قوم اپنے کسی نبی کے اخلاق پیش نہ کر سکیں گے۔ جسے مسیحؑ کاصرف صبرظاہر ہو سکتا ہے کہ وہ مار کھاتا رہا، یہ لیکن یہ کہاں سے نکلے گا کہ ان کو طاقت نصیب ہوئی۔ وہ نبی بیشک سچے ہیں۔لیکن ان کے ہر قسم اخلاق ثابت نہیں۔چونکہ ان کا ذکر قرآن میںآگیا، اس لیے ہم ان کو نبی مانتے ہیں۔والاانجیل میں تو ان کا کوئی ایسا خلق ثابت نہیں۔ جیسے اولوالعزم انبیاء کی شان ہوتی ہے۔ ایسا ہی ہمارے ہادی کامل بھی اگرابتدائی تیرہ برس کی مصائب میں مر جاتے،تو ان کے اوربہت سے اخلاق فاضلہ مسیح کی طرح ثابت نہ ہوتے، لیکن دوسرا زمانہ جب فتح کا آیا اور مجرم آپؑ کے سامنے پیش کیے گئے تو اس سے آپؑ صفت رحم اور عفو کا کامل ثبوت ملا اور اس سے یہ ظاہر ہے کہ آپ کے کام کوئی جبر پر نہ تھے۔ نہ زبردستی تھی، بلکہ ہر ایک امر اپنے طبعی رنگ میں ہوا۔اسی طرح آپؑ کے اور بہت سے اخلاق بھی ثابت ہیں ۔سو اللہ تعالی نے یہ جو فرمایا کہ:نَحْنُ اَوْلِیَآوُکُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ(حم السجدہ۳۲ )کہ ہم اس دنیا میں بھی اور آئندہ بھی متقی کے ولی ہیں سو یہ آیت بھی ان نادانوں کے ہے۔جنھوں نے اس زندگی میں نزول ملائکہ سے انکار کیا۔اگر نزع میں نزول ملائکہ تھا،تو حیٰوتہ الدنیا میں کیسے ولی ہوا۔
متقی کو آئندہ زندگی یہیں دکھلائی جاتی ہے
سویہ ایک نعمت ہے کہ ولیوں کو خدا کے فرشتے نظر آتے ہیں۔آئندہ کی زندگی محض ایمانی ہے،لیکن ایک متقی کوآئندہ کی زندگی یہیں دکھلائی جاتی ہے ۔انہیں اسی زندگی میں خدا ملتا ہے،نظرآتا ہے اور ان سے باتیں کرتا ہے۔سو اگر ایسی صورت کسی کو نصیب نہیں ،تواس کا مرنا اور یہاں سے چلے جانا نہایت خراب ہے ایک ولی کا قول ہے کہ جس کو ایک سچا خواب عمر میں نصیب نہیں ہوا۔اس کا خاتمہ خطر ناک ہے جیسے کہ قرآن مومن کے یہ نشان ٹھراتا ہے۔سنو!جس میں یہ نشان نہیں اس میں تقویٰ نہیں۔سو ہم سب کی یہ دعا چاہیے کہ یہ شرط ہم میں پوری ہو۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ،خواب،مکاشفات کا فیضان ہو،کیونکہ مومن کا یہ خاصہ ہے۔سو یہ ہونا چاہیے۔
بہت سی اور بھی برکات ہیں جو متقی کو ملتی ہیں۔مثلاً سورۃ فاتحہ میں جو قرآن کے شروع میں ہی ہے۔اللہ تعالیٰ مومن کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ دعا مانگیں :اِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرَالْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ۔(الفاتحہ۸۔۶)یعنی وہ راہ سیدھی بتلا ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام وفضل ہے۔یہ اس لئے سکھلائی گئی کہ انسان عالی ہمت ہو کر اس سے خالق کا منشاء سمجھے اور وہ یہ ہے کہ یہ امت بہائم کی طرح زندگی بسر نہ کرے،بلکہ اس کے تمام پردے کھل جاویں ۔جیسے کہ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ دلایت بارہ اماموں کے بعد ختم ہو گئی۔بر خلاف اس کے اس دعا سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ خدا نے پہلے سے ارادہ کر رکھا ہے کہ جو متقی ہو اور خدا کے منشاء کے مطابق ہو ،تو وہ ان مراتب کو حاصل کر سکے جو انبیاء اور صفیاء کو حاصل ہوتے ہیں۔اس سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ انسان کو بہت سے قویٰ ملے ہیں ۔جنہوں نے نشوونما پانا ہے اور بہت ترقی کرنا ہے۔ہاں ایک بکرا چونکہ انسان نہیں ،اس کے قویٰ ترقی نہین کر سکتے ۔عالی ہمت انسان جب رسولوں اور انبیا کے حالات سنتا ہے کہ وہ انعامات جو اس پاک جماعت کو حاصل ہوئے اس پر نہ صرف ایمان ہی ہو بلکہ اسے بتدریج ان نعماء کا علم الیقین،عین الیقین اور حق الیقین ہو جاوے۔
علم کے تین مدارج
علم کے تین مدارج ہیں ۔ علم الیقین،عین الیقین اور حق الیقین مثلاً ایک جگہ سے دھواں نکلتا دیکھ کر آگ کا یقین کر لینا علم الیقین ہے،لیکن خود آنکھ سے آگ کا دیکھنا عین الیقین ہے۔ان سے بڑھ کر درجہ حق الیقین کاہے ۔یعنی آگ میں ہاتھ ڈال کر جلن اور حرقت سے یقین کر لینا کہ آگ موجود ہے۔پس کیسا وہ شخص بد قسمت ہے جس کو تینوں میں سے کوئی درجہ حاصل نہیں ۔ اس آیت کے مطابق جس پر اللہ تعالیٰ کا فضل نہیں وہ کورانہ تقلید میں پھنسا ہو اہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْ فِیْنَالَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلُنَا(العنکبوت۷۰)جو ہماری راہ میں مجاہدہ کرے گا ہم اس کو اپنی راہ دکھلا دیں گے یہ تو وعدہ ہے اور ادھر یہ دعا ہے کہ اِھْدِ نَاا لصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(الفاتحہ ۶)سو انسان کو چاہیے کہ اس کو مد نظر رکھ کر نماز میں دعا بالح کرے اور تمنا رکھے کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہو جاوے جو ترقی اور بصیرت حاصل کر چکے ہیں ۔ایسا نہ ہو کہ جہان سے بے بصیرت اور اندھا اٹھایا جاوے،فرمایا :مَنْ کَانَ فِیْ ھٰذِہٖ اَعْمٰی فَھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ اَعْمٰی۔(بنی اسرائیل:۷۳)کہ جو اس جہان میں اندھا ہے وہ اس جہان میں بھی اندھا ہے۔ جس کی منشاء یہ ہے کہ اس جہان کے مشاہدہ کے لئے اسی جہان سے ہم کو آنکھیں لے جانی ہیں۔آئندہ جہان کو محسوس کرنے کے لئے حواس کی طیاری اسی جہان میں ہو گی۔پس کیا یہ گمان ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ وعدہ کرے اور پورا نہ کرے۔
اندھا کون ہے؟
اندھے سے مراد وہ ہے جو روحانی معارف اور روحانی لذات سے خالی ہے ۔ایک شخص کورانہ تقلید سے کہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو گیا ،مسلمان کہلاتا ہے۔دوسری طرف اسی طرح ایک عیسائی عیسائیوں کے گھر پیدا ہو کر عیسائی ہو گیا۔یہی وجہ ہے کہ ایسے شخص کو خدا،رسول اور قرآن کی کوئی عزت نہیں ہوتی ۔اس کی دین سے محبت بھی قابل اعتراض ہے۔خدا اور رسول کی ہتک کرنے والوں میں اس کا گذر ہوتا ہے۔اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ایسے شخص کی روحانی آنکھ نہیں ۔اس میں محبت دین نہیں۔والا محبت والا محبوب کے بر خلاف کیا کچھ پسند کرتا ہے؟غرض اللہ تعالیٰ نے سکھلایا ہے کہ میں تو دینے کو تیار ہوں اگر تو لینے کو تیار ہے۔پس یہ دعا کرنا ہی اس ہدایت کو لینے کی تیاری ہے۔
متقی
اس دعا کے بعد سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی جو ھُدًی الِلْمُتَّقِیْنَ(البقرہ:۳)کہا گیا،تو گویا خدا تعالیٰ نے دینے کی تیاری کی ۔یعنی یہ کتاب متقی کو کمال تک پہنچانے کا وعدہ کرتی ہے۔سو اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ کتاب ان کے لئے نافع ہے جو پرہیز کرتے اور نصیحت کو سننے کے لئے تیار ہوں۔اس درجہ کا متقی وہ ہے جو مخلیٰ بالطبع ہو کر حق کی بات سننے کو تیارہو۔ایسے کوئی مسلمان ہوتا ہے تو وہ متقی بنتا ہے۔جب کسی غیر مذہب کے اچھے دن آئے،تو اس میں اتقاء پیدا ہوا ،عجب غرور،پندار دور ہوا۔یہ تما م روکیں تھیں جو دور ہو گئیں ۔ان کے دور ہونے سے تاریک گھر کی کھڑکی کھل گئی اور شعاعیں اندر داخل ہو گئیں ۔
یہ جو فرمایا کہ یہ کتاب متقین کی ہے ہدایت ہے،یعنی ھُدًی الِّلْمُتَّقِیْنَ تو اتقا جو افتعال کے باب سے ہے اور یہ باب تکلف کے لئے آتا ہے،یعنی اس میں اشار ہے کہ جس قدر ہم یہاں تقویٰ چاہتے ہیں وہ تکلف سے خالی نہیں،جس کی حفاظت کے لئے اس کتاب میں ہدایت ہیں۔گویا متقی کو نیکی کرنے میں تکلیف سے کام لینا پڑتا ہے۔
عبد صالح
جب یہ گذر جاتا ہے تو سالک عبد صالح ہو جاتا ہے۔گویا تکلیف کا رنگ دور ہوا ۔اور صالح نے طبعاً وفطرتاً نیکی شروع کی۔وہ ایک قسم کے دارالامان میں ہے،جس کو کوئی خطرہ نہیں ۔اب کل جنگ اپنے نفسانی جذبات کے بر خلاف ختم ہو چکے ہیں اور وہ امن میں آگیا اور ہر قسم کے خطرات سے پاک ہو گیا ۔اسی امر کی طرف ہمارے ہادی کامل نے اشارہ کیا ہے ۔فرمایا کہ ہر ایک کے ساتھ شیطان ہوتا ہے ،لیکن میرا شیطان مسلم ہو گیا ہے۔ سو متقی کو ہمیشہ شیطان کے مقابل جنگ ہے ،لیکن جب وہ صالح ہو جاتا ہے، تو کل جنگیں بھی ختم ہو جاتیں ہیں ۔مثلاً ایک ریا ہی ہے جس سے اسے آٹھوں پہر جنگ ہے۔ متقی ایک ایسے میدان میں ہے، جہاں ہر طرف لڑائی ہے ۔اللہ کے فضل کا ہاتھ اس کے ساتھ ہو، تو اسے فتح ہو۔ جیسے ریا جس کی چال ایک چیونٹی کی طرح ہے۔ بعض وقت انسان بے سمجھے لیکن موقعہ پر دل میں پیدا ہونے کا موقع دے دیتا ہے ۔مثلاً ایک کا چاقو گم ہو جاوے اور وہ دوسرے سے دریافت کرے تو اس موقعہ پر ایک متقی کا جنگ شیطان سے شروع ہو جاتا ہے، جو اسے سکھاتا ہے کہ اس طرح دریافت کرنا ایک قسم کی بت عزتی ہے جس سے اس کے ا فروختہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ آپس میں لڑائی بھی ہو جاوے۔ اس موقع پر ایک متقی کو اپنے نفس کی بد خواہش سے جنگ ہے ۔اگر اس شخص میں محض للہ دیانت موجودہو تو غصہ کرنے کی اس کو ضرورت ہی کیا ہے، کیونکہ دیانت جس قدر مخفی رکھی جاوے۔ اسی قدر بہتر ہے۔ مثلاً ایک جوہری کا راستہ میں چند چور مل جاویں اور چور آپس میں اس کے متعلق مشورہ کریں۔ بعض اسے دولت مند بتلاویں اور بعض کہیں وہ کنگال ہے ۔اب مقابلتاً یہ جوہری انہیں کو پسند کرے گا جو اسے کنگال ظاہر کریں گے۔
اعمال سے اخفاء اچھا ہے
اسی طرح یہ دنیا کیا ہے۔ ایک قسم کی دارالبتلا ہے ۔وہی اچھا ہے ،جو ہر ایک امر خفیہ رکھے اور ریا سے بچے۔ وہ لوگ جن
کے اعمال للہی ہوتے ہیں وہ کسی پر اپنے اعمال ظاہر نہیں ہونے دیتے یہی لوگ متقی ہیں ۔
میں نے تذکرۃ الاولیا میں دیکھا ہے کہ ایک مجمع میں ایک بزرگ نے سوال کیا کہ اس کو کچھ روپیہ کی ضرورت ہے۔ کوئی اس کی مدد کرے ۔ایک نے صالح سمجھ کر ایک ہزار روپیہ دیا۔ انھوں نے روپیہ لے کر اس کی سخاوت اور فیاضی کی تعریف کی۔اس بات وہ رنجیدہ ہوا کہ جب یہاں ہی تعریف ہو گئی تو شائد ثواب آخرت سے محرومیت ہو۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ آیا اور کہا کہ وہ روپیہ اس کی والدہ کا تھا جو دینا نہیں چاہتی ؛چنانچہ وہ روپیہ واپس دیا گیا۔ جس پر ہر ایک نے *** کی اور کہا کہ جھوٹا ہے۔ اصل میں روپیہ دینا نہیں چاہتا۔ جب شام کے وقت وہ بزرگ گھر گیا۔ تو وہ شخص ہزار روپیہ لے کر اس کے گھر آیا اور کہا کہ آپ نے میری سر عام تعریف کر کے مجھے محروم ثواب آخرت کیا، اس لیے میں نے یہ بہانہ کیا۔ اب یہ روپیہ آپ کا ہے ،لیکن آپ کسی کے آگے نام نہ لیں بزرگ۔ رو پڑا اور کہا کہ اب تو قیامت تک مورد لعن وطعن ہوا ،کیونکہ کل کا واقعہ سب کو معلوم ہے اور یہ کسی کو معلوم نہیں کہ تو نے مجھے روپیہ واپس کر دیا ہے۔
ایک متقی تو اپنے نفس امارہ کے بر خلاف جنگ کر کے اپنے خیال کو چھپاتا ہے اور خفیہ رکھتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس خفیہ خیال کو ہمیشہ ظاہر کر دیتا ہے۔ جیسا کہ ایک بد معاش کسی بد چلنی کا مرتکب ہو کر خفیہ رہنا چاہتا ہے، اسی طرح ایک متقی چھپ کر نماز پڑھتا ہے اور دوڑتا ہے کہ کوئی اس کو دیکھ لے۔سچا متقی ایک قسم کا ستر چاہتا ہے۔ تقویٰ کے مراتب بہت ہیں ،لیکن بہر حال تقویٰ کے لئے تکلف ہے اور متقی حالت جنگ میں ہے اور صالح اس جنگ سے باہر ہے۔ جیسے کہ میں نے مثال کے طور پر اوپر ریاء کا ذکر کیا ہے جس سے تقویٰ کو آٹھواں پہر جنگ ہے۔
ریاء اور حلم کا جنگ
بسا اوقات ریاء اورحلم کا جنگ ہو جاتا ہے۔ کبھی انسان کا غصہ کتاب اللہ کے بر خلاف ہوتا ہے۔گالی سن کر اس کا نفس جوش مارتا ہے۔ تقویٰ اس کو سکھلاتا ہے کہ وہ غصہ کرنے سے بعض رہے۔جیسے قرآن کہتا ہے:وَاِذَا مَرُّوْ بِاللَّغْوِ مَرُّوْ کِرَاماً (الفرقان۷۳)ایسا ہی بے صبری کے ساتھ اسے اکثر جنگ کرنا پڑتاہے۔بے صبری سے مراد یہ ہے کہ اس کو راہ تقویٰ میں اس قدر دقتوں کا مقابلہ ہے کہ مشکل سے وہ منزل مقصود تک پہنچتا ہے، اس لئے بے صبر ہو جاتا ہے۔ مثلاًایک کنواں پچاس ہاتھ تک کھودنا ہے۔ اگر دو چار ہاتھ کے بعد کھودنا چھوڑ دیا جاے، تو محض یہ ایک بد ظنی ہے۔ اب تقویٰ کی شرط یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے احکام دئے ،ان کو اخیر تک پہنچائے اور بے صبر نہ ہو جاوے۔
راہ سلوک میں مبارک قدم دو گروہ ہیں
راہ سلوک میں مبارک قدم دو گروہ ہیں۔ایک دین العجائز والی جو موٹی موٹی باتوں پر قدم مارتے ہیں۔ مثلاً احکام شریعت کے پابند ہو گئے اور نجات پا گئے۔ دوسرے وہ جنھوں نے آگے قدم مارا۔ ہر گز نہ تھکے اور چلتے گئے؛ حتیٰ کہ منزل مقصود تک پہنچ گئے، لیکن نامراد وہ فرقہ ہے کہ دین العجائز سے تو قدم آگے رکھا ،لیکن منزل سلوک کو طے نہ کیا۔ وہ ضرور دہریہ ہو جاتے ہیں ۔ جیسے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو نمازیں بھی پڑھتے رہے ۔چلہ کشیاں بھی کیں، لیکن فائدہ کچھ نہ ہوا۔ جیسے ایک شخص منصور مسیح نے بیان کیا کہ اس کی عیسایت کا باعث یہی تھا کہ وہ مرشدوں کے پاس گیا ،چلہ کشی کرتا رہا،لیکن فائدہ کچھ نہ ہوا،تو بد ظن ہو کر عیسائی ہو گیا۔
صدق و صبر
سو جو لوگ بے صبری کرتے ہیں، وہ شیطان کے قبضے میں آجاتے ہیں۔ سو متقی کو بے صبری کے ساتھ بھی جنگ ہے۔ بوستان میں ایک عابد کا ذکر کیا گیا ہے کہ جب کبھی وہ عبادت کرتا تو ہاتف یہی آواز دیتا کہ تو مردودومخدول ہے۔ ایک دفعہ ایک مرید نے یہ آواز سن لی اور کہا کہ اب تو فیصلہ ہو گیا۔ اب ٹکریں مارنے سے کیا فائدہ ہو گا۔ وہ بہت رویا اور کہا کہ میں اس جناب کو چھوڑ کر کہاں جاؤں۔ اگر ملعون ہوں، تو ملعون ہی سہی۔ غنیمت ہے کہ مجھے ملعون تو کہا جاتا ہے۔ ابھی یہ باتیں مرید سے ہو رہیں تھیں کہ آواز آئی کہ تو مقبول ہے ۔سو یہ سب صدق وصبر کا نتیجہ تھا جو متقی میں ہونا شرط ہے۔
استقامت
یہ جو فرمایا ہے کہ :وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْ فِیْنَا لَنَھْدِ یَنَّھُمْ سُبُلُنَا(العنکبوت۷۰)یعنی ہمارے راہ کے مجاہد راستہ پاویں گے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اس راہ میں پیمبر کے ساتھ مل کر جدو جہد کرنا ہو گا۔ ایک دو گھنٹہ کے بعد بھاگ جانا مجاہد کا کام نہیں ۔بلکہ جان دینے کے لئے تیار رہنا اس کاکام ہے۔ سو متقی کی نشانی استقامت ہے ۔جیسے کہ فرمایا: اِنَ الَّذِیْنَ قَالُواْ رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا (حٰم السجدہ ۳۱)یعنی جنہوں نے کہا کہ رب ہمارا اللہ ہے اور استقامت دکھائی اور ہر طرف سے منہ پھیر کر اللہ کو ڈھونڈا۔ مطلب یہ کہ کامیابی استقامت پر موقوف ہے اور وہ اللہ کو پہنچاننا اور کسی ابتلا اور زلازل اور امتحان سے نہ ڈرنا ہے۔ ضرور اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ مورد مخاطبہ ومکالمہ الہیٰ کی طرح ہو گا۔
ولی بننے کے لئے ابتلا ضروری ہیں
بہت سے لوگ یہاں آتے ہیںاور چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر عرش پر پہنچ جائیں اور واصلین سے ہو جایں ۔ایسے لوگ ٹھٹھا کرتے ہیں ۔وہ انبیا کے حالات کو دیکھیں ۔یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ کسی ولی کے پاس جا کر صد ہاولی فی الفور بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتا ہے: اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْ آاَنْ یَّقُوْلُوْ ااٰمَنَّا وَھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ(العنکبوت۳)جب تک انسان آزمایا نہ جاوے فتن میں نہ ڈالا جاوے، وہ کب ولی بن سکتا ہے۔
ایک مجلس میں بایزید وعظ فرما رہے تھے۔ وہاں ایک مشائخ زادہ بھی تھا ،جو ایک لمبا سلسلہ رکھتا تھا۔ اس کو آپ سے اندرونی بغض تھا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ خاصہ ہے کہ پرانے خاندانوں کو چھوڑ کر کسی اور کو لے لیتا ہے ۔جیسے بنی اسرائیل کو چھوڑ کر بنی اسمعیل کو لے لیا۔ کیونکہ وہ لوگ عیش وعشرت میں پڑ کر خدا کو بھول گئے ہوتے ہیں ۔وَتِلْکَ اَیَّامُ نُدَاوِلُھَا بَیْنَ النَّاسِ (آل عمران ۱۴۱)سو اس شیخ زادہ کو خیال آیا کہ یہ ایک معمولی خاندان کا آدمی ہے۔ کہاں سے ایسا خوارق آگیا کہ لوگ اس کی طرف جھکتے ہیں اور ہماری طرف نہیں آتے ۔یہ باتیں خدا تعالیٰ نے حضرت بایزید پر ظاہر کیں ،تو انھوں نے قصہ کے رنگ میں یہ بیان شروع کیا کہ ایک جگہ مجلس میں رات کے وقت ایک لمپ میں پانی سے ملا ہوا تیل جل رہا تھا۔ تیل اور پانی میں بحث ہوئی۔ کہ پانی نے تیل کو کہا کہ تو کثیف اور گندہ ہے اور باوجود کثافت کے میرے اوپر آتا ہے ۔میں ایک مصفا چیز ہوں اور طہارت کے لئے استعمال کیا جاتا ہوں لیکن نیچے ہوں ۔اس کا باعث کیا ہے؟تیل نے کہا کہ جس قدر صعوبتیں میں نے کھینچی ہیں، تو نے وہ کہاں جھیلی ہیں ۔جس کے باعث یہ بلندی مجھے نصیب ہوئی۔ ایک زمانہ تھا، جب میں بویا گیا ،زمین میں مخفی رہا، خاکسار ہوا۔ پھر خدا کے ارادہ سے بڑھا۔ بڑھنے نہ پایا کہ کاٹا گیا۔ پھر طرح طرح کی مشقتوں کے بعد صاف کیا گیا۔ کولہو میں پسا گیا۔ پھر تیل بنا اور آگ لگائی گئی۔ کیا ان مصائب کے بعد بھی بلندی حاصل نہ کرتا؟
یہ ایک مثال ہے کہ اہل اللہ مصائب وشدائد کے بعد درجات پاتے ہیں۔ لوگوں کا یہ خیال خام ہے کہ فلاں شخص فلاں کے پاس جاکر بلا مجاہدہ وتزکیہ ایک دم میں صدقین میں داخل ہو گیا۔ قرآن شریف کو دیکھو کہ خدا کس طرح تم پر راضی ہو جب تک نبیوں کی طرح تم پر مصائب و زلازل نہ آویں، جنھوں نے بعض اوقات تنگ آکریہ بھی کہہ دیا ۔حَتّٰی یَقُوْلُ الرَّسُوْلُ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَہ‘ مَتٰی نَصْرُ اللّٰہِ اَلَآ اِنَّ نَصْرُاللّٰہِ قَرِیْبٌ(البقرہ:۲۱۵)اللہ کے بندوں ہمیشہ بلاوں میں ڈالے گئے۔ پھر خدا نے ان کو قبول کیا ۔
ترقیات کی دو راہیں
سلوک
صوفیوں نے ترقیات کی دو راہیں لکھی ہیں۔ ایک سلوکؔ دوسرا جذبؔ ۔سلوک ؔوہ ہے جو لوگ آپ عقلمندی سے سوچ کر اللہ ورسول کی راہ اختیار کرتے ہیں ۔جیسے فرمایا: قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاَتْبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ (آل عمران:۳۲)یعنی اگر تم اللہ کے پیارے بننا چاہتے ہو، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کرو۔ وہ ہادی کامل وہی رسول ہیں جنھوں نے وہ مصائب اٹھایں کہ دنیا اپنے اندر نظیر نہیں رکھتیں۔ ایک دن بھی آرام نہ پایا۔ اب پیروی کرنے والے بھی حقیقی طور سے وہی ہوں گے۔ جو اپنے متبوع کے ہر قول وفعل کی پیروی پوری جدوجہد سے کریں۔متبع وہی ہے جو سب طرح پیروی کرے گا۔ سہل انگار اور سخت گداذ کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا، بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے غضب میں آوے گا۔ یہاں جو اللہ تعالی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلمکی پیروی کا حکم دیا تو سالک کا کام یہ ہونا چاہیے کہ اول رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلمکی مکمل تاریخ دیکھے اور پھر پیروی کرے۔ اسی کا نام سلوک ہے۔ اس راہ میں بہت مصائب وشدائد ہوتے ہیں ان سب کو اٹھانے کے بعد ہی انسان سالک ہوتا ہے۔
جذب
اہل جذب کادرجہ سالکوں سے بڑھاہواہے۔اللہ تعالی انہیںسلوک کے درجہ پر ہی نہیں رکھتا، بلکہ خود اُن کو مصائب میں ڈالتا اور جا ذبہ ازلی سے اپنی طرف کھنچتا ہے۔ کُل انبیا محزوب ہی تھے۔ جس وقت انسانی روح کو مصائب کا مقابلہ ہوتا ہے۔ ان سے فرسودہ کار اور تجربہ کار ہو کرروح چمک اٹھتی ہے۔ جیسے کہ شیشہ یش لوہا اگرچہ چمک کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے ۔لیکن صیقلوں کے بعد ہی مجلی ہوتا ہے؛ حتیٰ کہ اس میں منہ دیکھنے والے کا منہ نظر آجاتا ہے۔ مجاہدات بھی صقیل کا کام ہی کرتا ہے۔ دل کا سقیل یہاں تک ہونا چاہیے کہ اس میں سے بھی منہ نظر آجاوے۔ منہ کا نظر آنا کیا ہے؟تَخْلَقُوْا بِاْخْلَاقِ اللّٰہِ کا مصداق ہونا۔ سالک کا دل آئنہ ہے جس کو مصائب وشدائد اس قدر صقیل کر دیتے ہیں کہ اخلاق النبی اس میں منعکس ہو جاتے ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب بہت مجاہدات اور تزکیوں کے بعد اس کے اندر کسی قسم کی قدورت یا کثافت نہ رہے تب یہ درجہ نصیب ہوتا ہے۔ ہر ایک مومن کو ایک حد تک ایسی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی مومن با آئینہ ہونے کے نجات نہ پائے گا۔ سلوک والا خود صقیل کرتا ہے، اپنے کام سے مصائب اٹھاتا ہے ،لیکن جذب والا مصائب میں ڈالا جاتا ہے۔خدا خود اس کا مصقل ہوتا ہے اور طرح طرح کے مسائب وشدائد سے صقیل کر کے اس کو آئینہ کا درجہ عطا کردیتا ہے۔دراصل سالک ومجذوب دونوں کا ایک ہی نتیجہ ہے سو متقی کے دو حصے ہیں ۔سلوک وجذب۔
ایمان بالغیب
تقویٰ جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں، کس قدر تکلف کو چاہتا ہے۔ اس لئے فرمایا کہ: ھُدًی لِلْمُتَّقِیْنَ الَّذِیْنَ یُوْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ(البقرہ:۳،۴)اس میں ایک تکلف ہے ۔مشاہدہ کے مقابل ایمان بالغیب لانا ایک قسم کے تکلف کو چاہتا ہے۔ سو متقی کے لئے ایک حد تک تکلف ہے ،کیونکہ جب وہ صالحہ کا درجہ حاصل کرتا ہے تو پھر غیب اس کے لیے غیب نہیں رہتا ،کیونکہ صالحہ کے اندر سے ایک نہر نکلتی ہے ،جو اس میں سے نکل کر خدا تک پہنچتی ہے۔ وہ خدا اور اس کی محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھتا ہے کہ مَنْ کَانَ فِیْ ھٰذِہٖ اَعْمٰی فَھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ اَعْمٰی۔(بنی اسرائیل:۷۳)اسی سے ظاہر ہے کہ جب تک انسان پوری روشنی اس جہاں میں نہ حاصل کر لے ۔وہ کبھی خدا کا منہ نہیں دیکھے گا۔ سو متقی کا یہی کام ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے سرمہ تیار کرتا رہے،جس سے اس کا روحانی نزول الماء دور ہو جائے۔ اب اس سے ظاہر ہے کہ متقی شروع میں اندھا ہوتا ہے ۔مختلف کوششوں اور تزکیوں سے وہ نور حاصل کرتا ہے۔ پس جب سوجاکھا گیا اور صالح بن گیا ۔پھر ایمان بالغیب نہ رہا اور تکلف بھی ختم ہوگیا ۔جیسے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمکو برای العین اسی عالم اسی عالم میں بہشت ودوزخ سب کچھ مشاہدہ کرایا گیا ۔جو متقی کو ایک ایمان بالغیب کے رنگ میں ماننا پڑتا ہے ۔وہ تمام آپ کے مشاہدہ میں آگیا ۔اس آیت میں اشارہ ہے کہ متقی اگرچہ اندھا ہے اور تکلف کی تکلیف میں ہے، لیکن صالح ایک دارالامان میں آگیا ہے اور اس کا نفس نفس مطمئنہ ہو گیا ہے ۔متقی اپنے اندر ایمان بالغیب کی کیفیت رکھتا ہے ۔وہ اندھا دھند طریق سے چلتا ہے ۔اس کو کچھ خبر نہیں ہر ایک بات پہ اس کا ایمان بالغیب ہے ۔یہی اس کا صدق ہے اور اس صدق کے مقابل خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ فلاح پائے گا ۔اُوْلٰٓیِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(البقرہ:۶)
اقامت صلوۃ
اس کے بعد متقی کی شان میں آیا ہے۔وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ(البقرہ:۴) یعنی وہ نماز کو کھڑی کرتاہے۔ یہاں لفظ کھڑی کرنے کو آیا ہے ۔یہ بھی اس تکلف کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جو متقی کا خاصہ ہے۔ یعنی جب وہ نماز شروع کرتا ہے۔تو طرح طرح کے وساوس کا اسے مقابلہ ہوتا ہے جن کے باعث اس کی نماز گویا بار بار گری پڑتی ہے،جس کو اس نے کھڑا کردیا ہے جب اس نے اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہا تو ایک ہجوم وساوس ہے جو اس کے حضور قلب میںتفرق ڈال رہاہے۔ وہ ان سے کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے۔ پریشان ہوتا ہے۔ ہر چند حضور وذوق کے لئے لڑتا مرتا ہے، لیکن نماز جو گری پڑتی ہے، بڑی جان کنی سے اسے کھڑا کرنے کی فکر میں ہے۔ بار بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ کہہ کر نماز کے قائم کرنے کے لئے دعا مانگتا ہے اور ایسے صراط المستقیم کی ہدایت چاہتا ہے جس سے اس کی نماز کھڑی ہو جائے۔ان وساوس کے مقابل میں متقی ایک بچہ کی طرح ہے، جو خدا کے آگے گڑ گڑاتا ہے۔ روتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اَخْلَدَ اِلَی الْاَرْضِ(الاعراف:۱۷۷)ہورہاہوں۔ سویہی وہ جنگ ہے جو متقی کو نماز میں نفس کے ساتھ کرنی ہوتی ہے اور اسی پر ثواب مترتب ہو گا۔
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نماز میں وساوس کو فی الفور دور کرنا چاہتے ہیں ؛حالانکہ وہ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ کی منشاء کچھ اور ہے کیا خدا نہیں جانتا؟حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رحمۃ اللہ علیہ)کو قول ہے کہ ثواب اس وقت تک جب تک مجاہدات ہیں اور جب مجاہدات ختم ہوئے، تو ثواب ساقط ہو جاتا ہے۔ گویا صوم الصلوۃ اس وقت تک اعمال ہین جب تک ایک جدوجہد سے وساوس کا مقابلہ ہے، لیکن جب ان میں ایک اعلیٰ درجہ پیدا ہو گیا اور صاحب صوم و صلوۃ تقویٰ کے تکلف سے بچ کر صلاحیت رنگین ہو گیا، تو اب صوم صلوۃ اعمال نہیں رہے۔ اس موقع پر انہوں نے سول کیا کہ کیا اب نماز معاف ہو جاتی ہے ؟کیونکہ ثوب تو اس وقت تھا جس وقت تک تکلف کرنا پڑتا تھا۔ سو بات یہ ہے کہ نماز اب عمل نہیں بلکہ ایک انعام ہے ۔یہ نماز اس کی ایک غذا ہے، جو اس کے لئے قرۃ العین ہے۔ یہ گویا نقد بہشت ہے۔
مقابل میں وہ لوگ جو مجاہدات میں ہیں ۔وہ کشتی کر رہے ہیں۔ اور یہ نجات پا چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا سلوک جب ختم ہوا، تو اس کے مسائب بھی ختم ہو گئے۔ مثلاً ایک مخنث اگر یہ کہے کہ وہ کبھی کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا، تو وہ کونسی نعمت یا ثواب کو مستحق ہے ۔اس میںتو صفت بد نظری ہے ہی نہیں لیکن اگر ایک مرد صاحب رجولیت ایسا کرے تو ثواب پائے گا۔ اسی طرح انسان کو ہزاروں مقامات طے کرنے پڑتے ہیں۔ بعض بعض امور میں اس کی مشاقی اس کو قادر کر دیتی ہے۔ نفس کے ساتھ اس کی مصالحت ہو گئی۔ اب وہ ایک بہشت میں ہے ،لیکن وہ پہلا سا ثواب نہیں رہے گا۔ وہ ایک تجارت کر چکا ہے۔ جس کا وہ نفع اٹھا رہا ہے، لیکن پہلا رنگ نہ رہے گا۔ انسان میں ایک فعل تکلف سے کرت کرتے طبعیت کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے ۔ایک شخص جو طبعی طور سے لذت پاتا ہے ،وہ اس مقابل نہیں رہتا کہ اس کام سے ہٹایا جاوے۔ وہ طبعاً یہاں سے ہٹ نہیں ہو سکتا۔ سو اتق ا اور تقویٰ کی حد تک پورا انکشاف نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایک قسم کا دعویٰ ہے۔
انفاق من رزق اللہ
اس کے بعد متقی کی شان میں وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ (لبقرہ:۴) آیا ہے۔ یہاں متقی کے لئے مما کا لفظ استعمال کیا ،کیونکہ اس وقت وہ ایک اعمیٰ کی حالت میں ہے،اس لئے جو کچھ خدا نے اس کو دیا ہے ،اس میں سے کچھ خدا کے نام کا دیا۔ حق یہ ہے کہ اگر وہ آنکھ رکھتا ،تو دیکھ لیتا کہ اس کا کچھ بھی نہیں۔سب کچھ خدا تعالیٰ کا ہی ہے۔یہ ایک حجاب تھاجو اتقا میںلازمی ہے۔اس حالت اتقا کے تقاضے نے متقی سے خدا کے دئے میں سے کچھ دلوایا ۔رسول اکرم ؐنے حضرت عائشہ سے ایام وفات میں دریافت فرمایا کہ گھر میں کچھ ہے ۔معلوم ہوا کہ ایک دینار تھا۔ فرمایا کہ یہ سیرت یگانگت سے بعید ہے کہ ایک چیز بھی اپنے پاس رکھی جاوے ۔رسول اکر م صلی اللہ علیہ والہ وسلم اتقا کے درجے سے گزر کر صلاحیت تک پہنچ چکے تھے ۔اس لئے مما ان کی شان میں نہ آیا۔ کیونکہ وہ شخص اندھا ہے جس نے کچھ اپنے پاس رکھا اور کچھ خدا کو دیا، لیکن یہ لاذمہ متقی تھا، کیونکہ خدا کی راہ میں دینے سے بھی اسے نفس کے ساتھ جنگ تھا۔ جس کا نتیجہ یہ تھا کہ کچھ دیا اور کچھ رکھا ہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے سب کچھ خدا کی راہ میں دے دیا اور اپنے لئے کچھ نہ رکھا ۔
جیسے دھرم مہو تسو کے مضمون میں انسان کی تین حالتیں ذکر کی گئی ہیں جو انسان پر ابتدا سے انتہا تک وارد ہوتی ہیں۔ اسی طرح یہاں بھی قرآن کریم نے جو انسان کو تمام مراحل ترقی کے طے کرانے آیا۔اتقا سے شروع کیا ۔یہ ایک تکلف کا راستہ ہے۔ یہ ایک خطرناک میدان ہے ۔اس کے ہاتھ میں تلوار ہے اور مقابل بھی تلوار ہے ۔اگر بچ گیا تو نجات پا گیا ۔وَاِلَا اَسْفَلِ السَّافِلِیْنَ میں پڑ گیا ؛چنانچہ یہاں متقی کی سفات میں یہ نہیں فرمایا کہ جو کچھ ہم دیتے ہیں ،اسے سب کا سب خرچ کر دیتا ہے۔ متقی میں اس قدر ایمانی طاقت نہیں ہوتی جو نبی کی شان ہوتی ہے کہ وہ ہمارے ہادی کامل کی طرح کل کا کل خدا کا دیا ہوا خدا کو دے دے ۔اس لئے پہلے مختصر سا ٹیکس لگایا گیا ہے، تا کہ چاشنی چکھ کر زیادہ ایثار کے لئے تیارہو جائے۔
رزق سے مراد
وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ۔(البقرہ:۴)رزق سے مراد صرف مال نہیں، بلکہ جو کچھ ا ن کو عطا ہوا۔ علم، حکمت ،طبابت ۔یہ سب رزق میں شامل ہے۔ اس کو اسی میں سے خدا کی راہ میں بھی خرچ کرنا ہے۔
تدریج کے ساتھ تعلیم کی تکمیل
انسان نے اس راہ میں بتدریج اور زینہ بہ زینہ ترقی کرنا ہے۔ اگر انجیل کی طرح یہ تعلیم ہوتی کہ گال پر طمانچہ کھا کر دوسرے طمانچے کے لئے گال آگے رکھ دی جاوے۔ یا سب کچھ دے دیا جاوے، تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مسلمان بھی عیسائیوں کی طرح تعلیم کے ناممکن التعمیل ہونے کے باعث ثواب سے محروم رہتے۔ لیکن قرآن شریف توحسب فطرت آہستہ آہستہ ترقی کراتا ہے۔ انجیل کی مثال تو اس لڑکے کی ہے جو مکتب میں داخل ہوتے ہی بڑی مشکل کتاب پڑھنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ ہو اللہ تعالیٰ حکیم ہے ۔اس کی حکمت کا یہی تقاضہ ہونا چاہیے تھا کہ تدریج کے ساتھ تعلیم کی تکمیل ہو ۔
اس کے بعد متقی کے لئے فرمایا :وَالَّذِیْنَ یُوْمِنُوْنَ بِمَا اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَمَا اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ یُوْقِنُوْنَ(البقرہ:۵)یعنی وہ متقی ہوتے ہیں جو پہلی نازل شدہ کتب پر اور تجھ پر جو کتاب نازل ہوئی ،اس پر ایمان لاتے اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔یہ امر بھی تکلف سے خالی نہیں۔ ابھی تک ایمان ایک محویت کے رنگ میں ہے ۔متقی کی آنکھیں معرفت اور بصیرت کی نہیں۔ اس نے تقوی سے شیطان کا مقابلہ کر کے ابھی تک ایک بات کو مان لیا ہے ۔یہی حال اس وقت ہماری جماعت کا ہے۔ انھوںنے بھی تقویٰ سے مانا تو ہے۔ پر ابھی تک وہ نہیں جانتے کہ یہ جماعت کہاں تک نشوونما الہیٰ ہاتھوں سے پانے والی ہے ۔سو یہ ایک ایمان ہے جو بالآخر فائدہ رساں ہو گا۔
یقین کا لفط جب عام طور پر استعمال ہو،تو اس سے مراد اس کا ادنیٰ درجہ ہوتا ہے یعنی علم کے تین مدارج میں سے ادنی درجہ کا علم ،یعنی علم الیقین۔ اس درجہ پہ اتقا والا ہوتا ہے مگر بعد اس کے عین الیقین اور حق الیقین کا مرتبہ بھی تقویٰ کے مراحل طے کرنے کے بعد حاصل کر لیتا ہے۔
تقویٰ کوئی چھوٹی چیز نہیں ۔اس کے زریعے سے ان تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ جو انسان کی ہر ایک اندرونی طاقت وقوت پر غلبہ پائے ہوئے ہیں ۔یہ تمام قوتیں نفس مارہ کی حالت میں انسان کے اندر شیطان ہیں۔اگر اصلاح نہ پائیں گی تو انسان کو غلام کر لیں گی۔ علم و عقل ہی برے طور پر استعمال ہو کر شیطان ہو جاتے ہیں ۔متقی کا کام ان کی اور ایسا ہی اور دیگر قویٰ کی تعدیل کرنا ہے۔
سچا مذہب قویٰ کا مربی ہوتا ہے
ایسا ہی جو لوگ انتقام ،غضب یا نکاح کو ہر حال میں برا مانتے ہیں ،وہ بھی صحیفہ قدرت کے مخالف ہیں اور قوی انسان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ سچا مذہب وہی ہے جو انسان قوی کا مربی ہو، نہ کہ ان کا استیصال کرے۔ رجولیت یا غضب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے فطرت انسان میں رکھے گئے ہیں۔ ان کو چھوڑنا خدا کا مقابلہ کرنا ہے۔ جیسے تارک الدنیا ہونا یا راہب بن جانا۔ یہ تمام امور حق العباد کو تلف کرنے والے ہیں۔ اگر یہ امر ایسا ہوتا، ہی ہے تو گویا اس خدا پہ اعتراض ہے جس نے یہ قوی ہم میں پیدا کیے … پس ایسی تعلیمات جوانجیل میں ہیں اور جن سے قوی کا استیصال لازم آتا ہے، ضلالت تک پہنچاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو اس کو تعدیل کا حکم دیتا ہے۔ ضائع کرنا پسند نہیں کرتا۔ جیسے فرمایا اِنَ اللّٰہَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ (النحل:۹۱)عدل ایک ایسی چیز ہے، جس سے سب کو فائدہ اٹھاناچاہیے۔ حضرت مسیح موعود کا یہ تعلیم دینا کہ اگر تو بری آنکھ سے دیکھے ،تو آنکھ نکال ڈال اس میںبھی قویٰ کا استیصال ہے، کیونکہ ایسی تعلیم نہ دی کہ تو غیر محرم عورت کو ہر گز نہ دیکھ، مگر بر خلاف اس کی اجازت دی کہ دیکھ تو ضرور، لیکن زنا کی آنکھ سے نہ دیکھ۔ دیکھنے سے تو مانعت ہے ہی نہیں ۔دیکھے گا تو ضرور، بعد دیکھنے کے دیکھنا چاہیے کہ اس کے قوی پر کیا اثر ہوگا۔ کیوں نہ قرآن شریف کی طرح آنکھ کو ٹھوکر والی چیز ہی کے دیکھنے سے روکا ۔اور آنکھ جیسی مفید اور قیمتی چیز کو ضائع کر دینے کا افسوس لگایا۔
اسلامی پردہ
آجکل پردے پر حملے کیے جاتے ہیں۔لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ اسلامی پردے سے مراد زنداں نہیں ،بلکہ ایک قسم کی روک ہے کہ غیر مرد اور عورت ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکے۔ جب پردہ ہو گا، ٹھوکر سے بچیں گے ۔ایک منصف مزاج کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں میں جہاں غیر مرد اور عورت اکٹھے بلا تامل اور بے محابا مل سکیں ،یسریں کریں۔ کیونکر جذبات نفس سے اضطراراً ٹھوکر نہ کھائیںگے۔ بسا اوقات سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی قومیں غیر مرد اور عورت کے ایک مکان میں تنہارہنے کو حالانکہ دروازہ بھی بند ہو۔ کوئی عیب نہیںسمجھتیں۔یہ گویا تہذیب ہے، انہی بد نتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے کی اجازت ہی نہ دیں۔ جو کسی کی ٹھوکر کا باعث ہوں ۔ایسے موقع پر یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح غیر محرم مرد وعورت ہر دو جمع ہوں ۔تیسرا ان میں شیطان ہوتا ہے۔ ان ناپاک نتائج پر غور کرو ۔جو یورپ اس خلیع الرسن تعلیم سے بھگت رہا ہے۔ بعض جگہ بالکل قابل شرم طوائفانہ زندگی بسر کی جارہی ہے ۔یہ انہی تعلیمات کا نتیجہ ہے اگر کسی چیز کوخیانت سے بچانا چاہتے ہو تو حفاظت کرو ۔لیکن اگرحفاظت نہ کرو۔ اور یہ سمجھ رکھو کہ بھلے مانس لوگ ہیں، تو یاد رکھو کہ ضرور وہ چیز تباہ ہو گی۔ اسلامی تعلیم کیسی پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس نے مرد عورت کو الگ رکھ کر ٹھوکر سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس کے باعث یورپ نے آئے دن کی خانہ جنگیاں اورخود کشیاں دیکھیں۔ بعض شریف عورتوں کا طوائفانہ زندگی بسر کرنا ایک عملی نتیجہ اس اجازت کا ہے جو غیر عورت کو دیکھنے کے لئے دی گئی۔
انسانی قویٰ کی تعدیل اور جائز استعمال
اللہ تعالی نے جس قدر قوی عطا فرمائے،وہ ضائع کر نے کے لیے نہیں دئیے گئے ان کی تعدیل اور جائز استعمال کرنا ہی ان کی نشوو نما ہے۔اسی لیے اسلام نے قوائے رجولیت یا آنکھ کے نکالنے کی تعلیم نہیں دی۔بلکہ ان کا جائز استعمال اور تزکیہ نفس کرایا۔جیسے فرمایاقَدْ اَفْلَحَ الْمُوْمِنُوْنَ(المومنون۲)اور ایسے ہی یہاں بھی فرما یا:متقی کی زندگی کا نقشہ کھینچ کر آخر میں بطور نتیجہ یہ کہا۔وَاُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(البقرہ۲)یعنی وہ لوگ جو تقوی پر قدم مارتے ہیں۔ایمان بالغیب لاتے ہیں۔نماز ڈگمگاتی ہے ۔پھر اسے کھڑا کرتے ہیں۔خدا کے دئیے ہوئے سے دیتے ہیں۔باوجود خطرات نفس بلا سوچے،گزشتہ اور موجودہ کتاب اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور آخرکاروہ یقین تک پہنچ جاتے ہیں۔وہ لوگ ہیں جوہدایت کے سرپر ہیں۔وہ ایک ایسی سڑک پر ہیں جو برابر آگے کو جارہی ہے اور جس سے آدمی فلاح تک پہنچتاہے۔پس یہی لوگ فلاح یاب ہیں جو منزل مقصودتک پہنچ جائیں گے اورراہ کے خطرات سے نجات پا چکے ہیں، اس لیے شروع میں ہی اللہ تعالی نے ہمیں تقوی کی تعلیم دے کر ایک کتاب ہم کو عطا کی۔جس میں تقوی کے وصایا بھی دیئے۔
سوہماری جماعت یہ غم کل دنیوی غموں سے بڑھ کر اپنی جان پر لگائے کہ ان میں تقوی ہے یا نہیں ۔
اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کرو
اہل تقوی کے لیے یہ شرط ہے کہ وہ اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کریں۔ یہ تقوی کے ایک شاخ ہے ،جس کے ذریعہ سے ہمیں ناجائز غضب کا مقابلہ کرنا ہے، بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی منزل غضب سے بچناہی ہے۔ عجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے اور ایسا ہی کبھی خود غضب عجب وپندار کا نتیجہ ہے،کیونکہ غضب اس وقت ہوگا۔جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ میری جماعت والے آپس میں ایک دوسرے کو چھوٹا یا بڑا سمجھیں،یاایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔خدا جانتا ہے کہ بڑا کون ہے۔یہ ایک چھوٹا کون ہے ۔یہ ایک قسم کی تحقیر ہے۔جس کے اندرحقارت بیج کی طرح بڑھے اور اس کی ہلاکت کا باعث ہو جائے۔بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے ادب سے پیش آتے ہیں۔لیکن بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے۔اس کی دلجوئی کرے۔اس کی بات کی عزت کرے۔کوئی چڑ کی بات منہ پرنہ لادے کہ جس سے دکھ پہنچے۔خدا تعالی فرماتا ہے۔وَلَاتَنَابَزُوْابِالْاَلْقَابِ بِئْسَ الاِْسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الاِْیْمَانِ۔وَمَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ۔(الحجرات:۱۲)تم ایک د وسرے کا چڑ کے نام نہ لو۔یہ فعل فساق وفجار کا ہے۔جو شخص کسی کو چڑاتا ہے ،وہ نہ مر ے گا۔جبتک وہ خود اسی طرح مبتلانہ ہو گا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو۔جب ایک ہی چشمہ سے کل پانی پیتے ہو،تو کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔ مکرمومعظم کوئی دنیاوی اصولوں سے نہیں ہو سکتا۔ خا تعالے کے نزدیک بڑا وہ متقی ہے۔اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللّٰہِ اَتْقٰکُمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۔(الجحرات:۱۴)
ذاتوں کا امتیاز
یہ جو مختلف ذاتیں ہیں۔یہ کوئی وجہ شرافت نہیں۔ خدا تعالی نے محض عرف کے لیے یہ ذاتیں بنائیں اور آج کل تو صرف بعد چارپشتوںکے حقیقی پتہ لگا نا ہی مشکل ہے۔متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے۔جب اللہ تعالی نے فیصلہ کر دیا کہ میرے نزدیک ذات کی کوئی سند نہیں۔حقیقی مکرمت اور عظمت کا باعث فقط تقوی ہے۔
متقی کون ہیں؟
خدا کے کلام سے پایا جاتا ہے کہ متقی وہ ہوتے ہیں جو حلیمی اور مسکینی سے چلتے ہیں۔وہب مغرور انہ گفتگو نہیں کرتے۔ان کی گفتگو ایسی ہوتی ہے جیسے چھوٹا بڑے سے گفتگو کرے۔ہم کو ہر حال میں وہ کرنا چاہتے ۔جس سے ہماری فلاح ہو۔ اللہ تعالی کسی کا اجار ہ دار نہیں۔وہ خاص تقوی کریگا وہ مقام اعلی کو پہنچے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے والد ماجد عبداللہ مشرک نہ تھے،لیکن اس نے نبوت تو نہیں دی۔یہ تو فضل الہی تھا۔ ان صدقوں کے باعث جو ان کی فطرت میں تھے۔یہی فضل کے محرک تھے حضرت ابراہیم علیہ اسلام جو ابوالانبیا تھے، انھوں نے اپنے صدق وتقوی سے ہی بیٹے کو قربان کرنے میں دریغ نہ کیا۔خود آگ میں ڈالے گئے۔ ہمارے سیدومولی حضرت محمدرسو ل اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلمکا ہی صدق ووفا دیکھئے۔آپؑ نے ہر ایک قسم کی بد تحریک کا مقابلہ کیا۔طرح طرح کے مصائب وتکالیف اٹھائے،لیکن پروانہ کی۔یہی صدق ووفا تھا، جس کے باعث اللہ تعالی نے فضل کیا۔اسی لیے تو اللہ تعالے نے فرمایا:اِنْ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَہ‘ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیَّ یَا اَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْاصَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْاتَسْلِیْماً(الاحزاب۵۷)
ترجمہ:اللہ تعالیاور اس کے تمام فرشتے رسول پردرودبھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ـ!تم درودواسلام بھیجو نبی ؑ پر۔
اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی تعریف یا اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔ لفظ تو مل سکتے تھے ،لیکن خود استعمال نہ کیے۔ یعنہ آپ کے اعمال صالحہ کی تعریف تحدید سے بیرون تھی۔ اس قسم کی آیت کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہ کی ۔آپ کی روح میں وہ سدق و وفا تھا اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے یہ حکم دیا کہ آئیندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں۔ آپ کی ہمت وصدق وہ تھا کہ اگر ہم اوپر یا نیچے نگاہ کریں تو اس کی نظیر نہیں ملتی۔ خود حضرت مسیح کے وقت کو دیکھ لیا جاوے کہ ان کی ہمت یا روحانی سدق وفا کا کہاں تک اثر ان کے پیرووں پہ ہوا۔ ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ایک بدو باش کو درست کرناکس قدر مشکل ہے۔عادات راسخہ کا گنوانا کیسا محلات سے ہے ۔لیکن ہمارے مقدس نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو ہزاروں انسانوں کو درست کیا،جو حیوانوں سے بد تر تھے بعض ماؤں اور بہنوں میں حیوانوں کی طرح فرق نہیں کرتے تھے یتیموں کا مال کھاتے۔ مردوں کا مال کھاتے۔ بعض ستارہ پرست ،بعض دہریہ، بعض عناصر پرست تھے ۔جزیرہ عرب کیا تھا۔ ایک مجموعہ مذاہب اپنے اندر رکھتا تھا ۔
قرآن مجید کامل ہدایت ہے
اس سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ قرآن کریم ہر ایک قسم کی تعلیم اپنے اندر رکھتا ہے۔ ہر ایک غلط عقیدہ یا بری تعلیم جو دنیا میں ممکن ہے ،اس کے استیصال کے لئے کافی تعلیم اس میں موجود ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عمیق حکمت و تصرف ہے۔
چونکہ کامل کتاب نے آکر کامل اصلاح کرنی تھی ۔ضرور تھا کہ اس کے نزوک کے وقت اس کے جائے نزول میں بیماری بھی کامل طور پر ہو۔ تا کہ ہر بیماری کا کامل علاج مہیا کیا جاوے۔ جو اس وقت یا اس کے بعد آئندہ نسلوں کو لاحق ہونے والی تھیں ۔یہی وجہ تھی کہ قرآن شریف نے کل شریعت کی تکمیل کی۔ دوسری کتابوں کے نزول کے وقت نہ یہ ضرورت تھی نہ ان میں ایسی کامل تعلیم ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عظیم الشان معجزہ
ہمارے نبی اکمل ؐ کی برکات جس قدر ظہور میں آئیں ۔اگر تمام خوارق کو الگ کر دیا جائے، تو صرف آپ کی اصلاح ہی ایک عظیم الشان معجزہ ہے ۔اگر کوئی اس حالت پہ غور کرے، جب آپ آئے۔ پھر اس حالت کو دیکھے جو آپ چھوڑ گئے۔تو اس کو ماننا پڑے گا کہ یہ اثر بزات خود ایک اعجاز تھا ؛اگرچہ کل انبیا عزت کے قابل ہیں لیکن ذالک فض اللہ یوتیہ من یشاء( الجمعہ:۵)
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف نہ لاتے ،تو نبوت تو درکنار خدائی کا ثبوت بھی اس طرح نہ ملتا۔ آپ ہی کی تعلیم سے قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یا لد ولم یولد ولم یکن اللہ کفواً احد (الاخلاص)کا پتہ لگا ۔اگر تورایت میں کوئی ایسی تعلیم ہوتی اور قرآن شریف اس کی تصریح ہی کرتا تو نصاری کا وجود ہی کیوں ہوتا ۔
قرآن پاک میں سب سچائیاں ہیں
غرض قرآن شریف نے جس قدر تقویٰ کی راہیں بتلائیں اورہر طرح کے انسانوں اور مختلف عقل والوں کی پرورش کرنے کے طریق سکھلائے ایک جاہل، عالم اور فلسفی کے راستے ہر طبقہ کے سوالات کے جواب۔ غرضیکہ کوئی فرقہ نہ چھوڑا، جس کی اصلاح کے طریق نہ بتائے۔ یہ ایک صحیفہ قدرت تھا۔ جیسے کہ فرمایا فیھا کتب قیمۃ(البینۃ:۴)یہ وہ صحیفے ہیں جن میں کل سچائیاں ہیں۔یہ کیسی مبارک کتاب ہے کہ اس میں سب سامان اعلیٰ درجہ تک پہنچنے کے موجود ہیں۔
مسیح ومہدی
لیکن افسوس ہے کہ جیسے حدیث میں آیا ہے کہ ایک درمیانی زمانہ آوے گا جو فیج عوان ہے۔یعنی حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ایک میرا زمانہ برکت والا ہے۔ ایک آنے والے مسیح ومہدی کا، مسیح ومہدی کوئی دو الگ ا شخاص نہیں ان سے مراد ایک ہی ہے۔ مہدی ہدایت یافتہ سے مراد ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مسیح مہدی نہیں ۔مہدی مسیح ہو یا نہ ہو، لیکن مسیح کے مہدی ہونے سے انکار کرنا مسلمان کا کام نہیں۔ اصل میں اللہ تعالی نے یہ دو الفاظ سب وشتم کے مقابل بطور ذب کے رکھے ہیں کہ وہ کافر ،ضال، مضل نہیں ،بلکہ مہدی ہے۔ چونکہ اس کے علم میں تھا کہ آنے والا مسیح و مہدی کو دجال و گمراہ کہا جائے گا ،اس لئے اسے مسیح مہدی کہا گیا۔ دجال کا تعلق اخلد الی الارض(الاعراف:۱۷۷)سے تھا اور مسیح کا رفع آسمانی ہونا تھا ۔سو جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا اس کی تکمیل دو ہی زمانوں میں ہونی تھی۔ ایک آپ کا زمانہ اور ایک آخری مسیح ومہدی کا زمانہ ،یعنی ایک زمانے میں قرآن اور سچی تعلیم نازل ہوئی۔ لیکن اس تعلیم پر فیج اعوان کے زمانے نے پردہ ڈال دیا۔ جس پردہ کا اٹھایا جانا مسیح کے زمانے میں مقدر تھا۔ جیسے کہ فرمایا کہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک تو موجود جماعت یعنی جماعت صحابہ کرام کا تزکیہ کیا اور ایک آنے والی جماعت کا جس کی شان میں لما یلحقو بھم(الجمعہ:۴)آیا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ خدا تعالٰ نے بشارت دی کہ ضلالت کے وقت اللہ تعالیٰ اس دین کو ضائع نہیں کرے گا۔ بلکہ آنے والے زمانے مین خدا تعالیٰ حقائق قرآنیہ کو کھول دے گا ۔آثار میں ہے۔ کہ آنے والے مسیح کی ایک یہ فضیلت ہو گی ۔کہ وہ قرآنی فہم اور معارف کا صاحب ہو گا اور صرف قرآن سے استنباط کرکے لوگوں کو ان کی غلطیوں سے متنبہ کرے گا۔ جو حقائق قرآن کی ناواقفیت سے لوگوں میں پیدا ہو گئی ہوں گی۔
سلسلہ موسویہ ومحمدیہ میں مماثلت
قرآن شریف میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمکو مثیل موسیٰ قرار دے کر فرمایا:انا ارسلنا الیکم رسولا شاھداً علیکم کما ارسلنا الی فرعون رسولاً(المزمل:۱۶)یعنی ہم نے ایک رسول بھیجا ۔جیسے موسیٰ کو فرعون کی طرف بھیجا تھا۔ ہمارا رسول مثیل موسیٰ ہے۔ ایک اور جگہ فرمایا: وعد اللہ الذین آمنو منکم وعملو الصلحت لیستخلفنھم فی الارض کما استخلف الذین من قبلھم (النور:۵۶) کہ اس مثیل موسی کے خلفاء بھی اسی سلسلہ کے ہوں گے۔ جیسے کہ موسی کے خلفاء سلسلہ وار آئے۔ اسی سلسلہ کی معیاد چودہ برس تک رہی۔ برابر خلفاء آتے رہے ۔ یہ ایک اللہ تعالی کی طرف سے پیش گوئی تھی کہ جس طرح سے پہلے سلسلہ کا آغاز ہوا۔ ویسے ہی اس سلسلہ کا آغاز ہو گا۔ یعنی جس طرح موسی نے ابتدا میں جلالی نشان دکھلائے اور قوم کو فرعون سے چھڑایا ۔اس طرح آنے والا نبی بھی موسیٰ کی طرح ہو گا۔ فکیف تتقون ان کفرتم یوم یجعل الولدان شیبا السماء منفطر بہ کان وعدہ مفعولا (المزمل:۱۸،۱۹) یعنی جس طرح ہم نے موسی کو بھیجا تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے وقت کفار عرب بھی فرعونیت سے بھرے ہوئے تھے ،وہ بھی فرعون کی طرح باز نہ آئے۔ جب تک انہوں نے جلالی نشان نہ دیکھ لیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کام موسی کے کاموں سے تھے ۔اس موسی کے کام قابل پذیرائی نہ تھے، لیکن قرآن شریف نے منوایا۔ حضرت موسی کے زمانے میں گو فرعون کے ہاتھ سے بنی اسرائیل کو نجا ت ملی ،لیکن گناہوں سے نجات نہ ملی، وہ لڑے اور کج دل ہوئے اور موسی پر حملہ آور ہوئے، لیکن ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے پوری پوری نجات قوم کو نجات دی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اگر طاقت ،شوکت، سلطنت اسلام کو نہ دیتے، تو مسلمان مظلوم رہتے اور کفار کے ہاتھ سے نجات نہ پاتے ۔اللہ تعالی نے ایک تو یہ نجات دی کہ مستقل اسلامی سلطنت قائم ہو گئی۔ دوسرے یہ کہ گناہوں سے ان کو کامل نجات ملی ۔خدا تعالی نے ہر دو نقشے کھینچے ہیں کہ عرب پہلے کیا تھے اور پھر کیا ہو گئے ۔اگر ہر دو نقشے اکٹھے کیے جائیں ،تو ان کی پہلی حالت کا ندازہ ہو جائے گا۔ سو اللہ تعالی نے ان کو دونوں نجاتیں دیں۔ شیطان سے بھی نجات دی اور طاغوت سے بھی ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا مقام
جو صدق و وفا آپ نے اور آپ کے صحابہ ؓ کرام نے دکھلایا اس کی نظیرکہیں نہیں ملتی ۔جان دینے تک سے دریغ نہ کیا۔ حضرت عیسی کے لئے کوئی مشکل کام نہ تھا اور نہ ہی کوئی منکر الہی تھا۔ برادری کے چند لوگوں کو سمجھانا کونسا بڑا کام ہے۔ یہودیت تورایت تو پڑھے ہوئے تھے ۔اس پر ایمان رکھتے تھے۔ خدا کو وحدہ شریک جانتے تھے ۔بعض وقت یہ خیال آجاتا ہے کہ حضرت مسیح کیا کرنے آئے تھے۔ یہودیوں میں تو اب بھی تورایت کے لئے بڑی غیرت پائی جاتی ہے۔ نہ کار یہ کہہ سکتے ہیں کہ شاید اخلاقی نقص یہود میں تھے۔ لیکن تعلیم تو تورایت میں موجود ہی تھی۔ باوجود اس سہولت کے کہ قوم اس کتاب کو مانتی تھی۔ حضرت مسیح نے وہ کتاب سبقاً سبقاً وہ کتاب استاد سے پڑھی تھی۔ اس کے مقابل ہمارے سید ومولی ہادی کامل امی تھے ۔آپ کا کوئی استاد نہ تھا اور یہ ایک واقعہ ہے کہ مخالف بھی اس مر سے انکار کر سکے۔ پس حضرت عیسی کے لئے دو آسا نیاں تھیں۔ ایک تو برادری کے لوگ تھے اور جو بھاری بات ان سے منوانی تھی ،وہ پہلے ہی مان چکے تھے۔ ہاں کچھ اخلاقی نقص تھے، لیکن باوجود اتنی سہولت کے حواری بھی درست نہ ہوئے۔ لالچی رہے۔ حضرت عیسی اپنے پاس روپیہ رکھتے تھے۔ بعض حواری چوری بھی کرتے تھے؛ چنانچہ وہ (حضرت مسیح ) کہتے ہیں۔ کہ مجھے سر رکھنے کی اجازت نہیں۔ لیکن ہم حیران ہیں کہ ایسا کہنے کے کیا معنی ہیں۔ جب گھر بھی ہو۔ مکان بھی ہو۔ اور مال میں گنجائش اس قدر کہ چوری کی جاوے ۔تو پتہ بھی نہ لگے۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔ دکھانا یہ منظور ہے کہ باوجود ان تمام سہولتوں کے کوئی اصلاح نہ ہو سکی۔ پطرس کو بہشت کی کنجیاں تو مل جاویں، لیکن وہ اپنے استاد کو *** دینے سے نہ روک سکے۔
اب اس کے مقابلہ میں انصا فاً دیکھا جاوے کہ ہمارے ہادی اکمل کے صحابہ نے اپنے خدا اور رسول کے لئے کیا کیا جان نثار ریاں کیں ۔جلا وطن ہوئے، ظلم اٹھائے، طرح طرح کے مصائب برداشت کیے ،جانیں دیں۔ لیکن صدق ووفا کے ساتھ قدم مارتے ہی گئے۔ پس وہ کیا بات تھی کہ جس نے انہیں ایسا جان نثار بنا دیا ۔وہ سچی الہی محبت جوش تھا۔ جس کی شعاع ان کے دل میں پڑ چکی تھی ،اس لئے خوا ہ کسی نبی کے ساتھ مقابلہ کر لیا جاوے ۔آپ کی تعلیم تزکیہ نفس اپنے پیرووں کو دنیا سے متنفر کر ادینا۔ شجاعت کے ساتھ صداقت کے لئے خون بہادینا ۔اس کی نظیر کہیں نہ مل سکے گی۔ یہ مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے صحابہ کا ہے اور ان میں جو باہمی الفت ومحبت تھی ۔اس کا نقشہ دو فقروں میں بیان فرماہے :الف بین قلوبھم لو انفقت مافی الارض جمیعا ما الفت بین قلوبھم(الانفال:۶۴)یعنی جو تالیف ان میںہے وہ ہرگز پیدا نہ ہوتی،خوا ہ سونے کا پہاڑبھی دیا جاتا۔ا ب ایک اور جماعت مسیح موعودؑکی ہے جس نے اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرنا ہے۔صحا بہ کی تو وہ پاک جماعت تھی۔جس کی تعریف میں قرآن شریف بھرا پڑاہے۔کیا آ پ لوگ ایسے ہیں،جب خداکہتا ہے کہ حضرت مسیحؑ کے ساتھ وہ لوگ ہوںگے،جو صحابہ کے دوش بدوش ہوں گے۔صحابہ تو وہ تھے جنھوں نے اپنا مال،اپناوطن راہ حق میں دیدیااور سب کچھ چھوڑ دیا۔ حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کا معاملہ اکثر سنا ہو گا۔ ایک دفعہ جب راہ خدا میں مال دینے کا حکم ہوا،تو گھر کا کل اثاثہ لے آئے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے دریافت کیا کہ گھر میںکیا چھوڑآئے،توفرمایا کہ خدااور رسول کو گھر چھوڑ آیاہوں۔رئیس مکہ ہوااور کمبل پوش،غرباء کا لباس پہنے۔یہ سمجھ لو کہ وہ لوگ تو خدا کی راہ میں شہیدہو گئے۔ ان کے لیے تو یہی لکھا ہے کہ سیفوں(تلواروںکے نیچے بہشت ہے،لیکن ہمارے لیے تو اتنی سختی نہیں،کیونکہ یضع الحرب ہمارے لیے آیا ہے،یعنی مہدی کے وقت لڑا ئی نہیں ہو گی۔
جہاد کی حقیقت
اللہ تعالی بعض مصائح کے رو سے ایک فعل کرتا ہے اور آئندہ جب وہ فعل معرض اعتراض ٹھہرتا ہے،تو پھر وہ فعل نہیں کرتا۔اولاًہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کوئی تلوار نہ اٹھائی مگر ان کوسخت سے تکالیف برداشت کرنی پڑیں ۔تیرہ سال کا عرصہ ایک بچہ کو بالغ کرنے کے لئے کافی ہے اورحضرت مسیح کی معیاد تو اگر اس معیاد میںسے دس نکال دیں تو پھر بھی کافی ہوتی ہے ۔غرض اس لمبے عرصہ میں کوئی یا کسی رنگ کی تکلیف نہ تھی جو اٹھانی نہ پڑی ہو ،آخر کار وطن سے نکلے تو تعاقب ہوا ۔دوسری جگہ پناہ لی تو دشمن نے وہاں بھی نہ چھوڑا۔ جب یہ حالت ہوئی تو مظلوموں کا ظالموں کے ظلم سے بچانے کے لئے حکم ہوا ۔اذن للذین یقاتلون با نھم ظلمو وان اللہ علی نصر ھم لقدیر۔الذین اخرجوامن دیارھم بغیر حق الا ان یقولواربنا اللہ(الحج۴۰۔۴۱) کہ جن لوگوںکے ساتھ لڑائیاں خواہ مخواہ کی گئیں اور گھروں سے نا حق نکالے گئے،صرف اس لیے کہ انھوں نے کہا کہ ہمارارب اللہ ہے۔سو یہ ضرورت تھی کہ تلوار اٹھائی گئی۔والاحضرت کبھی تلوار نہ اٹھاتے۔ہاں ہمارے زمانہ میں ہمارے برخلاف قلم اٹھائی گئی ہے،قلم سے ہم کو اذیت دی گئی اور سخت ستایا گیا، اس لیے اس کے مقابل پر قلم ہی ہمارا حربہ ہے۔
جماعت کے لیے نصیحت
میںباربار کہہ چکا ہوں کہ جس قدر کوئی شخص قرب حاصل کرتا ہے، اسی قدر مواخذاکے قابل ہے اہلیت زیادہ مواخذہ کے لائق تھے۔وہ لوگ جو دورہیں،وہ قابل مواخذہ نہیں ،لیکن تم میں ضرور ہو۔ان پر کوئی ا یمانی زیادتی نہیں،تو تم میں اوران میں کیا فرق ہوا۔تم ہزاروںکے زیر نظر ہو۔و ہ لوگ گورنمنٹ کے جاسوسوں کی طرح تمہاری حرکات وسکنات کو دیکھ رہے ہیں۔وہ سچے ہیں۔جب مسیحؑ کے ساتھی صحابہ کے ہمدوش ہونے لگے ہیں،تو کیا آپ و یسے ہیں؟جب آپ لوگ ویسے نہیں،تو قابل گرفت ہیں۔گویہ ابتدائی حالت ہے،لیکن موت کا کیا اعتبار ہے،موت ایک ایسا ناگزیرامرہے جو شخص کو پیش آتا ہے جب یہ حالت ہے،توپھر آپ کیوں،غافل ہیں۔جب کوئی شخص مجھ سے تعلق نہیں رکھتا،تو یہ امر دوسرا ہے،لیکن جب میرے پاس آئے۔میرادعوی قبول کیا اور مجھے مسیح مانا،تو گویا من وجہ آپ نے صحابہ کرام کے ہمدوش ہونے کا دعوی کر دیا۔تو کیا صحابہ نے کبھی صدق ووفا پر قدم مارنے سے دریغ کیا۔ان میں کوئی کسل تھا۔کیا وہ دل آزاد تھے؟ کیا ان کو اپنے جذبات پر قابو نہ تھا؟کیاوہ منکسر المزاج نہ تھے،بلکہ ان میں پر لے درجہ کا انکسار تھا۔سو دعا کرو کہ اللہ تعالی تم کو بھی ویسی ہی توفیق عطا کرے،کیونکہ تذلل اور انکساری کی زندگی کوئی شخص اختیار نہیں کر سکتا جب تک کہ اللہ تعالی اس کی مدد نہ کرے اپنے آپ کو ٹٹولو اور اگر بچہ کی طرح اپنے آپ کو کمزور پائو،تو گھبرائو نہیںاھدناالصر اط المستقیم کی دعا صحابہ کی طرح جاری رکھو۔راتوں کو اٹھواور دعا کرو کہ اللہ تعالی تم کو اپنی راہ دکھلائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ نے بھی تدریجاتربیت پائی۔وہ پہلے کیا تھے۔ایک کسان کی تخمریزی کی طرح تھے۔پھرآنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آبپاشی کی۔آپ نے ان کے لیے دعائیںکیں۔بیج صحیح تھا اور زمین عمدہ تو اس آبپاشی سے پھل عمدہ نکلا جسطرح حضور علیہ اسلام چلتے اسی طرح وہ چلتے۔وہ دن کا یارات انتظار نہ کرتے تھے۔تم لوگ سچے دل سے توبہ کرو،تہجدمیں اٹھو،دعا کرو،دل کو درست کرو۔کمزوریوں کوچھوڑ دو اور خداخدا تعالی کی رضا کے مطابق اپنے قول فعل کوبنائو ۔یقین رکھو کہ جو اس نصیحت کو وروبنائے گا اور عملی طور سے دعا کرے گا اور عملی طور پر التجا خدا کے سامنے لائیگا۔اللہ تعالی اس پر فضل کرے گا اور اس کے دل میں تبدیلی ہو گی۔خدا تعالی سے ناامیدمت ہو۔ ع
برکرمیاںکا رہا دشوار نیست
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بننا ہے؟افسوس انھوں نے کچھ قدرنہ کی بیشک انسان نے (خدا کا)ولی بننا ہے۔اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا،تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر ایک جگہ پر اس کی ملاقات ہو گی۔اس کی طرف حرکت خواہ آہستہ ہو گی،لیکن اس کے مقابل خدا تعالی کی حرکت بہت جلد ہو گی،چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔ والذین جاھدوافینا لنھدینھم (العنکبوت:۷۰)سوجوجو باتیں میںنے آج وصیت کی ہیں،ان کو یادرکھو کہ ان ہی پر مدارنجات ہے۔تمہارے معاملات خدا اور خلق کے ساتھ ایسے ہونے چاہئیں۔جن میں رضا الہی مطلق ہی ہو۔پس اس سے تم نے واخروین منھم لما یلحقوا بہم(الجمعہ:۴) کے مصداق بننا ہے۔
اسرائیلی اور اسمٰعیلی سلسلوں میں مسیح کی بعثت
ہاں جیسے کے آگے بیان ہو چکا ہے۔ خدا کی حکمت بالغہ نے یہی پسند کیا کہ اسرائیلی اور اسمعیلی دو حصے دنیا میں قائم کرے۔ پہلا سلسلہ حضرت موسیٰ سے شروع ہو کر حضرت مسیح تک ختم ہوا اور یہ چودہ سو برس تک رہا اسی طرح حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے لے کر آج چودہ سو برس پہ ایک مسیح کے آنے کا اشارہ ہے ۔عد دچودہ کو ایک خاص نسبت یہ بھی ہے کہ انسان چودہ برس پہ بلوغ پا لیتا ہے ۔حضرت موسیٰ کو خبر ملی تھی کہ مسیح اس وقت آئے گا۔ جب یہودیوں میں بہت فرقے ہوں گے۔ ان کے عقائد میں سخت اختلاف ہو گا ۔بعض کو فرشتوں کے وجود سے انکار۔ بعض کو قیامت و حشر اجساد سے انکار۔ غرض جب طرح طرح کے عملی بد اعتقادی پھیل جائے گی۔ تب بطور حکم کے مسیح ان میں آوے گا۔ اس طرح ہمارے ہادی کامل آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہم کو اطلاع دی کہ جب تم میں بھی یہودیوں کی طرح کثرت سے فرقے ہو جاویں گے اور ان کی طرح مختلف قسم کی بد اعتقادیاں اور بد عملیاں شروع ہوں گی۔ علماء یہود کی طرح بعض بعض کے مکفر ہوں گے۔ اس وقت اس امت مرحومہ کا مسیح بطور حکم کے آئے گا۔ جو قرآن شریف سے ہر امر کا فیصلہ کرے گا۔ وہ مسیح کی طرح قوم کے ہاتھ سے ستایا جائے گا اور کافر قرار دیا جائے گا ۔اگر ان لوگوں نے کم سمجھی سے اس شخص کو دجال اور کافر کہا، تو ضرور تھا کہ ایسا ہوتا۔کیونکہ حدیث میں آچکا تھا کہ ٓانے والا مسیح کافر اور دجال ٹھہرایا جائے گا۔ لیکن جو عقیدہ آپ کو سکھا یا جاتا ہے وہ بالکل صاف اور اجلا ہے اور محتاج دلائل بھی نہیں۔ برہان قاطع اپنے ساتھ رکھتا ہے۔
وفات مسیح
پہلا جھگڑا وفات مسیح کا ہی ہے ۔کھلی کھلی آیات اس کی حمایت میں ہے ۔یا عیسی انی متوفیک ورافعک الی(آل عمران:۵۶)پھر فلما توفیتنیکنت انت الرقیب علیھم (المائدہ:۱۱۸)یہ عذر بالکل جھوٹا ہے کہ توفی کے معنی کچھ اور ہیں ۔ابن عباسیؓ اور خود کامل ہادی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس کے معنی اماتت کے کر دئے ہیں ۔یہ لوگ بھی جہاں کہیں لفظ توفی استعمال کرتے ہیں ۔تو معنی اماتت اور قبض روح کے مراد لیتے ہیں ۔قرآن شریف نے بھی ہر ایک جگہ اس لفظ کے یہی معنی بیان کیے ہیں۔ اس لئے اس پر تو ہاتھ کہیں نہ پڑا اور جب مسیح ناصری کی وفات ثابت ہے تو ضرور ہے کہ آنے والا اسی امت میں سے ہو۔ جیسے کہ اماموکم منکم(الحدیث ) اس کی تصریح کرتا ہے۔ وہ لوگ جو نیچری ہیں۔ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اس ابتلا ء سے بچ گئے، کیو نکہ وفات مسیح کے تو وہ قائل ہی ہیں، اور مسیح موعود کا ذکر اس قدر تواتر رکھتا ہے کہ جس تواتر سے انکار محال ہے۔ علاوہ ازیں قرآنی اشار ات بھی آنے والے کے شاہد ہیں، اس لئے ایک عقلمند اس امر سے انکار نہیں کر سکتا کہ مسیح آئے گا۔
مسیح کو اس زمانے سے کیا خصوصیت ہیـ؟
ہاں بعض کا حق ہے کہ یہ اعتراض کریں کے مسیح کو اس زمانے سے کیا خصوصیت حاصل ہے ؟ اس کا یہ جواب ہے کہ قرآن شریف نے اسراعیلی اور اسمعیلی دو سلسلوں میں خلافت کی مماثلت کا کھلا کھلا اشارہ کیا ہے۔ جیسے اس آیت سے ظاہر ہے۔ وعد اللہ الذین امنو منکم وعملو االصلحت لیستخلفنھم فی الارض کما استخلف الذین من قبلھم (النور۵۶)اسرائیلی سلسلہ کا آخری خلیفہ جو چودھویں صدی پر بعدحضرت موسی آیا ،وہ مسیح ناصری تھا۔ مقابل میں ضرورتھا کہ اس امت کا مسیح بھی چودھویںصدی کہ سرپہ آوے۔علاوہ ازیں اہل کشف نے اسی سدی کو بعثت مسیح کا زمانہ قرار دیا جیسے شاہ ولی اللہ صاحب وغیرہ اہلحدیث کا اتفاق ہو چکا ہے کہ علامت صغریٰ اور علامت کبریٰ ایک حد تک پوری ہو چکی ہے ،لیکن اس میں کس قدر ان کی غلطی ہے… علامات کل پوری ہو چکی ہیں۔ بڑی علامت یا نشان جو آنے والے کا ہے وہ بخاری شریف میں یکسر الصلیب ویقتل الخنزیر لکھا ہے ۔یعنی نزول مسیح کا وقت غلبہ نصاریٰ اور صلیبی پر ستش کا زور ہے۔ سو کیا یہ وہ وقت نہیں ؟کیا جو کچھ پادریوں سے نقصان اسلام کو پہنچ چکا ہے، اس کی نظیر آدم سے لے کر آج تک کہیں ہے؟ہر ملک میں تفرقہ پڑ گیا۔ کوئی ایسا خاندان ایسا اسلامی نہیں کہ جس میں سے ایک آدھ آدمی ان کے ہاتھ میں نہ چلا گیا ۔ہر سو آنے والے کا وقت صلیب پرستی کاغلبہ ہے۔ اب اس سے زیادہ اور کیا غلبہ ہو گا کہ کس طرح درندوں کی طرح اسلام پر کینہ پروری سے حملے کیے گیے ہیں۔ کیا کوئی گروہ مخالفین کا ہے کہ جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نہایت وحشیانہ الفاظ اور گالیوںسے یاد نہیں کیا؟اب اگر آنے والے کا وقت یہ نہیں تو بہت جلدی وہ آیا بھی تو سو سال تک آئے گا ،کیونکہ وہ مجدد کا ہے۔ جس کی بعثت کا زمانہ صدی کا سر ہوتا ہے ۔تو کیا اسلام میں موجود وقت میں اس قدر اور طاقت ہے کہ ایک سدی تک پادریون کے روز افزوں کا مقابلہ کر سکے۔ غلبہ حد تک پہنچ گیا اور آنے والا آگیا۔ ہاں اب وہ دجال کو اتمام حجت سے ہلاک کرے گا ۔کیونکہ حدیثوں میں آچکا ہے کہ اس کے ہاتھ پر ملتوں کی ہلاکت مقدر ہے نہ لوگوں کی یا اہل ملل کی تو ویسا ہی پورا ہوا ۔
مسیح موعود کی تائید میں آفاقی نشانات
آنے والے کاایک نشان یہ بھی ہے کہ اس زمانہ میں ماہ رمضان میں کسوف خسوف ہوگا۔اللہ تعالی کے نشان سے ٹھٹھا کرنے والے خدا سے ٹھٹھا کرتے ہیں ۔کسو ف وخسوف کا اس کے دعوی کے بعد ہونا یہ ایک ایساا مر تھا۔ جو افترا اور بناوٹ سے بعید تر ہے۔ اس سے پہلے کوئی کسوف خسوف ایسا نہیں ہوا۔ یہ ایک ایسا نشان تھا کہ جس سے اللہ تعالیٰ کو کل دنیا میں آنے والے کی منادی کرنی تھی ؛چنانچہ اہل عرب نے بھی اس نشان کو دیکھ کر اپنے مزاق کے مطابق درست کہا ۔ہمارے اشتہارات بطور منادی جہاں جہاں نہ پہنچ سکتے تھے ۔وہاں وہاں اس کسوف خسوف نے آنے والے کے وقت کی منادی کردی۔ یہ خدا کا نشان تھا جو انسانی منصوبوں سے بالکل صاف تھا ۔خواہ کوئی کیسا ہی فلسفی ہو وہ غور کرے اور سوچے کہ جب مقرر کردہ نشان پورا ہو گیا، تو ضرور ہے کہ اس کا مصداق بھی کہیں ہو ۔یہ امر ایسا نہ تھا کہ جو کسی حساب کے ماتحت ہو۔ جیسے کہ فرمایا تھا یہ اس وقت ہو گا جب کوئی مدعی مہدویت ہو چکے گا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آدم سے لے کر اس مہدی تک کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ۔اگر کوئی شخص تاریخ سے ایسا ثابت کرے۔ تو ہم مان لیں گے۔
ایک اور نشان یہ بھی تھا کہ اس وقت ستارہ ذوالسنین طلوع کرے گا۔یعنی ان برسوں کا ستارہ جو پہلے گزر چکے ہیں ۔یعنی وہ ستارہ جو مسیح ناصری کے ایام میںطلوع ہوا تھا۔ اب وہ ستارہ بھی طلوع ہو گیا جس نے یہودیوں کے مسیح کی اطلاع آسمانی طور سے دی تھی۔ اسی طرح قرآن شریف کے دیکھنے سے بھی پتہ لگتاہے۔واذا العشار عطلت واذاالوحوش حشرت واذا البحار سجرت واذاالنفوس زوجت واذا الموء ودۃسئلت بای ذنب قتلت واذاالصحف نشرت(التکویر:۵تا ۱۱)
یعنی اس زمانہ میں اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی ۔اعلی درجہ کی سواری اور بار برداری جن سے ایام سابقہ میں ہوا کرتیں تھیں۔ یعنی اس زمانے میں سواری کا انتظام کچھ ایسا عمدہ ہو گا کہ یہ سوریاں بے کار ہو جایں گی۔ اس سے ریل کا زمانہ مراد تھا۔ وہ لوگ جو خیال کرتے ہیں کہ ان آیات کا تعلق قیامت سے ہے ۔وہ نہیں سوچتے کہ قیامت میں اونٹنیاں حمل دار کیسے کر سکتیں ہیں، کیوں کہ عشار سے مراد حمل اونٹنیاں ہیں۔ پھر لکھا ہے کہ اس زمانہ میں چاروں طرف نہریں نکالی جائیں گی اور کتابیں کثرت سے اشاعت پائیں گی ۔غرضیکہ یہ سب نشان اسی زمانہ کے متعلق تھے۔
مسیح موعود کی جائے ظہور
اب رہا مکان کے متعلق ۔سو یاد رہے کہ دجال کا خروج مشرق میں بتایا گیا ہے۔ جس سے ہمارا ملک مراد ہے؛ چنانچہ صاحب جج الکرامہ نے لکھا ہے کہ فتن دجال کا ظہور ہندوستان میں ہو رہا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ ظہور مسیح اسی جگہ ہو گا، جہاں دجال ہو پھر اس گاوںکا نام قدعہ قرار دیا ہے ۔جو قادیان کا مخفف ہے۔ یہ ممکن ہے کہ یمن کے علاقہ میں بھی اس نام کا کوئی گاؤں ہو۔ لیکن یہ یاد رہے کہ یمن حجاز سے مشرق میں نہیں بلکہ جنوب میں ہے۔ آخر اسی پنجاب میں ایک اور قادیان بھی لدھیانہ کے قریب ہے ۔
اس کے علاوہ خود قضا ء قدرنے اس عاجز کا نام رکھوایا ہے تو وہ بھی ایک لطیف اشارہ اس طرف رکھتا ہے۔ کیونکہ غلام احمد قادیانی کے عددبحساب جمل پورے تیرہ سو نکلتے ہیں۔ یعنی اس نام کا امام چودھویں صدی کے آغاز پہ ہو گا۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اشارہ اسی طرف تھا۔
حوادث ارضی وسماوی
حوادث بھی ایک علامت تھی ۔حوادث سماوی نے قحط، طاعون اور ہیضہ کی صورت پکڑ لی۔طاعون وہ خطر ناک عذاب ہے کہ اس نے گورنمنٹ تک کو زلزلہ میں ڈال دیا اور اگر اس کا قدم بڑھ گیا، تو ملک صاف ہو جائے گا۔ ارضی حوادث لڑائیاں، زلزال تھے جنھوں نے ملک کو تباہ کیا۔ مامور من اللہ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے ثبوت میں آسمانی نشان دکھاوے ۔ ایک لیکھرام کا نشان کیا کچھ کم نشان تھا۔ ایک کشتی کے طور پر کئی سال تک ایک شرط بدھی رہی۔ پانچ سال تک برابر جنگ ہوتا رہا۔ طرفین نے اشتہرات دئے۔ عام شہرت ہو گئی۔ ایسی شہرت کہ جس کی مثال بھی محال ہے ۔پھر ایسا ہی واقعہ ہوا جیسے کے کہا گیا تھا۔ کیا اس واقعہ کی کوئی اور نظیر ہے ؟دھرم مہو تسو کے متعلق بھی کئی دن پہلے اعلان کیا کہ ہم کو اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی ہے کہ ہمارا مضمون سب پر غالب رہے گا۔ جن لوگوں نے اس عظیم الشان اور پر رعب جلسہ کو دیکھا ہے ۔وہ خود غور کر سکتے ہیں کہ ایسا جلسہ میںغلبہ پانے کی پیش از وقت دینی کائی اٹل یا قیاس نہ تھا ۔پھر آخر وہی ہوا جیسے کہا گیا و اخر دعونا الحمد للہ رب العلمین ۔



۲۷دسمبر۱۸۹۷؁ء بعد نماز ظہر
حضرت اقدس کی دوسری تقریر
ہر ایک شخص سفر آخرت کی تیاری رکھے
حضور نے فرمایا:۔
اس وقت میری غرض بیان کرنے سے یہ ہے کہ چونکہ انسانی زندگی کا کوئی بھی اعتبار نہیں، اس لیے جس قدر احباب اس وقت میرے پاس جمع ہیں۔ میں خیال کرتا ہوں، کہ شائد آئیندہ سال جمع نہ ہو سکیں اور ان دنو ں میں میں نے ایک کشف دیکھا ہے کہ اگلے سال بعض احباب دنیا میں نہ ہوں گے۔ گو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کشف کے مصداق کون کون احباب ہوں گے۔
اور میں جانتا ہوں کہ یہ اس لئے ہے تا ہر ایک شخص بجائے خود سفر آخرت کی تیاری رکھے۔ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے کہ مجھے کسی کا نام نہیں بتلایا گیا، لیکن میں یہ اللہ تعالیٰ کے علام سے خوب جانتا ہوں کہ قضا وقدر کا ایک وقت ہے اور ضرور ایک وقت اس فانی دنیا کو چھوڑنا ہے، اس لئے یہ کہنا نہایت ضروری ہے کہ ہر شخص ہر دوست جو اس وقت موجود ہے ،وہ میری باتوں کو قصہ گو کی داستانوں کی طرح نہ سمجھیں، بلکہ یہ ایک وعظ من جانب اللہ اور مامور من اللہ ہے۔ جو نہایت خیر خواہی اور سچی بھلائی اور پوری دل سوزی سے باتیں کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے وجود پرایمان
پس میں اپنے دوستوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ خوب یاد رکھو اور دل سے سنو اور دل میں جگہ دو کہ اللہ تعالیٰ جیسا کہ اس نے اپنی کتاب قرآن کریم میں اپنے وجود اور توحید کو پر زور اور آسان دلائل سے ثابت کیا ہے۔ ایک بر تر ہستی اور نور ہے۔ وہ لوگ جو اس زبر دست ہستی کی قدرتوں اور عجائبات کو دیکھتے ہوئے بھی اس کے وجود میں شکوک ظاہر کرتے ہیں اور شبہ کرتے ہیں ۔سچ جانو بڑے ہی بد قسمت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی زبر دست ہستی اور مقتدر وجود کے اثبات کے متعلق ہی فرمایا۔ افی اللہ شک فاطر السموت والارض(ابراہیم:۱۱)کیا اللہ کے وجود میں بھی شک ہو سکتا ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے ؟دیکھو یہ تو بڑی سیدھی اور صاف بات ہے کہ ایک مصنوع کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے۔ ایک عمدہ جوتے یا صندوق کو دیکھ کر اس کے بنانے والے کی ضرورت کا معاً اعتراف کرنا پڑتا ہے۔ پھر تعجب پہ تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی میں کیونکر انکار کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ ایسے صانع کے وجود کاکیو نکر انکار ہو سکتا ہے۔جس کے ہزار عجائبات سے زمین وآسمان پُر ہیں ۔پس یقیناً سمجھ لو کہ قدرت کے ان عجایبات اور صنعتوں کو دیکھ بھی جن میں انسانی ہاتھ عقل و دماغ کا کام نہیں۔ اگر کوئی بے وقوف خدا کی ہستی اور وجود میں شک لائے ۔تو وہ بد قسمت انسان شیطان کے پنجے میں گرفتار ہے اور اس کو استغفار کرنا چاہیے ۔خدا کی ہستی کا انکار دلیل اور رویت کی بنا پر نہیں، بلکہ اللہ جل شانہ کی ہستی کا انکار کرنا باوجود مشاہدہ کرنے کے اس کی قدرتوں اور عجائبات مخلوقات اور مسنوعات کے جو زمین و آسمان میں بھرے پڑے ہیں۔ بڑی ہی نابینائی ہے۔
نابینائی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنکھوں کی بینائی ہے اور دوسری دل کی، آنکھوں کی بینائی کا اثر ایمان پر کچھ نہیں ہوتا، مگر دل کی بینائی کا اثر دل پر پڑتا ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ بہت ضروری ہے کہ ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ سے پورے تذلل اور انکسار کے ساتھ ہر وقت دعا مانگتا رہے کہ وہ اسے سچی معرفت اور حقیقی بصیرت اور بینائی عطا کرے اور شیطان کے وساوس سے محفوظ رکھے۔
آخرت پر ایمان
شیطان ک وساوس بہت ہیں اور سب سے زیادہ خطر ناک وسوسہ اور شبہ جو انسانی دل میں پیدا ہو کر است خسر الدنیا ولاخرۃ کر دیتا ہے ۔آخرت کے متعلق ہے، کیونکہ تمام نیکیوں اور راستبازیوں کا بڑا بھاری ذریعہ منجملہ دیگر اسباب اور وسائل کے آخرت پر ایمان بھی ہے اور جب انسان آخرت اور اس کی باتوں کو قصہ اور داستاں سمجھے تو سمجھ لو کہ وہ رد ہو گیا اور دونوں جہانوں سے گز را ہوا۔اس لئے کہ آخرت کا ڈر بھی تو انسان کو خائف اور ترساں بنا کر سچے چشمہ کی طرف کشاں کشاں لے آتا ہے اور سچی معرفت بغیر حقیقی خشیت اور خدا ترسی کے حاصل نہیں ہو سکتی۔ پس یاد رکھو کہ آخرت کے متعلق وساوس کا پیدا ہونا ایمان کو خطرہ میں ڈال دیتا ہے ور خاتمہ بالخیر میں فتور پڑ جاتا ہے۔
ابرار کا طریق زندگی
جس قدر ابرار خیار ،اور راستباز انسان دنیا میں ہو گزرے ہیں جو رات کو اٹھ کر قیام اور سجدہ میں ہی صبح کر دیتے ہیں ۔کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ وہ جسمانی قوتیں بہت رکھتے تھے ۔اور برے برے قوی ہیکل جوان اور تنومند پہلوان تھے؟نہیں ۔یاد رکھو اور خوب یاد رکھو کہ جسمانی قوت اور توانائی سے وہ کام ہر گز نہیں ہو سکتے ،جو روحانی قوت اور طاقت کر سکتی ہے۔ بہت سے انسان آپ نے دیکھے ہوں گے جو تین یا چار بار دن میں کھاتے ہیں اورخوب لذیذ اور مقوی اغذیہ پلاو وغیرہ کھاتے ہیں ،مگر اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ صبح تک خراٹے مارتے رہتے ہیں اور نیند ان پر غالب رہتی ہے۔ یہاں تک کہ نیند اور سستی سے بالکل مغلوب ہو جاتے ہیں کہ ان کو عشاء کی نماز بھی دو بھر اور مشکل عظیم معلوم دیتی ہے؛ چہ جائیکہ وہ تہجد گزار ہوں۔
دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ کبار رضوان اللہ علیہم اجمعین کیا تنعم پسند اور خورد ونوش کے دلدادہ تھے۔ جو کفار پر غالب تھے؟نہیں یہ بات تو نہیں۔ پہلی کتابوں میں بھی ان کی نسبت آیا ہے کہ وہ قائم اللیل اور سائم الدبر ہوں گے ۔ ان کی راتیں ذکر اور فکر میں گزرتیں تھیں اور ان کی زندگی کیسے بسر ہوتی تھی۔ ؟قرآن کریم کی ذیل کی آیت شریفہ ان کے طریق زندگی کا پورا نقشہ کھینچ کر دکھاتی ہے۔ومن رباط الخیل تر ھبون بہ عدو اللہ وعدوکم (انفال:۱۶) اور یا ایھا الذین امنو اصبرو وصابرو ورابطو ا(آل عمران:۲۰۱)اور سرحد پہ گھوڑے باندھے رکھو کہ خدا کے دشمن اور تمہارے دشمن اس تمہاری تیاری اور استعداد سے ڈرتے رہیں ۔اے مومنو! صبر اور مصابرت اور مرابطت کرو۔
رباط کے معنی
رباط ان گھوڑوں کو کہتے ہیں جو دشمن کی سرحد پر باندھے جاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صحابہ کو اعداد کے مقابل کے لئے مستعد رہنے کا حکم دیتا ہے ۔اور اس رباط کے لفظ سے انہیں پوری اور سچی تیاری کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ان کے سپرد دو کام تھے۔ ایک ظاہری دشمن کا مقابلہ اور دوسرا روحانی مقابلہ اور رباط لگت میں نفس اور نفسانی دل کو بھی کہتے ہیں اور یہ ایک لطیف بات ہے کہ گھوڑے وہی کام کرتے ہیں۔ جو سدھائے ہوئے اورتعلیم یافتہ ہوں۔ آجکل گھوڑوں کی تعلیم وتربیت کا اسی انداز پر لحاظ رکھا جاتا ہے اور اسی طرح ان کو سدھایا اور سکھایا جاتا ہے۔ جس طرح بچوں کو سکولوں میں خاص احتیاط اور اہتمام سے تعلیم دی جاتی ہے ۔اگر ان کو تعلیم نہ دی جائے اور وہ سدھائے نہ جائیں ،تو وہ بالکل نکمے ہوں اور بجائے مفید ہونے کے خوفناک اور مضر ثابت ہوں ۔
یہ اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ انسانوں کے نفوس یعنی رباط بھی تعلیم یافتہ ہونے چاہیے اور ان کے قویٰ اور طاقتیں ایسی ہونی چاہییںجو اللہ تعالیٰ کی حدود کے نیچے نیچے چلیں، کیوں کہ اگر ایسا نہ ہو۔ تو وہ اس حرب اور اجدال کا اکم نہ دے سکیں گے جو انسان اور اس کے خوفناک دشمن یعنی شیطان کے درمیان اندرونی طور پر پر ہر لحظہ اور ہر آن جاری ہے ۔جیسا کہ لڑائی اور میدان جنگ میں علاوہ توائے بدنی کے تعلیم یافتہ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس طرح اس اندرونی حرب اور جہاد کے لئے نفوس انسانی کی تربیت اور مناسب تعلیم مطلوب ہے ۔اور اگر ایسا نہ ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ شیطان اس پر غالب آجائے گا اور وہ بہت بری طرح ذلیل اوررسواہوگا۔مثلاً اگر ایک شخص توپ تفنگ ،اسلحہ حرب بندوق وغیرہ تو رکھتا ہو، لیکن اس کے استعمال اور چلانے سے ناواقف محض ہو۔ تو وہ دشمن کے مقابلہ میں کبھی عہدہ بر آ نہیں ہو سکتا ۔اور تیر وتفنگ اور سامان حرب بھی ایک شخص رکھتا ہو اور ان کا استعمال بھی کرنا جانتا ہو ۔لیکن اس کے بازو میں طاقت نہ ہو تو وہ بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف طریق اور طرز استعمال کا سیکھ لینا بھی کار آمد اور مفید نہیں ہوتا۔ جب تک ورزش اور مشق کر کے بازو میں توانائی اور قوت پیدا نہ کر لی جائے ۔اب اگر ایک شخص جو تلوار چلانا تو جانتا ہے لیکن ورزش اور مشق نہیں رکھتا ،تو میدان حرب میں جا کر یونہی تین چار دفعہ تلوار کو حرکت دے گا اور دو ایک ہاتھ مارے گا۔ اس کے بازو نکمے ہو جائیں گے اور وہ تھک کر بالکل بے کار ہو جائے گا اور خود ہی آخر کار دشمن کو شکار ہو جائے گا۔
مجاہدہ اور ریاضت
پس سمجھ لو اور خوب سمجھ لوکہ نرا علم وفن اور خشک تعلیم بھی کچھ کام نہیں دے سکتی۔ جب تک کہ عمل اور مجاہدہ اور ریاضت نہ ہو۔ دیکھو سرکار بھی فوجوں کو اسی خیال سے بے کار نہیں رہنے دیتی۔ عین امن وآرام کے دنوں میں بھی مصنوعی جنگ برپا کر کے فوجوں کو بے کار نہیں بیٹھنے دیتیں اور معمولی طور پر چاند ماری اور پریڈ وغیرہ تو ہر روز ہی ہوتی رہتی ہے۔
جیسا میں نے ابھی بیان کیا کہ میدان کا ر زار میں کامیاب ہونے کے لئے جہاں ایک طرف طریق استعمال اسلحہ وغیرہ کی تعلیم اور واقفیت کی ضرورت ہوتی ہے وہاں دوسری طرف ورزش اور محل استعمال کی بھی بڑی بھاری ضرورت ہوتی ہے اور نیزحرب ضرب کے لئے تعلیم یافتہ گھوڑے ہونے چاہییں۔یعنی ایسے گھوڑے جو بندوقوں اور توپوں کی آواز سے نہ ڈریں اور گرد وغبار سی پرا گندہ ہو کر پیچھے نہ ہٹیں، بلکہ آگے ہی بڑھیں ۔اسی طرح نفوس انسانی کامل ورزش ا ور پوری ریاضت اورحقیقی تعلیم کے بغیر اعداء اللہ کے مقابل میدان کار زار میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
عربی زبان کی خوبی
لغت عربی بھی عجیب چیز ہے ۔رباط کا لفظ جو آیہ مزکورہ میں آیا ہے جہاں دنیاوی جنگ وجدل اور فنون جنگ کی فلاسفی پر مشتمل ہے۔ وہاں روحانی طور پر اندرونی جنگ اور مجاہدہ نفس کی حقیقت اور خوبی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک عجیب سلسلہ ہے ۔ اسی لئے عربی زبان ام السنہ ہے۔ اس سے وہ کام نکلتے ہیں، جو دوسری زبان سے ممکن نہیں اور انشاء اللہ یہ معارف نہایت وضاحت اور لطافت سے کتاب منن الرحمن کے ذریعہ سے ظاہر ہوں گے، جو میں نے آجکل عربی زبان کی فضیلت اور اس کو ام الاسنہ ثابت کرنے کے بارے میں شروع کی ہے ۔معلوم ہو جائے گا کہ یورپین لوگوں کی تحقیقاتیں بالکل نکمی اور ادھوری ہیں ۔ اور ان کو بھی پتہ لگ جائے گا ۔کہ زبانوں کی گمشدہ ماں بھی اس زمانہ ہی میں جہاں اور گمشدہ دینی صداقتیں مل گئی ہیں۔ مل گئی ہے اور وہ عربی ہی ہے۔ الغرض عربی زبان کی لغت جسمانی سلسلہ میں روحانی سلسلہ بھی دکھلائی جاتی ہے ۔اس لئے کہ جسمانی امور اور جسمانی باتیں خارجی طور پر ہمارے مشاہدے میں آتیںہیں اور ہم ان کی ماہیت نہایت سہولت اور آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔پس ان پر قیاس کر کے روحانی سلسلہ اور روحانی امور کی فلاسفی سمجھ میں آنی مشکل نہیں ہوتی اور یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور برکت ہے جو اس نے اس تاریکی اورضلالت کے زمانہ میں معرفت کا نور آسمان سے اتارا۔ تا کہ بھولے بھٹکوں کو راستہ دکھلائے اور ایسا طریق اور پیرا یہ ظاہر کرتا ہے جو اب تک راز کے طور پر تھا ۔وہ کیا؟یہی لغت عرب کی فلاسفی اور ماہیت سے استدلال۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے فضل کی قدر کرتے اور اس کے لینے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔
اسلام کو جنگ کی دو قوتیں دی گئی تھیں
اب دیکھو کہ یہی رباط کا لفظ جو ان گھوڑوں پر بولا جاتا ہے جو سرحد پر دشمنوں سے حفاظت کے لئے باندھے جاتے ہیں ۔ ایسا ہی یہ لفظ ان نفسوں پر بھی بولا جاتا ہے جو اس جنگ کی تیاری کے لئے تعلیم یافتہ ہوں ۔جو انسان کے اندر ہی شیطان سے ہر وقت جاری ہے۔یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ اسلام کو دو قوتیں جنگ کی دی گئیں تھیں۔ ایک قوت وہ تھی جس کا استعمال صدر اول میں بطور مدافعت اور انتقام کے ہوا۔ یعنی مشرکین عرب نے جب ستایا اور تکلیفیں دیں، تو ایک ہزار نے ایک لاکھ کفار کا مقابلہ کر کے شجاعت کا جوہر دکھایا اور ہر امتحان میں اس پاک قوت و شوکت کاثبوت دیا۔وہ زمانہ گزر گیا اور رباط کے لفظ میں جو فلسفی ظاہری قوت جنگ اور فنون جنگ کی مخفی تھی وہ ظاہر ہو گئی۔
اس زمانہ میں جنگ باطنی کے نمونے دکھانے مطلوب ہیں
اب اس زمانہ میں جس میں ہم ہیں ظاہری جنگ کے مطلق ضرورت اور حاجت نہیں۔ بلکہ آخری دنوں میں جنگ باطنی کے نمونے دکھانے مطلوب تھے اور روحانی مقابلہ زیر نظر تھا۔کیونکہ اس وقت باطنی ارتداد اور الحاد کی اشاعت کے لئے بڑے بڑے سامان اور اسلحہ بنائے گئے ،اس لئے ان کا مقابلہ بھی اسی قسم کے اسلحے سے ضروری ہے۔ کیونکہ آجکل امن وامان کا زمانہ ہے اور ہم کو ہر طرح کی آسائش اور امن حاصل ہے ۔آزادی سے ہر آدمی اپنے مذہب کی اشاعت اور تبلیغ ا ور احکام کی بجا آوری کر سکتا ہے ۔ پھر اسلام جو امن کا سچاحامی ہے،بلکہ حقیقتاً امن اور سلم اور آشتی کا اشاعت کنندہ ہی اسلام ہے کیونکر اس زمانہ امن وآزادی میں اس پہلے نمونے کو دکھانا پسند کر سکتا تھا ؟پس آجکل وہی دوسرا نمونہ یعنی روحانی مجاہدہ مطلوب ہے ۔کیونکہ
کہ حلوا چو یکبار خوردند وبس
موجودہ زمانہ میں جہاد
ایک اور بات بھی ہے کہ اس پہلے نمونے کو دکھانے میںایک اور امر بھی ملحوظ تھا۔ یعنی اس وقت اظہار شجاعت بھی مقصود تھا۔
جو اس وقت کی دنیا میں سب سے زیادہ محمود اور محبوب وصف سمجھی جاتی تھی اور اس وقت توحرب ایک فن ہو گیا ہے کہ دور بیٹھے ہوئے بھی ایک آدمی توپ اور بندوق چلا سکتا ہے، مگر ان دونوں میں سچا بہادر وہ تھا جو تلواروں کے سامنے سینہ سپر ہوتا۔ مگر آجکل کا فن حرب تو بزدلوں کا پردہ پوش ہے ۔اب شجاعت کا کام نہیں، بلکہ جو شخص آلات حرب جدید اور نئی توپیںوغیرہ رکھتا ہے اور چلا سکتا ہے وہ کامیاب ہو سکتا ہے ۔اس حرب کا مدعا اور مقصد مومنوں کے مخفی مادہ شجاعت کا اظہار تھا اور خدا تعالیٰ نے جیسا چاہا، خوب طرح سے اسے دنیا میں ظاہر کیا۔ اب اس کی حاجت نہیں رہی ،اس لئے کہ ان جنگ نے فن اور مکیدت اور خدیعت کی صورت اختیار کر لی ہے اور نئے نئے آلات حرب اور پیچدار فنون نے اس قیمتی اور قابل فخر جوہر کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ابتدائے اسلام میں دفا عی لڑائیوں اور جسمانی جنگوں کے لئے اس لئے بھی ضرورت پڑتی تھی کہ دعوت اسلام کرنے والے کا جواب ان دنوں دلائل وبراہین سے نہیں بلکہ تلوار سے دیا جاتا تھا ،اس لئے لاچار جواب الجواب میں تلوار سے کام لینا پڑا ،لیکن اب تلوار سے جواب نہیں دیا جاتا، بلکہ قلم اور دلائل سے اسلام پر نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ سیف(تلوار)کا کام قلم سے لیا جائے اور تحریر سے مقابلی کر کے مخالفوں کو پست کیا جائے، اس لئے اب کسی کو شایاں نہیں کہ قلم کا جواب تلوار سے دینے کی کوشش کرے
گر حفظ مراتب نکنی زندیقی
اس وقت قلم کی ضرورت ہے
اس وقت جو ضرورت ہے ۔وہ یقیناً سمجھ لو۔ سیف کی نہیں بلکہ قلم کی ہے۔ ہمارے مخالفین نے اسلام پر جو شبہات وارد کیے ہیں اور مختلف سائنسوں اور مکاید کی رو سے اللہ تعالیٰ کے سچے مذہب پر حملہ کرنا چاہا ہے۔ اس نے مجھے متوجہ کیا ہے کہ میں قلمی اسلحہ پہن کر اس سائینسی اور علمی ترقی کے میدان کارزار میں اتروں اور اسلام کی روحانی شجاعت اور باطنی قوت کا کرشمہ بھی دکھلاؤں۔ میں کب اس میدا ن کے قابل ہو سکتا تھا ۔یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور اس کی بے حد عنایت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ میرے جیسے عاجز انسان کے ہاتھ سے اس کے دین کی عزت ظاہر ہو ۔میں نے ایک وقت ان اعتراضات اور حملات کو شمار کیا تھا ۔جو اسلام پر ہمارے مخالفین نے کیے ہیں ،تو ان کی تعداد میرے خیال اور اندازہ میں تین ہزار ہوئی تھی اورمیں سمجھتا ہوں کہ اب تو تعداد اور بھی بڑھ گئی ہو گی۔ کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ اسلام کی بنا ایسی کمزور باتوں پر ہے کہ اس پر تین ہزار اعتراض وارد ہو سکتا ہے۔ نہیں ایسا ہر گز نہیں۔ یہ اعتراضات تو کو تاہ اندیشوں اور نادانوں کی نظر میں اعتراض ہیں، مگر میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے جہاں جہاں اعتراضات کو شمار کیا ، وہاں یہ بھی غور کیا ہے کہ ان اعتراضات کی تہہ مین دراصل بہت ہی نادر صداقتیں موجود ہیں۔ جو عدم بصیرت کی وجہ سے معتر ضین کو دکھا ئی نہیں دیں اور درحقیقت یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جہاں نابینا معترض آکر اٹکا ہے ،وہیں حقائق اور معارف کو مخفی خزانہ رکھا ہے۔
مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض
اور خدا تعالیٰ نے مجھے مبعوث فرمایا کہ میں ان خزائن مدفونہ کو دنیا پر ظاہر کروں اور ناپاک ا عتراضات کا کیچڑ جو ان درخشاں جوہرات پر تھوپا گیا ہے۔ ان سے ان کو پاک صاف کروں۔ خدا تعالیٰ کی غیرت اس وقت بڑی جوش میں ہے کہ قرآن شریف کی عزت کو ہر ایک خبیث دشمن کے داغ اعتراض سے منزہ ومقدس کرے۔
الغرض ایسی صورت میں کہ مخالفین قلم سے ہم پر وار کرنا چاہتے ہیں اور کرتے ہیں ۔کس قدر بے وقو فی ہو گی کہ ہم ان سے اٹھم اٹھا ہونے کو تیار ہو جائیں ۔میں تمہیں کھول کر بتاتا ہوں کہ ایسی صور ت میں اگر کوئی اسلام کا نام لے کر جنگ وجدل کا طریق جواب میں اختیار کرے۔ تو وہ اسلام کو بد نام کرنے والا ہو گا۔اور اسلام کا کبھی بھی ایسا منشاء نہ تھا کہ بے مطلب اور بلا ضرورت تلوار اٹھائی جائے۔ اب لڑائیوں کی اغراض جیسا کہ میں نے کہا ہے۔ فن کی شکل میں آکر دینی نہیں رہیں۔ بلکہ دنیوی اغراض ان کا موضوع ہو گیا ہے۔ پس کس قدر ظلم ہو گا کہ اعتراض کرنے والوں کو جواب دینے کی بجائے تلوار دکھائی جائے ۔اب زمانہ کے ساتھ حرب کا پہلو بدل گیا ہے۔ اس لئے ضرورت ہے کہ سب سے پہلے اپنے دل اور دماغ سے کام لیں اور نفوس کا تزکیہ کریں ۔راستبازی اور تقویٰ سے خدا تعالیٰ سے امداد اور فتح چاہیں۔یہ خدا تعالیٰ کاایک اٹل قانون اور مستحکم اصول ہے اور اگر مسلمان صرف قیل وقال اور باتوں سے مقابلہ میں کامیابی اور فتح پانا چاہیں۔ تو یہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ لاف و گزف اور لفظوں کو نہیں چاہتا وہ توحقیقی تقویٰ کو چاہتا اور سچی طہارت کو پسند فرماتا ہے۔جیسا کہ فرمایا : ان اللہ مع الذین اتقو اوالذین ھم مھسنون(النحل:۱۲۹)
عقل سے بھی کام لینا چاہیے
ہم کو عقل سے بھی کام لینا چاہیے ،کیونکہ انسان عقل کی وجہ سے مکلف ہے ۔کوئی آدمی بھی خلاف عقل باتوں کو ماننے پر مجبور نہیں ہو سکتا ۔قوی کی برداشت اور حوصلہ سے بڑھ کر کسی قسم کی شرعی تکلیف نہیں اٹھوائی گئی۔لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا(البقرہ:۲۸۷) اس آیت سے صاف طور پر پایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام ایسے نہیں جن کی بجا آوری کوئی کر ہی نہ سکے اور نہ شرائع واحکام خدا تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے نازل کیے کہ اپنی بڑی فصاحت و بلاغت اور ایجادی قانونی طاقت اور چیستان طرازی کا فخر انسان پر ظاہر کرے اور یوں پہلے سے ہی اپنی جگہ ٹھان رکھا تھا کہ بے ہودہ ضعیف انسان اور کہاں کا ان حکموں پر عمل درآمد ؟خدا تعالیٰ اس سے برتر و پاک ہے کہ ایسا لغو فعل کرے ۔ہاں عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ دنیا میں کوئی آدمی شریعت کی تا بعداری اور خدا کے حکموں کی بجا آوری کر ہی نہیں سکتا۔ نادان اتنا نہیں جانتے کہ پھر خدا کو شریعت کی کیا ضرورت پڑی تھی۔ ان کے خیال اور اعتقد میں گویا اللہ تعالیٰ نے نعوذ باللہ پہلے نبیوں پہ شریعت نازل کر کے عبث اور بے ہودہ کام کیا۔ اصل میں خدا کی ذات پاک پر اس قسم کی عیب تراشی کی ضرورت عیسائیوں کو اسی کفار کے مسئلہ کی گھڑت کے لئے پیش آئی ۔مجھے حیرت اور تعجب ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے ایک اخترائی مسئلہ کی بنیود قائم کرنے کے لئے اس بات کی بھی پرواہ نہیں کی کہ خدا کی ذات پر کس قسم کا گندہ حرف آتا ہے۔
قرآنی تعلیم کا ہر ایک معلل با اغراض ومصالح ہے
ہاں! یہ خوبی قرآنی تعلیم میں ہے کہ اس کا ہرحکم معلل با اغراض ومصالحہ ہے اور اس لئے بجا قرآن مجید میں تاکید ہے کہ عقل ،فہم، تدبر، فقاہت اور ایمان سے کام لیا جاے اور قرآن مجید اور دوسری کتابون میں یہی مابہ لا امتیاز ہے ۔اور کسی کتاب نے اپنی تعلیم کو عقل اور تدبر کی دقیق اور آزاد نکتہ چینی کے آگے ڈالنے کی جرات ہی نہیں کی۔ بلکہ انجیل خاموش کے چالاک اور عیار حامیوں نے اس خیال سے کہ انجیل کی تعلیم زور کے مقابل بے جان محض ہے۔ نہایت ہوشیاری سے اپنے عقائد میں اس امر کو داخل کر لیا کہ تثلیث اور کفار ہ ایسے راز ہیں کہ انسانی عقل ان کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتی ۔بر خلاف اس کے فرقان حمید کی یہ تعلیم ہے۔ ان فی خلق السموات والارض واختلاف الیل والنہار لایت لا ولی الالباب الذین یذکرون اللہ(آل عمران:۱۹۱،۱۹۲)یعنی آسمان کی بناوٹ اور زمین کی بناوٹ اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنا دانشمندوں کو اس اللہ کا صاف پتہ دیتے ہیں۔ جس کی طرف مذہب اسلام دعوت دیتا ہے ۔اس آیت میں کس قدر صاف حکم ہے کہ دانشمند اپنی دانشوں اور مغزوں سے بھی کام لیں۔
اسلام کا خدا
جان لیں کہ اسلام کا خدا ایسا گو رکھ دھندا نہیں کہ اسے عقل پر پتھر مار کر بہ جبر منوایا جائے۔ اور صحیفہ فطرت میں کوئی بھی ثبوت اس کے لئے نہ ہو، بلکہ فطرت کے وسیع اوراق میں اس کے اس قدر نشانات ہیں ،جو صاف بتلاتے ہیں کہ وہ ہے۔ ایک ایک چیز اس کائنات میں اس نشان اور تختہ کی طرح ہے جو ہر سڑک اور گلی کے سر پر اس سڑک یا محلے یا شہر کا نام معلوم کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔ خدا کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور اس موجودہ ہستی کا پتہ ہی نہیں بلکہ مطمئن کر دینے والا ثبوت دیتی ہے۔ زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں ۔بلکہ اس خدائے احد الصمد لم یا لد ولم یو لد کی ہستی دکھاتی ہے جو زندہ اور قائم خدا ہے اور جسے اسلام پیش کرتا ہے ؛چنانچہ پادری فنڈر جس نے پہلے پہل ہندوستان میں آکر مذہبی نظاروں میں قدم رکھا اور اسلام پر نکتہ چینیاں کیں، اپنی کتان میزان الحق میں خود ہی سول کے طور پر لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں تثلیث کی تعلیم نہ دی گئی ہو۔ تو کیا وہاں کے رہنے والوں پر آخرت میں مواخذہ تثلیث کے عقیدے کی بنا پر ہو گا ۔پھر خود ہی جواب دیتا ہے کہ ان سے توحید کا مواخذہ ہو گا۔ اس سے سمجھ لو کہ اگر توحید کا نقش ہر ایک شے میں نہ پایا جاتا اور تثلیث ایک بناوٹی اورمصنوعی تصویر نہ ہوتی۔ تو عقیدہ توحید کی بناء پر مواخذہ کیوں ہوتا؟
توحید کا نقش قدرت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے
بات اصل میں یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں ہی الست بربکم قالوابلیٰ(الاعراف:۱۷۳)نقش کیا گیا ہے اور تثلیث سے کوئی مناسبت جبلت انسانی اور تمام اشیائے عالم کو نہیں۔ ایک قطرہ پانی کا دیکھو، تو وہ گول نظر آتا ہے۔ مثلث کی شکل میں نظر نہیں آتا۔ اس سے بھی صاف طور پر یہی پایا جاتا ہے کہ توحید کا نقش قدرت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے۔ خوب غور سے دیکھو کہ پانی کا ایک قطرہ گول ہوتا ہے اور کروی شکل میں توحید ہی ہوتی ہے، اس لئے کہ وہ جہت کو نہیں چاہتی ہے اورمثلث شکل جہت کو چاہتی ہے؛ چنانچہ آگ کو دیکھو۔ شکل بھی مخروطی ہے اور وہ بھی کرویت اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس سے بھی توحید کا نور چمکتا ہے۔ زمین کو لو۔ اور انگریزوں سے ہی پوچھو کہ اس کی شکل کیسی ہے؟ کہیں گے گول ۔الغرض طبعی تحقیقاتیں جہاں تک ہوتی چلی جائیں گی وہاں توحید ہی توحید نکلتی چلی جائے گی ۔اللہ تعالیٰ اس آیت ان فی خلق السموت والارض(آل عمران:۱۹۱)میں بتلاتا ہوں کہ جس خداکو قرآن پیش کرتا ہے اس کے لئے زمین آسمان دلائل سے بھرے پڑے ہیں ۔
مجھے ایک حکیم کا مقولہ بہت ہی پسند آتا ہے ۔کہ اگر کل کتابیں دریا برد کر دی جاویں، تو پھر بھی اسلام کا خدا باقی رہ جائے گا۔ اس لئے کہ وہ مثلث اور کہانی نہیں۔ اصل میں پختہ بات وہی ہے ،جس کی صداقت کسی خاص چیز پر منحصر نہ ہو کہ اگر وہ نہ ہو تو اس کا پتہ ہی ندارد۔ قصہ کہانی کا نقش نہ دل پہ ہوتا ہے۔ نہ صحیفہ فطرت میں جب تک کسی پنڈت ،پاندھے یا پادری نے یاد رکھا۔ ان کا کوئی وجود مسلم رہا۔ زاںبعد حرف غلط کی طرح مٹ گیا۔
تعلیم قرآن کی شہادت قانون قدرت کی زبان سے ادا ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :انہ لقرانکریم فی کتاب مکنون لا یمسہ لا المطھرون (الواقعہ:۷۸تا۸۰) بلکہ یہ سارا صحیفہ قدرت کے مضبوط صندوق میں محفوظ ہے۔ کیا مطلب کے قراان مجید ایک چھپی ہوئی کتاب میں ہے۔ اس کا وجود کاغذوں تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ ایک چھپی ہوئی کتاب میں ہے ۔جس کو صحیفہ فطرت کہتے ہیں۔ یعنی قرآن کی ساری تعلیم کی شہادت قانون قدرت کی زبان سے ہی ادا ہوتی ہے ۔اس کی تعلیم اور اس کی برکات کتھا کہانی نہیں جو مٹ جائیں ۔
ضرورت الہام
ہر ایک آدمی چونکہ عقل سے مدارج تعلیم پر نہیں ہے پہنچ سکتا ،اس لئے الہام کی ضرورت پڑتی ہے، جو تاریکی میں عقل کے لئے ایک روشن چراغ ہو کر مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے فلاسفر بھی محض عقل پر بھروسہ کر کے حقیقی خدا کو نہ پا سکے ؛ چنانچہ افلاطون جیسافلاسفر بھی مرتے وقت کہنے لگا کہ میں ڈرتا ہوں۔ ایک بت پر ایک مرغا میرے لئے ذبح کرو۔اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو گی۔ افلاطون کی فلاسفی، اس کی دانائی اور دانشمندی اس کو وہ سچی سکینت اور اطمینان نہیں دے سکے جو مومنوں کو حاصل ہے۔ یہ خوب یاد رکھو کہ الہام کی ضرورت قلبی اطمینان اور دلی استقامت کے لئے اشد ضروری ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سب سے پہلے عقل سے کام لو اور یاد رکھو کہ جو عقل سے کام لے گا۔ اسلام کا خدا اسے ضرور ہی نظر آجائے گا۔کیونکہ درختوں کے پتے پتے پر اور آسمان کے اجرام پر اس کا نام برے جلی حرفوں میں لکھا ہوا ہے ،لیکن بالکل ہی عقل کے تابع نہ بن جاؤ، تاکہ الہام الہیٰ کی وقعت کو نہ کھو بیٹھو۔ جس کے بغیر نہ حقیقی تسلی اور نہ اخلاق فاضلہ نصیب ہو سکتے ہیں۔ بر ہمو لوگ بھی شانتی اور سچا نور نجات کا حصہ نہیں کر سکتے ،اس لئے کہ وہ الہام کی ضرورت کے قائل نہیں۔ ایسے لوگ جو عقل کے بندے ہو کر الہام کو فضول قرار دیتے ہیں ۔میں بالکل ٹھیک کہتا ہوں کہ عقل سے بھی کام نہیں لیتے۔ قرآن کریم میں ان لوگوں کو جو عقل سے کام لیتے ہیں اولو الالباب فرمایا ہے ۔پھر اس کے آگے فرمایا ہے الذین یذکرون اللہ قیاما و قعودا و علی جنوبھم (آل عمران:۱۹۲)اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دوسرا پہلو بیان کیا ہے کہ اولو الالباب اور عقل سلیم بھی وہی رکھتے ہیں جو اللہ جلہ شانہ کا ذکر اٹھتے بیٹھتے کرتے ہیں۔ یہ گمان نہ کرنا چاہیے کہ عقل ودانش ایسی چیزیں ہیں جو یوں ہی حاصل ہو سکتی ہیں ۔ نہیں ۔
سچی فرست
بلکہ سچی فراست اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتی۔ اس واسطے تو کہا گیا ہے کہ مومن کی فرست سے ڈرو کیونکہ وہ نور الہیٰ سے دیکھتا ہے ۔صحیح فرست اور حقیقی دانش جیسا میں نے ابھی کہا۔ کبھی نصیب نہیں ہو سکتی جب تک تقویی میسر نہ ہو ۔
اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو۔ تو عقل سے کام لو ۔فکر کرو ۔سوچو تدبر اور فکر کے لئے قرآن کریم میں بار بار تاکیدیں موجود ہیں۔کتاب مکنون اور اور قرآن کریم میں فکر کرو اور پار سا طبع ہو جاو ۔ٔجب تمہارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔ پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ ربنا ما خلقت ھذا باطلا سنحانک فقنا عزاب النار(آل عمران:۱۹۲) تمہارے دل سے نکلے گا۔ اس وقت سمجھ میں آجائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے تاکہ طرح طرح کے علوم و فنون جو دین کو مدد دیتے ہیں۔ ظاہر ہوں۔
الہام کی روشنی
خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو صرف عقل ہی کے عطیہ سے مشرف نہیں فرمایابلکہ الہام کی روشنی اور نور بھی اس کے ساتھ مرحمت فرمایا ہے ؛ان کو ان راہوں پر نہیں چلنا چاہیے۔ جن پر خشک منطقی اور فلاسفر چلانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر لسانی قوت غالب ہوتی ہے اور روحانی قوی بہت ضعیف ہوتے ہیں۔ دیکھو قرآن شریف میں خدا تعالی اپنے بندوں کی تعریف میں اولی الایدی والابصار (ص:۴۶)فرمایا ہے کہیں اولی الاسنہ نہیں فرمایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کو وہی پسند ہیں۔ جو بصر اور بصیرت سے خدا کے کام اور کلام کو دیکھتے ہیں اورپھر اس پر عمل کرتے ہیں اور یہ ساری باتیں بجز تزکیہ نفس اور تطہیر قوائے باطنیہ کے ہر گز حاصل نہیں ہو سکتیں ۔
فلاح دارین کے حصول کا طریق
اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاو، تو پاکیزگی اختیار کرو۔ عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔ خود اپنے تئیں سنو اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاو۔ تب البتہ کامیاب ہو جاو ٔگے ۔کسی نے کیا اچھا کہا ہے
سخن کزدل بروں آید نشیند لا جرم بردل
پس پہلے دل پیدا کرو ۔اگر دلوں پر اثر اندازی چاہتے ہو تو عملی طاقت پیدا کرو۔ کیونکہ عمل کے بغیر قولی طاقت اور لسانی قوت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ زبان سے قیل وقال کرنے والے تو لاکھوں ہیں۔ بہت سے مولوی اور علماء کہلا کر منبروں پر چڑھ کر اپنے تئیں نائب الرسول اور وارث الانبیاء قرار دے کر وعظ کرتے پھرتے ہیں کہتے ہیں کہ تکبر، غرور اور بد کاریوں سے بچو، مگر جو ان کے اپنے اعمال ہیں اور جوکرتوتیں وہ خود کرتے ہیں ۔ان کا ندازہ اس سے لو کہ ان باتوں کا اثر تمہارے دل پر کہاں تک ہوتا ہے۔
قول فعل میں مطابقت
اگر اس قسم کے لوگ عملی طاقت بھی رکھتے اور کہنے سے پہلے خود کرتے تو قرآن شریف میں لم تقو لون ما لا تفعلون
(الصف:۳)کہنے کی کیا ضرورت پڑتی؟یہ آیت ہی بتلاتی ہے کہ دنیا میں کہہ کر کود نہ کرنے والے بھی موجود تھے اور ہیں اور ہوں گے۔
تم میری بات سن رکھو اور خوب یاد کر لو کہ اگر انسان کی گفتگو سچے دل سے نہ ہو اور عملی طاقت اس میں نہ ہو تو وہ اثر انداز نہیں ہوتی۔ اس سے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی صداقت معلوم ہوتی ہے کیونکہ جو کامیابی اور تاثیر فی القلوب آپؐ کے حصہ میں آئی اس کی کوئی نظیر بنی آدم کی تاریخ میں نہیں ملتی اور یہ سب اس لئے ہوا کہ آپ کے قول وفعل میں پوری مطابقت تھی۔
میری ان باتوں پر عمل کرو
میری یہ باتیں اس لئے ہیں کہ تا تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو اور اس تعلق کی وجہ سے میرے عضاء ہو گئے ہیں۔ ان باتوں پر عمل کرو ۔اور عقل اور کلام الہی سے کام لو تا کہ سچی معرفت اور یقین کی روشنی تمہارے اندرپیدا ہو اور تم دوسرے لوگوں کو ظلمت سے نور کی طرف لانے کا وسیلہ بنو۔ اس لئے کہ ٓاجکل اعتراضوں کی بنیاد طبعی اور طبابت اور ہیت کے مسلئے کی بناء پر ہے۔ اس لئے لازم ہواکہ ان علوم کی ماہیت اور کیفیت سے آگاہی حاصل کریں ،تا کہ جواب دینے سے پہلے اعتراض کی حقیقت تو ہم پر کھل جائے۔
علوم جدیدہ کی تحصیل
میں ان مولویوں کو غلطی پر جانتا ہوں جو علوم جدیدہ کی تعلیم کے مخالف ہیں۔وہ دراصل اپنی غلطی اور کمزوری کو چھپانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ علوم جدیدہ کی تحقیقات اسلام سے بد ظن اور گمراہ کر دیتی ہے اور یہ قرار دیئے بیٹھے ہیں کہ گویاعقل اور سائنس اسلام سے بالکل متضادچیزیں ہیں چونکہ خودفلسفہ کی کمزوریوں کو ظاہر کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اس لئے اپنی اس کمزوری کو چھپانے کے لئے یہ بات تراشے ہیں کہ علومِ جدیدہ کو پڑھنا ہی جائزنہیں۔ اُن کی رُوح فلسفہ سے کانپتی ہے اور نئی تحقیقات کے سامنے سجدہ کرتی ہے۔
سچافلسفہ قرآن میں ہے
مگر وہ سچافلسفہ ان کو نہیں ملا جو الہام الٰہی سے پیدا ہوتا ہے جو قرآن کریم میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے وہ ان کو اور صرف انہیں کو دیا جاتا ہے جو نہایت تذلل اور نیستی سے اپنے تئیں اللہ تعالیٰ کے دروازے پر پھینک دیتے ہیں۔ جن کے دل اور دماغ سے متکبر انہ خیالات کا تعفن نکل جاتا ہے اور جو اپنی کمزوریوںکااعتراف کرتے ہوئے گڑ گڑا کر سچی عبودیت کا اقرار کرتے ہیں۔
علوم جدیدہ کو اسلام کے تابع کرنا چاہیے
پس ضرورت ہے کہ آجکل دین کی خدمت اور اعلائے کلمۃ اللہ کی غرض سے علوم جدیدہ حاصل کرو اور بڑے جدو جہد سے حاصل کرو ۔لیکن مجھے یہ بھی تجربہ ہے جو بطور انتباہ میں بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ جو لوگ ان علوم ہی میں یکطرفہ پڑ گئے اور ایسے محو اور منہمک ہوئے کہ کسی اہل دل اور اہل ذکر کے پاس بیٹھنے کا ان کو موقعہ نہ ملا اور خود اپنے اندر الہی نور نہ رکھتے تھے ۔وہ عموماً ٹھوکر کھا گئے اور اسلام سے دور جا پڑے اور بجائے اس کے کہ ان علوم کو اسلام کے تابع کرتے ۔الٹا اسلام کو علوم کے ماتحت کرنے کی بے سود کوشش کر کے اپنے زعم میں دینی اور قومی خدمات کے متکفل بن گئے۔یاد رکھو کہ یہ کام وہی کر سکتا ہے ۔یعنی دینی خدمات وہی بجا لا سکتا ہے جو آسمانی روشنی اپنے اندر رکھتا ہو۔
بات یہ ہے کہ ان علوم کی تعلیمیں پادریت اور فلسفیت کے رنگ میں دی جاتی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان تعلیمات کا دلدادہ چند روز تو حسن ظن کی وجہ سے جو اس کو فطرتاً حاصل ہے رسول اسلام کا پابند رہتا ہے ،لیکن جوں جوں ادھر قدم بڑھتا چلا جاتا ہے،اسلام کو دور چھوڑ دیتا ہے اور آخر ان رسوموں کی پابندی سے بالکل ہی رہ جاتا ہے اور حقیقت سے کچھ تعلق نہیں رہتا۔یہ نتیجہ پیدا ہوتا ہے اور ہوا ہے یکطرفہ علوم کی تحقیقات اور تعلیم میں منہمک ہونے کا۔ بہت سے لوگ قومی لیڈر کہلا کر بھی اس رمز کو نہیں سمجھ سکے کہ علوم جدیدہ کی تحصیل جب ہی مفید ہو سکتی ہے ،جب محض دینی خدمت کی نیت سے ہو اور کسی اہل دل آسمانی عقل اپنے اندر رکھنے والے مرد خدا کی صحبت سے فائدہ اٹھایا جائے۔
میرا ایمان یہی کہتا ہے کہ اس دہریت نما نیچریت کے پھیلنے کی یہی وجہ ہے کہ جو شیطانی حملے الحاد کے زہر سے بھرے ہوئے علوم طبعی ،فلسفی یا ماہیت دانوں کی طرف سے اسلام پر ہوتے ہیں ۔ان کا مقابلہ کرنے کے لئے یا اُن کا جواب دینے کے لئے اسلام اور آسمانی نور کو عاجز سمجھ کر عقلی ڈھکوں اور فرضی اور قیاسی دلائل کو کام میں لایا جاتا ہے ،جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے مجیب قرآن مجید کے مطالب سے دور جا پڑتے ہیں اور الحاد کا ایک چھپا ہوا پر وہ اپنے دل پر ڈال لیتے ہیں ۔جو ایک وقت آکر اگر اللہ تعالیٰ اپنا فضل نہ کرے،تو دہریت کا جامہ پہن لیتا ہے اوروہی رنگ دل کو دیتا ہے۔جس سے وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔
آجکل کے تعلیم یافتہ لوگوں پر ایک اور بڑی آفت جو آکر پڑتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کو دینی علوم سے مطلق مس نہیں ہوتا ۔پھر جب وہ کسی ہیت دان ے فلسفہ دان کے اعتراض پڑھتے ہیں، تو اسلام کی نسبت شکوک اور وساوس ان کو پیدا ہو جاتے ہیں ۔تب وہ عیسائی یا دہریہ بن جاتے ہیں۔ایسی حالت میں ان کے والدین بھی ان پر بڑا ظلم کرتے ہیں ۔کہ دینی علوم کی تحصیل کے لئے ذرا سا وقت بھی ان کو نہیں دیتے۔اور ابتدا ہی سے ایسے دھندوںاور بکھیڑوں میں ڈال دیتے ہیں جو انہیں پاک دین سے محروم کر دیتے ہیں۔
دینی تعلیم وتربیت کا صحیح وقت
یہ بات بھی غور کرنے کے قابل ہے کہ دینی علوم کی تحصیل کے لئے طفولیت کا زمانہ بہر ہی مناسب اور موزوں ہے۔جب داڑھی نکل آئی ،تبضرب یضرب یاد کرنے بیٹھے تو کیا خاک ہو گا۔طفولیت کا حافظہ تیز ہوتا ہے ۔انسانی عمر کے کسی دوسرے حصہ میں ایسا حافظہ کبھی نہیں وتا۔مجے خوب یاد ہوتا ہے کہ طفولیت کی بعض باتیں تو اب تک یاد ہیں ،لیکن پندرہ برس پہلے کی اکثر باتیں یاد نہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی عمر میںعلم کے نقوش ایسے طور پر اپنی جگہ کرلیتے ہیں۔اور قوی کے نشوونما کی عمر ہونے کے باعث ایسے دل نشین ہو جاتے ہیں کہ پھرضائع نہیں ہو سکتے۔غرض یہ ایک طویل امر ہے ۔مختصر یہ کہ تعلیمی طریق میں اس امر کا لحاظ اور خاص توجہ چاہیے کہ دینی تعلیم ابتدا سے ہی ہو ۔اور میری ابتدا سے یہ ہی خواہش رہی ہے اور اب بھی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو پورا کرے۔دیکھو تمہارے ہمسایہ قوموں یعنی آریوں نے کس قدر حیثیت تعلیم کے لئے بنائی کئی لاکھ سے زیادہ روپیہ جمع کر لیا ۔کالج کی عالیشان عمارت اور سامان بھی پیدا کیا۔اگر مسلمان پورے طور پر اپنے بچوں کی طرف توجہ نہ دیں گے،تو میری بات سن رکھیں کہ ایک وقت بچے بھی ان کے ہاتھ سے جاتے رہیں گے۔
صحبت کا اثر
مثل مشہور ہے،’’تخم تاثیر صحبت را اثر‘‘اس کے اول جزو (حصہ)پر کلام ہو تو ہو،لیکن دوسرا حصہ’’صحبت رااثر‘‘ایسا ثابت شدہ مسئلہ ہے کہ اس پر ہم کو زیادہ بحث کرنے کی ضرورت نہیں ۔ہر ایک شریف قوم کے بچوں کا عیسائیوں کے پھندے میں پھس جانا اور مسلمانوں حتیٰ کہ غوث وقطب کہلانے والوںکی اولاد اور سادات کے فرزندوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرنا دیکھ چکے ہیں ان صحیح النسب سیدوںکی جو اولاد اپنا سلسلہ حضرت امام حسینؓ تک پہنچاتے ہیں ۔ہم نے کرسچن عیسائی دیکھی ہے ۔اور بانی اسلام کی نسبت قسم قسم کے الزام (نعوذ باللہ)لگاتے ہیں ۔ایسی حالت میں بھی اگر کوئی مسلمان اپنے دین اور اور اپنے نبیؐ کے لئے غیرت نہیں رکھتا ،تو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا ؟
اگر تم اپنے بچوں کو عیسائیوں ،آریوں اور دوسروں کی صحبت سے نہیں بچاتے یا کم از کم نہیںبچانا چاہتے،تو یاد رکھو کہ نہ صرف اپنے اوپر بلکہ قوم پر اور اسلام پر ظلم کرتے اور بہت بڑا بھاری ظلم کرتے ہو۔اس کے یہ معنی ہیں کہ گویا تمہیں اسلام کے لئے کچھ غیرت نہیں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت تمہارے دل میں نہیں ۔
راستباز اور متقی بنو تا کہ عقل میں جودت اور ذہانت پیدا ہو
ذرا سوچو اور سمجھو ۔خدا کے واسطے عقل سے کام لو اور اس لئے کہ عقل میں جودت اور ذہانت پیدا ہو راستبازی اور متقی بنو ۔ پاک عقل آسمان سے آتی ہے اور اپنے ہمراہ ایک نور لاتی ہے ،لیکن وہ جوہر قابل کی تلاش میں رہتی ہے۔اس پاک سلسلہ کا قانون وہی قانون ہے جو ہم جسمانی قانون میں دیکھتے ہیں ۔بارش آسمان سے پڑتی ہے۔لیکن کوئی جگہ اس بارش سے گلزار ہوتی ہے اورکہیں کانٹے اور جھاڑیاں ہی اگتی ہیں اور کہیں وہی قطرہ بارش سمندر کی تہہ میں جا کر ایک گوہر شاہوار بنتا ہے۔بقول کسے
در باغ لالہ رویدودر شورہ بول خس
اگر زمین قابل نہیں ہوتی ،تو بارش کا کچھ فائدہ نہیں پہنچتا،بلکہ الٹا ضرر اور نقصان ہوتا ہے۔اسی لئے آسمانی نور اترا ہے اور وہ دلوں کو روشن کرنا چاہتا ہے۔اس کے قبول کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہو جاؤ تا ایسا نہ وہ کہ بارش کی طرح کہ جو زمین جوہر قابل نہیں رکھتی ،وہ اس کو ضائع کر دیتی ہے۔تم بھی باوجود نور کی موجودگی کے تاریکی میں چلو اور ٹھوکر کھا کر اندھے کنویں میں گر کر ہلاک ہو جاو ۔اللہ تعالیٰ مادر مہربان سے بھی بڑھ کر مہربان ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی مخلوق ضائع ہو۔وہ ہدایت اور روشنی کی راہیں تم پر کھولتا ہے،مگر تم ان پر قدم مارنے کے لئے عقل اور تزکیہ نفوس سے کام لو ۔جیسے زمین کے جب تک ہل چلا کر تیار نہیںکی جاتی ،تخمریزی اس میں نہیں ہوتی۔اسی طرح جبتک مجاہدہ اور ریاضت سے تزکیہ نفوس نہیں ہوتا،پاک عقل آسمان سے اتر نہیں سکتی۔
اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا اور اپنے دین اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تائید میں غیرت کھا کر ایک انسان کو جو تم میں بول رہا ہے بھیجا تا کہ وہ اس روشنی کی طرف لوگوں کو بلائے۔اگر زمانہ میں ایسا فساد اور فتنہ نہ ہوتا اور دین کو محو کرنے کے لئے جس قسم کی کوششیں ہو رہیں ہیں نہ ہوتیں،تو چنداں حرج نہ ہوتا ۔لیکن اب تم دیکھتے ہو کہ ہر طرف یمن ویسار ہی کو معدوم کرنے کی فکر میں جملہ اقوام لگی ہوئی ہیں ۔مجھے یاد ہے اوربراہین احمدیہ میں بھی میں نے ذکر کیا ہے کہ اسلام کے خلاف چھ کروڑ کتابیں تصنیف اور تالیف ہو کر شائع کی گئی ہیں ۔عجیب بات ہے کہ ہندوستان کے مسلامونوں کی تعداد بھی چھ کروڑ کتابیں تصنیف اور تالیف ہو کر شائع کی گئیں ہیں۔عجیب بات ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی تعداد بھی چھ کروڑ اور اسلام کے خلاف کتابوں کا شمار بھی اسی قدر ہے۔اگر اس زیادتی تعداد کو جو اب تک اس تصنیفات میں ہوئی ہیں چھوڑ بھی دیا جائے،تو بھی ہمارے مخالف ایک ایک کتاب ہر ایک مسلمان کے ہاتھ میں دے چکے ہیں ۔اگر اللہ تعالیٰ کا جوش غیرت میں نہ ہوتا۔اور انا لہ لحافظون(الحجر:۱۰)اس کا وعدہ صادق نہ ہوتا تو یقیناً سمجھ لو کہ اسلام آج دنیا سے اٹھ جاتا اور اس کا نام ونشان تک مٹ جاتا،مگر نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کا پوشیدہ ہاتھ اس کی حفاظت کر رہا ہے۔مجھے افسوس اور رنج اس امر کا ہوتا ہے کہ لوگ مسلمان کہلا کر ناطے بیاہ کے برابر بھی تو اسلام کا فکر نہیں کرتے اور مجھے اکثر بار پڑھنے کا اتفاق بھی ہواہے کہ عیسائی عرتوں تک مرتے وقت لکھو کھا روپیہ عیسائی دین کی ترویج اور اشاعت کے لئے وصیت کر جاتی ہیں اور ان کا پنی زندگیوں کا عیسائیت کی اشاعت مین صرف کرنا تو ہم روز دیکھتے ہیں ۔ہزار ہا لیڈیز مشنری،گھروں او کوچوں میں پھرتی ہے اور جس طرح بن پڑے نقد ایمان چھینتی پھرتی ہے۔مسلمانوں میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ پچاس روپیہ بھی اشاعت اسلام کے لئے وصیت کر کے مرا ہو ۔ہاں شادیوں اور دنیاوی رسوم پر تو بے حد اسراف ہوتے ہیں اور قرض لے کر بھی دل کھول کر فضول خرچیاں کی جاتی ہیں ،مگر خرچ کرنے کے نہیں ،تو صرف اسلام کے لئے نہیں۔افسوس !افسوس! ! اس سے بڑھ کر اور مسلمانوں کی حالت قابل رحم کیا ہو گی؟
ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے
اصل بات یہ ہے کہ بد اعمالی کا نتیجہ بد اعمالی ہوتا ہے۔اسلام کے لئے خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ہے کہ ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہو جاتی ہے مجھے یاد آیا تذکرۃ الاولیاء میں میں نے پڑھا تھا کہ ایک آتش پرست نوے برس کی عمر کا تھا۔اتفاقاً بارش کی جھڑی جو لگ گئی ،تو وہ اس جھڑی میں کوٹھے پر دانہ ڈال رہا تھا ۔کسی بزرگ نے پاس سے کہا کہ ارے بڈھے تو کیا کرتا ہے؟اس نے جواب دیا کہ بھائی چھ سات روز مسلسل بارش ہوتی رہی ہے۔ چڑیوں کو دانہ ڈالتا ہوں۔ اس نے کہا کہ تو عبث یہ حرکت کرتا ہے۔تو کافر ہے۔تجھے اجر کہاں۔بوڑھے نے جواب دیا ۔مجھے اس کا اجر ضرور ملے گا۔بزرگ صاحب فرماتے ہیں کہ میں حج کو گیا ،تو دور سے کیا دیکھتا ہوں کہ وہی بڈھا طواف کر رہا ے۔اس کو دیکھ کر مجھے تعجب ہوا اور جب میں آگے بڑھا تو وہی بولو ۔کیا میرا دانہ ڈالنا ضائع گیا ،یا ان کا عوض ملا؟
نیکی کا اجر ضائع نہیں ہوتا
اب خیال کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کافر کی نیکی کا بھی اجر ضائع نہیں کیا ،تو کیا مسلمان کی نیکی کا اجر ضائع کر دے گا؟مجھے ایک صحابی کاذکر یاد آیا۔کہ اس نے کہا یا رسول اللہ(آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم) میں نے اپنے کفر کے زمانے میں بہت سے صدقات کیے ہیں۔کیا ان کا اجر مجھے ملے گا۔آپؐ نے فرمایا۔کہ وہی صدقات تو تیرے اسلام کا موجب ہو گئے۔
نیکی کیا چیز ہے؟
نیکی ایک زینہ ہے اسلام اور خدا کی طرف چڑھنے کا،لیکن یاد رکھو کہ نیکی کیا چیز ہے۔شیطان ہر ایک کی راہ میں لوگوں کی را زنی کرتا ہے اور ان کو راہ حق سے بہکاتا ہے۔مثلاً رات کو روٹی زیادہ پک گئی اور صبح باسی بچ رہی۔عین کھانے کے وقت کہ اس کے سامنے اچھے اچھے کھانے رکھے ہین۔ابھی ایک لقمہ نہیں لیا کہ دروازہ پر آکر فقیر نے صدا کی اور روٹی مانگی۔کہا کہ سائل کو باسی روٹی دے دو۔کیا یہ نیکی ہو گی؟باسی روٹی تو پڑی ہی رہنی تھی۔تیغم پسند اسے کیوں کھانے لگے؟اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:ویطعمون الطام علی حبہ مسکیناویتیماًواسیراً(الدھر:۹) یہ بھی معلوم رہے کہ طعام کہتے ہی پسندیدہ طعام کو ہیں۔سڑا ہوا باسی طعام نہیں کہلاتا۔الغرض اس رکابی میں سے جس میں ابھی تازہ کھانا لذیذاور پسندیدہ رکھا ہوا ہے۔کھانا شروع نہیں کیا ۔فقیر کی صدا پر نکال دے،تو یہ تو نیکی ہے۔
بے کار اور نکمی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعوی نہیں کر سکتا۔نیکی کا دروازہ تنگ ہے۔پس یہ امر ذہن نشین کر لو کہ نکمی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ نصح صریح ہے:لن تنالو البر حتیٰ تنفقو مما تحبون(آل عمران:۹۳) جب تک عزیز سے عزیز اور پیاری سے پیاری چیزوں کو خرچ نہ کرو گے،اس وقت تک محبوب اور عزیز ہونے کا درجہ نہیں مل سکتا۔اگر تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے اور حقیقی خوشی کا حاصل کرنا چاہتے تو کیونکر کامیاب اور بامراد ہو سکتے ہو۔کیا صحابہ کرام ؓمفت میں اس درجہ تک پہنچ گئے جو ان کو حاسل ہوا۔دنیاوی خطابوں کے حاصل کرنے کے لئے کس قدر اخراجات اور تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں ،تب کہیں جا کر ایک معمولی خطاب جس سے دلی اطمینان اور سکینت حاصل نہیں ہو سکتی،ملتا ہے۔پھر خیال کرو کہ رضی اللہ تعالیٰ کا خطاب جو دل کو تسلی اور قلب کو اطمینان اور مولیٰ کریم کی رضامندی کا نشان ہے،کیا یونہی آسانی سے مل گیا؟
بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی جو حقیقی خوشی کا موجب ہے،حاصل نہیں ہو سکتی۔جب تک عارضی تکلیفیں برداشت نہ کی جاویں ،خدا ٹھگا نہیں جا سکتا۔مبارک ہیں وہ لوگ جو رضائے الہی کے حصول کے لئے تکلیف کی پرواہ نہ کریں کیونکہ ابدی خوشی اور دائمی آرام کی روشنی اس عارضی تکلیف کے بعد مومن کو ملتی ہے۔
سچا مسلمان کون ہے؟
میں کھول کر کہتا ہوں کہ جب تک ہر بات پر اللہ تعالیٰ مقدم نہ ہو جائے اور دل پر نظر ڈال کر وہ نہ دیکھ سکے کہ یہ میرا ہی ہے، اس وقت تک کوئی سچا مومن نہیں کہلا سکتا۔ایسا آدمی تو ال(عرف عام)کے طور پر مومن یا مسلمان ہے۔جیسے چوہڑے کو بھی مصلی یا مومن کہہ دیتے ہیں۔ مسلمان وہی ہے جو اسلم وجھہ للہ کا مصدا ق ہو گیا ہو۔وجہ منہ کو کہتے ہیں ۔مگر اس کا اطلاق ذات اور وجودپر بھی ہوتا ہے۔پس جس نے ساری طاقتیں اللہ کے حضور رکھ دیں ہوں ۔وہی سچا مسلمان کہلانے کا مستحق ہے۔مجھے یاد آیا کہ کسی مسلمان نے کسی یہودی کو دعوت اسلام کی تو مسلمان ہو جا۔مسلمان خود فسق وفجور میں مبتلا تھا۔یہودی نے اس فاسق سے کہا کہ تو پہلے اپنے آپ کو دیکھ اور تو اس بات پر مغرور نہ ہو کہ تو مسلمان کہلاتا ہے۔خدا تعالیٰ اسلام کا مفہوم چاہتا ہے نہ نام اور لفظ۔یہودی نے اپنا قصہ بیان کیا کہ میں نے اپنے لڑکے کا نام خالد رکھا تھا ،مگر دوسرے دن مجھے اس قبر میں گاڑنا پڑا۔اگر صرف نام ہی میں برکت ہوتی تو وہ کیوں مرتا۔اگر کوئی مسلمان سے پوچھتا ہے کہ کیا تو مسلمان ہے؟تو وہ جواب دیتا۔الحمد للہ ۔
پس یاد رکھو کہ صرف لفاظی اور لسانی کام نہیں آسکتی،جب تک کہ عمل نہ ہو۔محض باتیں عندا للہ کچھ بھی وقعت نہیں رکھتیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے:کبر مقتاً عنداللہ ان تقولوا مالا تفعلون (الصف:۴)
اسلام کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کا طریق
ان پھر میں اپنے پہلے موضوع کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ یعنی صابروا ورابطوا (آل عمران:۲۰۱)جس طرح دشمن کے مقابلہ پر سرحد پر گھوڑا ہونا ضروری ہے تا کہ دشمن حد سے نہ نکلنے پائے۔اسی طرح تم بھی تیار رہو۔ایسا نہ ہو کہ دشمن سرحد سے نکل کر اسلام کو صدمہ پہنچائے۔میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ اگر تم اسلام کی حمایت اور خدمت کرنا چاہتے ہو،تو پہلے خود تقویٰ اور طہارت اختیار کرو جس سے خود تم خدا تعالیٰ کی پناہ کے حصن حصین میں آسکو۔اور پھر تم اس خدمت کا شرف اور استحاق حاصل ہو۔تم دیکھتے ہو کہ مسلمانوں کی بیرونی طاقت کیسی کمزور ہو گئی ہے۔قومیں ان کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتیں ہیں۔اگر تمہاری اندرونی اور قلبی طاقت بھی کمزور اور پست ہو گئی،تو بس پھر تو خاتمہ ہی سمجھو۔تم اپنے نفسوں کو ایسے پاک کرو کہ قدسی قوت ان میں سرایت کرے اور وہ سرحد کے گھوڑوں کی طرح مضبوط اور محافظ ہو جائیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ متقیوں اور راستبازوں کے ساتھ ہی شامل حال ہوا کرتا ہے۔اپنے اخلاق اور اطوار ایسے نہ بناو جن سے اسلام کو داغ لگ جاویں۔بد کاروں اور اسلام کی تعلیم پر عمل نہ کرنے والے مسلمان سے اسلام کو داغ لگتا ہے۔کوئی مسلمان شراب پی لیتا ہے تو کہیں قے کرتا پھرتا ہے۔پگڑی گلے میں ہوتی ہے۔موریوںاور گندی نالیوں میں گرتا پھرتا ہے۔پولیس کے جوتے پڑتے ہیں۔ہندو اور عیسائی اس پر ہنستے ہیں۔اس کا ایسا خلاف شرع فعل اس کی ہی تضحیک کا موجب نہیں ہوتا بلکہ در پردہ اس کا اثر نفس اسلام تک پہنچتا ہے۔مجھے ایسی خبریںیا جیل خانوں کی رپورٹیں پڑھ کر سخت رنج ہوتا ہے۔جب میں دیکھتا ہوں کہ اس قدر مسلمان بد عملیوں کی وجہ سے مورد عتاب ہوئے۔دل بے قرار ہو جاتا ہے کہ یہ لوگ جو صراط مستقیم رکھتے ہیں۔اپنی بد اعتدالیوں سے صرف اپنے آپ کو نقصان نہیں پہنچا تے،بلکہ اسلام پر ہنسی کرواتے ہیں ۔یہی وجہ تھی کہ کسی گذشتہ مردم شماری کے وقت مسٹر ایبٹسن صاحب نے اپنی رپورٹ میں بہت کچھ لکھا تھا۔میری غرض اس سے یہ ہے کہ مسلمان لوگ مسلمان کہلا کر ان ممنوعات اور منہیات میں مبتلا ہوتے ہیں جو نہ صرف ان کو بلکہ اسلام کو مشکوک کر دیتے ہیں۔پس اپنے چال چلن اور اطوار ایسے بنا لو کہ کفار کو بھی تم پر(جو دراصل اسلام پر ہوتی ہے)نکتہ چینی کرنے کا موقعہ نہ ملے۔
اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہے
تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔مسلمان کو پوچھنے پر الحمد للہ کہہ دینا سچا سپاس اور شکر نہیں ہے۔ اگر تم نے حقیقی سپاس گزاری یعنی طہارت اور تقویٰ کی راہیں اختیار کر لیں ۔تو میں تمہیں بشارت دیت ہوں کہ تم سرحد پر کھڑے ہو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا مجھے یاد ہے کہ ایک ہندو سر رشتہ دار نے جس کا نام جگن ناتھ تھا اور جو ایک متعصب ہندو تھا بتلایا کہ امرتسر یا کسی جگہ میں وہ سر رشتہ دار تھا جہاں ایک ہندو در پردہ نماز پڑھا کرتا تھا،مگر بظاہر ہندو تھا۔میں اور دیگر دوسرے سارے ہندو اسے بہت برا جانتے تھے اور ہم سب اہلکاروں نے مل کر فیصلہ کر لیا کہ اس کو ضرور موقوف کرائیں ۔سب سے زیادہ شرارت میرے دل میںتھی۔میں نے کئی بار شکایت کی کہ اس نے یہ غلطی کی ہے۔اور یہ خلاف ورزی کی ہے۔مگر اس پر کوئی التفات نہیں ہوتی تھی۔لیکن ہم نے ارادہ کر لیا ہواتھا کہ اسے ضرور موقوف کروادیں گے۔اور اپنے اس ارادہ میں کامیاب ہونے کے لئے بہت سی نکتہ چینیاں بھی جمع کر لیں تھیں اور میںنے وقتاً فوقتاٍ ان نکتہ چینیوں کو صاحب بہادر کے رو برو پیش کر دیا تھا۔صاحب اگر بہت ہی غصہ ہو کر اس کو بلا بھی لیا کرتا تھا۔تو جوں ہی وہ سامنے آجاتا،تو گویا آگ پر پانی پڑ جاتا ۔معمولی طور پر نہایت نرمی سے فہمائش کر دیتا ۔گویا اس سے کوئی قصور سر زد نہیں ہوا ۔
تقویٰ کو رعب دوسروں پر بھی پڑ تا ہے
اصل بات یہ ہے کہ تقویٰ کا رعب دوسروں پر بھی پڑتا ہے ۔اور خدا تعالیٰ متقیوں کوضائع نہیںکرتا ۔میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ جو برے اکابر میں سے ہوئے ہیں۔ان کا نفس بڑا مطہر تھا۔ایک بار انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میرا دل دنیا سے برداشتہ ہے۔میں چاہتا ہوں کہ کوئی پیشو ا تلاش کروں جومجھے سکینت اور اطمینان کی راہ دکھلائے۔والدہ نے جب یہ دیکھا کہ اب یہ ہمارے کام کا نہیں رہا،تو ان کی بات کو مان لیا اور کہا کہ اچھا میں تجھے رخصت کرتی ہوں ۔یہ کہہ کر اندر گئین اور اسی مہریں جو اس نے جمع کیں ہوئی تھیں ،اٹھا لائی اور کہا کہ ان مہروں سے حصہ شرعی کہ موافق چالیس مہریںتیریں ہیں اور چالیس تیرے بڑے بھائی کی۔اس لئے چالیس مہریں تجھے بحصہ رسدی دیتی ہوں۔یہ کہہ کر چالیس مہریں ان کی بغل کے نیچے پیراہن میں سی دیںاور کہا کہ امن کی جگہ پہنچ کر نکال لینا اور عند الضرورت اپنے سرف میں لانا۔ سید عبدالقادر صاحب نے اپنی والدہ سے عرض کی کہ مجھے کوئی نصیحت فرمایں۔انہوں نے کہا کہ بیٹا جھوٹ کبھی نہ بولنا۔اس سے بڑی برکت ہوگی۔اتنا سن کر آپ رخصت ہوئے۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جس جنگل میں سے ہو کر آپ گزرے ،اس میں چند راہزن قزاق رہتے تھے۔جو مسافروں کو لوٹ لیا کرتے تھے۔دور سے سید عبد القادر صاحب پر بھی ان کی نظر پڑی۔قریب آئے،تو انہوں نے کمبل پوش فقیر سا دیکھا۔ایک نے ہنسی سے دریافت کیا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟آپ ابھی اپنی والدہ سے تازہ نصیحت سن کر آئے تھے کہ جھوٹ نہ بولنا۔فی الفور جواب دیا کہ ہاں چالیس مہریں میری بغل کے نیچے ہیں۔جو میری والدہ صاحبہ نے کیسہ کی طرح سی دی ہیں۔اس قزاق نے سمجھا کہ یہ ٹھٹھا کرتا ہے ۔دوسرے قزاق نے جب پوچھا تو اس کو بھی یہی جواب دیا ۔الغرض ہر ایک چور کو یہی جواب دیا۔وہ اسے اپنے میر قزاقان کے پاس لے گئے کہ بار بار یہی کہتا ہے۔امیر نے کہا۔اچھا۔اس کا کپڑا دیکھو تو سہی۔جب تلاشی لی گئی،تو واقعی چالیس مہریں بر آمد ہوئیں ۔وہ حیران ہوئے کہ یہ عجیب آدمی ہے۔ہم نے ایسا آدمی کبھی نہیں دیکھا۔امیر نے آپ سے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے کہ تو نے اس طرح پر اپنے مال کا پتہ بتا دیا؟ آپ نے فرمایا کہ میں خدا کے دین کی تلاش میں جاتا ہوں ۔روانگی پر والدہ صاحبہ نے نصیحت فرمائی تھی کہ جھوٹ کبھی نہ بولنا۔یہ پہلا امتحان تھا۔میں جھوٹ کیوں بولتا۔یہ سن کر امیر قزاقان رو پڑا اور کہا کہ اہ !میں نے ایک بار بھی خدا تعالیٰ کا حکم نہ مانا۔چوروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس کلمہ اور اس شخص کی استقامت نے میرا تو کام تمام کر دیا ہے۔اب میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا اور توبہ کرتا ہوں ۔اس کے کہنے کے ساتھ ہی باقی چوروں نے بھی توبہ کر لی… میں ’’چوروں قطب بنایا اِی‘‘اسی واقعہ کو سمجھتا ہوں ۔الغرض سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پہلے بیعت کرنے والے چور ہی تھے۔
اس لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:یا ایھا الذین امنو اصبروا(آل عمران:۲۰۱) صبر ایک نقطہ کی طرح پیدا ہوتا ہے اور پھر دائرہ کی شکل اختیار کر کے سب پر محیط ہوجاتا ہے۔آخر بد معاشوں پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے،اس لیے ضروری ہے کہ انسان تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دے اور تقویٰ کی راہوں پر مضبوطی سے قدم مارے۔کیونکہ متقی کا اثر ضرور پڑتا ہے اور اس کا رعب مخالفوں کے دل میں بھی پیدا ہوجا تا ہے۔
تقویٰ کے اجزاء
تقویٰ کے بہت سے اجزاء ہیں۔عُجُبؔ، خود پسندیؔ،مال حرام سے پرہیز اور بد اخلاقی سے بچنا بھی تقویٰ ہے۔جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے۔اس کے دشمن بھی دوست ہوجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اد فع بالتی ھی احسن (المومنون:۹۷ )
اب خیال کرو کہ یہ ہدایت کیا تعلیم دیتی ہے؟اس ہدایت میںاللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ اگر مخالف گالی بھی دے،تو اس کا جواب گالی سے نہ دیا جائے بلکہ اس پر سبر کیا جائے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ مخالف تمہاری فضیلت کا قائل ہو کر خود ہی نادم اور شرمندہ ہو گا اور یہ سزا اس سزا سے برھ کر ہے جو انتقامی طور پر تم اس کو دے سکتے ہو۔یوں تو ایک زرا سا آدمی اقدام قتل تک نوبت پہنچا سکتا ہے،لیکن انسانیت کا تقاضا اور تقویٰ کا منشاء یہ نہیں ہے۔خوش اخلاقی ایک ایسا جوہر ہے کہ موذی سے موذی انسان پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔کسی نے کیا اچھا کہا ہے کہ
لطف کن لطف کہ بیگانہ شود حلقہ بگوش
’’فاسق آدمی جو انبیاء کے مقابل پر تھے۔خصوصاً وہ لوگ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے مقابلہ پر تھے۔ان کا ایمان لانا معجزات پر منحصر نہ تھا اور نہ معجزات اور خوارق ان کی تسلی کا باعث تھے،بلکہ وہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے اخلاق فاضلہ کو ہی دیکھ کر آپ کی صداقت کے قائل ہو گئے تھے۔اخلاقی معجزات وہ کام کر سکتے ہیںجو اقتداری معجزات نہیں کر سکتے لاستقامۃ فوق الکرامۃکا یہی مفہوم ہے اور تجربہ کر کے دیکھ لو کہ استقامت کیسے کرشمے دکھاتی ہے۔کرامت کی طرف تو چنداں التفات ہی نہیں ہوتا۔خصوصاً آجکل کے زمانے میں۔لیکن اگر پتہ لگ جائے کہ فلاں شخص بااخلاق آدمی ہے،تو اس کی طرف جس قدر رجوع ہوتا ہے۔وہ کوئی مخفی امر نہیں۔اخلاق حمیدہ کی زد ان لوگوں پر بھی پڑتی ہے جو کئی قسم کے نشانات کودیکھ کر بھی اطمینان اور تسلی نہیںپاسکتے۔‘‘ بات یہ ہے کہ بعض آدمی ظاہری معجزات اور خوارق کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں اور بعض حقائق اور معارف کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں ۔مگر اکثر لوگ وہ ہوتے ہیں جن کی ہدایت اور تسلی کا موجب اخلاق فاضلہ اور التفات ہوتے ہیں۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ایک قسم کے خوارق اور معجزات حاصل تھے۔ہم آپ کی شان کیا بیان کریں ۔جس طرف دیکھو،بے شمار معجزات ملیں گے۔ہر سہ اقسام بالا کے معجزات ملیں گے۔ہر سی اقسام بالا کے معجزات کا آپؐ مجموعہ تھے۔ظاہری کوارق مثل شق القمرؔ وغیرہ،دیگر معجزات جن کی تعداد تین ہزار سے بھی زائد ہے۔معارف اور حقائق کے معجزات سے تو سارا قرآن شریف لبریز ہے جو ہر وقت تازہ اور نئے ہیں اور بلحاظ اخلاقی معجزات کے خود آ پ ؐ کا وجود مقدس انک لعلی خلق عظیم(القلم:۵)کا مصداق ہے۔قرآن کریم اپنے اعجاز کے ثبوت میں ان کنتم فی ریب مما نزلنا علی عبدنا فاتوا بسورۃ من مثلہ(البقرہ:۲۴)کہتا ہے۔یہ معجزات روحانی ہیں۔جس طرح وحدانیت کے دلائل دئیے ہیں۔اسی طرح پر اس کی حکمت، فصاحت، بلاغت کی مچل لانے پر بھی انسان قادر نہیں۔دوسرے مقام پر فرمایا:لئن اجتمعت الانس والجن علی ان یاتوا بمثل ھذا القرآن لا یا تون بمثلہ(بنی اسرائیل:۸۹)
قرآن مجید کی فصاحت اور بلاغت
غرض روحانی معجزات کے بارے میںکوئی یہ خیال نہ کر لے کہ یہ مسلمانوں کا زعم اور خیال باطل ہے۔ آجکل کے نیچری نہیں بلکہ وہ لوگ جو خلاف نیچر ہیں یہ نہیں مانتے کہ فصاحت وبلاغت قرآن شریف کا معجزاہ ہے۔سید احمد نے بھی ٹھوکر کھائی ہے اور وہ اس کی فصاحت اور بلاغت کو معجزہ نہیں مانتے۔جب ہم یاد کرتے ہیں،تو ہم کو فسوس ہوتا ہے کہ سید احمد نے معجزات سے انکار کیا ہے۔سید صاحب کسی طور سے معجزہ نہیں مان سکتے ۔کیو نکہ وہ کہتے ہیں کہ ایک معمولی درجہ کا آدمی یا اعلی درجہ کا آدمی بھی نظیر نہیںبنا سکتا،مگر افسوس تو یہ ہے کہ وہ اتنا نہیں جانتے کہ قرآن مجید لانے والا وہ شان رکھتا ہے کہ یتلوا صحفاًمطھرۃ فیھا کتب قیمۃ(البینۃ:۳:۴)ایسی کتاب جس میں ساری کتابیں اور ساری صداقتیں موجود ہیں ۔کتاب سے مراد اور عام مفہوم وہ عمدہ باتیں ہیں جو بالطبع انسان قابل تقلید سمجھتا ہے۔
قرآن مجید کی جامعیت
قرآن شریف حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور وہ رطب و یا بس فضولیت کا کوئی ذخیرہ اپنے اندر نہیںرکھتا۔ ہر ایک امر کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اس کے ندر موجود ہے۔وہ ہر ایک پہلو سے آیت اور نشان ہے۔اگر کوئی اس امر کا نکار کرے تو تو ہم ہر پہلو سے اس کا اعجاز ثابت کرنے اور دکھلانے کو تیار ہیں۔آجکل توحید اور ہستی الہی پر بہت زور آور حملے ہو رہے ہیں۔عیسائیوں نے بھی بہت کچھ زور مارا اور لکھا ہے۔لیکن جو کچھ کہا اور لکھا وہ اسلام کے خدا کی ہی بابت لکھا ہے۔نہ کہ ایک مردہ،مصلوب اور عاجز خدا کی بابت۔ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ہستی اور وجود پر قلم اٹھائے گا۔اس کو آخر کار اسی خدا کی طرف آنا پڑے گا۔جو اسلام نے پیش کیا ہے۔کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتے میں اس کا پتہ ملتا ہے اور بالطبع انسان اسی خدا کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے۔غرض ایسے آدمیوں کا قدم جب اٹھے گا۔وہ اسلام کے ہی میدان کی طرف اٹھے گا۔یہ بھی تو ایک عظیم الشان اعجاز ہے۔
قرآن مجید کا چیلنج
اگر کوئی شخص قرآن مجید کے اس معجزے کا نکار کرے تو ایک ہی پہلو سے ہم آزما لیتے ہیں۔یعنی اگر کوئی شخص قرآن کریم کو خدا تعالیٰ کا کلام نہیں مانتا ،تو اس روشنی اور سائنس کے زمانہ میں ایسا مدعی خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلائل لکھے بالمقابل ہم وہ تمام دلائل قرآن کریم سے ہی دکھلا کر نکال دیں گے اور اگر وہ شخص توحید الہی کی نسبت دلائل قلم بند کرے تو وہ سب دلائل بھی ہم قرآن کریم سے ہی نکال کر دکھا دیں گے۔پھر وہ ایسے دلائل کا دعویٰ کر کے لکھے جو قرآن کریم میں نہیں پائے جاتے یا ان صداقتوں اور پاک تعلیموں پر دلائل لکھے جن کی نسبت اس کا خیال ہو کہ وہ قرآ ن میں نہیںہیں۔تو ہم ایسے شخص کو واضح طور پر دکھالا دیں گے کہ قرآن شریف کا دعویٰ فیھا کتب قیمۃ(البینۃ:۴)کیسا سچا اور صاف ہے،اور یا اصل وہ فطرتی مذہب کی بابت دلائل لکھنا چاہے تو ہم ہر پہلو سے قرآن کریم کا اعجاز ثابت کر کے دکھلا دین گے اور بتلا دیں گے کہ تمام
‏missing
صداقتیں اور پاک تعلیمیںقرآن کریم میں موجود ہیں
الغرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار موجود ہیں،لیکن ان کے حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے؛چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لا یمسہ الا المطھرون (الواقعۃ:۸۰)ایسا ہی فصاحت، بلاغت میں (اس کا مقابلہ نہ ممکن ہے)مثلاً سورۃ فاتحہ کی موجودہ ترتیب چھوڑ کر کوئی اور ترتیب استعمال کرو،تو وہ مطالب عالیہ اور مقاصد عظمی جو اس تر تیب میں موجود ہیں۔ممکن نہیں کہ کسی دوسری ترتیب میں بیان ہو سکیں۔کوئی سی صورت لے لو۔خواہ قل ھو اللہ احد ہی کیوں نہ ہو۔جس قدر نرمی اور ملاطفت کی رعایت کو ملحوظ رکھ کر اس میں معارف اور حقائق ہیں،وہ کوئی دوسرا بیان نہیں کر سکے گا۔یہ بھی فقط اعجاز قرآن ہی ہے۔مجھے حیرت ہوتی ہے۔جب بعض نادان مقاماؔت حریری یا سبعؔ معلّقہ کو بے نظیر اور بے مثل کہتے ہیں اوراس طرح پرقرآن کریم کی ناے نندیت پرحملہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ اول تو حریری کے مصنف نے کہیں اس کے بے نظیر ہونے کا دعوی نہیں کیا اوردوم یہ کہ مصنف حریری خود قرآن کریم کی اعجازی فصاحت کاقائل تھا۔علاوہ ازیں معرضین راستی اورصداقت کو ذہن میں نہیںرکھتے بلکہ ا ن کو چھوڑ کر محض الفاظ کی طرف جاتے ہیں مندرجہ بالا کتابیں حق اورحکمت سے خالی ہیں۔
اعجاز کی خوبی
اعجاز کی خوبی اور وجہ تو یہی ہے کہ ہر ایک قسم کی رعایت کو زیر نظر رکھے۔فصاحت اور بلاغت بھی ہاتھ سے جانے نہ دے۔صداقت اور حکمت کو بھی نہ چھوڑے۔یہ معجزہ صرف قرآن شریف ہی کا ہے۔جو آفتاب کی طرح روشن ہے ا ور ہر پہلو سے اپنے اندر ا عجازی طاقت رکھتاہے۔انجیلؔکی طرح محض زبانی ہی جمع خرچ نہیں کہ’’ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دوــــ‘‘یہ لحاظ اور خیال نہیں کہ ایسی تعلیم حکیمانہ فعل سے کہا نتک تعلق رکھتی ہے اورانسان کی فطرت کا لحاظ اس میں کہاں تک ہے؟
اس کے مقابل میں قرآن کریم کی تعلیم پڑھیںگے،تو پتہ لگ جائے گا کہ انسان کے خیالات اس طرح ہر پہلو پر قادر نہیں ہو سکتے اور ایسی مکمل اور بے نقص تعلیم جیسی کہ قرآن شریف کی ہے، زمینی دماغ او رذہن کا نتیجہ نہیں ہو سکتی۔کیایہ ممکن ہے کہ ہمارے روبر وایک ہزار مسکین آدمی ہوںاور ان میں سے ہم چند ایک کو کچھ دے دیں اور باقی کا خیال تک بھی نہ کریں۔ ایسا ہی انجیل ایک ہی پہلو پر پڑی ہے۔باقی پہلوئوں کا اسے خیال تک بھی نہیں رہا۔ہم یہ الزام انجیل پر نہیں دیتے کیو نکہ یہ یہودیوں کی شامت اعمال کا نتیجہ ہے۔جیسی ان کی استعدادیں تھیں،انہیں کے موافق انجیل آئی۔’’جیسی روح ویسے فرشتے۔‘‘اس میں کسی کا کیا قصور؟
انجیل کی تعلیم مختص الزمان تھی
اس کے علاوہ انجیل ایک قانون ہے مختص المقام والزمان اور مختص القوم۔جیساکہ انگریزبھی قوانین مختص المقام اور مختص الوقت نافذکر دیا کرتے ہیں۔جن کا بعدازوقت کوئی اثرنہیں رہتا ۔اسی طرح انجیل بھی ایک مختص قانون ہے۔عام نہیں۔مگر اس کے خلاف تعلیم قرآنی بہت وسیع ہے۔وہ قیامت تک ایک ہی لاتبدیل قانون ہے اور ہر قوم اور ہر وقت کے لیے ہے؛چنانچہ خدا تعالی فرماتاہے : وان من شیی الا عندنا خزائنہ وما ننزلہ الا بقدر معلوم(الحجر:۲۲)یعنی ہم اپنے خزانوں میں سے بقدر معلوم نازل کرتے ہیں۔انجیل ضرورت(صرف)اسی قدر تھی،اس لیے انجیل کا خلاصہ صرف ایک صحفہ میں آسکتا ہے۔
قرآن سب زمانوں کے لیے ہے
لیکن قرآن کریم کی ضرورتیں تھیںسارے زمانہ کی اصلاح۔قرآن کا مقصدتھا وحشیا نہ حالت سے انسان بنانا ۔انسانی آداب سے مہذب ا نسان بنانا۔تاشرعی حدود اور احکام کے ساتھ مرحلہ طے ہو۔اور پھر با خداانسان بنانا۔گویہ لفظ مختصر ہیں،مگر ان کے ہزارہاشعبے ہیں۔چونکہ یہودؔیوں،طبیعیوؔں،آتش پرؔستوں اورمختلف اقوام میں بدروشنی کی روح کام کر رہی تھی ،اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے با علام الہی سب کو مخالف کر کے فر ماتا :یاایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا(الاعراف:۱۵۹)اس لیے ضروری تھا کہ قرآن شریف ان تعلیمات کا جامع ہوتا جو وقتاً فوقتاًجاری رہ چکی تھیں اور ان تمام صداقتوں کو اپنے اندر رکھتا جو آسمان سے مختلف اوقات میں مختلف نبیوں کے ذریعے سے زمین کے باشندوں کو پہنچائی گئی تھیں۔قرآن کریم کے مد نظر تمام نوع انسان تھا نہ کوئی خاص قوم اور ملک اور زمانہ۔اور انجیل کے مدنظر(صرف)ایک خاص قوم تھی،اسی لیے مسیح علیہ اسلامنے بار بار کہا کہ’’میںاسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں آیا ہوں۔‘‘
تورات کے بعد قرآن شریف کی ضرورت
بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کیا لایا؟اس میں وہ کچھ تو ہے جو تورات میں درج ہے اور اسی کو تاہ نظری نے بعض عیسائیوں کو عدم ضرورت قرآن جیسے رسائل لکھنے پر دلیر کر دیا۔کاش وہ سچی دانائی اور حقیقی فراست سے حصہ رکھتے،تا وہ بھٹک نہ جاتے۔ایسے لوگ کہتے ہیں کہ توراتؔ میں لکھا ہے کہ تو زنانہ کر۔ ایسا ہی قرآن میں لکھا ہے کہ زنانہ کر۔ قرآن توحید سکھاتا ہے اور تورات بھی خدائے واحد کی پرستش سکھلاتی ہے۔ پھر فرق کیا ہوا؟ بظاہر یہ سوال بڑا پیچدارہے۔اگر کسی ناواقف آدمی کے سامنے پیش کیا جاوے،تو وہ گھبرا جاوے۔ اصل بات یہ ہے کہ اس قسم کے باریک اور پیچدار سوالات کا حل بھی اللہ تعالی کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں۔یہی تو قرآنی معارف ہیں۔جو اپنے اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں۔حقیقت یپ ہے کہ قرآن شریف اور توراتؔ میں تطابق ضرور ہے۔اس سے ہم کو انکار نہیں،لیکن توراتؔ نے صرف تین کو لیا ہے۔جس کے ساتھ دلائل،براہین اورشرح نہیں ہے، لیکن قرآن کر یم نے معقولی رنگ کو لیا ہے۔اس لیے کہ توراتؔ کے وقت انسانوں کی استعدادیںوحشیانہ رنگ میں تھیں(مگر قرآن شریف کے نزول کے وقت اسعدادیں معقولیت کا رنگ پکڑ گئی تھیں)اس لیے قرآن شریف نے وہ طریق اختیار کیا جو اخلاق کے منافع کو ظاہر کرتا ہے اور بتلاتاہے کہ اخلاق کے مفادیہ ہیں اور نہ صرف مفاداور منافع کوبیان ہی کرتا ہے،بلکہ معقولی طور پر دلائل اور براہین کے ساتھ ان کو پیش کرتا ہے۔تاکہ عقل سلیم سے کام لینے والوں کو انکار کی گنجائش نہ رہے۔جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ قرآن شریف کے وقت استعداردیں معقولیت کا رنگ پکڑ گئی تھیںاور توراتؔ کے وقت وحشیانہ حالت تھی۔حضرت آدم ؑسے لے کر زمانہ ترقی کرتا چلاگیا ہے۔یہاںتک کہ قرآن شریف کے وقت وہ دائرہ کی طرح پورا ہو گیا۔حدیث شریف میں ہے کہ زمانہ مسدیر ہو گیا۔اللہ تعالی فرماتا ہے:ماکان محمد ابا احد من رجا لکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین(الاحزاب۴۱:)
ضرورتیںنبوت کا انجن ہیں۔ظلماتی راتیں اس نور کو کھینچتی ہیں،جو دنیا کوتاریکی سے نجات دے۔اس ضرورت کے موافق نبوت کا سلسلہ شروع ہوا اور جب قرآن کریم کے زمانہ تک پہنچا،تومکمل ہو گیا۔اب گویا سب ضرورتیں پوری ہوگئیں۔اس سے لازم آیا کہ آپ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم الانبیاتھے۔اب بڑااورواضح فرق(تورات و قرآن کریم کی تعلیم میں ایک تو یہی ہے کہ قرآن شریف نے دلائل پیش کیے ہیں جن کو توریت نے مس تک نہیں کیا۔
قرآن شریف اور توریت کی تعلیم میں دوسرا فرق
اور دوسرا فرق یہ ہے کہ توراتنے صرف بنی اسرائیل کو مخاطب کیا ہے اور دوسری قوموں سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں رکھا۔اور یہی وجہ ہے کہ اس نے دلائل وبراہین پر زور نہیں دیا،کیونکہ توریت کی زیر نظر کوئی دوسرا فرقہ(یا مذہب)مثل دہرایہ، فلاسفیہ اور براہمہ وغیرہ کا نہ تھا،بخلاف اس کی قرآن شریف کے مخاطب چونکہ کل ملل اور فرقے تھے اور اس پر پہنچ کر تمام ضرورتیں ختم ہو گئی تھیں،اس لیے قرآن کریم نے عقائد کو بھی اور احکام عملی کو بھی مدلّل(طور پر بیان)کیا۔
چنانچہ قرآن مجید فرماتاہے:قل للمومنین یغضوامن ابصارھم و یحفظوا فرو جھم(النور:۳۱)یعنی مومنوں کو کہدے کہ کسی کے ستر کو آنکھ پھاڑ کر نہ دیکھیں اور باقی تمام فروج میں داخل ہیں جو قصص اورفحش باتیں سن فتنہ مین پڑ جاتے ہیں،اس لئے عام طور پر فرمایا کہ تمام موریوں کو محفوظ رکھو اور فضولیات سے بالکل بند رکھوذالک ازکی لھم (النور:۳۱)یہ مومنوں کے لئے بہت ہی بہتر ہے اور یہ طریق تعلیم ایسی اعلیٰ درجہ کی پاکیزگی اپنے اندر رکھتا ہے کہ جس کے ہوتے ہوئے بد کاروں میں نہ ہوں گے۔
قرآن شریف دلائل وبراہین بھی خود ہی بیان کرتا ہے
دیکھو! قرآن نے اسی ایک امر کو جو تورایت میں بھی اپنے لفظوں اور اپنے مفہوم پر بیان ہوا ہے۔کیسا شرح وبسط کے ساتھ اور دلائل اور براہین کے ساتھ موکد کر کے بیان فرمایا۔یہی تو قرآنی اعجاز ہے کہ وہ اپنے پیرو کو کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہونے دیتا۔دلائل اور براہین بھی خود ہی بیان کر کے اسے مستغنی کر دیتا ہے۔قرآن شریف نے دلائل کے ساتھ احکام کو لکھا ہے اور ہر حکم کے جدا گانہ دئے ہیں ۔غرض یہ دو بڑے فرق ہیں،جو تورایت اور قرآن میں ہیں۔اول الذکر میں طریق استدلال نہین۔دعویٰ کی دلیل خود تلاش کرنی پڑتی ہے۔آخر الذکر اپنے دعویٰ کو ہر قسم کے دلیل سے مدلل کرتا ہے اور پھر پیش کرتا ہے اور خدا کے احکام کو زبر دستی نہیں منواتا،بلکہ انسان کے منہ سے سر تسلیم خم کرنے کی صدا نکلواتا ہے۔نہ کسی جبرو کراہ سے بالکل اپنے لطیف طریق استدلال سے اور فطری سیادت سے۔توریت کا مخاطب خاص گروہ ہے اور قرآن کے مخاطب کل لوگ جو قیامت تک پیدا ہوں گے۔پھر بتلاو کہ توریت اور قرآن کیوں کر ایک ہو جائیں اور توریت کے ہونے سے کیوں کر ضرورت قرآن نہ پڑے۔قرآن جب کہتا ہے کہ تو زنا نہ کر،تو کُل بنی نوع انسان اس کا مطلب ہوتا ہے لیکن جب یہی لفظ تورایت بولتی ہے،تو اس کا مخاطب اور مشار اِلیہ وہی قوم بنی اسرائیل ہوتی ہے۔اس سے بھی قراان کی فضیلت کا پتہ لگ سکتا ہے،مگر دور اندیش اور خدا ترس دل ہو تو۔
جسمانی اور روحانی خوارق
(علاوہ ازیں )تورایت اور قرآن میں یہ بھی ایک فرق عظیم ہے کہ قرآن جسمانی اور روحانی خوارق ہر قسم کے اپنے اندر رکھتا ہے۔مثلاً شق القمر کا معجزہ جسمانی معجزات کی قسم ہے۔
قانون قدرت کی تحدید نہیں ہو سکتی
بعض نادان شق القمر کے معجزے پر قانون قدرت کی آڑ میں چھپ کر اعتراض کرتے ہیں لیکن ان کو اتنا معلوم نہیںکہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور قوانین کا احاطہ اور اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ایک وقت تو وہ منہ سے خدا بولتے ہیں،لیکن دوسرے وقت چہ جائیکہ ان کے دل،ان کی روح خدائے تعالیٰ کی عظیم الشان اور وراء الو راء قدرتوں کو دیکھ کر سجدہ میں گر پڑے۔اسے مطلق بھول جاتے ہیں۔اگر خدا کی ہستی اور بساط یہی ہے کہ اس کی قدرتیں اور طاقتیں ہمارے ہی خیالات اور اندازہ تک محدود ہیں ،تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہی؟لیکن نہیں۔میں تمہیں بتلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور ارادوں کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا ۔ایسا انسان جو یہ دعویٰ کرے،وہ خدا کا منکر ہے۔لیکن کس قدر واویلا ہے اس نادان پر جو اللہ تعالیٰ کو لا محدود قدرتوں کا مالک سمجھ کر بھی یہ کہے کہ شق القمر کا معجزہ قانون قدرت کے خلاف ہے۔سمجھ لو کہ ایسا آدمی فکر سلیم اور دور اندیش دل سے بہرہ مند نہیں۔ خوب یاد رکھو کہ کبھی قانون قدرت پر بھروسہ نہ کرلو۔یعنی کہیںقانون قدرت کی حد نہ ٹھہرا لوکہ بس خدا کی خدائی کا سارا راز یہی ہے۔پھر تو سارا تاروپود کھل گیا۔نہیں۔اس قسم کی دلیری اور جسارت نہ کرنی چاہیے۔جو انسان کو عبودیت کت درجہ سے گرا دے۔جس کا نتیجہ ہلاکت ہے۔ایسی بے وقوفی اور حماقت کہ خدا کی قدرتوں کو محصور اور محدود کرنا۔کسی مومن سے نہیں ہو سکتی۔امام فخر الدین رازی کا یہ قول بہت درست ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کو عقل کے پیمانے سے اندازہ کرنے کا ارادہ کرے گا ،وہ بے وقوف ہے۔دیکھو نطفہ سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا۔یہ لفظ کہہ دینے آسان اور بالکل آسان ہیں اور یہ بالکل معمولی سی بات نظر آتی ہے،مگر یہ ایک سر اور راز ہے کہ ایک قطرہ آب سے انسان کو پیدا کرتا ہے اور اس میںاس قسم کے قویٰ رکھ دیتا ہے۔کیا کسی عقل کی طاقت ہے کہ وہ اس کی کیفیت اور کنہ تک پہنچے۔طبیعیوں اور فلاسفروں نے بہتیرا زور مارا،لیکن وہ اس کی ماہیت پر اطلاع نہ پا سکے۔اسی طرح ایک ایک ذرہ خدا تعالیٰ کے تابع ہے۔اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے کہ یہ ظاہری نظام بھی اسی طرح رہے اور ایک خارق عادت امربھی ظاہر ہو جاوے۔عارف لوگ ان کیفیتوں کو خوب دیکھتے اور ان سے حظ اٹھاتے ہیں ۔بعض لوگ ایک ادنیٰ ادنیٰ اور معمولی باتوں پر اعتراض کر دیتے ہیںاور شک میں پڑ جاتے ہیں۔مثلاً ابراہیم ؑ کو آگ نے نہیں جلایا۔یہ امر بھی ایسا ہے جیسا شق القمر کے متعلق۔ خدا خوب جانتا ہے کہ اس حد تک آگ جلاتی ہے اور ان اسباب کے پیدا ہونے سے فرو ہو جاتی ہے۔اگر ایسا مصالحہ ظاہر ہو جاوے یا بتلا دیا جاوے،تو فی الفور مان لیں گے۔لیکن ایسی صورت میں ایمان بالغیب اورحسن ظن کا لطف اور خوبی کیا ظاہر ہو گ۔ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ خدا خلق اسباب نہیں کرتا،مگر بعض اسباب ایسے ہوتے ہیں کہ نظر آتے ہیں اور بعض اسباب نظر نہیں آتے غرض یہ کہ خدا تعالیٰ کے افعال گو ناگوں ہیں ۔خدا تعالیٰ کی قدرت کبھی درماندہ نہیں ہوتی اوروہ نہیں تھکتا وھو بکل خلق علیم(یٰسیں:۸۰)افعیینا بالخلق الاول(ق:۱۶) اس کی شان ہے۔اللہ تعالیٰ کے بے انتہا قدرتوں اور افعال کا،کیسا ہی صاحب عقل اور علم کیوں نہ ہو،اندازہ نہیں کر سکتا۔بلکہ اس کو اظہار عجز کرنا پڑتا ہے۔
مجھے ایک واقعہ یاد ہے۔ڈاکٹر خوب جانتے ہیں۔عبد الکریم نامی ایک شخص میرے پاس آیا ۔اس کے پیٹ کے اندر ایک رسولی تھی،جو پاخانہ کی طرف بڑھتی جارہی تھی۔ڈاکٹروں نے اس سے کہا کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اس کو بندوق مار کر مار دینا چاہیے۔الغرض بہت سے امراض اس قسم کے ہیں جن کی ماہیت با خوبی ڈاکٹروں کو معلوم نہیں ہو سکتی۔مثلاًطاعون یا ہیضہ ایسے امراض ہیںکہ اگرڈاکٹر کو پلیگ ڈیوٹی پر مقرر کیا جاوے،تو اسے خود ہی دست لگ جاتے ہیں۔ انسان جہاں تک ممکن ہو علم پڑھے اور فلسفہ کی تحقیق میں محو ہو جاوے،لیکن بالآخر اس کو معلوم ہی ہوگا کہ اس نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔حدیث میں آیا ہے کہ جیسے سمندر کے کنارے ایک چڑیا پانی کی چونچ بھرتی ہو۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے کلام اور فعل کے معارف اور اسرار سے حصہ ملتا ہے۔پھر کیا عاجز انسان !ہاں، نادان فلسفی اس حیثیت اور شیخی پرخدا تعالیٰ کے ایک فعل شق القمر پر اعتراض کرتا اور اسے قانون قدرت کے خلاف ٹھہروتا ہے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ اعتراض نہ کرو۔نہیں کرو اور ضرور کرو۔شوق سے اور دل کھول کے کرو،لیکن دو باتیں زیر نظر رکھ لو۔اول خدا کا خوف(اور اس کی لامحدود طاقت) دوسرے (انسان کی نیستی اور محدود علم)برے بڑے فلاسفر بھی آخر یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ ہم جاہل ہیں۔انتہائے عقل ہمیشہ انتہائے جہل پر ہوتی ہے۔مثلاً ڈاکٹروں سے پوچھوکہ عصبی مجوفہ کو وہ سب جانتے اور سمجھتے ہین،مگر نور کی ماہیت اور اس کا کنہ تو بتلاو کہ کیا ہے؟آواز کی ماہیت پوچھو تو کہہ دیںگے کہ کان کے پردے پر یوں ہوتا ہے اور وؤں ہوتا ہے،لیکن ماہیت آواز کاکچھ بھی نہ بتلا سکیں گے۔آگ کی گرمی اور پانی کی ٹھنڈک پر کیوں کا جواب نہ دے سکیں گے۔کنہہ اشیاء تک پہنچنا کسی حکیم یا فلاسفر کا کام نہیں ہے۔دیکھئے ہماری شکل آئینہ میں منعکس ہوتی ہے،لیکن ہمارا سر ٹوٹ کر شیشہ کے اندر نہیںچلا جاتا ۔ہم بھی سلامت ہیںاور ہمارا چہرہ بھی آئینہ کے اندر نظر آتا ہے۔پس یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ چاند شق ہو اور شق ہو کر بھی انتظام دنیا میں خلل نہ آوے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ اشیاء کے خواص ہیں۔کون دم مار سکتا ہے ۔اس لئے خدا تعالیٰ کے خوارق اور معجزات کا انکار کرنا اور انکار کے لئے جلدی کرنا ناشتاب کاروں اور نادانوں کا کام ہے۔
خدا کی قدرتوں اور عجائبات کو محدود سمجھنا دانش مندی نہیں
خدا کی قدرتوں اور اور عجائبات کو محدود سمجھنا ، دونش مندی نہیں۔وہ اپنی ماہیت نہیں جانتا اور سمجھتا اور آسمانی باتوں پر رائے زنی کرتا ہے۔ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا گیا ہے
تو کار زمیں رانکوساختی کہ باآسماں نیز پر داختی
انسان کو چاہیے کہ اپنی بساط سے بڑھ کر قدم نہ مارے۔ اکثر امراض اور عوارض اسباب اور علامات ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تو کیا ایسی کمزوری پر اسے مناسب ہے کہ وہ بساط سے بڑھ کر چلے؟ہر گز نہین۔بلکہ طریق عبودیت یہی ہے کہ سبحانک لا علم لنا(البقرہ:۳۳)کہنے والوں کے ساتھ ہو۔دیکھو ستارے جو اتنے بڑے بڑے گولے ہیں،آسمان میں بغیر ستون کے لٹکتے ہیں اور خود آسمان بغیر کسی سہارے کے سال ہا سال سے اسی طرح چلتے آرہے ہیں۔ چاند ہر روز دھلا دھلایا نکلتا ہے۔آفتاب ہر روز طلوع ہوتا ہے اور ٹھیک رفتار اور روش پر چلتا ہے۔ہمارے کاموں میں ضرور کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے،لیکن اللہ تعالیی کے کام دیکھو کہ یہی چاند سورج اپنے ایک ہی طریق پر چلتے ہیں۔اگر ہر روز ان باتوں کو سوچو کہ سورج ہر روز مقررہ طریق پر نکلتا ہے۔جہات کو بتلاتا ہے تو دیوانہ ہو جاو۔دیکھو ہم پر اتنی حالتیں آتیں ہیں اور سورج پر کوئی حالت نہیں آتی۔ایک گھڑی جو دو ہزار روپیہ کی ہو۔اگر وہ دس کی بجائے بارہ اور بارہ کی بجائے دس بجائے ،تو نکمی سمجھی جائے گی۔لیکن خدا تعالیٰ کی قائم کردہ گھڑی ایسی ہے کہ اس میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں اور نہ اس کو کسی چابی کی ضرورت ہوتی ہے۔نہ صاف کرنے کی حاجت۔کیا ایسے صانع کی طاقتوں کا شمار کر سکتے ہیں۔انسان حیران ہو جاتا ہے جب یہ دیکھتا ہے کہ ہماری اشیاء کپڑے وغیرہ جو استعمال میں آتے ہیں گھستے رہتے ہیں۔بچے جون اور بوڑھے ہو کر مرتے ہیں،لیکن جو سورج کل طلوع ہوا تھا آج بھی وہی سورج ہے اور ایک لا تعداد زمانہ سے اسی طرح چلا آیا ہے اور چلا جائیگا،مگر اس پر کوئی حالت تحلیل وغیرہ کی یا اثر زمانہ کا نہیں ہوتا۔کس قدر گستاخی ہے کہ ایک کیڑے ہو کر اس رافع ذات الہی پر حملہ کریں اور جلدی سے حکم دیں کہ خدا میںطاقت نہیں۔
انبیاء علیہ السلام کے معجزات کا مقصد
اسلام کا خدا بڑا طاقتور خدا ہے۔کسی کو حق نہیں پہنچتا ہے کہ اس کی طاقتوں پر اعتراض کرے۔ انبیاء علیہ السلام کو جو معجزات دئے جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ انسانی تجارب شناخت نہیں کر سکتے اور جب انسان ان خوارق عادت امور کو دیکھتا ہے،تو ایک بار تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔لیکن اگر اپنی عقل کا ادعا کرے اور تفہیم الہی کے کوچے میں قدم نہ رکھے تو دونوں طرف سے راہ بند ہو جاتی ہے۔ایک طرف معجزات کا انکار ،دوسری طرف عقل خام کا ادعا۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان دقیق در دقیق کنہہ کے دریافت کرنے کی فکر میں وہ نادان انسان لگ جاتا ہے۔جو معجزات کی تہہ میں ہے اور جس کی فلاسفی زمینی عقل اور سطحی خیلات پر نہیں کھل سکتی۔اس سے وہ انکار کی طرف رجوع کرتے کرتے نبوت کے نفس کا ہی منکر ہو جاتا ہے اور شکوک اور وساوس کا ایک بہت سا ذخیرہ جمع کر لیتا ہے جو اس کی شقوت کا موجب ہو کر رہتا ہے۔کبھی یہ کہہ دیتا ہے کہ یہ بھی ہمارے جیسا ایک آدمی ہے جو کھاتا پیتا اور حوائج انسانی رکھتا ہے۔اس کی طاقتیں ہم سے کیوں کر بڑھ سکتیں ہیں؟اس کی طاقتوں میں روحانیت کی قوت ،اور دعاؤں میں استجابت کا اثر کیوں کر خاص طور پر آجائے گا؟افسوس!اس قسم کی باتیں بناتے اور اعتراض کرتے ہیں۔جس کے سبب جیسا میں نے ابھی کہا نفس نبوت کاا نکار کر دیتے ہیں ۔سوچنے اور سمجھنے کا مقام ہے کہ معمولی طور پر تو مانتے ہی نہیںاور غیر معمولی طور پر اعتراض کرتے ہیں۔اب یہ عمداً اورصریحاً ا نبیاء علیہ السلام کے وجود کا نکار نہیںتو اور کیا ہے ۔کیا انہی عقلوں اور دانشوں پر ناز ہے ۔کہ فلاسفر کہلا کر دہریہ یا بت پرست ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کی مخفی طاقتیں کبھی الہام اور وہی کے سوا اپنا کرشمہ نہیں دکھلا سکتیں ۔وہ وحی اور الہام کے رنگ ہی میں نظر آتی ہیں۔
عقلمند وہ ہے جونبی کو شناخت کرتا ہے
یہ خدائے تعالیٰ کا فضل او راس کی رحمانیت کا تقاضا ہے کہ اس نے دنیا میں اپنے نبی بھیجے۔عقل مند وہ ہے جو نبی کو شناخت کرتا ہے،کیوں کہ وہ خدا کو شناخت کرتا ہے اور بے وقوف وہ ہے جو نبی کا انکار کرتا ہے کیونکہ نبوت کا انکار الو ہیت کے انکار کو مستلزم ہے۔اور جو ولی کو شناخت کرتا ہے ،وہ نبی کو شناخت کرتا ہے۔دوسرے لفظوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ نبی الوہیت کے لئے بطور ایک میخ آ ہنی کے ہے اور ولی نبی کے لئے ہے۔اب ذراٹھنڈے دل سے سوچو کہ اللہ تعالیٰ نے تیرہ سو سال پہلے اس سلسلہ کو دنیا میں ظاہر کیا او آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے اس کو ظاہر کیا،لیکن آج تیرہ سو سال کے بعد اور اسوقت چودھویں صدی کے بھی پندرہ سال گزر گئے۔اس کو ااریوں،بر ہموؤں،طبیعوں اور دہریوں یا عیسائیوں کے سامنے بیان کرو،تو وہ ہنس دیتے ہیں اور تمسخر میں اُڑا دیتے ہیں۔ایسی مصیبت کے وقت میں کہ ایک طرف علوم جدیدہ کی روشنی،دوسری طرف طبیعیوں میں ایک خاص انقلاب پیدا ہو جانے کے بعد مختلف فرقوںاور مذہبوں کی کثرت ہے ۔ ان امور کا پیش کرنا اور لوگوں سے منوانا بہت ہی پیچیدہ بات ہو گئی تھی اور اسلام اور اس کی باتیںایک قصہ کہانی سمجھی جانے لگی تھیں،لیکن اللہ تعالیٰ نے جو: انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون(الحجر:۱۰) کا وعدہ سے کر اسلام اور قرآن کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔مسلمانوں کو اس مصیبت سے بچا لیا اور فتنہ میں پڑنے نہ دیا۔پس مبارک ہیں وہ لوگ جو اس سلسلہ کی قدر کرتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔بات یہ ہے کہ اگر ثبوت نہ ملیں تو یہ بالکل ٹھیک ہے کہ جیسا انسانی طبائع کا خاصہ ہے کہ وہ بد ظنی کی طرف جھٹ رجوع کر لیتی ہے۔تو اندرونی طور پر ہی لوگ ایک قصہ کہانی سمجھ کر قرآن سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔مثلاً دیکھو۔اگر اندر کھڑکا ہو،تو باہر والا خواہ مخواہ خیال کرے گا کہ اندر کوئی آدمی ضرور ہے،مگر جب وہ دو چار دن تک دیکھتا ہے کہ اندر سے کوئی نہیں نکلا،تو پھر اس کاخیال مبدل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔تو پھر بدوں ہی وہ اندر جانے کا سمجھ لیتا ہے کہاگر انسان ہوتا،تو اس کو کھانے پینے کی ضرورت پڑتی اور وہ ضرور باہر آتا۔اگر نبوت کے انوار وبرکات جو وحی ولایت کے رنگ میں آتے ہیں۔اس فلاسفی اور روشنی کے زمانہ میں ظاہر نہ ہوتے،تو مسلمانوں کے بچے مسلمانوں کے گھروں میںرہ کراسلام اور قرآن کو ایک قصہ کہانی اور داستان سمجھ لیتے۔اور اسلام سے ان کا کوئی تعلق اور واسطہ نہ رہتا۔اس طرح پر گویا اسلام کو معدوم کرنے کا سلسلہ بند ھ جاتا،مگر نہیں !اللہ تعالیٰ کی غیرت،اس کا ایفائے وعدہ کو جوش کب ایسا ہونے دیتا تھا۔جیسا کہ میںنے ابھی کہا کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ:انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون(الحجر:۱۰)
قرآن کا نام ذکر رکھنے کی وجہ
اب دیکھو۔قرآن کریم کا نام ذکر رکھا گیاہے،اس لئے کہ وہ انسان کی اندرونی شریعت یا د دلاتا ہے۔جب اسم فاعل کو مصدر کی صورت میں لاتے ہیں،تو وہ مبالغہ کا کام دیتا ہے۔جیسا زَیْد عَدْل۔ کیا معنے؟زید بہت عادل ہے۔قرآن کوئی نئی تعلیم نہیں لایا،بلکہ اس اندرونی شریعت کو یاد دلاتا ہے،جوانسان کے اندر مختلف طاقتوںکی صورت میںرکھی ہے۔حلم ہے یثارؔہے، شجاعتؔ ہے، جبرؔہے،غضبؔ ہے،قناعتؔہے وغیرہ۔غرض جو فطرت باطن میں رکھی تھی،قرآن نے اسے یاد دلایا۔جیسے فی کتب مکنون(الواقعہ:۷۹)یعنی صحیفہ فطرت میں کہ جو چھپی ہوئی کتاب تھی اور جس کو ہر ایک شخص نہ دیکھ سکتا تھا۔اسی طرح اس کتاب کا نام ذکر بیان کیا۔ تاکہ وہ پڑھی جاوے تو وہ اندرونی اور روحانی قوتوں اور اس نور قلب کو جو آسمانی ودیعت انسان کے نادر ہے،یاد دلاوے۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کو بھیج کر بجائے خود ایک روحانی معجزہ دکھایا۔تا کہ انسان ان معارف اور حقئق اور روحانی خوارق کو معلوم کرے،جن کا اسے پتہ نہ تھا،مگر افسوس کہ قرآن کی اس علت غائی کو چھوڑ کر جوھدی للمتقین (البقرہ:۳)اس کو صرف چند قصص کا مجموعہ سمجھا جاتا ہے اور نہایت بے پروائی اور خود غرضی سے مشرکین عرب کی طرح اساطیر الاولین کہہ کر ٹالا جاتا ہے۔وہ زمانہ تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بعثت کا اور قرآن کے نزول کا۔جب وہ دنیا سے گمشدہ صداقتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔اب وہ زمانہ آگیا جس کی نسبت رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پیش گوئی کی تھی کہ لوگ قرآن پڑھیں گے،لیکن ان کے حلق سے نیچے قرآن نہیں اترے گا۔سو اب تم ان آنکھوں سے دیکھ رہے ہو کہ لوگ قرآن کیسی خوش الحانی سے اور عمدہ قرات سے پڑھتے ہیں ،لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں گزرتا۔اس لئے جیسے قرآن کریم جس کا دوسرا نام ذکر ہے،اس ابتدائی زمانہ میںانسان کے اندر چھپی ہوئی اور فراموش شدہ صداقتوں اور ودیعتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔
اس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا
اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ واثقہ کی رو سے کہ انا لہ لحافظون(الحجر:۱۰) اس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا جو آخرین منھم لما یلحقوا بھم(الجمعۃ:۴)کا مصداق اور موعود ہے۔وہ وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔میں پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیش گوئی کی طرف عود کر کے کہتا ہوں کہ آپ نے اس زمانہ کی ہی بابت خبر دی تھی کہ لوگ قرآن کو پڑھیںگے،لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا۔اب ہمارے مخالف۔نہیں نہیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں کی قدر نہ کرنے والے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی باتوں پر دھیان نہ دینے والے خوب گلے مروڑ مروڑ کر یا عیسیٰ انی متوفیک ورافعک الیی(آل عمران:۵۶)اور فلما تو فیتنی(المائدہ:۱۱۸)قرآن میں عجیب لہجے سے پڑھتے ہیں،لیکن سمجھتے نہیں اور افسوس تو یہ ہے کہ اگر کوئی ناصح مشفق بن کر سمجھانا چاہے تو سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔نہ کریں۔ اتنا تو کریں کہ اس کی بات ہی ذرا سن لیں۔مگر کیوں سنیں؟وہ گوش شنوا بھی رکھیں ۔صبر اور حسن ظن سے بھی کام لیں۔اگر خداتعالی فضل کے ساتھ زمین کی طرف توجہ نہ کرتا تو اسلام بھی اس زمانہ میں مثل دوسرے مذہبوں کے مردہ اور قصہ کہانی سمجھا جاتا ۔کوئی مردہ مذہب کسی دوسرے کو زندگی نہیں دے سکتا ،لیکن اسلام اس وقت زندگی دینے کو تیار ہے۔لیکن چونکہ یہ سنت اللہ ہے کہ کوئی کام بغیر اللہ تعالیٰ کے اسباب نہیں کرتا۔ہاں یہ مار جدا ہے کہ وہ اسباب ہم کو دکھائی دیں یانہ،لیکن اس میں کوئی کلام نہیں کہ اسباب ضرور ہوتے ہیں۔اسی طرح آسمان سے انوار اترتے ہیں،جو زمین پر پہنچ کر اسباب کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔جب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے کو تاریکی اور گمراہی میں مبتلا پایا اور ہر طرف سے ضلالت اور ظلمت کی گھنگھور گھٹا دنیا پر چھا گئی۔اس وقت اس تاریکی کودور کرنے اور ضلالت کو ہدایت اور سعادت سے تبدیل کرنے کے لئے ایک سراج منیر فاران کی چوٹیوں پر چمکا،یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم مبعوث ہوئے ۔
موجودہ زمانہ کی حالت اور ضرورت مصلح
اور ایسا ہی اس زمانہ میں جس میں ہم رہتے ہیں ایمانی طاقتیں مردہ ہو کر فسق وفجور نے ان کی جگہ لے لی ہے۔لوگوں کے معاملات ایک طرف۔عبادت دوسری طرف۔غرض ہر بات میں فطور آگیا ہے۔صرف یہ آفت ہی اگر ہوتی تو کچھ مضائقہ اور چنداں خطرہ نہ تھا،لیکن ان ساری باتوں کے علاوہ سب سے بڑی آفت جس کا مجھے کئی بار ذکر کرنا پڑا ہے اور جس کا ہربہی خواہ اسلام کا دل محسوس کر چکا ہے یا کر سکتا ہے وہ،وہ زہریلہ اثر ہے جو آجکل کی طبعی طبابت اور ہیت اور جھوٹے فلسفے کے باعث اسلام اور اہل اسلام پر پڑ رہا ہے۔علماء تو اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ان کو خانہ جنگیوں اور اندرونی جھگڑوں اور ایک دوسرے کی تکفیر بازی سے فرصت ملے،تو ادھر توجہ کریں۔زاہد اگر اپنی گوشہ نشینیوں میں بیٹھ کر اگر دعاوں سے کام لیتے تو بھی کچھ آثار پیدا ہوتے،مگر وہ پیر پرستی جو از سماع وغیرہ کی بحثوں میں پڑے ہوئے ہیں۔حقیقی صوفی ازم کی جگہ اب چند رسومات نے لے لی ہے۔جن کا قرآن اور سنت سے پتہ نہیں چلتا۔الگرض ہر طرف سے اسلام عرضہ تیغ جہلاو سفہا ہو رہا ہے۔اس وقت میں کہ وہ ضرورتیں جو کسی مصلح اور ریفارمر کی آمد کے لئے لازم ہیں۔پورے انتہائی نقطے تک پہنچ چکی ہے۔ہر ایک شخص بجائے خود ایک نیا مذہب رکھتا ہے۔ان تمام امور اور حالات پر قیاس کر کے اسلام کی عمر خاتمہ کے قریب نظر آتی تھی۔ڈاکٹر اور طبیب جب کسی ہیضہ کے مریض کا بدن برف سا سر دیا اسے سر سام میں مبتلا دیکھے،تو اسے لا علاج بتا کر کھسک آتے ہیں۔اور حالت ردیہ دیکھ کر ڈاکٹر حاذق بھی یاس اور نامیدی ظاہر کر دیتے ہیں۔اب اس وقت اسلام کی حالت پر کچھ شک نہیں کہ اس کی انتہا یاس تک پہنچ گئی تھی،لیکن اگر وہ بھی انسان کے اپنے خیالات کا نتیجہ یا اپنی کوششوں کا ثمرہ ہوتا،تو ان مصائب اور شدائد کے دوران میں کہ ہر طرف سے اس پر زد پڑتی ہے اور اس کی اپنی اندرونی حالت بوجہ نفاق باہی کمزور ہو گئی ہے۔ایسی حالت میں کم از کم اسلام کا قائم رہنا ،جس کے معدوم کرنے کے لئے مخالفوں نے ناخنوںتک زور لگایا ہے اور لگا رہے ہیں۔بہت مشکل ہو جاتا۔کوئی سال نہیں جاتا جب کہ کوئی نئی صورت اسلام پرحملہ کرنے کی نہیں تراشی جاتی۔اگر کوئی ایجاد یا کل بنائی جاتی ہے۔اس کے اصول کو زیر نظر رکھ کر اسلام پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔
آجکل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے
الغرض ایسے فتنے کے وقت میں قریب تھا کہ دشمن اٹھے ہو کر ایک دفعہ ہی مسلمانوں کو بر گشتہ کر دیتے،لیکن اللہ تعالیٰ کے زبر دست ہاتھ نے اسلام کو سنبھالے رکھا۔یہ بھی ایک دلیل ہے اسلا م کی صداقت کی۔آجکل کی ترقی بھی اسلام کا ہی ایک معجزہ ہے۔پس دیکھو کہ مخالفوں نے اپنی ساری طاقتیں اور قوتیں حتٰی کی جان مال بھی اسلام کی نابود کرنے میں صرف کر دیا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون(الحجر:۱۰) یعنی خدا آپ ہی ان نقوش فطرت کو یاد دلانے والا ہیاور وہی خطرہ کے وقت اسے بچا لے گا ۔اسلام کی کشتی خطرہ میں جا پڑ تھی۔پادروں کا حملہ جنھوں نے کروڑ ہا روپیہ خرچ کر کے اور طرھ طرح کے وعدے اور منافع یہاںتک کہ شرم ناک نفسانی حظوظ تک دکھا کر بھی لوگوں کو اسلام سے بد طن کرنے کی کوشش کی اور دوسری طرف اسلامی عقائد کو بد نام کرتے ہیں۔دیکھو!مساک بارش کی وجہ سے استسقاء کی نماز پڑھی جاتی ہے۔اگر کل سے بارش برسانے میں کامیابی ہو جاوے ،جیسا کہ آجکل بعض لوگ امریکہ وغیرہ میں کوشش کرتے ہیں،تو اس طرح پر ایک رکن ٹوٹ جائے گا۔غرض میں کہاں تک بیان کروں ۔ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کو بد نام کر نے کی کوشش ،ہاں انتھک کوشش کی جاتی ہے۔مگر ان لوگوں کے منصوبے اور ہتھکنڈے کیا کر سکتے ہیں۔خدا اس کو خود ان حربوں سے بچانا چاہتا ہے۔اور اس زمان ترقی میں اسلام کو بغیر امداد کے نہیں چھوڑا،بلکہ اس نے اسلام کی حفاظت کی اور اپنے سچے رسول اللہ سلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وعدوں کو سچا ثابت کر دیا اور اس کی مبارک پیش گوئیوں کی حقیقت کھول دی اور اس صدی میں ایک شخص پیدا کر دیا۔میں بار بار کہتا ہوں کہ وہ وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔وہ صداقت کی روح اسلام میں پھونک دے گا۔وہ وہی ہے جوگمشدہ صداقتوں کو آسمان سے لاتا ہے اور لوگوں تک پہنچاتا ہے،وہ بد ظنیوں اور ایمانی کمزوری کو دور کرنا چاہتا ہے۔
بد ظنّی
بد طنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بری بلا ہے جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت کے ایک تاریک کنوین میں گرا دیتی ہے۔بد ظنی ہی ہے جس نے ایک مردہ انسان کی پرستش کرائی۔بد ظنی ہی ہے جو لوگوں کو خدا تعالیٰ کی صفات خلق،رحم رازقیت وگیرہ سے معطل کر کے نعوذ باللہ ایک فرد معطل اور شے بے کار بنا دیتی ہے۔الغرض اس بد ظنی کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ،اگر کہوں کہ سارا حصہ بھر جائے گا،تو مبالغہ نہیں ۔جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ماموروں سے بد ظنی کرتے ہیں۔وہ خدا تعالیٰ کی نرمتوں اور فضل کو حقارت کی نظرسے دیکھتے ہین۔غرض اگر کوئی ہمارے اس سلسلہ کو جو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا۔انکار کریں تو ہم کو افسوس ہوتا ہے کہ ہائے!ایک روح ہلاکت کے دروازہ کی زنجیر کھٹکھٹاتی ہے اور یہ سلسلہ ایسا روشن ہے کہ اگر کوئی شخص مستعددل لے کر دو گھنٹے بھی ہماری باتوں کو سنے،تو وہ حق کو پالے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاقی معجزات
اب میں چاہتا ہوں کہ چند باتیں کہہ کر اس تقریرکو ختم کر دوں۔ میں تھوڑی دیر کے لئے پھر معجزات کے سلسلے کی طرف عود کر کے کہتا ہوں کہا کہ ایک خوارق تو شق القمر وغیرہ کے علمی رنگ کے ہیں اور دوسرے حقائق المعارف کے تیسار طبقہ معجزات کا اخلاقی معجزات ہیں۔اخلاقی کرامت میں بہت اثر ہوتا ہے۔فلاسفر لوگ معارف اور حقائق سے تسلی نہیں پاسکتے ؛مگر اخلاق عظیمہ ان پر بہت بڑا اور گہرا اثر کرتے ہیں۔حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاقی معجزات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ آپ ایک درخت کے نیچے سوئے ہوئے پڑے تھے کہ ناگاہ ایک شور وپکار سے بیدار ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک جنگلی اعرابی تلوار کھینچ کر خود حضور پر آ پڑا ہے اس نے کہا اے محمد!(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)بتا اس وقت تجھے میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟آپ نے پورے اطمینان اور سکینت سے جو آپ کو حاصل تھی فرمایا کہ اللہ آپ کا یہ فرمانا عام انسانوں کی طرح نہ تھا ۔اللہ جو خدا تعالیٰ کا ایک ذاتی اسم ہے اور جو تمام جمیع صفات کاملہ کا مستجمع ہے۔ایسے طور سے آپ کے منہ سے نکلا اور دل پر ہی جاکر ٹھہرا ۔کہتے ہیں کہ اسم اعظم یہی ہے اور اس میں بڑی بڑی برکات ہیں،لیکن جس کو وہ اللہ یاد ہی نہ ہو ،وہ اس سے کیا فائدہ اٹھائے گا۔الغرض ایسے طور پر اللہ کا لفظ آپ کے منہ سے نکلا کہ اس پر رعب طاری ہو گیا اور ہاتھ کانپ گیا ۔تلوار گر پڑی۔حضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے وہی تلوار اٹھا کر کہا کہ اب بتلا۔میرے ہاتھ سے تجھے کون بچا سکتا ہے؟وہ ضعیف القلب جنگلی کس کا نام لے سکتا تھا۔آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھلایا اور کہا جا تجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ مروت اور شجاعت مجھ سے سیکھ۔اس اخلاقی معجزے نے اس پر ایسا اثر کیا کہ وہ مسلمان ہو گیا ۔
سیر میں لکھا ہے کہ ابو الحسن خرقانی کے پاس ایک شخص آیا ۔راستہ میں شیر ملا۔اور کہا کہ اللہ کے واسطے پیچھا چھوڑ دے۔شیر نے حملہ کیا اور جب کہا ۔ابوالحسن نے واسطے چھوڑ دے،تو اس نے چھوڑ دیا۔شخص مذکورہ کے ایمان میں اس حالت نے سیاہی سی پیدا کر دی اور اس نے سفر ترک کر دیا۔واپس آکر یہ عقدہ پیش کیا۔اس کو ابوالحسن نے جواب دیا کہ یہ بات مشکل نہیں۔اللہ کے نام سے تو واقف نہ تھا۔اللہ کی سچی ہیت اور جلال تیرے دل میں نہ تھا اور مجھ سے تو واقف تھا۔اس لئے میری قدر تیرے دل میں تھی۔پس اللہ کے لفظ میں بڑی بڑی برکات اور خوبیاں ہیں۔بشر طیکہ کوئی اس کو اپنے دل میں جگہ دے اور اس کی ماہیت پر کان دھرے۔
اسی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاقی معجزات میںایک اور معجزہ بھی ہے کہ آپ کے پاس ایک وقت بہت سی بھیڑیں تھیں۔ایک شخص نے کہا۔اس قدر مال اس سے پہلے کسی کے پاس نہیں دیکھا ۔حضور نے وہ سب بھیڑیں اس کو دے دیں۔اس نے فی الفور کہا کہ لاریب آپ سچے نبی ہیں۔سچے نبی کے بغیر اس قسم کی سخاوت دوسرے سے عمل میںآنی مشکل ہے۔الغرض آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق فاضلہ اس طرح کے تھے کہ انک لعلی خلق عظیم(القلم:۵)قرآن میں وارد ہوا۔
ہماری جماعت کو مناسب ہے کہ وہ اخلاقی ترقی کریں
پس ہماری جماعت کو مناسب ہے کہ وہ اخلاقی ترقی کریں،کیونکہ الاستقامۃ فوق الکرامۃ مشہور ہے۔وہ یاد رکھیں کہ اگر کوئی ان پر سختی کرے۔تو حتٰی الواسع اس کا جواب نہایت نرمی اور ملاطفت سے دین۔تشدد اور جبر کی ضرورت انتقامی طور پر بھی نہ پڑنے دیں۔
انسان میں نفس بھی ہے اور اس کی تین قسم ہیں۔امارہ،لوامہ،مطمئنہ۔اماری کی حالت میں انسان جذبات اور بے جا جوش کو سنبھال نہیں سکتا اور اندازہ سے نکل جاتا اور اخلاقی حالر سے گر جاتا ہے۔مگر حالت لوامہ میں سنبھال لیتا ہے۔مجھے ایک حکایت یاد آئی جو سعدی نے بوستاں میں لکھی ہے۔کہ ایک بزرگ کو ایک کتے نے کاٹا ۔گھر آیا،تو گھر والوں نے دیکھا کہ اسے کتے نے کاٹ رکھا ہے۔ایک بھولی بھالی چھوٹی لڑکی بھی تھی۔وہ بولی۔ آپ نے کیوں نہ کاٹ کھایا؟اس نے جواب دیا۔بیٹی!انسان سے کتپن نہیں ہوتا۔اسی طرح سے انسان کو چاہیے کہ جب کوئی شریر گالی دے تو مومن کو لازم ہے کہ اعراض کرے۔نہیںتو وہ کپتن کی مثال صادق آئے گی۔خدا کے مقربوں کو بڑی بڑی گالیاں دی گئیں۔بہت بری طرح ستایا گیا،مگر ان کو اعراض عن الجھلین(الاعراف:۲۰۰)کا ہی خطاب ہوا ۔خود اس انسان کامل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی گئیں اور گالیاں بد زبانیاور شوخیاں کی گئیں۔مگر اس خلق مجسم زات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا۔ان کے لئے دعا کی اور چونکہ اللہ نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا،تو تیری عزت اور جان کو ہم صحیح وسلامت رکھیں گے۔اور یہ بازاری آدمی اس پر حملہ نہیں کر سکیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور کے مخالف آپ کی عزت پر حرف نہ لا سکے اور خود ہی زلیل و خوار ہو کر آپ کے قدموں میں گرے۔یا سامنے تباہ ہوئے۔غرض یہ سفت لوامہ کی ہے۔جو انسان کشمکش میں بھی اصلاح کر لیتا ہے۔روزمرہ کی بات ہے۔اگر کوئی جاہل یا اوباش گالی دے یا کوئی شرارت کرے۔جس قدر اس سے اعراض کرو گے،اسی قدر اس سے عزت بچا لو گے۔اور جس قدر اس سے مٹھ بھیڑ اور مقابلہ کرو گے تباہ ہو جاو گے اور ذلت خرید لو گے۔نفس مطمئنہ کی حالت میں انسان لا ملکہ حسنات اور خیرات ہو جاتا ہے۔وہ دنیا اور ماسوی اللہ سے باکلی انقطاع کر لیتا ہے۔وہ دنیا میں چلتا پھرتا اور دنیا والوں سے ملتا جلتا ہے،لیکن حقیقت میں وہ یہاں نہیں ہوتا۔جہاں وہ ہوتا ہے۔وہ دنیا اور ہی ہوتی ہے۔وہاں کا آسمان اور زمین اور ہی ہوتی ہے۔
جماعت احمدیہ کے لئے بشارت عظیم
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفروا الی یوم القیامۃ(آل عمران:۵۶)یہ تسلی بخش وعدہ ناصرہ میں پیدا ہونے والے ان مریم سے ہوا تھا۔مگر میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح کے نام سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں الفاظ میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے۔اب آپ سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس وعدہ عظیم اور بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ وہ لوگ ہو سکتے ہیں۔ جو امارہ کے درجے میں پڑے ہوئے فسق وفجور کی راہوں پر کار بند ہین؟نہیں،ہر گز نہیں۔جو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کی سچی قدر کرتے ہیں اور میری باتوں کو قصہ کہانی نہیں جانتے،تو یاد رکھو اور دل سے سن لو ۔میں ایک بار پھر ان لوگوں کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیںاور وہ تعلق کوئی عام تعلق نہین،بلکہ بہت زبر دست تعلق ہے اور ایسا تعلق ہے کہ جس کا اثر (نہ سرف میری ذات تک)بلکہ اس ہستی تک پہنچتا ہے۔جس نے مجھے بھی اس بر گزیدہ انسان کامل تک پہنچایا ہے جو دنیا میں صداقت اور راستی کی روھ تک لے کر آیا ۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ان باتوں کا اثر میری ذات تک پہنچتا،تو مجھے کچھ بھی فکر اور اندیشہ نہ تھا اور نہ ان کی پرواہ تھی۔مگر اس پر بس نہیں ہوتی۔اس کا اثر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور خدائے تعالیٰ کی بر گزیدہ ذات تک پہنچ جاتا ہے۔پس ایسی صور ت اور حالت میں تم خوب دھیان دے کر سن رکھو کہ اگر اس بشارت سے حصہ لینا چاہتے ہو اور اس کے مصداق ہونے کی آرزو رکھتے ہو اور اتنی بڑی کامیابی(کہ قیامت تک مکفرین پر غالب رہو گے)کی سچی پیاس تمہارے اندر ہے،تو پھر میں اتنا ہی کہتا ہوں کہ یہ کامیابی اس وقت تک حاصل نہ ہو گی۔جب تک لوامہ کے درجہ سے گزر کر مطمئنہ کے مینار تک نہ پہنچ جاو۔
اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہتا کہ تم لوگ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیوند رکھتے ہو جو مامور من اللہ ہے۔پس اس کی باتوں کو دل کے کانوں سے سنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہمہ تن تیار ہو جاو۔تا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اقرار کے بعد انکار کی نجاست میں گر کر ابدی عذاب خرید لیتے ہیں1؎۔فقط



حضرت اقدس امام الزماں کی تیسری تقریر
۳۰ دسمبر۱۸۹۷؁ء
دوستوں کے لئے ہمدردی اور غم خواری
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے دوستوںکا تعلق ہمارے ساتھاعضاء کی طرح کا ہے اور یہ بات ہمارے روز مرہ کے تجربے میں آتی ہے کہ ایک چھوٹے سے چھوٹے عضو مثلاً انگلی ہی میں درد ہو،تو سار ا بدن بے چین اور بے قرار ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ٹھیک اسی طرح ہر وقت اور ہر آن میں ہمیشہ اس خیال اور فکر میں رہتا ہوں کہ میرے دوست ہر قسم کے آرام وآسائش سے رہیں۔یہ ہمدردی اور غم خواری کسی تکلف اور بناوٹ کی رو سے نہیں،بلکہ جس طرح والدہ اپنے بچوں میں سے ہر واحد کے آرام وآسائش کی فکر میں مستغرق رہتی ہے خوا وہ کتنی ہی کیوںنہ ہو ۔اسی طرح میں للہی دلسوزی اور غم خواری اپنے دل میں دوستوں کے لئے پاتا ہوں اور یہ ہمدردی کچھ ایسی اضطراری حالت پر واقع ہوئی ہے کہ جب ہمارے دوستوں میں سے کسی کاخط کسی قسم کی تکلیف یا بیماری کے حالات پر مشتمل پہنچتا ہے،تو طبیعت میں بے کلی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے اور ایک غم شامل حال ہو جا تا ہے اور جوں جوں احباب کی کثرت ہو جاتی ہے۔اسی قدر یہ غم بڑھتا جا رہا ہے اور کوئی وقت ایسا خالی نہیں رہتا جب کہ کسی قسم کی فکر اور غم شامل حال نہ ہو،کیونکہ اس قدر کثیر التعداد احباب میں کوئی نہ کوئی،کسی نہ کسی غم میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس کی اطلاع پر ادھر دل میں قلق اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے میں نہیں بتلا سکتا کہ کس قدر اوقات غموں میں گزرتے ہیں۔چونکہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ہستی ایسی نہیں جو ایسے ہموم اور افکار سے نجات دیوے۔اس لئے میں ہمیشہ دعاؤں میں لگا رہتا ہوں اور سب سے مقدم دعا یہی ہوتی ہے کہ میرے دوستوں کو غم اور ہموم سے محفوظ رکھے،کیو ںکہ مجھے تو ان کے ہی افکار اور ر نج غم میں ڈالتے ہیں۔اور پھر یہ دعا مجموعی ہیت سے کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو کوئی رنج اور تکلیف پہنچی ہے۔تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کو نجات دے۔ساری سر گرمی اور پورا جوش یہی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کروں۔دعا کی قبولیت میں بڑی بڑی امیدیں ہیں ۔
قبولیت دعا کے اصول
بلکہ میرے ساتھ میرے مولا کریم کا خاص وعدہ ہے کہ اجیب کل دعا ئک مگر میں خوب سمجھتا ہوں کہ کل سے مراد یہ ہے کہ جن کے نہ سننے سے ضرر پہنچ جاتا لیکن اگر اللہ تعالیٰ تر بیت اور اصلاح چاہتا ہے تو رد کرنا ہی اجابت دعا ہوتا ہے۔بعض اوقات انسان کسی دعا میں ناکام رہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خداتعالیٰ نے دعا رد کر دی؛حالانکہ خدا تعالیٰ اس کی دعا کو سن لیتا ہے۔اور وہ اجابت بصورت رد ہی ہوتی ہے۔کیوں کہ اس کے لئے در پردہ اور حقیقت میں بہتری اور بھلائی اس کے رد ہی میں ہوتی ہے۔انسان چونکہ کوتاہ بین ہے اور دور اندیش نہیں،بلکہ ظاہر پرست ہے،اس لئے اس کو مناسب ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرے اور وہ بظاہر اس کے مفید مطلب نتیجہ خیز نہ ہو ،تو خدا پر بد ظن نہ ہو کہاس نے میری دعا نہیں سنی۔وہ تو ہر ایک کی دعا کو سنتا ہے۔ادعو نی استجب لکم(المومن:۶۱)فرماتا ہے۔رازور بھید یہی ہوتا ہے کہ داعی کے لئے خیر اور بھلائی رد دعا ہی میں ہوتی ہے۔
دعا کا اصول یہی ہے۔اللہ تعالیٰ قبول دعا میں ہمارے اندیشہ اورخواہش کے تابع نہیں ہو تاہے۔دیکھو بچے کس قدر اپنی ماوں کو پیارے ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ ان کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ پہنچے،لیکن اگر بچے بے ہودہ طور پر اصرار کریں تو اور رو کر تیز چاقو یا ٓگ کا روشن چمکتا ہوا انگارہ مانگیں،تو کیا ماں باوجود سچی محبت اور حقیقی دل سوزی کے کبھی گوارا کرے گی کہ اس کا بچہ آگ کا انگارہ لے کر ہاتھ جلا لے یا چاقو کی تیز دھار پر ہاتھ مار کر ہاتھ کاٹ لے؟ہر گز نہیں۔اسی اصول سے اجابت دعا کا اصول سمجھا جا سکتا ہے۔میں خود اس امر میںایک تجربہ رکھتا ہوں کہ دعا میں جب کوئی جز و مضر ہوتا ہے تو وہ دعا ہر گز قبول نہیں ہوتی ہے۔یہ بات خوب سمجھ آسکتی ہے کہ ہمارا علم یقین اور صحیح نہیں ہوتا ۔بہر سے کام نہایت خوشی سے مبارک سمجھ کر کرتے ہیںاور اپنے خیال میں ان کا نتیجہ بہت ہی مبارک خیال کرتے ہیں۔لگر انجام کار وہ ہی ایک غم اور ،مصیبت ہو کر چمٹ جاتے ہیں۔غرض یہ کہ خواہشات انسانی سب پر صادر نہیں کر سکتے کہ سب صحیح ہیں۔چونکہ انسان سہو اور نسیان سے مرکب ہوتا ہے،اس لئے ہونا چاہیے اور ہوتا ہے کہ بعض خواہش مضر ہوتیں ہیں۔اور اگر اللہ تعالیٰ اس کو قبول کر لے تو یہ امر منصب رحمت کے صریح خلاف ہے ۔یہ ایک سچا اور یقینی امر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاوں کو سنتا ہے اور ان کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے،مگر ہر طب ویابس کو نہیں،کیوں کہ جوش بفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال کو نہیں دیکھتا اور دعا کرتا ہے،مگر اللہ تعالیٰ جو حقیقی بہی خواہ اور مآل بین ہے۔ان مضرتوں اورت بد نتائج کو ملحوظ رکھ کر جو اس دعا کے تحت میں بصورت قبول داعی کو پہن سکتے ہیں،اسے رد کر دیتا ہے اور یہ رد دعا ہی اس کے لئے قبول دعا ہوتاہے،پس ایسی دعائین جن میں انسان حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے،مگر مضر دعاؤںکو بصورت رد قبول فرما لیتا ہے۔مجھے یہ الہام بار ہا ہو چکا ہے۔اجیب کل دعائک دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ ہر ایک ایسی دعا جو نفس الامر میں نافع اور مفید ہے ،قبول کی جائے گی۔میں جب اس خیال کو اپنے دل میں پاتا ہوں،تو میری روح لذت اور سرور سے بھر جاتی ہے۔جب مجھے یہ اول ہی اول الہام ہوا قریباً پچیس یا تیس برس کا ہوتا ہے،تو مجھے بہت ہی خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ میری دعائیں جو میرے یا میرے احباب کے متعلق ہوں گی۔ضرور قبول کرے گا ۔پھر میں نے خیال کیا کہ اس معاملے میں بخل نہیں ہونا چاہیے۔کیوں کہ یہ ایک الہام الہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے متقین کی صفت میں فرمایا ہے ومما رزقنھم ینفقون(البقرہ :۴)پس میں نے اپنے دوستوں کے لئے یہ اصول مقرر کر رکھا ہے کہ خواہ وہ یاد دلائیں یا نہ دلائیں ،کوئی امر خطیر پیش کریںیا نہ کریں۔ان کی دینی اور دنیاوی بھلائی کے لئے دعا کی جاتی ہے۔
قبولیت دعا کی شرائط
مگر یہ بات بھی بحضور دل سن لینی چاہیے کہ قبول دعا کے لئے چند شرائط ہوتیں ہیں۔ان میں سے بعض تو دعا کرنے والے کے بارے میں ہوتیں ہیں اوربعض دعا کروانے والے کے بارے مین ۔دعا کروانے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے خوف اور خشیت کو مد نظر رکھے اورر اس کے اغناء ذاتی سے ہر وقت ڈرتا رہے اورصلح کاری اور خدا پرستی اپنا شعار بنا لے۔تقویٰ اور راستبازی سے خداتعالیٰ کو خوش کرے،تو ایسی صورت میں دعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا ہے۔اگر وہ خدا تعالیٰ کو نارا ض کرتا ہے اور اس سے بگاڑ اور جنگ قائم کرتا ہے،تو اس کی شرارتیںاور غلط کاریاں دعا کی راہ میں ایک سد اورچٹان ہو جاتی ہیں۔اور استجابت کا دروزہ اس کے لئے بند ہو جاتا ہے۔
ہماری دعاؤں کو ضائع ہونے سے بچائیں
پس ہمارے دوستوں کے لیے لازم ہے کہ وہ ہماری دعاؤںکو ضالٔع ہو نے سے بچاویں اور ان کی راہ میں کوئی روک نہ ڈال دیں جو ان کی نا شالٔستہ حرکات سے پیدا ہو سکتی ہے۔ان کو چاہیے کہ وہ تقوی کی راہ اختیار کریں،کیونکہ تقوی ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا خلاصہ کہہ سکتے ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیںتومغزشریعت تقوی ہی ہو سکتا ہے۔تقوی کے مدارج اور مراتب بہت سے ہیں،لیکن اگر طالب صادقہو کر ابتدائی مراتب اورمراحل استقلال اور خلوص سے طے کرے،تو وہ اس راستی اورطلب صدق کی وجہ سے اعلی مدارج کو پا لیتاہے۔اللہ تعالی فرماتاہے۔انما یتقبل اللہ من المتقین۔(المامئدہ:۲۸) گویا اللہ تعالی متقیوں کی دعائوں کو قبول فرماتاہے۔یہ گویا اس کا وعدہ ہے اور اس کے وعدوں میں تخلّف نہیں ہوتا۔جیسا کہ فرمایاہے:ان اللہ لا یخلف المیعاد(الرعد:۳۲)پس جس حال میں تقوی کی شرط قبولیت دعا کے لیے ایک غیر منفک شرط ہے،تو ایک انسان غافل اور بے راہ ہو کر اگر قبولیت دعاچاہے،تو کیا وہ احمق اور نادان نہیں ہے۔لہذاہماری جماعت کو لازمہے کہ جہاں تک ہو۔ہر ایک ان میں سے تقوی کی راہوں پر قدم مارے،تاکہ قبولیت دعا کا سرور اور حظ حاصل کرے اور زیادتی ایمانی کا حصہ لے۔
نفس انسانی کی تین حالتیں
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ نفس انسانی کی تین حالتیں ہیں۔ایک امارہ،دوسری لوامہ،تیسری مطمئنہ۔نفس امارہ کی حالت میں انسان شیطان کے پنجے میں گویا گرفتار ہوتا ہے۔اور اس کی طرف بہت جھکتا ہے،لیکن نفس لوامہ کی حالت مین وہ اپنی خطا کاریوں پر ناد م ہوتا ہے ۔ اور شرمسار ہوکر خدا کی طرف جھکتا ہے۔مگر اس حالت میں بھی ایک جنگ رہتی ہے۔کبھی شیطان کی طرف جھکتا ہے۔اور کبھی رحمان کی طرف۔مگر نفس مطمئنہ کی حالت میں وہ عباد الرحمٰن کے زمرے میں داخل ہو جاتاہے۔اور یہ گویا ارتفاعی نقطہ ہے،جس کے مقابل پر نیچے کی طرف نفس امارہ ہے۔اس میزان کے بیچ میں لوامہ ہے۔جو ترازو کی زبان کی طرح ہے۔انخفاضی نقطہ کی طرف اگر زیادہ جھکتا ہے تو حیوانات سے بھی بد تر اور ارذل ہو جاتا ہے اور ارتفاعی نقطہ کی طرف جس قدر رجوع کرتاہے ۔اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جاتا ہے اور سفلی اور ارضی حالتوں سے نکل کر علوی اور سماوی فیضان سے حصہ لیتا ہے۔
دنیا میں کوئی چیز منفعت سے خالی نہیں
یہ بات بھی خوب یاد رکھنی چاہیے کہ ہر بات میںمنافع ہوتا ہے۔دنیا میں دیکھ لو۔ اعلی درجہ کی نباتات سے لے کر کیڑوں اور چوہوں تک بھی کوئی چیز ایسی نہیں،جو انسان کے لئے منفعت اور فائدے سے خالی ہو۔یہ تمام اشیاء خوا وہ ارضی ہیں یا سماوی اللہ تعالیٰ کے صفات کے اظلال اور آثار ہیں۔اور جب صفات مین نفع ہی نفع ہے،تو بتلاؤکہ ذات میں کس قدر نفع اور سود ہو گا۔اس مقام پر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ جیسے ان اشیاء سے کسی وقت نقصان اٹھاتے ہیں،تو اپنی غلطی اور نہ فہمی کی وجہ سے۔اس لئے نہیں کہ نفس الامر میں ان اشیاء میں مضرت ہی ہے۔نہیں ، بلکہ اپنی غلطی اور خطا کاری سے۔اسی طرح پر ہم اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف اور مصائب میں مبتلا ہوتے ہیں؛ورنہ خدا تعالیٰ تو ہمہ رحم اور کرم ہے۔دنیا میں تکلیف اٹھانے اور رنج پانے کا یہی ایک راز ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں اپنی سوء فہم اور قصور علم کی وجہ سے مبتلائے عصاب ہوتے ہیں ۔پس اس سفاتی آنکھ کے روزن سے ہی ہم اللہ تعالیٰ کو رحیم اور کریم اورحد سے زیادہ قیاس سے باہر نفع ہستی پاتے ہیں۔اور ان منافع سے زیادہ بہرہ ور وہی ہوتا ہے جو اس کے زیادہ قریب اور نزدیک ہو جاتا ہے۔اور یہ درجہ ان لوگوں کو ہی ملتا ہے جومتقی کہلاتے ہیںاور اللہ تعالیٰ کے قرب میں جگہ پاتے ہیں۔جوں جوں متقی خدا تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے۔ایک نور ہدایت اسے ملتا ہے،جو اس کی معلومات میں اور عقل میں ایک خاص قسم کی روشنی پیدا کرتا ہے اور جوں جوں دور ہوتا جا تا ہے ایک تباہ کرنے والی تاریکی اس کے دل ودماغ پر قبضہ کر لیتی ہے۔یہاں تک کہ وہ صم بکم عمی فھم لا یر جعون(البقرہ:۱۹)کا مصداق ہو کر ذلت اور تباہی کا موردن بن جاتا ہے،مگر اس کے بالمقابل نور اور روشنی سے بہرہورانسان اعلی درجہ کی راحت اور عزت پاتاہے؛چنانچہ خدا تعالی نے خود فرماتا ہے۔یاایتھاالنفس المطمئنۃارجعی الی ربک راضیۃمرضیۃ(الفجر:۸۲،۹۲)یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ ہے اورپھر یہ اطمینان خداکے ساتھ پایا ہے۔بعض لوگ حکومت سے بظاہر اطمینان اور سیری حاصل کرتے ہیں۔بعض کی تسیکن اور سیری کا موجب ان کا مال اور عزت ہو جاتی ہے۔اور بعض اپنی خوبصورت اور ہوشیار اولادواحفاد کو دیکھ دیکھ کر بظاہر مطمئن کہلاتے ہیں،مگر یہ لذت انواع وقسام کی لذات دنیا انسان کو سچا اطمینان اور سچی تسلی نہیں دے سکتیں۔بلکہ ایک قسم کی ناپاکی حرص کو پیدا کر کے طلب اورپیاس کو پیدا کرتی ہیں۔استسقا ء کے مریض کی طرح ان کی پیاس نہیں بجھتی۔یہاں تک کہ ان کو ہلاک کر دیتی ہے۔مگر یہاں خدا تعالی فرماتا ہے وہ نفس جس نے اپنا اطمینان خداتعالی میں حاصل کیا ہے۔یہ درجہ بندے کے لیے ممکن ہے۔اس وقت اسکی خوشحالی باوجود مال ومنال کے دنیوی حشمت اور جاہ وجلال کے ہوتے ہوئے بھی خدا ہی میں ہوتی ہے۔یہ زروجواہر،یہ دنیا اور اس کے دھندے،اس کی سچی راحت کا موجب نہیںہوتے۔پس جب تک انسان خدا تعالی ہی میں راحت اور اطمینان نہیں پاتا،وہ نجات نہیں پاسکتا،کیونکہ نجات اطمینان ہے کا ایک مترادف لفظ ہے۔
نفس مطمئنہ کے بغیر انسان نجات نہیں پا سکتا
میں نے بعض آدمیوں کو دیکھا اور اکثروں کے حالات پڑھے ہیں جو دنیا میںمال ودولت اور دنیا کی جھوٹی لذتیں اور ہر ایک قسم کی نعمتیں اولاداحفادرکھتے تھے۔جب مرنے لگے اور ان کو اس دنیا کے چھوڑ جانے اور ساتھ ہی ان اشیاء سے الگ ہونے اور دوسرے عالم میں جانے کا علم ہوا تو ان پر حسرتوںاور بے جا آرزوؤں کی آگ بھڑکی اور سر دآہیںمارنے لگے۔پس یہ بھی ایک قسم کا جہنم ہے۔جوانسان کے دل کو راحت اور قرار نہیں دے سکتا،بلکہ اس کوگھبراہٹ اور بے قراری کے عالم میں ڈال دیتا ہے، اس لیے یہ امر بھی میرے دوستوں کی نظر پوشیدہ نہیںرہنا چاہیے کہ اکثر اوقات انسان اہل وعیال اور اموال کی محبت ہاں ناجائز اور بیجا محبت میں ایسا محو ہو جاتا ہے۔اور ااکثر اوقات اسی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسے نا جائز کام کر گزرتا ہے،جواس میں اور خداتعالی میں ایک حجاب پیدا کردیتے ہیںاور اس کے لیے ایک دوزخ تیار کر دیتے ہیں۔اس کو اس بات کا علم نہیںہوتا جب وہ ان سب سے یکایک علیحدہ کیا جاتا ہے اس گھڑی کی اسے خبر نہیں ہوتی۔تب وہ ایک سخت بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ آسکتی ہے کہ کسی چیز سے جب محبت ہو،تو اس سے جسائی اور علیحدگی پر ایک رنج اور درناک غم پیدا ہو جاتا ہے۔اب یہ مسئلہ منقولی ہی نہیں بلکہ معقولی رنگ رکھتا ہے۔جو اللہ تعالی نے فرمایا کہ ناراللہ الموقدۃالتی تطلع علی الافئدۃ(الھمزہ:۷۔۸)پس یہ وہی غیر اللہ کی محبت کی آگ ہے جو انسانی دل کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ایک حیر ت ناک عذاب اور درد میں متبلا کر دیتی ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچی اوریقینی بات ہے کہ نفس مطمئنہ کے بدوں انسان نجات نہیںپا سکتا۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے کہ نفس امارہ کی حالت میںانسان شیطان کا غلام ہوتا ہے۔اور لوامہ میں اسے شیطان سے ایک مجاہدہ اور جنگ کرنا ہوتا ہے۔کبھی وہ غالب ہو جاتا ہے۔اور کبھی شیطان،مگرمطمئنہ کی حالت ایک امن اور آرام کی حالت ہوتی ہے۔کہ وہ آرام سے بیٹھ جاتا ہے۔اس لئے اس آیت میں کہ یا ایتھا النفس المطمئنۃ (الفجر:۲۸) یہ صاف معلو م ہوتا ہے کہ اس آخری حالت میں کس قدر استراحت ہوتی ہے؛چنانچہ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے نفس مطمئنہ اللہ کی طرف چلا آ۔ظاہر کے لحاظ سے تو یہ مطلب ہے کہ جان کند فی کی حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آواز آتی ہے کہ اے مطمئن نفس اپنے رب کی طرف چلا آ۔وہ تجھ سے خوش اور تو اس سے راضی۔چونکہ قرآن مجید کے لئے ظاہر اور باطن دونوں برابر ہیں ۔اس لئے باطن کے لحاظ سے یہ مطلب ہے کہ اے اطمینان تک پہنچے ہوئے نفس اپنے رب کی طرف چلا آ۔یعنی تیری طبعاًیہ حالت ہوچکی ہے کہ تو اطمینان اور سکینت کے درجے پر پہنچ گیا ہے اور تجھ میںاور اللہ تعالیٰ میں کوئی بعد نہیں ہے۔لوامہ کی حالت میں تو تکلیف ہوتی ہے۔مگر مطمئنہ کی حالت میں ایسا ہوتا ہے کہ جیسے پانی اوپر سے گرتا ہے۔اسی طرح پر خدا تعالیٰ کی محبت انسان کے رگ وریشہ میں سرایت کر جاتی ہے۔اور وہ خدا ہی کی محبت سے جیتا ہے۔غیر اللہ کی محبت جو اس کے لئے ایک جلانے اور جہنم کی پیدا کرنے والی ہوتی ہے۔جل جاتی ہے اور اس کی جگہ ایک روشنی اور نور بھر دیا جاتا ہے۔اس کی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا اس کا منشاء ہو جا تا ہے۔خدا تعالیٰ کی محبت ایسی حالت میں اس کے لئے بطور جان ہوتی ہے۔جس طرح زندگی کے لئے لوازم زندگی ضروری ہے۔اس کی زندگی کے لئے خدا اورصرف خدا ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔دوسرے لفظوں میں اس کا یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ ہی اس کی سچی خوشی اور پوری راحت ہوتا ہے۔
انسانی ہستی کا مدعا
نفسِ مطمٔنہ کی یہ نشانی ہے کہ کسی خارجی تحریک کے بدوں ہی وہ ایسی صورت پکڑ جاتا ہے کہ خد اکے بدوں رہ نہیں سکتا اور یہی انسانی ہستی کا مدعا ہے اور ایس اہی ہونا چاہیے۔ فارغ انسان شکار،شطرنج، گنجفہ وغیرہ اشغال اپنے لیے پیدا کرلیتے ہیں۔ مگر جب مطمٔنہ ناجائز اورعارضی ا ور بسااوقات رنج اور کرب پیدا کرنے والے اشغال سے الگ ہوگیا۔ اب الگ ہوکر منقطع عالم اُسے کیوں یادآوے۔ اس لیے خدا ہی سے محبت ہوجاتی ہے۔ یہ امر بھی دل سے محو نہیں ہوناچاہیے کہ محبت دوقسم کی ہوتی ہے۔ ایک ذاتی محبت ہوتی ہے اور ایک محبت اغراض سے وابستہ ہوتی ہے۔ یا یہ کہو کہ اُس کا باعث صرف چند عارضی باتیں ہوتی ہیں۔ جن کے دُور ہوتے ہی وہ محبت سرد ہوکر رجن اور غم کا باعث ہوجاتی ہے۔ مگر ذاتی محبت سچی راحت پیدا کرتی ہے۔ چونکہ انسان فطرتاًخدا ہی کیلئے پیدا ہوا ہے۔ جیسا کہ فرمایا۔ ماخلقت الجن والانس الا یعبدون (الذاریات:۵۷) اس لیے خدا تعالیٰ نے اُس کی فطرت ہی میں اپنے لیے کچھ نہ کچھ رکھا ہوا ہے اور اپنے پوشیدہ اور مخفی درمخفی اسباب سے اُسے اپنے لیے بنایا ہوا ہے۔ پس جب انسان جھوٹی اور نمائشی۔ ہاں عارضی اور رنج پر ختم ہونے والی محبتوں سے الگ ہوجاتا ہے پھر وہ خدا ہی کیلئے ہوجاتا ہے اور طبعاً کوئی بُعد نہیں رہتا اور خدا کی طرف دوڑا چلا آتا ہے۔ پس اس آیت یا ایھا النفس المطمئنۃ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ خداتعالیٰ کا آواز دینا یہی ہے کہ درمیانی حجاب اُٹھ گیا اور بعدنہیں رہا۔ یہ متقی کا انتہائی درجہ ہوتا ہے۔ جب وہ اطمینان اور راحت پاتا ہے۔ دُوسرے مقام پر قرآن شریف نے اس اطمینان کا نام فلاح اور استقامت بھی رکھا ہے اور اھدناالصراط المستقیم میں اُسی استقامت یا اطمینان یا فلاح کی طرف لطیف اشارہ ہے اور خود مستقیم کا لفظ بتلارہا ہے۔
معجزات
یہ سچی بات ہے کہ خداتعالیٰ غیر معمولی طور پر کوئی کام نہیں کرتا۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ خلقِ اسباب کرتاہے خواہ ہم کوان اسباب پر اطلاع ہو یا نہ ہو، الغرض اسباب ضرورہوتے ہیں۔ اس لیے شق القمرینارکو فی برواوسلاما (الانبیاء:۷) کے معجزات بھی خارج از اسباب نہیں، بلکہ وہ بھی بعض مخفی درمخفی اسباب کے نتائج ہیں اور سچے اور حقیقی سائنس پر مبنی ہیں ۔ کوتاہ اندیش اور تاریک فلسفہ کے دلدادہ اُسے نہیںسمجھ سکتے۔ مجھے تو یہ حیرت آتی ہے کہ جس حال میں یہ ایک امر مسلم ہے کہ عدمِ علم سے عدمِ شے لازم نہیں آتا، تونادان فلاسفر کیوں ان اسباب کی بے علمی پر جو اُن معجزات کا موجب ہیں اصل معجزات کی نفی کی جرأت کرتا ہے۔ ہاں ہمارا یہ مذہب ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو اپنے کسی بندے کو اُن اسباب مخفیہ پر مطلع کردے، لیکن یہ کوئی لازم بات نہیں۔ دیکھوانسان اپنے لیے جب گھر بناتا ہے ، تو جہاں ور سب آسائش کے سامانوں کا خیال رکھتا ہے، سب سے پہلے اس امر کو بھی ملحوظ رکھ لیتا ہے کہ اندر جانے اور باہر نکلنے کے لئے بھی کوئی دروازہ بنالے۔ اور اگر زیادہ سازوسامان ہاتھی، گھوڑے، گاڑیاں بھی پاس ہیں تو علیٰ قدرِ مراتب ہر ایک چیز اور سامان کے نکلنے اور جانے کے واسطے دروازہ بناتا ہے نہ یہ کہ سانپ کی بانبی کی طرح ایک چھوٹا سا سوراخ،اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فعل یعنی قانونِ قدرت پر ایک وسیع اور پُر غور نظر کرنے سے ہم پتہ لگاسکتے ہیں کہ اس نے اپنی مخلوق کوپیدا کر کے یہ کبھی ہیں چاہا کہ وہ عبودیت سے سرکش ہوکر ربوبیت سے متعلق نہ ہو۔ ربوبیت نے عبودیت کے دُور کرنے کا ارادہ کبھی نہیں کیا۔ سچا فلسفہ یہ ہے جو لوگ عبودیت کو کوئی مستقل اختیار والی شے سمجھتے ہیں، وہ سخت غلطی پر ہیں۔ خُدا نے اُس کوایسا نہیں بنایا۔ ہماری معلومات ، خیالات اور عقلوں کا باہم مساوی نہ ہونا اور ہر امر پرپوری اور کما حقہ روشنی ڈالنے کے ناقابل ہونا صریح اس امر کی دلیل ہے کہ عبودیت بُدوں فیضانِ ربوبیت کے نہیں رہ سکتی۔ ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ ملائک کا حکم رکھتا ہے اگر ایسانہ ہوتا، تو پھر دوا اور اس سے بڑھ کر دُعا کا اُصول ہی بے فائدہ اور بے جان ہوتا۔
زمین، آسمان اور مانی الارض والسموٰات پر نظر کرواور سوچوکہ کیا یہ تمام مخلوقات بذاتہٖ و بنفسہٖ اپنے قیام اور ہستی میں مستقل اختیار رکھتے ہیں یا کسی کے محتاج ہیں؟
تمام مخلوقات اجرامِ فلکی سے لے کر ارضی تک اپنے بناوٹ ہی میں عُبودیت کا رنگ رکھتی ہیں۔ ہر پتے سے یہ پتہ ملتا ہے اور ہر شاخ اور آوازسے یہ صدا نکلتی ہے کہ الوہیت اپنا کام کررہی ہے اس کے عمیق تصرفات جن کو ہم خیال اور قوت سے بیان نہیں کرسکتے، بلکہ کامل طور پر سمجھ بھی نہیں سکتے۔ اپنا کام کررہے ہیں؛ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ لاالہ الا ھوالحی القیوم (البقرہ:۲۵۶) یعنی اللہ تعالیٰ ہی ایک ایسی ذات ہے جو جامع صفات ِ کاملہ اور ہر ایک نقص سے منزّہ ہے۔ وہی مستحقِ عبادات ہے۔ اسی کا وجود بدیہی الثبوت ہے کیونکہ وہ حی بالذات اور قائم الذات ہے اور بجز اس کے اور کسی چیز میں حی بالذات ہونے کی صفت نہیں پائی جاتی۔ کیا مطلب کہ اللہ تعالیٰ کے بُدوں اور کسی میں یہ صفت نظر نہیں آتی کہ بغیر کسی علت موجبہ کے آپ ہی موجود اور قائم ہویایہ کہ اس عالم کی جو کمال حکمت اور ترتیب محکم وموزوں سے بنایا گیا ہے۔ علت موجبہ ہوسکے۔ غرض اس سے معلوم ہوتاہے کہ خداتعالیٰ کے سوا اور کوئی ایسی ہستی نہیں ہے جو ان مخلوقات عالم میں تغیر و تبدل کرسکتی ہو یا ہر ایک شے کی حیات کا موجب اور قیام کا باعث ہو۔
صوفیاء کے دو مکتبہ ہائے فکر وجودی و شہودی
اس آیت پر نظرکرنے سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ وجودی مذہب حق سے وہ چلا گیا ہے اور اس نے صفات الہٰیہ کے سمجھنے میں ٹھوکر کھائی ہے۔ وہ معلوم نہیں کرسکتا کہ اُس نے عبودیت اور الوہیت کے ہی رشتہ پر ٹھوکر کھائی ہے۔ اصل یہ معلوم ہوتی ہے کہ اُن میں سے جو لوگ اہل کشف ہوئے ہیں اور اُن میں سے اہل مجاہدہ نے دریافت کرنا چاہا، تو عبودیت اور ربوبیت کے رشتہ میں امتیاز نہ کرسکے اور خلق الاشیاء کے قائل ہوگئے۔
قرآن شریف قلب ہی پروارد ہوکر زبان پر آتا ہے اورقلب کا کس قدر تعلق تھا کہ کلام الہٰی کا مورد ہوگیا ۔ اس باریک بحث سے وہ دھوکہ کھاسکتے تھے۔ مگر بات یہ ہے کہ انسان جب غلط فہمی سے قدم اُٹھاتا ہے تو پھر مشکلات کے بھنور میں پھنس جاتاہے۔ جیسا مَیں نے ابھی بیان کیا ہے۔ خداتعالیٰ کے تصرفات انسان کے سات ایسے عمیق درعمیق ہیں کہ کوئی طاقت ان کو بیان نہیں کرسکتی اور اگر ایسا ہوتا، تو اس کی ربوبیت اور صفاتِ کاملہ مندرجہ قرآن نہ پائی جائیں۔ ہمارا عدم ہی اس کی ہستی کا ثبوت ہے اورایک سچی بات ہے کہ جب انسان ہر طرح سے بے اختیار ہونا ہے ، تو اس کا عدم ہی ہوتا ہے۔ اس باریک بھید کو بعض لوگ نہ سمجھ کر خلق الاشیاء ھوعین کہہ اُٹھتے ہیں ۔ وجودی اور شہودی میں سے اوّل الذکر تو ہی ہیں ، جو خلق الاشیاء ھوعین کہتے اور مانتے ہیں اور ثانی الذکر وُہ ہیں جو فناء نظری ے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ محبت میں انسان اس قدر استغراق کرسکتاہے کہ وہ فنافی اللہ ہوسکتا ہے اور پھر اس کے لئے یہ کہنا سزاوار ہوتا ہے ؎
من تن شُرم ، توُ جاں شدی، من تُوشُرم تو من شُدی
تاکس نگوید بعدازیں من دیگرم تُو دیگری
بایں ہمہ تصرفاتِ الہٰیہ کا قائل اُن کو بھی ہونا پڑتا ہے۔ خواہ وجُودی ہوں یا شہودی ہوں۔ اُن کے بعض اور اہل کمال بایزید بسطامی ؒ سے لے کر شبلی ؒ ، ذُوالنون ؒ اور محُی الدین ابن عربی ؒ تک کے کلمات علی العموم ایسے ہیں کہ بعض ظاہر طور پر اور بعض مخفی طور پر اسی طرف گئے ہیں۔مَیں یہ بات کھول کر کہنی چاہتا ہوں کہ ہمار ایہ حق نہیں کہ ہم اُن کے استہزاء کی نظر سے دیکھیں۔ نہیں نہیں۔ وُہ اہلِ عقل تھے۔ بات یوں ہے کہ معرف کا یہ ایک باریک اور عمیق راز تھا۔ اس کا رشتہ ہاتھ سے نکل گیا۔ یہ بات تھی اور کچھ نہیں۔ خداتعالیٰ کے اعلیٰ تصرفات پر انسان ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا کہ ہالک الذات۔ اُنہوں نے انسان کو ایسادیکھا اوراُن کے مُنہ سے ایسی باتیں نکلیں اور ذہن اُدھرمنتقل ہوگیا۔ پس یہ امربحضورِ دل یادرکھوکہ باوصیف کہ انسان صفائی باطن سے ایسے درجہ پر پہنچتا ہے(جیسا کہ ہمارے نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم اس مرتبہ اعلیٰ پر پہنچے) کہ جہاں اُسے اقتداری طاقت ملتی ہے ، لیکن خالق اور مخلوق میں ایک فرق ہے اور نمایاں فرق ہے۔ اس کو کبھی دل سے دُور کرنا نہ چاہیے۔
انسان ہستی کے عوارض سے آواز نہیں۔ نہ یہاں نہ وہاں۔ کھاتا پیتا ہے۔ معاصی ہوتے ہیں۔ کبائر بھی اور صنعائر بھی اور اسی طرح پر اگلے جہان میں بھی بعض جہنم میں ہوگں گے اور بعض جنت الخلد میں۔ غرض یہ ہے کہ انسان کبھی بھی جامہ عبودیت سے باہر نہیں ہوسکتا، تو پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ کونسا حجاب ہے کہ جب وُہ اُتار کر ربوبیت کا جامہ پہن لیتا ہے۔ بڑے بڑے زاہدوں اور مجاہدوں کے شامل حال عبودیت ہی رہی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عبودیت
قرآن کریم کو پڑھ کر دیکھ لو۔ اور تو اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر دُنیا میں کسی کامل انسان کا نمونہ موجود نہیں اور نہ آئندہ قیامت تک ہوسکتا ہے۔ پھر دیکھو کہ اقتداری معجزات کے ملنے پر بھی حضور کے شامل حال ہمیشہ عبودیت ہی رہی اور باربار ان ماانا بشرمثلکم (الکہف:۱۱۱) ہی فرماتے رہے۔ یہاںتک کہ کلمۂ توحید میں اپنی عبودیت کے اقرار کا ایک جزو لازم قرار دیا۔ جس کے بدوں مسلمان مسلمان ہی نہیں ہوسکتا۔ سوچو! اور پھرسوچو!! پس جس حال میں ہادیٔ اکمل کی طرزِ زندگی ہم کو یہ سبق دے رہی ہے کہ اعلیٰ ترین مقامِ قرب پر بھی پہنچ کر عبودیت کے اعتراف کو ہاتھ سے نہیں دیا، تو اور کسی کا تو ایسا خیال کرنا اور ایسی باتوں کا دل میں لانا ہی فضول اور عبث ہے۔
تصرّفات کی دوقسمیں
ہاں!یہ سچی بات ہے جس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اللہ تعالیٰ کے تصرفات بیحدو بے شمار ہیں۔ان کی تعداد اور گنتی ناممکن ہے ۔انسان جس قدر زُہد اور مُجاہدہ کرتا ہے اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے اور اس نسبت سے ان تصرفات کا ایک رنگ اُس پر جاتا ہے اور تصرفات اللہ کی واقفیت کا دروازہ اس پر کھُلتا ہے۔ اس امر کا بیان کردینا بھی مناسب موقع معلوم ہوتاہے کہ تصرفات بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک باعتبار مخلوق کے اور دُوسرے باعتبار قرب کے ۔ انبیاء علیھم السلام کے ساتھ ایک تصرف تو اسی مخلوق کی نوعیت اور اعتبار سے ہوتاہے جو یاکل الطعام و یمشی فی الاسواق (الفرقان:۸) وغیرہ کے رنگ میں ہوتاہے۔ صحت ، بیماری وغیرہ اُس کے ہی اختیار میں ہوتا ہے اور ایک جدید تصرف قرب کے مراتب میں ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے طور پر اُن کے قریب ہوتاہے کہ اُن سے مخاطبات اور مکالمات شروع ہوجاتے ہیں اور اُن کے دعائوں کا جواب ملتا ہے، مگر بعض لوگ نہیں سمجھ سکتے اور یہانتک ہی نہیں، بلکہ نرے مکالمہ اور مخاطبہ سے بڑھ کر ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ الوہیت کی چادر اُن پر پڑی ہوئی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اپنی ہستی کے طرح طرح کے نمونے ان کو دکھاتا ہے اور یہ ایک ٹھیک مثال اس قرب اور تعلق کی ہے ۔ کہ جیسے لوہے کو کسی آگ میں رکھ دیں ، تو وہ اثر پذیر ہوکر سرخ آگ کا ایک ٹکڑانظرآتا ہے۔ اُس وقت اُس میں آگ کی سی روشنی بھی ہوتی ہے اور احراق جو ایک صفت آگ کی ہے وُہ بھی اُس میں آجاتی ہے مگر بایں ہمہ یہ ایک بین بات ہے کہ وہ لوُ ہا آگ یا آگ کا ٹکڑا نہیں ہوتا۔
ایک مقام پر اہل اللہ سے ایسے افعال صادرہوتے ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے خواص رکھتے ہیںاسی طرح ہمارے تجربہ میں آیا ہے کہ اہل اللہ قرب الہٰی میں ایسے مقام تک جاپہنچتے ہیں جبکہ ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بُو کو بتمام وکمال اپنے رنگ کے نیچے متواری کرلتیا ہے اور جس طرح آگ لوہے کو اپنے نیچے ایسا چُھپالیتی ہے کہ ظاہر میں بجز آگ کے اور کچھ نظر ہی نہیں آتا اور ظلی طور پر وہ صفات الہٰیہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔
اُس وقت اس سے بُدوں دُعا و التماس ایسے افعال صادر ہوتے ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے خواص رکھتے ہیں اور وہ ایسی باتیں مُنہ سے نکالتے ہیں جو جس طرح کہتے ہیں۔ اُسی طرح ہوجاتی ہیں۔ قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور زبان سے ایسے اُمور کے صدور کی بصراحت بحث ہے۔ جیسا کہ مارمیت اذرمیت ولکن اللہ رمی(الانفال:۱۸) اور ایسا ہی معجزہ شق القمر اور اسی طرح پر اکثر مریضوں اور سقیم الحال لوگوں کو اچھا کردینا ثابت ہے۔ قرآن شریف میں جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ ارشاد ہو اکہ ماینطق عن الھوٰی (النجم:۴) یہ اُس شدید اور اعلیٰ ترین قُرب ہی کی طرف اشارہ ہے اور رُسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال تزکیہ نفس اور قُرب الہٰی کی ایک دلیل ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبدمومن کے ہاتھ ، پائوں اور آنکھیں وغیرہ ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اعضاء للّٰہی طاعت کے رنگ سے ایسے ہوجاتے ہیں کہ گویا وہ ایک الہٰی آلہ ہیں، جن کے ذریعہ سے وقتاً فوقتاً افعال الہٰیہ ظہور پذیرہوتے ہیں۔ یا ایک مُصفّا آئینہ ہیں، جس میں تمام مرضیاتِ الہٰیہ بصفائِ تام عکسی طورپر ظہور پکڑتی رہتی ہیں۔ یا یہ کہو کہ اس حالت میں وہ اپنی انسانیت سے بکلی دستبردار ہوجاتے ہیں۔ جیسے جب انسان بولتا ہے ، تو اُس کے دل میں خیال ہوتا ہے کہ لوگ اُس کی فصاحت اور خوش بیانی اور قادُر الکلامی کی تعریف کریں۔ مگر وہ لوگ جو خُدا کے بُلائے بولتے ہیں اور اُن کی رُوح جب جوش مارتی ہے۔ تب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ایک موج اُس پر اثرانداز ہوکر تموّج پیداکردیتی ہے اور اپنی آواز اور تکلم سے وُہ نہیں بولتے۔ بلکہ الہٰی حال اور جوش سے اور ایسا ہی جب وہ دیکھتے ہیں تو جیساکہ قاعدہ ہے کہ دیکھنے میں فکر شامل ہے۔ اُن کی رؤیت اپنے دخل سے نہیں بلکہ خداتعالیٰ کے نور سے اور ان کو ایک ایسی چیز دکھا دیتاہے جو دُوسری پُرغور نظربھی نہیں دیکھ سکتی۔
مومن کی فراست سے ڈرنا چاہیے
جیسے آیا ہے کہ اتقوافراسۃ المؤمن یعنی مومن کی فراست سے بچو، کیونکہ تمہاری آور دہے اور اس کی آمدتمہارا قال ہے، اُس کا حال ۔جیسے ایک گھڑی چلتی ہے۔ اس کے پُرزے تو اُسے چلاتے رہیں گے۔ ابر میں تم تین بجے کی جگہ سات بجے کا وقت کہہ سکتے ہو، مگر گھڑی جو اسی مطلب کے لئے بنائی گئی ہے،وُہ تو ٹھیک وقت بتلائے گی اور خطا نہ کرے گی۔ پس اگر اس سے جھگڑو گے تو بجزخفت کے کیا لوگے؟ اسی طرح سے یادرکھو کہ متقی کا یہ کام نہی کہ وہ اُن لوگوں سے جھگڑے اور مقابلہ کرے جو قرب الہٰی کا درجہ رکھتے ہیں اور دُنیا میں مختلف ناموں سے پکارے جاتے ہیں۔ پس مومن کے مقابلہ کے وقت ڈرو۔ اتقوا کے مصداق بنو۔ ایسا نہ ہو کہ تم جھوٹے نکلو اور پھر اس غلط کاری کے بدترین نتائج بھگتو۔ کیونکہ مومن تو اللہ تعالیٰ کے نُور سے دیکھتاہے اور وُہ نور تم کو نہیں ملا۔ اس لیے تم ٹیڑھے چل سکتے ہو، مگر مومن ہمیشہ سیدھا ہی چلتاہے تم خودہی بتلائو کہ کیا وہ شخص جو ایک تاریکی میں چل رہا ہے، اس آدمی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ جو چراغ کی روشنی میں جارہا ہے؟ ہرگزنہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے۔ ھل یستوی الاعمیٰ والبصیر (الانعام:۵۱) کیا اندھا اور بینا مُساوی ہوسکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ پس جب ہم اسباب کو دیکھتے ہیں ، تو پھر کس قدر غلطی ہے کہ ہم اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔
غرض یہ کہ مومن کی فراست سے درنا چاہیے اور مقابلۂ مومن کے لیے تیار ہوجانا دانشمند انسان کا کام نہیں ہے اور مومن کی شناخت انہیں آثار و نشانات سے ہوسکتی ہے جو ہم نے ابھی بیان کیے ہیں۔ اسی فراست الہٰیہ کا رُعب تھا جو صحابہ کرام ؓ پرتھا اور ایسا ہی انبیاء علیھم السلام کے ساتھ یہ رُعب بطور نشانِ الہٰی آتا ہے۔ وُہ پوچھ لیتے تھے کہ اگر یہ وحی الہٰی ہے تو ہم مخالفت نہیں کرتے اور وہ ایک ہیبت میں آجاتے تھے۔
متکلم کے قدر کے موافق اس کے کلام میں ایک عظمت اور ہیبت ہوتی ہے۔ دیکھو دُنیاوی حکام کے سامنے جاتے وقت بھی ایک تکلیف اور رُعب ہوتااور خیال ہوتا ہے کہ اُن کے ہاتھ میں قلم ہے۔ اسی طرح پر جو لوگ یہ معلوم کرلیتے ہیں کہ مومن کے ساتھ خدا ہے، وُہ اس کی مخالفت چھوڑ دیتے ہیں اور اگر سمجھ میں نہ آئے تو تنہا بیٹھ کر اُس پرغور کرتے ہیں۔اور مقابلہ کر کے سوچتے ہیں۔ یہ نہایت ضرور ہوتاہے کہ واقفِ راہ اور روشنی والے کے لئے دُوسرے تابع ہوجاویں۔ اور یہی حدیث اتقو فراسۃ المومن کا منشاء اور مفہوم ہے۔ یعنی جب مومن کچھ بیان کرے، تو خداتعالیٰ سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ وہ جو کچھ بولت اہے، وہ خداتعالیٰ کی طر ف سے بولتا ہے، مُدّعا یہ ہے کہ مومن جب خداسے محبت کرتا ہے تو الہٰی نور کا اُس پر احاطہ ہوجاتا ہے؛ گر چہ وہ نور اس کو اپنے اندر چھپا لیتاہے اورا س کی بشریت کو ایک حد تک بھسم کرجاتا ہے ۔ جیسے آگ میں پڑا ہوا لوا ہوجاتا ہے،لیکن پھر بھی وہ عبودیت اور بشریت تو ہوتی ہے۔ مگر وہ الوہیت کے رنگ کے نیچے متواری ہوجاتی ہے اوراس کے تمام قویٰ اور اعضاء للّٰہی راہوںمیں خداتعالیٰ کے ارادوں سے پُر ہوکر اس کی خواہشوں کی تصویر ہوجاتے ہیں۔ اور یہی وُہ امتیاز ہے جو اُس کو کروڑ ہامخلوق کی رُوحانی تربیت کا کفیل بنادیتا ہے اور ربوبیت تامہ کا ایک مظہر قراردیتا ہے۔ اگر ایس انہ ہو تو کبھی بھی ایک نبی اس قدر مخلوقات کے لئے ہادی اور رہبر نہ ہوسکے۔
رسولِ اُمّی صلی اللہ علیہ وسلم کا بے نظیر مقام
چونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کل دُنیا کے انسانوں کی رُوحانی تربیت کے لئے آئے تھے۔ اس لیے یہ رنگ حضور علیہ السلام میں بدرجہ کمال موجود تھا ور یہ وُہ مرتبہ ہے۔ جس پرقرآن کریم نے متعدد مقامات پر حضور کی نسبت شہادت دی ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے مقابل اور اُسی رنگ میں آل حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا ذکرفرمایا ہے۔ ماارسلنک الارحمۃ للعالمین(الانبیاء:۱۰۸) اور ایسا ہی فرمایا یاایھالناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا (الاعراف:۱۵۹) قرآن شریف کے دُوسرے مقامات پر غور کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اُمی فرمایا ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے آپؐ کا کوئی اُستاد نہ تھا۔ مگر بایں ہمہ کہ آپؐ اُمی تھے۔ حضور کے دین میں اُمیوں اوسط درجہ کے آدمیوں کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں اور عالموں کو بھی کردیا۔ قل یاایھاالناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا کے معنے نہایت ہی لطیف طور پر سمجھ میں آسکتے ہیں۔ جمیعاً کے دو معنے ہیں۔ اول تمام بنی نوع انسان یا تمام مخلوق۔ دوم تمام طبقہ کے آدمیوں کے لیے یعنی متوسط ، ادنیٰ اور اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں اور ہر ایک قسم کی عقل رکھنے والوں کے لئے ۔ غرض ہر عقل اور مزاج کا آدمی مجھ سے تعلق کرسکتا ہے۔
قرآن کریم کو دیکھ کرحیرت ہوتی ہے کہ اُسی اُمی نے کتاب اور حکمت ہی نہیں بتلائی، بلکہ تزکیۂ نفس کی راہوں سے واقف کیا اور یہانتک کہ ایدھم بروح منہ (المجادلہ:۲۳) تک پہنچادیا۔ دیکھو اور پُر غور نظر سے دیکھو کہ قرآن شریف ہر طرز کے طالب کو اپنے مطلوب تک پہنچاتا ہے اور ہر راستی اور صداقت کے پیاسے کو سیراب کرتا ہے، لیکن خیال تو کروکہ یہ حِکمت اور معرفت کا دَریا، صداقت اور نور کا چشمہ کس پر نازل ہوا؟ اسی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ، جو ایک طرف تو اُمی کہلاتا ہے اور دُوسری طرف وُہ کمالات اور حقائق اُس کے مُنہ سے نکل رہے ہیں کہ دُنیا کی تاریخ میں اس کی نظیر پائی نہیں جاتی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ تا لوگ محسوس کریں کہ اللہ تعالیٰ کے تعلقات انسان کے ساتھ کہانتک ہوسکتے ہیں؟ ہماری غرض اس بیان سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تعلقات بہت نازک درجہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ مُقَربین سے الوہیت کا ایساتعلق ہوجاتا ہے کہ مُخلوق پرست انسان اُن کو خداسمجھ لیتے ہیں۔یہ بالکل دُرست اور صحیح ہے کہ ؎
مردانِ خدا، خدانباشند لیکن زخداجُدانباشند
خداتعالیٰ اُن کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ بغیر دُعا ئوں کے بھی اُن کی امداد کرتاہے۔ مدعایہ ہے کہ انسان کا اعلیٰ درجہ وہی نفسِ مطمئنہ ہے جس پر مَیں نے گفتگو شروع کی ہے۔ اسی حالت میں اور تمام حالتوں سے ایسے لوازم ہوجاتے ہیں کہ عام تعلقِ الہٰی سے بڑھ کر خاص تعلق ہوجاتا ہے، جو زمینی اور سطحی نہیں ہوتا۔ بلکہ علوی اور سماوی تعلق ہوتاہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ اطمینان جس کو فلاح اور استقامت بھی کہتے ہیں او راھدناالصراط المستقیم (الفاتحہ:۶) میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور اسی راہ کی دُعا تعلیم کی گئی ہے اور یہ استقامت کی راہ ان لوگوں کی راہ ہے جو منعم علیھم ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے افضال واکرام کے مورو ہیں۔ منعم علیھم کی راہ کو خاص طور پر بیان کرنے سے یہ مطلب تھا کہ استقامت کی راہیں مختلف ہیں۔ مگر وہ استقامت جو کامیابی اور فلاح کی راہوں کا نام ہے۔ وُہ انبیاء علیھم السلام کی راہیں ہیں۔ اس میں ایک اور اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اھدناالصراط المستقیم میں وُہ دُعا انسان کی زبان، قلب اورفعل سے ہوتی ہے اور جب انسان خدا سے نیک ہونے کی دُعا کرے تو اُسے شرم آتی ہے ، مگر یہی ایک دُعا ہے جو ان مشکلات کودُور کردیتی ہے۔ ایاک نعبدو ایاک نستعین(الفاتحہ:۵) تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی امداد چاہتے ہیں
دُعا کرنے سے پہلے تمام قویٰ کا خرچ کرنا ضروری ہے
ایاک نستعین پر ایاک نعبدکوتقدم اس لیے ہے کہ انسان دُعا کے وقت تمام قویٰ سے کام لے کر خداتعالیٰ کی طرف آتا ہے یہ ایک بے ادبی اورگُستاخی ہے کہ قویٰ سے کام نہ لے کر اور قانونِ قدرت کے قواعد سے کام نہ لے کر آوے۔ مثلاً کسان اگر تخمریزی کرنے سے پہلے ہی یہ دُعا کرے کہ الہٰی! اس کھیت کو ہرا بھرا کراور پھل پھول لا، تو یہ شوخی اور ٹھٹھا ہے۔ اس کو خداکا امتحان اور آزمائش کہتے ہیں، جس سے منع کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خدا کو مت آزمائو۔جیسا کہ مسیح علیہ السلام کے مائدہ مانگنے کے قصہ میں اس امر کو بوضاحت بیان کیا گیا ہے۔ اس پر غور کرو اور سوچو۔
یہ سچی بات ہے کہ جو شخص اعمال سے کام نہیں لیتا ، وُہ دُعا نہیں کرتا، بلکہ خداتعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔ اس لیے دُعا کرنے سے پہلے اپنی تمام طاقتوں کو خرچ کرنا ضروری ہے اور یہی معنی اس دُعا کے ہیں۔ پہلے لاز م ہے کہ انسان اپنے اعتقاد اعمال میں نظر کرے، کیونکہ خداتعالیٰ کی عادت ہے کہ اصلاح اسباب کے پیرایہ میں ہوتی ہے۔ وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پید اکردیتا ہے کہ جو اصلاح کا موجب ہوجاتاہے۔ وہ لوگ اس مقام پر ذرا خاص غور کریں جو کہتے ہیں کہ جب دُعا ہوئی ، تو اسباب کی کیا ضرورت ہے۔ وہ نادان سوچیں کہ دُعا بجائے خود ایک مخفی سبب ہے جو دوسرے اسباب کو پیداکردیتا ہے اور ایاک نعبدکاتقدم ایاک نستعین پر جو کلمۃ دُعائیہ ہے اس امر کی خاص تشریح کررہا ہے۔ غرض عادۃ اللہ ہم یوُنہیں دیکھ رہے ہیں کہ وہ خلقِ اسباب کردیتا ہے۔ دیکھو پیاس کے بُجھانے کے لئے پانی اور بھوک مٹانے کے لئے کھانامہیاکرتا ہے، مگر اسباب کے ذریعہ۔ پس یہ سلسلۂ اسباب یوُنہی چلتا ہے اور خلقِ اسباب ضرورہوتا ہے، کیونکہ خدائے تعالیٰ کے یہ دو نام ہی ہیں۔ جیسا کہ مولوی محمداحسن صاحب نے ذکر کیا تھا کہ کان اللہ عزیزاً حکیماً (النساء:۱۵۹) عزیزتو یہ ہے کہ ہر ایک کام کردینا اور حکیم یہ کہ ہر ایک کام کسی حکمت سے موقع اور محل کے مناسب اور موزوں کردینا۔ دیکھو نباتات، جمادات میں قسم قسم کے خواص رکھے ہیں۔ تربدہی کو دیکھو کہ وہ ایک دو تولہ تک دست لے آتی ہے، ایس اہی سقمونیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ یُونہی دست آجائے یا پیاس بُدوں پانی ہی کے بُجھ جائے۔ مگر چونکہ عجائبات قدرت کا علم کرانا بھی ضروری تھا۔ کیونکہ جس قدر واقفیت اورعلم عجائبات قدرت کا وسیع ہوتا جاتا ہے۔ اُسی قدر انسان اللہ تعالیٰ کی صفات پراطلاع پاکرقُرب حاصل کرنے کے قابل ہوتاجاتا ہے۔ طبابت، ہیبت سے ہزار ہا خواص معلوم ہوتے ہیں۔
خواص الاشیاء کا ہی نام علم ہے
علوم ہیں ہی کیا؟ صرف خواص الاشیاء ہی کا تو نام ہے۔ سیارہ، ستارہ، نباتات کی تاثیریں اگر نہ رکھتا تو اللہ تعالیٰ کی صفت علیم پر ایمان لانا انسان کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ ایک یقینی امر ہے کہ ہمارے علم کی بنیاد خواص الاشیاء ہے۔ اس سے یہ غرض ہے کہ ہم حکمت سیکھیں۔ علوم کا نام حکمت بھی رکھاہے؛ چنانچہ فرمایا: ومن یوت الحکمۃ فقداوتی خیرا کثیراً۔(البقرۃ:۲۷۰)
اھدناالصراط المستقیم کا مقصد
پس اھدناالصراط المستقیم کا مقصد یہی ہے کہ اس دُعا کے وقت اُن لوگوں کے اعمال، اخلاق، عقائد کی نقل کرنی چاہییجو منعم علیہ ہیں۔جہانتک انسان سے ممکن ہو عقائد ، اخلاق اور اعمال سے کام لے۔ اس امر کو تم مشاہدہ میں دیکھ سکتے ہو جبتک انسان اپنے قویٰ سے کام نہیں لیتا، وہ تزقی نہیں کرسکتا یا اُن کو اصل غرض اور مقصود سے ہٹا کر کوئی اور کام اُن سے لیتاہے، جس کے لئے وُہ خلق نہیںہوئے۔ تو بھی وہ ترقی کی راہ میں نہ بڑھیں گے۔
اگر آنکھ کو چالیس روز بندرکھا جاوے گا، تو اس کے دیکھنے کی طاقت سلب ہوجاوے گی۔ پس یہ ضروری امر ہے کہ پہلے قویٰ کو اُن کے فطرتی کا موں پر لگائو، تو اور بھی ملے گا۔ ہمار ااپنا ذاتی تجربہ ہے کہ جہانتک عملی طاقتوں سے کام لیا جاوے، اللہ تعالیٰ اُس پر برکت نازل کرتا ہے۔ مطلب یہی ہے کہ اول عقائد، اخلاق، اعمال کودُرست کرو۔ پھر اھدناالصراط المستقیم کی دُعا مانگو، تو اُس کا اثر کامل طور پر ظاہر ہوگا۔
اُمتِ مرحومہ کہنے کی وجہ
خاص طورپر معلوم ہوتاہے کہ یہ اُمّتِ مرحُومہ ایک ایسے زمانہ میں پیدا ہوئی ہے جس کے لئے آفات پیدا ہونے لگی ہیں۔ انسان کی حرکت گُناہوں اورمعاصی کی طرف ایسی ہے، جیسے کہ ایک پتھر نیچے کو چلا جاتا ہے۔ اُمتِ مرحومہ اس لیے کہلاتی ہے کہ معاصی کا زور ہوگیا۔ جیسے کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے ظھرالفساد فی البروالبحر(الروم:۴۲) اور دُوسری جگہ فرمایا: یحی الارض بعد موتھا (الروم:۲۰) ان سب آیات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتاہے کہ ان دونوں آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے دو نقشے دکھائے ہیں۔ اوّل الذکر میں تو اس زمانہ کا جب کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے۔ اسی وقت بھی چونکہ دُنیا کی حالت بہت ہی قابلِ رحم ہوگئی تھی۔ اخلاق، اعمال، عقائد سب کا نام ونشان اُٹھ گیا تھا، اس لیے اس امت کو مرحومہ کہا گیا، کیونکہ اس وقت برے ہی رحم کی ضرورت تھی اور اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ ماارسلنک الارحمۃ للعلمین(الانبیاء:۱۰۸) قابلِ رحم اس شخص شخص کو کہتے ہیں جسے سانپوں کی زمین پر چلنے کا حکم ہو۔ یعنی خطرات عظیمہ اور آفاتِ شدیدہ درپیش ہوں۔ پس اُمّتِ مرحومہ اس لیے کہا کہ یہ قابلِ رحم ہے۔ جب انسان کو مشکل کام دیاجاتا ہے ، تو وُہ مشکل قابلِ رحم ہوتی ہے۔ شرارتوں میں تجربہ کار، بداندیش خطاکاروں سے مقابلہ ٹھہرا اور پھراُمی جیسے حضرت نے فرمایا کہ اُمی ہیں اور حساب نہیں جانتے۔ پس اُمیوں کو شریر قوموں کا مقابلہ کرنا پڑا، جو مکائد اور شرارتوں میں تجربہ کار تھے، اس لیے اس کا نم اُمتِ مرحومہ رکھا۔ مسلمانوں کو کس قدر خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قابلِ رحم سمجھا۔ پہلے وعظِ انبیاء ایسے وقتوں میں آتے تھے کہ لوگ مکائد سے واقف نہ ہوتے اور بعض اپنی ہی قوم میں آتے تھے، لیکن اب لوگو مکائد اور دُنیا کے علوم وفنون اور فلسفہ و سائنس میں پکے ماہر ہیں اور راستبازوں کو اس جہان کے ظاہری علوم اور مادی عقلوں سے اور اُن کے پیچ درپیچ منصوبوں اور دائوں سے بہت کم مناسبت ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اے عیسیٰ ؑ! میں تیرے بعد ایک اُمّت کو پیداکرنے والا ہوں جو نہ عقل رکھے گی اور نہ علم یعنی اُمی ہوگی۔ آپؐ نے عرض کی یارب کیف یعرفونک؟ اے اللہ ! جب کہ وہ علم اور عقل سے بہرہ ورنہ ہوں گے ، تو تجھے کیونکر پہنچانیں گے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں اپنا علم اور عقل دوں گا۔
اہلِ اسلام کو سماوی علُوم سے مناسبت ہے
اس سے بڑی بشارت ملتی ہے۔ جیسے ہمارے مخالفوں کو اَرضی علُوم سے مناسبت ہے، ایسے ہی اہلِ اسلام کو سماوی علوم سے۔ ایک گنوار مُسلمان کی سچی رؤیا اور خوابیں بڑے بڑے فلاسفروں، بشپوں اورپنڈتوں کے خوابوں سے طاقت میں بڑھ کر ہیں۔ ذٰلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء (الجمعۃ :۵) پس مُسلمانوںکو واجب ہے کہ اپنے اس محسنِ حقیقی کا شکر کریں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:لئن شکرتم لازیدنکم ولئن کفرتم ان عذابی لشدیدٌ۔(ابراہیم:۸) یعنی اگر تم میرا شکرکروگے، تو مَیں اپنی دی ہوئی نعمت کو زیادہ کروں گا اور بصورت کفر عذاب میرا سخت ہے۔ یادرکھو کہ جب اُمت کومرحومہ قراردیا ہے۔ اور علومِ لدنیہ سے اُسے سرفرازی بخشی ہے، تو عملی طور پر شکر واجب ہے۔ الغرض اھدناالصراط المستقیم میں تمام مسلمانوں کو لازم ہے کہ ایاک نعبدکا لحاظ رکھیں، کیونکہ ایاک نعبد کو ایاک نستعین پر مقدم رکھا ہے۔ پس پہلے عملی طور پرشکریہ کرنا چاہیے اور یہی مطلب اھدنا الصراط المستقیم میں رکھا ہے۔ یعنی دُعا سے پہلے اسباب ظاہری کی رعایت اور نگہداشت ضروری طور پر کی جاوے۔ اور پھر دُعا کی طرف رجُوع ہو۔ اولاً عقائد، اخلاق اور عادات کی اصلاح ہو۔ پھر اھدناالصراط المستقیم۔
اخلاق انسان کے صالح ہونے کی نشانی ہیں
اب مَیں ایک اور ضروری اور اشد ضروری بات بیان کرنی چاہتا ہوں۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ لاپرواہی اور عدم توجہی سے نہ سُنے۔ یادرکھو کہ اخلاق انسان کے صالح ہونے کی نشانی ہیں۔ عام طور پر حدیث شریف میں مُسلمانوں کی یہی تعریف آئی ہے کہ ’’مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان سلامت ہیں۔‘‘
’’یہاں تک حضورؑ نے تقریر فرمائی تھی کہ نمازِ عصر کا وقت ہوگیا؛ چنانچہ آپؑ نے اور کل حاضرین نے نہایت خلوص اورسچے جوش سے نماز عصرادا کی اور پھر سب کے سب ہمہ تن گوش ہوکر ’’مردِ خدا‘‘ کی باتیں سننے لگے اور آپ ؑ نے تقریر کو پھر شروع کیا۔ ایڈیٹر‘‘
مَیں نے اس ذکر کو چھوڑا تھا کہ اھدناالصراط المستقیم کی دُعا تعلیم کرنے میں اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ انسان تین پہلو مدِنظر رکھے۔ اول ، اخلاقی حالت۔دوم، حالتِ عقائد۔ سوم،اعمال کی حالت۔ مجموعی طور پر یوں کہو کہ انسان خداداد قوتوں کے ذریعے سے اپنے حال کی اصلاح کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگے۔ یہ مطلب نہیں کہ اصلاح کی صورت میں دعانہ کرے۔ نہیں اس وقت بھی مانگتا رہے ایاک نعبد وایاک نستعین میں فاصلہ نہیں ہے؛ البتہ ایاک نعبد میں تقدم زمانی ہے، کیونکہ جس حال میں اپنی رحمانیت سے بغیر ہماری دُعا اور درخواست کے ہمیں انسان بنایا اور انواع واقسام کی قوتیں اورنعمتیں عطافرمائیں۔ اس وقت ہماری دُعا نہ تھی اس وقت خدا کا فضل تھا اور یہی تقدم ہے۔
رحمانیت اوررحیمیت
یہ یادرہے کہ رحم دوقسم کا ہوتا ہے۔ ایک رحمانیت اور دوسرا رحیمیت کے نام سے موسوم ہے۔ رحمانیت تو ایسافیضان ہے کہ جو ہمارے وجود اور ہستی سے بھی پہلے شروع ہوا۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے پہلے پہل اپنے علم قدیم سے دیکھ کراس قسم کا زمین وآسمان اور ارضی اور سماوی اشیاء ایسی پیدا کی ہیں، جو سب ہمارے کام آنے والی ہیں اورکام آتی ہیں اور ان سب اشیاء سے انسان ہی عام طور پر فائدہ اُٹھاتا ہے۔ بھیڑبکری اور دیگر حیوانات جبکہ بجائے خود انسان کے لئے مفید شے ہیں تو وہ کیا فائدہ اُٹھاتے ہیں؟ دیکھو جسمانی اُمور میں انسان کیسی کیسی لطیف اور اعلیٰ درجہ کی غذائیںکھاتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کاگوشت انسان کے لیے ہے۔ ٹکڑے او رہڈیاں کتوں کے واسطے جسمانی طور پر جو حظوظ اور لذات انسان کو حاصل ہیں گوحیوان بھی اس میں شریک ہیں، مگر انسان کو وہ بدرجۂ اعلیٰ حاصل ہیں اور رُوحانی لذات میں جانور شریک بھی نہیں ہیں۔ پس یہ دوقسم کی رحمتیں ہیں۔ ایک وہ جو ہمارے وجود سے پہلے پیش از وقت کے طور پر تقدمہ کی صورت میں عناصر وغیرہ اشیاء پیداکیں جو ہمارے کام میں لگی ہوئی ہیں اور یہ ہمارے وجود، خواہش اور دُعا سے پہلے ہیں، جو رحمانیت کے تقاضے سے پیداہوئے۔
اوردُوسری رحمت رحیمیت کی ہے۔ یعنی جب ہم دُعا کرتے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ غورکیا جاوے تومعلوم ہوگا کہ قانونِ قدرت کا تعلق ہمیشہ سے دُعا کاتعلق ہے۔ بعض لوگ آج کل اس کو بدعت سمجھتے ہیں۔ہماری دُع اکا جو تعلق خداتعالیٰ سے ہے، مَیں چاہتا ہوں کہ اُسے بھی بیان کروں۔
ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب ہوکر دودھ کے لئے چلاتا اور چیختا ہے، تو ماں کے پستان میں دُودھ جوش مارکر آجاتا ہے۔ بچہ دُعا کا نام بھی نہیں جانتا، لیکن اُس کی چیخیں دُودھ کو کیونکر کھینچ کرلاتی ہیں؟ اس کا ہر ایک کو تجربہ ہے بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ مائیں دُودھ کو محسوس بھی نہیں کرتیں، مگر بچہ کی چلاہٹ ہے کہ دُودھ کو کھینچے لاتی ہے۔ تو کیا ہماری چیخیں جب اللہ تعالیٰ کے حضور ہوں، تو وہ کچھ بھی نہیں کھینچ کرلاسکتیں؟ آتا ہے اور سب کچھ آتا ہے۔ مگرآنکھوں کے اندھے جو فاضل اور فلاسفر بنے بیٹھے ہیں وہ کچھ بھی دیکھ نہیں سکتے۔ بچہ کو جو مناسبت ماں سے ہے اس تعلق اور رشتہ کوانسان اپنے ذہن میں رکھ کر دُعا کی فلاسفی پر غور کرے، تو وُہ بہت آسان اور سہل معلوم ہوتی ہے۔ دوسری قسم کا رحم یہ تعلیم دیتا ہے۔ کہ ایک رحم مانگنے کے بعد پیداہوتا ہے۔ مانگتے جائوگے، ملتا جائے گا اُدْعونی استجب لکم (المومن :۶۱) کوئی تفاظی نہیں بلکہ یہ انسانی سرشت کا ایک لازمہ ہے۔
مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا
مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا۔ جو نہیں سمجھتا اور نہیں مانتا، وہ جھوٹا ہے۔ بچہ کی مثال جو مَیں نے بیان کی ہے وہ دُعا کی فلاسفی خوب حل کرکے دکھاتی ہے۔ رحمانیت اور رحیمیت دو نہیں ہیں۔پس جو ایک کو چھوڑ کر دوسری کو چاہتاہے،اسے مل نہیں سکتا۔رحمانیت کا تقاضہ یہی ہے کہ وہ ہم میں رحمیت سے فیض اٹھانے کہ سکت پیدا کرے۔جو ایسا نہیںکرتا،وہ کافر نعمت ہے۔ایاک نعبد کے معنی ہیں کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں۔ان ظاہری سامانوںاور اسباب کی رعایت سے جو تو نے عطا کیے ہیں۔دیکھو۔یہ زبان جوعروق اور اعصاب سے خلق کی ہے اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ سکتے۔ایسی زبان دعا کے واسطے عطا کی جو قلب کے خیالات تک کو ظاہر کر سکے۔اگر ہم دعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں،تو یہ ہماری شوربختی ہے۔بہت سی بیماریاںایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تویکد فعہ ہی زبان اپناچھوڑ بیٹھتی ہے۔یہاں تک کہ انسان گونگا ہو جاتاہے۔پس یہ کیسی رحمیت ہے کہ ہم کو زبان دے رکھی ہے۔ایسا ہی کانوں کی بناوٹ میں فرق آجاوے،تو خاک بھی سنائی نہ دے۔ایسا ہی قلب کا حال ہے وہ جو خشوع وخضوع کی حالت رکھی ہے اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں رکھی ہیں۔اگر بیماری آجاوے تو وہ سب قریباً بیکار ہو جاتی ہیں۔مجنونوںکو دیکھو کہ ان کے قوی کیسے بیکار ہو جاتے ہیں۔تو کیا یہ ہم کو لازم نہیں کہ ان خدادادنعمتوںکی قدر کریں؟اگر ان قوی کو جو اللہ تعالی نے اپنے کمال فضل سے ہم کو عطا کیے ہیں۔بیکار چھوڑ دیں،تو لاریب ہم کافر نعمت ہیں۔پس یادرکھو کہ اگر اپنی قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دعا کرتے ہیں۔تو دعا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچاسکتی۔کیونکہ جب ہم نے پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیںلیا،تو دوسرے کو کب اپنے لیے مفید اور کار آمد بنا سکیں گے۔
سچی بصیرت مانگنے کی ہدایت
پس ایاک نعبدیہ بتلارہا ہے کہ اے رب العالمین! تیرے پہلے عطیہ کو بھی ہم نے بیکار اور بربادنہیں کیا۔ اھدناالصراط المستقیم میں یہ ہدایت فرمائی ہے کہ انسان خداتعالیٰ سے سچی بصیرت مانگے۔ کیونکہ اگر اُس کا فضل اور کرام دستگیری نہ کرے، تاعاجزانسان ایسی تاریکی اوراندھکار میںپھنساہوا ہے کہ وُہ دُعا ہی نہیں کرسکتا۔ پس جب تک انسان خدا کے اُس فضل کو جو رحمانیت کے فیضان سے اُسے پہنچا ہے کام میں لاکردُعانہ مانگے۔ کوئی نتیجہ بہتر نہیں نکال سکتا۔
مَیں نے عرصہ ہوا انگریزی قانون میں یہ دیکھتا تھا کہ تقادی کے لئے پہلے کچھ سامان دکھاناضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح قانونِ قدرت کی طرف دیکھو کہ جو کچھ ہم کو پہلے ملا ہے۔ اس سے کیا بنایا؟ اگر عقل و ہوش ، آنکھ کان رکھتے ہوئے نہیں بہکے ہوا اور حُمق اور دیوانگی کی طرف نہیں گئے، تو دعا کرو اور بھی فیضِ الہٰی ملے گا؛ ورنہ محرومی اور بدقسمتی کے لچھن ہیں۔
حکمت کے معنی
بسااوقات ہمارے دوستوں کو عیسائیوں سے واسطہ پڑے گا۔ وہ دیکھیں گے کہ کوئی بھی بات نادانوں میں ایسی نہیں جو حکیم خدا کی طرف منسوب ہوسکے۔ حکمت کے معنی کیا ہیں؟ وضح الشیئی فی محلہٖ ۔ مگر اُن میں دیکھو گے کہ کوئی فعل اور حکم بھی اس کا مصداق نظر نہیں آتا۔ اھدناالصراط المستقیم پر جب ہم پُرغور نظر کرتے ہیں تو اشارۃ النص کے طور پر پتہ لگتا ہے کہ بظاہرتو اس سے دُعا کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے کہ الصراط المستقیم کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے۔ لیکن ایاک نعبدویاک نستعین اس کے سر پر بتلارہا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائیں یعنی راہِ راست کے منازل کے لئے قوائے سلیم سے کام لے کر استعانتِ الہٰی کو مانگنا چاہیے۔
اخلاق سے کیا مراد ہے
اب سوچنا چاہیے کہ وہ کونسی باتیں ہیں جو مانگنی چاہئیں ۔اوّل اخلاق، جو انسان کو انسان بناتا ہے۔ اخلاق سے کوئی صرف نرمی کرنا ہی مراد نہ لے لے۔ خُلق اور خَلق دو لفظ ہیں، جوبالمقابل معنوں پردلالت کرتے ہیں۔ خَلق ظاہری پیدائش کا نام ہے۔ جیسے کان، ناک۔ یہانتک کہ بال وغیرہ بھی سب خَلق میں شامل ہیں اور خُلق باطنی پیدائش کانام ہے۔ ایس اہی باطنی قویٰ جو انسان اور غیرانسان میں مابہ الامتیاز ہیں، وُہ سب خُلق میں داخل ہیں۔ یہانتک کہ عقل فکر وغیرہ تمام قوتیں خلق ہی میں داخل ہیں۔
خُلق سے انسان اپنی انسانیت کو دُرست کرت اہے۔ اگر انسانوں کے فرائض نہ ہوں، تو فرض کرنا پڑے گا کہ آدمی ہے؟ گدھا ہے؟یا کیا ہے؟ جب خُلق میں فرق آجاوے، توصورت ہی رہتی ہے ،مثلاً عقل ماری جاوے تو مجنون کہلاتا ہے۔ صرف ظاہری صورت سے ہی انسان کہلاتا ہے۔پس اخلاق سے مراد خداتعالیٰ کی رضا جوئی(جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی میں مجسم نظرآتا ہے) کا حصول ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ ولسم کی طرزِ زندگی کے موافق اپنی زندگی بنانے کی کوشش کرے۔ یہ اخلاق بطور بنیاد کے ہیں۔ اگر وہ متزلزل رہے تو اس پر عمارت نہیں بناسکتے۔ اخلاق ایک اینٹ پر دُوسری اینٹ کا رکھنا ہے۔ اگر ایک اینٹ ٹیڑھی ہو، تو ساری دیوار ٹیڑھی رہتی ہے۔
کسی نے کیااچھا کہا ہے ؎
خشتِ اوّل چوں نہر معمار کج تاثریّا مے رَود دیوار کج
ان باتوں کو نہایت توجہ سے سننا چاہیے۔ اکثر آدمیوں کو مَیں نے دیکھا اور غور سے مُطالعہ کیا ہے کہ بعض سخاوت تو کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی غصہ وراور زوررنج ہیں۔ بعض حلیم توہیں، لیکن بخیل ہیں۔ بعض غضب اور طیش کی حالت میں ڈنڈے مارمار کرگھائل کردیتے ہیں، مگر تواضع اور انکسارنام کونہیں۔ بعض کو دیکھا ہے کہ تواضع اورانکسار تواُن میں پرلے درجہ کا ہے، مگر شجاعت نہیں ہے۔یہانتک کہ طاعون اور ہیضہ کانام بھی سُن لیں، تودَست لگ جاتے ہیں۔ مَیں یہ خیال نہیں کرتا کہ جو ایسے طور پر شجاعت نہیں کرتا، اس کا ایمان نہیں۔ صحابہ کرام ؓ سے بھی بعض ایسے تھے کہ اُن کو لڑائی کی قوت اور جانچ نہ تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو معذور رکھتے تھے۔ یہ اخلاق بہت ہیں۔ مَیں نے جلسۂ مذاہب کی تقریر میں اِن سب کو واضح طور پر اور مفصّل بیان کیا ہے۔ ہر انسان جامع صفات بھی نہیں اور بالکل محروم بھی نہیں ہے۔
رُسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ
سب سے اکمل نمونہ اور نظیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو جمیع اخلاق میں کامل تھے۔ اسی لئے آپؐ کی شان میں فرمایا: انک لعلیٰ خلق عظیم (القلم:۵)ایک وقت ہے کہ آپؐ فصاحت بیانی سے ایک گروہ کو تصویر کی صورت حیران کررہے ہیں۔ ایک وقت اتا ہے کہ تیر وتلوار کے میدان میں بڑھ کر شجاعت دکھاتے ہیں۔سخاوت پر آتے ہیں، تو سونے کے پہاڑ بخشے ہیں۔ حلم میں اپنی شان دکھاتے ہیں، تو واجب القتل کو چھوڑ دیتے ہیں۔ الغرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بے نظیر اور کامل نمونہ ہے۔ جو خداتعالیٰ نے دکھادیا ہے۔ اس کی مثال ایک بڑے عظیم الشان درخت کی ہے۔ جس کے سایہ میں بیٹھ کر انسان اس کے ہر جزو سے اپنی ضرورتوں کو پورا کرلے۔ اس کا پھل اس کا پھول اور اس کی چھال، اس کے پتے۔ غرض کہ ہر چیز مفید ہو۔آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عظیم الشان درخت کی مثال ہیں۔ جس کا سایہ ایسا ہے کہ کروڑ ہا مخلوق اس میں مرغی کے پَروں کی طرح آرام اور پناہ لیتی ہے۔ لڑائی میں سب سے بہادر وُہ سمجھا جاتا تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتا تھا، کیونکہ آپؐ بڑے خطرناک مقام میں ہوتے تھے۔ سبحان اللہ! کیا شان ہے۔ اُحد میں دیکھو کہ تلواروں پر تلواریں پڑتی ہیں۔ ایسی گھمسان کی جنگ ہورہی ہے کہ صحابہ ؓ کا قصور نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بخش دیا، بلکہ اس میں بھید یہ تھا کہ تارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کا نمونہ دکھایا جاوے۔ ایک موقع پر تلوار پر تلوار پڑتی تھی اور آپؐ نبوت کا دعویٰ کرتے تھے کہ محمد رسول اللہ مَیں ہوں۔کہتے ہیں حضرت ؐ کی پیشانی پر سترزخم لگے۔ مگر زخم خفیف تھے، یہ خُلقِ عظیم تھا۔
ایک وقت آتا ہے کہ آپؐ کے پا س اس قدر بھیڑبکریاں تھی کہ قیصروکسریٰ کے پاس بھی نہ ہوں۔ آپؐ نے وُہ سب ایک سائل کو بخش دیں۔ اب اگر پاس نہ ہوتا تو کیا بخشے۔ اگرحکومت کا رنگ نہ ہوتا، تو یہ کیونکر ثابت ہوتا کہ آپؐواجبُ القتل کفارِ مکہ کو باوجود مقدرت انتقام کے بخش سکتے ہیں۔ جنہوں نے صحابہ کرام ؓ اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام اور مُسلمان عورتوں کو سخت سے سخت اذیتیں اور تکلیفیں دی تھیں۔ جب وہ سامنے آئے تو آپؐ نے فرمایا لاتثریب علیکم الیوم (یوسف:۹۳) مَیں نے آج تم کو بخش دیا۔ اگر ایساموقع نہ ملتا تو ایسے اخلاقِ فاضلہ حضورؐ کے کیونکر ظاہر ہوتے ۔ یہ شان آپؐ کی اورصرف آپؐ کی ہی تھی۔ کوئی ایسا خُلق بتلائو جو آپؐ میں نہ ہو اور پھر بدرجۂ غایت کاملِ طورپر نہ ہو۔
حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ ان کے اخلاق بالکل مخفی ہی رہے۔ شریر یہود جن کو گورنمنٹ کے ہاں کُرسیاں ملتی تھیں اوررُومی گورنمنٹ ان کے گروہ کی وجہ سے عزت کرتی تھی۔ مسیحؑ کو تنگ کرتے رہے، مگر کوئی اقتدار کا وقت حضرت مسیح ؑ کی زندگی میں ایسا نہ آیا، جس سے معلوم ہوجاتا کہ وہ کہانتک باوجود مقدرتِ انتقام کے عفو سے کام لیتے ہیں۔ مگر برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ایسے ہیں کہ وُہ مشاہدہ اور تجربہ کی محک پر کامل المیعار ثابت ہوئے۔ یہ صرف باتیں ہی نہیں ، بلکہ اُن کی صداقت کا ثبو ت ہمارے ہاتھ میں ایسا ہی ہے، جیسے ہندسہ اور حساب کے اُصول صحیح اور یقینی ہیں اور ہم دو اور دو چار کی طرح اُن کو ثابت کرسکتے ہیں ، لیکن کسی اور نبی کا متبع ایسا نہیں کرسکتا۔ اسی لیے آپؐ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی جس کی جڑ ، چھال ، پھل ، پھول، پتے غرض کہ ہر ایک چیز مفید اور غایت درجہ مُفید۔ راحت رساں اورسُروربخش ہے۔ چونکہ جناب سرورکائنات علیہ التحیات کے بعد اُمت میں ایک فرقہ پیدا ہوگیا، اس لیے وہ جامعیت اخلاق بھی نہ رہی، بلکہ جُداجُدا اور متفرق طور پر وُہ مجموعۂ اخلاق پھیل گیا۔ اس لیے بعض آدمی بعض اخلاق کو آسانی سے صادر کرسکتے ہیں۔
تزکیۂ نفس اور فلاح
ہدایت الہٰی تو یہ ہے کہ قدافلح من زکھا وقد خاب من دسھا(الشمس:۱۰،۱۱) نجات پائے گا وہ شخص جس نے تزکیہ ٔ نفس کیا اور ہلاک ہوگیا وہ آدمی جس نے نفس کو بگاڑا۔ فلح چیرنے کو کہتے ہیں۔فلاحت زراعت کو کہتے ہیں۔ تزکیۂ نفس میں بھی فلاحت ہے۔ مجاہدہ انسانی نفس کو اُس کی خرابیوں اور سختیوں سے صاف کرکے اس قابل بنادیتا ہے کہ اس میں ایمان صحیح کی تخم ریزی کی جاوے۔ پھر وہ شجرِ ایمان بارآور ہونے کے لائق بن جاتا ہے۔ چونکہ ابتدائی مراحل اور منازل میں متقی کو بڑی بڑی مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے فلاح سے تعبیر کیا ہے۔ دُوسری جگہ فرمایا ہے : قتل الخراصون الذین ھم فی غمرۃ ساھون (الذاریات:۱۱،۱۲) اللہ تعالیٰ کفار کا حال بیان کرتاہے کہ ستیاناس ہوگیا۔ اٹکل بازیاں کرنے والوں کا۔ جن کے نفوس غمرہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ غمرہ دبانے والی چیز کو کہتے ہیں، جوسَراُٹھانے نہ دے کھیت پر بھی غمرہ پرتا ہے، جسے کرنڈ کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اٹکل بازیاں کرنے والوں کا ستیاناس ہوگیا۔ ہنوز اُن کے نفوس غمرہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ مومنوں کو اس آیت میں ایک نظیر دے کر متنبہ کیا جاتا ہے کہ جب تک غمرہ دُورنہ ہوتب تک علیٰ وجہ البصیرت کام نہیں ہوسکتااور وہ وہ اولوالابصار نہیں کہلاسکتے۔ قُتِل اس لیے فرمایا کہ وہ رحم کی جگہ ہے۔ گویا وہ فاعل بھی خود ہی ہیں۔اپنے آپ کو کود ہلاک کیا۔ بعض آدمیوں میں خراص ہونے کا مادہ ہوتا ہے۔ وہ بصیرت اور دوراندیشی سے کام نہیں لیتے، بلکہ ظنُونِ فاسدہ اور اٹکلوں سے کام لیتے ہیں اور وُہ اسی میں اپنا کمال سمجھتے ہیں۔ میری غرض یہ تھی کہ حصۂ اخلاق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ پیش کروں۔ جو ایک فردِ اکمل تھے۔ زاں بعد متفرق طور پر آپؐ کے اخلاق سے حصہ لیا گیا۔ کسی نے ایک لیا اور دُوسرے نے کوئی اور۔ اور ایک کو دُوسرے میں غمرہ ہوگیا۔ جس طرح کسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس غمرہ کودُور کرے؛ ورنہ اس کا نتیجہ دُوسرے پودوں پر اچھا نہیں ہوگا۔ اسی طرح ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندرونی غمرہ کو دُور کرے؛ ورنہ اندیشہ ہے کہ دُوسری صفاتِ حسنہ کو بھی نہ کھو بیٹھے۔
لکل دائٍ دواء ٌ کاوسیع مفہوم
یہ بات ٹھیک نہیں کہ بعض اخلاق کے تبدیل پر انسان قادر ہے۔اور بعض پر نہیں۔ نہیں نہیں!ہر ایک مرض کا علاج موجود ہے۔ لکل دائٍ دواء ٌ ۔ افسوس ! لوگ آپؐ کے اس مبارک قول کی قدر نہیں کرتے اور اس کو صرف ظاہری امراض تک ہی محدود سمجھتے ہیں۔ یہ کس قدر نادانی اور غلطی ہے جس حال میں ایک فانی جسم کے لئے اس کی اصلاح اور بھلائی کے کل سامان موجودہیں، توکیا یہ ہوسکتا ہے کہ انسان کی روحانی امراض کا مداوا اللہ تعالیٰ کے حضور کچھ بھی نہ ہو؟ ہے! اور ضرور ہے!!
یہ ایک واقعی اور یقینی بات ہے کہ خداتعالیٰ اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو آپ اپنی مدد کرتے ہیں، لیکن جو کسل اور سُستی سے کام کرتے ہیں ، وُہ آخرکار ہلاک ہوجاتے ہیں۔
پیرانہ سالی کی دو قسمیں
انسان پرجیسے ایک طرف نقص فی الخلق کا زمانہ آتا ہے، جسے بڑھاپاکہتے ہیں۔اُس وقت آنکھیں اپنا کام چھوڑ دیتی ہیں اور کان شنوا نہیں ہوسکتے۔ غرض کہ ہر ایک عضوِ بدن اپنے کام سے عاری اور معطل کے قریب قریب ہوجات اہے۔ اسی طرح سے یادرکھو کہ پیرانہ سالی دو قسم کی ہوتی ہے۔ طبعی اور غیر طبعی۔ طبعی تو وہ ہے جیساکہ اُوپر ذکر ہوا۔ غیرطبعی وُہ ہے کہ کوئی اپنی امراجِ لاحقہ کا فکر نہ کرے، تو وہ انسان کو کمزور کرکے قل از وقت پیرانہ سال بنادیں۔ جیسے نظام جسمانی میں یہ طریق ہے ایسا ہی اندرونی اور رُوحانی نظام میں ہوتا ہے۔ اگر کوئی اپنے اخلاقِ فاسدہ کو اخلاقِ فاضلہ اور خصائلِ حسنہ سے تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتا ، تو اس کی اخلاقی حالت بالکل گرجاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور قرآن کریم کی تعلیم سے یہ امر ببداہت ثابت ہوچکا ہے کہ ہر ایک مرض کی دوا ہے، لیکن اگر کسل اورسُستی انسان پر غالب آجاوے ، تو بجز ہلاکت کے اور کیا چارہ ہے۔ اگر ایسی بے نیازی سے زندگی بسر کرے جیسی کہ ایک بوڑھا کرتاہے، تو کیونکربچائو ہوسکتا ہے۔
تبدیل اخلاق مجاہدہ اور دُعا سے ممکن ہے
جب تک انسان مجاہدہ نہ کرے گا، دُعا سے کام نہ لے گا وہ غمرہ جو دل پر پڑجاتا ہے، دُور نہیں ہوسکتا؛ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ان اللہ لا یغیر مابقوم حتی یغیر واما بانفسم (الرعد:۱۲) یعنی خداتعالیٰ ہر ایک قسم کی آفت اور بَلا کو جو قوم پر آتی ہے دُور نہیں کرتا ہے، جب تک خود قوم اس کو دُور کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ہمت نہ کرے، شجاعت سے کام نہ لے تو کیونکر تبدیلی ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک لاتبدیل سنت ہے۔ جیسے فرمایا: ولن تجد لسنۃ اللہ تبدیلاً۔ (الاحزاب:۶۳) پس ہماری جماعت ہویا کوئی ہو، وہ تبدیل اخلاق اُسی صورت میں کرسکتے ہیں جبکہ مجاہدہ اور دُعا سے کام لیں ؛ ورنہ ممکن نہیں ہے۔
تبدیلِ اخلاق کے متعلق دومذہب
حکماء کے تبدیل اخلاق پر دو مذہب ہیں۔ ایک تو وُہ ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ انسان تبدیلِ اخلاق پرقادر ہے اور دُوسرے وہ ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ وہ قادر نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ کسل اورسُستی نہ ہواور ہاتھ پَیرہلاوے ، تو تبدیل ہوسکتے ہیں۔ مجھے اس مقام پر ایک حکایت یادآئی ہے اور وہ یہ ہے ۔ کہتے ہیں کہ یونانیوں کے مشہور فلاسفرافلاطون کے پاس ایک آدمی آیا اور دروازہ پر کھڑے ہوکر اندر اطلاع کرائی۔ افلاطون کا قاعدہ تھا کہ جب تک آنے والے کا حلیہ اور نقوشِ چہرہ کو معلوم نہ کرلیتا تھا، اندر نہیں آنے دیتا تھا۔ اور وہ قیافہ سے استنباط کرلیتا تھا کہ شخصِ مذکور کیس اہے، کس قسم کا ہے۔ نوکر نے آکر اس شخص کا حلیہ حسبِ معمول بتلایا۔ افلاطون نے جواب دیا کہ اُس شخص کو کہہ دو کہ چونکہ تم میں اخلاقِ رذیلہ بہت ہیں، مَیں ملنا نہیں چاہتا۔ اُس آدمی نے جب افلاطون کا یہ جواب سُنا، تو نوکر سے کہا کہ تم جاکر کہہ دو کہ جو کچھ آپ ے فرمایا ، وہ ٹھیک ہے، مگر مَیں اپنی عادات رذیلہ کا قلع قمع کرکے اصلاح کرلی ہے۔ اس پر افلاطون نے کہا ۔ ہاں یہ ہوسکتا ہے؛ چنانچہ اُس کو اندر بلایا اور نہایت عزت واحترام کے ساتھ اُس سے ملاقات کی۔ جن حکماء کا یہ خیال ہے کہ تبدیل اخلاق ممکن نہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض ملازمت پیشہ لوگ جو رشوت لیتے ہیں جب وہ سچی توبہ کرلیتے ہیں،پھر اگر ان کو کوئی سونے کا پہاڑ بھی دے، تواس پر نگاہ نہیں کرتے۔
توبہ کے تین شرائط
توبہ دراصل حصولِ اخلاق کے لئے بڑی محرک اور مؤیدّ چیز ہے اور انسان کو کاملِ بنادیتی ہے۔ یعنی جو شخص اپنے اخلاقِ سیّئہ کی تبدیلی چاہتا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ سچے دل اور پکے ارادے کے ساتھ توبہ کرے۔ یہ بات بھی یادرکھنی چاہیے کہ توبہ کے تین شرائط ہیں۔ بُدوں اُن کی تکمیل کے سچی توبہ جسے توبۃ النصوح کہتے ہیں، حاصل نہیں ہوتی۔
ان ہرسہ شرائط میں سے پہلی شرط جسے عربی زبان میں اقلاع کہتے ہیں۔ یعنی اُن خیالات فاسدہ کو دُور کردیا جاوے جو ان خصائل رویہ کے محرک ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ تصورات کا بڑ ابھاری اثرپڑتا ہے ، کیونکہ حیطۂ عمل میںآنے سے پیشتر ہرایک فعل ایک تصوری صورت رکھتا ہے۔ پس توبہ کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ اُن خیالاتِ فاسدہ و تصوراتِ بد کو چھوڑدے۔ مثلاً اگر ایک شخص کسی عورت سے کوئی ناجائز تعلق رکھتا ہے، تو اُسے توبہ کرنے کے لئے پہلے ضروری ہے کہ اس کی شکل کو بدصورت قراردے اور اس کی تمام خصائل رذیلہ کو اپنے دل میں مستحضر کرے، کیونکہ جیسا مَیں نے ابھی کہاہے ۔تصورات کا اثر بہت زبردست اثر ہے اور مَیں نے صوفیوں کے تذکروں میں پڑھا ہے کہ انہوں نے تصور کو یہانتک پہنچایا کہ انسان کو بندر یا خنزیر کی صور ت میں دیکھا۔ غرض یہ ہے کہ جیسا کوئی تصور کرت اہے، ویسا ہی رنگ چڑھ جاتا ہے۔ پس جو خیالاتِ بالذات کا موجب سمجھے جاتے تھے ان کا قلع قمع کرے۔یہ پہلی شرط ہے۔
دُوسری شرط ندم ہے یعنی پشیمانی اور ندامت ظاہر کرنا۔ ہر ایک انسان کا کانشنس اپنے اندر یہ قوت رکھتا ہے کہ وُہ اس کو ہر بُرائی پر متنبہ کرتا ہے، مگر بدبخت انسان اس کو معطل چھوڑدیتا ہے۔ پس گناہ اور بدی کے ارتکاب پرپشیمانی ظاہر کرے اور یہ خیال کرے کہ یہ لذات عارضی اور چندروزہ ہیں اور پھر یہ بھی سوچے کہ ہر مرتبہ اس لذت اور حظ یں کمی ہوتی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ بڑھاپے میں آکر جبکہ قویٰ بیکار اور کمزور ہوجائیں گے۔آخر ان سب لذاتِ دُنیا کو چھوڑنا ہوگا۔ پس جبکہ خود زندگی ہی میں یہ سب لذات چھوٹ جانے والی ہیں تو پھر اُن ارتکاب سے کیاحاصل؟ بڑا ہی خوش قسمت ہے وُہ انسان جو توبہ کی طرف رجوع کرے اور جس میں اول اقلاع کاخیال پیداہو یعنی خیالاتِ فاسدہ و تصورات بیہودہ کا قلع قمع کرے۔ جب یہ نجاست اور ناپاکی نکل جاوے تو پھر نادم ہو اور اپنے کئے پرپشیمان ہو۔
تیسری شرط عزم ہے۔ یعنی آئندہ کے لئے مصمم ارادہ کرلے کہ پھر اُن برائیوں کی طرف رُجوع نہ کرے گا اور جب وہ مداومت کرے گا، تو خداتعالیٰ اسے سچی توبہ کی توفیق عطاکرے گا۔ یہانتک کہ وہ ستیئات اس سے قطعاً زایل ہوکر اخلاقِ حسنہ اور افعالِ حمیدہ اُس کی جگہ لے لین گے اور یہ فتح ہے اخلاق پر۔ اس پر قوت اور طاقت بخشاً اللہ تعالیٰ کا کام ہے، کیونکہ تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے۔ جیسے فرمایا ان القوۃ للہ جمیعاً (البقرہ: ۱۶۶)
ساری قوتیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں اور انسان ضعیف البنیان تو کمزور ہستی ہے۔ خلق الانسان ضعیفاً (النساء:۲۹) اُس کی حقیقت ہے۔ پس خداتعالیٰ سے قوت پانے کے لئے مندرجہ بالا ہر سہ شرائط کو کاملِ کرکے انسان کسل اور سستی کو چھوڑدے اور ہمہ تن مُستعِد ہوکر خداتعالیٰ سے دُعا مانگے۔ اللہ تعالیٰ تبدیلِ اخلاق کردے گا۔
اصلی شہ زور کون ہے؟
ہماری جماعت میں شہ زور اور پہلوانوں کی طاقت رکھنے والے مطلوب نہیں بلکہ ایسی قوت رکھنے والے مطلوب ہیں جو تبدیلِ اخلاق کے لئے کوشش کرنے والے ہوں۔ یہ ایک امرِ واقعی ہے کہ وہ شہ زور اور طاقت والا نہیں جو پہاڑکو جگہ سے ہٹا سکے۔ نہیں نہیں۔اصلی بہادر وہی ہے جو تبدیلِ اخلاق پر مقدرت پاوے۔ پس یادرکھو کہ ساری ہمت اور قوت تبدیلِ اخلاق میں صرف کرو، کیونکہ یہی حقیقی قوت اور دلیری ہے۔
خُلقِ عظیم بڑی بھاری کرامت ہے
مَیں نے کل یا پرسوں بیان کیا تھا کہ خُلق عظیم بڑی بھاری کرامت ہے جو خوارق عادت امور کو بھی مشتبہ کر سکتا ہے۔مثلاًاگر آج شق القمر کا معجزہ ہو،تویہ ہیئت و طبعی کے ماہراورسائنس کے دلدادہ فی الفورا س کوکسوف خسوف کے اقسام میںداخل کر کے اس کی عظمت کو کم کرنا چاہیں گے اور جو پرانا معجزہ اب پیش کرتے ہیں،تو اسے قصہ قرار دیتے ہیں۔مثلاً یہی کسوف و خسوف دیکھوجو رمضان میں ہوااور جوآیات مہدی میں سے ایک سمادی نشان تھا۔میں نے سنا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیںکہ یہ تو علم ہیئت کی رو سے ثابت تھا کی رمضان میں ایسا ہو۔یہ کہہ کر گویا وہ اس حدیث کی جو امام محمد باقر علیہ السلام کی طرف سے ہے،وقعت کم کرنا چاہتے ہیں۔مگر یہ احمق اتنا نہیں سوچتے کہ نبوت ہر ایک شخص نہیں کر سکتا۔نبوت پیشگوئی کرنے کو کہتے ہیں۔یعنی ہرکس وناکس کا یہ کام نہیں کہ وہ پیشگوئیاں کرتا پھرے ۔پیغمبرخداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تدعی مہدویت ومسیحیت کے زمانہ میں یہ کسوف خسوف رمضان میں ہو گا اور ابتدائے آفرینش سے آج تک کبھی نہیںہوا۔پس اگر عقلی طور پر کسی قسم کا اشتباہ ہو،تو ایسے مخالفوں کو چاہیے کہ وہ تاریخی طور پر اس پیشگوئی کی عظمت کو کم کر دکھائیں۔یعنی کسی ایسے وقت کا پتہ دیں جبکہ رمضان میںکسوف خسوف اس طور پر ہوا ہو کہ پہلے کسی مدعی نے دعوی بھی کیا ہوااور جس امر کا دعوی کیا ہوا اس امر کے ثبوت میں رمضان کے کسوف وخسوف کی پہلے کسی نبی کے زمانہ میں پیشگوئی بھی کی گئی ہو، مگر یہ ممکن نہیں کہ کوئی دکھلاسکے۔
میری غرض اس واقعہ کے بیان سے صرف یہ تھی کہ خوارق پر تو کسی نہ کسی رنگ میں لوگ عذرات پیش کر دیتے ہیں۔اور اس کو ٹالنا چاہتے ہیں،لیکن اخلاقی حالت ایک ایسی کرامت ہے،جس پر کوئی انگلی نہیں رکھ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑا اور قوی اعجاز اخلاق کو ہی دیا گیا ہے۔جیسے فرمایا:انک لعلی خلق عظیم(القلم:۵)یوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر قسم کے خوارق قوت ثبوت میں جملہ انبیاء علیہ السلام کے معجزات سے بھائے خود بڑھے ہوئے ہیں،مگر آپ کے اخلاقی اعجاز کا نمبر ان سب سے اول ہے جس کی نظیر دنیا کی تاریخ نہیں بتلا سکتی اور نہ پیش کر سکے گی۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو اپنے اخلاق سیّہ کو چھوڑ کر عادات ذمیمہ کو ترک کر کے خصائل حسنہ کو لے لیتا ہے اس کے لئے وہی کرامت ہے۔مثلاً اگر بہت ہی سخت تند مزاج اور غصہ ور ان عادت بد کو چھوڑتا ہے اور حلم اور عفو کو اختیار کرتا ہے یا امساک کو چھوڑ کر سخاوت،اور حسد کی بجائے ہمدردی حاصل کرتا ہے،تو بے شک یہ کرا مت ہے۔اور ایسا ہی خود ستائی اور خود پسندی کو چھوڑ کر جب انکساری اور فروتنی اختیار کرتا ہے،تو یہ فروتنی ہی کرامت ہے۔پس تم میں سے کون ہے جو نہیں چاہتا ہے کہ کرامتی بن جاوے۔میں جانتا ہوں کہ ہر ایک یہی چاہتا ہے۔تو بس یہ ایک مدامی اور زندہ کرامت ہے۔انسان اخلاقی حالت کو درست کرے کیوں کہ یہ ایک ایسی کرامت ہے،جس کا اثر کبھی زائل نہیں ہوتا بلکہ نفع دور تک پہنچتا ہے۔مومن کو چاہیے کہ خلق اور خالق کے نزدیک اہل کرامت ہو جاوے۔ بہت سے رند اور عیاش ایسے دیکھے گئے ہیں جو کسی خارق عادت نشان کے قائل نہیں ہوتے ،لیکن اخلاقی حالت کو دیکھ کر انہوں نے بھی سر جھکا لیا ہے۔اور بجز اقرار اور قائل ہونے کے دوسری راہ نہیں ملی ۔بہت سے لوگوں کے سوانح میں اس امر کو پاؤ گے کہ انہوں نے اخلاقی کرامات ہی دیکھ کر دین حق کو قبو ل کر لیا ہے 1 ؎
میری باتوں کو ضائع نہ کریں پس میں پھر پکا ر کر کہتاہوں اور میرے دوست سن رکھیں کہ وہ میری باتوں کو ضائع نہ کریں اور ان کوصرف ایک قصہ گویا داستاں گو کی کہانیوں ہی کا رنگ نہ دیں ،بلکہ میں نے یہ ساری باتیں نہویت دل سوزی اور سچی ہمدردی سے جو فطرتاً میری روح میں ہے،کی ہیں۔ان کو گوش دل سے سنو اور ان پر عمل کرو۔
ہاںخوب یاد رکھو اور اس کو سچ سمجھو کہ ایک روز اللہ تعالیٰ کے ہاں جانا ہے۔پس اگر ہم عمدہ حالت میں یہاں سے کوچ کرتے ہیں تو ہمارے لئے مبارکی اور خوشی ہے۔ورنہ خطر ناک حالت ہے۔یاد رکھو کہ جب انسان بری حالت میں جاتا ہے۔تو مکان بعید اس کے لئے یہاں سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔یعنی نزع ہی کی حالت میں اس میں تغیر شروع ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:انہ من یات ربہ مجرما فا ن لہ جھنم لا یموت فیھا ولا یحیٰ(طہ:۷۵)یعنی جو شخص مجرم بن کر آوے گا ۔اس کے لئے ایک جہنم ہے،جس میں نہ مرے گا اور نہ ہی زندہ رہے گا۔یہ کیسی صاف بات ہے۔اصل لذت زندگی کی راحت اور خوشی میں ہی ہے۔بلکہ اس حالت میں وہ زندہ متصور ہوتا ہے جبکہ ہر طرح کے امن و امان میں ہو ۔اگر وہ کسی درد مثلاً قولنج یا درد دانت ہی میں مبتلا ہو جاوے تو وہ مردوں سے بد تر ہوتا ہے اور حالت ایسی ہوتی ہے کہ نہ تو مردہ ہی ہوتا ہے اور نہ ہی زندہ کہلا سکتا ہے۔پس اس پر قیاس کر لو کہ جہنم کے درد ناک عذاب میں کیسی بری حالت ہو گی۔
مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق قطع کر لے
مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق کاٹ لیوے۔اس کو تو حکم تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کے لئے ہو جاتا۔اور صادقوں کیساتھ ہو جاتا ،مگر وہ ہوا ہوس کا بندہ بن کر رہا اور شریروں اور دشمنان خدا اور رسول سے موافقت کرتا رہا۔گویا اس نے اپنے طرز عمل سے دکھا دیا کہ خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کر لیا ہے۔یہ ایک عادۃُ اللہ ہے کہ انسان جدھر قدم اٹھا تا ہے،اس کی مخالف جانب سے وہ دور ہوتا جاتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دور ہو کر ہوا وہوس نفسانی کا بندہ ہو تا ہے،تو خدا اس سے دور ہوتا جاتا ہے اور جوں جوں ادھر قدم بڑھتے جاتے ہیںاُدھر کم ہوتے ہیں ۔یہ مشہور بات ہے کہ دل را بدل رہیست۔پس اگر خدا تعالیٰ سے عملی طور پر بیزاری ظاہر کرتا ہے،تو سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ بھی اس سے بے زار رہے اور اگر خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اور پانی کی طرح اس کی طرف جھکتا ہے ،تو سمجھ لے کہ وہ مہربان ہے۔محبت کرنے والے سے زیادہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے۔وہ وہ خدا ہے کہ اپنے مھبوں پر بر کات نازل کرتا ہے اور ان کو محسوس کرا دیتا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔یہاں تک کہ ان کے کلام میں ،ان کے لبوں میںبرکت رکھ دیتا ہے،اور لوگ ان کے کپڑوں اور ان کی ہربات سے برکت پاتے ہیں۔امت محمدیہ میںاس کا بین ثبوت اس وقت تک موجود ہے کہ جو خدا کے لئے ہوتا ہے،خدا اس کا ہو جاتا ہے۔
خدا کی طرف سعی کرنے والا کبھی بھی ناکام نہیں رہتا
خدا تعالیٰ اپنی طرف آنے والے کی سعی اور کوشش کوضائع نہیں کرتا۔یہ ممکن ہے کہ زمیندار اپنا کھیت ضائع کر لے۔نوکر موقوف ہو کر نقصان پہنچا دے ۔امتحان دینے والا کامیاب نہ ہو ،مگر خدا کی طرف سعی کرنے والا کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ۔اس کا سچا وعدہ ہے کہ :والذین جاھدو ا فینا لنھدینھم سبلنا(العنکبوت:۷۰)خدا تعالیٰ کی راوہوںکی تلاش میں جو بویا ہوا ہو ،وہ آکر منزل مقصود پرپہنچا۔دنیوی امتحانوں کی تیاریاں کرنے والے ،راتوں کو دن بنا دینے والے طالب علموں کی محنت اور ھالت کو ہم دیکھ کر رحم کر سکتے ہیں،تو اللہ تعالیی جس کا رحم اور فضل بے حد اور بے انت ہے۔اپنی طرف آنے والے کو ضائع کر دے گا ؟ہر گز نہیں ۔ہر گز نہیں۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا ۔ان اللہ لا یضیع اجر المحسنین(التوبہ:۱۲۰)اور پھر فرماتا ہے۔من یعمل مثقال ذرۃ خیراً یرہ(الزلزال:۸)ہم دیکھتے ہیں کہ ہر سال ہزار ہا طلب علم سالہا سال کی محنتوں اور مشقتوں پر پانی پھرتا ہوا دیکھ کر روتا ہو رہ جاتے ہیں اور خود کشیاں کر لیتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کا فضل عمیم ایسا ہے کہ زرا سے عمل کو بھی ضائع نہیں کرتا ۔پھر کس قدر افسوس کامقام ہے کہ انسان دنیا میں ظنی اور وہمی باتوں کی طرف تو اس قدر گر ویدہ ہو کر محنت کرتا ہے کہ آرام اپنے اوپر گویا حرام کر لیتا ہے اور صرف خشک امید پر کہ شاید کامیاب ہو جاویں،ہزار ہا رنج اور دکھ اٹھاتا ہے۔تاجر نفع کی امید پر لاکھوں روپیہ لگا دیتا ہے،مگر یقین اسے بھی نہیں ہوتا کہ ضرور نفع ہی ہو گا ،مگر خدا تعالیٰ کی طرف جانے والے کی(جس کے وعدے یقینی اور حتمی ہیں کہ جس کی طرف قدم اٹھانے والے کی ذرا بھی محنت رائگاں نہیں جاتی)میں اس قدر دوڑ دھوپ اور سر گرمی نہیں پاتا ہوں ۔یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے؟وہ کیوں نہیں ڈرتے کہ آخر ایک دن مرنا ہے۔کیا وہ ان ناکامیوں کو دیکھ کر بھی اس تجارت کی فکر میں نہیں لگ سکتے ۔جہاں خسارے کا نام ونشان بھی نہیں۔اور نفع یقینی ہے۔زمین دار کس قدر محنت سے کاشتکاری کرتا ہے،مگر کون کہہ سکتا ہے کہ نتیجہ ضرور راحت ہی ہو گا۔
اللہ تعالیٰ کیسا رحیم ہے اور کیسا خزانہ ہے کہ کوڑی بھی جمع ہو سکتی ہے۔روپیہ اشرفی بھی۔نہ چور چکار کا اندیشہ نہ یہ خطرہ کہ دیوالہ نکل جائے گا۔حدیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی ایک کانٹہ راستہ سے ہٹا دے ،تو اس کا بھی ثواب اس کو دیا جاتا ہے،اورت پانی نکلتا ہوا اگر ایک ڈول اپنے بھائی کے گھڑے میں ڈال دے ،تو خدا تعالیٰ اس کا بھی اجر ضائع نہیں کرتا۔پس یاد رکھو کہ وہ راہ جہاں انسان کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔وہ خدا کی راہ ہے۔دنیا کی شاہرہ ایسی ہے جہاں قدم قدم پر ٹھوکریں اور ناکامیوں کی چٹانیں ہیں۔وہ لوگ جنھوں نے سلطنتوں تک کو بھی چھوڑ دیا،آخر بے وقوف تو نہ تھے۔جیسے ابراہیم ادہم،شاہ شجاع،شاہ عبد العزیز جو مجدد بھی کہلاتے ہیں۔حکومت،سلطنت اور شوکت دنیا کو چھوڑ بیٹھے۔اس کی یہی وجہ تو تھی کہ ہر قدم پر ایک ٹھوکر موجود ہے۔خدا ایک موتی ہے اس کی معرفت کے بعد انسان دنیاوی اشیاء کو ایسی حقارت اور ذلت سے دیکھتا ہے کہ ان کے دیکھنے کے لئے بھی اسے طبیعت پر ایک جبر اور اکراہ کرنا پڑتا ہے؎۔ پس خدا تعالیٰ کی معرفت چاہو اور اس کی طرف ہی قدم اٹھاو کہ کامیابی اسی میں ہے۔
اخلاقی کرامت
اللہ تعالیٰ سے اصلاح چاہنا اور اپنی قوت خرچ کرنا یہی ایمان کا طریق ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو یقین سے اپناہاتھ دعا کے لئے اٹھاتا ہے ،اللہ تعالیٰ اس کی دعا رد نہیں کرتا ہے۔پس خدا سے مانگو اور یقین اور صدق نیت سے مانگو۔ میری نصیحت پھر یہی ہے کہ اچھے اخلاق ظاہر کرنا اپنی کرامت ظاہر کرنا ہے۔اگر کوئی کہے کہ میں کرامتی بننا نہیں چاہتا ،تو یہ یاد رکھے کہ شیطان اسے دھوکہ میں ڈالتا ہے۔کرامت سے عجب اور پندار مراد نہیں ہے۔کرامت سے لوگوں کو اسلام کی سچائی اور حقیقت معلوم ہوتی ہے اور ہدایت ہوتی ہے۔میں تمہیں پھر کہتا ہوں کہ عجب اور پندار تو کرامت اخلاقی میں داخل ہی نہیں۔پس یہ شیطانی وسوسہ ہے۔دیکھو یہ کروڑ ہا مسلمان جو روئے زمین کے مختلف حصص میں نظر آتے ہیں۔کیا یہ تلوار کے زور سے،جبرو اکراہ سے ہوئے ہیں؟نہیں ! یہ بالکل غلط ہے۔یہ اسلام کی کرامتی تاثیر ہے جو ان کو کھینچ لاتی ہے۔کرامتیں انواع واقسام کی ہوتی ہیں۔منجملہ ان کے ایک خلاقی کرامت بھی ہے جو ہر میدان میں کامیاب ہے۔انہوں نے جومسلمان ہوئے،صرف راستبازوں کی ہی کرامت دیکھی اور اس کا اثر پڑا ۔انہوں نے اسلام کو عزت کی نگاہ سے دیکھا۔نہ تلوار کو دیکھا بڑے بڑے محقق انگریزوں کو یہ بات ماننی پڑی ہے کہ اسلا م کی سچائی کی روح ہی ایسی قویٰ ہے،جو غیرقوموں کو اسلام میں آنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
سلسلہ کی عظمت اور عزت کا خیال رکھیں
جو شخص اپنے ہمسایہ کو اپنے اخلاق میں تبدیلی دکھاتا ہے کہ پہلے کیا تھا اور اب کیا ہے۔ وہ گویا ایک کرامت دکھاتا ہے۔اس کا اثر ہمسایہ پر بہت اعلیٰ درجہ کا پڑتا ہے۔ہماری جماعت پر اعتراض ایسے کرتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ ترقی ہو گئی ہے اور تہمت لگاتے ہیں کہ افتراء غیض وغضب میں مبتلا ہیں۔کیا یہ ان کے لئے باعث ندا مت نہیں ہے۔کہ انسان عمدہ سمجھ کر اس سلسلہ میں آیا تھا جیسا کہ ایک رشید فرزند اپنے باپ کی نیک نامی ظاہر کرتا ہے،کیونکہ بیعت کرنے والا فرزند کے حکم میں ہوتا ہے۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہرات کو امہات المومینین کہا گیا ہے۔گویا کہ حضور عامۃ المومنین کے باپ ہیں۔جسمانی باپ زمین پر لانے کا موجب ہو تا ہے اور حیات ظاہری کا باعث،مگر روحانی باپ آسمان پر لے جاتا ہے اور اس مرکز اصلی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔کیا آپ پسند کرتے ہیں کہ کوئی بیٹا اپنے باپ کو بد نام کرے؟طوائف کے ہاں جائے اور قمار بازی کرتا پھرے۔شراب پیوے یا ایسے افعال قبیحہ کا مرتکب ہو جو باپکی بد نامی کا موجب ہوں۔میں جانتا ہوں کہ کوئی آدمی ایسا نہیں ہو سکتا،جو اس فعل کو پسند کرے،لیکن جب وہ ناخلف بیٹا ایسا کرتا ہے،تو پھر زبان خلق بند نہیں ہو سکتی۔لوگ اس کے باپ کی طرف نسبت کر کے کہیں گے کہ یہ فلاں باپ کا بیٹا فلاں بد کام کرتا ہے۔پس وہ نہ خلف بیٹا خود ہی باپ کی بد نامی کا باعث ہوتا ہے۔اس طرح پر جب کوئی شخص اسلام میں داخل ہوتا ہے اور اس سلسلہ کی عظمت اور عزت کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے خلاف کرتا ہے تو وہ عند اللہ ماخوذ ہوتا ہے۔وہ صرف اپنے آپ کو ہی ہلاکت میں نہیں ڈالتا بلکہ دوسروں کے لئے ایک برا نمونہ ہو کر ان کو سعادات اور ہدایت کی راہ سے محروم کر دیتا ہے۔پس جہاں تک آپ لوگوں کی طاقت ہے خدا تعالیٰ سے مدد مانگو اور اپنی پوری طاقت اور ہمت سے اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کرو۔ جہاں عاجز آجاو،وہاں صدق اور یقین سے ہاتھ اٹھاو ،کیونکہ خشوع اور خضوع سے اٹھائے ہوئے ہاتھ جو صدق اور یقین کی تحریک سے اٹھتے ہیں،خالی واپس نہیں ہوتے،ہم تجربہ سے کہتے ہیں کہ ہماری ہزار ہا دعائیں قبول ہوئی ہیں۔اور ہو رہی ہیں۔
یہ ایک یقینی بات ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے اندر اپنے ابنائے جنس کے لئے ہمدردی کا جوش نہیں رکھتا ،وہ بخیل ہے۔اگر میں ایک راہ دیکھوں جس میں بھلائی اور خیر ہے،تو میرا فرض ہے کہ میں پکار پکار کر لوگوں کو بتلاؤں۔اس امر کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔کہ کوئی اس پر عمل کرتا ہے یا نہیں ؎
کس بشنود یا نشود من گفتگوئے میکنم
اگر ایک شخص بھی زندہ طبیعت کا نکل آوے،تو کافی ہے کہ میں یہ بات کھول کر بیان کرتا ہوں کہ میرے مناسب حال یہ بات نہیں ہے کہ جوکچھ میں آپ لوگوں کو کہتا ہوں میں ،ثواب کی نیت سے کہتا ہوں۔نہیں!میں اپنے نفس میں انتہا درجے کا جوش اور درد پاتا ہوں گو وہ وجوہ نہ معلوم ہیں کہ کیوں یہ جوش ہے۔مگر اس میں ذرا بھی شک نہیں کہ یہ جوش ایسا ہے کہ میں رک نہیں سکتا۔اس لئے آپ لوگ ان باتوں کو ایسے آدمی کی وصایا سمجھ کر کہ پھر ملنا شائد نصیب نہ ہو ۔ان پر ایسے کاربند ہوں کہ ایک نمونہ ہو اور ان آدمیوں کو جو ہم سے دور ہین،اپنے قول اور فعل سے سمجھا دو۔اگر یہ بات نہیںہے اور عمل کی ضرورت نہیںہے،تو پھر مجھے بتلاؤ کہ یہاں آنے کا مطلب کیا ہے۔میں مخفی تبدیلی نہیں چاہتا ۔نمایاں تبدیلی مطلوب ہے،تا کہ مخالف شرمندہ ہوں اور لوگوں کے دلوں پر یک طرفہ روشنی پڑے اور وہ نا امید ہو جاویں کہ یہ مخلاف ضلالت میں پڑے ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھ پر بڑے بڑے شریر آکر تائب ہوئے وہ کیوں؟اس عظیم الشان تبدیلی نے جو صحابہؓ میںہوئی اور ان کے واجب التقلید نمونوں نے ان کو شرمندہ کیا۔
عکر مہ کا پاک نمونہ
عکرمہ کا حال تم نے سنا ہو گا۔احد کی مصیبت کا بانی مبانی یہی تھا اور اس کا باپ ابو جہل تھا،لیکن آخر کار صحابہؓ کرام کے نمونوں نے اسے شرمندہ کر دیا۔میرا مذہب یہ ہے کہ خوارق نے ایسا اثر نہیں کیا جیسا صحابہ کرام کے پاک نمونوں اور تبدیلیوں نے لوگوں کو حیران کیا ۔لوگ حیران ہو گئے کہ ہمارا چچا زاد کہاں سے کہاں پہنچا۔آخر کار انہوں نے اپنے آپ کو دھوکہ خوردہ سمجھا۔عکرمہ نے ایک دفعہ ذات آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حملہ کیا اور دوسرے وقت دشمنوں کو درہم برہم کیا۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں صحابہ نے جو پاک نمونے دکھائے ہیں۔ہم آج فخر کے ساتھ ان کو دلائل اور آیات کے رنگ میں بیان کر سکتے ہین ؛چنانچہ عکرمہ کا ہی نمونہ دیکھو کہ کفر کے دونوں کفر عجب وغیرہ خصائل بد اپنے اندر رکھتا تھا اور چاہتا تھا کہ بس چلے تو اسلام کو دنیا سے نابود کر دے،مگر جب خدائے تعالیٰ کے فضل نے اس کی دستگیری کی اور وہ مشرف بااسلام ہوا ،تو ایسے اخلاق پیدا ہوئے کہ وہ عجب اور پندار نام تک کو باقی نہ رہا اور فروتنی اور انکسار پیدا ہوا کہ وہ انکسار حجۃ السلام ہو گیا اور صداقت اسلا مکے لئے ایک دلیل ٹھہرا۔ایک موقعہ پر کفار سے مقابلہ ہوا ۔عکرامہ لشکر اسلام کا سپہ سالار تھا۔کفا ر نے بہت سخت مقابلہ کیا۔یہاں تک کہ لشکر اسلام کی حالت قریب شکست کھانے کے ہو گئی۔عکرمہ نے جب دیکھا،تو گھوڑے سے اترا ۔لوگوں نے کہا کہ آپ کیوں اترتے ہیں۔شاید ادھر ادھر ہونے کا وقت ہو ،تو گھوڑا مدد دے۔تو اس نے کہا۔اس وقت مجھے وہ زمانہ یاد آگیا ہے۔جب میں پیغمبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لشکر کامقابلہ کیا کرتا تھا۔میں چاہتا ہوں کہ جان دے کر گناہوں کا کفارہ ادا کروں۔اب دیکھئے کہ کہاں سے کہاں تک حالت پہنچی کہ بار بار محامد سے یاد کیا گیا۔یہ یاد رکھو کہ خداتعالیٰ کی رضا ان لوگوں کے شامل حال ہوتی ہے۔جو اس کی رضا اپنے اندر جمع کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جا بجا ان لوگوں کو رضی اللہ عنھم کہا ہے۔میری نصیحت یہ ہے کہ ہر شخص ان اخلاق کی پابندی کرے۔
عقائدصحیحہ اور عمال صالحہ
علاوہ ازیں دو حصے اور بھی ہیں،جن کو مد نظر رکھنا صادق اخلاص مند کا کام ہونا چاہیے۔ان میں سے ایک عقیدہ صحیحہ کا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے بدوں مشقت و محنت کے دکھائی ہے۔وہ راہ جو آپ لوگوں کو اس زمانہ میں دکھائی گئی ہے۔بہت سے عالم ابھی تک اس سے محروم ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ سچے دل سے ان اعمال صالحہ کو بجا لاو جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصہ میں آتے ہیں۔اور اپنی عملی حالت سے مدد لے کر دعا مانگو کہ وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے۔حصہ عبادت میں صوم،صلوۃ و زکوۃ وغیرہ امور شامل ہیں۔اب خیال کرو کہ مثلاً نماز ہی ہے۔یہ دنیا میں آتی ہے،لیکن دنیا سے نہیں آئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ قرۃ عینی فی اصلوۃ
نماز کے اوقات روحانی حالتوں کے ایک عکسی تصویر ہے
اور یہ بھی یاد رکھو کہ یہ جو پانچ وقت نماز کے لئے مقرر ہیں یہ کوئی تحکم اور جبر کے طور پر نہیں ہیں،بلکہ اگر غور کرو تو یہ روحانی حلاتوں کی عکسی تصویر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اقم الصلوۃ لدلوک الشمس(بنی اسرائیل:۷۹)یعنی قائم کرو نماز کو دلوک الشمس سے۔اب دیکھو کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے قیام الصلوۃ کو دلوک شمس سے لیا ہے۔دلوک کے معنوں میں گو اختلاف ہے،لیکن دوپہر کے وقت کے ڈھلنے کا نام دلوک ہے۔اب دلوک سے لے کر پانچ نمازیں رکھ دیں۔اس میں حکمت اور سر کیا ہے؟قانون قدرت دکھاتا ہے کہ روحانی مذلل اور انکسار کے مراتب بھی دلوک ہی سے شروع ہوتے ہیں اور پانچ ہی حالتیں آتیں ہیں۔پس یہ طبعی نماز بھی اس وقت سے شروع ہوتی ہے۔جب ہزن اورہم وغم کے آثار شروع ہوتے ہیں۔اس وقت جب انسان پر کوئی آفت یا مصیبت آتی ہے،تو کس قدر تذلل اور انکساری کرتا ہے۔اب اگر اس وقت زلزلہ آوے ،تو تم سمجھ سکتے ہو کہ طبیعت میں کیسی رقت اور انکساری پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح پر سوچو کہ مثلاً اگر کسی شخص پر نالش ہو تو سمن یا وارنٹ آنے پر اس کو معلوم ہو گا کہ فلاں دفعہ فوجداری یا دیوانی میں نالش ہوئی ہے،اب بعد مطالعہ وارنٹ اس کی حلات میں گویا نصف النہار کے بعد زوال شروع ہوا ،کیونکہ وارنٹ یا سمن تک تو اس کو کچھ معلوم ہی نہ تھا۔اب خیال پیدا ہو کہ خدا جانے ادھر وکیل ہو یا نہ کیا ہو؟اس قسم کے ترددات اور تفکرات سے جو زوال پیدا ہوتا ہے یہ وہی حالت دلوک ہے اور یہ پہلی حالت ہے جو نماز ظہر کے قائم مقام ہے اور اس کی عکسی حالت نماز ظہر ہے۔اب دوسری حالت اس پر وہ آتی ہے جبکہ وہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہے۔فریق مخالف اور عدالت کی طرف سے سوالات جراح ہو رہے ہیں اور وہ ایک عجیب حالت ہوتی ہے۔یہ وہ ھالت اور وقت ہے جو نماز عصر کانمونہ ہے،کیونکہ عصر گھونٹنے اور نچوڑنے کو کہتے ہیں۔جب حالت اور بھی ناذک ہو جاتی ہے اور فرد قرار داد جرم لگ جاتی ہے،تو یاس اور نا امیدی بڑھتی ہے۔کیونکہ اب خیال ہوتا ہے کہ اب سزا مل جائے گی۔یہ وہ وقت ہے جو مغرب کی نماز کا عکس ہے۔پھر جب حکم سنایا گیا اور کانسٹیبل یا کورٹ انسپکتر کے حالے کیا گیا ،تو ہو روحانی طور پر نماز عشاء کی عکسی کی تصویر ہے۔یہوں تک کہ نماز کی صادق صبح ظاہر ہوئی۔اور ان مع العسر یسراً(الم نشرح:۷)کی حالت کا وقت آگیا۔تو روحانی نماز فجر کا وقت آگیا اور فجر کی تصویر اس کی عکسی تصویر ہے۔
القصہ میں پھر تم کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ تم جو میرے ساتھ ایک سچا تعلق پیدا کرتے ہو۔اس سے یہی غرض ہے کہ تم اپنے اخلاق میں ،عادات میں ایک نمایاں تبدیلی کرو ،جو دوسروں کے لئے ہدایت اور سعادت کا موجب ہو۔
۱۴ جنوری ۱۸۹۸؁ء
آخرت پر نظر رکھیں
فرمایا کہ لوگوں کو لازم ہے کہ آخرت پر نظر رکھیں۔عذاب سے پہلے ڈرنا چاہیے ؎
؎ مرد آخر بین مبارک بندہ ایست
دیکھو لوط وغیرہ قوموں کا انجام کیا ہوا۔ہر ایک کو لازم ہے کہ اگر دل سخت بھی ہو،تو اس کو ملامت کر کے خشوع وخضوع کا سبق دے۔ہماری جماعت کے لئے بہر ضروری ہے،کیونکہ ان کو تازہ معرفت ملتی ہے۔اگر کوئی دعویٰ تو معر فت کا کرے ،مگر اس پر چلے نہیں،تو یہ لاف وگزاف ہی ہے۔اس لئے ہماری جماعت دوسروں کی غفلت سے خود غافل نہ رہے اور ان کی محبت کو سرد دیکھ کر اپنی محبت کو ٹھنڈا نہ کرے۔انسان بہت رتمنائیں رکھتا ہے۔غیب کی قضا وقدر کی کس کو خبر ہے۔آرزوں کے موافق زندگی کبھی نہیں چلتی ہے۔آرزوں ک اسلسلہ اور ہے اور قجاو قدر کا سلسلہ اور ہے اور یہی سلسلہ سچا ہے۔یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں۔اسے کیا معلوم ہے کہ اس میں کیا کیا لکھا ہے،اس لئے دل کو جگ اجگا کر متوجہ کرنا چاہیے۔
فرمایا! افسوس کی بات ہے کہ عام طور پر مصائب کے آنے کی وجہ سے لوگوں کا عجب ونخوت دور نہیں ہوا۔میں سچ کہتا ہوں کہ یہ دور نہ ہوں گی۔جب تک لوگوں کی ضد اور آڑ دور نہ ہوگی۔میں دیکھتا ہوں کہ لوگ خدا تعالیٰ سے پوری مسالحت کے لئے تیار نہیں ہیں۔قحط کے دوران لوگوں نے محسوس نہیں کیا ۔ابتدا میں مکہ اور مدینہ کا فتویٰ بھی ڈرایا کرتا تھا ۔جب کوئی کہتا کہ مکہ معظمہ سے فتویٰ آیا ہے،تو لوگ ڈر جاتے تھے،لیکن اب مصائب کو دیکھ کر بھی نہیں ڈرتے۔میری رائے ہے کہ جب تک کہ لوگ کامل طور پر رجوع نہ کرین،تقدیر نہ بدلے گی۔ان اللہ لا یغیر ما بقوم حتیٰ یغیرو ا ما با نفسھم(الرعد:۱۲)
۱۵ جنوری ۱۸۹۸؁ء
شیعہ مذہب کے عقائد
فرمایا شیعہ مزہب اسلام کا سخت مخالف ہے۔اول۔شیعہ کا اعتقاد ہے کہ جبرائیل وحی لانے میں غلطی کھا گیا ہے۔دوم۔صحابہؓجو رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعاؤں کے بعد حاصل ہوئے تھے،ان کے نزدیک معاذ اللہ مسلمان نہ تھے۔سوم۔قرآن شریف جو اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب ہے۔اور جس کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ تعالیٰ کر چکا ہے۔شیعہ کے اعتقاد کے موافق قرآن شریف اصلی نہیں ہے۔امام مہدی اصل قرآن غار میں لے جاکر چھپ رہے۔چہارم ۔بارہ اماموں تک ولایت ختم ہو چکی ،باقی قیامت تک اادمی وھشیوں کی طرح رہے اور خدا تعالیٰ کو ان سے محبت نہیں۔پنجم۔خدا تعالیٰ کے حبیب آنحضرت صلی الہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ ؓ کو گالیاں دینا درود شریف کے پڑھنے سے بھی زیادہ ثواب سمجھتے ہین۔ششم۔کسی اکابر اور اہل اللہ کو نیک نہیں سمجھتے۔میں نے اپنے استاد سے حضرت سید عبد القادر جیلانی کی نسبت سنا ہے کہ وہ گالیاں دیتے تھے۔اصل بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ بد نام یزید ہے۔اگر اس کی شراکت سے امام حسینؓ کی شہادت ہوئی،تو کیا برا کیا،لیکن آجکل کے شیعہ مل کر بھی وہ دینی کام نہیں کر سکتے جو اس نے کیا۔
طعام اہل کتاب
اہل کتاب کا کھان کھانے پر بابو محمد افضل صاحب کے سوال پرحضرت اقدس نے جواب دیا کہ ’’تمدن کے طور پر ہندووں کی چیز بھی کھا لیتیہیں۔اسی طرح عیسائیوں کا کھا نا بھی درست ہے،مگر بایں ہمہ یہ خیال ضروری ہے کہ برتن پاک ہوں،کوئی ناپاک چیز نہ ہو 1؎ ۔‘‘
۱۵ جنوری ۱۸۹۸؁ء
کو خواجہ کمال الدین صاحب بی اے کے ایل ایل بی کے امتحان میں کامیاب ہونے کی خبر آئی ۔فجر کی نماز کے بعد حضرت اقدس امام ہمام علیہ السلام اور مندرجہ ذیل مختصر سی تقریر فرمائی:
دنیوی کامیابیاں اورخوشیاں دائمی نہیں
انسان کو ہر قسم کی کامیابی پر ایک خوشی ہوتی ہے۔قرآن کریم سے تین قسم کی خوشیاں لہو،لعب، تفاخر معلوم ہوتی ہیں۔لہو میں اشیاء خوردنی شامل ہے اور لعب میں شادی وغیری کی خوشیاں اور تفاخر میں مال وغیرہ کی خوشیاں شامل ہیں یہ تین قسم کی خوشیاں ہیں۔ان سے باہر کوئی خوشی نہیں ہے۔مگر یاد رکھو کہ کامیابیاں اور یہ خوشیاں دائمی نہیں ہوتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ دل لگا و گے،تو سخت حرج ہو گا اور رفتہ رفتہ ایک وقت آجاتا ہے کہ ان خوشیوں کا زمانہ تلخیوں سے بدلنے لگتا ہے۔
دنیا کی کامیابی ابتلا سے خالی نہیں ہوتی ہیں ۔قرآن شریف میں آیا ہے خلق الموت والحیوۃ لیبلو کم (الملک:۳) یعنی موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ ہم تمہیں آزمائیں،کامیابی اور ناکامی بھی زندگی اور موت کاسول ہوتا ہے۔کامیابی ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے۔جب کسی کو اپنے کامیاب ہونے کی خوشی ملتی ہے،تو اس میں جان پڑ جاتی ہے اور گویا نئی زندگی ملتی ہے اور اگر ناکامی کی خبر آجائے،تو زندہ ہی مر جاتا ہے اوت بسا اوقات بہت سے کمزور دل آدمی ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ عام زندگی اور موت تو ایک آسان امر ہے،لیکن جہنمی زندگی اور موت دشوار ترین چیز ہے۔سعید آدمی ناکامی کے بعد کامیاب ہو کر اور بھی سعید ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ پر ایمان بڑھ جات ہے۔اس کو ایک مزہ آتا ہے ۔ جب وہ گور کرتا ہے کہ میرا خدا کیسا ہے۔اور دنیا کی کامیابی خدا شناسی کا ایک بہانی ہو جاتا ہے۔ایسے آدمی کے لیے یہ دنیوی کامیابیاں حقیقی کامیابی کا(جس کواسلامکی اصلاح میںفلاح کہتے ہیں)ایک ذریعہ ہو جاتی ہیں۔میںتمھیںسچ سچ کہتا ہوںکہ سچی راحت دنیا اور دنیا کی چیزوںمیںہرگز نہیںہے۔حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے تمام شعبے دیکھ کر بھی انسان سچا اور دائمی سرور حاصل نہیںکر سکتا۔تم دیکھتے ہوکہ دولتمندزیادہ مال ودولت رکھنے والے ہر وقت خنداںرہتے ہیں،مگر ان کی حالت جرب یعنی خارش کے مریض کی سی ہوتی ہے۔جس کو کھجلانیسے راحت ملتی ہے،لیکن س خارش کا آخری نیتجہ کیا ہوتاہے؟یہی کہ خون نکل آتا ہے۔پس ان دنیوی اور عارضی کامیابیوں پر اس قدر خوش مت ہو کہ حقیقی کامیابی سے دور چلے جائو،بلکہ ان کامیابیوںکو خدا شناسی کا ایک ذریعہقراردو۔اپنی ہمت اور کوشش پر نازمت کرواور مت سمجھو کہ یہ کامیابی ہماری کسی قابلیت اور محنت کا نتیجہ ہے،بلکہ یہ سوچوکہ اس رحیم خدا نے جوکبھی کسی کی سچی محنت کو ضائع نہیں کرتا ہے۔ہماری محنت کو بارورکیا ؛ورنہ کیا تم نہیںدیکھتے کہ صدہاطالب علم آئے دن امتحانوں میں فیل ہوتے ہیں۔کیا وہ سب کے سب محنت نہ کرنے والے اور بالکل غبی اور بلیدہی ہوتے ہیں؟نہیںبلکہ بعض ایسے ذکی اور ہوشیار ہوتے ہیںکہ پاس ہونے والوں میںسے اکثر کے مقابلہ میں ہوشیارہوتے ہیں۔اس لیے واجب اور ضروری ہے کہ ہر کامیابی پر مومن خداتعالی کے حضور سجدات شکر بجالائے کہ اس نے محنت کو اکارت تو نہیںجانے سیا۔اس شکر کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالیسے محبت بڑ ھے گی اور ایمان میںترقی ہوگی اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی کامیابیاںملیں گی،کیونکہ خداتعالی فرماتا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں کا شکر کرو گے،تو البتہ میں نعمتوں کو زیادہ کروں گا۔اوراگرکفران نعمت کرو گے،تو یادرکھو،عزاب سخت میں گرفتار ہوگے۔
مومن اور کافر کی کامیابی میں فرق
اس اصول کو ہمیشہ مدنظررکھو۔مو من کا کام یہ ہے کہ وہ کسی کامیابی پر جو اسے دی جاتی ہے۔شرمندہ ہوتا ہے اور خدا کی حمد کرتا ہے کہ اس نے اہنا فضل کیا اور اس طرح پروہ قدم آگے رکھتا ہے اور ہر ابتلا میں ثابت قدم رہ کر ایمان پاتا ہے۔بظاہر ایک ہندو اور مومن کی کامیابی ایک رنگ میںمشابہ ہوتی ہے،لیکن یادرکھو کی کافر کی کامیابی ضلالت کی طرف لے جاتی ہے کہ وہ خدا کی طرف رجوع نہیں کرتا،بلکہ اپنی محنت،دانش اور قابلیت کو خدا بنا لیتا ہے،مگر مومن خداکی طرف رجوع کر کے خدا سے ایک نیا تعارف پیدا کرتا ہے اور اس طرح پر ہر ایک کامیابی کے بعد اس کا خداسے ایک نیا معاملہ شروع ہوجاتا ہے اور اس میں تبدلی ہونے لگتی ہے ان اللہ مع الذین اتقوا (الخل:۱۲۹)خدا ان کے ساتھ ہے جو متقی ہوتے ہیں۔یادرکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں تقوی کا لفظ بہت مرتبہ آیا ہے۔اس کے معنے پہلے لفظ سے کیے جاتے ہیں۔یہاں مع کا لفظ آیا ہے یعنی جو خداکو مقدم سمجھتا ہے،خدا اس کو مقدم رکھتا ہے اور دنیا میں ہر قسم کی ذلتوں سے بچالیتا ہے۔ میراایمان یہی ہے کہ اگر انسان دنیا میں ہر قسم کی ذلت اور سختی سے بچنا چاہے تو اس کے لیے ایک ہی راہ ہے کہ متقی بن جائے۔پھر اس کو کسی چیز کی کمی نہیں۔پس مومن کی کامیابیاںاس کو آگے لے جاتی ہیںاور وہ وہیںٹھہر جاتا۔
مبارک وہ ہے کامیابی اور خوشی کے وقت تقوی سے کام لے
اکثرلوگوںکے حا لات کتابوں میںلکھے ہیں کہ اوائل میں دنیا سے تعلق رکھتے تھے اور شدید تعلق رکھتے تھے،لیکن انہوں نے کوئی دعا کی اور وہ قبول ہو گئی۔اس کے بعد ان کی حالت ہی بدل گئی،اس لیے اپنی دعاؤںکی قبولیت اور کامیابیوںپر نازاںنہ ہو،بلکہ خدا کے فضل اور عنایت کی قدر کرو۔قاعدہ ہے کہ کامیابی پر ہمت اور حوصلہ میں ایک نئی زندگی آجاتی ،اس زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس سے اللہ تعالی کے فضل وکرم پر غور کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل کو کوئی روک نہیںسکتا۔
بہت تنگدستی بھی انسان کو مصیبت میں ڈال دیتی ہے۔اس لیے حدیث میں آیا ہے الفقرسواد الوجہ۔ ایسے لوگ میں نے خود دیکھے ہیں،جو اپنی تنگدستیوں کی وجہ سے دہریہ ہوگئے ہیں۔مگر مومن تنگی پر بھی خداسے بدگمان نہیںہوتا اور اس کو اپنی غلطیوںکا نتیجہ قراردے کر اس سے رحم اورفضل کی درخواست کرتا ہے اور جب وہ زمانہ گزر جاتا ہے اور اس کی دعائیںبارور ہوتی ہیں،تو وہ اس عاجزی کے زمانہ کو بھولتا نہیں بلکہ اسے یادرکھتا ہے۔غرض اگراس پر ایمان ہے کہ اللہ تعالی سے کام پڑنا ہے،تو تقوی کا طریق اختیار کرو۔مبارک وہ ہے جو کامیابی اور خوشی کے وقت رقوی اختیار کرلے اور بد قسمت وہ ہے جو ٹھوکر کھا کر اس کی طرف نہ جھکے۔ ؎۱
تقریر حضرت اقدس علیہ السلام
۱۸؍جنوری ۱۸۹۸؁ء
تقدیر تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا نام معلّق ہے اور دُوسری کومُبْرم کہتے ہیں۔ اگر کوئی تقدیر معلق ہوتو دُعا اورصدقات اُس کو ٹلادیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے اُس تقدیر کو بدل دیتا ہے۔ مبرم ہونے کی صورت میں وہ صدقات اور دعا اس تقدیر کے متعلق کچھ فائدہ نہیں پہنچاسکتے۔ہاں وہ عبث اور فضول بھی نہیں رہتے، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے۔ وُہ اس دعا اور صدقات کا اثر اور نتیجہ کسی دوسرے پیرائے میں اُس کو پہنچادیتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ خداتعالیٰ کسی تقدیر میں ایک وقت تک توقّف اور تاخیرڈال ڈال دیتا ہے۔
قضائے معلق اور مُبرم کا ماخذ اور پتہ قرآن کریم سے ملتا ہے۔ یہ الفاظ گو نہیں۔ مثلاً قرآن کریم میں فرمایا ہے اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُم۔ (المومن:۶۱) دُعا مانگو۔ مَیں قبول کروں گا۔ اب یہاں سے معلوم ہوتا ہے کہ دُعا قبول ہوسکتی ہے۔ اور دُعا سے عذاب ٹل جاتا ہے اور ہزار ہا کیا کل کام دعا سے نکلتے ہیں۔ یہ بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کل چیزوں پر قادر انہ تصرف ہے۔ وہ جو چاہتا ہے، کرتا ہے۔ اس کے پوشیدہ تصرفات کی لوگوں کو خواہ خبرہو یا نہ ہو، مگر صدہاتجربہ کاروں کے وسیع تجربے اور ہزار ہا دردمندوں کی دُعا کے صریح نتیجے بتلارہے ہیں کہ اس کا ایک پوشیدہ اور مخفی تصرف ہے۔ وہ جو چاہتا ہے،محوکرتا ہے اور جو چاہتا ہے اثبات کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہ امر جرور نہیں کہ ہم اس کہ تہہ تک پہنچنے اور اس کی کنہ اور کیفیت معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ جبکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ایک شے ہونے والی ہے۔ اس لئے ہم کوجھگڑے اور مباحثے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ خداتعالیٰ نے انسان کی قضاوقدرکومشروع کررکھا ہے جو توبہ، خشوع ،خضوع سے ٹل سکتی ہے۔ جب کسی قسم کی تکلیف اور مصیبت انسان کو پہنچتی ہے، تو وہ فطرتاً اور طبعاً اعمالِ حسنہ کی طرف رُجوع کرتا ہے۔ اپنے اندر ایک قلق اور کرب محسوس کرتا ہے جو اسے بیدار کرتا ہے اور نیکیوں کی طرف کھینچے لئے جاتا ہے اور گناہ سے ہٹاتا ہے۔ جس طرح پرہم ادویات کے اثر کو تجربے کے ذریعہ سے پالیتے ہیں، اسی طرح پر ایک مُضطربُ الحال انسان جب خداتعالیٰ کے آستانہ پر نہایت تذلل اور نیستی کے ساتھ گرتا ہے اور رَبِّی رَبِّی کہہ کر اس کو پکارتا ہے اور دعامیں مانگتا ہے ، تو وہ رویائے صالحہ یا الہام صالحہ کے ذریعے سے ایک بشارت سے تسلّی پالیتا ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ جب صبر اور صدق سے دُعا انتہا کو پہنچے ، تو وہ قبول ہوجاتی ہے۔ دُعا، صدقہ اور خیرات سے عذاب کاٹلنا ایسی ثابت شدہ صداقت ہے، جس پر ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کا اتفاق ہے اور کروڑہا صُلحا اور اَتقیا اور اولیاء اللہ کے ذاتی تجربے اس امر پرگواہ ہیں۔
عبادات میں لذّت اور سُروررکھاگیا ہے نماز کیا ہے؟ یہ ایک خاص دعا ہے، مگر لوگ اس کو بادشاہوں کا ٹیکس سمجھتے
ہیں۔ نادان اتنا نہیں جانتے کہ بھلاخدا تعالیٰ کو ان باتوں کی کیا حاجت ہے، اس کے غناء ذاتی کو اس بات کی کیا حاجت ہے کہ انسان دُعاتسبیح اور تہلیل میں مصروف رہے، بلکہ اس میں انسان کا پنا ہی فائدہ ہے کہ وہ اس طریق پر اپنے مطلب کو پہنچ جاتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ آج کل عبادات اور تقویٰ اور دینداری سے محبت نہیں ہے۔ اس کی وجہ ایک عام ذہریلا اثر رسم کا ہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعلایٰ کی محبت سرد ہورہی ہے اور عبادت میں جس قسم کامزاآنا چاہیے ، وُہ مزا نہیں آتا۔ دُنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں ، جس میں لذت اور ایک خاص حظ اللہ تعالیٰ نے نہ رکھا ہو۔ جس طرح پر ایک مریض ایک عمدہ سے عمدہ خوش ذائقہ چیزکا مزہ نہیں اُٹھاسکتا اور وہ اُسے تلخ یا پھیکا سمجھتا ہے، اسی طرح وہ لوگ جو عبادات الہٰی میں حفظ اور لذات نہیں پاتے اُن کو اپنی بیماری کا فکر کرنا چاہئے، کیونکہ جیسا میں نے ابھی کہا ہے دُنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس میں خداتعالیٰ نے کوئی نہ کوئی لذت نہ رکھی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا، توپھر کیا وجہ ہے کہ اس عبادت میں اُس کے لئے لذت نہ رکھی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا، تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس عبادت میں اُس کے لئے لذت اور سُرورنہ ہو۔ لذت اور سُرورتو ہے، مگر اُس سے حظ اٹھانے والا بھی تو ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ والْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (الذاریات:۵۷) اب انسان جبکہ عبادت ہی کے لئے پیدا ہوا ہے۔ ضروری ہے کہ عبادت میں لذت اور سُرور بی درجۂ غایت کا رکھا ہو۔ اس بات کو ہم اپنے روز مرّہ کے مشاہدہ اور تجربے سے خوب سمجھ سکتے ہیں۔مثلاً دیکھواناج اور تمام خوردنی اور نوشیدنی اشیاء انسان کے لئے پیدا ہوتی ہیں، تو کیااُن سے وُہ ایک لذت اور حظ نہیں پاتا؟ کیا اس ذائقہ ، مزے اور احساس کے لئے اُس کے منہ میں زبان موجود نہیں۔ کیا وہ خوبصورت اشیاء دیکھ کر نباتات ہوں یا جمادات ۔ حیوانات ہو یا انسان حظ نہیں پاتا؟ کیا دل خوش کُن اور سُریلی آوازوں سے اس کے کان محظوظ نہیں ہوتے؟ پھر کیا کوئی دلیل اور بھی اس امر کے اثبات کے لئے مطلوب ہے کہ عبادت میں لذت نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے عورت اور مرد جو جوڑا پیدا کی اور مرد کو رغبت دی ہے۔ اب اس میں زبردستی نہی کی ، بلکہ ایک لذت بھی دکھلائی ہے۔ اگر محض توالد وتناسل ہی مقصود بالذات ہوتا تو مطلب پورا نہ ہوسکتا۔ عورت اور مرد کی برہنگی کی حالت میں ان کی غیرت قبول نہ کرتی کہ وہ ایک دُوسرے کے ساتھ تعلق پیداکریں۔مگر اس میں اُن کے لئے ایک حظ ہے اور ایک لذت ہے۔ یہ حظ اور لذت اس درجہ تک پہنچتی ہے کہ بعض کو تاہ اندیش انسان اولاد کی بھی پروا اور خیال نہیں کرتے، بلکہ ان کو صرف حظ ہی سے کام اور غرض ہے۔ خداتعالیٰ کی علت غائی بندوں کو پیدا کرنا تھا اور اس سبب کیلئے ایک تعلق عورت مرد میں قائم کیا اور ضمناً اس میں ایک حظ رکھ دیا جو اکثرنادانوں کے لئے مقصود بالذات ہوگیا ہے۔ اسی طرح سے خوب سمجھ لو کہ عبادت بھی کوئی بوجھ اور ٹیکس نہیں۔ اس میں بھی ایک لذت اور سُرور ہے اور یہ لذت اور سُرور دُنیا کی تمام لذتوں اور تمام حظوظ نفس سے بالاتراور بلندہے۔ جیسے عورت اور مرد کے باہمی تعلقات میں ایک لذات ہے اور اس سے وہی بہرہ مند ہوسکتا ہے جو مرد اپنے قویٰ صحیحہ رکھتا ہے۔ ایک نامرداور مخنث وہ حظ نہیں پاسکتا اور جیسے ایک مریض کسی عمدہ سے عمدہ خوش ذائقہ غذا کی لذت سے محروم ہے اسی طرح پر ہاں ٹھیک ایسا ہی وہ کمبخت انسان ہے جو عبادتِ الہٰی سے لذت نہیں پاسکتا۔
عبودیّت اور بوبیّت کے رشتہ کی حقیقت
عورت اور مرد کا جورا تو باطل اور عارضی جوڑا ہے۔ مَیں کہتا ہوں حقیقی ابدی اور لذت مجسم جوجوڑ ہے وہ انسان اور خداتعالیٰ کا ہے۔ مجھے سخت اضطراب ہوتا اور کبھی کبھی یہ رنج میری جان کو کھانے لگتا ہے کہ ایک دن اگر کسی کو روٹی یا کھانے کا مزانہ آئے، تو طبیب کے پاس جاتا اور کیسی کیسی منتیں اور خوشامدیںکرتا ہے۔ روپیہ خرچ کرتا ۔ دُکھ اُٹھاتا ہے کہ وُہ مزا حاصل ہو۔ وہ نامرد جو اپنی بیوی سے لذت حاصل نہیں کرسکتا۔ بعض اوقات گھبرا گھبرا کرخودکشی کے ارادے تک پہنچ جاتا اور اکثر موتیں اس قسم کی ہوجاتی ہیں۔ مگر آہ! وہ مریض دل ۔ وہ نامرادکیوں کوشش نہیں کرتا جس کی عبادت میں لذت نہیں آتی؟ اس کی جان کیوں غم سے نڈھال نہیں ہوجاتی؟دُنیا اور اس کی خوشیوں کے لئے کیا کچھ کرتا ہے۔ مگر ابدی اور حقیقی راحتوں کی وُہ پیاس اور تڑپ نہیں پاتا۔ کس قدر بے نصیب ہے ! کیسا ہی محروم ہے! عارضی اورفانی لذتوں کے علاج تلاش رتا ہے اور پالیتا ہے۔ کیاہوسکتا ہے کہ مُستقل اور ابدی لذت کے علاج نہ ہوں؟ ہیں اور ضرور ہیں ۔ مگر تلاشِ حق میں مستقل اور پویہ قدم درکار ہیں۔ قرآن کریم میں ایک موقع پر اللہ تعالیٰ نے صالحین کی مثال عورتوں سے دی ہے۔ اس میں بھی سِرّاوربھید ہے۔ ایمان لانے والوں کو مریم اورآسیہ سے مثال دی ہے یعنی خداتعالیٰ مشرکین میں سے مومنوں کو پیداکرتا ہے۔ بہرحال عورتوں سے مثال دینے میں دراصل ایک لطیف راز کا اظہار ہے یعنی جس طرح عورت اورمرد کا باہم تعلق ہوتا ہے، اسی طرح عبودیت اور ربوبیت کا رشتہ ہے۔ اگر عورت اور مرد کی باہم موافقت ہو اور ایک دوسرے پر فریفتہ ہوتو وہ جوڑا ایک مبارک اور مفید جوڑا ہوتا ہے، ورنہ نظام خانگی بگڑ جاتا ہے اور مقصود بالذات حاصل نہیں ہوتا ہے۔ مرد اور جگہ خراب ہوتا ہے صدہا قسم کی بیماریاں لے آتا ہے۔آتشک سے مجذوم ہوکر دنیا میں ہی محروم ہوجاتا ہے۔ اوراگر اولاد ہو بھی جائے تو کئی پُشت تک یہ سلسلہ برابرچلا جاتا ہے اورادھر عورت بے حیائی کرتی پھرتی اور عزت وآبُرو وک ڈبوکر بھی سچی راحت حاصل نہیں کرسکتی۔ غرض اس جوڑے سے الگ ہوکر کس قدر بدنتائج اور فتنے پیداہوتے ہیں۔اسی طرح انسان روحانی جوڑے سے الگ ہوکر مجذوم اور مخذول ہوجاتاہے۔ دُنیاوی جوڑے سے زیادہ رنج و مصائب کانشانہ بنتا ہے۔ جیساکہ عورت اور مرد کے جوڑے سے ایک قسم کی بقا کے لئے حظ ہے۔ اسی طرح عبودیت اور بوبیت کے جوڑے میں ایک ابدی بقاء کے لئے حظ موجود ہے۔ صوفی کہتے ہیں جس کو یہ حظ نصیب ہوجاوے وہ دُنیا ومافیہا کے تمام حظوظ سے بڑھ کر ترجیح رکھتا ہے۔ اگر ساری عمرہ میں ایک بار بھی اس کو معلوم ہوجائے، تو اس میں ہی فنا ہوجاوے ، لیکن مشکل تو یہ ہے کہ دُنیا میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اس راز کو نہیں سمجھا اور اُن کی تمازیں صرف ٹکریں ہیں اور اوپر ے دل کے ساتھ ایک قسم کی قبض اور تنگی سے صرف نشست و برخساست کے طور پر ہوتی ہیں۔ مجھے اور بھی افسوس ہوتا ہے، جب مَیں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ صرف اس لئے نمازیں پڑھتے ہیں کہ وہ دُنیا میں معتبر اور قابلِ عزت سمجھے جاویں اور پھر اس نماز سے یہ بات ان کو حاصل ہوجاتی ہے، یعنی وہ نمازی اور پرہیزگار کہلاتے ہیں۔ پھر اُن کو کیوں یہ کھاجانے والا غم نہیں لگتا کہ جب جھوٹ موٹ اور بیدل کی نماز کو یہ مرتبہ حاصل ہوسکتا ہے تو کیوں ایک سچے عابد بننے سے ان کو عزت نہ ملے گی اور کیسی عزت ملے گی۔
نماز میں لذت نہ آنے کی وجہ اور اُس کا علاج غرض میں دیکھتاہوں کہ لوگ نمازوں میں غافل اور سُست اس
لئے ہوتے ہیں کہ اُن کو اس لذت اور سُرور سے اطلاع نہیں جو اللہ تعالیٰ نے نماز کے اندر رکھا ہے اور بڑی بھاری وجہ اس کی یہی ہے۔ پھر شہروں اور گائوں میں تو اور بھی سُستی اور غفلت ہوتی ہے۔ سوپچاسواں حصہ بھی تو پوری مُستعدی اور سچی محبت سے اپنے مولا حقیقی کے حضور سرنہیں جھکاتا۔پھر سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیوں؟ اُن کو اس لذت کی اطلاع نہیں اور نہ کبھی انہوں نے اس مزہ کو چکھا اور مذاہب میں ایسے احکام نہیں ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے کاموں میں مبتلا ہوتے ہیں اور مؤذّن اذان دے دیتا ہے۔ پھر وہ سننا بھی نہیں چاہتے، گویا اُن کے دل دکھتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ہی قابلِ رحم ہیں۔ بعض لوگ یہاں بھی ایسے ہیں کہ ان کی دُکانیں دیکھوتو مسجدوں کے نیچے ہیں۔ مگرکبھی جاکر کھڑے بھی تو ہیں ہوتے۔ پس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خداتعالیٰ کہ خداتعالیٰ سے نہایت سوز اور ایک جوش کے ساتھ یہ دعا مانگنی چاہئے کہ جس طرح پھلوں اور اشیاء کی طرح طرح کی لذتیں عطا کی ہیں۔ نماز اور عبادت کا بھی ایکبار مزہ چکھادے۔ کھایا ہوا یادرہتاہے۔ دیکھو اگر کوئی شخص کسی خوبصورت کو ایک سُرور کے ساتھ دیکھتا ہے، تو وہ اُسے خوب یادرہتا ہے اور پھر اگر کسی بدشکل اور مکروہ ہیت کودیکھتا ہے، تو اس کی ساری حالت بہ اعتبار اس کے مجسم ہوکر سامنے آجاتی ہے۔ ہاں اگر کوئی تعلق نہ ہوتو، کچھ یادنہیںرہتا۔ اسی طرح بے نمازوں کے نزدیک نمازایک تاوان ہے کہ ناحق صبح اُٹھ کر سردی میں وضو کرکے خوابِ راحت چھوڑ کرکئی قسم کی آسائشوںکوکھوکرپڑھنی پڑتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اسے بیزاری ہے، وہ اس کو سمجھ نہیں سکتا۔ اس لذت اور راحت سے جو نماز میں ہے اس کو اطلاع نہیں ہے پھر نماز میں لذت کیونکر حاصل ہو۔ مَیں دیکھتا ہوں کہ ایک شرابی اور نشہ باز انسان کو جب سُرور نہیں آتا، تو وہ پَے درپے پیالے پیتا جاتا ہے، یہانتک کہ اُس کو ایک قسم کا نشہ آجاتا ہے۔ دانشمند اوربزرگ انسان اس سے فائدہ اُٹھاسکتا ہے اور وہ یہ کہ نماز پر دوام کرے اور پڑھتا جاوے۔یہانتک کہ اُس کو سرور آجاوے اور جیسے شرابی کے ذہن میں ایک لذت ہوتی ہے، جس کا حاصل کرنا اس کا مقصود بالذات ہوتا ہے۔ اسی طرح سے ذہن میں ساری طاقتوں کا رُجحان نماز میںاُسی سُرور کا حاصل کرنا ہو اور پھرایک خلوص اور جوش کے ساتھ کم از کم اس نشہ باز کے اضطراب اور قلق وکرب کی مانند ہی ایک دُعا پیدا ہوکہ وہ لذت حاصل ہوتومَیں کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ یقینا یقینا وہ لذت حاصل ہوجاوے گی۔ پھرنماز پڑھتے وقت اُن مفادکاحاصل کرنا بھی ملحوظ ہوجو اس سے ہوتے ہیں اور احسان پیشِ نظر رہے۔ اِنَّ الحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ (ھود:۱۱۵) نیکیاں بدیوں کو زائل کردیت ہیں۔ پس ان حسنات کو اور لذات کو دل میں رکھ کر دُعا کرے کہ وہ نماز جو کہ صدیقوں اور محسنوں کی ہے ، وہ نصیب کرے۔ یہ جو فرمایا ہے اِنَّ الحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ(ھود:۱۱۵) یعنی نیکیاں یا نماز بدیوں کو دُور کرتی ہے یا دوسرے مقام پر فرمایا ہے۔ نماز فواحش اور برائیوں سے بچاتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ باوجود نماز پڑھنے کے پھر بدیاں کرتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں، مگر نہ روح اور راستی کے ساتھ۔ وُہ صرف رسم اور عادت کے طور پر ٹکریں مارتے ہیں۔ اُن کی رُوح مُردہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام حسنات نہیں رکھا اور یہاں جو حسنات کا لفظ رکھا الصلوٰۃ کا لفظ نہیں رکھا۔ باوجودیکہ معنے وہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تا نماز کی خوبی اور حسن وجمال کی طرف اشارہ کرے کہ وہ نمازبدیوں کو دُورکرتی ہے۔نماز نشست و برخاست کا نام نہیں ہے۔ نماز کا مغز اوررُوح وہ دُعا ہے جو ایک لذت اور سُرور اپنے اندررکھتی ہے۔
ارکان نماز کی حقیقت ارکانِ نماز دراصل روحانی نشست وبرخاست ہیں۔ انسان کو خداتعالیٰ کے رُوبرو کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب
خدمت گاران میں سے ہے۔ رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کو کس قدر گردن جھکاتا ہے اور سجدہ کمالِ آداب اور کمالِ تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔ یہ آداب اور طُرق ہیں جو خداتعالیٰ نے طور یادداشت کے مقرر کردیئے ہیں اورجسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطر ان کو مقررکیا ہے۔ علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔ اب اگر ظاہری طریق میں(جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے) صرف نقال کی طرح نقلیں اتاری جاویں اور اسے ایک بارِگراں سمجھ کراُتارپھینکنے کی کوشش کی جاوے۔ تو تم ہی بتائو۔ اس میں کیا لذت اور حظ آسکتا ہے؟ اور جبتک لذت اور سُرور نہ آئے۔ اُس کی حقیقت کیونکرمتحقق ہوگی اور یہ اُس وقت ہوگا جب کہ روح بھی ہمہ نیستی اور تذللل تام ہوکر آستانہ الوُہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے ، رُوح بھی بولے۔ اُس وقت ایک سُرور اور نور اور تسکین حاصل ہوجاتی ہے۔ مَیں اس کو اور کھول کر لکھنا چاہتا ہوں کہ انسان جس قدرمراتب طے کرکے انسان ہوتا ہے۔ یعنی کہاں نطفہ۔ بلکہ اس سے بھی پہلے نطفہ کے اجزاء یعنی مختلف قسم کی اغذیہ اور اُن کی ساخت اور بناوٹ۔ پھر نُطفہ کے بعد مختلف مدارج کے بعد بچہ ۔ پھر جوان ، بُوڑھا۔ غرض ان تمام عالموں میں جو اُس پر مختلف اوقات میں گزرے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا معرف ہو اور وہ نقشہ ہر آن اس کے ذہن میں کھنچا رہے۔ تو بھی وُہ اس قابل ہوسکتا ہے کہ ربوبیت کے مدِمقابل میں اپنی عبودیت کو ڈال دے۔ غرض مدعایہ ہے کہ نماز میں لذت اور سُرور بھی عبادیت اور ربوبیت کے ایک تعلق سے پیداہوتا ہے۔ جب تک اپنے آپ کو عدمِ محض یا مشابہ بالعدم قراردے کر جو ربوبیت کا ذاتی تقاضہ ہے نہ ڈال دے۔ اُس کافیضان اور پَر تو اس پر نہیں پڑتا اور اگر ایسا ہوتو پھر اعلیٰ درجہ کی لذت حاصل ہوتی ہے۔ جس سے بڑھ کر کوئی حظ نہیں ہے۔
سچی نماز اس مقام پر انسان کی روح جب ہمہ نیستی ہوجاتی ہے تو وہ خدا کی طرف ایک چشمہ کی طرح بہتی ہے اور ماسویٰ اللہ سے اُسے انقطاعِ تام ہوجاتا ہے۔
اُس وقت خداتعالیٰ کی محبت اُس پر گرتی ہے۔ اس اتصال کے وقت ان دوجوشوں سے، جو اُوپر کی طرف سے ربوبیت کا جوش اورنیچے کی طرف عبودیت کا جوش ہوتا ہے۔ ایک خاص کیفیت پیداہوتی ہے۔ اس کا نام صلوٰۃ ہے۔ پس یہی وہ صلوٰۃ ہے جو سیئات کو بھسم کرجاتی ہے اور اپنی جگہ ایک نور اور چمک چھوڑ دیتی ہے۔ جو سالک کو راستہ کے خطرات اور مشکلات کے وقت ایک منور شمع کا کام دیتی ہے اور ہرقسم کے خس و خاشاک اور ٹھوکر کے پتھروں اور خاروخس سے جو اس کی راہ میں ہوتی ہیں، آگاہ کرکے بچاتی ہے اور یہی وُہ حالت ہے جب کہ اِنَّ الصّٰلٰوۃَ تَنْھیٰ عَنِ الْفَحْشَآئِ وَالْمُنْکَر(العنکبوت:۴۶) کا اطلاق اس پر ہوتا ہے۔ کیونکر اس کے ہاتھ میں نہیں اُس کے دل میں ایک روشن چراغ رکھا ہواہوتا ہے اور یہ درجہ کامل تذلل ، کامل نیستی اور فروتنی اور پوری اطاعت سے حاصل ہوتا ہے۔ پھر گناہ کاخیال اُسے کیونکر آسکتا ہے اور انکار اس میں پیدا ہی نہیں ہوسکتا۔ فحشاء کی طرف اس کی نظر اُٹھ ہی نہیں سکتی۔ غرض ایک ایسی لذت ، ایسا سُرور حاصل ہوتا ہے کہ مَیں نہیں سمجھ سکتا کہ اُسے کیونکر بیان کروں۔
غیراللہ کی طرف رجوع پھریہ بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ یہ نماز جواپنے اصلی معنوں میں نماز ہے، دُعا سے حاصل ہوتی ہے۔ غیراللہ سے
سوال کرنا مومنانہ غیرت کے صریح اور سخت مخالف ہے، کیونکہ یہ مرتبہ دُعا کا اللہ ہی کے لئے ہے۔ جب تک انسان پورے طور پر خفیف ہوکر اللہ تعالیٰ ہی سے سوال نہ کرے اور اُسی سے نہ مانگے۔ سچ سمجھو کہ وہ حقیقی طور پر سچامسلمان اور سچا مومن کہلانے کا مستحق نہیں۔ اسلام کی حقیقت ہی ہے کہ اس کی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی، سب کی سب اللہ تعالیٰ ہی کے آستانہ پر گری ہوئی ہوں۔ جس طرح پرایک بڑاانجن بہت سے کلوں کو چلاتا ہے۔ پاس اسی طورپر جب تک انسان اپنے ہر کام اور ہر حرکت وسکون کو اُس انجن کی طاقتِ عظمیٰ کے ماتحت نہ کرلیوے وہ کیونکر اللہ تعالیٰ کی الوہیت کا قائل ہوسکتا ہے اور اپنے آپ کو اِنِّیْ وَجَھْتُ وَجْھِیَ لَلَّذِیْ فَطَرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ (الانعام:۸۰) کہتے وقت واقعی حنیف کہہ سکتا ہے؟ جیسے مُنہ سے کہتا ہے ، ویسے ہی ادھر کی طرف متوجہ ہوتو لاریب وہ مسلم ہے۔ وہ مومن اور حنیف ہے لیکن جو شخص اللہتعالیٰ کے سوا غیر اللہ سے سوال کرتا ہے اور ادھربھی جھکتا ہے ، وہ یادرکھے کہ بڑا ہی بدقسمت اور محروم ہے کہ اُس پر وُہ وقت آجانے والا ہے کہ وہ زبانی اور نمائشی طورپراللہ تعالیٰ کی طرف نہ جھُک سکے۔
ترکِ نماز کی عادت اور کسل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کیونکہ جب انسان غیر اللہ کی طرف جُھکتا ہے ، تو رُوح اور دل کی طاقتیں اس درخت کی طرح (جس کی شاخیں ابتداء ً ایک طرف کردی جاویں اور اُس طرف جھک کر پرورش پالیں) ادھر ہی جھکتا ہے اور خداتعالیٰ کی طرف سے ایک سختی اور تشدد اس کے دل میں پیدا ہوکراُسے منجمد اور پتھر بنادیتا ہے۔ جیسے وہ شاخیں۔پھردوسری طرف مڑنہیں سکتا۔ اسی طرح پر وہ دل اور روح دن بدن خداتعالیٰ سے دُورہوتی جاتی ہے۔ پس یہ بڑی خطرناک لوردل کو کپکپادینے والی بات ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دُوسرے سے سوال کرے۔اسی لئے نماز کا التزام اور پابندی بڑی ضروری چیز ہے، تاکہ اولاً وہ ایک عادتِ راسخہ کی طرح قائم ہو اور رجوع الی اللہ کا خیال ہو۔ پھر رفتہ رفتہ وہ وقت خودآجاتا ہے جب کہ انقطاعِ کلی کی حالت میں انسان ایک نور اور ایک لذت کا وارث ہوجاتا ہے۔ مَیں اس امر کو پھرتاکید سے کہتا ہوں افسوس ہے کہ مجھے وُہ لفظ نہیں ملے، جس میں غیر اللہ کی طرف رجوع کرنے کی برائیاں بیان کرسکوں۔ لوگوں کے پاس جاکر منّت خوشامد کرتے ہیں۔ یہ بات خداتعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لاتی ہے۔ کیونکہ یہ تو لوگوں کی نماز ہے پس وہ اس سے ہٹتا اور اُسے دُورپھینک دیتاہے ۔ میں موٹے الفاظ میں اس کو بیان کرتا ہوں گو یہ امر اس طرح پر نہیں ہے۔ مگر سمجھ میں خوب آسکتا ہے کہ جیسے ایک مرد ِ غیورّ کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وُہ اپنی بیوی کو کسی غیر کے ساتھ تعلق پیداکرتے ہوئے دیکھ سکے اور جس طرح پر وہ مرد ایسی حالت میں اس نابکارعورت کو واجب القتل سمجھتابلکہ بسااوقات ایسی وارداتیں ہوجاتی ہیں۔ ایسا ہی جوش اور غیرت الوہیت کا ہے۔ عبودیت اور دُعا خاص اسی ذات کے مدِ مقابل ہیں۔ وہ پسند نہیں کرسکتا کہ کسی اور کو معبود قرار دیا جاوے یا پکاراجاوے۔ پس خوب یادرکھو! اور پھر یادرکھو! کہ غیر اللہ کی طرف جھُکنا خداسے کاٹنا ہے۔ نماز اورتوحید کچھ ہی کہو، کیونکہ توحید کے عملی اقرار کا نام ہی نماز ہے۔ اس وقت بے برکت اور بیسود ہوتی ہے جب اُس میں نیستی اورتذلل کی رُوح اور حنیف دل نہ ہو۔
رعایتِ اسباب دُعا کا شعبہ ہے سُنو! وہ دُعاجس کے لئے اُدْعُوْنِٓیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ(المومن:۶۱) فرمایا ہے۔ اس کے لئے
یہی سچی رُوح مطلوب ہے۔ اگر اس تضرع اور خشوع میں حقیقت کی رُوح نہیں، تو وہ ٹیں ٹیں سے کم نہیں ہے۔ پھر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اسباب کی رعایت ضروری نہیں ہے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ شریعت نے اسباب کو منع نہیں کیا ہے اورسچ پوچھوتو کیا دُعااسباب نہیں؟ یااسباب دُعا نہیں؟ تلاشِ اسباب بجائے خود ایک دُعا ہے اور دعا بجائے خود عظیم الشان اسباب کا چشمہ ہے۔ انسان کی ظاہری بناوٹ ، اس کے دو ہاتھ دوپائوں کی ساخت ایک دوسرے کی امداد کا ایک قدرتی راہنماہے۔ جب یہ نظارہ خود انسان میں موجود ہے۔ پھر کس قدر حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ وہ تَعَاوَنُوْ اعَلَی الْبِرِّوَ التَّقْویٰ(المائدہ:۳) کے معنے سمجھنے میں مشکلات کو دیکھے۔
ہاں! مَیں کہتا ہوں کہ تلاشِ اسباب بھی بذریعہ دُعا کرو۔ میں نہیں سمجھتا کہ جب میں تمہیں تہمارے جسم کے اندر اللہ تعالیٰ کا ایک قائم کردہ سلسلہ امدادِ باہمی اور کامل رہنماسلسلہ دکھاتا ہوں۔ تم اس سے نکارکرو۔ اللہ تعالیٰ نے اسباب کو اور بھی صاف کرنے اور وضاحت سے دُنیا پر کھول دینے کے لئے انبیاء علیم السلام کا ایک سلسلہ دنیا میں قائم کیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر تھا اور قادرہے کہ اگر وہ چاہے تو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ان رسولوں کو باقی نہ رہنے دے۔ مگر پھر بھی ایک وقت اُن پرآتا ہے کہ وہ مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہِ (الصف:۱۵) کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیا وہ ایک ٹکڑ گدافقیر کی طرح صدادیتے ہیں مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہکہنے کی بھی ایک شان ہوتی ہے۔ وہ دنیا کو رعایت اسباب سکھانا چاہتے ہیں۔ جودعا کا ایک شعبہ ہے؛ ورنہ اللہ تعالیٰ پر اُن کو کامل ایمان اور اس کے وعدوں پر پورا یقین ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ اِنَّا لَنَنْصُرُرُسُلُنَا وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْافِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا (المومن:۵۲) ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہے۔ مَیںکہتا ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں مددکا خیال نہ ڈالے، تو کوئی کیونکرمددکرسکتا ہے۔
مامورمن اللہ کی طلب امدادکاسر
اصل بات یہی ہے کہ حقیقی مُعاون و ناصر وہی پاک ذات ہے، جس کی شان نعیم المولیٰ ونعم
النصیر ونعم الوکیل ہے۔ دُنیا اور دُنیا کی مددیں اُن لوگوں کے سامنے کَالْمَیّت ہوتی ہیں۔ وہ مردہ کیڑے کے برابر بھی حقیقت نہیں رکھتی ہیں، لیکن دُنیا کو دعا کا ایک موٹا طریق بتلانے کے لئے وہ یہ راہ بھی اختیار کرتے ہیں۔ حقیقت میں وہ اپنے کاروبار کا متولی خدا تعالیٰ ہی کو جانتے ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے۔ وَھُوَیَتَوَلَّی الصَّالِحِیْنَ (اعراف:۱۹۷) اللہ تعالیٰ ان کو مامورکردیتا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو دُوسروں کے ذریعہ سے ظاہرکریں۔ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف مقامات پر مدد کا وعظ کرتے تھے، اس لئے کہ وقت نُصرتِ الہٰی کا تھا، اُس کوتلاش کرتے تھے کہ وُہ کس کے شامل حال ہوتی ہے۔ یہ ایک بڑی غورطلب بات ہے۔ دراصل مامور من اللہ لوگوں سے مدد نہیں مانگتا، بلکہ مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہِ(الصف:۱۵) کہہ کر وہ اُس نصرت کا استقبال کرنا چاہتا ہے اور ایک فرطِ شوق سے بیقرار دل کی طرح اس کی تلاش میں رہتا ہے۔ نادان اور کوتہ اندیش لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وُہ لوگوں سے مدد مانگتا ہے، بلکہ اسی طرح پر اس شان میں وہ کسی دل کے لئے جو اس نصرت کا موجب ہوتا ہے ایک برکت اور رحمت کا موجب ہوتا ہے۔ پس مامورمن اللہ کی طلب مداد کا اصل سر اور راز یہ ہی ہے جو قیامت تک اسی طرح پر رہے گا۔ اشاعتِ دین میں مامورمن اللہ دوسروں سے مددچاہتے ہیں۔ مگر کیوں؟ اپنے ادائے فرض کے لئے، تاکہ دلوں میں خداتعالیٰ کی عظمت پیداکریں؛ ورنہ یہ ایک ایسی بات ہے کہ قریب یہ کفر پہنچ جاتی ہے۔ اگر غیر اللہ کو متولی قراردیں اور ان نفوس قدسیہ سے ایسا اِمکان محال مطلق ہے۔ میں نے ابھی کہا ہے کہ توحیدتب ہی پوری ہوتی ہے کہ کل مُرادوں کا مُعطی اور تمام امراض کا چارہ اور مدار وہی ذاتِ واحد ہو۔لَاِاِلٰہَ اَلَّا اللّٰہُ کے معنی یہی ہیں۔صوفیوں نے اس میں الہ کے لفظ سے محبوط، مقصود، معبود مرادلی ہے۔
بے شک اصل اور سچ یونہی ہے جب تک انسان کامل توحیدپرکاربند نہیں ہوتا، اس میں اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی اور پھرمیں اصل ذکرکی طرف رجوع کرکے کہتا ہوں کہ نمازکی لذت اور سروراسے حاصل نہیں ہوسکتا مداراسی بات پر ہے کہ جب تک بُرے ارادے، ناپاک اور گندے منصوبے بھسم نہ ہوں۔ انانیت اور شیخی دور ہوکر نیستی اور فروتنی نہ آئے، خدا کاسچا بندہ نہیں کہلا سکتا اور عبودیت کاملہ کے سکھانے کے لئے بہترین معلم اور افضل ترین ذریعہ نماز ہی ہے۔
مَیںپھرتمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خداتعالیٰ سے سچاتعلق۔حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو، تو نماز پرکاربندہوجائو اور ایسے کاربند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری رُوح کے ارادے اورجذبے سب کے سب ہمہ تن نمازہوجائیں۔
٭٭٭
۱۹؍جنوری ۱۸۹۸؁ء
چودھویں صدی کے مجددکا کام بعدنماز مغرب فرمایا:’’عیسائیوں کا فتنہ اُمّ الفتن ہے، اس لیے چودہویں صدی کے مجدد کا کام یکسرُالصلیب
ہے۔ پھر چونکہ یہ علامت اُس پر صادق آئی، اس لئے چودہویں صدی کامجدد مسیح موعود قرار پایا۔ کیونکہ احادیث سے مسیح موعود کا کام یکسرُالصلیب ثابت ہے۔ اب جب کہ ہمارے مخالفوںکوماننا پڑتا ہے کہ چودہویں صدی کے مجدد کا کام یکسرالصلیب ہی ہونا چاہئے، کیونکہ اس کے سامنے یہی مصیبت ہے۔ پھر انکار کے لئے کون سی گنجائش ہے کہ مسیح موعود چودہویں صدی کا مجدد ہی ہوگا۔ ہماری توجہ ان لوگوں کی طرف ہے جن کو حق کی پیاس ہے، لیکن جو حق کی تلاش نہیں چاہتے ، جن کی طبیعتیں معکوس ہیں وُہ ہم سے کیا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں؟ یادرکھوہدایت تواُن کو ہوتی ہے جو تعصب سے کام نہیں لیتے۔ وُہ لوگ فائدہ نہیں اُٹھاتے جو تدبر نہیں کرتے۔ پس طالب ہدایت سمجھ لے کہ موجودہ حالتوں میں چودھویں صدی کے مجدد کا یہ کام ہے کہ کسرِ صلیب کرے۔کیونکہ صلیبی فتنہ خطرناک پھیلاہوا ہے۔ اسلام ایسادین تھا کہ اگر ایک بھی اس سے مرتدہوجاتا،توقیامت برپا ہوجاتی تھی، لیکن اب کس قدر افسوس ہے کہ مرتد ہونے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اور وُہ لوگ جو مسلمانوں کے گھر میں پیداہوئے تھے۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان کی نسبت جس کی پاک باطنی کی کوئی نظیردنیا میں موجود نہیں۔ قسم قسم کے دل آزاد بہتان لگارہے ہیں کہ کروڑوں کتابیں اس سیدالمعصُومین کی تکذ یب میں اُس گرہ کی طرف سے شائع ہوچکی ہیں۔ بہت سے مستقل ہفتہ وار اور ماہواراخباراور رسالے اس غرض کے لئے جاری کررکھے ہیں۔
پھر کیا ایسی حالت میں خداتعالیٰ کوئی مجدد نہ بھیجتا؟ اور پھر اگر کوئی مجدد آتا، تو تم ہی خداکے واسطے سوچ کر بتائو کہ کیا اس کا کام یہ ہونا چاہئے کہ وُہ رفع یدین کے جھگڑے کرے یا آمین بالجہرپرمرتاپھرے۔
غورتوکروجو مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے طبیب اس کا علاج کرے گا، نہ کسی اور مرض کا۔رُسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی حدہوچکی ہے۔ لکھتا ہے کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین اپنی ماں سے سُن کر اس کوماردیا تھا۔ یہ غیرت اور حمیّت تھی مسلمانوں کی، مگر آج یہ حال ہوگیا ہے کہ توہین کی کتابیں پڑھتے اور سنتے ہیں۔ غیرت نہیں آتی اور اتنا نہیں ہوسکتا کہ اُن سے نفرت ہی کریں ، بلکہ اُلٹا جس شخص کو خدانے خاص اس فتنہ کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور جلال کے لئے خاص قسم کی غیرت لے کر آیا ہے۔ اُس کی مخالفت کرتے ہیں اور اُس پر ہنسی اورٹھٹھاکرتے ہیں۔ خداتعالیٰ ہی ان لوگوں کو بصیرت کی آنکھ دے۔آمین‘‘
آنحضرت ؐ کی تائید ونصرت کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں ایک سورۃ بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علو اور مرتبہ ظاہرکیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَمْ تَرَاکَیْفَ فَعَالَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِ(الفیل:۲)یہ سورۃ اس حالت کی ہے کہ جب سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اوردُکھ اُٹھارہے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپؐ کو تسلی دیتا ہے کہ مَیں تیرا مویدوناصر ہوں۔ اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا؟ یعنی اُن کا مکراُلٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانوراُن کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔ ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں، بلکہ مٹی تھی سجیل بھیگی ہوئی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔ اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کرکے آپؐ کی کامیابی اور تائیداور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔
یعنی آپ کی ساری کاروائی کو بربادکرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور تدابیر عمل میں لاتے ہیں۔ ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپن کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کا اُلٹا کردیتا ہے۔ کسی بڑے سامان کی ضرورت نہیںہوتی۔ جیسے ہاتھ والوں کو چڑیوں نے تباہ کردیا۔ ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔ جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو۔ تب ہی اللہ تعالیٰ اُن کے تباہ کرنے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملادینے کے سامان کردیتا ہے۔
پادریوں کا اُصول یہی ہے۔اُن کی چھاتی پر اسلام ہی پتھر ہے؛ ورنہ باقی تمام مذاہب اُن کے نزدیک نامَردہیں۔ ہندو بھی عیسائی ہوکر اسلام کے ہی رَدّ میں کتابیں لکھتے ہیں۔رامچندرا اور ٹھاکرداس نے اسلام کی تردید میں اپنا سارا زور لگا کر کتابیں لکھی ہیں۔ بات یہ ہے کہ اُن کا کانشنس کہتا ہے کہ اُن کی ہلاکت اسلام ہی سے ہے۔ طبعی طور پر خوف اُنہی کا پڑتا ہے، جن کے ذریعہ ہلاکت ہوتی ہے۔ ایک مُرغی کا بچہ بلی کودیکھتے ہی چلانے لگتا ہے۔ اسی طرح مختلف مذاہب کے پیروعموماً اور پادری خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زورلگارہے ہیں، یہ اسی لئے کہ اُن کو یقین ہے ، بلکہ اندر ہی اندر اُن کا دل اُن کو بتاتا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے، جولل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔
احمدیت کے ذریعہ اسلام کا دفاع اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیاگیاہے۔مُسلمانوںمیںبہت کمزرویاں ہیں۔
اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔ چڑیوں سے وہی کام لے گا۔ ہماری جماعت اُن کے مقابلہ میں کیاہے۔اُن کے مقابلہ میں ہیچ ہے۔ اُن کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے سامنے نام بھی نہیں رکھتے، لیکن ہم اصحاب الفیل کا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات نازل فرمائی ہیں۔ مجھے یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خداتعالیی کی نصرت اور تائید اپنا کام کرکے رہے گی۔ ہاں پر وُہی یقین رکھتے ہیں، جن کو قرآن سے محبت ہے۔ جسے قرآن سے محبت نہیں، اسلام سے الفت نہیں وہ ان باتوں کی کب پرواکرسکتا ہے۔ اسلام اور ایمان یہی ہے کہ خدا کی رائے سے رائے ملائے۔ جو اسلام کی عزت اور اس کے لئے غیرت نہیں رکھتا، خواہ وہ کوئی ہو، خدا کو اُس کی عزت اور اُس کی غیرت کی پروا نہیں ہوتی اور وہ دیندار مسلمان نہیں۔ خداکی باتوں کو حقیر مت سمجھو اور ان لوگوں کو قابلِ رحم سمجھوجنھوں نے تعصب کی وجہ سے حق کا انکار کردیا اور کہدیا کہ امن کے زمانہ میں کسی کے آنے کی ضرورت ہے۔ افسوس اُن پر۔ وہ نہیں دیکھتے کہ اسلام کس طرح دشمنوں کے نرغہ میں پھنساہوا ہے۔ چاروں طرف سے اُس پر حملہ پرحملہ ہورہا ہے۔ رسول کریم ؐ کی توہین کی جاتی ہے۔پھر بھی کہتے ہیں کہ کسی کی ضرورت نہیں۔
قانون سڈیشن سے اسلام ہی فائدہ اُٹھاسکتا ہے قانون سڈیشن ہمارے لئے بہت مفیدہے۔صرف ہم ہی
فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔دوسرے مذہبوں کو ہلاک کرنے لئے یہ بھی ایک ذریعہ ہوگا۔ کیونکہ ہمارے پاس تو حقائق اور معارف کے خزانے ہیں۔ ہم ان کا ایک ایساسلسلہ جاری رکھیں گے جو کبھی ختم نہ ہوگا، مگرآریہ یا پادری کون سے معارف پیش کریں گے۔ پادریوں نے گذشتہ پچاس سال کے اندر کیا دکھایا ہے۔ کیا گالیوں کے سوا وہ اور کچھ پیش کرسکتے ہیں کہ اگر کسی آریہ یا پادری کو اپنے مذہب کے کمالات اور خوبیاں بیان کرنے کو بلایاجائے، تو وہ ہمارے مقابلہ میں ایک ساعت بھی نہ ٹھہرسکے۔
۱۹؍جنوری۱۸۹۸؁ء
کَفّارَہ مذہب کی اوّل اینٹ خداشناسی ہے۔ جب تک وُہ دُرست نہ ہو، دُوسرے اعمال کیونکر پاک ہوسکتے ہیں؟ عیسائی دوسروں کی پاک باطنی پر بڑے
اعتراض کیا کرتے ہیں۔ اورکفارہ کا اخلاق سوزمسئلہ مان کراعتراض کرتے ہیں۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ جب کفارہ کا عقیدہ ہوتواللہ تعالیٰ کے مواخذہ کاخوفرہ کیونکر سکتاہے؟ کیا سچ نہیں ہے کہ ہمارے گناہوں کے بدلے مسیح پر سب کچھ وارد ہوگیا۔ یہانتک کہ اُسے ملعُون قراردیا اور تین دن ھاویہ میں رکھا۔ ایسی حالت میں اگر گناہوں کے بدلے سزاہوتو پھر کفارہ کاکیا فائدہ ہوا؟ اُصول، کفارہ ہی چاہتا ہے کہ گناہ کیا جائے۔ یہ قاعدہ کی بت ہے کہ اُصول کا اثر بہت پڑتا ہے۔ دیکھو! ہندوئوں کے نزدیک گائے بہت پوتراور قابلِ تعظیم ہے اور اُس کا اثران میں اس حدتک ہے کہ اُس کا پیشاب اورگوبر بھی پوترکرنے والا اُن میں قراردیاگیا ہے اور گائے کے متعلق اس قدر جوش ان میں ہے ، جس کی کچھ بھی حد نہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ امر اُن میں بطور اُصول داخل کیاگیا ہے۔ یادرکھو۔اصول بطور ماں کے ہوتے ہیں او راعمال بطور اولاد کے۔ جب مسیح کفارہ ہوگیا ہے اور اس نے تمام گناہ ایمان لانے والے کے اُٹھالئے۔پھر کیا وجہ ہے کہ گناہ نہ کیے جاویں؟ تعجب کی بات ہے کہ عیسائی جب کفارہ کا اُصول بیان کرتے ہیں۔ تو اپنی تقریر کو خداتعالیٰ کے رحم اورعدل سے شروع کیا کرتے ہیں، مگر مَیں پوچھتاہوں کہ جب زیدؔ کے بدلے پھانسی بکر ؔ کو ملی تو یہ کونسا انصاف اور رحم ہے۔ جب یہ اصول قراردیدیا کہ سب گناہ اُس نے اُٹھالئے، پھر گناہ نہ کرنے کے لئے کونسا امر مانع ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ہدایت ہوتی کہ اُس وقت کے گناہ گار عیسائیوں کے لئے کفارہ ہوئے ہیں، تو یہ اور بات تھی، مگر جب یہ مان لیا گیا ہے کہ قیامت تک پیدا ہونے والوں کے گناہوں کے گٹھڑی یسوع اُٹھا کرلے گیا اور اس نے سزا بھی اُٹھالی۔ پھر گنہگارکو پکڑناکس قدرظلم ہے۔ اول تو بیگناہ کو گنہگارکے بدلے سزادینا ہی ظلم ہے اور پھر دُوسرا ظلم یہ ہے کہ اول گنہگاروں کے گناہوں کی گٹھڑی یسوع کے سر پر رکھ دی اور گنہگار کو مُژدہ سنادیاکہ تمہارے گناہ اُس نے اُٹھالیے اور پھر وہ گناہ کریں، توپکڑے جاویں۔یہ عجیب دھوکا ہے جس کا جواب عیسائی کبھی نہیں دے سکیں گے۔
کفّارہ پر ایمان لانے سے انسان گناہ پر دلیر ہوجاتا ہے اگرکوئی یہ کہے کہ کفارہ پر ایمان لانے سے
انسان گناہ کی زندگی سے نجات پاسکتا ہے اور گناہ کی قوت اس میں نہیں رہتی، تو یہ ایک ایسی بات ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لئے کہ یہ اُصول ہی اپنی جڑھ میں گناہ رکھتا ہے۔گناہ سے بچنے کی قوت پیداہوتی ہے۔ مؤاخذۂ الہٰی کے خوف سے لیکن وہ مواخذہ کا خوف کیونکر ہوسکتاہے جب کہ یہ مان لیا جاوے کہ ہمارے گناہ یسوع نے اُٹھالئے۔ اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ ایسے اُصول کا انسان کبھی متقی نہیں ہوسکتا، کیونکہ وہ ہر ایک کام کو جس کی بِنا تقویٰ کے اُصولوں پرہو، ضروری نہ سمجھے گا۔یہ خوب یارکھوکہ پاک باطنی ہمیشہ اُصولوں ہی سے شروع ہوتی ہے؛ ورنہ
خُبثِ نفس نہ گردوبسالہامعلوم
پھرہم یہ دیکھتے ہیں کہ کفّارہ کا مسئلہ ماننے والوں نے پاک باطنی کی عملی نظیریں کیا قائم کی ہیں؟ یورپ کی بداعمالیاں سب کو معلوم ہیں۔ شراب جواُم الخبائث ہے۔ اس کی یورپ میں اس قدر کثرت ہے کہ اُس کی نظیر کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔مَیں نے کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ اگر لندن کی شراب کی دوکانوں کو ایک لائن میں رکھا جائے تو پچھتر میل تک چلی جاویں۔ جس حالت میں اُن کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ہر ایک گناہ کی معافی کاسرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور جس قدرگناہ کوئی کرے معاف ہیں تو اب سوچ کر عیسائی ہم کو جواب دیں کہ اس کا اثر کیاپڑے گا۔
اگرنعوذباللہ ہمارا یہ اصول ہوتا، توہم پر اس کا کتنا بُرا اثرپڑتا۔ نفسِ امأرہ توبہانہ ہی تلاش کرتا ہے جیسے شیعوں نے امام حسین رضی اللہ عنھاکا سہارالیلیا اور تقیہ کی آڑ میں جو کچھ کرلیں، سو تھوڑا ہے۔ مَیں اسی تقیہ اور امام حسینؓ کے فدیہ کے اصول کی بناپردلیری سے کہتاہوں کہ شیعوں میں مُتقی کم نکلیں گے۔ خلیفہ محمدحسین صاحب نے لکھاہے کہ فَدَیْنٰہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ(الصافات:۱۰۸) سے جوقرآن میں آیا ہے۔ امام حسینؓ کا شہیدہونا نکلتاہے اور اس نکتہ پر بہت خوش ہوئے ہیں کہ گویا قرآن شریف کے مغز کو پہنچ گئے ہیں۔
اُن کی اس نکتہ دانی پر مجھے ایک پوستی کی حکایت یادآئی۔وُہ یہ ہے کہ ایک پوستی کے پاس ایک لوٹا تھا اور اُس میں ایک سوراخ تھا۔ جب رفع حاجت کو جاتا۔ اس سے پیشتر کہ وہ فارغ ہوکر طہارت کرے۔ سارا پانی لوٹے سے نکل جاتا تھا۔آخرکئی دن کی سوچ اورفکرکے بعداس نے یہ تجویز نکالی کہ پہلے طہارت ہی کرلیا کریں اور اپنی اس تجویز پر بہت ہی کوش ہوا۔ اسی قسم کا نکتہ اور نسخہ ان کو ملاہے۔ جو فَدَیْنٰہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ (الصافات:۱۰۸)سے امام حسین ؓ کی شہادت نکالتے ہیں۔ شیعہ لوگوں کو مسجدیں تک تو صاف نہیں رہ سکتی ہیں۔ ہم ایک شیعہ اُستاد سے پڑھاکرتے تھے اور وہاں کتے پیشاب وپاخانہ پھرجاتے تھے اور مجھے یادنہیں کہ کسی نے کبھی وہاں نماز پڑھی ہو۔ شیعہ یہی کہتے ہیں کہ ہمارے لئے امام حسینؓ اور اہل بیت شہید ہوچکے ہیں۔ اُن کے غم میں رولینا اور ماتم کرلینا بس یہی کافی ہے۔ جنت کے لئے اور کسی عمل کی بجز اس کے ضرورت نہیں اور ایسا ہی عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح کاخون ہمارے لئے مُنجی ہوا۔اب ہم پوچھتے ہیں کہ اگر تمہارے گناہوں پر بھی بازپُرس ہونی ے اور تمہیں ان کی سزابھگتنی ہے، تو پھر یہ نجات کیسی ہے؟
اس اُصول کا اثر درحقیقت بہت بُراپڑا۔اگر یہ اصول نہ ہوتا ، تو یورپ کے ملکوں میں اس کثرت سے فسق وفجورنہ ہوتااور اس طرح بدکاری کا سیلاب نہ آتا جیسے اب آیاہوا ہے۔ لندن او رپیرس کے ہوٹلوں اور پارکوں میں جاکردیکھوکیا ہورہاہے اور ان لوگوں سے پوچھوجووہاں سے آتے ہیں آئے دن اخبارات میں ان بچوں کی فہرستیں جن کی ولادت ناجائزولادت ہوتی ہے، شائع ہوتی ہیں۔
کفّارہ قانونِ قدرت کے خلاف ہے اب ہم تو اُصول ہی کو دیکھیں گے۔ ہمارے اصول میں تو یہ لکھا ہے کہ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالُ
ذَرَّۃٍ خَیْرًایَرَہُ(الزلزال:۸)اب اس کا اثر تم خودسوچ لوگے، کیا پڑے گا۔یہی کہ انسان اعمال کی ضرورت محسوس کرے گا اور نیک عمل کرنے کی سعی کرے گا۔ برخلافِ اس کے جب یہ کہا جاوے گا کہ انسان اعمال سے نجات نہیں پاسکتا۔ تویہ اُصول انسان کی ہمت اور سعی کو پست کردیگا اور اس کو بالکل مایوس اور بے دست و پابنادے گا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ کا اُصول انسانی قویٰ کی بھی بیحرمتی کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسانی قویٰ میں ایک ترقی کا مادہ رکھا ہے ، لیکن کفارہ اس کوترقی سے روکتا ہے، ابھی مَیں نے کہا ہے کہ کفارہ کا اعتقاد رکھنے والوں کے حالاتِ آزادی اور بے قیدی کو جو دیکھتے ہیں تو یہ اسی اصول کی وجہ سے ہے کہ کتے اور کتیوں کی طرح بدکاریاں ہوتی ہیں۔ لنڈن کے ہائیڈ پارک میں علانیہ بدکاریاں ہوتی ہیں اور ّ*** بچے پیداہوتے ہیں۔ پس ہم کو صرف قیل وقال تک ہی محدودنہ رکھناچاہئے۔بلکہ اعمال ساتھ ہو نے چاہیں۔ جو اعمال کی ضرورت نہیں سمجھتا وہ سخت ناعاقبت اندیش اور نادان ہے۔ قانونِ قدرت میں اعمال او ران کے نتائج کی نظریں تو موجود ہیں۔کفارہ کی نظیر کوئی موجود نہیں۔ مثلاً بھوک لگتی ہے، تو کھانا کھالینے کے بعد وہ فرد ہوجاتی ہے یا پیاس لگتی ہے، پانی سے جاتی رہتی ہے تو معلوم ہوا کہ کھاناکھانے یا پانی پینے کا نتیجہ بھوک کا جاتے رہنا یا پیاس کا بُجھ جانا ہوا۔ مگر یہ تو نہیں ہوتا کہ بُھوک لگے زیدؔ کو اور بکر ؔ روٹی کھائے اور زیدؔ کی بُھوک جاتی رہے۔ اگر قانونِ قدرت میں اس کی کوئی نظیرموجود ہوتی، تو شایدکفارہ کا مسئلہ مان لینے کی گنجائش نکل آتی، لیکن جب قانونِ قدرت میں اس کی کوئی نظیر ہی نہیں تو انسان جو نظیردیکھ کر ماننے کا عادی ہے۔ اسے کیونکر تسلیم کرسکتا ہے ۔ عام قانونِ انسانی میں بھی تو اس کی نظیر ہیں ملتی ہے ۔ کبھی نہیں دیکھاگیا کہ زید ؔ نے خون کیاہو اور خالدؔ کو پھانسی ملی ہو۔غرض یہ ایک ایسا اُصول ہے جس کی کوئی نظیرہرگز موجود نہیں۔
اعمال صالحہ اورتقویٰ مَیں اپنی جماعت کو مخاطب کرکے کہتاہوں کہ ضرورت ہے اعمالِ صالحہ کی۔ خداتعالیٰ کے حضوراگرکوئی چیزجاسکتی ہے، تو وہ یہی
اعمالِ صالحہ ہیں۔ اِلَیْہِ یَصْعَدُالْکَلِمُ الطَّیِّبُ(سورہ فاطر:۱۱) خودخداتعالیٰ فرماتا ہے۔ اس وقت ہمارے قلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلواروں کے برابر ہیں، لیکن فتح اور نُصرت اسی کو ملتی ہے جو متقی ہو خداتعالیٰ نے یہ وعدہ فرمادیا ہے۔کَانَ حَقًّاعَلَیْنَا نَصْرُالْمُؤْمِنِیْنَ (الروم:۴۸) مومنوں کی نصرت ہمارے ذمہ ہے۔ اور لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰہُ لَلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلاً (النساء:۱۴۲) اللہ مومنوں پرکافروں کوراہ نہیں دیتا، اس لئے یادرکھوکہ تمہاری فتح تقویٰ سے ہے؛ ورنہ عرب تو نرے لکچراراور خطیب اور شاعرہی تھے۔انہوں نے تقویٰ اختیار کیا۔ خداتعالیٰ نے اپنے فرشتے ان کی امداد کے لے نازل کیے۔ تاریخ کو اگر انسان پڑھے تو اُسے نظر آجائے گا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیم اجمعین نے جس قدرفتوحات کیں وہ انسان طاقت اور سعی کا نتیجہ نہیں ہوسکتا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تک بیس سال کے اندر ہی اندر اسلامی سلطنت عالمگیرہوگئی۔ اب ہم کو کوئی بتاوے کہ انسان ایسا کرسکتا ہے؟ اسی لیے اللہ تعالیٰ باربارفرماتا ہے اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقُوْ اوَالَّذِیْنَ ھُمْ مُحْسِنُوْنَ۔(النحل:۱۲۹)
متقی اور مُحسن مُتقی کے معنی ہیں ڈرنے والا۔ ایک ترکِ شرہوتا ہے اور ایک اِفاضۂ خیرمتقی ترک شر کا مفہوم اپنے اندررکھتا ہے اور محسن افاضۂ خیرکو چاہتا ہے۔مَیں نے
اس کے متعلق ایک حکایت پڑھی ہے کہ ایک بزرگ نے کسی کی دعوت کی اور اپنی طرف سے مہمان نوازی کا پورا اہتمام کیا اورحق ادا کیا۔ جب وہ کھانا کھاچکے، تو بزرگ نے بڑے انکسار سے کہا کہ مَیں آپ کے لائق خدمت نہیں کرسکا۔ مہمان نے کہا کہ آپ نے مجھے پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ مَیں نے احسان کیا ہے ، کیونکہ جس وقت تم مصروف تھے، میں تمہاری املاک کو آگ لگادیتا تو کیا ہوتا۔ غرض متقی کاکام یہ ہے کہ برائیوں سے بازآوے۔ اسے آگے دوسرا درجہ افاضۂ خیر کا ہے۔ جس کو یہاں محسنون کے لفظ سے ادا کیاگیا ہے کہ نیکیاں بھی کرے۔ پورا راستباز انسان تب ہوتاہے جب بدیوں سے پرہیز کرکے یہ مطالعہ کرے کہ نیکی کون سے کی ہے؟
کہتے ہیں کہ امام حسن رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نوکرچاء کی پیالی لایا۔ جب قریب آیاتو غفلت سے وہ پیالی آپؓ کے سرپرگرپڑی۔ آپؓ نے تکلیف محسوس کرکے ذرا تیز نظر سے غلام کی طرف دیکھا۔ غلام نے آہستہ سے پڑھا۔ وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ(آل عمران:۱۳۵) یہ سُن کر امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کظلمت غلام نے پھر کہا وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ۔ کظم میں انسان غصہ دبالیتا ہے اور اظہار نہیں کرتا ہے، مگر اندر سے پوری رضامندی نہیں ہوتی، اس لئے عفو کی شرط لگادی ہے۔ آپؓ نے کہا کہ مَیں نے عفوکای۔ پھر پڑھا واللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔ محبوب الہٰی وہی ہوتے ہیں جوکظم اور عفوکے بعد نیکی بھی کرتے ہیں۔آپؓ نے فرمایا: جاآزادبھی کیا۔ راستبازوں کے نمونے ایسے ہیں کہ چائے کی پیالی گراکرآزاد ہوا۔ اب بتائو کہ یہ نمونہ اصول کی عمدگی ہی سے پیداہوا۔
آنحضرت صلی اللہ وسلم کی قوتِ قُدسی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاسْتَقِمْ کَمَآاُمِرْتَ (ھود:۱۱۳) یعنی سیدھا ہوجا۔کسی قسم کی بداعمالی
کی کجی نہ رہے۔ پھر راضی ہوں گا۔ آپ بھی سیدھا ہوجا اور دُوسروں کو بھی سیدھا کر۔ عرب کے لئے سیدھا کرنا کس قدر مشکل تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے پوچھنے پر فرمایا کہ مجھے سورۃ ھود نے بوڑھا کردیا۔ کیونکہ اس کے حکم کی رُو سے بڑی بھاری ذمہ داری میرے سُپردہوئی ہے۔ اپنے آپ کو سیدھاکرنا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی پوری فرمانبرداری کرنا، جہانتک انسان کی اپنی ذات سے تعلق رکھتی ہے، ممکن ہے کہ وُہ اس کو پورا کرے۔ لیکن دوسروں کو ویس اہی بنانا آسان نہیں ہے۔ اس سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند شان اورقوت قدسی کا پتہ لگتا ہے؛ چنانچہ آپؐ نے اس حکم کی کیسی تعمیل کی۔ صحابہ کرام ؓ کی وہ پاک جماعت تیار کی کہ اُن کو کُنْتُمْ خَیْرَاُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ(آل عمران:۱۱۱) کہا گیا اور رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ (البینۃ:۹) کی آوازاُن کو آگئی۔ آپؐ کی زندگی میں کوئی بھی منافق مدینہ طیبہ میں نہ رہا۔ غرض ایسی کامیابی آپؐ کو ہوئی کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعاتِ زندگی میں نہیں ملتی۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ تھی کہ قیل و قار ہی تک بات نہ رکھنی چاہئے، کیونکہ اگر نِرے قیل و قال اور رَیا کاری تک ہی بات ہو تو دُوسرے لوگوں اور ہم میں پھر امتیاز کیا ہوگا اور دوسروں پر کیا شرف! تم صرف اپنا عملی نمونہ دکھائو اور اس میں ایک ایسی چمک ہوکر دُوسرے اس کو قبول کرلیں، کیونکہ جب تک اس مین چمک نہ ہوکوئی اس کو قبول نہیں کرتا۔ کای کوئی انسان میلی چیز پسند کرسکتا ہے؟ جب تک کپڑے میں ایک داغ بھی ہو، وہ اچھا نہیں لگتا۔ اسی طرح جبتک تمہاری اندرونی حالت میں صفائی اور چمک نہ ہوگی، کوئی خریدار نہیں ہوسکتا۔ ہر شخص عمدہ چیز کو پسند کرتا ہے اسی طرح جب تک تمہارے اخلاق اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں، کسی مقام تک نہیں پہنچ سکوگے۔
انسانی پیدائش کی اصل غرض سورۃ عصر میں اللہ تعالیٰ نے کفارہ اور مومنوں کی زندگی کے نمونے بتائے ہیں کفار کی زندگی بالکل چوپائوں کی سی
زندگی ہوتی ہے۔ جن کو کھانے اور پینے اور شہوانی جذبات کے سوا اور کوئی کام نہیں ہوتا۔یَاْکُلُوْنَ کَمَا تَاْکُلُ الْاَنْعَامُ (محمد:۱۳) مگر دیکھو اگر ایک بیل چارہ تو کھالے ، لیکن ہل چلانے کے وقت بیٹھ جائے۔ اس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ یہی ہوگا کہ زمیندار اسے بوچڑ خانے میں جاکر بیچ دے گا۔ اسی طرح ان لوگوں کی نسبت (جو خداتعالیٰ کے احکام کی پیروی یا پروا نہیں کرتے اور اپنی زندگی فسق وفجور میں گذارتے ہیں) فرماتا ہے۔ قُلْ مَایَعْبَؤُا بِکُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَآ ؤُ کُمْ۔(الفرقان:۷۸) یعنی میرا رب تمہاری کیا پروا کرتا ہے اگرتم اُس کی عبادت نہ کرو۔ یہ امر بحضور دل یادرکھنا چاہئے کہ خداتعالیٰ کی عبادت کے لئے محبت کی ضرورت ہے اور محبت دوقسم کی ہوتی ہے۔ ایک محبت تو ذاتی ہوتی ہے اور ایک اغراض سے وابستہ ہوتی ہے۔ یعنی اس کا باعثِ صرف چند عارضی باتیں ہوتی ہیں۔جن کے دُور ہوتے ہی وہ محبت سرد ہوکر رنج وغم کا باعث ہوجاتی ہے، مگر ذاتی محبت سچی راحت پیداکرتی ہے، چونکہ انسان فطرتاً خداہی کے لئے پیداہوا۔جیسا کہ فرمایا:مَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ۔ (الذاریات:۵۷) اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ رکھا ہواہے اور مخفی درمخفی اسباب سے اُسے اپنے لئے بنایا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خداتعالیٰ نے تمہاری پیدائش کی اصل غرض یہ رکھی ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، مگر جو لوگ اپنی اس اصلی اور فطری غرض کو چھوڑ کر حیوانوں کی طرح زندگی کی غرض صرف کھانا پینا اور سورہنا سمجھتے ہیں۔ وہ خداتعالیٰ کے فضل سے دُورجاپڑتے ہیں اور خداتعالیٰ کی ذمہ داری اُن کے لئے نہیں رہتی۔ وہ زندگی جو ذمہ داری کی ہے۔ یہی ہے کہ مَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ پرایمان لاکرزندگی کا پہلوبدل لے۔موت کا اعتبار نہیں ہے۔ سعدیؒ کاشعر سچا ہے۔
مکُن تکیہ برعمرِ ناپائیدار مباش ایمن ازبازیٔ روزگار
عُمرِناپائیدارربھروسہ کرنادانشمندکاکام نہیں ہے۔ موت یونہی آکرلتاڑجاتی ہے اور انسان کو پتہ بھی نہیں لگتا جب کہ انسان اس طرح پر موت کے پنجہ میں گرفتا ر ہے۔ پھر اُس کی زندگی کا خداتعالیٰ کے سوا کون ذمہ دارہوسکتا ہے۔
خداکے لیے زندگی اگر زندگی خداکے لئے ہوتو اس کی حفاظت کرے گا۔ بخاری میں ایک حدیث ہے کہ جو شخص خداتعالیٰ سے محبت کارابطہ پیداکرلیتا
ہے، خداتعالیٰ آپس کے اعضاء ہوجاتا ہے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ اُس کی دوستی یہانتک ہوتی ہے کہ میں اس کے ہاتھ پائوں وغیرہ حتی کہ کہ اُس کی زبان ہوجاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جب انسان جذبات ِ نفس سے پاک ہوجاتا ہے اور نفسانیت چھوڑ کر خدا کے ارادوں کے اندر چلتا ہے۔ اس کا کوئی فعل ناجائزنہیں ہوتابلکہ ہر ایک فعل خدا کے منشاء کے موافق ہوتا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ خداتعالیٰ اُسے اپنا فعل ہی قرار دیتا ہے۔ یہ ایک مقام ہے قربِ الہٰی کا جہاں پہنچ کر سلوک کی منزلوں کو پورے طورپرطے نہ کرنے والوں نے یا توٹھوکرکھائی ہے یا الہیات سے ناواقف اورقربِ الہٰی کے مفہوم کو نہ سمجھنے والوں نے غلط فہمی سے کام لیا ہے اور وحدتِ وجود کا مسئلہ گھڑلیا ہے۔ اس بات کو بھی ہرگز بھولنا نہ چاہئے کہ جہاں انسان ابتلامیں پڑتا ہے وہ فعل خداکے ارادہ سے موافق نہیں ہوتا۔ خداتعالیٰ کی رضاء اُس کے خلاف ہوتی ہے۔ ایسا شخص اپنے جذبات کے نیچے ہوتا ہے نہ کہ منشائے الہٰی کے ماتحت ، لیکن وُہ انسان جو اللہ تعالیٰ کا ولی کہلاتا ہے اور خدا جس کی زندگی کا ذمہ دارہوتاہے۔ وہ ہوتا ہے جس کی کوئی حرکت و سکون بلااستصواب کتابِ الہٰی نہیںہوتی۔ وُہ اپنی ہر بات اور ارادہ پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور سے مشورہ لیتا ہے۔
پھر آگے کہا ہے کہ اُس کی جان نکالنے میں اللہ تعالیٰ کی بڑا تردد ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ تردّدسے پاک ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ایک مصلحت کے لیے اُس کو موت دی جاتی ہے اور ایک عظیم مصلحت کے لئے اس کودوسرے جہان میں لے جایاجاتا ہے۔ نہیں تواُس کی بقاخداکو بڑی پیاری لگتی ہے۔ پس اگر انسنا کی ایسی زندگی نہیں کہ خداتعالیٰ کو اُس کی جان لینے میں تردّد ہوتو وہ حیوانات سے بھی بدتر ہے۔ ایک بکری سے بتہ سے آدمی گزارہ کر سکتے ہیں اور اس کا چمڑہ بھی کام آسکتا ہے۔ اور انسان کسی حالت میں کیا مَرکر بھی کام نہیں آتا، مگر صالح آدمی کا اثر اس کی ذرّیت پر بھی پڑتاہے اور وہ بھی اس سے فائدہ اُٹھاتی ہ۔ اصل یہ ہے کہ درحقیقت وہ مرتا ہی نہیں مرنے پر بھی اس کو ایک نئی زندگی دی جاتی ہے۔ حضرت دائود علیہ السلام نے کہا ہے کہ مَیں بچہ تھا، بوڑھا ہوا۔ مَیں نے کسی خداپرست کو ذلیل حالت میں نہیں دیکھا اور نہ اُس کے لڑکوں کو دیکھا کہ وہ ٹکڑے مانگتے ہوں، گویا متقی کی اولاد کا بھی خداتعالیٰ ذمہ دار ہوتا ہے،لیکن حدیث میں آیاہے۔ظالم اپنے اہل وعیال پر بھی ظلم کرتا ہے، کیونکہ ان پر اس کا بدَاثرپڑتا ہے۔
انسانی پیدائش کی غرض عبادت ہے پس کس قدر ضرورت ہے کہ تم اس بات کو سمجھ لو کہ تمہارے پیداکرنے سے خداتعالیٰ کی غرض
یہ ہے کہ تم اُس کی عبادت کروا ور اس کے لئے بن جائو۔ دُنیا تمہاری مقصودبالذات نہ ہو۔ مَیں اس لئے باربار اس ایک امرکو بیان کرتا ہوں کہ میرے نزدیک یہی ایک بات ہے جس کے لئے انسان آیا ہے اوریہی بات ہے جس سے وہ دُور پڑاہواہے۔ مَیں یہ نہیں کہتا کہ تم دُنیا کے کاروبار چھوڑدو۔ بیوی بچوں سے الگ ہوکر کسی جنگل یا پہاڑ میں جابیٹھو۔ اسلام میں اس کو جائز نہیں رکھتااوررہبانیت اسلام کا منشاء نہیں۔ اسلام تو انسان کو چُست او رہوشیار اور مُستعد بنانا چاہتا ہے ، اس لئے مَیں تو کہتا ہوں کہ تم اپنے کاروبار کو جدوجہد سے کرو۔ حدیث میں آیا ہے۔ کہ جس کے پاس زمین ہو او روہ اس کا تردد نہ کرے، تو اس سے مواخذہ ہوگا۔ پس اگر کوئی اس سے یہ مُراد لے کہ دُنیا کے کاروبار سے الگ ہوجائے وُہ غلطی کرتا ہے۔ نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ سب کاروبار جو تم کرتے ہو۔ اس میں دیکھ لو کہ خداتعالیٰ کی رضاء مقصود ہو اور اُس کے ارادہ سے باہرنکل کر اپنی اغراض و جذبات کو مقدّم نہ کرو۔
پس اگر انسان کی زندگی کا یہ مدّعا ہوجائے کہ وہ صرف تنعم کی زندگی بسرکرے اور اس کی ساری کامیابیوں کی انتہاخوردونوش اور لباس وخواب ہی ہو اور خداتعالیٰ کے لئے کوئی خانہ اُس کے دل میں باقی نہ رہے ، تو یادرکھو کہ ایساشخص فطرۃ اللہ کا مُقلب ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ رفتہ رفتہ اپنے قویٰ کو بیکار کرلے گا۔ یہ صاف بات ہے کہ جس مطلب کے لئے کوئی چیز ہم لیتے ہیں اگر وہ وہی کام نہ دے، تو اُسے بیکار قراردیتے ہیں۔مثلاً ایک لکڑی کُرسی یا میز بنانے کے واسطے لیں اوراس کام کے ناقابل ثابت ہوتو ہم اُسے ایندھن ہی بنالیں گے۔ اسی طرح پر انسان کی پیدائش کی اصل غرض تو عبادتِ الہٰی ہے، لیکن اگر وہ اپنی فطرت کوخارجی اسباب اور بیرونی تعلقات سے تبدیل کرکے بیکار کرلیتا ہے، تو خداتعالیٰ اُس کی پرواہ نہیں کرتا۔ اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے۔قُلْ مَایَعْبَوئُ ابِکُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَآ ؤُکُمْ(الفرقان:۷۸) مَیں نے ایک بار پہلے بھی بیان کیا تھا کہ مَیں نے ایک رؤیاء میں دیکھا کہ ایک جنگل میں کھڑاہوں۔شرقاً غرباً اس میں ایک بڑی نالی چلی گئی ہے اس نالی پر بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اور ہر ایک قصاب کے جوہر ایک بھیڑ پر مسلط ہے، ہاتھ میں چھُری ہے۔ جوانہوں نے اُن کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف مُنہ کیا ہو اہے۔مَیں اُن کے پاس ٹہل رہا ہوں۔مَیں نے یہ نظارہ دیکھ کر سمجھاکہ یہ آسمانی حکم کے منتظر ہیں، تو مَیں نے یہی آیت پڑھی قُلْ مَایَعْبَوئُ ابِکُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَآ وء ُکُم۔ یہ سنتے ہی اُن قصابوں نے فی الفورچھُریاں چلادیں اوریہ کہا کہ تم ہوکیا؟آخرگوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔
غرض خداتعالیٰ متقی کی زندگی کی پرواہ کرتا ہے اور اس کی بقاء کو عزیز رکھتاہے اورجواُس کی مرضی کے برخلاف چلے وہ اس کی پروا نہیں کرتا او راُس کو جہنم میں ڈالتا ہے، اس لئے ہر ایک کو لازم ہے کہ اپنے نفس کو شیطان کی غلامی سے باہرکرے۔ جیسے کلوروفارم نیند لاتاہے، اسی طرح پرشیطان انسان کو تباہ کرتا ہے اور اسے غفلت کی نیند سُلاتا ہے اور اسی میں اس کو ہلاک کردیتاہے۔
سورۃ العَصْرِ میں دوسلسلوں کاذکر مَیں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کرکے کہتا ہوں کہ سورۂ العصرمیں دوسلسلوں کا ذکرفرمایا ہے۔
ایک ابرارواخیارکا سلسلہ ہے اور دُوسرا فجار کا۔ کفاراور فجارکے سلسلہ کاذکر یوں فرمایا۔اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ(العصر:۳) اوردوسرے سلسلہ کو اس طرح پرالگ کیا۔اِلَّاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ اوَعَمِلُوْاالصّٰلِحٰتِ (العصر) یعنی ایک وہ ہیں جو خُسران میں ہیں، مگر خسران میں مومن اور عملِ صالح کرنے والے نہیں ہیں۔ اس سے معلوم ہو اکہ خسران میں وہ ہیں جو مومن اور عملِ صالح کرنے والے نہیں ہیں۔ یادرکھو کہ صلاح کا لفظ وہاں آتا ہے، جہاں فساد کابالکل نام ونشان نہ رہے۔ انسان کبھی صالح نہیں کہلاسکتا جب تک وہ عقاید رویہ اور فاسدہ سے خالی نہ ہو اور پھر اعمال بھی فساد سے خالی ہوجائیں۔ متقی کا لفظ بابِ افتعال سے آتا ہے اوریہ باب تصنّع کے لئے آتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ متقی کو بڑا مجاہدہ اور کوشش کرنی پڑتی ہے اور اس حالت میں وہ نفسِ لوامہ کے نیچے ہوت اہے اور جب حیوانی زندگی بسرکرتاہے، اس وقت امارہ کے نیچے ہوت اہے اور مجاہدہ کی حالت سے نکل کر جب غالب آجاتا ہے، تومطمئنہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ متقی نفسِ امارہ کی حالت سے نکل کر آتا ہے اور لوامہ کے نیچے ہوتا ہے۔ اسی لئے متقی کی شان میں آیا ہے کہ وہ نماز کو کھڑی کرتے ہیں۔ گویا اس میں بھی ایک قسم کی لڑائی ہی کی حالت ہوتی ہے۔ وساوس اور اوہام آآکر حیران کرتے ہیں، مگر وہ گھبراتا نہیں اور یہ وساوس اُس کو درماندہ نہیں کرسکتے۔ وہ باربار خداتعالیٰ کی استعانت چاہتا ہے اور خداکے حضور چلاتا اورروتا ہے، یہانتک کہ غالب آجاتا ہے۔ ایساہی مال کے خرچ کرنے میں بھی شیطان اس کو روکتا ہے اوراسراف اور انفاق فی سبیل اللہ کو یکساں دکھاتا ہے؛ حالانکہ ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اسراف کرنے والا اپنے مال کو ضائع کرتا ہے، مگر فی سبیل اللہ خرچ کرنے والا اس کو پھر پاتا ہے اور خرچ سے زیادہ پاتا ہے۔ اس لئے ہی مِمَّارَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ (البقرہ:۴)فرمایاہے۔
صراطِ مستقیم
بات یہ ہے کہ صلاح کی حالت میں انسان کو ضروری ہے کہ ہر ایک قسم کے فساد سے خواہ وہ عقائد کے متعلق ہو یا اعمال کے متعلق ، پاک ہو ، جیسے
انسان کا بدن صلاحیت کی حالت اس وقت رکھتا ہے، جبکہ سب اخلاط اعتدال کی حالت پرہوں اور کوئی کم زیادہ نہ ہو۔لیکن اگرکوئی خلط بھی بڑھ جائے، تو جسم بیمارہوجاتاہے۔ اسی طرح رُوح کی صلاحیت کا مدار بھی اعتدال پر ہے۔ اسی کانام قرآن شریف کی اصطلاح میں الصراط المستقیم ہے۔ صلاح کی حالت میں انسان محض خداکاہوجاتاہے۔ جیسے حضرت ابوبکرصدیق ؓ کی حالت تھی۔ اور رفتہ رفتہ صالح انسان ترقی کرتاہوا مطئمنہ کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور یہاں ہی اس کا انشراح صدرہوتا ہے۔جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرکے فرمایا:اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ (الم نشرح:۲) ہم انشراح صدر کی کیفیت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔
انسان کا سینہ بیت اللہ ہے اور دل حجراَسود یہ بات بحضورِ دل یادرکھو کہ جیسے بیت اللہ میں حجرِاسود پڑا ہو اہے۔ اسی طرح قلب
سینہ میں پڑاہوا ہے بیت اللہ پر بھی ایک زمانہ آیاہواتھا کہ کفار نے وہاں بُت رکھ دیئے تھے۔ممکن تھا کہ بیت اللہ پر یہ زمانہ نہ آتا۔ مگر نہیں اللہ نے اس کو ایک نظیر کے طورپررکھاقلبِ انسانی بھی حجرِ اسود کی طرح ہے اور اس کا سینہ بیت اللہ سے مشابہت رکھتا ہے۔ ماسویٰ اللہ کے خیالات وُہ بُت ہیں جو اس کعبہ میں رکھے گئے ہیں۔ مکہ معظمہ کے بتوں کا قلع قمع اس وقت ہواتھا جب کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزارقدوسیوں کی جماعت کے ساتھ وہاں جاپڑے تھے اور مکہ فتح ہوگیا تھا۔ ان دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھاہے اور حقیقت میں ان کی شان ملائکہ ہی کی سی تھی۔ انسانی قویٰ بھی ایک طرح ملائکہ ہی کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ جیسے ملائکہ کی یہ شان ہے کہ یَفْعَلُوْنَ مَایُوْمِرُوْنَ(النحل:۵۱) اسی طرح پرانسانی قویٰ کا خاصہ ہے کہ جو حکم ان کو دیا جائے، اُس کی تعمیل کرتے ہیں۔ ایسا ہی تمام قویٰ اور جوارح حکمِ انسانی کے نیچے ہیں۔ پس ماسوِیٰ اللہ کے بتوں کی شکست اور راستیصاں کے لئے ضروری ہے کہ اُن پر اسی طرح سے چڑھائی کی جائے۔ یہ لشکرتزکیہ ٔ نفس سے تیارہوتا ہے اور اسی کو فتح دی جاتی ہے جو تزکیہ کرتا ہے ؛ چنانچہ قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے۔ قَدْاَفْلَحَ مَنْ زَکّٰھَا(الشمس:۱۰) حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر قلب کی اصلاح ہوجائے، تو کل جسم کی اصلاح ہوجاتی ہے۔ اور یہ کیسی سچی بات ہے آنکھ،کان ،ہاتھ،پائوں،زبان وغیرہ جس قدر اعضاء ہیں، وہ دراصل قلب کے ہی فتوے پر عمل کرتے ہیں۔ ایک خیال آتا ہے، پھر وُہ جس عضو کے متعلق ہو وُہ فوراً اس کی تعمیل کے لئے تیارہوجاتاہے۔
میری پیروی کرو اور میرے پیچھے چلے آئو غرض اس خانہ کو بتوں سے پاک وصاف کرنے لئے ایک جہاد کی ضرورت ہے اور
اس جہاد کی راہ میں تمہیں بتاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں۔ اگر تم اس پر عمل کروگے، توان بتوں کو توڑڈالوگے ور یہ راہ مَیں اپنی خورد تراشیدہ نہیں بتاتا۔ بلکہ خدانے مجھے مامورکیا ہے کہ مَیں بتائوں۔ اور وُہ راہ کیا ہے؟ میری پیروی کرو۔ اور میرے پیچھے چلے آئو۔ یہ آواز نئی آواز نہیں ہے۔ مکہ کو بتوں سے پاک کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کہا تھا۔ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنَیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ (آل عمران:۳۲) اسی طرح پر اگر تم میری پیروی کروگے، تو اپنے اندر کے بتوں کو توڑ ڈالنے کے قابل ہوجائوگے۔ تزکیۂ نفس کے لئے چلہ کشیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے چلہ کشیاں نہیں کی تھیں۔ ارہ اور نفی واثبات وغیرہ کے ذکر نہیں کئے تھے، بلکہ اُن کے پاس ایک اور ہی چیز تھی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میںمحو تھے، جو نور آپؐ میں تھا۔ وُہ اس اطاعت کی نالی میں سے ہوکرصحابہؓ کے قلب پر گرتا اور ماسوی اللہ کے خیالات کو پاش پاش کرتا جاتا تھا۔ تاریکی کے باجئے اُن سینوں میں نور بھرا جاتا تھا۔ اس وقت بھی خوب یادرکھو۔ وہی حالت ہے جب تک کہ وہ نور جو خدا کی نالی میں سے آتا ہے تمہارے قلب پر نہیں گرتا۔ تزکیہ نفس نہیں ہوسکتا۔ انسان کا سینہ مہبط الانوار ہے اور اسی وجہ سے وہ بیت اللہ کہلاتا ہے۔ بڑا کام یہی ہے کہ اس میں جو بت ہیں۔ وہ توڑے جائیں اور اللہ ہی اللہ رہ جائے۔ حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَللّٰہُ اَللّٰہُ فِیْ اَصْحَابِیْ۔ میرے صحابہؓ کے دلوں میں اللہ ہی اللہ ہے۔ دل میں اللہ ہی اللہ ہونے سے یہ مُراد نہیں کہ انسان وحدتِ وجود کے مسئلہ پر عمل کرے اور ہرکتے اور گدھے کو معاذ اللہ خداقراردے بیٹھے۔ نہیں نہیں۔ اس سے اصل غرض یہ ہے کہ انسان کا جو کام ہو اس میں مقصود فی الذات اللہ تعالیٰ ہی کی رضاہو نہ کچھ اور۔ اور یہ درجہ حاصل نہیں ہوسکتا۔ جب تک خداتعالیٰ کا فضل شاملِ حال نہ ہو۔
برکریماں کا رہادُشوارنیست
قرآن کریم میں عِلمی اور عملی تکمیل کی ہدایت ہے پھر یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ قرآن کریم میں عملی اور علمی تکمیل کی
ہدایت ہے ؛ چنانچہ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ (الفاتحہ :۶) میں تکمیل علمی کی طرف اشارہ ہے اور تکمیل عملی کا بیان صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ (الفاتحہ:۷) میں فرمایا کہ جو نتائج اکمل اور اَتَم ہیں، وہ حاصل ہوجائیں ۔ جیسے ایک پودا جو لگایا گیا ہے۔ جب تک پورا نشوونما حاصل نہ کرے ، اس کو پھل پھول نہیں لگ سکتے۔ اسی طرح اگر کسی ہدایت کے اعلیٰ اور اکمل نتائج موجود نہیں ہیں۔ وہ ہدایت مُردہ ہدایت ہے۔ جس کے اندر کوئی نشوونما کی قوت اور طاقت نہیں ہے۔جیسے اگر کسی کو دید کی ہدایت پر پورا عمل کرنے سے کبھی یہ اُمید ہیں ہوسکتی کہ وہ ہمیشہ کی مکتی یا نجات حاصل کرلے گا اور کیڑے مکوڑے بننے کی حالت سے نکل کر دائمی سرور پالے گا، تو اس ہدایت سے کیا حاصل، مگر قرآن شریف ایک ایسی ہدایت ہے کہ اُس پر عمل کرنے والا اعلیٰ درجہ کے کمالات حاصل کرلیتا ہے اور خداتعالیٰ سے اس کا ایک سچا تعلق پیداہونے لگتا ہے۔یہاں تک کہ اُس کے اعمالِ صالحہ جو قرآنی ہدایتوں کے موافق کیے جاتے ہیں ۔وہ ایک شجرِ طیب کی مثال۔ جوقرآن شریف میں دی گئی ہے۔ بڑھتے ہیں اور پھل پھول لاتے ہیں۔ ایک خاص قسم کی حلاوت اور ذائقہ اُن میں پیدا ہوتا ہے۔پاس اگر کوئی شخص اپنے ایمان میں نشوونما کا مادہ نہیںرکھتا، بلکہ اس کا ایمان مُردہ ہے، تو اس پر اعمالِ صالحہ کے طیب اشجار کے بارورہونے کی کیا اُمید ہوسکتی ہے؟ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سورۂ فاتحہ میںصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِم (الفاتحہ:۷) کہ کر ایک قیدلگادی ہے۔یعنی یہ راہ کوئی بے ثمراور حیران اور سرگردان کرنے والی نہیں ہے، بلکہ اس پر چل کر انسان بامراد اور کامیاب ہوتا ہے اور عبادت کیلئے تکمیل عملی ضروری شے ہے؛ ورنہ وہ محض ایک کھیل ہوگا ، کیونکہ درخت اگر پھل نہ دے، خواہ وہ کتنا ہی اُونچا کیوں نہ ہو۔ مفید نہیں ہوسکتا۔
مامُورمن اللہ کے مخالفوں کا ایمان سَلب ہوجاتاہے ہمارے مخالفوں کی حالت ایسی ہے۔ جس سے سلبِ ایمان
کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ وہ نیک کو بُرااور مامُورمن اللہ کوکذاب سمجھتے ہیں۔ جس سے خداتعالیٰ کے ساتھ ایک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ اور اب یہ صاف امر ہے کہ خداتعالیٰ نے مجھے مامور اور مسیح موعُود کے نام سے دُنیا میں بھیجا ہے جو لوگ میری مخالفت کرنے والے ہیں وہ میری نہیں خداتعالیٰ کی مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ جب تک مَیں نے دعویٰ نہ کیاتھا۔ بہت سے اُن میں سے مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور اپنے ہاتھ سے لوٹالے کر وضوکرانے کو ثواب اور فخرجانتے تھے اور بہت سے ایسے بھی تھے جو میری بیعت میں آنے کے لئے زور دیتے تھے، لیکن جب خدا تعالیٰ کے نام اور اعلام سے یہ سلسلہ شروع ہوا ، تو وہی مخالفت کے لئے اُٹھے۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ اُن کی ذاتی عداوت میرے ساتھ نہ تھی، بلکہ عداوت اُن کو خداتعالیٰ سے ہی تھی۔ اگر خداتعالیٰ کے ساتھ اُن کو سچا تعلق تھا، تو اُن کی دینداری اور اتقاء اور خداترسی کا تقاضا یہ ہوناچاہئے تھا کہ سب سے اول وہ میرے اس اعلان پر لبیک کہتے اور سجداتِ شکر کرتے ہوئے میرے ساتھ مصافحہ کرتے، مگر نہیں۔ وہ اپنے ہتھیاروں کو لے کر نِکل کھڑے ہوئے اور انہوں نے مخالفت کو یہاں تک پہنچایا کہ مجھے کافر کہا اور بے دین کہا۔ دجال کہا۔ افسوس ! ان احمقوں کو یہ معلوم نہ ہوا کہ جو شخص خداتعالیٰ سے قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اور اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَتَفْرِیْدِیْ کی آوازیں سنتا ہو۔وہ اُن کی بدگوئی اور گالیوں کی کیا پروا کرسکتا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ان نادانوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ کفر اور ایمان کا تعلق دُنیا سے نہیں بلکہ خداتعالیٰ کے ساتھ ہے۔ خداتعالیٰ میرے مومن اور ماموُر ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ پھر ان بیہودگیوں کی مجھے پروا کیا ہوسکتی ہے؟ غرض ان باتوں سے صاف پایاجاتا ہے کہ لوگ میرے مخالف نہ تھے بلکہ خداتعالیٰ کی باتوں کی انہوں نے مخالفت کی اور یہی وجہ ہے جس سے مامور من اللہ کے مخالفوں کا ایمان سلب ہوجاتا ہے۔ اب یہ صاف بات ہے کہ میرے مخالف خداتعالیٰ سے مخالفت کررہے ہیں۔ میں اگر روشنی کی طرف آرہا ہوں اور یہ یقینی امر ہے کہ مَیں روشنی کی طرف آتا ہوں ۔ کیونکہ خداتعالیٰ کے بے شمار نشان میری تائید میں ظاہر ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں۔بارش کی طرح یہ نشان آسمان سے اُتر رہے ہیں۔ تو پھر یہ بھی یقینی امر ہے کہ میرے مخالف تاریکی کی طرف جاتے ہیں۔ روشنی اور نورُ رُوح القدس کو لات اہے اور تاریکی شیطان کی قربت پیداکرتی ہے او راس طرح پرولی کی مخالفت سلب ایمان کردیت ہے۔ اور بئس القرین سے جاملاتی ہے۔ مدعا یہ ہے کہ اصلاح تب ہوتی ہے کہ تکمیل عملی کے مراتب حاصل ہوجائیں۔ پس سورۃ العصر میں جواِلَّاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ اوَعَمِلُوْاالصّٰلِحٰتِ فرمایا ہے۔ اس میں اٰمَنُوْا سے تکمیل علمی کی طرف ارشاد فرمایا۔ اور عَمِلُو االصّٰلِحٰتِ سے تکمیل عملی کی طرف رہبری کی حکمت کے بھی دوہی حصے ہیں۔ ایک علم اکمل اور اتم ہو۔ دُوسرے عمل اتم اور اکمل ہو۔
وتَوَاصَوْ ابِالْحَقِّ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ خسر سے محفوظ رہتے ہیں۔ اول وہ تکمیل علمی کرتے ہیں اور پھر عمل بھی گندے نہیں کرتے بلکہ علمی
تکمیل کو عملی تکمیل تک پہنچاتے ہیں اور پھر یہ کہ جب انہیں کامل بصیرت حاصل ہوجاتی ہے اور ان کے کمال علم کا ثبو ت کمال ِ عمل سے ملتا ہے تو پھر وہ بخل نہیں کرتے، بلکہ وتو اصوا بالحق پر عمل کرتے ہیں۔ لوگوں کو بھی اس حق کی دعوت کرتے ہیں، جو انہوں نے پایا ہے۔ اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ اعمال کی روشنی بھی دکھاتے ہیں۔ وعظ اگر خود عمل نہیں کرتا ،تو اس کی باتوں کا کچھ بھی اثر نہیں پڑسکتا۔ یہ بھی قاعدہ کی بات ہے کہ اگر خود آدمی کہے اور کرے نہیں، تو اس کا بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ اگر زنا کارزنا سے منع کرے ، تو اُس کی اس حالت کے ثابت ہوجانے پر سننے والوں کے دہر یہ ہوجانے کا اندیشہ ہے، کیونکہ وہ خیال کریں گے کہ اگر زنا کاری واقعی خطرناک چیز ہوتی اور خداتعالیٰ کے حضور اس ناپاکی پر سز املتی اور خداواقعی ہوتا، تو پھر یہ جع منع کرتاتھا، خود کیوں اس سے پرہیزنہ کرتا۔
مجھے معلوم ہے کہ ایک شخص ایک مولوی کی صحبت کے باعث مسلمان ہونے لگا۔ ایک روز اُس نے دیکھا کہ وہی مولوی شراب پی رہا ہے تھا، تو اس کا دل سخت ہوگیا اور وُہ رُک گیا۔غرض تَوَاصَوْ ابِالْحَقِّ میں یہ فرمایا کہ وہ اپنے اعمال کی روشنی سے دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں۔
وَتَوَاصَوْابِالْصَبْرِ
اور پھر ان کا یہ شیوہ ہوتا ہے۔ تَوَاصَوْابِالْصَبْرِ یعنی صبر کے ساتھ وعظ ونصیحت کا شیوہ اختیار کرتے ہیں۔ جلدی جھاگ مُنہ پر نہیں لاتے۔ اگر کوئی مولوی اور پیش رو ہوکر، امام اور رہنما بن کر جلدی بھڑک اُٹھتا ہے اور اس میں برداشت اور صبر کی طاقت نہیں تو وہ لوگوں کو کیوں نقصان پہنچاتا ہے؟ دُوسرے یہ بھی مطلب ہے کہ جو باتیں سننے والا صبرسے نہ سُنے، وہ فائدہ نہیں اُٹھاتا۔ ہمارے مخالف بُردباری کا دل لے کر نہیں آتے اور صبر سے اپنی مشکلات پیش نہیں کرتے، بلکہ اُن کا تو یہ حال ہے کہ وہ کتاب تک تو دیکھنا نہیں چاہتے اور شورمچاکر حق کو ملبس کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ پھر وُہ فائدہ اُٹھائیں توکیونکراُٹھائیں۔ابوجہل اور ابولہب میں کیا تھا؟یہی بے صبری اور بے قراری تو تھی۔ کہتے تھے کہ تو خدا کی طرف سے آیا ہے تو کوئی نہر لے آ۔ ان کم بختوں سے صبر نہ کیا اور ہلاک ہوگئے؛ ورنہ زبیدہ والی نہر تو آہی گئی۔ اسی طرح پر ہمارے مخالف بھی کہتے ہیں کہ ہمارے لئے دُعا کرو اور وہ معاً قبول ہوجائے اور پھر اس کو حق وباطل کا معیار ٹھہراتے ہیں اور اپنی طرف سے بعض اُمور پیش کرکے کہتے ہیں کہ یہ ہوجائے اور وُہ ہوجائے ، تو مان لیں گے لیکن آپ کسی شرط کے نیچے ہیں آئے۔ افسوس یہی لوگ ہیں جو لَایُخَافُ عُقْبَہٰھَا (الشمس:۱۴) کے مصداق ہیں۔ یادرکھوصابر ہی شرح صدر کا رتبہ پاتا ہے۔ جو صبر نہیں کرتا، وُہ گویا خدا پر حکومت کرتا ہے۔ خود اس کی حکومت میں رہنا نہیں چاہتا۔ ایسا گُستاخ اور دلیرجو خداتعالیٰ کے جلال اور عظمت سے نہیں ڈرتا وہ محروم کردیاجاتا ہے اور اُسے کاٹ دیا جاتا ہے۔
صحبت صادقین پھر یہ بات بھی یادرکھنی چاہیے کہ صبر کی حقیقت میں سے یہ بھی ضروری بات ہے کُوْنُوْ امَعَ الصَّادِقِیْنَ(توبہ:۱۱۹) صادقوں کی صحبت میں
رہنا ضروری ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو دُور بیٹھ رہتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ کبھی آئیں گے، اس وقت فرصت نہیں ہے۔ بھلا تیرہ سو سال کے موعود سلسلہ کو جو لوگ پالیں اور اُس کی نصرت میں شامل نہ ہوں اور خدا اور رُسولؐ کے موعود کے پاس نہ بیٹھیں، وہ فلاح پاسکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ؎
ہم خدا خواہی وہم دُنیائے دوں ایں خیال است و محال است وجنوں
دین تو چاہتا ہے کہ مصاحبت سے گریز ہوتو دینداری کے حُصول کی اُمید کیوں رکھتا ہے؟ ہم نے بارہا اپنے دوستوں کو نصیحت کی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ وہ بار بار یہاں آکر رہیں اور فائدہ اُٹھائیں۔ مگر بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔ لوگ ہاتھ میں ہاتھ دے کر دین کو دُنیا پرمقدم کرلیتے ہیں، مگر اس کی پروا کچھ نہیں کرتے۔ یاد رکھو قبریں آوازیں دے رہی ہیں اور موت ہر وقت قریب ہوتی جاتی ہے۔ ہر ایک سانس تمہیں موت کے قریب کرتا جاتا ہے اور تم اُسے فرصت کی گھڑیاں سمجھتے جاتے ہو۔ اللہ تعالیٰ سے مکرکرنا مومن کا کام نہیں ہے۔ جب موت کا وقت آگیا پھر ساعت آگے پیچھے نہ ہوگی۔ وہ لوگ جو اس سلسلہ کی قدر نہیں کرتے اور انہیں کوئی عظمت اس کی معلوم ہی نہیں ان کو جانے دو۔ مگر ان سب سے بڑھ کر بدقسمت اور اپنی جان پر ظلم کرنے والاتو وہ ہے جس نے اس سلسلہ کو شناخت کیا اور اُس میں شامل ہونے کی فکر کی۔ لیکن اُس نے کچھ قدر نہ کی۔ وہ لوگ جو یہاں آکر میرے پاس کثرت سے نہیں رہتے اور اُن باتوں سے جو خداتعالیٰ ہر روز اپنے سلسلہ کی تائید میں ظاہر کرتا ہے نہیں سُنتے اور دیکھتے۔ وہ اپنی جگہ کیسے ہی نیک اور متقی اور پرہیز گار ہوں۔ مگر میں یہی کہوں گا کہ جیسا چاہیے۔ انہوں نے قدر نہیں کی۔ مَیں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تکمیل علمی کے بعد تکمیلِ عملی کی ضرورت ہے۔ پس تکمیل عملی بدُوں تکمیل علمی کے مُحال ہے اور جب تک یہاں آکر نہیں رہتے۔ تکمیل علمی مشکل ہے۔ بارہا خطوط آتے ہیں کہ فلاں شخص نے اعتراض کیا او رہم ہم جواب نہ دے سکے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ وہ لوگ یہاں نہیں آتے اور اُن باتون کو نہیں سنتے جو خداتعالیٰ اپنے سلسلہ کی تائیدمیں علمی طورپرظاہرکررہا ہے۔
پس اگر تم واقعی اس سلسلہ کو شناخت کرتے ہو اور خداپرایمان لاتے ہو اور دین کو دُنیا پر مقدم کرنے کا سچا وعدہ کرتے ہو، تو مَیں پوچھتا ہوں کہ اس پرعمل کیا ہوتا ہے کیا کُوْنُوْ امَعَ الصَّادِقِیْنَ (التوبہ:۱۱۹) کا حکم منسوخ ہوچکا ہے؟ اگر تم واقعی ایمان لاتے ہو اور سچی خوش قسمتی یہی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کو مقدم کرلو۔ اگر ان باتوں کوردی اور فضول سمجھو گے تویادرکھو خداتعالیٰ سے ہنسی کرنے والے ٹھہرو گے۔
سورۃ فاتحہ میں قرآنِ کریم کے تمام معارف درج ہیں سورۃ فاتحہ پر جو قرآن شریف کا باریک نقشہ ہے
اور ام الکتاب بھی جس کا نام ہے، خوب غورکرو کہ اس میں اجمال کے ساتھ قرآن کریم کے تمام معارف درج ہیں؛ چنانچہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ سے اس کو شروع کیا گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تمام محامداللہ ہی کے لئے ہیں۔ اس میں یہ تعلیم ہے کہ تمام منافع اور تمدنی زندگی کی ساری بہبودگیاں اللہ ہی کی طرف سے آتی ہیں، کیونکہ ہر قسم کی ستائش کا مستحق بھی وہ نہیں ہے، جوکفر کی بات ہے۔ پس الحمدللہ میں کیسی توحید کی جامع تعلیم پائی جاتی ہے، جو انسان کودنیا کی تمام چیزوں کی عبودیت اور بالذات نفع ر سان نہ ہونے کی طرف لے جاتی ہے اور واضح اور بین طور پر یہ ذہن نشین کرتی ہے کہ ہر نفع اور سود حقیقی اور ذاتی طور پر خداتعالیٰ ہی کی طرف سے آتا ہے۔کیونکہ تمام محامد اسی کے لئے سزا وار ہیں۔ پس ہر نفع اور سود میں خداتعالیٰ ہی کو مقدم کرو۔ اس کے سوا کوئی کام آنے والا نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے اگر خلاف ہوتو اولا دبھی دشمن ہوسکتی ہے۔ اور ہوجاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اُمہاتُ الصفات پھر اسی سورۃ فاتحہ میں خداکا نقشہ دکھایاگیا ہے، جوقرآن کریم منوانا چاہتا ہے اور جس کو وہ دُنیا کے
سامنے پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اس کی چار صفات کو ترتیب وار بیان کیا ہے جو اُمہات الصفات کہلاتی ہیں۔جیسے سورۂ فاتحہ اُمّ الکتاب ہے، ویسے ہی جو صفات اللہ تعالیٰ کی اس میں بیان کی گئی ہیں۔ وہ بھی اُم الصفات ہی ہیں اور وہ یہ ہیں…رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، اَلرَّحْمٰنِ ، الرَّحِیْمِ، مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ ان صفات اربعہ پرغورکرنے سے خداتعالیٰ کا گویا چہرہ نظر آجاتا ہے۔ ربوبیت کا فیضان بہت ہی وسیع اور عام ہے اوراس میں کل مخلوق کی کل حالتوں تربیت اور اس کی تکمیل کے تکلف کی طرف اشارہ ہے۔ غورتوکرو۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر سوچتا ہے، تو اس کی امید کس قدروسیع ہوجاتی ہے اور پھر رحمانیت یہ ہے کہ بُدوں کسی عملِ عامل کے اُن اسباب کو مہیاکرتا ہے۔جوبقائے وجود کے لئے ضروری ہیں۔ دیکھو چاند، سورج، ہوا،پانی وغیرہ بدوں ہماری دُعا ور التجاکے اور بغیرہمارے کسی عمل اور فعل کے اس نے ہمارے وجود کے بقاکے لئے کام میں لگا رکھے ہیں اور پھر رحیمیت یہ ہے کہ اعمال کو ضائع نہ کرے اور مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِکا تقاضا یہ ہے کہ بامراء کردے۔ جیسے ایک شخص امتحان کے لئے بہت محنت سے تیاری کرتا ہے، مگر امتحان میں دوچار نمبروں کی کمی رہ جاتی ہے، تو دنیوی نظام اور سلسلہ میں تو اس کا لحاظ نہیں کرتے اور اس کو گرادیتے ہیں، مگر خداتعالیٰ کی رحیمیت اس کی پردہ پوشی فرماتی ہے اور اس کو پاس کرادیتی ہے۔ رحیمیت میں ایک قسم کی پردہ پوشی بھی ہوتی ہے۔ عیسائیوں کو خداذرہ بھی پردہ پوش نہیں ہے؛ ورنہ کفارہ کی کیا ضرورت رہتی؟ ایسا ہی آریوں کا خدانہ رب ہے نہ رحمان کیونکہ وہ تو بلا مُزد اور بلا عمل کچھ بھی کسی کو عطانہیں کرسکتا۔ یہانتک کہ دیدوں کے اصول کے موافق گناہ کرنا بھی ضروری معلوم دیتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کو اگرکسی اُس کے عمل کے معاوضہ میں گائے کا دودھ دینا مطلوب ہے، تو بالمقابل یہ بھی ضرور ہے کہ کوئی برہمنی(اگر یہ روایت صحیح ہو)زِنا کرے تاکہ اس فسقِ وفحش کے بدلہ میں وہ گائے کی جون میں جائے اور اس عامل کو دودھ پالئے، خواہ وہ اس کا خاوند ہی کیوں نہ ہو۔ غرض جب تک ایسا سلسلہ نہ ہوگا ، کوئی عامل اپنے عمل کی جزاویدک ایشر کے خزانہ سے پانہیں سکتا، کیونکہ اس کا سارا سلسلہ جوڑتوڑ ہی سے چلتا ہے۔
مگراسلام نے وُہ خداپیش کیا ہے جو جمیع محامد کا سزا وار ہے اس لئے معطی حقیقی ہے وُہ رحمن ہے بدُوں عملِ عامل کے اپنا فضل کرنا ہے۔ پھر مالکیت یوم الدین جیسا کہ مَیں نے ابھی کہا ہے، بامراد کرتی ہے۔ دُنیا کی گورنمنٹ کبھی اس امر کا ٹھیکہ نہیں لے سکتی کہ ہر ایک بی اے پاس کرنے والے کو ضرور نوکری دے گی، مگر خداتعالیٰ کی گورنمنٹ، کامل گورنمنٹ اور الانتہاخزائن کی مالک ہے۔ اس کے حضور کوئی کمی نہیں۔ کوئی عمل کرنے والا ہو۔ وہ سب کو فائزالمرام کرتا ہے اور نیکیوں اور حسنات کے مقابلہ میں بعض ضعفوں اور سقموں کی پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔وہ تواب بھی ہے۔ مستحی بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہزار ہا عیب اپنے بندوں کو معلوم ہوتے ہیں، مگر ظاہر نہیں کرتا۔ ہاں ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ بیباک ہوکر انسان اپنے عیبوں میں ترقی پر ترقی کرتا جاتا ہے اور خداتعالیٰ کی حیا اور پردہ پوشی سے نفع نہیں اُٹھاتا، بلکہ دہریت کی رگ اس میں زور پکڑتی جاتی ہے۔ تب اللہ تعالیٰ کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ اس بیباک کو چھوڑا جائے، اس لئے وہ ذلیل کیا جاتا ہے، مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کو محمدحسین کی نسبت الہام ہواکہ اس میں کوئی عیب ہے۔ اس نے چاہا کہ وہ ظاہرکردیں، مگر انہوں نے یہی کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حیامانع ہے۔ پھر انہوں نے اس کی نسبت ایک رؤیامیں دیکھا کہ اس کے کپڑے پھٹ گئے ہیں؛ چنانچہ اب وہ رؤیا پوری ہوگئی۔
غرض میرا مطلب تو صرف یہ تھا کہ رحیمیت میں ایک خاصہ پردہ پوشی کا بھی ہے، مگر اس پردہ پوشی سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی عمل ہو اور اس عمل کے متعلق اگر کوئی کمی یا نقص رہ جائے، تو اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت سے اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔ رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل ور عمل کو کوئی دخل نہیں ہوتا، مگر رحیمیت میں فعل وعمل کو دخل ہے۔ لیکن کمزوری بھی ساتھ ہی ہے۔ خدا کا رحم چاہتا ہے کہ پردہ پوشی کرے۔ اسی طرح مالک یوم الدین وہ ہے کہ اصل مقصد کوپورا کرے۔ خوب یادرکھو کہ یہ اُمہات الصفات رُوحانی طور پر خدانما تصویر ہیں۔ ان پر گور کرتے ہی معاً خدا سامنے ہوجاتا ہے اور رُوح ایک لذت کے ساتھ اُچھل کر اپس کے سامنے سربسجود ہوجاتی ہے؛ چنانچہ اَلْحَمْدُلِلّٰہسے جو شروع کیاگیا تھا ، تو غائب کی صورت میں ذکر کیا ہے، لیکن ان صفات اربعہ کے بیان کے بعد معاً صورت بیان تبدیل ہوگئی ہے،کیونکہ ان صفات نے خدا کو سامنے حاضرکردیا ہے۔ اس لئے حق تھا اور فصاحت کا تقاضہ تھا کہ اب غائب نہ رہے بلکہ حاضر کی صورت اختیار کی جائے۔ پس اس دائرہ کی تکمیل کے تقاضہ نے مخاطب کی طرف منہ پھیرا اور اِیَّاکَ نَعْبُدُوْ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ (الفاتحہ:۵) کہا یادرکھنا چاہئے کہ اِیَّاکَ نَعْبُدُوْ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ میں کوئی فاصلہ نہیں ہے۔ ہاں اِیَّاکَ نَعْبُدُو میں ایک قسم کاتقدمِ زمانی ہے کیونکہ جس حال میں محض اپنی رحمانیت سے بغیرہماری دُعا اور درخواست کے ہمیں انسان بنایا اور انواع و اقسام کی قوتیں اور نعمتیں عطافرمائیں۔ اس وقت ہماری دُعا نہ تھی بلکہ محض اس کا فضل ہمارے شاملِ حال تھا اور یہ تقدم ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت مَیں پھر بیان کرتا ہوں اور یہ بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ رحم دو قسم کا ہوتا ہے۔ اول رحمانیت اور دوسرا رحیمیت کے نام سے مُوسوم
ہے۔ رحمانیت تو ایس افیضان ہے کہ جو ہمارے وجود اور ہستی سے بھی پہلے شروع ہوا۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہمارے وجود سے پیشتر ہی زمین و آسمان ، چاند وسورج اور دیگر اشیاء ارضی وسماوی پیداکی ہیں، جو سب کی سب ہمارے کام آنے والی ہیں اور کام آتی ہیں۔ دُوسرے حیوانات بھی اُن سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ مگر وہ جب کہ بجائے خود انسان ہی کے لئے مفید ہیں اور انسان ہی کے کام آتے ہیں۔ تو گویا مجموعی طور پر انسان ہی اُن سب سے فائدہ اُٹھانے والا ٹھہرا۔ دیکھو جسمانی اُمور مٰں کیسی اعلیٰ درجہ کی غذائیں کھاتا ہے۔ اعلیی درجہ کاگوشت انسان کے لئے ہے۔ ٹکڑے اور ہڈیاں کتوں کے واسطے جسمانی طور پر تو کسی حد تک حیوان بھی شریک ہیں، مگر رُوحانی لذات میں جانور شریک نہیں ہیں۔ پس یہ دو قسم کی رحمتیں ہیں۔ ایک وہ جو ہمارے وجود سے پہلے ہی عطا ہوتی ہیں اور دوسری وہ جو رحیمیت کی شان کے نمونے ہیں اور وہ دُعا کے بعد پیدا ہوتے ہیں اور اُن میں ایک فعل کی ضرورت ہوتی ہے۔
دُعا اور قانونِ قدرت کا باہمی تعلق یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس امر کو بیان کردیا جائے کہ قانونِ قُدرت میں ہمیشہ دُعا کا
تعلق ہے۔ آج کل کے نیچری طبع لوگ جو علوم حقہ سے محض بے خبراور ناواقف ہیں اور اُن کی ساری تگ ودو کا نتیجہ یورپ کے طرزِ معاشرت کی نقل اُتارنا ہے، دُع اکو ایک بدعت سمجھتے ہیں۔ اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ دُعا کے تعلق پر کچھ مختصر سی بحث کی جائے۔
دیکھو ایک بچہ بھوک سے بیتاب اور بے قرار ہوکر دودھ کے لیے چالتا ہے اور چیختا ہے، تو ماں کی پستان میں دُودھ جوش مارکر آجاتا ہے؛ حالانکہ بچہ تو دُعا کا نام بھی نہیں جانتا، لیکن یہ کیا سبب ہے کہ اُس کی چیخیں دُودھ کو جذب کرلیتی ہیں ۔ یہ ایک ایسا امرہے کہ عموماً ہر ایک صاحب کو اس کا تجربہ ہے۔ بعض اوقات ایسا دیکھا گیا ہے کہ مائیں اپنی چھاتیوں میں دُودھ کو محسوس بھی نہیں کرتی ہیں اور بسااوقات ہوتا بھی نہیں، لیکن جونہیں بچہ کی درد ناک چیخ کان میں پہنچتی ، فوراً دُودھ اُتر آیا ہے۔ جیسے بچہ کی ان چیخوں کو دُودھ کے جذب اور کشش کے ساتھ ایک علاقہ ہے۔ مَیں سچ کہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے حضور ہماری چلاہٹ ایسی ہی اضطراری ہوتو وہ اُس کے فضل اور رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اس کو کھینچ لاتی ہے اور مَیں اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خداکے فضل اور رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اس کو کھینچ لاتی ہے اور مَیں اپنے تجربہ کی بنا پر کہتاہوں کہ خدا کے فضل اور رحمت کو جو قبولیت دُعا کی صورت میں آتا ہے، میں نے اپنی طرف کھینچتے ہوئے محسوس نہ کرسکیں یا نہ دیکھ سکیں تو یہ صداقت دُنیا سے اُٹھ نہیں سکتی اور خصوصاً ایسی حالت میں جب کہ مَیں قبولیت دُعا کا نمونہ دکھانے لئے ہر وقت تیار ہوں۔
توعرض یہ ہے کہ قانوں قدرت میں قبولیت دعا کی نظریں موجود ہیں اور ہرزمانہ میں خداتعالیٰ زندہ نمونے بھیجتا ہے۔ اسی لئے اس نے اِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ (الفاتحہ:۶،۷) کی دُعا تعلیم فرمائی ہے۔ یہ خداتعالیٰ کا منشاء اور قانون ہے اور کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے اھدنا الصراط المستقیم کی دُعا سے پایا جاتا ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور اَتم کر۔ ان الفاظ پرغورکرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہرتواشارۃ النص کے طور پر اس سے دُعا کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے۔ صراط مستقیم کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے ، لیکن اس کے سر پر اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ (الفاتحہ:۵) بتارہا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ یعنی صراطِ مستقیم کے منازل کے لئے قوائے سلیم سے کام لے کر استعانتِ الہٰی کو مانگنا چاہیے۔ پس ظاہری اسباب کی رعایت ضروری ہے۔ جو اس کو چھوڑتا ہے، وہ کافرِ نعمت ہے۔ دیکھو! یہ زبان جو خداتعالیٰ نے پیدا کی ہے اور عروق و اعصاب سے اس کو بنایا ہے۔ اگر ایسی ہ ہوتی ، تو ہم بول نہ سکتے۔ ایسی زبان دُعا کے لیے عطاکی جو قلب کے خیالات اور ارادوں کوظاہر کرسکے(اگر ہم دُعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں، تو ہماری شوربختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وُہ زبان کو لگ جائیں تو وہ یکدفعہ ہی کام چھوڑ بیٹھتی ہے) یہ رحیمیّت ہے۔ ایسا ہی قلب میں خشوع وخضوع کی حالت رکھی اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں ودیعت کی ہیں۔ پس یادرکھو۔ اگر ہم ان قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کردعا کرتے ہیں، تو یہ دُعا کچھ بھی مفید اور کارگر نہ ہوگی۔ کیونکہ جب پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیں لیا، تو دوسرے سے کیا نفع اُٹھائیں گے، اس لئے اِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ سے پہلے ایاک نعبد بتارہا ہے کہ ہم نے تیرے پہلے عطیوں اور قوتوں کو بیکار اور بربادنہیں کیا۔ یادرکھو! رحمانیت کا خاصہ یہی ہے کہ وہ رحمانیت کا خاصہ یہی ہے کہ وہ رحیمیت سے فیض اُٹھانے کے قابل بنادے، اس لئے خداتعالیٰ نے جو اُدْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ (المومن:۶۱) فرمایا یہ نری لفاظی نہیں ہے، بلکہ انسانی شرف اسی کا متقاضی ہے۔ مانگنا انسانی خاصہ ہے اور جو استجابت جو اللہ تعالیٰ کا نہیں وُہ ظالم ہے۔ دُعا ایک ایسی سُرور بخش کیفیت ہے کہ مجھے افسوس ہوت اہے کہ میں کن الفاظ میں اس لذت اور سُرور کو دُینا کو سمجھائوں۔ یہ تو محسوس کرنے سے ہی پتہ لگے گا۔مختصر یہ کہ دُعا کے لوازمات سے اول ضرور ی یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ اور اعتقاد پیداکریں۔ کیونکہ جو شخص اپنے اعتقادات کو دُرست نہیں کرتا اور اعمال صالحہ سے کام نہیں لیتا او ردُعا کرت اہے، وہ گویا خداتعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔ تو بات یہ ہے کہ اِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ کی دُعا میں یہ مقصود ہے کہ ہامرے اعمال کو اکمل اور اتم کر اور پھر یہ کہہ کر کہ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ اور بھی صراحت کردی کہ ہم اس صراط کی ہدایت چاہتے ہیں جو منعم علیہ گروہ کی راہ ہے اور مغضوب گروہ کی راہ سے بچا۔ جن پر بداعمالیوں کی وجہ سے عذابِ الہٰی آگیا او رالضالین کہہ کر یہ دعا تعلیم کی کہ اس سے بھی محفوظ رکھ کر تیری حمایت کے بُدوں بھٹکتے پھریں۔
ایک اور بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ اس جگہ لف و نشر مرتب ہے۔ اول اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہ اللہ مستجمع جمیع صفات کاملہ۔ ہر ایک خوبی کو اپنے اندر رکھنے والا اور ہر ایک عیب اورنقص سے منزّہ ہے۔ دوم رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ سوم اَلرَّحْمٰن۔چہارم اِلرَّحِیْم۔ پنجم مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ اب اس کے بعد جو درکواستیں ہیں وہ ان پانچوں کے ماتحت ہیں۔ اب سلسلہ یوُں شروع ہوتا ہے۔ اِیَّاکَ نَعْبُدُ یہ فقرہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کے مقابل ہے۔ یعنی اے اللہ تو جو ساری صفاتِ حمیدہ کا جامع ہے اور تمام بدیوں سے منزہ ہے۔ تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ مسلمان اس خدا کو جانتا ہے، جس میں وہ تمام خوبیاں جو انسانی ذہن میں آسکتی ہیں موجود ہیں اور اس سے بالا تر اور ارفع ہے کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ انسانی عقل اور فکر اور ذہن خداتعالیٰ کی ذات کا احاطہ ہرگز ہرگز نہیں کرسکتے۔ ہاں تو مُسلمان ایسے کامل ا لصفات خداکو مانتا ہے کہ تمام قومیں مجلسوں میں اپنے خدا کا ذکرکرتے ہوئے شرمندہ ہوجاتی ہیں اور اُنہیں شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔
ہندوئوں کے نزدیک خدا کا تصور مثلاً ہندوئوں کا خدا جو اُنہوں نے مانا ہے او رکہا ہے کہ ویدوں سے ایسے خدا ہی کا پتہ لگتاہے۔
جب اُس کی نسبت وہ یہ ذکر کریں گے کہ اُس نے دُیا کا ایک ذرہ بھی پیدا نہیں کیا اور نہ اس سے روحوں کو پیدا کیا ہے، تو کیا ایسے خدا کے ماننے والے کے لئے کوئی مضررہ سکتا ہے۔ جب اُسے کہا جائے کہ ایسا خدا اگر مرجائے، تو کیا حرج ہے، کیونکہ جب یہ اشیاء اپنا وجود مستقل رکھتی ہیں اور قائم بالذات ہیں۔ پھر خداکی زندگی اور بقاکے لئے کیا ضرورت ہے۔ جیسے ایک شخص اگر تیرچلائے اوروُہ تیرا بھی جاہی رہا ہوکہ اُس شخص کا دم نکل جائے، تو بتائو اس تیر کی حالت میں کیا فرق آئے گا۔ ہاتھ سے نکلنے کے بعد دوہ چلانے والے کے وجود کا محتاج نہیں ہے۔ اسی طرح پر ہندوئوں کے خدا کے لئے اگر یہ تجویز کی جائے کہ وُہ ایک وقت مرجاوے، تو کوئی ہندو اُس کی موت کا نقصان نہیں بتاسکتا۔ مگر ہم خد اکے لئے ایساتجویز نہیں کرسکتے، کیونکہ اللہ کے لفظ ہی سے پایا جاتا ہے کہ اس میں کوئی نقص اور بدی نہ ہو۔ ایسا ہی جب کہ آریہ مانت اہے کہ اجسام اور رُوحیں انادی ہیں یعنی ہمیشہ سے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ جب تمہارا یہ اعتقاد ہے پھر خدا کی ہستی کا ثبوت ہی کیا دے سکتے ہو؟ اگر کہو کہ اس نے جوڑا جاڑا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ جب تم پر مانو اور پر کوئی کو قدیم سے مانتے ہو اور اس کے وجود کو قائم بالذات کہتے ہو، تو پھر جوڑنا جاڑنا ، تو ادنیٰ فعل ہے۔ وہ جڑ بھی سکتے ہیں اور ایس اہی جب وہ یہ تعلیم بتاتے ہیں کہ خدا نے وید میں مثلاً یہ حکم دیا ہے کہ اگر کسی عورت کے ہاں اپنے خاوند سے بچہ پیدا نہ ہوسکتا ہو، تو وہ کسی دوسرے سے ہمبستر ہوکر اولاد پیدا کرلے، تو بتائو ایسے خدا کی نسبت کیا کہا جائے گا؟ یا مثلاً یہ تعلیم پیش کی جائے کہ خدا کسی اپنے پریمی اور بھگت کو ہمیشہ کے لئے مکتی یعنی نجات نہیں دے سکتا بلکہ مہاپرلے کے وقت اس کو ضرور ہوتا ہے کہ مکتی یا فتہ انسانوں کو پھر اُسی تناسخ کے چکر میں ڈالے یا مثلاً خدا کی نسبت یہ کہنا کہ وہ کسی کو اپنے فضل وکرم سے کچھ بھی عطا نہیں کرسکتا، بلکہ ہر ایک شخص کو وہی ملتا ہے جو اُس کے اعمال کے نتائج ہیں پھر ایسے خدا کی کیا ضرورت باقی رہتی ہے ۔ غرض ایسا خدا ماننے والے کو سخت شرمندہ ہوناپڑے گا۔
عیسائیوں کے نزدیک خدا کا تصور ایساہی عیسائی بھی جب یہ پیش کریں گے کہ ہمارا خدا یُسوع ہے اور پھر اُس کی نسبت وہ یہ بیان
کریں گے کہ یہودیوں کے ہاتھوں سے اُس نے ماریں کھائیں۔ شیطان اُسے آزماتا رہا۔ بھوک اور پیاس کا اثر اس پر ہوتارہا۔ آخر ناکامی کی حالت میں پھانسی پر چڑھایا گیا۔ تو کون دانشمند ہوگا جو ایسے خدا کے ماننے کے لئے تیار ہوگا۔ غرض اسی طرح پر تمام قومیں اپنے مانے ہوئے خدا کا ذکرکرتی ہوئی شرمندہ ہوجاتی ہیں، مگر مُسلمان کبھی اپنے خدا کا ذکر کرتے ہوئے کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہوتا، کیونکہ جو خوبی اور عمدہ صِفت ہے، وہ اُن کے مانے ہوئے خد امیں موجود اور جو نقص اور بدی ہے اُس سے وہ منزہ ہے۔ جیسا کہ سُورۃ الفاتحہ میں اللہ کو تمام صفات حمیدہ کا موصوف قراردیا ہے۔ تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کے مقابل میں اِیَّا کَ نَعْبُدُ ہے۔ اس کے بعد ہے رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ربوبیت کا کام ہے۔ تربیت اور تکمیل ۔ جیسے ماں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے، اس کو صاف کرتی ہے۔ ہر قسم کے گنداور آلائش سے دُوررکھتی ہے اور دُودھ پلاتی ہے۔ دُوسرے الفاظ میں یوُں کہو کہ وہ اُس کی مدد کرتی ہے۔ اب اس کے مقابل میں یہاں اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ ہے پھر اَلرَّحْمٰن ہے جو بغیر خواہش ، بُدوں درخواست اور بغیر اعمال کے اپنے فضل سے دیتا ہے ۔ اگر ہمارے وجود کی ساخت ایسی نہ ہوتی، تو ہم سجدہ نہ کرسکتے اور رکوع نہ کرسکتے۔ اس لئے ربوبیت کے مقابلہ میںاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَفرمایا۔ جیسے باغ کا نشوونما پانی کے بغیر نہیں ہوتا۔ اسی طرح پر اگر خد اکے فیض کا پانی نہ پہنچے تو ہم نشوونما نہیں پاسکتے۔ درخت پانی کو چُوستا ہے۔ اس کی جڑوں میں دبانے اور سُوراخ ہوتے ہیں۔ علم طبعی میں یہ مسئلہ ہے کہ درخت کی شاخیں پانی کو جذب کرتی ہیں۔ اُن میں قوتِ جاذبہ ہے۔ اسی طر ح پر عبودیت میں ایک قوت جاذبہ ہوتی ہے جو خدا کے فیضان کو جذب کرتی ہے اور چوستی ہے۔ پس اَلرَّحْمٰن کے بالمقابل اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ ہے یعنی اگر اس کے رحمانیت ہمارے شاملِ حال نہ ہوتی۔ اگر یہ قویٰ اور طاقتیں اس نے عطا نہ کی ہوتیں ، تو ہم اس فیض سے کیونکر بہرہ ور ہوسکتے۔
ہدایت رحمانیت الہٰی سے ملتی ہے پس اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْم۔ اَلرَّحْمٰن کے بالمقابل ہے، کیونکہ ہدایت پانا کسی کا حق تو نہیں
ہے ، بلکہ محض رحمانیت الہٰی سے یہ فیض حاصل ہوسکتا ہے اور صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۔ اَلرَّحِیْمِ کے بالمقابل ہے ، کیونکہ اس کا ورد کرنے والا رحیمیت کے چشمہ سے فیض حاصل کرتا ہے اور اس کے یہ معنی ہیں کہ اے رحمِ خاص سے دُعائوں کے قبول کرنے والے اُن رُسولوں اور صدیقوں اور شھیدوں اور صالحوں کی راہ ہم کو دکھا ، جنھوں نے دُعا اور مجاہدات میں مصروف ہوکر تجھ سے انواع و اقسام کے معارف اور حقائق اور کشوف اور الہامات کا انعام پایا اور دائمی دُعا اور تضرع اور اعمال صالحہ سے معرفتِ تامہ کو پہنچے۔
رحیمیت کے مفہوم میں نقصان کا تدارک کرنالگا ہوا ہے۔ حدیث میں آیا ہے۔ اگر فضل نہ ہوتا، تو نجات نہ ہوتی۔ ایسا ہی حدیث سے معلوم ہوتاہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے آپؐ سے سوال کیا کہ یا حضرت! کیا آپؐ کا بھی یہی حال ہے۔ آپؐ نے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا ۔ ہاں۔ نادان اور احمق عیسائیوں نے اپنی نافہمی اور ناواقفی کی وجہ سے اعتراض کیے ہیں، لیکن وُہ نہیں سمجھتے کہ یہ آپؐ کی کمال عبودیت کا اظہار تھا جو خداتعالیٰ کی ربوبیت کو جذب کررہا تھا۔ ہم نے خود تجربہ کرکے دیکھا ہے اورمتعدد مرتبہ آزمایا ہے، بلکہ ہمیشہ دیکھتے ہیں کہ جب انکسار اور تذلل کی حالت انتہا کو پہنچتی ہے اور ہماری رُوح اس عُبودیت اور فروتنی میں بہہ نکلتی ہے اور آستانہِ حضرت واہب العطایا پر پہنچ جاتی ہے تو ایک روشنی اور نور اوپر سے اترتا ہے اور ایسا معلوم ہوتاہے جیسے ایک نالی کے ذریعے سے مصفا پانی دُوسری نالی میں پہنچتاہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار وبرکات پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت جس قدر بعض مقامات پر
فروتنی اور انکساری میں کمال پر پہنچی ہوئی نظر آتی ہے۔ وہاں معلوم ہوتا ہے کہ اسی قدرآپؐ رُوح القدس کی تائیداور روشنی سے مؤیدّ اور منورہیں۔جیسا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی اور فعلی حالت سے دکھایا ہے یہانتک کہ آپؐ کے انواروبرکات کا دائرہ اس قدر وسیع ہے کہ ابدالآباد تک اس کا نمونہ اور ظل نظرآتا ہے؛ چنانچہ اس زمانہ میں بھی جو کچھ خداتعالیٰ کا فیض اور فضل نازل ہورہا ہے، وہ آپؐ ہی کی اطاعت اور آپؐ ہی کی اتباع سے ملتا ہے۔ مَیں سچ کہتاہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ کوئی شخص حقیقی نیکی کرنے والا اور خداتعالیٰ کی رضا کو پانے والا نہیں ٹھہر سکتا اور ان انعام و برکات اور معارف اور حقائق اور کشوف سے بہرہ ور نہیںہوسکتا، جو اعلیٰ درجہ کے تزکیۂ نفس پر ملتے ہیں۔ جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کھویا نہ جائے اور اس کاثبوت خود خداتعالیٰ کے کلام سے ملتا ہے قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰہَ فَا تَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ (اٰل عمران:۳۲)اور خدا تعالیٰ کے اس دعویٰ کی عملی اور زندگی دلیل مَیں ہوں۔ ان نشانات کے ساتھ جو خداتعالیٰ کے محبوبوں اور ولیوں کے قرآن شریف میں مقرر ہیں مجھے شناخت کرو۔ غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا کمال یہانتک ہے کہ اگر کوئی بڑھیا بھی آپؐ کا ہاتھ پکڑتی تھی تو آپؐ کھڑے ہوجاتے اور اسکی باتوں کو نہایت توجہ سے سُنتے اور جب تک وہ خود آپؐ کونہ چھوڑتی۔آپؐ نہ چھوڑتے تھے۔
مغضوب اور ضالین کی راہوں سے بچنے کی ہدایت اور پھرغَیْرَالْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَالَا الضَّآلِیْنَ۔
مَلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ کے مقابل ہے۔ اس کا ورد کرنے والا چشمہ مالک یوم الدین سے فیض پاتا ہے جس کا مطلب اور مفہوم یہ ہے کہ اے جزا و سزا کے د کے مالک ہمی اس سے بچا کہ یہودیوں کی طرح جو دُنیا میں طاعون وغیرہ بلائوں کا نشانہ ہوئے اور اس کے غضب سے ہلاک ہوگئے یا نصاریٰ کی طرح نجات کی راہ کھوبیٹھیں۔ اس میں یہود کا نام مغضوب اس لئے رکھاگیا ہے کہ ان کی شامتِ اعمال سے بھی اُن پر عذاب آیا، کیونکہ اُنہوں نے خداتعالیٰ کے پاک نبیوں اور راستبازوں کی تکذیب کی اور بہت سی تکلیفیں پہنچائیں اور یہ بات بھی یادرکھنی چاہیے کہ خداتعالیٰ نے جو یہاں سورۂ فاتحہ میں یہودیوں کی راہ سے بچنے کی ہدایت فرمائی ور اس سورہ کو الضالین پر ختم کیا یعنی اُن کی راہ سے بچنے کی ہدایت فرمائی۔ تو اس میں کیا سرتھا ۔ اس میں یہی راز تھا کہ اُمتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اسی قسم کا زمانہ آنے والا ہے، جب کہ یہود کی تتبع کرنے والے ظاہر پرستی کریں گے اور استعارات کو حقیقت پر حمل کرکے خدا کے راستباز کی تکذیب کے لئے اُٹھیں گے، جیسا کہ یہود نے مسیح ابن مریم کی تکذیب کی تھی اور انہیں یہی مصیبت پیش آئی کہ اُنہوں نے اس کی تاویل پرٹھٹھا کیا اور کہا کہ اگر خدا کا یہی مطلب تا کہ ایلیاؔ کا مثیل آئے گا، تو کیوں خدا نے اپنی پیشگوئی میں اس کی صراحت نہ کی ۔ غرض اسی روش اور طریق پر اس وقت ہمارے مخالفوں نے بھی قدم مارا ہے اور میری تکذیب اورا یذادہی میں انہوں نے کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑا۔ یہاں تک کہ میرے قتل کے فتوے دیتے اور طرح طرح کے حیلوں اور مکروں سے مجھے ذلیل اور نابود کرنا چاہا ۔ اگر خداتعالیٰ کے فضل سے گورنمنٹ برطانیہ کا اس ملک میں راج نہ ہوتا، تو یہ مدت سے میرے قتل سے دل خوش کرلیتے، مگر خداتعالیٰ نے ان کو ہر مُراد میں نامراد کیا اور وہ جو اس کا وعدہ تھا کہ وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النِّاسِ (المائدہ:۶۸) وُہ پورا ہوا۔
غرض اس دُعا میں غَیْرَ الْمَغْضُوْبِ کا فقرہ مُسلمانوں کے ایک گروہ کی اس حالت کا پتہ دیت اہے، جو وہ مسیح موعود کے مقابل مخالفت اختیار کرے گا اور ایسا ہی اَلضَّآلِیْنَ سے مسیح موعودکے زمانہ کا پتہ لگتا ہے کہ اس وقت صلیبی فتنہ کا زور اپنے انتہائی نقطہ پرپہنچ جائے گا۔ اس وقت خداتعالیٰ کی طرف سے جو سلسلہ قائم کیا جائے گا وہ مسیح موعود ہی کا سلسلہ ہوگا اور اس لئے احادیث میں مسیح موعودکا نام خداتعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کاسرالصلیب رکھا ہے ۔ کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ ہر ایک مجددفتن موجودہ کی اصلاح کے لئے آتا ہے۔ اب اس وقت خدا کے لئے سوچو، تو کیا معلوم نہ ہوگ اکہ صلیبی نجات کی تائید میں قلم اور زبان سے وُہ کام لیاگ یا ہے کہ صفحات عالم کو ٹٹولا جائے تو باطل پرستی کی تائید میں یہ سرگرمی اور زمانہ میں ثابت نہ ہوگی اور جب کہ صلیبی فنہ کے حامیوں کی تحریریں اپنے انتہائی نقطہ پر پہنچ چکی ہیں اور توحید حقیقی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عفت عزت او ر حقانیت اور کتاب اللہ کے منجانب اللہ ہونے پر ظلم اور زُورکی راہ سے حملے کئے گئے ہیں، توکیا اللہ تعالیٰ کی غیرت کا تقاضہ نہیں ہونا چاہیے کہ اُ س کاسرالصلیب کو نازل کرے؟ کیا خداتعالیٰ کی غیرت کا تقاضہ نہیں ہوناچاہیے کہ اُس کاسرالصلیب کو نازل کر ے؟ کیا خداتعالیٰ اپنے وعدہ اِنَا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ۔(الحجر:۱۰) کو بھول گیا؟ یقینا یادرکھو کہ خداتعالیٰ کے وعدے سچے ہیں۔ اُس نے اپنے وعدہ کے موافق دنیا میں ایک نذیر بھیجا ہے۔ دُنیا نے اس کوقبول نہ کیا، مگرخدا تعالیٰ اُس کو ضرورقبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔ مَیں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ مَیں خداتعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہوکر آیا ہوں۔ چاہوتو قبول کرو چاہو تو رَدّ کرو۔
مگر تمہارے رَدّ کرنے سے کچھ نہ ہوگا۔ خداتعالیٰ نے جوارادہ فرمایا ہے ، وُہ ہوکر رہے گا، کیونکہ خداتعالیٰ نے پہلے سے براہینؔ میں فرمادیا ہے۔
صَدَقَ اللّٰہُ وَرَسُوْلِہٖٖٖ وَکَانَ وَعْدًامَّفْعُوْلًا
۲۱؍جنوری ۱۸۹۸؁ء
استغفار عذابِ الہٰی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کاکام دیتا ہے بجائے خود مرضِ طاعون
عذاب شدید ہے۔ دُوسرا قانون اس پر سخت ہے۔جو دوسرا عذاب ہے اور مرض بھی بڑھ کرہے۔ عورت ہو یا بچہ ہو الگ کیا جاتا ہے اورگھر کو خالی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ اس مرض اور اس کے قانون پرغور کرکے میرے دل میں ایک درد پیدا ہوااور مَیں نے تہجد میں اس کے متعلق دُعا کی تو الہام ہو ااِنَّ اللّٰہُ لَا یُغَیِّرُمَابِقَوْمِ حَتّٰی یُغَیِّرُوْامَا بِاَنْفُسِھِمْ (الرعد:۱۲)اب خیال ہوت اہے کہ وہ الہام جو ہواتھا کہ :’’کون کہہ سکتا ہے اے بجلی آسمان سے مت گر۔‘‘
شاید اسی سے متعلق ہو۔
مَیں تمہیں یہ سمجھانا چاہت اہوں کہ جو لوگ قبل از نزول بلا دُعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے اور صدقات دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرتا ہے اور عذابِ الہٰی سے اُن کو بچالیتاہے۔ میری ان باتوں کو قصہ کے طور پر نہ سنو۔ میں نصحاً اللہ کہتا ہوں اپنے حالات پرغورکرو۔ اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی دُعا میں لگ جانے کے لئے کہو۔ استغفار، عذابِ الہٰی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کاکام دیتاہے۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مَاکَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَھُمْ وَھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ(الانفال:۳۴) اس لئے اگر تم چاہتے ہو کہ اس عذاب الہٰی سے تم محفوظ رہو، تو استغفار کثرت سے پڑھو۔
گورنمنٹ کو اختیار ہوگا کہ مبتلا اشخاص کو علیٰحدہ رکھا جائے۔ گویا وہ لوگ جو علیٰحدہ کیے جائیں گے قبروں میں ہی ہوں گے۔ امیر وغریب ، مرد وعورت ، بوڑھے جوان کا کوئی لحاظ نہ کیا جاوے گا۔ اس لیے خدانخواستہ اگر کسی ایسی جگہ طاعون پھیلے ، جہاں تم میں سے کوئی ہو، تومَیں تمہیں ہدایت کرتا ہوں کہ گورنمنٹ کے قوانین کی سب سے پہلے اطاعت کرنے والے تم ہو۔
اکثرمقامات میں سُناگیا ہے کہ پولیس والوں سے مقابلہ ہوا۔ میرے نزدیک گورنمنٹ کے قوانین کے خلاف کرنا بغاوت ہے، جو خطرناک جُرم ہے۔ہاں گورنمنٹ کا بیشک یہ فرض ہے کہ وہ ایسے افسر مقرر کرے جو خوش اخلاق، متدین اور ملک کے رسم ورواج اور مذہبی پابندیوں سے آگاہ ہوں۔ غرض تم خود ان قوانین پر عمل کرو اور اپنے دوستوں اور ہمسایوں کو ان قوانین کے فوائد سے آگاہ کرو۔مَیں باربارکہتاہوں کہ دُعائوں کا وقت یہ معلوم ہوتا ہے۔ اس وبا نے پنجاب کا رُخ کرلیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر ایک متنبہ اور بیدار ہوکر دُعا کرے اور توبہ کرے۔ قرآن شریف کا منشایہ ہے کہ جب عذاب سر پر آپڑے پھر توبہ عذاب سے نہیں چھڑاسکتی۔
عذاب الہٰی سے بچنے کے طریقے اس لیے اس پیشتر کے عذاب الہٰی آکر توبہ کا دروازہ بندکردے، توبہ کرو۔ جب کہ دُنیا کے قانون
سے اس قدر ڈر پیدا ہوتا ہے ، تو کیا وجہ ہے کہ خداتعالیٰ کے قانوں سے نہ ڈریں۔جب بلا سر پر آپرے تو اس کا مزا چکھنا ہی پڑتا ہے۔چاہیے کہ ہر شخص تہجد میں اٹھنے کی کوشش کرے اور پانچ وقت کی نمازوں میں بھی قنوت ملا دیں۔ہر ایک خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے توبہ کرے۔توبہ سے مراد یہ ہے کہ ان تمام بد کاریوں اور خدا کی ن ارضا مندی کے باعثوں کو چھوڑ کر ایک سچی تبدیلی پیدا کریںاور آگے قدم رکھیں اور تقویٰ اختیار کرین۔اس میں بھی خدا کا رحم ہوتا ہے۔عادات انسانی کو شائستہ کریں۔غضب نہ ہو۔توضع اور انکساری اس کی جگہ لے لیں۔اخلاق کی درستی کے ساتھ اپنے مقدور کے موافق صدقات کا دینا بھی اختیار کرو۔یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّاَسِیْرًا(الدھر:۹)یعنی خدا کی رض اکے لئے مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خاص ہم خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے دیتے ہیں اور اس دن سے ہم ڈرتے ہیں جو نہایت ہی ہولناک ہے۔
قصہ مختصر دعا سے ،توبہ سے کام لو اور صدقات دیتے رہو۔تا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم کے ساتھ تم سے معاملہ کرے۔

برامعلوم نہ ہو ۔کسی کو استخفاف کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔دل شکستی نہ کی جاوے۔جماعت میں باہم جھگڑے فساد نہ ہوں۔دینی غریب بھائیوں کو کبھی حقارت کی نظر سے نہ دیکھو۔مال ودولت یا نسبی بزرگی پر بے جا فخر کر کے دوسروں کو حقیر اور ذلیل نہ سمجھو۔خدا رتعالیٰ کے نزدیک مکرم وہی ہے جو متقی ہے؛چنانچہ فرمایا ہے اِنْ اَکْرَمَکُمُ عِنْدَا للّٰہِ اَتْقٰکُمْ (الحجرات:۱۴)دوسروں کے ساتھ بھی پورے اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔جو بد اخلاقی کا نمونہ ہوتا ہے،وہ بھی اچھا نہیں۔ہماری جماعت کے ساتھ لوگ صرف مقدمہ بازی کا صرف بہانہ ہی ڈھونڈتے ہیں۔لوگوں کے لئے ایک طاعون ہے۔ہماری جماعت کے لئے دو طا عون ہیں۔اگر جماعت میں سے کوئی ایک بھی برائی کرے گا ،تو اس ایک سے ساری جماعت پر حرف آئے گا۔دانش مندی۔حلم اور در گزر کے ملکہ کو بڑھاؤ۔نادان سے نادان کی باتوں کا جواب بھی متانت اور سلامت روی سے دو۔یا وہ گوئی کا جواب یا وہ گوئی نہ ہو۔میں جانتا ہوں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیم میں بھی کچھ ایسی ہی حکمت عملی تھی کہ اگر ایسا نہ کرتے،تو روز ماریں کھاتے پھرتے۔رومیوں کی سلطنت تھی۔یہود کے فقیہہ اور فریسی اس کے مقرب تھے۔اس وقت اگر وہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسرا گال نہ پھیرتے تو روز ماریں کھایا کرتے اور روز مقدمے ہوتے۔باوجود یکہ وہ ایسی نرم تعلیم دیتے تھے۔پھر بھی یہود ان کو دم نہیں لینے دیتے تھے۔اس وقت کی موجودہ حالت انجیل ہی کی تعلیم کو چاہتی ہو گی۔اس وقت ہماری جماعت کی حالت بھی قریباً ویسی ہی ہے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ مارٹن کلارک عیسائی کے مقدمے میں محمد حسین نے بھی اس کی گواہی دی۔اب سمجھ لو کہ قوم سے بھی کوئی امید نہیں ہے۔رہی گورنمنٹ اس کو بھی بد ظن کیا جاتا ہے اور گورنمنٹ کسی حد تک معذور بھی ہے۔اگر خدا نخواستہ وہ بد ظن ہو،کیونکہ عالم الغیب نہیں ہے۔اس لئے ہم کو اکثر مرتبہ گورنمنٹ کے حضور خاص طور پر میموریل بھیجنے پڑے اور اپنے حالات سے خود اس کو مطلع کرنا پڑا ،تا کہ اس کو صحیح اور سچے واقعات کو علم ہو۔مناسب ہے کہ ان ابتلاؤں کے دنوں میں اپنے نفس کو مار کر تقویٰ اختیار کریں۔میری غرض ان باتوں سے یہی ہے کہ تم نصیحت اور عبرت پکڑو۔
دنیا فنا کا مقام ہے۔آخر مرنا ہے،خوشی دین کی باتوں میں ہے۔اصلی مقصد تو دین ہی ہے۔
رمضان کی حقیقت رَمَض سورج کی تپش کو کہتے ہیں ۔رمضان میں چونکہ انسان ا کل وشرب اور تمام جسمانی لذتوں پر صبر کرتا ہے۔دوسرے اللہ تعالیٰ
کے احکام کے لئے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔روحانی اور جسمانی حرارت اور تپش مل کر رمضان ہوا ۔اہل لغت جو کہتے ہیں کہ گرمی کے مہینے میں آیا،اس لئے رمضان کہلایا۔میرے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے۔کیونکہ عرب کے لئے یہ خصو صیت نہیں ہو سکتی۔روحانی رمض سے مراد روحانی ذوق وشوق اور حرارت دینی ہوتی ہے۔رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں،جس سے پتھر گرم ہو جاتے ہیں۔؎۱
۲۹ جنوری۱۸۹۸؁ء
روحانی طاقتوں پر معبود کا اثر انسان کی روحانی طاقتوں پر اس کے معبود کا اثر پڑتا ہے۔دیکھو!اگر کوئی ہندو آجائے،تو دور ہی سے اس سے
غفلت کی بو آتی ہے۔کیوں؟اس لئے کہ ان کا خود ساختہ معبود بھی تو ایسا ہی غافل ہے جب تک ایک انگریز کے کھانے کی گھنٹی کی طرح گھنٹی نہ بجے،تو وہ بیدار ہی نہیں ہوتا ۔یہی وجہ ہے کہ روحانی زندگی سے جو معرفت اور شفا حاصل ہوتی ہے،اس سے یہ لوگ محروم رہتے ہیں؛ورنہ جسمانی طور پر تو بڑے متمول اور آسودہ حال ہوتے ہیں۔
رزق ابتلا اور رزق اصطفاء اصل بات یہ ہے کہ رزق دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک ابتلا کے طور پر،دوسرے اصطفاء کے طور پر۔رزق ابتلا کے طور
پر تو رزق ہے،جس کو اللہ سے واسطہ نہیں رہتا ۔بلکہ یہ رزق انسان کو خدا سے دور ڈالتاجاتا ہے۔یہاں تک کہ اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔اسی طرف اللہ نے اشارہ کر کے فرمایا ہے۔لاَ تُلْھِکُمْ اَمْوَالِکُمْ(المنافقون:۱۰)تمہارے مال تم کو ہلاک نہ کر دیں اور رزق اصطفاء کے طور پر وہ ہوتا ہے،جو خدا کے لئے ہو۔ایسے لوگوں کا متولی خدا ہو جا تا ہے اور جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے،وہ اس کو خدا کا ہی سمجھتے ہیں اور اپنے عمل سے چابت کر کے دکھاتے ہیں۔صحابہؓ کی حالت دیکھو!جب امتحان کا وقت آیا ،تو جو کچھ کسی کے پاس تھا،اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیا۔حضرت ابو بکر صدیقؓ سب سے اول کمبل پہن کر آگئے۔پھر اس کمبل کی جزا بھی اللہ تعالیٰ نے کیا دی کہ سب سے اول خلیفہ وہی ہوئے۔غرض یہ ہے کہ اصلی خوبی،خیر اور روحانی لذت سے بہرہ ور ہونے کے لئے وہی مال کام آسکتا ہے،جو خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے۔؎۱
۳۰ جنوری ۱۸۹۸؁ء
دنیا اور دنیوی خوشیوں کی حقیقت دنیا اور دنیا کی خوشیوں کی حقیقت لہو ولعب سے زیادہ نہیں۔عارضی اور چند روزہ ہیں اور ان
خوشیوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان خدا سے دور جا پڑتا ہے۔مگر خدا کی معرفت میں جو لذت ہے وہ ایک ایسی چیز ہے کہ جو نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سنی نہ اور کسی حس نے اس کو محسوس کیا ہے۔وہ ایک چیر کر نکل جانے والی چیز ہے۔ہر آن ایک نئی راحت اس سے پیدا ہوتی ہے جو پہلے نہیں دیکھی ہوتی۔
خدا تعالیٰ کے ساتھ انسان کاایک خاص تعلق ہے۔ اہل عرفان لوگوں نے بشریت اور بوبیّت کے جوڑہ پر بہت لطیف بحثیں کی ہیں۔اگر بچّے کا منہ پتھر سے لگائیں تو کیا کوئی دانشمند خیال کر سکتا ہے کہ اس پتھر میں سے دودھ نکل آئے گا اور بچہ سیر ہو جائیگا۔ہرگز نہیں۔اسی طرح پر جب تک انسان خداتعالی کے آستانہ نہیںگرتا،اس کی روح ہمہ نیستی ہو کر ربوبیت سے تعلق پیدا نہیں کر سکتی اور نہیںکرتی جبتک کہ وہ عدم یا مشابہ بالعدم نہ ہو،کیونکہ ربوبیت اسی کو چاہتی ہے۔اس وقت تک وہ روحانی دودھ سے پروش نہیںپاسکتا۔
لَہْو میںکھانے پینے کی تمام لذتیں شامل ہے۔ان کاانجام دیکھو کہ بجز کثافت کے اور کیا ہے۔زینت،سواری، عمدہ مکانات پر فخر کرنا یا حکومت وخاندان پر فخر کرنا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ بالآخر اس سے ایک قسم کی حقارت پیداہو جاتی ہے۔جورنج دیتی اور طبیعت کو افسردہ اور بے چین کر دیتی ہے۔
لَعْب میں عورتوں کی محبت بھی شامل ہے۔انسان عورت کے پاس جاتا ہے مگر تھوڑی دیرکے بعد وہ محبت اور لذت کثافت سے بدل جاتی ہے ،لیکن اگر یہ سب کچھ محض اللہ تعالی کے ساتھ ایک حقیقی عشق ہونے کے بعد ہو،تو پھر راحت پر راحت اور لذت پر لذت ملتی ہے۔یہاںتک کہ معرفت حقہ کے دروازے کھل جانے ہیں اوروہ ایک ابدی اور غیر فانی راحت میںداخل ہو جاتا ہے جہاں پاکیزگی اور طہارت کے سوا کچھ نہیں۔وہ خدا میںلذت ہے۔ اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرو اوراسے ہی پائو کہ حقیقی لذت وہی ہے ۔ ؎۲
حضرت اقدس کی ایک تقریر
فرمودہ ۳۱جنوری۱۸۹۸؁ء
انسان بالطبع کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے یاد رکھو کہ فضائل بھی امراض متعدیہ کی طرح متعدی ہونے ضروری ہیں۔
مومن کے لئے حکم ہے کہ وہ اپنے اخلاق کو اس درجہ تک پہنچائے کہ وہ متعدی ہوجائیں۔ کیونکہ کوئی عمدہ سے عمدہ بات قابل پزیرائی اور واجب التعمیل نہیں ہو سکتی،جب تک اس کے اندر ایک چمک اور جاذب نہ ہو۔اس کی درخشانی دوسروںکو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔اور جذب ان کو کھینچ لاتا ہے۔اور پھر اس فعل کی اعلیٰ درجے کی خوبیاںخود بخود دوسرے کو اپنی طرف متوجہ کرتیں ہیں۔دیکھو!حاتم کا نیک نام ہونا سخاوت کے باعث مشہور ہے۔گو میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ خلوص سے تھی۔ایسا ہی رستم وافسند یار کی بہادری کے افسانے عام زبان ذدہ ہیں؛اگرچہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ خلوص سے تھے۔میرا ایمان اور مذہب یہ ہے کہ جب تک انسان سچا مومن نہیں بنتا ،اس کے نیکی کے کام خوا کیسے ہی عظیم الشان نہ ہوں…وہ ریا کاری کے ملمع سے خالی نہیںہوتے۔لیکن چونکہ ان میں نیکی کی اصل موجود ہوتی ہے اور یہ وہ قابل جوہر ہیں،جو ہر جگہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس لئے بایں ہمہ ملمع سازیوریا کاری وہ عزت سے دیکھے جاتے ہیں۔
خواجہ صاحب نے ایک نقل میرے پاس بیان کی تھی اور خود میں نے بھی اس قصہ کو پڑھا ہے کہ سر فلپ سڈنی ملکہ الزبتھ کے زمانے میں قلعہ زلفن ملک ہالینڈ کے محاصرے میں جب زخمی ہوا ،تو اس وقت عین نزع کی تلخی اور شدر پیاس کے وقت جب اس کے لئے ایک پیالہ پانی کا جو وہاں بہت کمیاب تھا،مہیا کیا گیا تو اس کے پاس ایک اور زمی سپاہی تھا جو نہایت پیاسا تھا۔ وہ سر فلپ سڈنی کی طرف حسرت اور طمع کے ساتھ دیکھنے لگا۔سڈنی نے اس کی یہ خواہش دیکھ کر پانی کا وہ پیالہ خود نہ پیا بلکہ بطور ایثار یہ کہہ کر اس سپاہی کو دے دیا کہ ’’ تیری ضرورت مجھ سے زیادہ ہے‘‘مرنے کے وقت بھی لوگ ریا کاری سے نہیں رکتے۔ایسے کام اکثر ریا کاروں سے ہو جاتے ہیں،جو اپنے آپ کو اخلاق فاضلہ والے انسان ثابت کرنا یا دکھاناچاہتے ہیں۔غرض کوئی انسان ایسا نہیں ہے کہ اس کی ساری باتیں بری حالت کی اچھی ہوں،لیکن سوال یہ ہے کہ انسان اچھی باتوں کی کیوں پیروی نہیں کرتے؟اس کے جوب میں یہی کہوں گا کہ اصل بات یہ ہے کہ انسان فطرتاً کسی بات کی پیروی نہیں کرتا جب تک کہ اس میں کمال کی مہک نہ ہو اور یہی ایک سر ہے جو اللہ تعالیٰ ہمیشہ انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کرتا رہا ہے اور خاتما لنبین کے بعد مجددین کے سلسلے کو جاری رکھا ہے،کیونکہ یہ لوگ اپنے عملی نمونے کے ساتھ ایک جذب اور اثر کی قوت رکھتے ہیں اور نیکیوں کا کمال ان کے وجود میں نظر آتا ہے اس لئے کہ انسان بالچبع کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے۔اگر انسان کی فطرت میں یہ قوت نہ ہوتی،تو انبیاء علیہم السلام کی بھی ضرورت نہ رہتی۔
مامورین کی مخالفت کا سبب لیکن یہ بات کہ انبیاء علیہم السلام اور خدا تعالیٰ کے ماموروں کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے اور ان کی تعلیم کی
طرف عدم توجہی کیوں کی جاتی ہے؟اس کا باعث زمانہ کی وہ حالت وہتی ہے جو ان پاک وجودوں کی بعثت کا موجب ہو تی ہے۔زمانہ میں فسق فجور کا ایک دریا رواں ہوتا ہے اور ہر قسم کی بد کاریاں اور برائیاں خدا تعا لیٰ سے بعد اور حرمان اس نیک عمدہ مادے کو اپنے نیچے دبا لیتا ہے۔چونکہ بد کاریوں کے کمال کا ظہور ہو ا ہوتا ہے،اس لئے طبیعت کا یہ مادہ کہ وہ ہر کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے۔اس طرف رجوع کر گیا ہوتا ہے اور یہی وہ سر ہوتا ہے کہ ابتداً انبیاء علیہم السلام اور ماموروں کی مخالفت اور ان کی تعلیم سے بے پروائی ظاہر کی جاتی ہے،آخر ایک وقت آجاتا ہے کہ اس نیکی کے بروز اور کمال کی طرف توجہ ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ والاخرۃ عند ربک للمتقین(الزخرف:۳۶)
ظاہری نفاست کا اثر غرض انسانی فطرت میں یہ بات رکھ دی گئی ہے کہ وہ ہر کمال کی پیروی کرنا چاہتی ہے۔دیکھ لو!انگریزوں کی نئی ایجادات سوئی،
چاقو وغیرہ تک کی کس قدر عزت کی جاتی ہے اور دیسی اشیاء کے مقابل میں ان کو کس قدر پسند کیا جاتا ہے؛حالانکہ ان میں بعض اشیاء اصلی نہیں ہوتیں بلکہ اکثر ملمع کی ہوتی ہیں،مگر ظاہری چمک دمک اس قدر ہوتی ہے کہ آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں اور اس کی روشنی ایک کشش کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے۔تم نہیں دیکھتے یہ جھوٹے زیور جو ملمع کیے ہوئے بکتے ہیں،ان کی تجارت کیسی سرعت کے ساتھ بڑ ھ رہی ہے۔اصلی اشیاء کے مقابل میںان کو رکھ کر دیکھو گے،تو معلوم ہو گا کہ اصلی،نقلی معلوم ہوتا ہے اور نقلی اصلی۔ان اشیاء کی طاہری چمک دمک میں ایک روشنی ہے جو ہمارے دیسی صناع اس کو دکھا نہیں سکتے،اس لئے باوجود یکہ لوگ صاف جانتے ہیں کہ یہ اشیاء ملمع شدہ ہیں۔لیکن اس دجل کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے۔ہر ایک چیز ان کی دیکھو۔دیسی کپڑے،دیسی جوتے،جنٹلمین تعلیم یافتہ ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں۔کیوں؟صرف اس لئے کہ انگریزی اشیاء میں ایک خاص قسم کی نفاست اور عمدگی ہوتی ہے۔یہ لوگ چمڑے کو ایسا کماتے ہیں کہ اس میں نرمی اور چمک پیدا کر لیتے ہیں۔یہ کیا ہر ایک ادنی سی چیز کو دیکھو ایک تاگے کو ہی دیکھو ،کیسا خوبصورت ہوتا ہے۔غرض ہر ایک دیسی چیز کو بالمقابل نکما کر دیا ہے،بلکہ میں نے تو سنا ہے کہ بعض رئیس دیسی چیزوں سے یہاں تک متنفر ہیں کہ ان کے کپڑے بھی پیرس سے دھل کر آتے ہیںاور پینے کا پانی بھی ولایت سے منگواتے ہیں۔
اس خریداری کا سر کیا ہے ۔انہوں نے ظاہری خوبصورتی اور چمک اور خوش نمائی رکھ دی ہے۔اس لئے لوگ ادھر جھک گئے ہیں۔جب یہ حالت ہے کہ دیانت دار اور بھی ہیں اور کفار کا بھی گروہ ہے۔لیکن کفار کی طرف رجوع ان کی نفاست اور چمک کی وجہ سے ہے۔یہی حال اخلاق اور کمال کا ہے۔پس جب تک ان کی دمک چمک یہاں تک نہ پہنچائی جائے۔نوع انسان پر اثر نہیں پڑ سکتا۔ جو لوگ خود کمزور ہوتے ہیں۔وہ دوسرے کمزوریوں کو جذب نہیں کر سکتے۔
قرآن کریم میں مخلوق کی قسم کھانے کی حقیقت
خدا تعالیٰ فرماتا ہے والعصر ان الانسان لفی خسر الا الذین اٰمنو و عملو الصلحٰت وتواصوا با لصبر(سورۃ العصر)
قسم ہے اس زمانہ کی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ کی ۔آجکل ہمارے زمانہ کے کوتاہ اندیش مخالف یہ اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں مخلوق کی قسم کیوں کھائی گئی ہے؛حالانکہ دوسروں کو منع کیا گیا ہے۔اور کہیں انجیر کی قسم ہے،کہیں دن اور رات کی اور کہیں زمین کی اور کہیں نفس کی؟اس قسم کے اعتراضوں کا بہت برا اثر پڑتا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ تمام قرآن شریف میں یہ ایک عام سنت اور عادت الہی ہے کہ وہ بعض نظری امور کے اثبات و احقاق کے لئے کسی ایسے امور کا حوالہ دیتا ہے جو اپنے خواص کا عام طور پر بین اور کھلا کھلا اور بد یہی ثبوت رکھتے ہیں۔پس ان کی قسم کھانا ان کو بطور دلیل اور نثیر کے پیش کرنا ہوتا ہے۔
کیا ہندوستان دارالحرب ہے؟ ہم اس اعراض کاواضح جواب دینے سے پیشترایک ضروری امراور بیان کرنا چاہتے ہیں۔ہر ایک مسلمان
کو یاد رہے کہ ہم بلحاظ گورنمنٹ کے ہندوستان کو دارالحرب نہیںکہتے اور یہی ہمارا مذہب ہیـ؛اگرچہ اس مسئلہ میں علماء مخالفین نے ہم سخت اختلاف کیاہے اور اپنی طرف سے کوئی دقیقہ ہم کو تکلیف دہی کا انھوںنے باقی نہیںرکھا،مگر ہم ان عارضی تکالیف اور آنی ضرور سانیوںکے خوف سے حق کو کیونکہ چھوڑ سکتے ہیں۔ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ حکومت کے لحاظ سے ہندوستان ہرگز دارالحرب نہیں ہے۔ہمارا مقدمہ ہی دیکھ لو۔ اگر یہی مقدمہ سکھوں کے عہد حکومت میں ہوتا اور دوسری طرف ان کا کوئی گرویابرہمن ہوتا،تو بدوںکسی قسم کی تحقیق وتفیتش کے ہم کے پھانسی دے دینا کوئی بڑی بات نہ تھی،مگر انگریزوںکی سلطنت اور عہدحکومت ہی کی یہ خوبی ہے کہ مقابل میںایک ڈاکٹراورپھر مشہورپادری،لیکن تحقیقات اور عدالت کی کاروائی میں کوئی سختی کا برتائونہیں کیا جاتا۔کیپٹن ڈگلس نیاس بات کی ذرا بھی پروا نہیں کی کہ پادری صاحب کی ذاتی وجاہت یا ان کے اپنے عہدہ اوردرجہ کا لحاظ کیا جاوے ؛چنانچہ انہوں نے لیماؔرچنڈصاحب سے جو پولیس گوردا سپوؔرکے اعلی افسر ہیں،یہی کہا کہ ہمارادل تسلّی نہیں پکڑتا۔ پھر عبدالحمید سے دریافت کیا گیا۔آخرکار انصاف کی رو سے ہم کو اس نے بری ٹھرایا۔پھریہ لوگ ہم کوار کان مذہبکی بجا آوری سے روکتے،بلکہ بہت سے برکات اپنے ساتھ لے کر آئے،جس کی وجہ سے ہم کو اپنے مذہب کی اشاعت کا خاطرخواہ موقع ملااور اس قسم کا امناور آرام نصیب ہواکہ پہلی حکومتوں میں اس کی نظر نہیں ملتی۔پھر یہ صریح ظلم اوراسلامی تعلیم اور اخلاق سے بعید ہے کہ ہم ان کے شکر گذارنہ ہوں۔ یادرکھو! انسان جو اپنے جیسے انسان کی نیکیوںکا شکر گذارنہیں ہوتا،وہ خداتعالی کا شکر گذار نہیں ہوسکتا؛ حالانکہ وہاںسے دیکھتا ہے۔تو غیب الغیب ہستی کے انعامات کا شکر گذارکیونکرہوگا،جس کو دیکھتا بھی نہیں،اس لیے محض حکومت کے لحاظ سے ہم اس کو دارالحرب نہیں کہتے۔
ہاں!ہمارے نزدیک ہندوستان دارالحرب ہے بلحاظ قلم کے۔پادری لوگوں نے اسلاؔم کے خلاف ایک خطرناک جنگ شروع کی ہوئی ہے۔اس میدان جنگ میںوہ نیزہ ہائے قلم لے کر نکلے ہیںنہ سنان وتفنگ لے کر۔اس لیے اس میدان میں ہم کو جو ہتھیارلے کر نکلنا چاہیے،وہ قلم اور صرف قلم ہے۔ہمارے نزدیک ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس جنگ میں شریک ہو جاوے۔اللہ اوراس کے برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ دل آزاد حملے کیے جاتے ہیں کہ ہمارا تو جگر پھٹ جاتا اور دل کانپ اٹھتا ہے ۔کیا امہاتؔالمومنین یادربارؔمصطفائی کے اسرار جیسی گندی کتاب دیکھ کر ہم آرام کر سکتے ہیں،جس کا نام ہی اس طرز پررکھا ہے۔جیسے ناپاک نادلوں کے نام ہوتے ہیں ۔تعجبّ کی بات ہے کہ دربارلندن ؔکے اسرار جیسی کتابیں تو گورنمنٹ کے اپنے علم میں بھی اس قابل ہوں کہ ان کی اشاعت بندکی جائے،مگر آٹھ کروڑ مسلمانوں کی دلآزادی کرنے والی کتاب کو نہ روکا جائے ۔ہم خود گورنمنٹ سے اس قسم کی درخوست کرنا ہرگز نہیں چاہتے بلکہ اس کو بہت ہی نامناسب خیال کرتے ہیں۔جیسا کہ ہم نے اپنے ممیوریل کے ذریعہ سے واضح کر دیا،لیکن یہ بات ہم نے محض اس بنا پر کہی ہے کہ بجائے خود گورنمنٹ کا اپنا فرض ہے کہ وہ ایسی تحریروں کا خیال رکھے۔بہر حال گورنمنٹ نے عام آزادی دے رکھی ہے کہ اگر عیسائی ایک کتاب اسلاؔم پر اعتراض کرنے کی غرض سے لکھتے ہیں،تو مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ اس کاجواب لکھنے اور عیسائی مذہب کی تردیدمیں کتابیں لکھنے کا اختیار ہے۔
اسلا می غیرت کا تقاضا میں حلفاً کہتا ہوں کہ جب کوئی ایسی کتاب پر نظر پڑتی ہے تو دنیا اور مافیہا ایک مکھی کے کے برابر نظر آتی۔میں پوچھتا ہوں
جس کو وقت پر جوش نہیں آتا ،کیا وہ مسلمان ٹھہر سکتا ہے۔کسی کے باپ کو برا بھلا کہا جائے،تو وہ مرنے مارنے کو تیار ہو جاتا ہے،لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو گالیاں دی جائیں، تو ان کی رگ رحمت میں جنبش بھی نہ آوے اور پروا بھی نہ کریں۔یہ کیا ایمان ہے؟پھر کس منہ سے مر کر خدا کے پاس جائیں گے۔اگر مسلمانوں کا نمونہ دیکھنا چاہو،تو صحابہ کرام کی جماعت کو دیکھو۔جنھوں نے اپنے جان ومال کے کسی قسم کے نقصان کی ہروانہیں کی۔اللہ اور اس کے رسول ؐکی رضا کو مقدّم کر لیا۔خداتعالی کی رضا پر راضی ہو جانا ہی ایک فعل تھا جو سارا قرآن شریف ان کی تعریف سے بھرا ہوا ہے اور رضی اللہ عنہم کا تمغہ ان کو مل گیا۔پس جب تک تم اپنے اندروہ امتیاز۔وہ جوش حمیت اسلام کے لیے محسوس نہ کرو۔ہرگز اپنے آپ کو مل نہ سمجھو۔
ہماری جماعت یادرکھیکہ ہم ہندوستان کو بلحاظ حکومت ہرگزدارالحرب قرار نہیں دیتے۔بلکہ اس امن اور برکات کی وجہ سے جو اپنے مذہب کے ارکان کی بجا آوری اور اس کی اشاعت کے لیے گورنمنٹ نے ہم کو دے رکھیّ ہے۔ہمارادل عطر کے شیشہ کی طرح وفاداری اور شکر گذاری کے جوش سے بھرا ہوا ہے،لیکن پادریوں کی وجہ سے ہم اس کو دارالحرب قرار دیتے ہیں۔پادریوں نے چھ کروڑ کے قریب کتابیں اسلاؔم کے خلاف شائع کی ہیں۔میرے نزدیک وہ لوگ نہیں ہیں جو ان حملوں کودیکھیں اور سنیں اور اپنے ہی ہم وغم میں مبتلارہیں۔اس وقت جو کچھ کسی ممکن ہو،وہ اسلام کی تائید کے لیے کرے اور اس قلمی جنگ میں اپنی وفاداری دکھائے،جبکہ خود عادل گورنمنٹ نے ہم کو منع نہیں کیا ہے کہ ہم اپنے مذہب کی تائید اور غیر قوموں کے اعتراضوں کی تردید میں کتابیں شائع کریں،بلکہ پریس،ڈاک خانے اور اشاعت کے دوسرے ذریعوں سے مدودی ہے،تو ایسے وقت میںخاموش رہنا سخت گناہ ہے۔ہاں ضرورت ہے اس امرکی کہ جو بات پیش کی جاوے،وہ معقول ہو۔اس کی غرض دل آزادی نہ ہو۔جو اسلام کے لیے سینہ بریاں اور چشم گریاں نہیں رکھتا،وہ یادرکھے کہ خداتعالی ایسے انسان کا ذمّہ دار نہیں ہوتا۔اس کو سوچنا چاہیے کہ جس قدر خیالات اپنی کامیابی کے آتے ہیںاور جتنی تدابیر اپنی دنیوی اغراض کے لیے کرتا ہے۔اسی سوزش اور جلن اور درددل کے ساتھ کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی پاک ذات پر حملے ہو رہے ہیں،میں ان کے دفاع کی بھی سعی کروں؟اور اگر کچھ اور نہیں ہوسکتا تو کم از کم پر سوزدل کے ساتھ خداتعالی کے حضور دعا کروں؟اگر اس قسم کی جلن اور درددل میں ہو تو ممکن نہیں کہ سچّی محبت کے آثار ظاہر نہ ہوں۔اگر ٹوٹی ہانڈی بھی خریدی جائے،تواس پر بھی رنج ہوتا ہے۔یہاںتک کہ ایک سو ئی کے گم ہو جانے پر بھی افسوس ہوتا ہے ۔پھر یہ کیسا ایمانؔاور اسلاؔم ہے کہ اس خوفناک زمانہ میں کہ اسلام پرحملوں کی بوچھاڑ ہورہی ہے۔امن اور آرام کے ساتھ خواب راحت میں سو رہے ہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہفتہ وار اور ماہواری اخباروں اور رسالوں کے علاوہ ہر روزوہ کس قدر دوورقہ اشتہاراور چھوٹے چھوٹے رسالے تقسیم کرتے ہیں جن کی تعدادپچاّس پچاس ہزار اور بعض وقت لاکھوں تک ہوتی ہے؟اور کئی کئی مرتبہ ان کو شائع کرنے میں کروڑ ہاروپیہ پانی کی طرح بہادیا جاتاہے
مسیحیت اسلام کے خلاف کیوں ہے؟ یہ خواب یاد رکھو کہ پادریوں کے ذہن اور تصورمیں ہندؔوکچھ چیز نہیں ہیں اور نہ دوسرے
مذاہب وغیرہ کی ان کو چنداںپرواہے؛چنانچہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ جس قدر کتابیں اسلاؔم کی تردید میںیہ لوگ شائع کرتے ہیں،اسکے مقابلہ میںآدھی بھی ہندو مذہب کے خلاف لکھتے ہوں۔یہ لوگ دوسرے مذاہب سے چنداں غرض نہیں رکھتے ہیں،اس لیے کہ ان میں بجائے خودکوئی حقانیّت اور صداقت کی روح نہیں ہے۔وہ عیسویّت کی طرح خود مردہ مذاہب ہیں،لیکن اسلاؔم جو بھی مردہ ملّت بناناچاہتے ہیں۔چنانچہ میں نے ان کے اعراضوں کو ایک وقت شمار کیا تھا،ان کی تعداد تین ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اب تو اس میں اور بھی اضافہ ہوا ہوگا۔
یادرکھو مفتری انسان وسوسہ میںڈالتا ہے۔چونکہ ان میںصدؔق،عفتؔ،راستبازی نہیں ہوتی ،اس لیے جوچاہتے ہیں کرتے ہیں۔امر تسری افغانوں کا پکا یقین ہے کہ یہ لوگ تارک الصلوۃ ہیںاور شراب پیتے ہیں۔جب دوسروںکے سامنے وہ اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں،تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بزرگ زادہ ہیں،کیا جھوٹ بولیں گے؟اس سے وہ وسوسہ میں پڑتے ہیں اور مان لیتے ہیں کہ ہاںسچ یہی ہے۔ اسی طرح یہ لوگ ریشہ دوانیاںکرتے ہیں۔غرض ایک تو پادری ہیں جو کھلے طور پر اسلامؔ کے خلاف کتابیں لکھتے اور شائع کرتے ہیں۔دوسرے انگریزی طرز تعلیم اور کتابوں میں بھی پوشیدہ طور پر زہریلا مادہ رکھا ہوا ہے۔فلسفی اپنے طرز پر اور مورخ اپنے رنگ میں واقعات کو بری صورت میں پیش کر کے اسلاؔم پر حملہ کرتے ہیں۔حاصل کلام یہ ہے کہ اس وقت دو ہی قسم کے حملے ہوتے ہیںایک پادریوں کے اور دوسرے فلسفیوں کے۔پس اس وقت اپنے اسلام کو ٹٹولنا چاہیے۔
قرآن کریم میں مخلوق کی قسم کھانے کی فلاسفی میں پھر اصل کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی قسموں پر
جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ بھی اسی قسم کا ہے۔بڑے غور وفکر کے بعد یہ راز ہم پر کھلا ہے کہ قرآن شریف کے جس جس مقام پر کو تہ اندیشوںنے اعراض کیے ہیں۔اسی مقام پر اعلی درجہ کی صداقتوںاور معارف کا ایک ذخیرہ موجودہ ہے۔جس پر ان کو اس وجہ سے اطلاع نہیں ملی کہ وہ حق کے ساتھ عداوت رکھتے ہیںاور قرآن شریف کو محض اس لیے پڑھتے ہیں کہ اس پر نکتہ چینی اور اعتراض کریں۔یادرکھو قرآن شریف کے دو حصّے ہیںبلکہ تین۔ایک تو وہ حصہ ہے جس کو ادنی درجہ کے لوگ بھی جو امّی ہوتے ہیںاور دوسراوہ حصہ ہے جو اوسط درجہ کے لوگوں پر کھلتا ہے۔اگرچہ وہ پورے طور پر امّی نہیںہوتے،لیکن بہت بڑی استعدادعلو م کی بھی نہیں رکھتے اور تیسراحصہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اعلی درجہ کے علوم سے بہرہورہیں اور فلاسفر کہلاتے ہیں۔یہ قرآن ہی کا خاصّہ ہے کہ وہ تینوںقسم کے آدمیوں کو یکساں تعلیم دیتا ہے۔ایک ہی بات ہے جو امّی اور اوسط درجہ کے آدمی اور اعلی درجہ کے فلاسفر کو تعلیم دے جاتی ہے۔
یہ قرآن شریف ہی کا فخر ہے کہ ہر طبقہ اپنی استعداداوردرجہ کے موافق فیض پاتا ہے۔الغرض یہ جو قرآن شریف کی قسم پر اعتراض کیا جاتا ہے،اس کا جواب یہ ہے کہ قسم ایک ایسی شے ہے جس کو ایک شاہد کے منقود ہونے کی بجائے دوسرا شاہد قراردیا جاتا ہے۔قانوناً،شرعاً،عرفاًیہ عام مسلم بات ہے کہ جب فواہ مفقود ہو اور موجودہ نہ ہو،تو صرف قسم پر اکتفاکی جاتی ہے اور وہ قسم گواہی کے قائم مقام ہوتی ہے۔اسی طرح پر اللہ تعالی کی سنت قرآن کریم میں اس طرح پر جاری ہے کہ نظریات کو ثابت کرنے کے واسطے بدیہات کوبطورشاہد پیش کرتا ہے تاکہ نظری امورثابت ہوں۔
یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں یہ طرز اللہ تعالی نے رکھا ہے کہ نظری امور کے اثبات کے لیے اموربد یہی کو بطور شاہد پیش کرتا ہے اور یہ پیش کرنا قسموں کے رنگ میں ہے۔اس بات کو بھی ہرگزبھولنا نہ چاہیے کہ اللہ جلّ شانہ کی قسموں کو انسانی قسموںپر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے۔اللہ تعالی نے جو انسان کو غیر اللہ کی قسم کھانے سے منع کیا تو اس کا سبب یہ ہے کہ انسان جب قسم کھاتا ہے،تو اس کا مدّعا یہ ہوتا ہے کہ جس چیز کہ قسم کھاتی ہے اس کو ایک ایسا گواہ رئویت کا قائم مقام ٹھہراوے کہ جو اپنے ذاتی علم سے اس کے بیان کی تصدیق یا تکذیب کر سکتا ہے، کیونکہ اگر سوچ کر دیکھا جاوے،تو قسم کا اصل مفہوم جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا تھا۔شہادت ہی ہوتا ہے۔جب انسان مومولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آجاتا ہے تو پھر قسم کا محتاج ہوتاہے،تااس سے وہ فائدہ اٹھاوے،جو ایک شاہد رویٔت کی شہادت سے اٹھانا چاہتا ہے،لیکن ایسا تجویز کرنا یا اعتقادرکھنا کہ بجز خدا تعالی کے کوئی اور بھی حاضر ناظر ہے اور تصدیق یا تکذیب یا سزادہی یا کسی اور امر پر قادر ہے۔صریح کلمہ کفر ہے۔اس لیے اللہ تعالی نے اپنی تمام کتابوںمیں انسانوں کو یہی ہدایت فرمائی ہے کہ غیر اللہ کہ ہرگز قسم نہ کھاوے۔
اب اس بیان سے صاف معلوم ہوگیا کہ اللہ تعالی کا قسم کھانا کوئی اور رنگ اور شان رکھتا ہے اور غرض اس سے یہی ہے کہ تاصحیفہ قدرت کے بدیہات کو شریعت کے اسراردقیقہ کے حلوانکشاف کے لیے بطورشاہد پیش کرے اور چونکہ اس مدّعا کو قسم سے ایک مناسب تھی اور وہ یہ کہ جیسا کہ ایک قسم کھانے والامثلاً خداتعالی کی قسم کھاتا ہے،تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالی میرے اس واقعہ پر گواہ ہے۔اسی طرح اور ٹھیک اسی رنگ میںاللہ تعالی کے بعض ظاہر درظاہر افعال،نہاںدر نہاںاسراراور افعال پر بطور گواہ ہیں اس لیے اس نے قسم کے رنگ میں اپنے افعال بدیہہ کو اپنے افعال نظریہّ کے ثبوت میں جابجا قرآن شریف میں پیش کیا اور یہ کہنا سراسرنادانی اور جہالت ہے کہ اللہ تعالی نے غیر اللہ کی قسم کھائی،کیونکہ اللہ تعالی درحقیقت اپنے افعال کی قسم کھاتا ہے نہ کسی غیر کی ۔اور اس کے افعال اس کے غیر نہیں ہیں۔ مثلاً اس کا آسمان یا ستارہ کی قسم کھانا اس قصد سے نہیں ہے کہ وہ کسی غیر کی قسم ہے بلکہ اس کی منشاء یہ ہے کہ جو کچھ اس کے ہاتھوں کی صنعت اور حکمت آسمان اور ستاروں میں موجودہے،اس کی شہادت بعض اپنے افعال محقیہّ کے سمجھانے کے لیے پیش کرے۔
خداتعالی کی قسموں میں اسرارِمعرفت غرض اللہ تعالیٰ کی قسمیں اپنے اندر لا محدود اسرار معرفت کے رکھتی ہیں۔جن کو اہل
بصیرت ہی دیکھ سکتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ قسم کے لباس میں اپنے قانون قدرت کے بد یہات کی شہادت اپنی شریعت کے بعض دقائق حل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے۔کہ خدا تعالیٰ کی فعلی کتاب(قانون قدرت) اس کی قولی کتاب(قرآن شریف)پر شاہد ہو جاوے اور اس کے قول وفعل میں باہم مطابقت ہو کر طالب صادق کے لئے مزید معرفت اور سکینت اور یقین کا موجب ہو اور یہ طریق قرآن شریف میں عام ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ بر ہموں اور الہام کے منکروں پر یوں اتمام حجت کرتا ہے۔
والسمآء ذات الرجع(الطارق:۱۲)قسم ہے ان بادلوں کی جن سے مینہ برستا ہے۔رجع بارش کو بھی کہتے ہیں۔بارش کا بھی ایک مستقل نظام ہے۔جیسے نظام شمسی ہے۔رات اور دن کا اورکسوف خسوف کا بجائے خود ایک نظام ہے۔مرض کا بھی ایک نظام ہوتا ہے۔طبے اس ناظام کے موافق کہہ سکتا ہے کہ فلاں دن بحران ہو گا۔غرض یہ نظام ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قانون قدرت اپنے ان ترتیب اور کامل نظام رکھتا ہے۔اور کوئی فعل اس کا ایسا نہیں جو نظام اور ترتیب سے باہر ہو۔
اللہ تعالیٰ جیسے یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس سے ڈریں۔ویسے یہ بھی چاپتا ہے کہ لوگوں میں علوم کی روشنی پیدا ہو جاوے۔اور اس سے وہ معرفت کی منزلیں طے کر جاویں کیونکہ علوم حقہ سے واقفیت جہاں ایک طرف سچی خشیت پیدا کرتی ہے،وہاں دوسری طرف ان علوم سے خدا پرستی پیدا ہوتی ہے۔بعض بد قسمت ایسے بھی ہیں ۔جو علوم میںمنہمک ہو کر قضاء قدر سے دور جا پڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر ہی شکوک پیدا کر بیٹھتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو قضاء قدر کے قائل ہو کر علوم ہی سے دستبردار ہو جاتے ہیں،مگر قرآن شریف نے دونوں تعلیمیں دی ہیں اور کامل طور پر دی ہیں۔قرآن شریف علوم حقہ سے اس لئے واقف کرنا چاہتا ہے اور اس لئے انسان کو اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ اس سے خشیت الہی پیدا ہوجاتی ہے۔اور انسان کو قضاء قدر کے نیچے رہنے کی اس لئے تعلیم دیتا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل اور بھروسہ کی صفت پیدا ہو اور وہ راضی برضا رہنے کی حقیقت سے آشنا ہو کر سچی سکینت اور اطمینان جو نجات کا اصل مقصد اور منشا ہے،حاصل کرے۔
ابھی جو مثال میں نے قرآن شریف سے قسم کے متعلق دی ہے کہ والسماء ذات الرجع یعنی قسم ہے آسمان کی جس میں اللہ تعالیٰ نے رجع کو رکھا ہے۔سما کالفظ فضا اور جو اور بارش اور بلندی کے معنوں میں بولو جاتا ہے۔رجع بار بار وقت پر آنے والی چیز کو کہتے ہیں۔بارش برسات میں بار بار آتی ہے،اس لئے اس کا نا م بھی رجع ہے۔اسی طرح پر آسمانی بارش بھی اپنے وقتوں پر آتی ہے۔والارض ذات الصدع(الطارق:۱۳)اور قسم ہے زمین کی کہ وہ ان وقتوں میں پھوٹ نکلتی ہے اور سبزہ نکالتی ہے۔
بارش کی جڑ زمین ہے۔زمین کا پانی جو بخارات بن کر اوپر اڑ جاتا ہے وہ کرہ مہریر پر پہنچ کر بارش بن کر واپس آتا ہے اور اس صورت میں چونکہ وہ آسمان سے آتا ہے،اس لئے آسمانی کہلاتا ہے۔پھر بارش کی ضرورت کے لئے ایک اور وقت خاص ہے۔ج مزار عین کو ضرورت ہوتی ہے ۔اگر بیائی کے بعد پڑے،تو کچھ بھی نہ رہے اور پھر بعض اوقات نشونما کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔غرض بارش اور مینہ کی ضرورت اور اس کے مفاد اور اس کے آسمان سے آنے کا نظارہ بالکل بد یہی ہے اور ایک ادنی درجہ کی عقل رکھنے والا گنوار دہقان بھی جانتا ہے۔علاوہ ازیں یہ بات ہی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اگر آسمانی بارش نہ ہو،تو زمینی پانی بھی خشک ہونے لگتے ہیں؛چنانچہ امساک باراں کے دنوں میں بہت سے کنویں خشک ہو جاتے ہیں اور اکثروں میں پانی بہت ہی کم رہ جاتا ہے،لیکن جب آسمان سے بارش آتی ہے،تو زمینی پانیوں میں بھی ایک جوش اور تموج پیدا ہونے لگتا ہے۔میرا مطلب اس مقام پر اس مثال کے بیان کرنے سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان قسموں کو ایک اور امر کے لئے بطور شاہد قرار دیا ہے،کیونکہ ان نظاروں سے تو ایک معمولی زمیندار بھی واقف ہے اورط جوا مر اس کے لئے ثابت کیا ہے وہ یہ ہے انہ لقول فصل وما ھو بالھزل(الطارق :۱۴،۱۵)بے شک یہ خدا کا کلام ہے اور قول فصل ہے۔اور وہ عین وقت پر ضرورت حقہ کے ساتھ باور حق وحکمت کے ساتھ آیا ہے،بے ہودہ طور پر نہیں آیا۔اب دیکھ لو کہ قرآن شریف جس وقت نازل ہوا ہے۔کیا اس وقت نظام روحانی یہ نہیں چاہتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہو اور کوئی مرد آسمانی آوے،جو اس گمشدہ متاع کو واپس لاوے؟رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسل کے زمانے بعثت کی تاریخ پڑھو تو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کی کیا حالت تھی۔خدا تعالیٰ کی پرستش دنیا سے اٹھ گئی تھی اور توحید کا نقش پامٹ ہو چکا تھا۔باطل پرستی اور معبود باطلہ کی پرستش نے اللہ جلہ شانہ کی جگہ لے رکھی تھی۔دنیا پرجہالت اور ظلمت کاایک خوفناک پردہ چھایا ہواتھا۔دنیا کے تخت پر کوئی ملک،کوئی قطعہ،کوئی سر زمین ایسی نہ رہ گئی تھی جہاں خدائے واحد،ہاں ھیی القیوم خدا کی پرستش ہوتی ہو۔عیسائیوں کی مردہ پرست قوم تثلیث کے چکر میں پھنسی ہوئی تھی اور ودیدوں میں توحید کا بیجا دعویٰ کرنے والے ہندوستان کے رہنے والے ۳۳ کروڑ دیو تاوں کے پجاری تھے۔غرض خدا تعالیٰ نے جو نقشہ اس وقت کے حالت کا ان الفاظ میں کھینچا ہے کہ ظھر الفساد فی البر والبحر(الروم:۴۲)یہ بالکل سچا ہے اور اس سے بہتر انسانی زبان قلم اس حالت کو بیان نہیں کر سکتی۔اب دیکھو جس طرح خدا تعالیٰ کا قانون عام ہے کہ عین امساک بارش کے وقت آخر اس کا فضل ہوتا اور باران رحمت برس کر شادابی بضشتا ہے،اسی طرح ایسے وقت میں ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ کا کلام آسمان سے نازل ہوتا ۔گویا اس جسمانی بارش کے نظام کو دکھا کر روحانی بارش کی طرف رہنمائی کی ہے۔اب اس سے کون انکار کرے گا کہ بارش ہمارے مقاصد کے موافق ہوئی۔اس سے مطلب وہ ہے کہ جیسے وہ نظام رکھا ہے اسی طرح بارشوں کے لئے وقت رکھے ہیں۔اب دیکھ لو کہ کیا یہ بارش روحانی کا وقت نہ تھا؟ کس قدر جھگڑے تم لوگوں میں بپا تھے ۔اعمال گندے اور ایمان بھی گندے تھے۔اور دنیا ہلاکت کے گڑھے میں گرنے والی تھی،پھر کیونکر وہ اپنے فضل کا مینہ نہ برساتا ۔جس نے جسم فانی کی حفاظت کے لئے ایک خاص نظام رکھا ہے،پھر روحانی نظام کو کیونکر نہ چھوڑتا ۔اس لئے بارش کے نظام کو بطور شاہد پیش کر کے قسم کے رنگ میں استعمال کیا،کیونکہ امر نبوت ایک روحانی اور نظری مار تھا اور کفار عرب اس نظام کو نہ سمجھ سکتے تھے،اس لئے وہ پہلا نظام پیش کر کے ان کو سمجھا دیا۔غرض یہ ایک سر ہے جس کو جاہلوں نے سمجھا نہیں اور اپنی نادانی اور عداوت حق کی بنا پر اعتراض کر دیا ہے۔اصل مفہوم کو جو اللہ تعالیٰ نے اس میں مقصود رکھا تھا چھوڑ دیا ہے۔
اللہ کو قرض دینے کا مفہوم اسی طرح پر ایک نادان کہتا ہے کہ من ذالذی یقرض اللہ قرضاً حسناً(البقرہ:۲۴۶)کون شخص ہے جو اللہ کو قرض
دے۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ گویا معاذ اللہ خدا بھوکا ہے ۔احمق نہیں سمجھتا کہ اس سے بھوک ہونا کہاں سے نکلتا ہے؟یہاں قرض کا مفہوم تو اصل یہ ہے کہ ایسی چیزیں جن کے واپس کرنے کا وعدہ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ افلاس اپنے سے لگا لیتاہے۔یہاں قرض سے مرادہے کہ کون ہے جو خدا تعالیٰ کو اعمال صالحہ دے۔اللہ تعالیٰ اس کی جزا اسے کئی گناہ کر کے دیتا ہے۔یہ خدا کی شان کے لائق ہے جو سلسلہ عبودیت کاربوبیت کے ساتھ ہے۔اس پر غور کرنے سے اس کا یہ مفہوم صاف سمجھ میں آجاتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ بدوں کسی کی نیکی،دعا اور التجا اور بدوں تفرقہ کا فر مومن کے ہر ایک کی پرورش فرما رہا ہے اور اپنی ربوبیت اور رحمانیت کے فیض سے سب کو فیض پہنچا رہا ہے۔پھر وہ کسی کی نیکیوں کو کیوں ضائع کرے گا؟اس کی شان تو یہ ہے۔من یعمل مثقال ذرۃ خیراً یرہ(الزلزال:۸)جو ذرہ بھی نیکی کرے اس کا بھی اجر دیتا ہے اور جو ذرہ بدی کرے گا۔اس کی پاداش بھی ملے گی۔یہ ہے قرض کا اصل مفہوم جو اس آیت سے پایا جاتا ہے،چونکہ اصل مفہوم قرض کا اس سے پایا جاتا ہے۔اس لئے یہی کہہ دیا من ذالذی یقرض اللہ قرضاً حسناً(البقرہ:۲۴۶)اور اس کی تفسیر اس آیت میں موجود ہے من یعمل مثقال ذرۃ خیراً یرہ(الزلزال:۸)۔
عیسائیوں پر افتا دکی وجہ جاہل عیسائی جنہوں نے ایک عاجز اور ناتوان انسان کو خدا بنا لیا ہے اور اپنی بد کاریوں اور گناہوں کی گٹھڑی اس کے سر پر
رکھ دی ہے اور اسے ملعون تسلیم کیا ہے۔باوجود ان کے پاس *** کے سوا کچھ بھی نہیں۔دوسروں پر اعتراض کرتے ہیں۔چونکہ خدا تعالیٰ کی پاک شریعت کو کفارہ کی بنا پر رد کر چکے ہیں۔اعمال صالحہ میں جو ایک لذت اور سرور ہوتا ہے،وہ انہیں حاصل نہیں رہا اور خدا تعالیٰ کے سارے راستبازوں کو بٹمار اور ڈاکو قرار دینے کی وجہ سے ان پر وہ *** پڑی ہے۔اس لئے یہ بات کبھی بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے راستبازوں کا نکار اور تکذیب ایک ایسی شے ہے جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اور اس کی روحانی طاقتوں اور قوتوں کے لئے زہر قاتل کا کام کرتی ہے۔جو صادقوں کی نسبت سوء ظن کرتا ہے اور اس کی بے ادبی کرتا ہے وہ حقائق اور معارف سے بے نصیب کر دیا جاتا ہے۔یہ *** عیسائیوں پر پڑی ہے کہ انہوں نے سارے راستبوزوں کو خطا کار ٹھہرایا۔
غرض اس آیت میں یہ لطیفہ ہے کہ بارشوں کا اپنے طور پر ایک نظام ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ اب بارش کے دن قریب ہیں۔مثلاً یہ جانتے ہیں کہ پوہ اور ماگھ کے دنوں مین بارش ہوتی ہے۔اور ساون اور بادھوں کے دنوں میں ہوتی ہے۔پھر ایک یہ راض ہے کہ بارش بے ہودہ کبھی نہیں ہوتی۔درحقیقت وہی دن بارش کے لئے مفید ہوتے ہیں۔اسی طرح پر روحانی بارشوں کا سلسلہ چلتا ہے۔یہ ایک نظری بحث ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے موٹی موٹی باتوں کو بطور شواہد کے پیش کیا ہے اور قسم کا لفظ شاہد کے قائم مقام بیان فرمایا ۔اس لفظ کو اسی طرح بیان کیا ہے؛جس طرح پر قرض کے لفظ کو جسے میں ابھی بیان کر چکا ہوں۔
محدثین اور مجددین کا سلسلہ اب ایک بات اور قابل غور ہے کہ ایک بارش تخمریزی کے لئے ہوتی ہے اور پھر ایک بارش اس تخم کے نشوونما اور سر
سبزی کے لئے ہوتی ہے۔اسی طرح نبوت کی بارش تخمریزی کے لئے ہوتی ہے اور محدثین اور مجددین کی بارش جو انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون(الحجر:۱۰)کے ضمن میں داخل ہیں۔اس تکم کے بار ور کرنے اور نشوونما دینے کے لئے میں نے بار ہا اس امر کا ذکر کیا ہے کہ نبوت الوہیت کے لئے بطور میخ کے ہوتی ہے۔جو شخص نبوت کا نکا ر کرتا ہے،رفتہ رفتہ وہ الوہیت کے انکار تک پہنچ جاتا ہے۔اور نبوت کے لئے ولایت بطور میخ کے ہوتی ہے۔ولی کے انکار سے رفتہ رفتہ ایمان سلب ایمان ہو جاتا ہے۔
اس وقت دیکھو کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تیرہ سو برس سے زائد عرصہ گزر گیا۔اگر خدا تعالیٰ اس وقت تک بالکل خاموش رہتا اور اپنی تجلی نہ فرماتا تو اسلام ایک قصہ اور کہانی سے بڑھ کر کوئی وقعت نہ رکھتا اور اس کو دوسرے مذاہب پر کوئی خصوصیت یا فضیلت نہ ہوتی۔جیسے ہندو اپنے بزرگوں سے منسوب خوارق کو پرانوں اور شاستروں میں لکھا ہوا بیان کرتے ہیں اور دکھا کچھ نہیں سکتے،اسی طرح پر اسلام کے اعجازی نشانوں کا ذکر مسلمان انہی کتابوں ہی میں بتاتے اور دکھا کچھ نہیں سکتے،تو دوسرے مذاہب پر اس کو کیا فضیلت حاصل رہتی اور انسان کی فطرت اس قسم کے واقع ہوتی ہے کہ اگر اسے دوسرے پر کوئی فضیلت نظر نہ آوے،تو اس سے بے رغبتی اور بے دلی ظاہر کرتا ہے۔اس طرح پر گویا اسلام سے ایک قسم کا ضعف ایمان پیدا ہوتا ہے،کیونکہ بدوں فضیلت کے ایمان قوی رہ ہی نہیں سکتا۔اس لئے نبوت کی زراعت کے واسطے ولایت ایک باڑ لگا دی گئی ہے۔پس غور کر کے دکھو کہ قسم پر اعتراض کرنے والوں کا جواب کیسا صاف اور لطیف ہے۔
فترت وحی کی حکمت اس مضمون کو دیکھ کر انسان کس قدر انشراح کے ساتھ قبول کر سکتا ہے کہ قرآن کریم کس قدر عالی مضامین کو کیسے اندازاور چرز سے
بیان کرتا ہے۔پھر قرآن شریف میں ایک مقام پر رات کی قسم کھائی ہے۔کہتے ہیں کہ یہ اس وقت کی قسم ہے ۔جب وحی کا سلسلہ بند تھا۔یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ایک مقام تھا۔جو ان لوگوں کے لئے جو سلسلہ وحی سے افاضہ حاصل کرتے ہیں،آتا ہے۔وحی کے سلسلے میں شوق اور محبت بڑھتی ہے،لیکن مفارقت میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت کے مدارج عالیہ پر پہنچاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی ایک ذریعہ قرار دیا ہے۔کیونکہ اس سے قلب اور کرب میں ترقی ہوتی ہے۔اور روح میں ایک بے قراری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دعاوں کی روح اس میں نفخ کی جاتی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر یا رب !یارب!!کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق اور جذبی کے ساتھ دوڑتی ہے۔جیسا کہ ایک بچہ جو تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ کیا گیا ہو ۔بے اختیار ماں کی طرف دوڑتا اور چلاتا ہے،اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بے حد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف دورتی ہے اور اس دوڑ دھوپ اور قلق کرب میں وہ لذت اور سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے۔یاد رکھو!روح میں جس قدر اضطراب اور بے قراری خدا تعالیٰ کے لئے ہو گی۔اسی قدر دعوں کی توفیق ملے گی اور ان میں قبولیت کا نفخ ہو گا۔غرض یہ ایک زمانہ ماموروں اور مرسلوں اور ان لوگوں پر جن کے ساتھ مکالمات الہٰیہ کا ایک تعلق ہوتا ہے،آتا ہے اور اس سے غرض اللہ تعالیٰ کی یہ ہوتی ہے کہ تا ان کو محبت کی چاشنی اور قبولیت دعا کے ذوق سے حصہ دے اور ان کو اعلیٰ مدارج پر پہنچا دے تو یہاں جو ضحیٰ اور لیل کی قسم کھائی،اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مدارج عالیہ اور مراتب محبت کا اظہار ہے ۔اور آگے پیغمبر خداؐکا ابراء کیا کہ دیکھو دن اور رات جو بنائے ہیں۔ان میں کس قدر وقفہ ایک دوسرے میں ڈال دیا ہے۔ضحی کا وقت بھی دیکھو اور تاریکی کا وقت بھی خیال کرو۔ماودعک ربک ۔خدا تعالی نے تجھے رخصت نہیں کر دیا۔اس نے تجھ سے کینہ نہیں کیا بلکہ ہمارا یہ ایک قانون ہے۔جیسے رات اور دن کو بنایا ہے اسی طرح انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی ایک قانون ہے کہ بعض وقت وحی کو بند ر دیا جاتا ہے تا کہ ان میں دعاوں کے لیے زیادہ جوش پیدا ہو ۔اور ضحی اور لیل کو اس لیے بطور شاہد بیان فرمایا ۔تاآپؐ کی امید وسیع ہواور تسلیاور اطمینان پیدا ہو۔مختصر یہ کہ اللہ تعالی نے ان قسموں کے بیان کرنے سے اصل مدعایہ رکھا کہ تابد یہات کے ذریعہ نظریات کو سمجھائے اب سوچ کر دیکھو کہ یہ کیسا پر حکمت مسئلہ تھا،مگر ان بذبختوںنے اس پر بھی اعتراض کیا،
چشم بداندیش کہ بر کندہ باد عیب نمایدہنرشدرنظر
ان قسموں میں ایسا فلسفہ بھرا ہوا ہے کہ حکمت کے ابواب کھلتے ہیں۔
اس زمانہ کا جہاد غرض یہ حرب ہمارا کام ہے جس کی آج ضرورت ہے۔اس سے علوم کے دروازے بھی کھلتے ہیںاور مخالف بھی حجت اور بینہ سے ہلاک ہو
جاتے ہیں۔اور یہ خدا کا فضل ہے کہ پنجاب کے لوگ جن معارف اور حقائق سے آگاہ ہو تے جاتے ہیں۔بلاد شام اور دیگر ممالک اسلامیہ میں ان کے نام ونشان تک نہیں ہے۔اس لئے کہ ہم پر تو یہ مصیبت آچکی ہے۔ہر طرف سے حملہ پر حملہ ہو رہا ہے۔اس لئے ہم کو قوت متکفرہ سے کام لینا پڑتا ہے اور دعاوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے حضور ان مشکلات کو پیش کرنا پڑتا ہے،جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے ہماری دستگیری فرماتا ہے اور اپنی کتاب کے حقائق اور معارف سے اطلاع دیتا ہے۔حکامء کہتے ہیں کہ جس قوت کو چالیس دن استعمال نہ کیا جائے،وہ بے کار ہو جاتی ہے۔ہمارے ایک ماموں صاحب تھے،وہ پاگل ہو گئے۔ان کی فصدلی گئی اور ان کو تاکید کی گئی تھی کہ ہاتھ نہ ہلائیں۔انہوں نے چند مہینے تک ہاتھ نہ ہلایا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہاتھ لکڑی کی طرح ہو گیا ۔غرض یہ ہے کہ جس عضو سے کام نہ لیا جائے،وہ بے کار ہو جاتا ہے۔
ہندووں میں جوگی اور ایسا ہی راہب وغیرہ جو عورتوں کے قابل نہیں رہتے۔اس کے دو ہی سبب ہوتے ہیں۔یا تو بد معاشیوں کی کثرت کی وجہ سے یا انقطاع کلی کے بعد اور اس امر کی ہزارو مثالیں موجود ہیں کہ جن عضا کو بے کار چھوڑا گیا۔وہ آخر بالکل نکمے ہو گئے۔
اس وقت ہم پر قلم کی تلواریں چلائیں جاتیں ہیں۔اور اعتراضوں کے تیروں کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔ہمارا فرض ہے کہ اپنی قوتوں کو بے کار نہ کریںاور خدا کے پاک دین اور اس کے برگزیدہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کے اثبات کے لئے قلموں کے نیزوں کو تیز کریں۔خصوصاً ایسی حالت میں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے بڑھ کر ہم کو یہ موقع دیا کہ اس نے سلطنت انگریزی میں ہم کو پیدا کیا۔
احسان کی قدر کرنا ہماری سرشت میں ہے محسن کے احسان کی شکر گزاری کے اصول سے نا واقفیت جاہم ہمارے اس
قسم کے بیانات اور تھریروں کو خوشامد کر سکتے ہی نہیں۔یہ قوت ہی ہم میں نہیں ہے۔ہاں احسان کی قدر کرنا ہماری سرشت میں ہے اور محسن کشی اور غداری کا ناپاک مادہ اس نے اپنے فضل سے ہم میں نہیں رکھا۔ہم گورنمنٹ انگلشیہ کے احسانات کی قدر کرتے ہیں اور اس کو خدا کا فضل سمجھتے ہیںکہ اس نے ایک عادل گورنمنٹ کو سکھوں کے پر جفا زمانہ سے نجات دلانے کے لئے ہم پر حکومت کرنے کو کئی ہزار کوس سے بھیج دیا۔اگر اس سلطنت کا وجود نہ ہوتا ،تو میں سچ کہتا ہوں کہ ہم اس قسم کے اعتراضوں کی بابت ذرا سوچ بھی نہیں سکتے،چہ جائیکہ ہم ان کا جواب دے سکتے۔
اب ہم ان اعتراضوں کا جواب بڑی آذادی سے دے سکتے ہیں۔پھر اگر ہم اللہ تعالیٰ کے اس فضل کی قدر نہ کریںتو یقیناً سمجھو کہ بڑے نا قدر شناس اور ناشکر گزار ہوں گے۔ہم کو غور اور فکر کا موقع ملا،دعاوں کا موقع ملا اور اس طرح پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے ابواب ہم پر کھولے؛اگرچہ مبدء فیض وہی ہے،لیکن انسان اپنے میں ایک شے قابل بناتا ہے۔اس پر بلحاظ اس کی استعداد اور ظرف کے فیض ملتا ہے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اس تقریب کی وجہ سے ہندوستان اور پنجاب کے رہنے والے جوہر قابل بن رہے ہیںاور ان کی علمی طاقتیں بھی ترقی کر رہی ہیں۔
اس زمانہ کا ہتھیار قلم ہے مختصر یہ کہ یہ مقام دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلہ میں۔اس لئے ہم کو چاہیے کہ ہر گز بے کار نہ بیٹھیں۔مگر یاد
رکھو کہ ہماری حرب ان کے ہمرنگ ہو۔جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں،اسی طرز کے ہتھیار لے کر ہم کو نکلنا چاہیے اور وہ ہتھیار ہے قلم۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کا نام سلطان القلم اور میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا۔اس میں یہی سر ہے کہ زمانہ جنگ وجدل کا نہیںہے،بلکہ قلم کا زمانہ ہے۔
فتح کے لئے تقوی کی ضرورت ہے پھر جب یہ بات ہے تو یاد رکھو کہ حقائق اور معارف کے دروازوں کے کھلنے کے لئے
ضرورت ہے تقویٰ کی،اس لئے تقویٰ اختیار کرو،کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ان اللہ مع الذین اتقوا والذین ھم محسنون(النحل:۱۲۹)اور میں گن نہیں سکتا کہ یہ الہام مجھے کتنی بار ہوا ہے۔بہت ہی کثرت سے ہوا ہے۔
اگر ہم نری باتیں ہی باتیں کرتے ہیں،تو یاد رکھو کہ کچھ فائدہ نہیںہے ۔فتح کے لئے ضرورت ہے تقویٰ کی۔فتح چاہتے ہو تو متقی بنو۔
اشاعت اسلام کے لئے مالی قربانیوں کی ضرورت ہے میں ہندوؤں اور عیسایوں میں دیکھتا ہوں کہ عورتیں
بھی بہت بڑی جائیدادیں اور روپیہ اس کام کے لئے وصیت کر جاتے ہیں۔آجکل کے مسلمانوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
ہمارے لئے جو بڑی سے بڑی مشکل ہے وہ اشاعت کے لئے مالی مداد کی ضرورت ہے۔یہ تو تم یاد رکھو کہ آخر خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ فرمایا ہے کہ خود اپنے ہاتھ سے اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔وہ خود ہی اس کا حامی وناصر ہے۔لیکن وہ چاہتا ہے کہ اپنے بندوں کو ثواب کا مستحق بنا دے،اس لئے نبیوں کو مالی امداد کی ضرورت پیش کرنی پڑتی ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مدد مانگی۔اسی طرز پر جو منہاج نبوت کی طرز ہے۔ہم بھی اپنے دوستوں کو سلسلہ کی ضروریات سے اطلاع دیا کرتے ہیں،مگر میں پھر یہی کہوں گا کہ اگر ہم کچھ روپیہ بھی اشاعت کے لئے جمع کر لیں،تو یہ توظاہر بات ہے کہ اس قدر نہیں کر سکتے،جس قدر پادریوں کے پاس ہے اور اگر اتنا بھی کر لیںتو بھی میرا ایمان یہی ہے کہ فتح اسی کو ملتی ہے،جس سے خدا خوش ہو۔
اخلاق واعمال میں ترقی کریں اس لئے ضروری امر یہ ہے کہ ہم اپنے اخلاق واعمال میں ترقی کریں۔اور تقویٰ اختیار کریں تاکہ خداتعالیٰ
کی نصرت اور محبت کا فیض ہمیں ملے۔پھر خدا کی مدد کو لے کر ہمارا فرض ہے اور ہر ایک ہم سے جو کچھ کر سکتا ہے،اس کو لازم ہے کہ ان حملوں کے جواب دینے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ہاں جواب دیتے وقت نیت یہی ہو کہ خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہو۔ ؎۱
جنوری ۱۸۹۸؁ء
مرکز میں آنے کی تلقین فرمایا:لوگ میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر یہ تو کہہ جاتے ہیں کہ دین کو دنیا پر ترجیح دوں گا،لیکن یہاں سے جاکر اس بات کو
بھول جاتے ہیں وہ کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیںاگر وہ یہاں نہ آویں گے؟دنیا نے ان کو پکڑ رکھا ہے۔اگر دین کو دنیا پر ترجیح ہوتی،تو وہ دنیا سے فرصت پاکر یہاں آتے۔ ؎۲
یکم فروری ۱۸۹۸؁ء
’’آج تیسرا روز ہے۔الہام ہو کہ یوم تاتیک الغاشیۃ یوم تنجو کل نفس بما کسبت۔یعنی ایک خوفناک گزی ڈالنے والا۔انسان کو چاروں طرف سے گھیرنے والا وقت آنے والا ہے۔اس وقت ہر ایک شخص اپنے مال کے سببب سے نجات پائے گا۔اس وقت ہم ہر ایک شخص کو اس کے اعمال کے موافق جزا دیں گے۔‘‘
حضرت اقدس نے ان الہامات کے بعد جماعت کو بڑی تاکید کی کہ تیاری کرو ۔نمازوں میں عاجزی کرو۔تہجد کی عادت ڈالو۔تہجد میں رو رو کر دعائیں مانگو کہ خدا تعالیٰ گڑ گڑانے والوں اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کو جائع نہیں کرتا۔
ہمارے مبارک امام علیہ السلام بھی یہی بار باروصیت فرماتے ہیں کہ جماعت متقی بن جاوے اور نمازوںمیں خشوع وخضوع کی عادت کریں اور ایک روز بڑے درد سے فرمایا کہ اصلاح تقویٰ پیدا کریں۔ایسا نہ ہو کہ تم میری راہ میں روک بن جاؤ۔ ؎۱
بیرونی ممالک جانے والوں کے لئے خاص نصائح بابو محمد افضل صاحب نے ہندوستان سے افریقہ کی
طرف روانگی کے موقع پر حضرت مسیح موعود ؑ سے عرض کی کہ بعض غفلت کے مقامات سے شکوک شبہات و نفسانی ظلمتوں کا ایک دریا ہمرا ہ لائے تھے اور اب پھر انہی مقامات کو جانا ہے،اس لئے دعا کی جائے۔حضرت اقدس نے ایسی مشکلات سے نکلنے کے لئے مندرجہ ذیل چار امر بطور علاج بتائے:
(۱)قرآن شریف کی تلاوت کرتے رہنا(۲)مو ت کو یاد رکھنا(۳)سفر کے حالات قلمبند کرتے رہنا(۴)اگر ممکن ہو تو ہر روز ایک کارڈ لکھتے رہنا۔ ؎۲
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا پاک کلمات دعائیہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک ہونٹوں سے نکلے ہوئے
ہیں ۔’’اے رب العالمین!تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں اداکر سکتا ۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاوں۔میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کر ہر ایک فضل وکرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ثم آمین۔ ‘‘ ؎۳
حضرت اقدس کی پاک باتیں
۲۴ فروری ۱۸۹۸؁ء
مرید اور مرشد کا تعلق فرمایا:’’مرید ومرشد کے تعلقات ایسے ہوتے ہیںکہ ماں باپ اولاد کو اتنا عزیز نہیں سمجھتے،جتنا مرشد مرید کو جانتا ہے۔
ماں باپ جسمانی تربیت اور تعلیم کے لئے کوششیں کرتے ہیں،مگر مرشد مرید کی روحانی پیدائش کو موجب ہو تا ہے اور اس کی اندرونی تعلیم اور تربیت کا ذمہ دار ہو تا ہے بشر طیکہ راستباز ہو ۔اگر ریا کار اور دھوکہ باز ہو تو دشمن سے بھی بد تر ہوتا ہے۔‘‘ ؎۱
فروری۱۸۹۸؁ء
کثرت ازواج کثرت ازواج کے متعلق صاف الفاظ قرآن کریم میں دودو ،تین تین،چار چار کر کے آرہے ہیں مگر اسی آیت میں اعتدال کی بھی ہدایت
ہے۔اگر اعتدال نہ ہو سکے اور محبت ایک طرف زیادہ ہو جائے یا آمدنی کم ہو اور یا قوائے رجولیت ہی کمزورہوں تو پھر ایک سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ہمارے نزدیک یہی بہتر ہے کہ انسان اپنے تئیں ابتلاء میں نہ ڈالے،کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :ان اللہ لا یحب المعتدین(البقرہ:۱۹۱)
غرض اگر حلال کو حلال سمجھ کر انسان بیویوں کا ہی ہو جائے ،تو بھی غلطی کرتا ہے۔ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ کی منشاء کو نہیں سمجھ سکتا۔اس کا یہ منشاء نہیں کہ بالکل زن مرید ہو کر نفس پرست ہی ہو جائو اوروہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ رہبانیت اختیار کرو بلکہ اعتدال سے کام لو اور اپنے تئیں بے جا کار روائیوں میں نہ ڈالو۔
انبیاء علیہم السلام کے لئے کوئی نہ کوئی تخصیص اگر اللہ تعالیٰ کر دیتا ہے،تو یہ کوتاہ اندیش لوگوں کی ابلہ فریبی اور غلطی ہے کہ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔دیکھو تورایت میں کاہنوں کے فرقے کے ساتھ مراعات ملحوظ رکھی گئی ہیں۔اور ہندوؤں کی برہمنوں کے لئے خاص رعائتیں ہیں۔پس یہ نادانی ہے کہ انبیا ء علیہم السلام کی کسی تخصیص پر اعتراض کیا جاوے۔ان کا نبی ہونا ہی سب سے بڑی خصوصیت ہے جو اور لوگوں میں موجود نہیں۔
خدا کا تلون رحمت ہے خدا کا تلون رحمت ہے۔دیکھو یونس علیہ السلام کی قوم کے معاملے میں قطعی الہام دے کر جب لوگوں نے چیخنا چلانا شروع
کیاتوعذاب ٹلا دیا اور رحمت کے ساتھ ان پر نگاہ کی۔پس خدا کیتلون میں بھی ایک خاص لطف ہے،مگر اس کو وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں،جو اس کے سامنے روتے اور عجز ونیاز ظاہر کرتے ہیں۔مجھے بار ہا تعجب آتا ہے کہ انسان اپنے جیسے انسان کی خوشامد تو کرتے ہیں،مگر افسوس کہ خدا کی خوشا مد نہیں کرتے ۔
قبولیت دعا میں توقف کامیابی کا موجب ہے، یہ یاد رکھو کہ اگر جوب کے لئے جلدی جواب مل جاوے تو عموماً
اچھا نہیں ہوتا ۔پس دعا کرتے نہ امید نہ ہو ۔دعا میں جس قدر دیر ہو اس کا بظاہر کوئی جواب نہ ملے تو خوش ہو کر سجدہ ہائے شکر بجا لاو۔کیونکہ اس میں بہتری اور بھلائی ہے۔توقف کامیابی کا موجب ہوتا ہے۔
یونس علیہ السلام کی قوم سے عذاب ٹلنے کی وجہ دعا بہت بڑی سپر کامیابی کے لئے ہے۔یونس کی قوم گریہ وزاری اور دعا
کے سبب آنے والے عذاب سے بچ گئی۔میری سمجھ میں محاتبت اور مغاضبت کو کہتے ہیں اور حوت مچھلی کو کہتے ہیں اور نون تیزی کو بھی کہتے ہیں اور مچھلی کو بھی ۔پس یونس کی وہ حالت ایک مغاضبت کی تھی۔اصل یوں ہے کہ عذاب کے ٹل جانے کی وجہ سے ا کو شکوہ اور شکایت کا گمان گزرا کہ پیش گوئی اور دعا یوں ہی رائیگاں گئی اور یہ بھی خیال گزرا کہ میری بات پوری کیوں نہ ہوئی۔پس یہی مغاضبت کی حالت تھی۔اس سے ایک سبق ملتا ہے کہ تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے۔اور رونا دھونا اور صداقت فرد داد جرم کو بھی ردی کر دیتے ہیں۔اصول خیرات اسی سے نکلا ہے۔یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کے لئے ہیں۔علم التعبیر الرویا میں مال کلیجہ ہوتا ہے۔اس لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق قثبات دکھاتا ہے۔اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل وقال سے کچھ نہیں بنتا ،جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھایا جاوے۔صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔حضرت یونس کے حالات میں در منشور میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ جب تیرے سامنے کوئی آوے گا ۔تجھے رحم کیا جائے گا ع
ایںمشت خاک راگر نہ بخشم چہ کنم
نماز عید شہر میں پڑھنے کی تعبیر منشی رستم علی کورٹ انسپکٹر دہلی کے خواب کی تعبیر میں فرمایا کہ نماز عید شہر میں پڑھنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
ابو لہب اور حمالۃ الحطب سے مراد ابولہب قرآن کریم میں عام ہے نہ خاص ۔مراد وہ شخص ہے جس میں الہتاب واشتعال کا مادہ ہو۔
اسی طرح حمالۃالحطب۔ہیزم کش عورت سے مراد ہے۔جو سخن چین ہو۔آگ لگانے والی چغلخور عورت آدمیوں میں شرارت کو بڑھاتی ہے۔سعدی کہتا ہے ؎
سخن چین بد بخت ہیزم کش است
سورۃ تبت پر اعتراض سن کر فرمایا دنیا کی دولت اور سلطنت رشک کا مقام نہیں ۔مگر رشک کا مقام دعا ہے۔میں نے اپنے احباب
حاضرین کے لئے جن کے نام یاد آئے یا شکل یاد آئی۔آج بہت دعا کی اور اتنی دعا کی کہ اگر خشک لکڑی پر کی جاتی تو سر سبز ہو جاتی۔ہمارے احباب کے لئے یہ بڑی نشانی ہے۔
رمضان کا مہینہ الحمد للہ گزر گیا ۔عافیت اور تندرستی سے یہ دن حاصل رہے۔پھر اگلا سال نجانے کس کو آئے گا ۔کس کو معلوم ہے کہ اگلے سال کون ہو گا ۔پھر کس قدر افسوس کا مقم ہو گا ۔اگر اپنی جماعت کے ان لوگوں کو فراموش کر دیا جاوے جو انتقال کر گئے ہیں۔یہ ایسے وقت میں فرمایا کہ جب فہرست میں زندوں کے نام ثبت ہو رہے تھے۔
ظاہر پرستی گمراہی کا موجب ہے ظاہر پرستی سے یہود گمراہ ہو گئے۔ظاہر پرستی سے یہودیوں پر یہ آفت آئی کہ وہ مسیح علیہم السلام کا نکار
کرتے رہے اور نہ صرف یہی بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھی انکار کرتے رہے۔ان کا یہ خیال تھا کہ مسیح آئے گا تو ایک بادشاہ ہو کر آئے گا۔اور بڑی شان وشوکت سے تخت دود پر جلوہ افروز ہو گا اور اس کے آنے سے پیشتر ایلیا آسمان سے اترے گا،مگر جب مسیح آیا۔تو اس نے ایلیا تو یوحنا کو بتایا اور آپ بجائے بادشاہ ہونے کے ایسی عاجزی دکھائی کہ سر رکھنے کو بھی جگہ نہ ملی۔اب ظاہر پرست یہودی کیونکر مان لیتے۔پس انہوں نے برے زور سے انکار کیا اور اب تک کر رہے ہیں۔یہی مصیبت ہمارے زمانہ کے مولویوں اور ملاوں کو پیش آئی۔وہ منتظر ہیں کہ مسیح اور مہدی آکر لڑائیاں کرے گا،مگر خدا تعالیٰ نے یہ امر ہی ملحوظ نہ رکھا تھا اور بخاری نے یضع لحرب کہہ کر اس کا قضیہ ہی چکا دیا تھا۔یہ امن اور سلامتی کے خواستگار کو ماننا نہیں چاہتے۔ ؎۱
فروری۱۸۹۸؁ء
آخرت پر نظر رکھنے والے ہمیشہ مبارک ہیں میں دیکھتا ہوں کہ باوجود مصائب پر مصائب آنے کے اور ہر طرف خطرہ
ہیخطرہ دکھائی دینے کے لوگ ابھیتک سنگدلی اور عجب ونخوت سے کام لے رہے ہیں۔نادان کب تک اس بے فکری میں زندگی بسر کریں گے۔تا وقتیکہ لوگ جد نہیں چھوڑتے۔اپنی بری کرتوتوں سے بعض نہیں آتے اور خدا تعالیٰ سے مصالحت نہیں کرتے،یہ بلائیں اور مصیبتیں دور نہیں ہونے کی ۔میں نے دیکھا ہے اور خوب غور کیا ہے کہ قحط کے دنوں میں لوگوں نے ذرا بھی قحط کی مصیبت کو محسوس نہیں کیا ۔شراب خانے اسی طرح آباد تھے اور بد کاریوں اور بد معاشیوں کے بازار برابر گرم تھے۔ابتدا میں جب کوئی برائے نام فتویٰ مکہ مدینہ کے نام سے آجایا کرتا تھا۔تو لوگ ڈر جایا کرتے تھے اور مسجدیں آباد ہو جاتیں تھیں،مگر اس وقت شوخی اور بیبا کی حد سے بڑھ چلی ہے۔اللہ تعالیٰ ہی فضل کرے۔
عقلمند وہ ہے جو عذاب آنے سے قبل اس کی فکر کرتا ہے اور دور اندیش وہ ہے جو مصیبت سے پہلے اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔
انسان کو یہی لازم ہے کہ آخرت پر نظر رکھ کر برے کاموںسے توبہ کرے،کیونکہ حقیقی خوشی اور سچی راحت اسی میں ہے۔یہ ایک یقینی امر ہے کہ کوئی بد کاری اور گناہ کا کام ایک لحظہ کے لئے بھی سچی خوشی نہیں دے سکتا۔بدکار،بدمعاش کو تو ہر دم اظہار راز کا خطرہ لگا ہوا ہے۔پھر وہ اپنی بد عملیوں میں راحت کا سامان کہاں دیکھے گا۔آخرت پر نظر رکھنے والے ہمیشہ مبارک ہیں۔ ع
مرد آخر بیں مبارک بندہ ایست
دیکھو ان قوموں کا حال جن پر وقتاً فوقتاً عذاب آئے۔ہر ایک کو یہی لازم ہے کہ اگر دل سخت بھی ہو تو اسے ملامت کر کے خشوع خضوع کا سبق دے۔رونا اگر نہیں آتا،تو رونی صورت بنا دے۔پھر خود بخود آنسو بھی نکل آئیں گے۔
اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں ہماری جماعت کے لئے سب سے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں،کیونکہ ان
کو تازہ معرفت ملتی ہے اور اگر معرفت کا دعویٰ کر کے اس پر نہ چلے۔تو یہ نری لاف گزاف ہی ہے۔پس ہماری جماعت کو دوسروں کی سستی غافل نہ کر دے۔اور اس کو کاہلی کی جرات نہ دلا دے۔وہ ان کی محبت سخت دیکھ کر خود کو بھی سخت نہ کر لے۔
انسان بہت آرزوئیں اور تمنائیں رکھتا ہے۔مگر غیب کی قضا وقدر کی کس کو خبر ہے۔زندگی آرزوں کے موافق نہیں چلتی۔تمناوں کا سلسلہ اور ہے۔قضاو قدر کا سلسلہ اور ہے۔اور وہی سچا سلسلہ ہے۔خدا کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں۔اسے کیا معلوم ہے کہ اس میں کیا لکھا ہے۔اس لئے دل کو جگا جگا کر غور کرنا چاہیے۔
توحید کا ایک پہلو توحید کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفس کے اغراض کو بھی درمیان سے اٹھا دے اور اپنے وجود کو اس کی عظمت
میںمحو کر دے۔ ؎۱
یکم مئی۱۸۹۸؁ء
خلاف اسلام کتابوں کی ضبطی ’’جناب مولونا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کے وہ میموریل پڑھ چکنے ے بعد جوحضرت مسیح موعود ؑ نے
انجمن حمایت اسلام کے میموریل دربارہ ’’امہات المومنین‘‘کی اصلاح کی غرض سے لکھا تھا۔ حضرت اقدس نے بآواز بلند فرمایا:‘‘
’’چونکہ یہ میموریل اسلام اور اہل اسلام کی حمایت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی عزت اور قرآن کریم کی عظمت کو قائم کرنے اور اسلام کی پاکیزہ اور اصفیٰ شکل دکھانے کے لئے لکھا گیا ہے،اس لئے اس کو آپ صاحبان کے سامنے پڑھے جانے سے صرف یہ غرض ہے کہ تا آپ لوگوں سے بطور مشورہ دریافت کیا جائے کہ آیا مصلحت وقت یہ ہے کہ کتاب کا جواب لکھا جائے یا میموریل بھیج کر گورنمنٹ سے استدعا کی جائے کہ وہ ایسے منصفین کی سرزنش کرے اور اشاعت بند کر دے۔پس آپ لوگوں میں سے جو کوئی اس پرنکتہ چینی کرنا چاہے،تو وہ نہایت آزادی اور شوق سے کر سکتا ہے۔‘‘
(مجمع میں سے)’’ایک شخص بولا کہ اگر کتاب کی اشاعت بند نہ ہوئی تو پھر ہمیشہ تک طبع ہوتی رہے گی۔‘‘
اس پرحضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:
’’ اگر ہم واقعی طور پر کتاب کی اشاعت بند نہ کرین جو اس کے رد کرنے کی صورت میں ہو سکتی ہے،تو گورنمنٹ سے ایک بار نہیں ہزار بار اس قسم کی مدد لے کر اس کی اشاعت بند کر دی جائے،تو وہ رک نہیں سکتی۔اگر اس تھوڑے عرصے کے لئے وہ برائے نام بند بھی ہو جائے،تو پھر بھی بہت سی کمزور طبیعت کے انسان اور بعض آنے والی نسلوں کے لئے یہ تجویز زہر قاتل ہو گئی۔کیونکہ جب ان کو معلوم ہو گا کہ فلاں کتاب کا جواب جب مسلمانوں سے نہ ہو سکا تو اس کے لئے گورنمنٹ سے بند کرانے کی کوشش کی ۔اس سے ایک قسم کی بد ظنی ہمارے مذہب کی نسبت پیدا ہو گی۔پس میرا یہ اصول رہا ہے کہ ایسی کتاب کا جواب دیا جائے اور گورنمنٹ کی ایک سچی امداد یعنی آزادی سے فائدہ اٹھایا جائے اور ایسا شافی جواب دیا جائے کہ خود ان کو اس کی اشعت کرتے ہوئے ندامت محسوس ہو۔دیکھو جیسے ہمارے مقدمہ ڈاکٹر کلارک میں ان کو جب معلوم ہو گیا کہ مقدمہ میں جان نہیں رہی اور مصنوعی جادو کا پتلا ٹوٹ گیا ،تو انہوں نے آتھم کی بیوی اور داماد جیسے گواہ بھی پیش نہ کیے۔پس میری رائے یہی ہے اور میرے دل کا فتویٰ یہی ہے کہ اس کے دندان شکن جواب نہایت نرمی اورملاطفت سے دیا جائے۔پھر خدا چاہے گا تو ان کو خود ہی جرات نہ ہو گی۔ ؎۱
۲ مئی۱۸۹۸؁ء
بروز عید مقام قادیان زیر درخت بڑ۔جانب شرقیہ۔بعد نماز عید بتقریب جلسہ طاعون۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی۔
دنیا فانی ہے آپ سب صاحبوں کو معلوم ہے کہ اللہ جلہ شانہ نے قرآن شریف میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حدیث میں بھی فرمایا ہے کہ ایک زمانہ
ایسا گزرا ہے کہ انسان ، حیوان،چرند،پرند،زمین آسمان اور جو کچھ بھی زمین وآسمان میں ہے کسی چیز کا نام ونشان بھی نہ تھا۔صرف خدا ہی تھا۔یہ اسلام کا عقیدہ ہے۔ولم یکن معہ شئی۔یعنی خدا کے ساتھ اور کوئی چیز نہ تھی۔ہم کو اس نے قرآن اور حدیث کے ذریعہ خبر دی ہے کہ ایک زمانہ اور بھی آنے والا ہے۔جب کہ خدا کے ساتھ کوئی نہ ہو گا۔وہ زمانہ بڑا خوفناک زمانہ ہے،کیونکہ اس پر ایمان لانا ہرمومن اور ہرمسلمان کاکام ہے۔جو شخص اس پر ایمان نہیں لاتا،وہ مسلمان نہیں کافر ہے۔اور بے ایمان ہے۔جس طرح سے بہشت،دوزخ،انبیا اور کتابوں وغیرہ پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ویسا ہی اس ساعت پر ایمان لانا لازم ہے۔جبکہ نفخ صور ہو کر سب نیست ونوبود ہو جائیں گے۔یہ سنت اللہ اور عادت اللہ ہے۔
آخرت کے وجود پر تین دلائل اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کو سمجھانے کے لئے تین طریق اختیار فرمائے ہیں :
ایک یہ کہ انسان کو عقل دی ہے کہ اگر وہ اس سے ذرا بھی کام لے تو اور غور کرے،تو یہ امر نہایت صفائی سے ذہن میں آسکتا ہے کہ انسان کی مختصر سی زندگی دو عدموں کے درمیان واقع ہے۔کبھی بھی ہمیشہ کے لئے باقی نہیںرہ سکتی۔قیاس سے مجہولات کا پتہ لگ سکتا ہے اور انسان معلوم کر سکتا ہے۔مثلاً اگر ہم غور کریں کہ ہمارے باپ دادے کہان ہیں اور اسی ایک بات کو سوچیں،تو ہمیں یہ مان لینا پڑے گا کہ ہم سب کو بھی اسی راستے پر چلنا ہو گا ،جس پر وہ گئے ہیں۔نادان ہے وہ انسان جس کے سامنے ہزار ہا نمونے ہو ں اور پھر بھی وہ ان سے سبق حاصل نہ کرے اور عقل نہ سیکھے۔عموماً دیکھا گیا ہے اور یہ ایک مانی ہو ئی بات ہے کہ ہر گاوں اور شہر میں زندہ لوگوں سے قبریں روز بروز زیادہ ہوتی جارہی ہیں اور بعض پرانے لوگوں کی قبریں مخفی اور بعض ظاہر ہوتی ہیں۔پھر بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب کسی شہر میں کنواں کھودا جاتا ہے ،تو اس کی مٹی میں سے ہڈیاں نکلتی ہیں۔گویا عام طور پر زمین کے نیچے ہر جگہ قبریں ہی قبریں موجود ہیں۔یہ دوسری بات ہے کہ وہ ظاہر طور پر نمو دار نہ ہوں۔جس سے انسان کے نابود شدہ طبقہ کا پتہ لگ سکتا ہے۔
دوسری دلیل اس زمانہ کے وجود پر یہ ہے کہ جس طرح پر کھیت میں سبزہ نکلتا ہے جو بہت خوشنما معلوم ہوتا ہے۔مگر پھر ایک زمانہ اس پر آتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ ہو کر خشک ہونے لگتا ہے اور پھر اس پر ایک دوسری حالت آتی ہے کہ وہ گرنے لگتا ہے۔تو اس وقت جب اس طرح نقصان ہونے لگتاہے تو بونے والا کسان اسے خودہی کاٹ ڈالتا ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ اس طرح اڑ اڑ کر ضائع جائے۔ایسا ہی دنیا خداتعالی کا کھیت ہے۔جس طرح زمیندار مصلحت اور انجام بینی سے کبھی اپنے کھیت کو کچا ہی کاٹ لیتا ہے اوت کبھی ذراپختہ ہونے پر کاٹتا ہے۔اسی طرح سے انسان بھی پرورش پا کرخداوندی مشیّت اور ارادے کے موافق ٹھیک اپنے اپنے وقت پر کاٹے جاتے ہیں۔زمیندار کے فعل سے سبق اور عبرت حاصل کرنی چاہیے۔کیونکہ انسان کی زندگی کا بھی ٹھیک یہی طرز ہے۔جس طرح سے بعض دانے اگنے بھی نہیں پاتے بلکہ زمین کے اندر ہی اندر ضائع ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بعض بچے شکم مادرہی ضائع ہو جاتے ہیں۔پھر بعض دانے پیدا ہونے کے چند روز بعد ضائع ہو جاتے ہیں۔ٹھیک اسی قانون اور عمل کے موافق انسان بھی بچہ،جوان اور بوڑھا ہوتا ہے اور خداتعالی کی مرضی کی درانتی اسے وقتًا فوقتًا مصلحت الہی سے کاٹتی رہتی ہے۔کبھی بچے مرتے ہیں جن کو کہتے ہیں کہ اٹھرا سے مرگئے۔صحیح البدن، توانا اور تندرست جوان بھی مرتے ہیں۔پھر عمر رسید ہو کر پیر ناتوان بھی آخر مرجاتے ہیں۔غرض یہ سلسلہ قطع وبرید کا دنیا میں ایسا جاری ہے جو ہر آن انسانوں کو سبق دیتا رہتا ہے کہ دنیا ہمیشہ رہنے ک جگہ نہیں۔پس یہ بھی ایک دلیل اس زمانہ کی آمد پر ہے۔
(۳)علاوہ ازیں اس زمانہ کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک اور بھی دلیل پیش کی ہے اور وہ انبیا کے قہری معجزات ہین جن کے باعث ایک ہی وقت میں دنیا کے تختے الٹ دئیے گئے اور خلقت کا نام ونشان تک مٹا دیا گیا۔انسان اللہ تعالیٰ کے قہر کے ہاتھ میں ہے۔وہ جب چاہے اسے نابود کر دے۔اسی امر کو اللہ تعالیٰ نے دلیل کے رنگ میں پیش کیا ہے ۔بعض امراض اس ہیبت اور شدت سے پھیلتی ہیں کہ جن لوگوں نے ان کا دورا دیکھا ہو گا ،وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ قیامت کا نمونہ ہوتا ہے۔
منجملہ ان ہیبت ناک امراض کے ایک طاعون بھی ہے۔جو اس وقت ہمارے ملک میں پڑی ہوئی ہے اور جس نے کراچی اور بمبئی میں بہت کچھ صفائی کر دی ہے اور اب پہاڑ پر سے (بالم پور)ونیزہ کلکتہ سے طاعوں پھیلنے کی متوحش خبریں موصول ہوئی ہیں۔غرض یہ ایک بڑا بھاری خطرہ ہے جو اس وقت سامنے ہے ۔اس لئے میری اس تقریر کرنے سے غرض صرف یہ ہے کہ چونکہ انسان کو بڑے بڑے ابتلا پیش آتے رہتے ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولنبلونکم بشی (البقرہ:۱۵۶)یعنی ہم تمہیں آزماتے رہیں گے کبھی ڈر سے اور کبھی مالوںمیں نقصان کرنے سے اور کبھی ثمرات کو تلف کرنے سے۔
اتلاف ثمرات سے مراد اتلاف ثمرات سے مراد تفاسیر میں اولاد بھی لکھی ہے اور اسی میں کوششوں کا جائع ہونا بھی ہے ۔مثلاً حصول علم کی کوشش
تجارت میں کامیابی کی کوشش زمینداری کی کوشش غرض ان کوششوں کا ضائع ہونا ایک بڑی مصیبت ہوتی ہے۔انسان کو ہر وقت خیال ہوتا ہے کہ کامیاب ہو جاوں گا ،مگر خدا تعالیٰ کے علم میں اس کی مصلحت کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ وہ ناکام رہے یا کھیتی پیدا نہیں ہوتی یا تجارت میں کامیاب نہیں ہوتا ۔
طاعون ۔ایک قہری نشان آیت بالا سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چار قسم کے امتحان رکھے ہیں۔اول خوف۔دوم نقصان مال۔سوم
نقصان جان اورچہارم تلف ثمرات۔مگر یہ ایک دہشت ناک مقام اور خوف کی جگہ ہے کہ اس طاعون کی بیماری میں یہ ہر چار امتحان مجموعی طور پر اکٹھے ہو گئے ہیں ۔جن لوگوں کو واقعات حاضرہ ہے کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے اور انسان کیا کچھ بھگت رہے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ واردات طوعون سے در حقیقت یہ چار امتحان یکے بعد دیگرے پیش آجاتے ہیں۔یہی نہیں کہ آدمی مر جاتا ہے،بلکہ گورنمنٹ انگلشیہ نے ایک خاص اور اشد ضرورت کی وجہ سے اور پھر مصلحت کی بنا پر جیسا کہ ایک مادر مہربان کو بعض دفعہ اپنے بچوں کی غورو پرداخت اور نگہداشت میں پیش آجاتی ہے۔یہ قانون پاس کیا ہے کہ جس گھر میں طاعون کی واردات ہو ۔اس گھر سے تمام رہنے والے باہر نکال دئے جائیں۔اور عند الضرورت ہمسائے اور محلہ دار بھی اور پھر اشد ضرورت کی صورت میں گاؤں کا گاؤں ہی خالی کر دیا جائے۔بیمار الگ رکھے جائیں اور تندرست الگ۔اور وہ مقام جہاں ایسے لوگ رکھے جائیں کھلی ہوا میں ایسی جگہ پر ہو جس کے نشیب میں پانی نہ ہو اور تازہ ہوا کی خوب آمدورفت ہو سکے۔اس کے متصل ہی قبرستان بھی ہو ،تا کہ مرنے والے کو جلدی دفن کیا جاسکے۔تا ایسا نہ ہو کہ اس کے تعفن سے ہوا زیادہ زہریلی ہو جائے۔یہ ایک ایسا شدید ابتلا ہے کہ جس کی وجہ سے بمبئی پونا اور بعض دیگر مقامات میں لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے۔
غرض گورنمنٹ نے ان تدابیر کے اختیار کرنے میں جو نیکی سوچی ہے درحقیقت اس میں نیکی ہی ہے۔مگر اسے بدی قرار دیا جات ہے۔یہ نہویت افسوس کی بات ہے کہ جس شخص سے نیکی کی جائے ،وہ اس نیکی کو بدی سمجھتا ہے۔پھر اس پر مزید حیرت اور تعجب یہ ہے کہ گورنمنٹ نے یہ تدابیر انسداد مرض کچھ اپنے گھر سے وضع نہیں کیں بلکہ یونانی اطباء کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جس گھر میں طوعون ہو جائے،وہ نہ صرف اس گھر بلکہ شہر اور ملک تک کا صفایا کر دیتی ہے۔اطباء نے اس کی بہت سی نظریں بھی دی ہیں۔کہ طاعون جیسی خوف ناک مرض نے بھی بس نہیں کیا جب تک کہ جنگل کو آبادی نہیں بنا دیا اور اسے اجاڑ کر نہیں رکھ دیا ۔کی اکثر لوگوں کو خبر ہی نہیں ہے۔
مجھے افسوس ہے کہ باوجودیکہ یہ خطر ناک مرض بہت بری طرح پھیل رہی ہے اور ملک کہ ایک بڑے بھاری حصہ کو تباہ کر دینے کی دھمکی دے رہا ہے؛تا ہم میں نہیں دیکھتا کہ لوگوں کو ایک کھا جانے والا غم پیدا ہوا ہو۔جس کی وجہ سے وہ توبہ اور استغفار میں مصروف ہوئے ہوں۔میں نہیں دیکھتا کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرتے ہوں یا نمازوں کی پابندی کا لتزام کرتے ہوں بلکہ جہاں تک دیکھا جاتا ہے ۔ہر جگہ ظلم اور بد اخلاقی کے طریقے استعمال میں آ رہے ہیں۔مرض طاعون کا قاعدہ ہے کہ وہ پرواز کر کے پرندے کی طرح دوسرے مقام پر جاپہنچتی ہے۔اس کی رفتار میں ایسا نظام نہیں ہے کہ وہ منزل بہ منزل جائے بلکہ دو چار سو کوس کا فاصلہ طے کر کے یکلخت دوسرے مقام پر جا پہنچتی ہے۔موجودہ حالات میں بمبئی اور جلندھر کے واقعات پر ہی غور کرو کہ ہر دو مقامات پر کس قدر فاصلہ ہے۔اب بتلاو کہ انسان اس کے جالندھر پہنچنے کی بابت کیا نظام رفتار قائم کر سکتا ہے۔الغرض اس کی رفتار کی نسبت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔آج عافیت سے گزر رہی ہے،نہ معلوم کل کیا ہو۔یہ نہایت خطر ناک مرض ہے۔اور اس کے دورے بڑے لمبے ہوتے ہیں۔بعض اوقت ساٹھ ساٹھ سال تک اس کا دورہ ہوتا ہے جو ایک مسلمہ امر ہے۔ہیضہ کی طرح نہیں کہ ساون بھادوں کے مہینے میں آگیا اور بیس پچیس دن دورہ کر کے رخصت ہو گیا ۔طوعون کو حکیموں نے نیزہ سے مارنے والی لکھا ہے۔طاعون مبالغہ کا صیغہ ہے جس کا نشانہ خطا نہیں جاتا اور اس کے باعث کثرت سے اموات ہوتی ہیں۔تورات میں بھی اس کا ذکر ہے۔حضرت موسیٰ کے وقت یہ مرض یہودیوں میں پڑی تھی۔تورات میں جہاں خدا نے پھوڑون کی مار سے ڈرایا ہے،اس سے طاعون ہی مراد ہے۔قرآن کریم میں یہودیوں کو نافرمانی کی وجہ سے طاعون سے ہلاک کرنے کا ذکر ہے۔
طاعون کے آنے کی وجہ تورات اور قرآن کریم کے ان مقامات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرض انسان کی نافرمانی اور بد کاری سے تعلق رکھتی ہے ،
کیونکہ سنت اللہ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ اقوام معصیت کے وقت اسی بیماری سے ہلاک ہوئیں۔یہ خدا تعالیٰ کا ایک قہری نشان ہے جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے ۔یہ تیسرا نشان قیامت کا ہے۔اس سے قیامت صغریٰ پیدا ہوتی ہے۔شاید وہ لوگ جن کو خبر نہیں،اس کو ایک افسانہ سمجھیں کہ جب یہ مرض یورپ اور بلاد شام اور عراق عجم میں پھیلی تھی وہاں اس کا ڈیرہ جم گیا تھا۔ ابھی اس ملک میں نووارد ہے۔اس لئے یہاں کے لوگوں کو اس کے اخلاق اور عادات کی کچھ خبر نہیں۔ایک طرف تو یہ لوگ خداتعالیٰ سے بے خوف اور بے خبر ہیںاور توبہ اور استغفار نہیں کرتے اور دوسری طرف گورنمنٹ کی تجاویز پر بھی عملدرآمد نہیں کرنا چاہتے اور ان تجاویز کو بد ظنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور مخالف کا شور مچاتے ہیں۔
میں سچ کہتا ہوں کہ مداہنہ کے طور پر کسی کی تعریف کرنا ہمارا کام نہیں۔یہ اصول ہے کہ جس گاوں میں یہ بیماری پھیلی ہوئی ہو ،وہاں کے لوگ الگ کیے جائین اور اس کی آمدورفت کے راستے بند کر دئے جائیں اور مریضوں کو ایک کھلے میدان میں رکھا جائے اور بسا اوقات سارے گاوں کو اکگ کر دیا جائے۔گویا اس سر زمین سے سب کو نکال دیا جائے۔نہایت مفید اور ضروری ہے۔ہماری کتابوؓ سے بھی اور تورات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اس مرض کے مواد زمین ہی سے شروع ہوتے ہیں۔یہ خیال کیا جات ہے کہ یہ مرض چوہوں کے ذریعہ سے پھیلتا ہے۔یہ بھی منجملہ دیگر اسباب کے ایک سبب ہے ۔دراصل جو زمین بد کاریوں اور جفا کاریوں سے *** ہو جاتی ہے،اس میں یہ سمیت(زہر)پیدا ہو جاتی ہے اور بڑے بڑے خوفناک طریقوں پر وہ مبتلا عذاب ہو جاتی ہے،مگر کوئی ہمیں یہ تو بتائے کہ گورنمنٹ نے کیا برائی کی جو یہ کہا کہ وہ با زدہ مکان کو چھوڑ دو ۔جو کام ہماری بھلائی کے لئے ہو اس میں برائی کا خیال پیدا کرنا دانش مند انسان کا کام نہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ اگر گورنمنٹ یہ حکم دے دے کہ طاعون کی مرض میں کوئی شخص گھر سے نہ نکلے،تو لوگ اس حکم کو بھی زیادہ نا گوار سمجھیں گے،کیونکہ جب گاؤں میں طاعون پھیلے گی اور لوگ مرنے لگیں گے،تو کوئی شخص بھی برداشت نہیں کرے گا کہ اس گھر میں رہے۔دیکھو جس گھر یا مکان سے کسی وقت سانپ نکلے تو اس گھر یا مکان میں داخل ہونے سے لوگ دہشت کھاتے ہیں،خواہ وہ سانپ مار بھی دیا جائے؛تاہم تاریکی کے وقت اس مکان میں کوئی شخص داخل نہیں ہوتا ۔یہ انسان کی ایک طبعی عادت ہے۔پھر حیرت ہے کہ ایک انسان اندیشہ کی جگہ سے واقف ہو اور پھر امن وچین کے ساتھ اس میں رہے۔کیا ہوسکتا ہے کہ جس گھر سے مردہ پر مردہ نکلنا شروع ہو جائے،تو اہل خانہ اس میں امن سے بیٹھے رہیں؟ہر گز نہیں۔بلکہ وہ خود ہی اس گھر کو فی الفور چھوڑ دیں گے اور اسے منحوس سمجھ کر اس سے کنارہ کر جائیں گے۔اگر یہ لوگ اسی حالت میں چھوڑ دیے جاتے اور گورنمنٹ کسی قسم کی مداخلت نہ کرتی تو پھر بھی یہ لوگ خود بخود وہی کرتے جو آج گورنمنٹ کر رہی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو طاعون کی مرض کی خبر نہیں اور وہ اس کو نزلہ وزکام کی طرح کی ایک عام مرض سمجھ لیتے ہیں۔
طاعون عذاب ہے اللہ تعالیٰ نے اس کانام رجز رکھا ہے۔رجز عذاب کو بھی کہتے ہیں۔لغت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اونٹ کی بن ران میں یہ مرض
ہوتا ہے اور اس میںایک کیڑا پڑ جاتا ہے جسے نغف کہتے ہیں۔اس سے ایک لطیف نکتی سمجھ میں آتا ہے اور وہ یہ کہ چونکہ اونٹ کی فطرت میں ایک قسم کی سر کشی پائی جاتی ہے۔جس کو یہ مرض ہوتی ہے تو اس سے یہ پایا گیا ہے کہ جب انسانوں میں بھی سر کشی کا مادہ پایا جاتا ہے،تو اس وقت ان پر یہ عذاب الیم نازل ہوتا ہے۔رجز کے معنی لغت میںدوام کے بھی آتے ہیں اور یہ مرض بھی دیر پا ہوتا ہے اور گھر سے سب کو رخصت کر کے نکلتا ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بلا گھروں کی صفائی کر دینے والی،بچوں کو یتیم بناتی اور بے شمار بیکس عورتوں کو بیوہ بنا دیتی ہے۔
غیر صحت مندانہ ماحول بھی طاعون کاباعث ہے پھر رجز کے معنی میں غور کرنے سے اس کا باعث بھی سمجھ میں
آجاتا ہے کہ یہ مرض پلیدی اور ناپاکی سے پیدا ہوتا ہے۔جہاں اچھی طرح صفائی نہیں ہوتی اور مکان کی دیواریں بد نما اور قبروں کا نمونہ ہوتیں ہیں۔نہ روشنی کا انتظام ہوتا ہے،نہ تازہ ہوا آسکتی ہے۔وہاں عفونت کا زہریلہ مادہ پیدا ہو جاتا ہے ،جس کے باعث یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔قرآن مجید میں جو آیا ہے۔والرجز فا ھجر(المدثر:۶)کہ ہر ایک قسم کی پلیدگی سے پرہیز کرو۔ہجر دور چلے جانے کو کہتے ہیں۔جس سے یہ معلوم ہوا کہ روحانی پاکیزگی چاہنے والوں کے لئے ظاہری پاکیزگی اورصفائی بھی ضروری ہے۔کیونکہ ایک قوت کا اثر دوسری پر اور ایک پہلو کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے۔
ظاہری پاکیزگی کا اثر باطن پر انسان کی دو حالتیں ہوتیں ہیں۔جو شخص باطنی طہارت پر قائم ہونا چاہتا ہے وہ ظاہری پاکیزگی کابھی لحاظ
رکھے۔پھر ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان اللہ یحب التوابین ویحب المتطھرین(البقرہ:۲۲۳)یعنی جو لوگ باطنی اور ظاہری پاکیزگی کے طالب ہیں۔میں ان کو دوست رکھتا ہوں۔ظاہری پاکیزگی طہارت کے ممد اور معاون ہے۔اگر انسان اسے ترک کر دے اور پاخانہ پھر کر بھی طہارت نہ کرے،تو باطنی پاکیزگی پاس بھی نہیں پھٹکتی۔پس یاد رکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو مستلزم ہے۔اس لئے ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کے دن ضرور غسل کرے۔ہر نماز میں وضو کرے۔جماعت کھڑی ہو تو خوشبو لگائے۔عیدین اور جمعہ میں جو خوشبو لگانے کا حکم ہے وہ اسی بنا پر قائم ہے۔اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے اجتماع کے وقت عفونت کا ندیشہ ہوتا ہے۔اس لئے غسل کرنے اور ساف کپڑے پہننے اور خوشبو لگا نے سے سمیت(زہر)اور عفونت سے روک ہو گی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ قانون مقرر کیا ہے۔ویسا ہی قانون مرنے کے بعد بھی رکھا ہے۔
کافور کے خواص اس لیے مسلمان کو مرتے وقت کافور کا استعمال کرنا سنت ہے۔یہ اس لئے کہ کافور ایک ایسی چیز ہے جو وباقی کیڑوں کو مارتی اورسمیت کو
دور کرتی ہے اور انسان کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور بہت سی عفونتی بیماریوں کو روکتی ہے۔اس لئے قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ مومنوں کو کافوری شربت پلایا جائے گا ۔آجکل کی تحقیقات سے بھی یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کوفور جیسا کہ ہیضہ کے لئے مفید ہے،ویسا ہی طاعون مین بہت فائدہ بخش ہے۔میں اپنی جماعت کو بتلاتاہوں کہ یہ بہت مفید چیز ہے اور میرا اعتقاد ہے۔کیونکہ قرآن مجید نے بتلایا ہے کہ یہ جلن کو روکتا ہے اور دل کو سکینت اور تفریح دیتا ہے اور ہمیں رغبت دلائی کہ ہم کافور کا استعمال کریں۔آجکل ایک اور بات ثابت ہوئی ہے کہ کوفور کے ساتھ جدوار استعمال کیا جائے تو ازمفید ہے۔جدوار کو سرکہ میں ملا کر گولیاں بنا لینی چاہئیںاور دو دو رتی کی گولیاں بنا کر تازہ لسی کے ساتھ استعمال کی جائیں۔اگر عورتوں اور بچوں کو یہ گولیاں روز مرہ استعمال کرائی جائیں،تو بہت مفید ہیں۔ہم بھی ایک دوائی طاعون کے لئے تیار کر رہے ہیںجو خدا تعالیٰ نے چاہا تو بہت مفید ہو گی۔دراصل یہ مرض کم بخت ایسا ہے کہ کسی علاج پر بھروسہ کرنا غلطی ہے،جب تک اللہ تعالیٰ کا ہی فضل نہ ہو ۔مگر عام اسباب تندرستی اور قانون صحت میں سے حفظ ماتقدم بھی ایک عمدہ چیز ہے اور فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔پس مناسب ہے کہ سمیت اور عفونت والی چیز وں سے پرہیز کیا جائے اور بعض تیز غذاوں سے جو دوران خون کو تیز کرتی ہیں۔جیسا کہ بہت گوشت اور بہت میٹھا یا حد سے زیادہ دھوپ میں پھرنا یا سخت اور شدید محنت کرنا ان سے پرہیز کرنا مناسب ہے۔
رعایت اسباب منع نہیں ہے رعایت اسباب ہماری اسلامی شریعت میں منع نہیں ہے۔کسی شخس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے
دریافتکیا کہ ہم دوا کریں۔آپؐ نے جواب فرمایا:کہ ہاں دوا کرو۔کوئی مرض ایسا نہیں،جس کی دوا نہ ہو۔ہاں یہ بالکل سچی بات ہے کہ کوئی بید یا ڈاکٹر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس کی فلاں دوا ضرور فائدہ دے گی۔اگر ایسا ہوتا تو کیوئی شخص کیوں مرتا۔طبیبوں اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ متقی بن جاویں۔دوا بھی کریں اور دعا بھی۔تنہائی میںبہت بہت دعائیں مانگیں۔جن لوگوں نے گھمنڈ کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کو ہی ذلیل کیا۔لکھا ہے کہ جالینوس کو اسہال کے بند کرنے کا بڑا دعویٰ تھا۔خدا کی شان کہ وہ خود ہی اس مرض میں مبتلا ہوا۔اسی طرح بعض طبیب مدقوق ہو کر اور بعض مسلول ہو کر اس دنیا سے چل دئیے۔
اللہ تعالیٰ پر ہی کامل بھروسہ کرنا چاہیے اس بیان سے میری غرض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دعویٰ کی حقیقت کھول دی اور ان کی بیجا
شیخی کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا۔جس قسم کا دعویٰ کیا اسی دعویٰ میںپست اور ذلیل ہوئے۔پس معلوم ہوا کہ انسان کو کسی قسم کا دعویٰ سزاوار نہیں ۔ہمارے والد صاحب مرحوم بھی مشہورطبیب تھے۔جن کا پچاس برس کا تجربہ تھا۔وہ فرمایا کرتے تھے کہ حکیمی نسخہ کوئی نہیںاور اصل حقیقت بھی یہی ہے کہ تصرف اللہ کا خانہ خالی رہتا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے والا سعادت مند ہے۔انسان مصیبت میںبد دماغ نہ ہو اور غیر اللہ پر بھروسہ نہ کرے۔یکدفعہ ہی خفیف عوارض شدید ہونے لگ جاتے ہیں۔کبھی قلب کا علاج کرتے کرتے دماغ پر آفت آجاتی ہے۔کبھی سردی کے پہلو پر علاج کرتے کرتے گرمی کا زور چڑھ جاتا ہے۔کون ان بیماریوں پر حاوی ہو سکتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ کرنا چاہیے۔انسان ان حشرات الارض اور سمیات کوکب گن سکتا ہے،صرف بیماریوں کو بھی نہیں گن سکتا ۔لکھا ہے کہ صرف آنکھ ہی کی تین ہزار بیماریاں ہیں۔بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ایسے طور پر غلبی کرتیں ہیں کہ ڈاکٹر نسخہ نہیں لکھ چکتا جو بیمار کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔
پس اللہ تعالیٰ ہی کی پناہ میں آنا چاہیے ۔آجکل دیکھا جا تا ہے کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے سخت غفلت اور استغناء ہے۔قبریں کھودیں جا رہی ہیں۔فرشتے ہلاکت کا مواد اکٹھا کر رہے ہیں اور لوگ کاٹے جا رہے ہیں ،مگر اس کے باوجود بھی نادان لوگ دھیان نہیں کرتے۔یہ وباء قادیان سے ۳۵ کوس کے فاصلے پر ہے گو شدت حرارت کی وجہ سے کم ہوتی جاتی ہے،مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ شدت حرارت کے ایام میں کم ہو گئی تو آئیندہ سال نہ آئے گی۔مجھے چند مرتبہ بذریعہ الہام اور رویا کے معلوم ہو ا ہے کہ یہ وباء اس ملک میں زور سے پھیلے گی۔جیسے میں پیشتر ازیں شائع کر چکا ہوں کہ سیاہ رنگ کے پودے لگائے جا رہے ہیں ۔لگانے والوں سے پوچھا،تو انہوں نے طاعون کے درضت بتلائے۔یہ بڑی خطرناک بات ہے۔
وعیدی پیش گوئیوں توبہ اور استغفار سے ٹل سکتی ہیں ایسا ہی میں یہ بھی بتلا چکا ہوں کہ وعید کی پیش گوئیاں توبہ اور
استغفار سے ٹل سکتی ہیں ۔یہاں تک کہ دوزخ کا وعید بھی ٹل سکتا ہے۔اگر لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور اس کی طرف توجہ کریں،تو اللہ تعالیٰ اس ملک اور خطہ کو چاہے گا ،تو محفوظ رکھ لے گا۔وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔مگر فرماتا ہے۔قل ما یعبوابکم ربی لو لا دعاو کم(الفرقان:۷۸)ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم میری بندگی نہ کرو ،تو پرواہ کیا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ گلی گلی میں حکیم ہیں۔ہر جگہ ڈاکٹر موجود ہیں۔شفا خانے کھلے ہوئے ہیں۔ان کا علاج کرکے تندرست ہو جائیں گے،مگر ان کو معلوم نہیں کہ بمئبی اور کراچی میں کئی بڑے بڑے ڈاکٹر خود اس مرض میں مبتلا ہو کر چل بسے ہیں اور جو لوگ مریضوں کی خدمت پر مامور ہو کر گئے تھے وہ خود ہی اس مرض کا شکار ہو گئے اس طرح سے اللہ تعالیٰ اپنے تصرفات کا مشاہدہ کراتا ہے۔کیونکہ محض ڈاکٹروں یا ان کے علاج پر بھروسہ کرنا دانشمندی نہیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ دوسرے عالم پر بھی ایمان پیدا ہو۔اب لوگ زور لگا کر دکھاویں کہ کس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کو بدل سکتے ہیں۔جس طرح انسان ایک بالشت بھر زمین کے لئے مرتا ہے،سازشیں کرتا ہے اور مقدمات کی تکالیف اور زیر باریاں برداشت کرتا ہے وہ سوچے کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر بھی ویسا ہی قلق اور کرب اپنے اندر پاتا ہے؟ہر گز نہیں ۔نادان انسان جب شدید مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے،تو اس وقت خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے۔جس پر اسے یونہی آزمائشی طور پر مہلت مل جاتی ہے،لیکن بعد اس کے پھر وہ ایسی چالیں چلتا ہے کہ گویا اس نے مرنا ہی نہیں۔معمولی امراض میں مبتلا ہو کر مر جانے پر اب لوگوں کے دلوں پر بہت تھوڑا اثر ہوتا ہے جو صرف دو چار یوم برائے نام قائم رہتا ہے۔بعد اس کے پھر وہی ہنسی مخول اور مزخر فات شروع ہو جاتے ہیں۔قبر ستان میں جاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مردے گاڑتے ہیں،مگر یہ کبھی نہیں سوچتے کہ آخر ایک دن مر کر ہم نے بھی خدا کے حضور جانا ہے۔اس لئے اب خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ معمولی اموات کچھ اثر انداز نہیں ہوتیں ۔امرتسر،لاہور میں روزانہ اموات کی تعداد ساٹھ ستر ہو گئی ہے اور کلکتہ وبمئبی میں اس سے بھی زیادہ لوگ مرتے ہوں گے۔گو نفس الامر میں میں یہ ایک خوفناک نظارہ ہے،مگر کون اس پر غور کرتا ہے۔کوتاہ اندیشہ انسان کہہ اٹھتا ہے کہ اس قدر اموات آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ہیں،اس لئے ان کی چنداں پرواہ نہیں کرتا۔چونکہ دوسروں کی موت سے خود کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتا ،اس لئے اللہ تعالیٰ نے دوسرا نسخہ اختیار کیا ہے اور طاعون کے ذریعہ سے لوگوں کو متنبی کرنا چاہا ہے۔اس لئے میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ خیال کر کے کہ اب جو کچھ ہونا ہے وہ تو ہونا ہی ہے۔ایسا نہ ہو کہ تم خدا تعالیٰ کو بھی ناراض کرو اور گورنمنٹ کو خطا کار ٹھہراو ۔گورنمنٹ کو بد نام کرنے سے کیا فائدہ۔طاعون تمہاری اپنی شامت مال سے آئی،اس لئے گورنمنٹ پر بھی تمہاری بدولت آفت آئی۔
طاعون کے ایام میں گورنمنٹ کے اقدامات درست تھے گورنمنٹ کو اگر تمہارے ساتھ سچی
ہمدردی نہیں،تو تم خود ہی بتلاو کہ وہ کیوں اس قدر روپیہ اس مرض کے تدارک پر خرچ کرتی ہے۔شفا خانے اور ڈاکٹر کیوں مقرر کیے ہیں۔پولیس کے ہزارو آدمی کیوں انتظام کے لئے مقرر کیے جاتے ہیں۔کیا گورنمنٹ کو کچھ شوق ہے کہ اس قدر اخراجات کثیر برداشت کرے؟نہیں بلکہ ملک کی یہ حالت دیکھ کر وہ اندر ہی اندر مادر مہربان کی طرح بے چین ہو رہی ہے۔گورنمنٹ بھی رعایا ہی سے ہے۔لوگوں کو شاید خبر نہیں ۔حدیث شریف میںآیا ہے کہ قیامت کے دن لوگ طاعون ہی سے مارے جائیں گے۔منجموں کی بارتیں گو قابل ذکر نہیں۔مگر ہند اور یورپ کے منجم کہتے ہیں کہ نومبر۱۸۹۹؁ء میں ستارے جمع ہوں گے اور خوفناک وقت آئے گا ۔ہمیں تو اس کی چندا پروا نہیں تھی ،مگر ہم کو تو یہ غم ہے کہ الہامات میں بھی آئندہ دو جاڑوں کا سخت اندیشہ ہے؛بشر طیکہ لوگ راہ راست اختیار نہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع نہ کریں ۔بد کاریاں،زنا کاریاں،چوریاںاور ہر قسم کے مکرو فریب اور بد اعمال چھوڑ کر نیکی اختیار کریں۔اور بد اعمالیوں سے کلی اجتناب کریں؛ورنہ سخت خطرہ اور اندیشہ ہے اور ایک نہایت سہم ناک اور ترسناک نظارہ ہمارے سامنے ہے۔اب بتلاو کہ کیا ہم اب گورنمنٹ کو قصور وار ٹھہرائیں۔
پس میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ جاہلوں کی روش اختیار کرے اور احمقوں کو تاہ اندیشوں کے نقش قدم پر چلے۔میں تم کو یقین دلاتا ہوں کہ گورنمنٹ نے جس قدر ہدایات جاری کیں ہیں،وہ صحت کے لئے مفید ہیں۔ہماری تواریخ کی کتابوں مثل طبری وغیرہ میںجو ہزار سال پہلے کی تصنیف ہے لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ کے عہد میں جب لشکر اسلام ملک شام میں تھا تو وہاں وبا پڑی،جس پر لشکر اسلام کو پہاڑ بھیجنا پڑا ۔تو گویا یہ اس گورنمنٹ کا ہی مخترعہ نسخہ نہیں ،بلکہ گزشتہ اہل اسلام کے طر ز عمل سے بھی یوں ہی ثابت ہوتا ہے۔جس طرح انہوں نے نشیب کو چھوڑ کر پہاڑ کی بلندی کو اختیار کیا ۔اسی طرح اب بھی مرطوب اور نشیبی مکانات کو چھوڑ کر کھلے میدانوں میں مریضوں کو رکھا جاتا ہے۔بو علی سینا نے بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ جن گھروں میں وبا کا مرض ہو ان کی صفای کی جائے کیونکہ جب تک سبب موجود ہے۔نتیجہ زائل نہیں ہو سکتا۔طبیب کیا کر سکتا ہے۔زیادہ سے زیادہ ماشہ دو ماشہ دوائی دے گا ،مگر اس عفونت کو جو سانس کے ذریعہ سے انر چلی جاتی ہے،اسے دوائی کیا کرے گی اور ایسے گھر میں رہ کر طاعون کا کیا علاج ہو سکتا ہے۔لوگوں نے طاعون سے فوت شدہ لوگ نہیں دیکھے۔جس جگی طاعون کا مرض مر جاتا ہے وہ جگی ایسی عفونت آمیز ہو جاتی ہے کہ ناک نہیں دیا جا سکتا۔اس لئے گورنمنٹ کی تدابیر حفظ صحت کی نسبت بد ظنی کرنا ایک ناپاک خیال ہے۔گورنمنٹ نے اس مرض کی دفیعیہ کے لئے جو کچھ سوچا ہے،وہ بالکل صحیح ہے۔اس لئے ہماری جماعت کے لئے لازم ہے وہ اس بارہ میں گورنمنٹ کی مدد کریں اور اپنے دوستوں اور ہمسایوں اور دوسرے لوگوں کو خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان سمجھائیں اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔جیسا کہ بعض لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ گورنمنت نے رعایا کو مارنے کے لئے یہ تجویز کی ہے۔بھلا کوئی ان نادانوں سے پوچھے تو سہی کہ کیا یہ گورنمنٹ لکھو کھہاروپیہ لوگوں کو مارنے کے لئے صرف کر رہی ہے اور اسے اس قدر تکالیف برداشت کرنے کا شوق ہے؟نہیں۔بلکہ اصل بات یہ ہے کہ طاعون بہت مہلک مرض ہے۔
طاعون کیا ہوتی ہے؟ سب سے پہلے سمجھ لینا چاہیے کہ طاعون کیا ہوتی ہے ۔یہ ایک شدید تپ ہوتا ہے،جس کے ساتھ غشی،متلی،درد سر اور نسیان ہوتا
ہے۔لرزہ بہت ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بے چینی اور سراسمیگی ہوتی ہے۔ پھر چند روز کے بعد بن ران یا گردن یا پس گوش ایک پھنسی نکل آتی ہے،جو کبھی تو چھوٹی سی ہوتی ہے اور کبھی بڑی۔یہاں تک کہ سرسام ہو جاتا ہے اور گالباً یہ سب علامات چوبیس گھنٹے کے اندر ظاہر ہو جاتیں ہیں ۔عموماًا یسے مریضوں کا گورنمنٹ کو پتہ بہ مشکل لگتا ہے۔کیونکہ بیس بائیس گھنٹے تک تو لوگ اسے معمولی بخار سمجھ کر لا پرواہ رہتے ہیں،مگر بعد ازاں آثار طاعون دیکھ کر اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔غرض جب مرض کا پورا پورا اثر ہو چکتا ہے۔تو کہیں جا کر گورنمنٹ کے عمال کو پتہ چلتا ہے ۔اب اس ایک دو گھنٹے کے علاج سے کیا بن سکتا ہے۔وہ ہسپتال میں مرے گا نہیں تو کیا ہو گا۔پس یہ لوگوں کی اپنی نادانی اور حماقت ہے کہ اپنے قصور کو گورنمنٹ کے سر پر تھوپا جاتا ہے۔اگر اس میں گورنمنٹ کا کچھ قصور یا غلطی ہے تو تمہیں حق پہنچتا ہے کہ اسے ظاہر کرو ۔ورنہ اپنی غلطی کو گورنمنٹ کو متہم کرنا ناواجب ہے۔گورنمنٹ کی نیک نیتی اور خیر طلبی تو اس معاملے میں یہاں تک ہے کہ اس نے خود معززین سے مشورے لئے،پھر کاروائی کی،مگر چونکہ ہمارا ملکواقعی نیم وحشی اور جاہل ہے۔اس لئے ان کے ہاتھ میں سوائے غصہ اور بدظنی کے کچھ بھی نہیں۔اپنی غلط کاریوں کا الزام گورنمنٹ پر دیتے ہیں۔اور ذرا نہیں سوچتے۔کاش کہ یہ صد ہا انجمنیں،جو ہمارے ملک میں پھیل رہی ہیں ،اس کام کی طرف توجہ کریں اور جہلا کے دلوں سے یہ بد ظنیاں نکالنے کی کوشش کریں تو نی نوع کی کس قدر بھلائی ہو ۔تم لوگ غفلت کے لحافوں میں پڑے سو رہے ہو اور جن بے آراموں اور تکالیف میں تمہارے ہم جنس مبتلا ہیں،تمہیں ان کی خبر تک نہیں۔گورنمنٹ جس قدر روپیہ ان مصائب سے نجات دلانے کے لئے اپنی پیاری رعایا کے لئے صرف کر رہی ہے۔اگر چندہ کر کے وہ کرنا پڑتا اور یہ حکم ہوتا کہ گاوں گاوں کے لوگ یہ چندہ دیں تو کوئی شخص بھی یہ دینے کے لئے راضی نہ ہوتا ۔میں نے بھی ایک دوائی تیار کرنی چاہی ہے جس کی تیاری میں میں مصروف ہوں۔اللہ تعالیٰ شیخ رحمت اللہ صاحب کو جزائے خیر دے۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لئے دو صد روپیہ اس کار خیر میں دیا ہے ۔میں نے اس مرض کے اسباب کو خوب زیر نظر رکھ لیا ہے ۔بات یہ ہے کہ اس مرض کے کئی حصے ہوتے ہیں۔اس لئے طبیب کو مناسب اورلازم ہے کہ وہ ہر حصہ اور سبب کو رعایت کو ملحوظ رکھے۔ردی غزائیں اور سمی ہوائیں اس مرض کو بہت زیادہ پھیلاتی اور خطرناک بنا دیتی ہیں۔زمین کے نشیبہ حصہ سے ایسی ہوائیں تنفس کے ذریعہ غذا کے ذریعہ سے انسان کے خون میں سمیت اور عفونت پیدا کر دیتی ہیں ۔
جدید سائنسی تحقیقات سے اسلام کی تائید آجکل کی تحقیق میں طاعون کی جڑ کیڑے یا اجرام صغیرہ ثابت ہوئے ہیں ۔میں بھی
اس تحقیقات کو پسند کرتا ہوں کیونکہ اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت اور اسلا م کی صداقت ثابت ہوئی ہے۔
حدیث شریف میںجہاں طاعون کا ذکر آیا ہے وہاں نغف اس کا نام رکھا گیا ہے۔اور نغف اس کیڑے کو کہتے ہیں جو بکری اور اونٹ کی ناک سے نکلتا ہے اور اسے طاعون قرار دیا گیا ہے۔آجکل کی تحقیات پر بڑا فخر کیا جاتا ہے،مگر جس شخص نے مقدس اسلام کے بانی علیہ السلام کے پاک کلام کو پڑھا ہے۔اسے کس قدر لطف اور مزا آتا ہے جب وہ تیرہ سو سال پیشتر آپ کے پاک ہونٹوں سے نکلی ہوئی باتوں کو پورا ہوتا ہوا دیکھتا ہے۔قرآن شریف نے بھی طاعون کو کیڑا ہی بتلایا ہے۔
اب اے نئی تحقیق پر اترانے والو!خدا کے لئے ذرا انصاف کو کام میں لاو اور بتلاو کہ کیا وہ مذہب انسانی افترا ہو سکتا ہے،جس میں ایسے حقائق پہلے سے موجود ہوں اور تیرہ سو سال کی محنتوں ،تحقیقتوں اور جان کینوں کا نتیجہ ہوں۔یہ قرآن کریم اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے معقولی معجزات ہیں اور دیکھو قلب دل کو کہتے ہیں اور قلب گردش کرنے والے کو بھی کہتے ہیں۔دل پر مدور دوران خون کا ہے۔آجکل کی تحقیق نے تو ایک عرصہ دراز کی محنت اور دماغ سوزی کے بعد دوران خون کا مسلہ دریافت کیا ،لیکن اسلام نے آج سے تیرہ سو سال پہلے ہی دل کا نام قلب رکھ کر اس صداقت کو مرکوز اور محفوظ کر دیا۔
طاعون کے اسباب اب پھر میں اصل مضمون کی طرف عود کرتا ہوں۔دوسرا سبب پلیدی،تیسرا سببب سمیت،چوتھا سبب تپ،پانچواں پھوڑے۔
ان اس امر میں ایک اختلاف ہے کہ آیا اصل سبب پھوڑے ہیں یا تپ۔ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ اصل تپ ہے اور یونانی اصل پھوڑے کو ٹھہراتے ہیں ۔میرے نزدیک بھی یونانیوں کے رائے صحیح ہے،کیونکہ تورات میں بھی پھوڑوں کا ہی ذکر ہے۔ہاں تپ لازمی ہے۔بعض اوقات تپ قائم مقام ہوتا ہے اور کبھی نہیں ہوتا ،بلکہ بیمار تپ ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو جاتا ہے۔غرض اس مرض کا اصل تپ نہیں بلکہ پھوڑا ہے۔پھوڑا اگر چیرا جائے اور اس سے مواد نکال دیا جائے تو تپ بھی کم ہو جاتا ہے،یہاں تک کہ مریض تندرست ہو جاتا ہے۔بہر حال یہ مرض سخت مہلک اور خوفناک ہے۔اس لئے اس کو روکنے کی تدابیر بھی سخت لازمی ہیں،جن کے اجرا پر گورنمنٹ باوجود یکہ وہ سچی ہمدردی اور پوری غم خواری کے ساتھ رعیت کی بھلائی میں مصروف ہے،بد نام ہو گئی ہے۔جہاں تک نیک نیتی اور بنی نوع انسان کی اس غم خواری کے خیال سے جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال رکھی ہے،میں نے ان تمام تجاویز پر جو گورنمنٹ نے مریضان طاعون کے متعلق شائع کی ہیں غور کیا ہے۔میں بلا خوف لومۃ لائم کہتا ہوں کہ وہ تجاویز بہت مناسب اور موزوں ہیں۔وہ یہ کہ اس گھر کو یا بعض اوقات عند الضرورت محلہ کو خالی کر دیا جائے۔اور مریض کو الگ رکھا جائے۔یہ بالکل درست اور عین مناسب ہے۔ہاں اگر کوئی یہ کہے کہ ایک بچہ طاعون سے بیمار ہو اور اسے موجب قواعد ماں باپ سے علیحدہ کر دیا جائے تو وہ ضرور مر جائے گا۔ایسے معترضین کو معلوم ہوا کہ ایسی صورت میں اس کے ماں باپ اس کے ہمراہ رہ سکیں گے،مگر وہ بھی طاعون کے مریض ہی شمار ہو کر ا تمام پابندیوں کے ماتحت ہوں گے،جو مبتلا شخص کے لئے ہیں۔انما الاعمال بالنیات موجودہ حالت میں گورنمنٹ کی نیت بالکل نیک ہے۔اسکی یہ منشاء ہر گز نہیں کہ خوا مخواہ لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا جائے۔
اولی الامر کی اطاعت اور میری تو سمجھ میں ہر گز نہیں آتا کہ لوگوں کو خوا مخواہ ایک دوسرے کو علیحدہ کر کے گورنمنٹ کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے ؟یہ گورنمنٹ پر
بد ظنی ہے۔قرآن شریف میں حکم ہے اطیعو اللہ واطیعو الرسول واولی الامر منکم(النساء:۶۰)یہاں اولی الامر کی اطاعت کا حکم صاف طور پر موجود ہے اور اگر کوئی شخص کہے کہ منکم میں گورنمنٹ داخل نہیں،تو یہ اس امر کی صریح غلطی ہے۔گورنمنٹ جو حکم شریعت کے مطابق دیتی ہے،وہ اسے منکم میں داخل کرتا ہے۔مثلاً جو شخص ہماری مخالفت نہیں کرتا ۔وہ ہم میں داخل ہے ۔اشارۃ النص کے طور پر قرآن مجید سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کی اطاعت کرنی چاہیے اور اس کے حکم مان لینے چاہییں۔عام طور پر مسلمانوں کے لئے یہ لازم تھا کہ انسداد طاعون کے متعلق شکر گزاری کے میموریل گورنمنٹ کی خدمت میں بھیجتے،مگر یہاں بجائے شکر گزاری کے نا شکر گزاری ہو رہی ہے اور کوئی معقول وجہ ناراضگی کی بجز اس کے معلوم نہیں ہوتی کہ عورتوں کی نبض مرد ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔سو اس بارہ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اول تو اس نقص کے معلوم ہو جانے پر گورنمنٹ نے اس شکایت کو رفع کر دیا ہے اور دوائیاں مقرر کر دی ہیں جو مستورات کا ملاحظہ کرتیں ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ اگر ایسا نہ بھی ہوتا ،تو بھی اعتراض کی گنجائش نہ ہوتی۔
خاص حالات میں پردہ ایسی صورت اور حالت میں کہ قہر خدا نازل ہو رہا ہو اور ہزاروں لوگ مر رہے ہوں۔پردہ کا اتنا تشدد جائز نہیںہے۔
کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بادشاہ کی بیوی مر گئی،تو کوئی اس کو اٹھانے والا بھی نہیں رہا۔اب اس حالت میں پردہ کیا کر سکتا تھا۔مثل مشہور ہے۔مرتا کیا نہ کرتا۔مردوں ہی نے جنازہ اٹھایا۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر بچہ رحم میں ہو تو کبھی مرد اس کو نکال سکتا ہے۔دین اسلام میں تنگی اور حرج نہیں۔جو شخص خوا مخواہ تنگی وحرج کرتا ہے،وہ اپنی نئی شریعت بناتا ہے۔گورنمنٹ نے بھی پردے میں کوئی تنگی نہیں کی اور اب قواعد بھی بہت آسان بنا دئے ہیں۔جو جو تجاویز اور اصلاحات لوگ پیش کرتے ہیں گورنمنٹ اسے توجہ سے سنتی اور ان پر مناسب اور مصلحر وقت کے موافق عمل کرتی ہے۔کوئی شخص مجھے یہ تو بتائے کہ پردہ میں نبض دکھانا کہاں منع ہے۔
سعادت کی راہیں اختیار کریں اصل بات جو قابل غور ہے،وہ یہ ہے کہ انسان کو نیک بختی اور تقویٰ کی طرف توجہ کرنی چاہیے اورسعادت کی
راہیں اختیار کرنی چاہییں۔تب ہی کچھ بنتا ہے۔ان اللہ لا یغیر ما بقوم حتیٰ یغیروا ما بانفسھم(الرعد:۱۲)خدا تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا ۔جب تک کہ وہ خود اپنی حالت کو تبدیل نہ کرے۔خوا مخواہ کے طن فاسد کرنے اور بات کو انتہا تک پہنچانا بالکل بے ہودہ امر ہے۔سب سے ضروری بات یہ کہ لوگوں کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔نمازیں پڑھیں،زکواۃ دیں،اتلاف حق اور د کاریوں سے باز آئیں۔یہ امر بخوبی ثابت ہے کہ بعض وقت جب صرف ایک شخص ہی بدی کا ارتکاب کرتا ہے،تو وہ سارے گھر اور سارے شہر کی ہلاکت کا موجب ہو جاتی ہے۔پس بدیوں کو چھوڑ دو کہ وہ ہلاکت کا موجب ہیں۔ضلع جالندھر اور ہوشیار پورکے اس وقت کئی گاوں طاعون میں مبتلا ہیں۔پھر بیماری کے انسداد سے کیوں غفلت کی جائے۔گورنمنٹ پر جاہلانہ طور سے بد گمانی نہ کرو اور اگر تمہارا ہمسایہ بد گمانی کرتا ہے ،تو اس کی بد گمانی رفع کر نے کی کوشش کرو اور اسے سمجھاو۔انسان کہاں تک غفلت کرتا جائے گا۔اس دن سے ڈرنا چاہیے۔جب ایک دفعہ ہی وبا آپڑے اور سب کو تباہ کر ڈالے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ مصیبت کے وارد ہونے سے پہلے ہی جو دعا کی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔کیونکہ خوف خطر میں مبتلا ہونے کے وقت تو ہر شخص دعا اور رجوع الی اللہ کر سکتا ہے۔سعادت مندی یہی ہے کہ امن کے وقت دعا کی جائے۔انسان کو چاہیے کہ ان لوگوں کی حالت سے عبرت حاصل کرے جو اس خطرہ میں مبتلا ہیں۔یہاں سے تو بہت ہی قریب گاوں میں یہ بیماری پھیلی ہوئی ہے۔وہاں کے حالات دریافت کر کے ہر شخص قبل از وقت عبرت حاصل کر سکتا ہے،اس وقت تک ضلع جالندھر میں یہ مرض بہت ترقی پر ہے۔گو ضلع ہوشیار پور میں کچھ کمی ہے۔
نمازوں کو باقاعدہ التزام سے پڑھو تاہم میںیقین نہیں کرتا کہ وہ بالکل ناپید ہو جائیں گی۔ابھی اجاڑہ آنے والا ہے،اس
لئے پہلے ہی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاو ۔نمازوں کو باقاعدہ التزام کے ساتھ پڑھو۔بعض لوگ صرف ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ نمازیں معاف نہیں ہوتیں،یہاں تک کہ پیغمبروں تک کو معاف نہیں ہوئیں۔ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس ایک نئی جماعت آئی۔انہوں نے نماز کی معافی چاہی۔آپ نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں ،اس لئے اس بات کو خوب یاد رکھو اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق اپنے عمل کر لو ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی نشان ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم رہ سکتے ہیں۔بعض دفعہ وہ لوگ جن کے طبائع طبیعیات کی طرف مائل ہیں۔کہا کرتے ہیں کہ نیچری مذہب قابل اتباع ہے،کیونکہ اگرحفظ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کیا جائے،تو تقویٰ اور طہارت سے کیا فائدہ ہو گا ؟سو واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے یہ بھی ایک نشان ہے کہ بعض اوقات ادویات بے کار رہ جاتیں ہیں اور حفظ صحت کے اسباب بھی کسی کام نہیں آسکتے۔نہ دوا کام آسکتی ہے نہ طبیب حاذق ،لیکن اگر اللہ تعالیٰ کا حکم ہو تو الٹا سیدھا ہو جایا کرتا ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ابتلاء دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ابتلاء کہ بچے اور اس کی ماں کو کنعان سے بہر دور لے جانے
کا حکم ہوا اور وہ ایسی جگہ تھی جہاں نہ دانہ تھا اور نہ ہی پانی۔وہاں پہنچ کرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدکے حضور عرض کی کہ اے اللہ میں اپنی ذریت کو ایسی جگہ چھوڑتا ہوں جہاں دانہ پانی نہیں ہے۔حضرت سارہ کا ارادہ یہ تھا کہ کسی طرح سے اسماعیل مر جائے،اس لئے اس نے حضرت ابراہیم ؑ سے کہا کہ اسے کسی بے آب گیاہ جگہ میں چھوڑ آ۔حضرت ابراہیم ؑ کو یہ بات بری معلوم ہوئی ،مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو کچھ سارہ کہتی ہے،وہی کرنا ہو گا۔اس لئے نہیں کہ خدا تعالیٰ کو حضرت سارہ کا پاس تھا۔حضرت سارہ نے اس واقعہ سے پہلے بھی ایک دفعہ حضرت ہاجرہ کو گھر سے نکالا تھا۔اس وقت بھی خدا تعالیٰ کا فرشتہ اس سے ہم کلام ہو تھا۔کیونکہ ا نبیاء کے علاوہ غیر انبیاء سے بھی بذریعہ فرشتہ کلام کیا کرتا ہے؛چنانچہ حضرت ہاجرہ سے دو مرتبہ اللہ تعالیٰ کا مکالمہ ہوا۔غرض حضرت ابراہیم ؑ نے ویسا ہی کیا اور کچھ تھوڑا سا پانی اور تھوڑی سے کھجوریں ہمراہ لے کر حضرت ہاجرہ اور اس کے بچے کو لے جاکر وہاں چھوڑ آئے جہاں اب مکہ آباد ہے۔چند دن کے بعد نہ دانہ رہا نہ پانی۔حضرت اسماعیل ؑ پیاس سے بے چین ہونے لگے ،تو اس وقت حضرت ہاجرہ نے چاہا کہ اپنے بچے کو ایسی بے بسی کی موت اپنی آنکھ سے دیکھے۔اس لئے حضرت ہاجرہ چند مرتبہ اس پہاڑ پر ادھر ادھر دوڑیں کیں کہ شاید کوئی قافلہ ہو ۔پہاڑ پر چڑھ کر گریہ وزاری کرنے لگیں ۔یہ ایسا وقت تھا کہ صرف ان کے پاس ایک ہی بچہ تھا۔خاوند سے الگ تھیں۔دوسرا بچہ پیدا ہونے کی امید نہیں تھی۔گویا بیوہ کی مانند آپ کا حال تھا ۔آپ کی گریہ وزاری پر فرشتے نے آواز دی ہاجرہ! ہاجرہ!!جب آپ نے ادھر ادھر دیکھا،تو کوئی شخص نظر نہ آیا۔بچہ کے پاس جب آئیں تو دیکھا کہ اس کے پاس پانی کا چشمہ بہ رہا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ نے مردہ سے ان کو زندہ کر دیا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر چشمہ کا پنی نہ روکتا،تو وہ تمام ملک میں پھیل جاتا اس قصہ کے بیان کرنے سے یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسی ایسی جگہوں پر جہاں دانہ پانی کچھ نہ ہو۔اس طرح اپنی قدرت کے کرشمے دکھایا کرتا ہے؛چنانچہ پانی کہ اس پہلے کرشمے نے حضرت اسماعیل ؑ کو زندہ کیا ،مگر وہ پانی جو حضرت محمد ﷺ کے ذریعہ سے پھیلایا گیا ،اس کی شان میں فرمایا۔اعلمو ان اللہ یحی الارض بعد موتھا(الحدید:۱۸)گویا اس پانی سے دنیا زندہ ہوئی۔مدعا یہ ہے کہ جہاں ظاہری اسباب موجود نہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے بچاو کی ایک راہ نکال دی اور اللہ تعالیٰ جو یہ فرماتا ہے کہ اس کے امر سے زمین آسمان قائم ہیں۔تو غور کرو جہاں اس قدر گرمی پڑتی ہے اور جہاں انسان کا نام ونشان نہ تھا ۔اللہ تعالیٰ نے اس کو ایسا بابر کت بنا دیا کہ کروڑ ہا مخلوق وہاں جاتی ہے اور ہر ملک اور قوم کے لوگ وہاں موجود ہوتے ہیں۔وہ میدان جہاں حج کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں،وہی جگہ ہے جہاں دانہ تھا نہ پانی۔
اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرو اصل بات یہی ہے کہ جو خدا چاہتا ہے کرتا ہے۔ویرانہ کو آبادی اور آبادی کو ویرانہ بنا دیتا ہے۔شہر
بابل کے ساتھ کیا کیا؟جس جگہ انسان کا منصوبہ تھا کہ آبادی ہو ،وہاں مشیت ایزدی سے ویرانہ بن گیا اور الووں کا مسکن ہو گیا اور جس جگہ انسان چاہتا تھا کہ ویرانہ ہو ،وہ دنیا بھر کے لوگوں کا مرجع ہو گیا ۔پس خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوا اور تدبیر پر بھروسہ کرنا حماقت ہے۔اپنی زندگی میں ایسی تبدیلی پیدا کر لو کہ معلوم ہو کہ گویا نئی زندگی ہے۔استغفار کی کثرت کرو۔جن لوگوں کو کثرت اشغال دنیا کے باعث کم فرصتی ہے،ان کو سب سے زیادہ ڈرنا چاہیے۔ملازمت پیشہ لوگوں سے اکثر فرائض خدا وندی فوت ہو جاتے ہیں۔اس لئے مجبوری کی حالت میں ظہر اور عصر اور مغرب وعشاء کی نمازوں کا جمع کر کے پڑھ لینا جائز ہے۔میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اگر حکام سے نمازوں کے پڑھنے کی جازت طلب کر لی جائے،تو وہ اجازت دے دیا کرتے ہین،نیز اعلیٰ حکام کی طرف سے ماتحت افسروں کو اس کے بارے میں خاص ہدایات ملی ہوئی ہوتیں ہیں ۔ترک نماز کے لئے ایسے بے جا عذر بجز اپنے نفس کی کمزوری کے اور کوئی نہیں۔حقو ق اللہ اور حقوق العباد میںظلم وذیادتی نہ کرو۔اپنے فرائض منصبی نہایت دیانت داری سے بجا لاو۔گورنمنٹ پر ایک سیکنڈ کے لئے بھی بد ظنی نہ کرو۔کیا تمہیں سکھوں کے عہد حکومت کے واقعات معلوم نہیں،جس وقت مسجدوں میں اذان دینی موقوف ہو گئی تھی۔گائے کو ذرا سی تکلیف دینے پر سخت ایذائیںاور بے حد ظلم ہوتے تھے۔پس ایسی مصیبت سے تم کو خلاصی دینے کے لئے اللہ تعالیٰ بہت فاصلے سے اس سلطنت کو لایا ۔جس سے ہم نے بہت فائدہ حاصل کیا ہیاور امن امون سے اپنے فرائض مزہبی ادا کرنے لگے۔اس لئے ہمیں کس قدر شکریہ اس گورنمنٹ کا کرنا چاہیے۔خوب یاد رکھو کہ جو شخص انسان کا شکر ادا نہیں کرتا ،وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا ۔یہ قاعدہ ہے کہ اگر انسان اپنے کسی عضو سے کام نہ لے،تو وہ ایک عرصہ کے بعد بے کار ہو جایا کرتا ہے۔مشہور ہے کہ اگر آنکھ کو چالیس دن تک بند رکھا جائے۔تو وہ بالکل اندھی ہو جائے۔اس لئے میں تم کو بتاکید نصیحت کرتا ہوں کہ گورنمنٹ کے ہم پر بہت احسان ہیں۔حقائق اور معارف کی کثیر التعداد کہاںکہاں سے ہمیں میسر آتیں ہیں۔ان کی سلطنت کی آذادی سے ہم نے بہت فائدہ اٹھایاہے۔ہمارے مذہب پر حملے ہوئے اور دیگر مشکلات کا سامنا ہوا ،تو ہم نے کس طرح آذادی سے ان کا دفعیہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے حسب وعدہ والذین جاھدو فینا لنھدینھم سبلنا(العنکبوت:۷۰)ہم پر کس کس قسم کے معارف کھولے۔جنہیں ہم نے دورونزدیک شائع کیا۔گورنمنٹ کی آزادی بھی ایک باعث ان کے کھلنے کا ہے۔بالآخر میں پھر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے سچا رشتہ قائم کرو اور گورنمنٹ کی نسبت بدظنی مت کرو بلکہ اس کی ہدایات کی تعمیل کرو اور اسے مدد دو۔ ؎۱
۱۶مئی۱۸۹۸؁ء
تم خدا کے عزیزوں میں شامل ہو جاؤ دن بہت ہی نازک ہیں۔اللہ تعالیٰ کے غضب سے سب کو ڈرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ
کسی کی پرواہ نہیں کرتا،مگر صالح بندوں کی۔آپس میں محبت اور اخوت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک قسم کے ہزل اور تمسخر سے کنارہ کش ہو جاؤ،کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دور کر کے کہیں کا کہیں پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے آرام کو ترجیح دیوے۔اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کرلو اور اس کی اطاعت میں واپس آجاو۔اللہ تعالیٰ کا غضب زمین پر نازل ہو رہا ہے اور اس سے بچنے والے وہی ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گناہوں سے توبہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔
تم یاد رکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاو گے اوراس کے دین کی حمایت میںساعی ہو جاو گے۔تو خدا تمام رکاوٹوںکو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاو گے۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کسان عمدہ پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے۔اور کھیت کو خوش نما درختوں اور بار آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتاہے۔اور ہر ایک ضرر اور نقصان سے ان کو بچاتا ہے،مگر وہ پودے اور درخت جو پھل نہ لاویں اور گلنے اور خشک ہونے لگ جاویں،ان کی مالک پرواہ نہیں کرتا کہ کوئی مویشی آکر ان کو کھا جاوے یا کوئی لکڑہارا ان کو کاٹ کر اپنے تنور میں پھینک دیوے۔سو ایسا ہی تم بھی یاد رکھو۔اگر تم اللہ تعالیٰ کے حضور میں صادق ٹھہرو گے،تو کسی کی مخالفت تمہیں تکلیف نہ دے گی۔پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے فرمانبرداری کا ایک سچا عہد نہ باندھو،تو پھر اللہ تعالیٰ کو کسی کی بھی پرواہ نہیں۔ہزاروں بھیڑیں اور بکریاں ہر روز ذبح ہوتیں ہیں۔پر ان پر کوئی رحم نہیں کرتا اور اگر ایک آدمی مارا جاوے،تو کتنی باز پرس ہوتی ہے۔سو اگر تم اپنے آپ کو درندوں کی مانند بے کار اور لاپرواہ بناو گے،تو یمہارا بھی ایسا ہی حال ہو گا ۔چاہیے کہ تم خدا کے عزیزوں میں شمار ہو جاو ۔تا کہ کسی وباء یا کسی آفت کو تم پر ہاتھ دالنے کی جرات نہ ہو سکے،کیونکہ کوئی بات بھی اللہ کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں ہو سکتی۔ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنیٰ باتوں سے اعتراض کر کے اہم اور عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔لوگ تمہاری مخالفت کریں گے اور انجمن کے ممبر تم پر ناراض ہوں گے۔پر تم ان کو نرمی کے ساتھ سمجھاو اور جوش کو ہر گز کام میں نہ لاو۔یہ میری وصیت ہے۔اور اس بات کو وصیت کے طور پر یاد رکھو کہ ہر گز تنگی اور سختی سے کام نہ لینا بلکہ نرمی اور آہستگی اور خلق سے ہر ایک کو سمجھاو اور انجمن کے ممبرون کو ذہن نشین کرو کہ ایسا میموریل؎۱ فی الحقیقت دین کو ایک نقصان پہنچانے والا امر ہے اور اسی واسطے ہم نے اس کی مخالفت کی کہ دین کو صدمہ پہنچتا ہے۔ ؎۲
۲۵ جولائی۱۸۹۸؁ء
گالیوں کا احسن جواب مولوی محمد حسین ؔصاحب بٹالوؔی نے اپنے رسالہ اشاعت ؔالسنہ نمبر پنجم لغایت دوازوہم جلد ہثرو ہم بابت۱۸۹۵؁ء
بدست محمد ولد چوغہ قوماعوان ساکن ہموںؔ گکھڑ ضلع سیالکوٹ بھیجا۔جس میں حضرت مسیح موعود ؑ پر بہت نا واجب حملے کیے گئے تھے۔آپؑ نے ۲۵ جولائی۱۸۹۸؁ء کی سہ پہر کو اصل مرسلہ کی پیشانی پر مندرجہ ذیل عبارت لکھ کر قاصد کو دے دی:؎۱
’’رب ان کان ھذا الرجل صاداقاً فی قولہٖ فاکرمہ وان کان کاذبا فخذہ۔آمین۔‘‘؎۲
یکم اگست ۱۸۹۸؁ء
صبح کی نماز کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا:
خواب میں ہاتھ سے دانت کا گرنا منذر ہوتا ہے ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ داڑھ کا ایک حصہ جو بوسیدہ
ہو گئی ہے۔اس کو میں نے منہ سے نکالا اور وہ بہت صاف تھا اور اسے ہاتھ میں رکھا۔‘‘پھر فرمایا کہ
’’خواب میں دانت اگر ہاتھ سے گرایا جائے،تو وہ منذر ہوتا ہے ورنہ مبشر۔‘‘
زاںبعد صادق نے اپنے دو خواب سنائے۔جن میں سے ایک نور کے کپڑوں کا ملنا اور دوسرے میں حضرت اقدسؑ کے دئے ہوئے مضمون کا خوشخط نقل کرنا تھا۔جس کی تعبیر حضرت اقدس نے کامیابی مقاصد فرمائی۔
تائید الہی سے مضامین کا دل پر نزول اس کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ:’’تائیدات الہیہ ایک تو بین اور
ظاہر طور پر ظہور پذیر ہوتی ہیں اور عام لوگ ان کو دیکھ سکتے ہیں،مگر بعض مخفی تائیدات ایسی ہوتیں ہیںجن کے لئے میری سمجھ میں کوئی قاعدہ نہیں آتا کہ عوام الناس کو کیوں کر دکھا سکوں۔مثلاً یہی عربی تصنیف ہے۔میں خوب جانتا ہوں کہ عربی ادب میں کہاں تک دسترس ہے،لیکن جب میں تصنیف کا سلسلہ شروع کرتا ہوں،تو یکے بعد دیگرے اپنے اپنے محل اور موقع موزون طور پر آنے والے الفاظ القاء ہوتے جاتے ہیں۔اب کوئی بتلائے کہ ہم کیوں کر اس تائید الیہ کو دکھلا سکیںکہ خدا کیونکر سینہ پر الفاظ نازل کرتا ہے۔اوت دیکھو اس ایام الصلح میں اکثر مضامین ایسے ہیں جن کا میری پہلی تصانیف میں ذکر تک نہیں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اس سے پہلے وہ پہلے کبھی ذہن میں نہ گزرے تھے،لیکن اب وہ ایک ایسے طور پر آکر قلب پر نازل ہوئے ہیں کہ سمجھ میں نہیں آسکتا،جب تک خود تائید الہی شامل حال ہو کر اس کو اس قابل نہ بنا دیوے اور یہ خد اتعالیٰ کا فضل ہے جو وہ ایسے بندون پر کرتا ہے جن سے کوئی کام لینا ہوتا ہے۔
یہ بھی ایک سچی بات ہے کہ تصنیفات کے لئے جب تک صحت اور فراغت نہ ہو،یہ کام نہیں ہو سکتا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ان لوگوں ہی کو ملتا ہے جن سے وہ کوئی کام لینا چاہتا ہے۔پھر ان کو یہ سب سامان جو تصنیف کے لئے ضروری ہوتے ہیں،یکجا جمع کر دیتا ہے۔‘‘
رعایت اسباب جناب مولانا مولوی نور دین صاحبؓ کی طبیعت۳۱جولائی۱۸۹۸؁ء سے بعارضہ درد شکم علیل تھی،تو حضڑت اقدس نے آدمی بھیج کر خبر
منگوائی اور افاقہ کی خبر سن کر الحمد اللہ فرمایا۔اور فرمایا:
’’مولوی صاحب کا سِن اب انحطاط کا ہے،اس لئے بڑی احتیاط کی ضرورت ہے گویا پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیے۔زندگی اور موت تو اللہ تعالیٰکے قبضہ قدرت میں ہے،لیکن انسان کو یہ بھی مناسب نہیں کہ وہ اسباب کی رعایت نہ رکھے۔‘‘
پھر فرمایا کہ:
۲۳اگست۱۸۹۸؁ء کی شام
حضورؑ نے پوچھا کہ:
جدید فلسفہ بے دینی کیوں پیدا کرتا ہے؟ ’’یہ موجودہ فلسفہ اکثر طبیعتوں میں بے دینی کیوں پیدا کر دیتا ہے۔‘‘
ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی نے کہا’’دراصل جو طبیعتیں پہلے ہی سے بے دینی کی طرف مائل ہوتی ہیں،وہی اس سے اثر پذیر ہوتی ہیں؛ورنہ اکثر بڑے فلاسفر مزاج پادری اپنے مذہب میں پکے ہوتے ہیں ۔‘‘
حضرت اقدس نے فرمایا کہ:
’’ان باتوں پر غور کرنے کے بعد افسوس کے ساتھ ذہن دوسری طرف منتقل ہو جاتا ہے کہ ایک طرف تو یہ پادری لوگ کالجوں اور سکولوں میں یہ فلسفہ اور منطق پڑھاتے ہیں اور دوسری طرف مسیح کو ابن اللہ اور اللہ مانتے ہیں اور تثلیث وغیرہ عقائد کے قائل ہیں،جو سمجھ ہی میں نہیں آتا کیونکر اس کو فلسفہ سے مطابق کرتے ہیں۔انگریزی منطق کی بناتو منطق استقرائی ہی ہے۔پھر یہ کونسا استقراء ہے کہ یسوع ابن اللہ ہے۔کونسی شکل پیدا کرتے ہوں گے۔یہی ہو گا کہ مثلاً اس قسم کے خواص جن لوگوں کے اندر ہوںوہ خدا یا خدا کے بیٹے ہوتے ہیں۔اور مسیح میں یہ خواص تھے۔پس وہ بھی خدا یا خدا کا بیٹا تھا۔اس سے تو کثرت لازم آتی ہے جو محال مطلقہ ہے۔میں تو جب اس پر غور کرتا ہوں،حیرت بڑھتی ہی جاتی ہے۔نہیں معلوم یہ لوگ کیوں نہیں سوچتے؟
اسلامؔ کے پاک اصول ایسے نہیں ہیں کہ فلسفہ یا استقراء کی محک پر بھی کامل المعیارثابت نہ ہوں۔بلکہ میں نے بار ہا غور کی ہے کہ قرآن کریم کی نسبت جو آیا ہے فی کتاب مکنون(الواقعہ:۷۹)یہ کتاب مکنون آسمان اور زمین کی چھپی ہوئی کتاب ہے،جس کے پڑھنے پر ہر ایک شخص قادر نہیں ہو سکتا اور قرآن کریم اسی کتاب کا آئینہ ہے اور قرآن کریم نے وہی خدا دکھایا ہے،جس پر آسمان وزمین شہادت دیتے ہیں۔مگر یہ انیس سو برس کا تراشہ ہوا جعلی مردہ خدا کس سند اور شہادت پر خدا بنایا گیا ہے۔پس یہ اسلام ہی کی خوبی اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہی فخر ہے کہ وہ ایسا دین لے کر آئے جو ہمیشہ سے ہے اور جس کی تعلیم زمین اور آسمان کے اوراق میںبھی واضح طور پر موجود ہے۔‘‘؎۱
۲۵اگست۱۸۹۸؁ء
موجودہ فارسی ۲۵ اگست کی صبح کو فارسی زبان پر گفتگو کرتے ہوئے مولونہ مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے کہا کہ’’ایرانیوں نے آجکل اپنی توجہ تصنیفات کی طرف
بہت مبذول کی ہے اور اس کثرت سے عربی الفاظ استعمال کرتے ہیںکہ بجز روابط کے فارسی زبان کو کم دخل دیتے ہیں اور باب مفاعلہ،انفعال۔استفعال کو اس قدر کثرت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں کہ عقل حیران ہوتی ہے۔‘‘
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ’’فہمیدن وغیرہ قدیم زمانہ میں استعمال کرتے تھے۔آجکل بہت کم استعمال رہ گیا ہے۔‘‘
پھر مولانہ عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ ’’آجکل تو مفاہمہ،تفہیم وغیرہ ہی بولتے ہیں۔‘‘
عربی زبان کی وسعت اور اسلام کی تائید اس کے بعد اسی سلسلے میں حضرت ؑ نے فرمایا:کہ
’’عربی زبان بہت وسیع ہے اور ہر قسم کی اصلاحیں اس میں موجود ہیں اور تصنیفات اس قدر سے ہو رہی ہیں کہ جن کا علم بجز خدا کے اور کسی کو نہیں ہو سکتا۔صرف حدیث ہی کو دیکھو کہ کوئی کامل طور پر دعویی نہیں کر سکتا کہ اس نے علم حدیث کی کل کتابوں کو دیکھا ہو۔‘‘
پھر مولانا عبدالاکریم صاحب نے علی سبیل الذکر فرمایا کہ’’حال ہی میں مولوی نور الدین صاحب کے پاس مصر سے کتب خانہ خدیویہ کی ایک فہرست سات جلدوں میں آئی ہے۔وہ فہرست ایسے طور پر مرتب کی گئی ہے کہ اس کو پڑھ کر بھی مزہ آتا ہے۔ایسے ڈھنگ سے کتابوں پر نمبر دئے ہیں کہ ایک بالکل اجنبی بھی اگر لائبریری چلا جائے،تو وہ بلا تکلف عین کتا ب پر ہاتھ ڈالے گا؛بشرطیکہ ایک بار اس نے فہرست کو دیکھا ہو۔‘‘
اس پر حضرت اقدسؑ نے پوچھا کہ’’وہ کتابیں باہر جا سکتیں ہیں؟‘‘
’’مولوی صاحب نے فرمایا۔’’ہاں۔وہ لائبریریاں ایسی نہیں۔کتابیں نقل ہو سکتیں ہیں۔وغیرہ وغیرہ‘‘
اس پر جناب امام ہمام علیہ السلام نے فرمایاکہ:
’’خدا تعالیٰ نے اسلام کی کس قدر تائید کی ہے۔اگر کوئی نادان اسلام کی تائید الہی کا انکار کرتا ہے،تو اسے ماننا پڑے گا کہ کبھی بھی دنیا میں خدا نے کسی کی تائید نہیں کی۔زبان کا اس قدر وسیع ہونا اور پھر اس میں اس قدر کثرت کے ساتھ تصنیفات کا ہونا بھی اسلام ہی کی تائید ہے؛کیونکہ قرآن شریف ہی کی تائید ہوتی ہے۔کوئی اہل لغت جب کسی لفظ کے معنے لکھتا ہے،تو اگر وہ لفظ قرآن مجید میں آیا ہے،تو ساتھ ہی اس نے وہ آیت بھی لکھ دی ہے۔‘‘
یہان مولانہ عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ’’لسان العرب نے تو یہ طریق لازمی طور پر رکھا ہے۔‘‘پھر حضرتؑ نے اپنے سلسلہ تقریر میں فرمایا کہ :
’’سنسکرت وغیرہ زبانیں تو تقریبا مردہ ہو گئی ہیں ۔نہ ان میں تصنیفات ہیں نہ کچھ اور۔ایسا ہی عیسائیوں کا حال ہے کہ ان کی انجیل کو اصلی زبان کی طرف توجہ ہی نہیں رہی۔‘‘
اسلام کا پیدا کردہ روحانہ انقلاب پھر اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا:
’’مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پھر اسلام سے کیوں پر
خاش رکھی جاتی ہے۔اسلام کا خد اکوئی مصنوعی خدا نہیں،بلکہ وہی قادر خدا ہے جو ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور پھر رسالت کی طرف دیکھو کہ اصل غرض رسالت کی کیا ہوتی ہے؟
اول یہ کہ رسول ضرورت کے وقت آئے اور پھر اس ضرورت کو بوجہ احسن پورا کرے۔سو یہ فخر بھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسل ہی کو حاصل ہے۔عرب اور دنیا کی حالت جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم آئے۔کسی سے پوشیدہ نہیں۔بالکل وحشی تھے۔کھانے پینے کے سوا کچھ نہیں جانتے تھے۔نہ حقوق العباد سے آشنا،نہ حقوق اللہ سے آگاہ۔چنانچہ ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے ا ن کا نقشہ کھینچ کر بتلایا کہ یاکلون کما تا کل لانعام(محمد:۱۳)پھر رسول پاک کی تعلیم نے ایسا اثر کیا یبیتون لربھم سجدا وقیاماً(الفرقان:۶۵)کی حالت ہو گئی۔یعنی اپنے رب کی تیاد میں راتیں سجدے اور قیام میں گزار دیتے تھے۔اللہ!اللہ!!کس قدر فضیلت ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سبب سے ایک بینظیر انقلاب اور عظیم الشان تبدیلی واقع ہو گئی۔حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو میزان اعتدال پر قائم کر دیا اور مردا خور اور مردہ قوم کو ایک اعلیٰ درجہ کی زندہ اور پاکیزہ قوم بنا دیا۔دونوں ہی خوبیاں ہوتیں ہیں۔علمی یا عملی۔عملی حالت کا تو یہ حال ہے کہ یبیتون لربھم سجدا وقیاماً(الفرقان:۶۵)اور علمی کا یہ حال ہے کہ اس قدر کثرت سے تصنیفات کا سلسلہ اور توسیع زبان کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔
دوسری طرف جب عیسائیوں کو دیکھتا ہوں،تو مجھے حیران ہی ہونا پڑتا ہے کہ حواریوں نے عیسائی ہو کر کیا ترقی کی۔یہود اہ اسکریوطی جو یسوع کا خزانچی تھا۔کبھی کبھی تغلب بھی کر لیا کرتا تھا اور تیس روپے لے کر استاد کو پکڑوانا تو اس کا ظاہرہی ہے۔یسوع کی تھیلی میں دو ہزار روپیہ رہا کرتا تھے۔ایک طرف تو ان کا یہ حال ہے بالمقابل رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ حال کہ بوقت وفات پوچھا کہ کیا گھرمیں کچھ ہے۔جناب عائشہؓ نے فرمایا کہ ایک دینار ہے۔حضور نے فرمایا کہ اس کو تقسیم کر دو۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ اللہ کا رسول خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرے اور گھر میں کچھ دینار چھوڑ جاوے۔
مجھے تو حیران ہی ہونا پڑتا ہے کہ عیسائی لوگ فلسفہ فلسفہ پکارتے ہیں۔ان کی الہیات کی فلسفی خدا جانے کہاں گئی۔کفارہ ہی کو دیکھو ۔ایک تصوری جانور کی طرح ہے۔کفارہ نے کیا بنایا۔علمی دلائل کو چھوڑ دیا جاوے۔تو بھی دیکھو کہ حواریوں کی نہ تو علمی اصلاح ہوئی اور نہ عملی۔علمی اصلاح کے لئے تو خود انجیل نے فیصلہ کر دیا کیہ وہ موٹی عقل والے تھیاور کم فہم اور لالچی تھے اور عملی اصلاح کا خاکہ بھی انجیل ہی نے کھینچ کر دکھلا دیا کہ کوئی لعنتیں بھیجتا ہے اور کوئی تیس روپے پر پکڑواتا ہے اور کیا کچھ گناہ کے آثار ۔تاریکی اور ظلمت تو اس دنیا ہی میں شروع ہو جاتی ہے۔جیسے فرمایا من کان فی ھذہ اعمی فھو فی الاخرۃ اعمی(بنی اسرائیل:۷۳)اب یسوع کے شاگردوں کو دیکھو کہ کیا ان کی حالت میں تبدیلی ہوئی۔گناہ کے دور ہونے سے تو ایک قسم کی بصیرت اور روشنی پیدا ہوتی ہے،مگر ان میں کہاں۔پھر کفارہ نے کیا بنایا۔‘‘
۲۶ستمبر۱۸۹۸؁ء
کامیابی کی بشارت ۲۶ ستمبر کی صبح کو نماز فجرحضرت اقدس نے فرمایا :کہ
’’اب میری حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اگر کوئی خواب بھی آتا
ہے،تو میں اسے اپنی ذات یا نفس سے مخصوص نہیں سمجھتا،بلکہ اسلام اور اپنی جماعت ہی کے متعلق سمجھتا ہوں اور میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اپنے نفس کا ذرا بھی خیال نہیں ہوتا۔چنانچہ تار میں نے دیکھا کہ ایک بڑا پیالہ شربت کا پیا۔اس کی حلاوت اس قدر ہے کہ میری طبیعت برداشت نہیں کرتی۔باینہمہ میں اس کو پئے جاتا ہوں اور میرے دل میں یہ خیال بھی گزرتا ہے کہ مجھے پیشاب کثرت سے آتا ہے۔اتنا میٹھا اور کثیر شربت میں کیوں پی رہا ہوں۔مگر اس پربھی میں اس پیالے کو پی گیا۔شربت سے مراد کامیابی ہوتی ہے اور یہ اسلام اور ہماری جماعت کی کامیابی کی بشارت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جس قدر تعلقات انسان کے وسیع ہوتے جاتے ہیں،اسی قدر سلسلہ اس کے خواب کا بلحاظ تعلقات وسیع ہوتا جاتا ہے۔مثلاً اگر کلکتہ کا کوئی ایسا شخص ہو ،جس کو ہم جانتے بھی نہیں،تو اس کے متعلق کوئی خواب بھی نہ آئے گی؛چنانچہ کئی سال پہلے جب مجھے صرف چند آدمی جانتے تھے،اس وقت جو خواب آئی تھی وہ ان تک ہی محدود تھی اور اب کئی ہزار سے تعلق رکھتی ہے۔‘‘
ادویات کے متعلق سلسلہ گفتگو کا چل پڑا اور وہ اس تقریب پر کہ مولوی عبدالکریم صاحب کو کوئی دوا حضرت اقدس نے شب گذشتہ کو دی تھی۔اس کے اثر کے متعلق حضرت نے دریافت فرمایا ۔اسی ضمن میں ایسٹرن سیرپ اور کچلہ وغیرہ پر مختلف ذکر ہوتا رہا اور ان کے خواص میں سے اعصاب کی تقویت کا تذکرہ ہوا ۔
عربی زبان کے کمالات جس پر حضرت اقدس کو مولانا عبدالکریم صاحب نے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ عصب کے لفظ مین فلاسفی بھری ہوئی ہے۔
کیونکہ عصب کے معنی ہیں باندھنا اور پٹھے بھی انسان کے عضاء کو رسیوں کی طرح باندھے رکھتے ہیں اور بالمقابل نرو((nerveکے لفظ میں بجز لفظ کے کچھ نہیں۔اس پر حضرت نے فرمایا:
’’یہ بھی رسول اکرم کا معجزہ ہے کہ الفاظ کے اندر علمی باتیں بھری ہوئی ہیں اور عربی زبان اس لئے خاتم الاسنہ ہے۔چونکہ قرآن جیسا عظیم الشان معجزہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیا،اس لئے اس کی عظمت علمی پہلو سے بہت بڑی ہے۔‘‘
پھر اس کے ضمن میںمنن الرحمن کی اشاعت کے متعلق تذکرہ ہوتا رہا۔حضرتؑ نے فرمایا کہ ’’بعض اسباب اور سامان کے بہم پہنچ جانے پر جو اس کے لئے ضروری ہیں،شائع ہو گئی۔‘‘
اپنی صداقت پر چار قسم کے نشانات
پھر اسی ذکر میں آپ نے فرمایا:’’میں نے بار ہا ذکر کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چار قسم کے نشان مجھے دئے ہیں۔جن کو میں نے بڑے دعوے کے ساتھ متعدد بار لکھا اور شائع کیا ہے۔‘‘
اول۔عربی دانی کا نشان ہے۔اور یہ اس وقت سے مجھے ملاہے،جب سے کہ محمد حسیب بٹالوی صاحب نے یہ لکھا کہ عاجز عربی کا ایک صیغہ بھی نہیں جانتا؛حالانکہ ہم نے پہلے کبھی دعویٰ بھی نہیں کیا تھا کہ عربی کا صیغہ آتا ہے۔جو لوگ عربی املاء اور منشاء میں پڑے ہیں وہ اس کی مشکلات کا اندازہ کر سکتے ہیںاور اس کی خوبیوں ک الحاظ رکھ سکتے ہیں۔مولوی صاحب (مولوی عبدالکریم صاحب سے مراد تھی)شروع سے دیکھتے رہے ہیں کہ کس طرح پر اللہ تعالیٰ نے اعجازی طور پر مدد دی ہے۔بڑی مشکل آکر پڑتی ہے۔جب ٹھیٹھ زبان کا لفظ مناسب موقع پر نہیں ملتا،تو اس وقت اللہ تعالیٰ وہ الفاظ القاء کرتا ہے۔نئی اور بناوٹی زبان با لینا آسان ہے،مگر ٹھیٹھ زبان مشکل ہے۔پھر ہم نے ان تصانیف کو بیش قرار انعامات کے ساتھ شائع کیا ہے اور کہا ہے کہ تم جس سے چاہو،مدد لے لو اور خوا اہل زبان بھی بلا لو۔مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ ہر گز قادر نہیں ہو سکتے،کیونکہ یہ نشان قرآن مجید کے خوارق میں ظلی طور پر مجھے دیا گیا ہے۔
دوم۔ دعاوں کاقبول ہونا۔میں نے عربی تصانیف کے دوران میں تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے کہ کس قدر کثرت سے میری دعائیںقبول ہوئی ہیں۔ایک ایک لفظ پر دعا کی ہے اور میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تو مستثنیٰ کرتا ہوں۔(کیونکہ ان کے طفیل اور اقتداء سے تو یہ سب کچھ ملا ہی ہے)اور میں کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں اس قدر قبول ہوئی ہیں کہ کسی کی نہیں ہوئی ہوں گی۔میں نہیں کہہ سکتا کہ دس ہزار یا دو لاکھ یا کتنی اور بعض نشانات قبولیت کے تو ایسے ہیں کہ ایک عالم ان کو جانتا ہے۔
تیسرا۔نشان پیش گوئیوں کا ہے یعنی اظہار علی الغیب۔یوں تو نجومی اور رمال لوگ بھی اٹکل بازیوں سے بعض باتین ایسی کہہ دیتے ہیں کہ ان کا کچھ نہ کچھ حصہ ٹھیک ہوتا ہے اور ایسا ہی تاریخ ہم کو بتلاتی ہے کہ رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں بھی کاہن لوگ تھے جو غیب کی خبریں بتلاتے تھے؛چنانچہ سطیح بھی ایک کاہن تھا،مگر ان اٹکل باز رماوں اور کاہنوں کی غیب دانی اور مامور من اللہ اور ملہم کے اظہار گیب میں فرق ہوتا ہے کہ ملہم اظہار غیب اپنے اندر الہی طاقت اور خدائی ہیبت رکھتا ہے؛چنانچہ قرآن پاک نے صاف فرمایا ہے کہ لا یظھر علے غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول(الجن:۲۷،۲۸)یہاں اظہار کا لفظ ہی طاہر کرتا ہے کہ اس کے اندر ایک شوکت اور قوت ہوتی ہے۔
چوتھا نشان قرآن کریم کے دقائق اور معارف کا ہے،کیونکہ معقرف قرآن اس شخص کے سوا اور کسی پر نہیں کھل سکتے،جس کی تطہیر ہو چکی ہے۔لا یمسہ الا المطھرون(الواقعہ:۸۰)میں نے کئی بار کہا ہے کہ میرے مخالف بھی ایک سورۃ کی تفسیر کریں اور میں بھی تفسیر کرتا ہوں۔پھر مقابلہ کر لیا جاوے،مگر کسی نے جرات نہیں کی۔محمد حسین وغیرہ نے تویہ کہہ دیا کہ ان کو عربی کا صیغہ نہیں آتا اور جب کتابیں پیش کی گئیں تو بودے اور رکیک عذر کر کے ٹال دیا کہ یہ عربی تو اروی کچالوہے ،مگر یہ نہ ہو سکا کہ ایک صفحہ ہی بنا کر پیش کردیتا اور دکھا دیتا کہ عربی یہ ہے۔
غرض یہ چار نشان ہیں جو خاص طور پر میری صداقت کے لیے مجھے ملے ہیں ؎ ؛
۳اکتوبر ۱۸۹۸؁ء
ایک رویاء ۳اکتوبرکی صبح کو بعد نماز فجر فرمایا:کہ
ِرات کو بعد تہجد لیٹ گیا تو تھوڑی سی غنودگی کے بعد دیکھا کہ میرے ہاتھ میں
’’سرمہ چشم آریہ‘‘کے چارورق ہیں اور کوئی کہتا ہے کہ آریہ لوگ اب خود اس کیاب کو چھپوارہے ہیں۔‘‘تعبیر میں فرمایاکہ ’’شاید اس سے یہ مراد ہو کہ آریہؔلوگوں کو جو بعض حجاب اور وساوس ہماری پیشگوئیوں متعلقہ لیکھرام وغیرہ کے متعلق ہیں۔وہ دور ہو جاویں۔اور ان پر اصل حقیقت کا انکشاف ہو جاوے۔مقدمہ کلارک میں رامؔ بھجدت وکیل آریہ تھا۔جب امرت سر کے سٹیشن پر مجھ سے ملا،تو اس نے صاف کہا کہ میں بلافیس اس مقدمہ میں اس لیے گیا تھا کہ شاید قتل لیکھرامؔ کا کوئی سراغ ملے،کیونکہ اس کے قتل یقین ہم کو آپ پر تھا۔ایسا ہی اور اقوام کو ایسا خیال ہو سکتا ہے۔پس اس خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خداتعالی ان پر اصل حقیقت کھول کر حجتّ ملزمہ قائم کردے۔‘‘ پھر فرمایا کہ’’پٹی والے جو اشتہاردکھائے گئے تھے،اس میں بھی یہی تھا کہ وہ لوگ خود چھپوارہے ہیں۔‘‘
پیشگوئی کی عظمت اس پر مولانہ مولوی نورالدیّن صاحبؓ نے فرمایا کہ جب وہ امر پورا ہوگا۔جس قدر عظمت اور قدر ہم کو ہوگی اور لوگوں کو کہاں۔ہم تو دیکھتے ہیں
کہ کیسے مشکلات درپیش ہیں۔حضرتؑ نے فرمایا۔کہ
’’بیشک صرف اسی میں نہیں بلکہ ہردعا اور پیشگوئی کی عظمت اور قبولیت میں یہی حال ہوتا ہے۔مثلاً اگر کسی لق ودق میدان میں جہاں ہزارہاکوس تک پانی نہیں ملتا۔کوئی شخص دعا کرے اور خداتعالی اپنے فضل سے اسے پانی کا پیالہ عطا کرے تو اس امرکو مجمل طور پر ان ،مشکلات اور لوازمات کو نظر انداز کر کے بیان کیا جاوے۔تو لوگ جو کل حالات پر آگاہ نہیں ،بجائے عظمت کے ہنسی کریں ۔مگر جب مشکلات سے واقف ہوں،تو پھر ایک خاص عظمت اور ہیبت سے اس کو دیکھیں گے۔ایسا ہی اگر کوئی ناخواندہ او راُمیّ آدمی انگریزی کی کتاب پڑھ جاوے،تو اس کی اُمیّت سے واقف لوگ اسے عظمت کی نگاہ سے دیکھیں گے،مگر ایک ایمؔ۔اے اوربیؔ۔اے اگر اس کتاب کو پڑھ جاؤے تو چنداں کیا،بالکل وقعت نہ دیں گے ،معمولی امر خیال کریں گے۔
غرض ہر ایک امر کہ عظمت اور عدم عظمت اس کے حصول کے لوازمات اور مشکلات پر ہوتی ہے۔‘‘
تیس ہزار دعائوں کی قبولیّت پھر فرمایاکہ
’’لوگ اس امر کو بھی جھوٹ جانیں گے۔جو ہم نے لکھ دیا
ہے کہ میری تیس ہزاردعائیں کم از کم قبول ہوئی ہیں،مگر میرا خدا خواب جانتا ہے کہ سچ ہے اور اس میں ذرابھی جھوٹ نہیں ۔کیونکہ ہر ایک کام کے لیے خواہ دینی ہویا دنیوی ۔دعاکی گئی ہے اور اللہ تعالی نے اسے موزو ن اورطیّب بنا دیا ہے۔‘‘
عربی تصنیفات میں دعا کے اثرات عربی تصنیفات میں ایک ایک لفظ دعا ہی کا اثر ہے؛ورنہ انسانی طاقت کا کام نہیں کہ تحدّی کرے۔
اگر دعا کا اثر نہیں تو پھر کیوں کوئی مولوی یا اہل زبان دم نہیں مار سکتا۔یہ اللہ تعالی کا خاص فضل ہے کہ اہل زبان کے رنگ اور محارہ پر ہماری کتب تصنیف ہوئی ہیں؛ورنہ اہل زبان بھی سارے اس پر قادر نہیں ہوتے کہ کل مسلم محاورات زبان پر اطلاع رکھتے ہوں پس یہ خداہی کا فضل ہے۔‘‘
۲جنوری ۱۸۹۹ء؁
رسالہ کشف الغطاء کی تصنیف کا مقصد ۸بجے دن کے حضرت اقدس امام ہمامؑ ایک کثیر التعداداحباب کے ہمراہ سیر کو تشریف لے
گئے۔ اثنائے راہ میں فرمایا:
’’یہ تکالیف اور ایذائیں جو مخالف کبھی بدزبانیوں کے رنگ میںجھوٹ اور افتراء سے بھرے ہوئے اشتہاروں کے ذریعے اور کبھی گورنمنٹ اور حکومت کو خلاف واقعہ اور محض جھوٹی باتوں کے بیان کرنے سے بدظن کر کے ہم کو پہنچاتے ہیں۔اگر ہماری اپنی ہی ذات تک محدود اور مخصوص ہوتیں،تو خدا بہتر جانتاہے کہ ہم کو ذرا بھی خیال نہ ہوتا ،کیونکہ ہم تو قربانی کے بکرے کی طرح اللہ تعالی کی راہ میں ہر وقت تیار ہیں،مگر اس کا اثر ہماری قوم پرپہنچتا ہے۔اور بعض لوگ ابھی ایسے کمزور بھی ہیں جو ابتلابرداشت نہیں کر سکتے،اس لیے ہم نے مناسب سمجھاہے کہ ان کا حالات کو چھاپ کر گورنمنٹ کے پاس بھیج دیں،کیونکہ اگر ہم خاموش رہیں تو ادھر مخالف ریشہ دوانیاںکرتے ہیں۔پھر اس کا اثر اچھا نہیں پڑتا۔چونکہ ہمارے دل صاف ہیں اور ہم بدباطن لوگوں کی طرح نفاق اور مداہنت سے کام نہیں لیتے اس لیے ہم کا کامل امید ہے کہ یہ رسالہ کشف الغطاء گورنمنٹ عالیہ کو ہمارے حالات اور ہمارے تعلقات سے اطلاع دے گا اورہمارے ہر دوست کے پاس بطور سارٹیفیکٹ کے رہے گا۔‘‘
۵ جنوری۱۸۹۹؁ء
مہر نبوت کی اصل حقیقت بعد نماز صبح مولوی قطب الدین صاحب ساکن بدو ملہی نے سوال کیا کہ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کتقین مبارک
کے درمیان جو مہر نبوت بتلائی جاتی ہے اور کہتے ہیں کہ رسولی کی طرح تھی۔اس کی اصل حقیقت کیا ہے؟‘‘
’’فرمایا! رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مہر بنوت کے متعلق جو اعتراض کیا جاتا ہے۔ہمارے خیال میںیہ بالکل غلط بات ہے،مگر میں یہ بات اپنے سچے جوش اور اخلاص سے کہتا ہوں کہ میرا ایمان یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کسی نشان نبوت کو رسولی وغیرہ الفاظ سے نسبت دینا ایک مومن اور سچے مسلمان کا کام نہیں ۔یہ گستاخی اور شوخی ہے۔جو کفر کی حد تک پہنچ جاتی ہے۔ہم کو ایسے معاملات میں زیادہ تفتیش اور چھان بین کی ضرورت نہیں کہ وہ مہر نبوت کیا تھی؟اور کیسی تھی؟کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار نشانات بین اور واضح طور پررکھے تھے۔ان میں سے ایک مہر نبوت بھی تھی۔
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وجود باجود سے انبیاء علیہم السلام کو ایسی ہی نسبت ہے جیسی کہ ہلال کو بدر سے ہوتی ہے۔ہلال کا وجود ایک تاریکی میں ہوتا ہے،لیکن جب وہ اپنے کمال کو پہنچ کر بدر بن جاتا ہے،تو وہ بدر اپنی پہلی حالت ہلال کا مثبت اور مصدق ہو جاتا ہے۔پس یقیناً سمجھو کہ اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نہ آتے تو پہلے نبی اور ان کی نبوتوں کے پہلو مخفی رہتے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مسیح علیہ السلام پر احسان اب سوچو اور بتلاو کہ کیا موجودہ انا جیل سے
انسان طریق توحید کا پتہ لگا سکتا ہے۔کیسی حیران کر دینے والی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کا نبی اس کی توحید کو قائم کرنے کے لئے آیا کرتا ہے یا اپنی خدائی منوانے؟پس اب موجودہ انجیل نے یہی نہیں کہ طریق توحید کو گم کر دیا ہے۔بلکہ ساتھ ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت اور نبوت کو اڑا دیا ہے اور چہ جائیکہ وہ خدایا ابن خدا بنتے۔ان کو نبی کے درجے سے بھی گرا کر معاذ اللہ بہت برے درجے کا آدمی بنا دیا۔مگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک ذات نے آکر ان کی تعلیم کو زندہ کیا اور خودمسیح کی اپنی ذات اور وجود کے لئے مسیحائی کی کہ اس کو مردوںسے نکال کر اس زندگی میں داخل کیا،جو اللہ تعالیٰ کے بر گزیدہ بندوں اور رسولوں کو دی جاتی ہے۔
اسلام کی برتری تعلیم وہی کامل ہو سکتی ہے جو انسانی قویٰ کی پوری مربی اور متکفل ہو۔نہ یہ کہ ایک ہی پہلو پر واقع ہوئی ہو۔انجیل کی تعلیم کو دیکھو کہ وہ کیا کہتی ہے اور
اس کے بالمقابل قویٰ کیا تعلیم دیتے ہیں؟انسانی قویٰ اور فطرت خدا تعالیٰ کی فعلی کتاب ہے ۔پس اس کی قولی کتاب،جو کتاب اللہ کہلاتی ہے یا اسے تعلیم الہی کہو۔اس کی ساخت اور بناوٹ کے مخالف اور متضاد کیوں کر ہو گی۔اسی طرح پر اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نہ آتے ،تو انبیاء سابقین کے اخلاق،ہدایات،معجزات اور قوت قدسیہ پر اعتراض ہوتے،مگر حضور نے آکر ان سب کو پاک ٹھہرایا۔اس لئے آپ کی نبوت کے نشانات سورج سے زیادہ روشن ہیں اور بے انتہا اور بے شمار ہین۔پس آپ کی نبوت یا نشانات نبوت پر اعتراض کرنا ایسا ہی ہے جیسے کہ دن چڑھا ہوا ہو اور کوئی احمق نابینا کہہ دے کہ ابھی تو رات ہی ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ دوسرے مذاہب تاریکی ہی میں رہتے ہیں،اگر اب تک رسول اکرم نہ آتے ،ایمان تباہ ہو جاتا اور زمین *** اور عذاب الہی سے تباہ ہو جاتی ۔اسلام شمع کی طرح منور ہے جس نے دوسروں کو بھی تاریکی سے نکالا ہے۔توریت کو پڑھو تو بہشت اور دوزخ کا پتہ ہی ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔انجیل کو دیکھو تو توحید کا نشان ہی نہیں ملتا۔اب بتلاو کہ اس میں تو شک نہیں کہ یہ دونوں کتابیں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے تھیں اور ہیں۔لیکن ان میں کون سی روشنی مل سکتی ہے۔سچی روشنی اور حقیقی نور جو نجات کے لئے مطلوب ہے،وہ اسلام ہی میں ہے۔توحید ہی کو دیکھو کہ جہاں سے قرآن کو کھولو وہ ایک شمشیر برہنہ نظر آتا ہے کہ شرک کی جڑ کاٹ رہا ہے۔ایسا ہی نبوت کے تمام پہلو ایسے صاف اور روشن نظر آتے ہیں کہ ان سے بڑھ کر ممکن نہیں۔
ختم نبوت کی حقیقت ختم نبوت کو یوں سمجھ سکتے ہین کہ جہاں پر دلائل اور معرفت طبعی طور پر ختم ہوجاتے ہیں،وہ وہی حد ہے جس کو ختم نبوت کے نام سے
مسموم کیا گیا ہے۔اس کے بعد ملحدوں کی طرح نکتہ چینی کرنا بے ایمانوں کا کام ہے۔ہر بات مین بینات ہوتے ہیں اور ان کا سمجھنا معرفت کاملہ اور نور بصر پر موقوف ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری سے ایمان اور عرفان کی تکمیل ہوئی۔دوسری قوموں کو روشنی پہنچی۔کسی اور قوم کو روشن اور بین شریعت نہیں ملی۔اگر ملتی تو کیا وہ عرب پر کچھ بھی اپنا اثر نہ ڈال سکتی۔عرب سے وہ آفتاب نکلا کہ اس نے ہر قوم کو روشن کیا اور ہر بستی پر اپنا نور ڈالا۔یہ قرآن کریم ہی کو فخر حاصل ہے کہ وہ توحید اور نبوت کے مسئلے میں کل دنیا کے مذاہب پر فتحیاب ہو سکتا ہے۔یہ فخر کا مقام ہے کہ ایسی کتاب مسلمانوں کو ملی ہے۔جو لوگ حملہ کرتے ہیں اورتعلیم وہدایت اسلام پر معترض ہوتے ہیں۔وہ بالکل کو ر باطنی اور بے ایمانی سے بولتے ہیں۔
تعدد ازدواج کی اجازت مثلاً کثرت ازدواج پر اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے بہت عورتوں کی اجازت دی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا دلیر اور
مرد میدان معترض ہے جو ہم کو یہ دکھلا سکے کہ قرآن کہتا ہے کہ ضرور ضرور ایک سے زیادہ عورتیں کرو۔ ہاں یہ ایک سچی بات ہے اور بالکل طبعی امر ہے کہ اکثر اوقات انسان کو ضرورت پیش آجاتی ہے کہ وہ ایک سے زیادہعورتیں کرے۔مثلاً عورت اندھی ہو گئی ہے یا اور کسی خطر ناک مرض میں مبتلا ہو کر اس قابل ہو گئی کہ خانہ داری کے ماور سر انجام نہیں دے سکتی اور مرد از راہ ہمدردی یہ بھی نہیں چاہتا کہ اسے علیٰحدہ کرے یا رحم کی خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو کر مرد کی طبعی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتی،تو ایسی سورت میں نکاح ثانی کی اجازت نہ ہو،تو بتلاو کہ کیا اس سے بد کاری اور بد اخلاقی کو ترقی نہ ہو گئی؟پھر اگر کوئی مذہب یا شریعت کثرت ازواج کو روکتی ہے،تو یقیناً وہ بد کاری اور بد اخلاقی کی موید ہے،لیکن اسلام جو دنیا سے بد اخلاقی اور بد کاری کو دور کرنا چاہتا ہے،اجازت دیتا ہے کہ ایسی ضرورتوں کے لحاظ سے ایک سے زیادہ بیویان کرے۔ایسا ہی اولاد کے نہ ہونے پر جبکہ لا ولد کے پس مرگ خاندان میں بہت سے ہنگامے اور کشت وخون ہونے تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ایک ضروری امر ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں کر کے اولاد پیدا کرے،بلکہ ایسی سورت میں نیک اور شریف بیبیاں خود اجازت دے دیتی ہیں،پس جس قدر غور کرو گے یہ مسلہ صاف اور روشن نظر آئے گا۔عیسائی کو تو حق ہی نہیں پہنچتا کہ اس مسلہ پر نکتہ چینی کرے،کیونکہ ان کے مسلمہ نبی اور ملہم بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بزرگوں نے سات سات سو اور تین تین سو بیبیاں کیں اور اگر وہ کہیں کہ وہ فاسق فاجر تھے،تو پھر ان کو اس بات کا جواب دینا مشکل ہو گا کہ ان کے الہام خدا کے الہام کیوں کر ہو سکتے ہیں؟عیسائیوں میں بعض فرقے ایسے بھی ہیں جو نبیوں کی شان میں گستاخیاں جائز نہیں رکھتے ۔علاوہ ازیں انجیل میں صراحت سے اس مسئلہ کو بیان ہی نہیں کیا گیا۔لنڈن کی عورتوں کا زور ایک باعث ہو گیا کہ دوسری عورت نہ کریں۔پھر اس کے نتائج خود دیکھ لو کہ لنڈن اور پیرس میں عفت اور تقویٰ کی کیسی قدر ہے۔
اسلام کی لڑائیاں دفاعی تھیں ایسا ہی دوسرے مسائل غالمی اور جہاد پر بھی ان کے اعتراض درست نہیں؛کیونکہ تورویت میں ایک لمبا سلسلہ
ایسی جنگوں کا چلتا ہے؛حالانکہ اسلام کی لڑائیاںڈیفنسو(دفاعی)تھیں اور وہ صرف دس سال کے اندر ہی ختم ہو گئیں۔میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ یہ مسائل ان کی کتابوں میں سے نکال سکتا ہوں۔اور ایسا ہی میرا دعویٰ ہے کہ تمام صداقتیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔اگر کوئی مدعی ایسی صداقتین پیش کرے کہ وہ قرآن میں نہیں۔میں اسے نکال کر دکھانے کو تیار ہوں۔ اسلامی شریعت نے وہ مسائل لئے ہیں جو طبعی اور فطرتی طور پر انسان کے لئے مطلوب ہیں اور جو ہر پہلو سے اس کے قویٰ کی تربیت کرتے ہیں۔ان پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ہاں!اسلام کے جو اعتراض غیر مذہب پر ہیں وہ ان کا جواب نہیں دے سکتے۔
سعید اور شقی کا چہرہ پس میں پھر کہتا ہوں کہ میری باتوں کو استخفاف اور استہزاء کی نظر سے نہ دیکھیں استہزاء سے کفر کا اندیشہ ہے۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی آیت کا ادب اور
خوف ہونا چاہیے۔ہر ایک عارف ان باتوں کے ہزار ہا جواب دے سکتا ہے۔کیا چہروں میں ایسی علامات نہیں ہوتیں۔جن کو دیکھ کر ہم ایک سعید اور شقی،بد معاش اور خوش اطوار میں تمیز کر سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں لکھا ہے کہ ایک شخص نے آپ کا منہ دیکھ کر کہا کہ یہ جھوٹوں کا منہ نہیں۔اب وہ کونسا نشان تھا جو جھوٹوں میں ہوتا ہے اور آپ میں نہ تھا۔ایک امتیاز تو تھا جس کو بصیرت والال انسان دیکھ سکتا ہے۔ایسا ابلہ اوراحمق کون ہے،جو نیک اور بد کو چہرہ سے دیکھ کر تمیز نہیں کر سکتا۔مومن کا چہرہ اور ہر عضو اس کو ایک امتیاز بخشتا ہے اور اس کے باخدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔پھر اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مہر نبوت میں ایک خصوصیت ہو تو بتلاو اس سے کیا استبعاد لازم آتا ہے۔سب کچھ ممکن ہے۔
صرف امور ایمانی پر ایمان لانا ضروری ہے بالآخر یہ یاد رکھو کہ یہ ایک فروعی بات ہے۔ہم کو ضرورت نہیں ہے کہ ان باتوں
میں پڑیں ۔اصول پر بحث ہونی چاہیے۔اصول کے اثبات پر فرع خود ہی ثابت ہو جاتی ہے ایمان لانا ضروری ہے۔اس کی کیفیت اور کنہ تک پہنچنے کی کوشش کرنا ضروری نہیں۔دشمن اگر گفتگو کرے،تو ہم اس کو روک سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اور اس کی صفات پر،ملائکہ اور اللہ تعالیٰ کی کتابوں اورا نبیاء علیہم السلام وغیرہ امور ایمانی پر ایمان لا نا ضروری ہے اور ان سب باتوں کا ماننا اصول ہے،اور باقی امور ان پر متفرع ہیں اور یہ سب صفائی کے ساتھ ثابت شدہ صداقتیں ہیں۔تعلیم اسلام ایسی صاف ہے کہ ہر قوت کو اعتدال اور عین محل پر رکھتی اور رتبیت کرتی ہے اور یہ عظیم الشان معجزہ ہے۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا۔دوسری تعلیمیں ایسی نہیں ۔کسی کا ناک نہیں تو کسی کے کان نہیں ہیں۔غرض وہ ناقص اور ادھوری ہیں۔مکمل خلقت تعلیم اسلام ہی کی ہے۔توحید،صفات باری تعالیٰ،نبوت اور اخلاق فاضلہ،تکمیل نفس وغیرہ امور جن کا انسان محتاج ہے۔وہ ایسے کامل اور روشن طور پر بیان ہوئے ہیں کہ ان میں زیادہ بحث کی ضرورت نہیں پڑتی۔باقی امور کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیوں کھاتے تھے؟کتنے بڑے نوالے لیتے تھے۔ان جھگڑوں میں مومن کو پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟مدار نجات ان باتوں پر نہیںہے۔ایسی باتیں جو اثر کے طور پر لکھی گئی ہیں۔اگر وہ نبوت حقی کے خلاف نہیں بلکہ مشابہ ہیں تو ایمان لائیں؛ورنہ تاویل کریں۔کچھ ضرورت نہیں کہ اس پر چناں اور چنیں کر کے لمبی اور فضول باتوں میں پڑیں۔
خاتم النبین کے معنی ختم نبوت کے متعلق میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ خاتم النبین کے بڑے معنی یہی ہیں کہ نوت کے امور کو آدم علیھم السلام سے لے کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ختم کیا۔یہ موٹے اور ظاہر معنی ہیں۔دوسرے یہ معنی ہیں کہ کمالات نبوت کا دائرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ختم ہو گیا۔یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ قرآن نے ناقص باتوں کا کمال کیا اور نبوت ختم ہو گئی،اس لئے الیوم اکملت لکم دینکم(المائدہ:۴)کا مصداق اسلام ہوگیا۔غرض یہ نشانات نبوت ہیں۔ان کی کیفیّت اور کنہ پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اصول صاف اور روشن ہیں اور وہ ثابت شدہ صداقتیں کہلاتی ہیں۔ان باتوں میں پڑنا مومن کو ضروری نہیں۔ایمان لانا ضروری ہے۔اگر کوئی مخالف اعتراض کرے تو ہم اس کو روک سکتے ہیں ۔اگر وہ بند نہ ہو تو ہم اس کو کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اپنے جزوی مسائل کا ثبوت دے۔الغرض مہر نبوؔ ت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات نبوت میں سے ایک نشان ہے ،جس پر ایمان لانا ہر مسلمان مومن کو ضروری ہے۔ ؎ ۱
۵جنوری ۱۸۹۹ء؁
قبر سے روح کا تعلق (سوال مولوی قطب الدین صاحب)’’روح کا جو تعلق قبور سے بتلایا گیا ہے۔اس کی اصلیت کیا ہے؟‘‘
فرمایا:’’اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلق قبور کے متعلق احادیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں آیا ہے،وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ہاں یہ دوسرا امر ہے کہ اس تعلق کی کیفیت اور کنہ کیا ہے؟جس کو معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں؛البتہ یہ ہمارا فرض ہو سکتا ہے کہ ہم یہ ثابت کر دیں کہ اس قسم کا تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کو ئی محال عقلی لازم نہیں آتا۔
اور اس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں۔درحقیقت یہ امر اسی قسم کا ہے،جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض امور کی سچائی اور حقیقت صرف زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور اس کو ذرا وسیع کر کے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقے رکھے ہیں ۔بعض خواص آنکھ کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتہ صرف کان لگاتا ہے اور بعض ایسی ہیں کہ حص مشترک سے ان کا سراغ چلتا ہے اور کتنی ہی سچائیاں ہیں کہ وہ مرکز قویٰ یعنی دل سے معلوم ہوتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے صداقت معلوم کرنے کے لئے مختلف طریق اور ذریعے رکھے ہیں۔مثلا ً مصری کی ایک ڈلی کو کان پر رکھیں،تو اس کا مزہ معلوم نہیں کر سکیں گے اور نہ اس کے رنگ کو بتلا سکیں گے۔ایسا ہی اگر آنکھ کے سامنے کریں گے،تو وہ اس کے ذائقہ کہ متعلق کچھ نہیں کہہ سکے گی۔اس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کے لئے مختلف قویٰ اور طاقتیں ہیں۔اب آنکھ کے متعلق اگر کسی چیز کا ذائقہ معلوم ہو اور وہ آنکھ کے سامنے پیش ہو،تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ اس چیز میں کوئی ذائقہ ہی نہیں یا آواز نکلتی ہو اور کان بند کر کے زبان سے وہ کام لینا چاہیں،تو کب ممکن ہے۔آجکل کے فلسفی مزاج لوگوں کو یہ بڑا دھوکہ لگا ہوا ہے کہ وہ اپنے عدم علم کی وجہ سے کسی صداقت کا انکار کر بیٹھتے ہیں۔روز مرہ کے کاموں میں دیکھا جاتا ہے کہ سب کام ایک شخص نہیں کرتا بلکہ جدا گانہ خدمتیں مقرر ہیں۔سقہ پانی لاتا ہے۔دھوبی کپڑے صاف کرتا ہے،اورباورچی کھا نا پکاتا ہے ۔غرضیکہ تقسیم محنت کا سلسلہ ہم انسان کے خود ساختہ نظام میں بھی پاتے ہیں۔پس اس اصل کو یاد رکھیں کہ مختلف قوتوں کے مختلف کام ہیں۔انسان بڑے قوی لے کر آیا ہے اور طرح طرح کی خدمتیں اس کی تکمیل کے لئے ہر ایک قوت کے سپرد ہیں۔نادان فلسفی ہر بات کا فیصلہ اپنی عقلِ خام سے چاہتا ہے ؛ حالانکہ یہ بات غلط محض ہے۔ تاریخی اُمور توتاریخ ہی سے ثابت ہوں گے اور خواص الاشیاء کا تجربہ بدوں تجربۂ صحیحہ کے کیونکر لگ سکے گا۔ امورِ قیاسیہ کا پتہ عقل دے گی۔ اسی طرح پر متفرق طور پر الگ الگ ذرائع ہیں۔ انسان دھوکہ میں مبتلا ہوکر حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے سے تب ہی محروم ہوجاتا ہے جب کہ وہ ایک ہی چیز کو مختلف اُمور کی تکمیل کاذریعہ قراردے لیتاہے۔ مَیں اس اُصول کی صداقت پر زیادہ کہنا ضروری نہیں سمجھتا، کیونکہ ذرا سے فکر سے یہ بات خوب سمجھ میں آجاتی ہے اور روز مرّہ ہم ان باتوں کی سچائی دیکھتے ہیں۔ پس جب رُوح جسم سے مفارقت کرتی ہے یا تعلق پکڑتی ہے، تو ان باتوں کا فیصلہ عقل سے نہیں ہوسکتا۔ اگرایسا ہوتاتوفلسفی اور حکماء ضلالت میں مبتلانہ ہوتے۔
رُوح کے متعلق علوم چشمۂ نبوت سے ملتے ہیں اسی طرح قبور کے ساتھ جو تعلق ارواح کا ہوتا ہے۔ یہ ایک صداقت
تو ہے، مگر اس کا پتہ دینااس آنکھ کا کام نہیں۔یہ کشفی آنکھ کا کام ہے کہ وُہ دکھلاتی ہے۔ اگر محض عقل سے اس کا پتہ لگانا چاہوتو کوئی عقل کا پُتلا اتنا ہی بتلائے کہ رُوح کا وجُود بھی ہے یا نہیں؟ ہزار اختلاف اس مسئلہ پر موجود ہیں اور ہزار ہا فلاسفردہریہ مزاج موجود ہیں جو منکرہیں۔اگر نری عقل کا یہ کام تھا، توپھر اختلاف کاکیا کام؟ ہزار اختلاف کا کیاکام؟ کیونکہ جب آنکھ کا کام دیکھنا ہے، تو مَیں نہیں کہہ سکتا کہ زید کی آنکھ تو سفید چیز کودیکھے اور بکر کی ویسی ہی آنکھ اس سفید چیز کا ذائقہ بتلائے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ نری عقل روح کا وجودبھی یقینی طور پر نہیں بتلاسکتی؛ چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم پیدا کرسکے۔ فلاسفر تو روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور رُوح فی الخارج ان کے نزدیک کوئی چیز ہی نہیں۔ یہ تفاسیررُوح کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمۂ نوبت سے ملی ہیں اور نِرے عقل والے تو دعویٰ ہی نہیں کرسکتے ۔ اگرکہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے تو یادرکھو کہ اُنہوں نے منقولی طور پر چشمۂ نبوت سے کچھ لے کر کہا ہے۔ پس جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ رُوح کے متعلق علوم چشمۂ نبوت سے ملتے ہیں تو یہ امرکہ ارواح کا قبورکے ساتھ تعلق ہوت اہے، اُسی چشم سے دیکھناچاہیے اورکشفی آنکھ نے بتلایا ہے کہ اس تودۂ خاک سے رُوح کا ایک تعلق ہوتا ہے اور السلام علیکم یااھل القبور کہنے سے جواب ملتا ہے۔ پس جو آدمی ان قویٰ سے کام لے جن سے کشفِ قبور ہوسکتا ہے، وہ اُن تعلقات کودیکھ سکتا ہے۔
ہم ایک بات مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ ایک نمک کی ڈلی اور مصری کی ڈلی رکھی ہو۔اب عقل محض ان پر کیا فتویٰ دے سکے گی۔ ہاں اگر اُن کو چکھیں گے، تو جُدا گانہ مزوں سے معلوم ہوجاوے گا کہ یہ نمک ہ اور وہ مصری ہے، لیکن اگر حسِ لِسان ہی نہیں تو نمکین اور شیریں کا فیصلہ کوئی کیا کرے گا؟ پس ہمارا کام صرف دلائل سے سمجھا دینا ہے۔ آفتاب کے چڑھنے میں جیسے ایک اندھے کے انکار سے فرق نہیں آسکتا اور ایک مسلوب القوۃ کے طریقِ استدلال سے فائدہ نہ اٹھانے سے اس کا ابطال نہیں ۔ اسی طرح پر اگر کوئی شخص کشفی آنکھ نہیں رکھتا، تو وہ اُس تعلقِ ارواح کو کیونکردیکھ سکتا ہے؟ پس محض اس لیے کہ وُہ دیکھ نہیں سکتا، اس کا انکار جائزنہیں ہے۔ ایسی باتوں کا پتہ نِری عقل اور قیاس سے کچھ نہیں لگتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس لیے انسان کو مختلف قویٰ دیئے ہیں۔ اگر ایک ہی سب کام دیتا تو پھر اس قدر قویٰ کے عطا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بعض کا تعلق آنکھ سے ہے اور بعض کا کان سے بعض زبان سے متعلق ہیں اور بعض ناک سے مختلف قسم کی حِسیّں انسان رکھتا ہے۔ قبور کے ساتھ تعلقِ ارواح دیکھنے کے لئے کشفی قوت اور حسِ کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی کہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، تو وہ غلط کہتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی ایک کثیر تعداد کروڑ ہا اولیاء وصُلحاکا سلسلہ دُنیا میں گذرا ہے اور مجاہدات کرنے والے بیشمار لوگ ہوگذرے ہیں اور وہ سب اس امرکی زندہ شہادت ہیں۔ گو اس کی اصلیت اور تعلقات کی وجہ عقلی طور پر ہم معلوم کرسکیں یا نہ، مگر نفسِ تعلق سے انکار نہیں ہو سکتا۔ غرض کشفی دلائل ان ساری باتوں کا فیصلہ کیے دیتے ہیں۔ کان اگر نہ دیکھ سکیں تو ان کا کیا قصور؟وہ اور قوت کا کام ہے۔ ہم اپنے ذاتی تجربہ سے گواہ ہیں کہ رُوح کا تعلق قبرکے ساتھ ضرور ہوتا ہے۔ انسان میت سے کلام کرسکتاہے رُوح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتاہے،جہاں اس کے لئے ایک مقام ملتا ہے۔مَیں پھر کہتاہوں کہ یہ ایک ثابت شدہ صداقت ہے۔ ہندوئوں کی کتابوں میں بھی اس کی گواہی موجود ہے۔ یہ مسئلہ عام طور پرمسلّمہ مسئلہ ہے۔ بجز اس فرقہ کے جو نفی بقائے رُوح کرتاہے اور یہ امر کہ کس جگہ تعلق ہے کشفی قوت خود ہی بتلادے گی۔ جیالوجسٹ(عالمِ علم طبقات الارض) بتلادیتے ہیں کہ یہاں فلاح دھات ہے اور وہاں فلاں کان ہے۔ دیکھوان میں یہ ایک قوت ہوتی ہے جوفی الفور بتلادیتی ہے۔ پس یہ بات ایک سچی بات ہے کہ ارواح کا تعلق قبورسے ضرور ہوتاہے۔ یہاںتک کہ اہل کشف توجہ سے میت کے ساتھ کلام بھی کرسکتے ہیں اور اوہام اور اعتراضوں کا سلسلہ تو ایسالمباہے کہ ختم ہی ہیں ہوتا۔۱؎
دُعا کی برکات ’’اگردُعا نہ ہوتی، تو کوئی انسنا خداشناسی کے بارے میں حق الیقین تک نہ پہنچ سکتا۔ دُعا سے الہام ملتا ہے۔ دُعا سے ہم خداتعالیٰ سے کلام کرتے ہیں۔
جب انسان اخلاص ور توحید اور محبت اور صدق اور صفاکے قدم سے دُعاکرتا کرتا فنا کی حالت تک پہنچ جاتا ہے۔ تب وُہ زندہ خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے، جو لوگوں سے پوشیدہ ہے۔‘‘
مُبارک وہ جو سمجھے ’’خدا سے صُلح کرو۔ سچی پرہیزگاری سے کام لو۔ آسمان اپنے غیر معلولی حوادث سے ڈرارہا ہے۔ زمین بیماریوں سے انذار کررہی ہے۔مبارک
وُہ جو سمجھے۔۱؎ (حضرت مسیح موعود ؑ)
۲۶؍جنوری ۱۸۹۹؁ء
ایڈیٹرصاحب اخبارالحکم لکھتے ہیں۔ جب لیل (دھاریوال کے پا س ایک گائوں ہے) جہاں حضرت اقدس ؑ نے بغرض پیروی مقدمہ ضمانت برائے حفظِ امن منجانب مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی، دھاریوال تشریف لے جاتے ہوئے قیام فرمایا تھا۔(مرتب) سے روانہ ہوکر کھنڈہ(جہاں حضرت اقدس ؑ تشریف فرماتے تھے۔(مرتب)آپہنچے۔ تو حضر ت اقدس ؑ نے فرمایا کہ:
’’اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں مصلحت ہے ۔ چونکہ سُنایا گیا کہ محمدحسین بھی وہیں اُترنے والا تھا۔ اس لیے اچھا ہوا کہ ہم وہاں نہیں ٹھہرے۔ ایسے لوگوں سے دُور ہی رہنا اچھا ہے۔‘‘
ّنوٹ از مرتب) تبدیلِ فردوگاہ کا باعث یہ ہوا کہ حضرت اقدس ؑ بسواری پالکی روانہ ہوئے تھے اور حضرت مولانا نورالدین صاحب ؒ۔ اور چند اور دوست بٹالہ کے راستہ سے گاڑی پرسوار ہوئے تھے اور یہ امر مقررشدہ تھا کہ مقامِ نزول لیل ہی ہوگا، مگر حضرتِ اقدس ؑ کو راستہ میں رانی ایشرکور(سکنہ دھام ۔ سردار جیمل سنگھ کی بیوہ بہو) کا خاص آدمی پیغام لے کر ملا کہ آپؑ میرے ہاں قیام فرماویں؛ چنانچہ حضرتِ اقدس ؑ نے اس کا پیغام منظورفرمالیا اور وہیں قیام فرماہوئے، مگر گاڑی والے دوستوں کو اطلاع نہ ہوئی، اس لیے وہ لیل ہی پہنچے۔ بعد میں حضرتِ اقدس ؑ کے بُلوانے پر سب وہیں اکٹھے ہوگئے۔)
غیرمسلم کی دعوت اور نذر تھوڑی دیر کے بعدرانی ایشر کور نے اپنے اہلکاروں کے ہاتھ ایک تال مصری کا اور ایک باداموں کا بطور نذر پیش کیا اور کہلابھیجا،
بری مہربانی فرمائی۔ میرے واسطے آپ ؑ کا تشریف لانا ایسا ہے، جیسے سردار جیمل سنگھ آنجہانی کا آنا۔ حضرتِ اقدس ؑ نے نہایت سادگی اور اُس لہجہ میں جو ان لوگوں میں خداداد ہوتا ہے، فرمایاکہ ’’اچھا آپ نے چونکہ دعوت کی ہے ہم یہ نذر بھی لے لیتے ہیں۔‘‘
استقلال کھانا کھاچکنے کے بعد ایک سفید ریش شخص کی بابت عرض کیا گیا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے۔حضرت اقدس ؑ نے نہایت فراخدلی سے فرمایا’’ ہاں‘‘ چنانچہ وُہ شخص پیش ہوا
اور اس نے اپنی درخواست منظوم پیش کی۔ حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ ’’استقلال سے اگر طبیب کاعلاج کیاجاوے وہ بہت مہربان ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ فائدہ بھی دیتا ہے۔‘‘
سفر میں روزہ آپ ؐ سے دریافت کیا گیا کہ سفر کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟آپؐ نے فرمایا کہ:
’’قرآن کریم سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ فمن کان منکم مریضاً اوعلی سفر فعدۃ من ایام اخر(سورۃ بقرہ:۱۸۵)یعنی مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے۔اس میں امر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایاکہ جس کا اختیار ہو رکھ لے،جس کا اختیار ہو نہ رکھے۔میرے خیال میں مسافر کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے اور چونکہ عام طور پر اکثر لوگ رکھ لیتے ہیں،اس لئے اگر کوئی تعامل سمجھ کر رکھ لے،تو کوئی حرج نہیں،مگر عدۃمن ایام اخر کا پھر بھی لحاظ رکھنا چاہیے۔‘‘
اس پر مولانہ نور الدین صاحبؓ نے فرمایا کہ’’یوں بھی توانسان کو مہینے میں کچھ روزے رکھنے چاہئیں۔‘‘
ہم اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ایک موقع پر حضرت اقدس نے بھی فرمایا’’سفر میں تکالیف اٹھا کر انسان جو روزہ رکھتا ہے تو گویا اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتا ہے۔اس کو اطاعت امر سے خوش نہیں کرنا چاہتا۔یہ غلطی ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت امر اور نہی میں سچا ایمان ہے۔‘‘
۲۷ جنوری۱۸۹۹؁ء
بعد نماز صبح روانگی کا حکم ہوا۔جب کارخانہ(دھاریوال)کے قریب سے گزرے،تو اس کے متعلق ذکر میں فرمایا:
’’اس کو کسی قوت دیکھنا چاہیے۔دیکھی ہوئی چیز کچھ کام ہی دیتی ہے۔‘‘
ایک شخص نے کہا کہ حضرت میں نے ایک بار دیکھا،تو مجھے خدا تعالیٰ کی قدرت پر عجب جوش آیا اور جبتک میں نے چار رکعت نماز نہ پڑھ لی صبر نہ آیا۔حضرت نے فرمایا:
’’اصل بات یہ ہے کہ میں نے یہ ساری باتیں اس لئے ہیں کہ وہ اپنا جلوہ دکھا رہا ہے،دیکھو کپڑے تک کو کس قدر طاقتیں دیں ہیںاور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں تو ساری طاقتیں اور قوتیں ہیں۔‘‘
حضور کے لئے خیمہ چونکہ نہر پر لگایا گیا تھا۔نہر کو دیکھ کر اور اس کے ارد گرد درختوں کو دیکھ کر فرمایا۔’’بہت اچھی جگہ ہے۔‘‘
۲۶فروری۱۸۹۹؁ء
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے ایک لیکچر کی تعریف حضرت مولانہ عبد الکریم صاحب سیالکوٹیؓ کے
لیکچر(موسومہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی نے کیا اصلاح اور تجدید کی)کو حضرت اقدس ؑ نے پڑھا اور ۲۶فروری۱۸۹۹؁ء کو مسجد مبارک میں احباب سے فرمایا:
’’میں چاہتا ہوں کہ اسے ہمارے سب دوست ضرور پڑھیں۔اس لئے کہ اس میں بہت سے نکات لطیفہ ہیں اور یہ نمونہ ہے ایک شخص کی قوت تقریر کا اور اسی منوال پرمخصوصاًہماری جماعت کو مقرر بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘ ؎ ۱
۱۰مارچ۱۸۹۹؁ء
بلند ہمتی اور شجاعت صبح سیر کو جاتے ہوئے حضرت مسیح موعود ؑ نے فرمایا:
’’ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ہمت اخلاق فاضلہ میں سے ہے اور مومن
بڑا بلند ہمت ہوتا ہے اور اسے ہر وقت خدا تعالیٰ کے دین کی نصرت اور تائید کے لئے تیار رہنا چاہیے اور کبھی بزدلی ظاہر نہیں کرنی چاہیے۔بزدل منافق کا نشان ہے۔مومن دلیر اور شجاع ہوتا ہے،مگر شجاعت سے مراد یہ نہیں ہے کہ اس میں موقعہ شناسی نہ ہو۔موقعہ شناسی کے بغیر جو فعل کیا جاتا ہے۔وہ تہور ہوتا ہے۔مومن میں شتاب کاری نہیں ہوتی،بلکہ وہ نہایت ہوشیاری اورتحمل کے ساتھ نصرت دین کے لئے تیار رہتا ہے اور بزدل نہیں ہوتا ۔انسان سے کبھی ایسا فعل سرزد ہو جاتا ہے جو خدا تعالیٰ کوناراض کر دیتا ہے اور کبھی خوش کر دیتا ہے۔مثلاً اگر کسی سائل کو دھکا دیا تو وہ سختی کا موجب ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ناراض کر دینے والا فعل ہوتا ہے،اس لئے اسے توفیق نہ ملے گی کہ وہ اسے کچھ دے سکے،لیکن اگر اس سے نرمی اور اخلاق سے پیش آئے گا،تو خواہ اسے پانی کا پیالہ ہی دے دے،تو ہو بھی ازالہ قبض کا موجب ہو جائے گا۔
استغفار۔قبض کا علاج انسان پر قبض اور بسط کی حالت آتی رہتی ہے۔بسط کی حالت میں ذوق اور شوق بڑھ جاتا ہے اور قلب میں ایک انشراح پیدا ہوتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی طرف توجہ بڑھ جاتی ہے۔نمازوں میں لذت اور سرور پیدا ہوتا ہے،لیکن بعض وقت ایسی حالت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔کہ وہ ذوق اور شوق جاتا رہتا ہے اور دل میں ایک تنگی کی حالت ہو جاتی ہے۔جب ایسی حالت ہو جائے تو اس کا علاج یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور پھر درود شریف بھی پڑھے۔نماز بھی بار بار پڑھے۔قبج کے دور ہونے کا یہی علاج ہے۔
حقیقی علم علم سے مراد منطق یا فلسفہ نہیں ہے بلکہ حقیقی علم وہ ہے جو اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے عطا کرتا ہے۔یہ علم اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ذریعہ ہوتا ہے اور اس سے خشیت الہی
پیدا ہوتی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء(فاطر ۲۹)اگر علم سے اللہ تعالٰ کی خشیت میں ترقی نہیں ہوئی،تو یاد رکھو کہ وہ علم ترقی معرفت کا ذریعہ نہیں ہے۔ ؎۱
۲۰اپریل۱۸۹۹؁ء بوقت عصر
خدا کا بھروسہ ’’اسلام کا خاصہ ہے کہ خداتعالیٰ پر بھروسہ ہوتا ہے۔مسلمان وہی ہے جو صدقات اور دعا کا قائل ہو۔عیسائیوں کو اس بات پر یقین نہیں۔ کیوں؟
انہوں نے جسمانی خدا بنایا ہے۔انسان کی بڑی خوشی جو زوال پذیر نہیں ہوتی،اور خطرات کے وقت اسے سنبھال لیتی ہے۔وہ خدا پر بھروسہ ہے۔اور یہ صرف اسلام ہی کی تعلیم ہے کہ خدا پر بھروسہ کرو۔‘‘ ؎۲
۲۱اپریل۱۸۹۹؁ء یوم عید الضحیٰ۔
والدہ کی خدمت ’’پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی ہے کہ وہ والدہ کی عزت کرے۔اویس قرنی کے لئے بسا اوقات رسول اکرم ﷺ یمن کی طرف
منہ کر کے کہا کرتے تھے کہ مجھے یمن کی طرف سے خدا کی خوشبو آتی ہے۔آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ وہ اپنی والدہ کی فرمانبرداری میں مصروف رہتا ہے اور اسی وجہ سے میرے پاس بھی نہیں آسکتا۔بظاہر یہ بات ایسی ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم موجود ہیں،مگر وہ ان کی زیارت نہیں کر سکتے۔صرف اپنی والدہ کی خدمت گزاریاور فرمانبرداری میں پوری مصروفیت کی وجہ سے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ حجور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دو ہی آدمیوں کو السلام علیکم کی خصوصیت سے وصیت فرمائی۔یا اویس کو یا مسیح کو۔یہ ایک عجیب بات ہے،جو دوسرے لوگوں کو ایک خصوصیت کے ساتھ نہیں ملی؛چنانچہ لکھا ہے کہ جب حضرت عمر ان سے ملنے گئے،تو اویس نے فرمایا کہ والدہ کی خدمت میں مصروف رہتا ہوں اور میرے اونٹوں کو فرشتے چرایا کرتے ہیں۔ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے والدہ کی خدمت میں اس قدر سعی کی اور پھر یہ قبولیت اور عزت پائی۔ایک وہ ہے جو پیسہ پیسہ کے لئے مقدمات کرتے ہیں اور والدہ کا نام ایسی بری طرح لیتے ہیں کہ رذیل قومیں چوہڑے کمہار بھی کم لیتے ہوں گے۔ہماری تعلیم کیا ہے؟صرف اللہ اور رسول پاک کی پاک تعلیم کا بتلا دینا ہے۔اگر کوئی میرے ساتھ تعلق قائم کر کے اس کو ماننا نہیں چاہتا،تو وہ ہماری جماعت میں کیوں داخل ہوتا ہے؟ایسے نمونے سے دوسروں کوٹھوکر لگتی ہے اور وہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے لوگ ہیں جو ماں باپ تک کی بھی عزت نہیں کرتے۔
مادر پدر آزاد کبھی خیرو برکت کا منہ نہ دیکھیں گے میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ مادر پدر آزاد کبھی بھی خیرو برکت کا منہ نہیں
دیکھیں گے۔پس نیک نیتی کے ساتھ اور پوری اطاعت اور وفاداری کے رنگ میں خدا رسول کے فرمودہ پر عمل کرنے کو تیار ہو جاو ۔بہتری اسی میں ہے؛ورنہ اختیار ہے۔ہمارا کام صرف نصیحت کرنا ہے۔
عربی اور انگریزی سیکھنے کی تلقین میں یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ وہ عربی زبان سیکھیں کیونکہ عربی کی تعلیم کی بدوں قرآن
کریم کا مزا نہیں آتا۔پس ترجمہ پڑھنے کے لئے ضروری اور مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا عربی زبان کو سیکھنے کی کوشش کریں۔آجکل تو آسان آسان طریق عربی کے پڑھنے کے لئے نکل آئے ہیں۔قرآن شریف کا پڑھنا جبکہ ہر مسلمان کا فرض ہے تو کیا اس کے معنے یہ ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش نہ کی جاوے اور ساری عمر انگریزی اور دوسری زبانوں کے حاصل کرنے میں کھو دی جاوے۔ہاں یہ بات بھی یاد رکھو کہ چونکہ استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے قومی گورنمنٹ کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔پس ضروری ہے کہ اپنے مطالب واغراض کو حکام پر پورے طور سے ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھو،تاکہ گورنمنٹ کو فائدہ اور مدد پہنچا سکو۔‘‘
فونو گراف پھر زبانوں کے تذکرے پر فرمایا:
’’فونو گراف کیا ہے؟گویا مطبع ناطق ہے۔‘‘
تکلیف کی دوحیثیتیں کوئی تکلیف نہیں پہنچتی جب تک آسمان پر فتویٰ نہ ہو؛اگرچہ تکالیف تو پیغمبروں کو بھی پہنچتی ہے،مگر وہ از راہ محبت ہوتی ہے
اور ان میں ایک قسم کی تعلیم مخفی ہوتی ہے،ا جو ان مشکلات میں انبیاء علیھم السلام کا پاک گروہ اپنے طرز عمل اور چال چلن سے دیتا ہے اور بعض لوگوں پر دکھ کی مار ہوتی ہے اور وہ ان کی اپنی ہی کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔من یعمل مثقال ذرۃ شرایراہ(الزلزال:۹) پس آدمی کو لازم ہے کہ توبہ استغفار میں لگا رہے اور دیکھتا رہے کہ ایسا نہ ہو،بد اعمالیاں حد سے گزر جاویں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں۔
توبہ و استغفار جب خدا تعالیٰ کسی پر فضل کے ساتھ نگاہ کرتا ہے،تو عام طور پر دلوں میں اس کی محبت کا القاء کر دیتا ہے،لیکن جس وقت انسان کا شر حد سے زیادہ گزر جاتا ہے،
اس وقت آسمان پر اس کی مخالفت کا ارادہ ہوتے ہی اللہ تعالٰٰ کے منشا ء کے موافق لوگوں کے دل سخت ہوتے جاتے ہیں،لیکن جونہی وہ توبہ استغفار کے ساتھ خدا کے آستانہ پر گر کر پناہ لیتا ہے،تو اندر ہی اندر ایک رحم پیدا ہوتا جاتا ہے اور کسی کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ اس کی محبت کا بیج لوگوں کے دلوں میں بو دیا جاتا ہے۔غرض توبہ استغفار ایسا محرب نسخہ ہے کہ خطا نہیں جاتا۔ ؎۱
۲۱ اپریل۱۸۹۹؁ء قبل مغرب
مسیح موعود کا کارنامہ کسر صلیب یہ کتاب جو لکھی گئی ہے،جب شائع ہو گی،تو ان لوگوں کو بھی پتہ لگ جاوے گا جو بار بار اعتراض کرتے ہیں کہ
آکر کیا بنایا؟میں حیران ہو جاتا ہوں جب اس قسم کے اعتراض سنتا ہوں۔کیا پھونک مار کر کچھ بنا دیا جاتا ہے؟مگر یہ لوگ دیکھیں گے اور خدا تعالیٰ نمایاں طور پر دکھائے گا کہ کیا بنایا ہے۔کاش یہ لوگ موجودہ حالت وقت پر غور کرتے۔صدی میں سے سولہ سال گذر گئے۔ظلمت انتہا تک پہنچ گئی اور کوئی نہ آیا۔جو اصلاح کرتا۔یہ لوگ ذرا بھی انصاف نہیں کرتے۔مجھ پر اعتراض کرتے کرتے خدا پر اعتراض کر جاتے ہیں۔کیونکہ میں نے تو آکر کچھ بنایا ہی نہں اور خدا نے بنانے والا بھیجا نہیں،بلکہ باوجود اس کے کہ اور ضرورتیں اگر چھوڑ بھی دی جاویں تو ان عاقبت اندیش معترضوں کے موافق ایک گمراہ کرنے والا بھی آگیا اور پھر بھی وہ اصل مہدی نہ آیا اور نہ خدا نے اسے بھیجا ۔چودھویں صدی کو مبارک سمجھتے تھے پر کیا خاک مبارک نکلی ،جب ایک دجال آگیا!!!صدیق حسن اور عبد الحیی جو دعویٰ کرنے والے تھے وہ صدی کے سر پر ہی فوت ہو گئے؛ورنہ شاید وہی ان لوگوں کا سہارا ہوتے،لیکن خدا نے اپنے فضل سے دکھا دیا کہ یہ کام ان کا نہ تھا بلکہ کسی اور کا ۔
مجدد جو آیا کرتا ہے،وہ ضرورت وقت کے لحاظ سے آیا کرتا ہے نہ استنجے اور وضو کے مسائل بتانے۔خدا جو مدبر اور حکیم خدا ہے،کیا وہ نہیں دیکھتا کہ دنیا پر طبعیات اور فلسفہ کی زہریلی ہوا چلی ہے جس نے ہزار ہا انسانوں کو ہلاک کر دیا ہے۔صلیب پرست عیسائیوں نے کس کس رنگ میں لکھو کھہاروحوں کو خدا سے دور پھینک دیا ہے۔تو پھر کیا اس وقت ایسے مجدد کی ضرورت نہ تھی جو کسر صلیب کرے اور دلائل و بینات سے دکھاوے کہ صلیبی مذہب میں حقانیت کا نور نہیں۔اور ایک لکڑی پر ایمان لا کر انسان نجات کا وارث نہیں ٹھہر سکتا۔آئے دن پچاس ہزار اور ایک لاکھ اشتہار چھاپ کر چھاپ کر یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں اور ٹڈی دل کی طرح عورتیں بچے جوان اور بوڑھے لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اسلام پر حملہ کریں۔اس وقت اسلام پر وہ حملہ ہوا ہے جس کی انتہا نہیں۔ادھر خدا کا یہ وعدہ کہ انا لہ لحافظون(الحجر:۱۰) اور ادھر اننا عاقبت اندیش معترضین کی یہ دانا ئی کہ اسلام میں حفاظت دین کے لئے معرفت کا نور کر کوئی نہیں آیا،بلکہ دجال آیا ہے۔ افسوس!صد افسوس!!آہ!صد آہ!
یہی تو وقت تھا کہ خدا اپنی نصرت اور تائید کا روشن ہاتھ دکھاتا ۔مگر میں کہتا ہوں کہ اس نے دکھایا اور وہ اپنی چمکار دکھائے گا اور مخالفوں کو شرمندہ کر کے بتلا دے گا،کہ آکر بنانے والے نے کیا بنایا۔‘‘ ؎۱
۲۱اپریل۱۸۹۹؁ء
ستاری خدا تعالیٰ کی ستاری ایسی ہے کہ وہ انسان کے گناہوں اور خطاوں کو دیکھتا ہے،لیکن اپنی اس صفت کے باعث اس کی غلط کاریوں کو اس وقت تک جب تک وہ اعتدال کی حد
سے نہ گزر جاوے ڈھانپتا ہے،لیکن انسان کسی دوسرے کی غلطی دیکھتا بھی نہیں اور شور مچاتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان کم ھاصلہ ہے اور خدا تعالیٰ کی ذات حلیم وکریم ہے۔طالم انسان اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھتا ہے اور کبھی کبھی خدا تعالیٰ کے حلم پر پوری اطلاع نہ رکھنے کے باعث بے باک ہو جاتا ہے اس وقت ذو انتقام کی صفت کام آتی ہے اور پھر اسے پکڑ لیتی ہے۔ہندو لوگ کہا کرتے ہیں کہ پر میشر اورات میں ویر ہے۔یعنی خدا حد سے برھی ہوئی بات کو عزیز نہیں رکھتا۔با اینہمہ بھی وہ ایسا رحیم کریم ہے کہ ایسی حالت میں بھی اگر انسان نہایت خشوع خضوع کے ساتھ آستان الہی پر جا گرے،تو وہ رحم کے ساتھ اس پر نظر رکھتا ہے۔غرض یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ ہماری خطاوں پر معاً نظر نہیں کرتا اور اپنی ستاری کے طفیل رسوا نہیں کرتا،تو ہم کو بھی چاہیے کہ ہر ایسی بات پر جو کسی دوسرے کی رسوئی یا ذلت پر مبنی ہو۔فی الفور منہ نہ کھولیں۔
غفلت کا علاج استغفار ہے بعض لوگوں کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ ان کو ایسے اسباب پیش آجاتے ہیں مثلاً ملازمت یا کوئی اور وجہ کہ ان کی عمر کا
یک بڑا حصہ ظلمانی حالت میں گزر جاتا ہے۔نہ پابندی نماز کی طرف توجہ کرتے ہیں،نہ قال اللہ اور قال لرسول سننے کا موقع ملتا ہے۔کتاب الہ پر غور کرنے کا ان کو خیال تک بھی ہیں ہے آتا۔ایسی صورتے میں جب ایک زمانی طلمت کا گزر جاوے تو یہ خیالات راسخ ہو کر طبیعت ثانیہ کا رنگ پکڑ جاتے ہیں۔پس اس وقت اگر انسان توبہ واستغفار کی طرف توجہ نہ کرے تو سمجھو کہ بڑا ہی بدقسمت ہے۔گفت اور سستی کا بہترین علاج استغفار ہے۔سابقہ غفلتوں اور سستیوں کی وجہ سے کوئی ابتلا ء بھی آجاوے تو روتوں کو اٹھ اٹھ کر سجدے اور دعائیں کرے اور خدا تعالیٰ کے حضور ایک سچی اور پاک تبدیلی کا وعدہ کرے۔
۲۲اپریل۱۸۹۹؁ء
افتراء کرنے والا کبھی مہلت نہیں پا سکتا ہمارے دعویٰ الہام ومکالمہ الہیہ کی اشاعت کو یوں تو بہت سال گزرے،لیکن اگر براہین کی
اشاعت سے بھی لیا جائے تو بیس سال ہو چکے ہیں۔ہمارے مخالف جو ہم کو جھوٹا اور اپنے دعوے میں مفتری قرار دیتے ہیں۔ان سے کوئی سول کرے کہ خدا تعالیٰ تو کسی مفتری کو جو اس الہام اور مکالمہ کا فترا کرے مہلت نہیں دیتا۔یہاںتک کہ رسول اکرم صلی الہ علہ والہ وسلم کو بھی فرمایا کہ اگر تو بعض باتیں اپنی طرف سے کہتا۔تو ہم شاہ رگ سے پکڑ لیتے۔پھر کسی اور کی کیا خصوصیت ہو سکتی ہے؟اس سے صاف سمجھ میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر الہام کا فترا ء کرنے والا کبھی بھی مہلت نہیں پا سکتا۔اب ہم پوچھتے ہیں کہ ہمارا یہ سلسلہ خدا تعالیی کا قائم کردہ نہیں ہے۔تو کسی تاریخ سے ہمیں یہ پتہ دو کہ خدا تعالیٰ پر کسی نے افترا کیا ہو اور پھر اسے مہلت دی گئی ہو۔ہمارے لئے تو یہ معیار صاف ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا زمانہ ۲۳ سال کا یک دراز زمانہ ہے۔اس صادق اور کامل نبی کے زمانے سے قریباً ملتا ہوا زمانہ اب تک ہم کو دیا ۔کیونکہ براہین کی اشاعت کو بیس سال ہوئے جو نا عاقبت اندیش معترضوں کے نزدیک افتراء کا پہلا زمانہ ہے۔اب تک تو ہم ایک مسلم اور صادق بلکہ جمہ سرتاجوں کے سرتاج صادق کے زمانے سے ملتا ہوا زمانہ پیش کرتے ہیں اور یہ ظالم کہے جاتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔افسوس ہماری تکذیب کے خیال میں یہ لوگ یہاں تک اندھے ہو گئے ہیں کہ ان کو یہ بھی نظر نہیں آتا کہ اس انکار کی زد رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کیسے پڑتی ہے۔کیونکہ اگر بیس بائیس سال تک بھیخدا کسی مفتری کو زندگی دے سکتا ہے تو پھر مجھے تو تعجب ہی آتا ہے۔نہیں بلکہ دل کانپ اٹھتا ہے کہ رسول اکرم صلی الہ علیہ والہ وسلم کی صداقت پر کیا دلیل پیش کریں گے؟ایک مسلمان،رسو اکرم صلی الہ علیہ والہ وسلم کے سچے متبع کے منہ سے جب وہ اتنا دراز عرصہ تک مدعی کو مہلت پاتا ہوا دیکھ لے کبھی یہ نہیں نکل سکتا کہ جھوٹا اور کاذب بھی اس قدر عرصہ دراز کی مہلتپا یتا ہے۔اگرکوئی اور بھی نشان اور دلیل ایسے ہی مدعی کی صداقت کی نہ ملے۔تب بھی ایک سچے مسلمان کو حسن ظن اور ایمانداری کے رو سے لازم آتا ہے کہ انکار نہ کرے،کیونکہ اس کا زمانہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے سے مشابہ ہو گیا ہے۔
اگر کوئی کہے کہ مفتری کو مہلت مل سکتی ہے،تو اس امر کا ثبوت دے،مگر مسلمان تو ایسا کہہ ہی نہیں سکتا۔پس ہمارے مخالف اب بتلائیں کہ کیا ایک کاذب دجال مفتری علی اللہ طرز استدلال نبوت میں شرک ہو سکتا ہے؟ماننا پڑے گا کہ ہر گز نہیں۔پھر وہ ہمارے دعوی کو سوچیں اور اس زمانہ پر غور کریں جو استدلال نبوت کا زمانہ ہے۔غرض ہر پہلو میں بہت سی باتیں ہیں جو سوچنے والے کو مل سکتی ہیں اور ایک دور اندیش ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؛ ؎۱
۲۲جون۱۸۹۹؁ء
حضرت اقدس نے کل باتوں باتوں میں فرمایا :کہ
’’یقینا یاد رکھو کہ خدا اپنے بندے کو کھبی ضائع نہیںکریگا اور ہر گز نہیں اُٹھائے گا، جبتک اُس کے ہاتھ سے وُہ باتیں پوری نہ ہو جائیں۔ جن کے لیے وہ آیا ہے۔ اسے کسی کی خصومت اور کسی کی بددُعا کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتی ۔‘‘
اس کی تحریک یوُں ہوئی کہ کسی نے کہا کہ اب مخالف مُلہم صاحب کہتے ہیں کے اس سلسلہ کی تباہی اب قریب ہے ۔ کبُرت کلمۃ تخرُجُ من افواھھم ان یقُو لوُن الا کذبا(الکہف:۶)پھر بڑے دل سے فرمایاکہ:
تقوی و طہارت ’’ کل( یعنی ۲۲ جون ۱۸۹۹؁ء) بہت دفعہ خدا کی طرف سے الہام ہوا کہ تم لوگ متقی بن جاو اور تقوی کی باریک راہوں پر چلو تو خدا تمھارے ساتھ ہو گا۔‘‘
فرمایا: ’’اس سے میرے دل میں بڑا درد پیدا ہوتا ہے کے میں کیا کروں کہ ہماری جماعت سچا تقوی و طہارت اختیار کر لے۔‘‘ پھرفر مایا کہ’’ میں اتنی دُعا کرتا ہوں کہ دُعا کرتے کرتے ضعف کا غلبہ ہوجاتاہے اور بعض اوقات غشی اور ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔‘‘ فرمایا جبتک کوئی جماعت خدا تعالی کی نگاہ میں متقی نہ بن جائے۔ خداتعالیٰ کی نُصرت اس کے شامل حال نہیں ہو سکتی۔‘‘ فرمایا تقوی خُلاصہ ہے تمام صُحف مقدسہ اور توریت ؔو انجیل ؔکی تعلیمات کا۔ قرآن کریم نے ایک ہی لفظ میںخدا تعالی کی عیظم الشان مرضی اور پوُری رضا کا اظہار کر دیا ہے۔‘‘ فرمایا۔’’ میں اس فکر میں ہوں کہ اپنی جماعت میں سے سچے متقیوں دین کو دُنیا پر مقدم کرنے والوں اور منقطعین الی اللہ کو الگ کروں اور بعض دینی کام انہیں سپرد کروں اور پھر میں دُنیا کے ہم و غم میں مبتلا رہنے والوں اور رات دن مُردار دُنیا ہی کی طلب میں جان کھپانے والوں کی کچھ پروانہ کروں گا ۔‘‘
رات کس درد سے حضرت امامؑ فرماتے ہیں۔ آہ! اب تو خدا کے سوا کوئی بھی ہمارا نہیں ۔اپنے پرائے سب ہی اس پر تُلے ہوئے ہیں کہ ہمیں ذلیل کر دیں ۔رات دن ہماری نسبت مصائب اور گردشوںکے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ اب اگر خدا تعالیٰ ہماری مدد نہ کرے ، تو ہمارا ٹھکانہ کہاں۔‘‘؎۱
۲۵ جون ۱۸۹۹؁ء
صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کا عقیقہ صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کے عقیقہ کے لیے ۲۵ جون اتوار کا دن مقرر تھا۔ حضرت اقدسؑ نے
اس کام کا اہتمام منشی نبی بخش صاحب کے سپرد کیا تھا، مگر اس دن صبح صادق سے پہلے بارش شروع ہو گئی۔صبح کی نماز معمول سے سویرے پڑھی گئی اور دوست تاریکی اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سو گئے۔جب دن چڑھے حضرت اقدسؑ بیدار ہوئے تو دریافت کیا کہ عقیقہ کا کوئی سامان نظر نہیں آتا۔ گائوں کے لوگوں کو دعوت کی گئی تھی اور باہر سے بھی کچھ احباب تشریف لائے تھے۔ حضرتؑ کو فکر ہوئی کہ مہمانوں کو ناحق تکلیف ہوئی۔ ادھر مہتمم منشی صاحب بڑے مضطرب اور نادم تھے کہ حضور پاک میں کیا عذر کروں۔ منشی صاحب حاضر ہوئے اور معذرت کی۔ خیر کریم انسان اور رحیم ہادی کی ذات میں دُرشتی اور سخت نکتہ چینی تو تھی ہی نہیں۔فرمایا اچھا فُعل ما قُدر ۔‘‘تاہم مہتمم صاحب بار بار معذرت کے لیے حضرت اقدسؑ کی خدمت میں دوڑے جاتے۔ اُن کے اس حال کودیکھ کر حضرت اقدسؑ کو اپنی ایک رویا یاد آ گئی جو چودہ سال ہوئے دیکھی تھی۔ جس کا مضمون یہ ہے کہ ایک چوتھا بیٹا ہو گا اور اس کا عقیقہ سوموار کو ہو گا۔‘‘
خدا تعالی کی بات کے پورا ہونے اور اللہ تعالی کے اس عجیب تصّرف سے حضرت اقدسؑ کو بڑی خوشی ہوئی۔ دُوسرے دن سوموار کو جب سب خدّام صحن اندرون خانہ میں بیٹھے تھے اور صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کا سر مونڈا جا رہا تھا۔ حضرت اقدسؑ نے بڑے جوش اور خوشی سے یہ رویا سُنائی۔؎۲
۳۰ جون ۱۸۹۹ء؁
رات کو امراض وبائیہ کا تذکرہ ہوا۔ فرمایا:
’’ــیہ ا یّام برسات کے معمولاً خطرناک ہوا کرتے ہیں۔ ہند کے طبیب کہتے ہیں کہ ان تین مہینوں میں جو بچ رہے، وہ گویا نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے۔‘‘ پھر فرمایا۔’’ یہ جاڑا بھی خوفناک ہی نظر آتا ہے‘‘۔ فرمایا۔’’ اطّبا بڑے بڑے پرہیزوں اور حفظ ماتقدم کے لیے احتیاطیں بتاتے ہیں؛ اگرچہ سلسلہ اسباب کا اور اُن کی رعایت دُرست ہے، مگر میں کہتا ہوں کہ محدوُدالعلم ضعیف انسان کہانتک بچار بچار کر غذا اور پانی کا استعمال کیا کرے۔ میرے نزدیک تو استغفار سے بڑھ کر کوئی تعویز وحرزا اور کوئی احتیاط و دوانہیں۔ میں تو اپنے دوستوں کو کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ سے مصلحت وموفقت پیدا کرو اور دعاؤں میں مصروف رہو۔
ایک حدیث کا مطلب فرمایا:’’میں تو بڑی آرزو رکھتا ہوں اور دعائیں کرتا ہوں کہ میرے دوستوں کی عمریں لمبی ہوں،تا کہ اس حدیث کی خبر پوری ہو جائے
جس میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانے میں چالیس برس موت دنیا سے اٹھ جائے گی،بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں جو نافع الناس اور کام کے آدمی ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت بخشے گا۔‘‘
۱۰جولائی۱۸۹۹؁ء سے قبل
’’مجھے خوب یاد ہے کہ جس روز سٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ صاحب قادیان میں حضرت کے مکان کی تلاشی کے لئے آئے تھے اور قبل از وقت اس کا کوئی پتہ اور خبر نہ تھی اور نہ ہو سکتی تھی۔
اللہ تعالی مامورین کی رسوائی پسند نہیں کرتا
اس کی صبح کو کہیں سے ہمارے میر صاحب نے سن لیا کہ آج وارنٹ ہتھکڑی سمیت آوے گا۔میر صاحب حواس باختہ سراز نشناختہ حضرت کو اس کی خبر کرنے اندر دوڑے گئے اور غلبہ رقت کی وجہ سے بصد مشکل اس ناگوار خبر کے منہ سے برقع اتارا۔حضرت اس وقت نور القرآن لکھ رہیتھے اور بڑا ہی لطیف اور ناذک مضمون در پیش تھا۔سر اٹھا کر اور مسکرا کر فرمایا کہ:
’’میر صاحب!لوگ دنیا کی خوشیوں میں چاندی سونے کے کنگن پہنا ہی کرتے ہیں،ہم سمجھ لیں گے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں لوہے کے کنگن پہن لئے۔‘‘پھر ذرا تامل کے بعد فرمایا۔’’مگر ایسا نہ ہو گا،کیونکہ خدا تعالیٰ کی اپنی گورنمنٹ کے مصالح ہوتے ہیںوہ اپنے خلفائے مامورین کی رسوائی پسند نہیں کرتا۔‘‘؎۲
ہفتہ مختتمہ۱۰ جولائی۱۸۹۹؁ء
ایک دینی خوشخبری پر بے پایاں مسرت اس ہفتہ میں جو سب سے عجیب اور دلچسپ بات واقع ہوئی اور جس نے ہمارے ایمانوں کو
بڑی قوت بخشی وہ ایک چٹھی کاحضرت کے نام آنا تھا۔اس میں پختہ ثبوت اور تفصیل سے لکھا تھا کہ جلال آباد(علاقہ کابل) کے علاقے میں یوز آسف نبی کا چبوترہ موجود ہے اور وہاں مشہور ہے کہ دو ہزار برس ہوئے کہ یہ دونوں نبی شام سے یہاں آیا کرتاتھا اور سرکار کابل کی طرف سے کچھ جاگیر بھی اس چبوترے کے نام ہے۔زیادہ تفصیل کا محل نہیں۔اس خط سے حضرت اقدس اس قدر خوش ہوئے کہ فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ گواہ اور علیم ہے کہ اگر کوئی مجھے کروڑوں روپے لا دیتا تو میں کبھی اتنا خوش نہ ہوتا جیسا اس خط نے مجھے خوشی بخشی ہے۔‘‘
برادران!دینی بات پہ یہ خوشی کیا منانب اللہ ہونے کا نشان نہیں؟کون ہے جو آج اعلائے کلمۃ اللہ کی باتوں پر ایسی خوشی کرے؟
ایک رویاء اور اس کی تعبیر ہمارے دین کی تجوید اور تقویت کے لئے ایک نشان یہ ظاہر ہو اکہ ظہر کے وقت اچانک یہ خط آتا ہے اور صبح حضرت اقدس کو
یہ رویا ہوتی ہے کہ حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند گویا حضرت اقدس کے گھر میں رونق افروز ہوئی ہیں۔ حضرت اقدس رویا ء میں عاجز عبد لکریم کو جو اس وقت حجور کے پاس بیٹھا تھا۔فرماتے ہیں کہ ملکہ معظمہ کمال شفقت سے ہمارے ہاں قدم رنجہ فرما ہوئی ہیں اور دو روز قیام فرمایا ہے۔ان کا کوئی شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے۔
اس رویا کی تعبیر یہ تھی کہ حضرت کے ساتھ کوئی نصرت الہی شامل ہوا کرتی ہے۔اس لئے کہ حضرت ملکہ معظمہ کا اسم مبارک وکٹوریہ ہے،جس کے معنی ہیں۔مظفرہ منصورہ اور نیز چونکہ اس وقت حجرت ملکہ معظمہ روئے زمین کے سالطین میں سب سے زیادہ کامیاب اور خوش نصیب ہیں،اس لئے آپ کا مہربانی کے لباس میں آپ کے مکان میں تشریف لانا بڑی برکت و کامیابی کا نشان ہے۔خدا کا علم وقدرت دیکھے۔ظہر کے وقت اس رویا کی صحیح تعبیر پوری ہو گئی۔اللہ اللہ! اس سے زیادہ نصرت کیا ہے ایسے سامان مل رہے ہیں کہ جن سے دنیا کے کل نصارٰی پر خدا کی روشن حجت پوری ہوتی ہے۔
مسیح موعود کا مشن حضرت مسیح موعو د نے فرمایا۔’’میں حیران ہوتا ہوں کہ ان کا فرضی مسیح اور کام کیا کرتا یا کرے گا؟اس کی اوقت زندگی کی یہی تقسیم بتاتے ہیں کہ
دن کا ایک حصہ تو لکڑی یا لوہے یا پیتل یا سونے چاندی کی صلیبوں کے توڑنے میں بسر کرے گا اور ایک حصہ سوروں کے قتل کرنے میں صرف کرے گا ۔بس یہی کہ کچھ اور بھی؟‘‘فرمایا۔’’یہ لوگ نہیں سوچتے کہ وہ بات کیا ہے جس سے اتنے کروڑ نصاریٰ پر حجر حق پوری ہو کیونکہ اگر نری تلوار ہو تو وہ تو احقاق حق کے لئے کبھی آلہ بن نہیں سکتی۔کیا ایمان کبھی درشتی سے دلوں میں اتر سکتا ہے اورحجت اللہ اکراہ سے کسی کے دل کو فریفتہ کر سکتی ہے؟وہ تو اور بی الزام کا موجب ہے کہ ان لوگوں کے ہاتھ میں بجز لٹھم لٹھا ہونے کے دلیل کوئی نہیں ۔‘‘فرمایا۔’’آگے تھوڑا مخلفین الزام لگاتے ہیںکہ اسلام بزور شمشیر پھیلایا گیا ہے اور مسلمان اسے یون سچا کر دینا چاہتے ہیں اور معمولی کرامات ومعجزات سے بھی یورپ ودیگر نصاریٰ پر اثر نہیں پڑ سکتا،اس لئے کہ ان کی کتاب میں لکھا ہے کہ بہت سے جھوٹے نبی آئیں گے جو نشان دکھائیں گے۔پھر اب کیا ہے بجز اس کے کوئی ایسی حجت ظاہر ہو جس کے آگے گردنیں خم ہو جائیں اور وہ وہی راہ ہے جو خدا میرے ہاتھ سے پوری کرے گا۔‘‘
مامور سے مقابلہ کی تین راہیں اسی ہفتہ لاہوری ملہم صاحب کا خط آیا۔جس میںاس نے حضرت مسیح موعود اور آپ کے سلسلے کے خلاف ایک دو
پیش گوئیاں کی تھیں۔اس کے متعلق آپ نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں کی ہمدردی کے لئے کس قدر میرے دل میں تڑپ اور جوش ہے اور میں حیران ہوں کہ کس طرح ان لوگوں کو سمجھاوں۔یہ لوگ کسی طرح بھی مقابلے میں نہیں آتے۔تین ہی راہیں ہیں یا گذشتہ زمانہ کے نشانوں سے میرا مقابلہ کر لیں یا آئیندہ نشانوں میں مقابلہ کر لیں اور نہی تو یہی دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الیہ واما ما ینفع الناس فیمکث فی الارض(الرعد:۱۸)دراززندگی پائے۔پھر عیاں ہو جائے گا کہ خدا تعالیٰ کی نگا ہ میں کون مقبول و منظور ہے۔‘‘فرمایا:
خدا ئی الہام کا معیار ’’افسوس یہ لوگ چھوٹے چھوٹے معمولی الہامی ٹکروں اور خوابوؓ پر اترائے بیٹھے ہیں اور سمجھ نہیں سکتے کہ کسی الہام کے خدا کی طرف سے
ہونے اور دخل شیطان سے پاک ہونے کا معیار کیا ہے؟معیار یہی ہے کہ اس (خدائی الہام)کے ساتھ نصرت الہی ہو اور اقتداری علم غیب اور قاہر پیش گوئی کے ساتھ ہو؛ورنہ وہ فضول باتیں ہیں جو نافع الناس نہیں ہو سکتیں۔‘‘فرمایا۔’’اگر کوئی شخص کسی جلسے کے وقت دور بیٹھا ہوا کسی عظیم الشان بادشاہ کی باتیں معمولاً سن لے اور لوگوں کے سامنے آکر کہے کہ میں نے فلاں بادشاہ کی باتیں سنی ہیں تو اس کے کہنے سے اسے اور دوسرے لوگوں کو کیا حاصل؟تقرب سلطانی کے بعد کی باتوں کے نشان اور ہی ہوا کرتے ہیں۔جنھیں دیکھ کر ایک عالم پکار اٹھتا ہے کہ فلاں شخص درحقیقت بادشاہ کا مہبط کلام وسلام ہے۔‘‘فرمایا۔’’اگر میرے الہامات بھی ویسے ہی معمولی اور فضول ٹکڑے ہوتے۔اور ہر ایک میں علم الغیب اور اقتداری پیش گوئیں نہ ہوتی تو میں انہیں محض ہیچ سمجھتا ۔‘‘فرمایا۔’’بھلا کوئی شخص لیکھرام والی پیش گوئی کے برابر کوئی ایک ہی الہام بتا دے۔‘‘فرمایا۔’’میرے الہاموں سے قوم کو فائدہ اور قوموں کو فائدہ ہوتا ہے اور یہی معیار بڑا بھاری میار ہے جو میرے الہامات کے منجان اللہ ہونے پر دلالت کرتا ۔‘‘فرمایا۔’’میرے ساتھ خدا تعالیٰ کے معاملات اور تصرفات اور اس کے نشان میری تائید میں عجیب ہیں کچھ تو میری ذات کے متعلق ہیں۔کچھ میری اولاد کے متعلق ہیں اور کچھ میرے اہل بیعت کے متعلق ہیں اور کچھ میرے دوستوں کے متعلق ہیں اور کچھ میرے مخالفوں کے متعلق ہیں اور کچھ عامۃ الناس کے متعلق ہیں۔
لاہوری ملہم کے دوستوں میں سے ایک حافظ صاحب کا پیغام پہنچا کہ وہ گزشتہ نشانوں کا حوالہ سننا نہیں چاہتے تھے۔اس پر حجرت مسیح موعود نے فرمایا:
بار بار ملنے کی تلقین افسوس کے یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ کی کوئی بات بھی ناقدر دانی کے قابل نہیں ہوتی۔کیا یاک قوم کو ان سے پہلے بھی اللہ تعالیٰ نے یہ
نہیں کہا ۔اولم یکفھم انا انزلنا علیک الکتب یتلیٰ علیھم(العنکبوت:۵۲)کیا یہ گذشتہ نشانوں کا حوالہ نہیں۔‘‘فرمایا۔’’اب ایسا وقت ہے کہ ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ بہت دفعہ ملاقات کیا کریں،نئے نئے نشانوں کو دیکھنے سے جو روز بروز نازل ہوتے ہیں۔ان کے ایمان وتقویٰ میں ترقی ہو۔؎۱
سلسلہ احمدیہ کے قیام کا مقصد
جولائی۱۸۹۹؁ء
ایک معزز افسر جو کسی تقریب پر اگلے دن قادیان تشریف لائے،تو حضرت اقدس امامنا مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان نے بھی ان کی دعوت کی جبکہ سب مہمان کھانے کے لئے جمع ہوئے تو دستر خاون کے بچھائے جانے سے پہلے حضرت اقدس نے اس مہمان کو اور دوسرے احباب کو مخاطب کر کے فرمایا۔؎۱
’’جب کبھی آپ اس جگہ قادیان میں تشریف لایں،بے تکلف ہمارے گھر میں تشریف لایا کریں۔ہمارے ہاں مطلقاً تکلف نہیں ہے۔ہمارا سب کاروباردینی ہے۔اور دنیا اور اس کے تعلقات اور تکلفات سے بالکل ہم جدا ہیں۔گویا ہم سنیا داری کے لحاظ سے مثل مردہ کہیں۔ہم محض دین کے ہیں اور ہمارا سن کارکانہ دینی ہے۔جیسا کہ اسلام میں ہمیشہ بزرگوں اور اماوں کا آتا ہے۔اور ہمارا کوئی نیا طریق نہیں بلکہ لوگوں کے اس اعتقادی طریق کو جو کہ ہر طرح سے ان کے لئے خطرناک ہے دور کرنا اور ان کے دلوں سے نکالنا ہمارا اصل منشاء اور مقصود ہے مثلاً بعض نادان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ غیر قوموں کے لوگوں کی چیزیں چرا لینا جائز ہے اور کافروں کا مال ہمارے لئے حلال ہے اور پھراپنی نفسانی خواہشوں کی خاطر اس کے مطابق حدیثیں گھڑ رکھی ہیں ۔پھر وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ جو دوباتہ دنیا میں آنے والے ہیں ،تو ان کا کام لاٹھی مارنا اور خونریزیاں کرناہے؛حالانکہ جبر سے کوئی دین دین نہیں ہو سکتا ۔غرض اس قسم کے خوفناک عقیدے اور غلط خیالات ان لوگوں کے دلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔جن کو دور کرنے کے واسطے اور پر امن عقائد ان کی جگہ قائم کرنے کے واسطے ہمارا سلسلہ ہے۔جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے کہ مصلحوں کی اور اولیاء اللہ کی اور نیک باتں سکھانے والوں کی دنیا دار مخالفت کرتے ہیں۔ایسا ہی ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے اور مخلافوں نے غلط خبریں محض افترا اور جھوٹ کے ساتھ ہمارے بر خلاف مشہور کی ہیں یہان تک کہ ہم کو ضرر پہنچانے کے واسطے گورنمنٹ تک غلط رپورٹیں کیں کہ یہ مفسدآدمی ہیں اور بغاوت کے ارادے رکھتے ہیں اور ضرور تھا کہ یہ لوگ ایسا کرتے ،کیونکہ نادانوں نے اپنے خیر خواہوں یعنی انبیاء اور ان کے وارثین کے ساتھ ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ایسا ہی سلوک کیا ہے ،مگر خدا تعالیٰ نے انسان میں ایک زیر کی رکھی ہے اور گورنمنٹ کے کارکن ان لوگوں کوخوب جانتے ہیں۔
کپتان ڈگلس کی دانائی اور انصاف چنانچہ کپتان ڈگلس صاحب کی دانائی کی طرف خیال کرنا چاہیے کہ جب مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی نے میری نسبت کہا کہ یہ بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اشتہار اس کے سامنے پڑھا گیا ،تو اس نے بڑی زیر کی سے پہچانا کہ یہ سب ان لوگوں کا افتراء ہے اور ہمارے مخالف کی کسی بات پر توجہ نہ کی ،کیوںنکہ اس میں شک نہیں کہ ازالہ اوھام وغیرہ دوسری کتب میں ہمارا لقب سلطان لکھا ہو ا ہے،مگر یہ آدسمانی سلطنت کی طرف اشارہ ہے اور دنیوی بادشاہوں سے ہمارا کچھ سرو کار نہیں ایسا ہی ہمارا نام حکم عام بھی ہے۔جس کا ترجمہ انگریزی میں کیا جائے تو گورنر جنرل ہوتا ہے اور شروع سے یہ سب باتیں ہمارے رسول اکرم کی پیش گوئیوں میں مشہور ہیں کہ آنے والے مسیح کے یہ نام ہیں۔یہ سب ہمارے خطاب کتابوں میں موجود ہین اور ساتھ ہی ان کی تشریح بھی موجود ہے کہ یہ آسمانی سلطنتوں کی اصطلاحیں ہیں اور زمینی بادشاہوں سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ اگر ہم شر کو چاہنے والے ہوتے تو ہم جہاد وغیرہ سے لوگوں کو کیوں روکتے اور درندگی سے ہم مخلوقات کو کیوں منع کرتے۔غرض لپتان ڈگلس صاھب عقل سے ان سب باتوں کو پا گیا اور پورے پورے انصاف سے سب کام لیا اور دونوں فریق میں سے ذرا بھی دوسری طرف نہیں جھکا اور ایسا نمونہ انصاف پروری اور داد رسی کا دکھلایا کہ ہم بدل خواہش مند ہیں کہ ہماری گورنمنٹ کے تمام معزز احکام ہمیشی اسی اعلیٰ درجہ کے نمونہ انساف کو دکھلاتے رہیں گے جو نو شرروانی انصاف کو بھی اپنے کامل انصاف کی وجہ سے ادنی درجہ کا ٹھہراتا ہے اور یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی اس گورنمنٹ کے پر امن زمانہ کو برا خیال کرے اور اس کے بر خلاف منصوبہ بازی کی طرف اپنا ذہن لے جاوے۔
سکھوں کے زمانے میںمسلمانوں پر مظالم یہ ہمارے دیکھنے کی باتیں ہیں کہ سکھّوں کے زمانہ میں مُسلمانوں کو کس قدر تکلیف
ہوتی تھی۔ صرف ایک گائے کے اتفاقاًذبح کیے جانے پر سکھّوں نے چھ سات ہزار آدمیوں کو تہ تیغ کر دیا تھا اور نیکی کی راہ اس طرح پر مسدُود تھی کہ ایک شخص مسمّی کمّے شاہ اس آرزُو میں ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر دُعائیں مانگتا تھا کہ ایک دفعہ صحیح بخاری کی زیارت ہو جائے اور دُعا کرتا کرتا رو پڑتا تھا اور زمانہ کے حالات کی وجہ سے نا امید ہو جاتا تھا۔ آج گورنمنٹ کے قدم کی برکت سے وہی صحیح بخاری چار پانچ روپے میںمل جاتی ہے۔اور اُس زمانہ میںلوگ اس قدر دُور جا پڑے تھے کہ ایک مُسلمان نے جسکا نام خدا بخش تھا، اپنا نام خدا سنگھ رکھ لیا تھا۔ بلکہ اس گورنمنٹ کے ہم پر اس قدر احسان ہیںکہ اگر ہم یہاں سے نکل جائیں تو نہ ہمارا مکّہ میں گزارہ ہو سکتاہے اور نہ قسطنطنیہ میں، تو پھر کس طرح سے ہو سکتا ہے کہ ہم اس کے بر خلاف کوئی خیال اپنے دل میں رکھیں۔ اگر ہماری قوم کو خیال ہے کہ ہم گورنمنٹ کے برخلاف ہیں یا ہمارا مذہب غلط ہے تو ان کو چاہیے کہ وُہ ایک مجلس قائم کریں۔اس میں ہماری باتوں کو ٹھندے دل سے سُنیں تاکہ ان کی تسلّی ہواور اُن کی غلط فہمیاںدُور ہوں۔
جھوٹے کے مُنہ سے بدبو آتی ہے اورفراست والا اُس کو پہچان جاتا ہے۔ صادق کے کام سادگی اور یکرنگی سے ہوتے ہیں اور زمانہ کے حالات اس کے موید ہوتے ہیں۔
ضرورت زمانہ آجکل دیکھنا چاہیے کہ لوگ کس طرح عقائدحقّہ سے پھر گئے ہیں۔۲۰ کروڑ کتاب اسلام کے خلاف شائع ہوئی اور کئی لاکھ آدمی عیسائی ہوگئے ہیں۔
ہر ایک بات کے لیے ایک حد ہوتی ہے اور خشک سالی کے بعد جنگل کے حیوان بھی بارش کی امید میں آسمان کی طرف مُنہ اُٹھاتے ہیں۔آج ۱۳۰۰ برس کی دھوپ اور امساک باراں کے بعد آسمان سے بارش اُتری ہے۔ اب اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ برسات کا جب وقت آگیا ہے، تو کون ہے جو اُس کوبند کرے۔یہ ایسا وقت ہے کہ لوگوں کے دل حق سے بہت ہی دُور جا پڑے ہیں۔ ایسا کہ خود خدا پر بھی شک ہو گیا ہے۔
ایمان باللہ کی اہمیّت حالانکہ تمام اعمال کی طرف حرکت صرف ایمان سے ہوتی ہے۔ مثلاً سمّ الفار کو اگر کوئی شخص طبا شیر سمجھ بے تو بلا خلاف وخطرکئی ماشوں تک
کھا جاوے گا۔ اگر یقین رکھتا ہو کہ یہ زہر قاتل ہے تو ہر گز اس کو مُنہ کے قریب بھی نہ لائے گا۔ حقیقی نیکی کے واسطے یہ ضروری ہے کہ خُدا کے وجود پر ایمان ہو،کیونکہ مجازی حکام کو یہ معلوم نہیں کہ کوئی گھر کے اندر کیا کرتا ہے اور پس پردہ کسی کا کیا فعل ہے۔ اور اگرچہ کوئی زبان سے نیکی کا اقرار کرے، مگر اپنے دل کے اندر وُہ جو کچھ رکھتا ہے اس کے لیے اُس کو ہمارے مئواخذہ کا خوف نہیں اور دُنیا کی حکومتوں میںسے کوئی ایسی نہیں جس کا خوف انسان کو رات میںاور دن میں، اندھیرے میں اوراُجالے میں،خلوت میں اورجلوت میں،ویرانے میںاور آبادی میں، گھر میں اور بازار میںہر حالت میںیکساںہو۔ پس دُرستی اخلاق کے واسطے ایسی ہستی پر ایمان کا ہونا ضروری ہے جو ہر حال اور ہر وقت میںاس کی نگران اور اس کے اعمال اور افعال اور اس کے سینہ کے بھیدوں کی شاہد ہے ۔کیونکہ دراصل نیک وہی ہے جس کا ظاہر اور باطن ایک ہواور جس کا دل اور باہر ایک ہے۔وہ زمین پر فرشتہ کی طرح چلتا ہے۔دہریّہ ایسی گورنمنٹ کے نیچے نہیںکہ وُہ حُسن اخلاق کو پا سکتے۔ تمام نتائج ایمان سے پیدا ہوتے ہیں؛چنانچہ سانپ کے سُوراخ کو پہچان کر کوئی انگلی اس میںنہیں ڈالتا۔جب ہم جانتے ہیں کہ ایک مقدار اسٹرکینیا کی قاتل ہے، تو ہمارا اس کے قاتل ہونے پرایمان ہے اور اس ایمان کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اس کو مُنہ نہیں لگائیں گے اور مرنے سے بچ جائیں گے۔
خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت تقدیر یعنی دُنیا کے اندر تمام اشیاء کاایک اندازہ اور قانون کے ساتھ چلنا اور ٹھہرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس کا کوئی
مُقدّر یعنی اندازہ باندھنے والا ضرور ہے۔ گھڑی کو اگر کسی نے بالا رادہ نہیں بنایا، تو وُہ کیوں اس قدر ایک باقاعدہ نظام کے ساتھ اپنی حرکت کو قائم رکھ کر ہمارے واسطے فائدہ مند ہوتی ہے۔ ایسا ہی آسمان کی گھڑی کہ اُس کی ترتیب اور باقاعدہ اور باضابطہ انتظام یہ ظاہر کرتا ہے کہ وُہ بالاارادہ خاص مقصد اورمطلب اور فائدہ کے واسطے بنائی گئی ہے ۔اس طرح انسان مصنُوع سے صانع کو اور تقدیر سے مقدر کو پہچان سکتا ہے۔
لیکن اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے اپنی ہستی کے ثبوت کا ایک اور ذریعہ قائم کیا ہوا ہے۔اور وُہ یہ ہے کہ وہ قبل ازوقت اپنے برگزیدوں کو کسی تقدیر سے اطّلاع دے دیتا ہے اور اُن کو بتلا دیتا ہے کہ فلاں وقت اور فلاںدن میں میںنے فلاںامر کو مقرّرکر دیاہے؛ چنانچہ وہ شخص جس کو خدا نے اس کام کے واسطے چُنا ہوا ہوتا ہے۔ پہلے سے لوگوں کو اطلاع دے دیتاہے کہ ایسا ہو گا اور پھر ایسا ہی ہوجاتاہے جیسا کہ اُس نے کہا تھا۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت کے واسطے یہ ایسی دلیل ہے کہ ہر ایک دہریّہ اس موقع پر شرمندہ اور لاجب ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کو ہزاروںایسے نشانات عطا کیے ہیںجن سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر لذیذایمان پیدا ہوتا ہے۔ہماری جماعت کے اس قدر لوگ اس جگہ موجود ہیں۔ کون ہے جس نے کم ازکم دو چار نشان نہیں دیکھے اور اگر آپ چاہیںتو کئی سو آدمی کو باہر سے بلوائیںاور اُن سے پُوچھیں۔اس قدر احبار اور اخیار اور متقی اور صالح لوگ جو کہ ہر طرح سے عقل اور فراست رکھتے ہیںاور دُنیوی طور پر اپنے معقول روز گاروں پر قائم ہیں۔ کیا ان کو تسلی نہیں ہوئی۔ کیا اُنھوںنے ایسی باتیںنہیں دیکھیں جن پر انسان کبھی قادر نہیںہے۔ اگر ان سے سوال کیا جائے تو ہر ایک اپنے آپ کو اوّل درجہ کا گواہ قرار دے گا۔ کیا ممکن ہے کہ ایسے ہر طبقہ کے انسان،جن میںعاقل اور فاضل اور طبیب اور ڈاکٹر اورسوداگر اور مشائخ سجادہ نشین اور وکیل اور معزز عہدہ دار ہیں۔بغیر پُوری تسلی پانے کے یہ اقرار کر سکتے ہیںکہ ہم نے اس قدر آسمانی نشان بجشپم خود دیکھے؟اور جبکہ وہ لوگ واقعی طور پر ایسا اقرار کرتے ہیںجس کی تصدیق کے لیے ہر وقت شخص مکذب کو اختیار ہے، تو پھر سوچنا چاہیے کہ ان مجموعہ اقرارات کا طالب حق کے لیے اگر وہ فی الحقیقت طالب حق ہے کیا نتیجہ ہونا چاہیے۔ کم سے کم ایک نا واقف اتنا تو ضرور سوچ سکتا ہے کہ اگر اس گروہ میںجو لوگ ہر طرح سے تعلیمیافتہ اور دانا اور آسودہ روز گار اور بفضل الٰہی مالی حالتوں میںدوسروں کے محتاج نہیںہیں۔اگر اُنھوںنے پورے طور پر میرے دعوے پر یقین حاصل نہیںکیا اور پُوری تسلی نہیںپائی تو کیوں وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر اور عزیزوں سے علیحدہ ہو کر غربت اور مسافری میں اس جگہ میرے پاس بسر کرتے ہیں اور اپنی اپنی مقدرت کے موافق مالی امدادمیں میرے سلسلہ کے لیے فدااور دلدادہ ہیں ۔
ہر ایک بات کا وقت ہے ۔بہار کا بھی وقت ہے اور برسات کا بھی وقت ہے اور کوئی نہیں جو خدا کے ارادے ٹال دے۔
یکم اگست ۱۸۹۹ ء؁
معرفت الٰہی کے مو ضوع پر ایک ہندوسا دھوسے مکالمہ یکم اگست ۱۸۹۹ء؁ کو بعد مغرب ایک مشہورہندو
سادھو صاحب حضرت اقدسؑ کی ملاقات کے لیے تشریف لائے اور حضورؑ سے باتیں کرتے رہے۔ یہ اس گفتگو کا خلاصہ یامفہوم ہے جس کو حافظہ کی مدد سے ہم نے اپنے الفاظ میں قلمبند کیا ہے۔ (ایڈیٹر الحکم)
حضرت اقدس ؑ:آپ کے ہاں جوگ کا طریق سنائن دھرم کے اُصول پر ہے یا آریہ سماج کے اصُول پر۔
سادھو: سناتن دھرم کے موافق۔
حضرت اقدسؑ: آریہ سماج ایک ایسا فرقہ ہے جس میں صرف کہنا ہے کرنا نہیں۔
سادھو:بیشک یہ لوگ گرُو کی ضرورت نہیں سمجھتے اور یہانتک کہ دیانند کو بھی گرُو کی حیثیت سے نہیں مانتے۔ کہتے ہیں کہ وہ ایک راہ بتا گیا ہے ، اس پر چلنا چاہیے۔
حضرت اقدسؑ:آپ کے جوگ کے لئے بڑی بڑی مشقتیںہیں۔
سادھو:جی ہاں۔
حضرت اقدسؑ:اس مشقت کے بعد کیا کوئی ایسی قوت اور طاقت پیدا ہو جاتی ہے جس سے اس پریم کا پتہ لگ جاوے جو اس ریاضت کرنے والے کو خدا کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ محبت کا پتہ اور وجود اس وقت تک نہیں ملتا،جب تک کہ دونوں طرف سے کامل محبت کا اظہار نہ ہو ۔ادھر سے محبت کے جوش میں ہر قسم کے دکھ اور تکالیف کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو اور ادھر سے یعنی پرمیشر کی طرف سے ایسا پرکاش (روشنی یا نور)اس کو ملے کہ وہ عام طور پر لوگوں میں متمیز ہو جاوے۔
سادھو:ہاں کچھ بل اور طاقت آہی جاتا ہے۔
حضرت اقدسؑ :بھلا کوئی ایسی طاقت اور بل کی بات آپ سنائیں جو آپ کی سنی ہوئی نہ ہو بلکہ دیکھی ہوئی ہو ۔یعنی آپ کے گروہ میں۔کیونکہ بات یہ ہے کہ سنی ہوئی بات کچھ ایسی موثر نہیں ہوتی خواہ وہ کتنی ہی صحیح کیوں نہ ہو بلکہ قصہ کہانی کے ذیل میں سمجھی جاتی ہے۔مثلاً جیسے کوئی کہے کہ کوئی دیش ہے،وہاں آدمی اڑا کرتے ہیں۔اب ہم کو اس کو ماننے میں ضرور کوئی تامل ہو گا ۔کیونکہ نہ تو ہم نے ایسے آدمی اڑتے ہوئے دیکھے ہیں نہ خود اڑے ہیں۔پس قوت ایمان اور یقین کے بڑھانے کے لئے سنی سنائی باتیں فائدہ نہیں پہنچاتی ہیں۔بلکہ تازہ بتازہ جو سامنے دیکھی جاویں اور اس سے بڑھ کر وہ جو خود انسان کی اپنی حالت پر وارد ہوں۔پس میرے اس سوال سے یہ غرض ہے کہ آپ کوئی ایسی بات بتلاویں،جو اس ریاضت کرنے والوں میں آپ نے دیکھی ہو یا سنی ہو۔
سادھو:ہاں جو ہمارے گرو تھے ان میں بعض بعض باتیں ایسی تھیں جو دوسرے کے من کی بات بوجھ لیتے تھے اور پھر جو منہ سے کہہ دیتے تھے ہو جاتا تھا اور پھر جو ان کے گرو تھے ان مین بھی بہت سی باتیں ایسی ہوتیں تھیں،مگر ان کو دیکھا نہیں؛تاہم دیکھنے کے برابر ہے،کیونکہ ان کو مرے کوئی اسی برس ہوئے اور ان کو دیکھنے والے ابھی موجود ہیں۔
حضرت اقدسؑ:آپ نے بھی کوئی ریاضتیں کیں تھیں؟
سادھو:جی ہاں ۔میں نے بھی کیں ہیں۔
حضرت اقدسؑ:اس میں کیا کھاتے تھے؟
سادھو:پہلے چاولوں کاآٹا کھایا کرتے تھے۔پھر صرف پانی جو پکا کر رکھا ہوا تھا یعنی ایک گاگر کا نصف جب رہ جاوے تو وہ رکھ لیا کرتے تھے اور اس میں سے سیر کچا صبح کو پی لیا کرتے تھے اور اسی وقت پیشاب کر لیا کرتے تھے اور کچھ نہیں۔
حضرت اقدسؑ:کیا سا میں لوہا وغیرہ تو نہ ہوتا تھا؟
سادھو:نہیں ۔
حضرت اقدسؑ:پھر کیا اس ریاضت کی حالت میں آپ کو کچھ عجیب وغریب نظارے نظر آئے؟
سادھو:ہاں کبھی روشنی نظر آتی تھی جو اندر ہو جاتی تھی اور دور دور سے آدمی آتے جاتے نظر آجاتے تھے۔(اس کے بعد چند منٹ خاموشی رہی۔پھر اس مہر سکوت کو سادھو صاحب نے اپنے اس ایک سوال سے توڑا ) (ایڈیٹر)
سادھو:کیا آپ پرمیشر کو اکار مانتے ہیں یا نرا کار؟
(حضرت مولوی نور الدین صاحب نے اس موقعہ پر بطور تشریح عرض کیا کہ مورتی کے قابل یا ایسا خدا کے مورتی کی ضرورت نہ ہو)
اسلام کا خدا حضرت اقدسؑ:ہم جس خدا کو مانتے ہیں۔اس کی عبادت اور پرستش کے لئے نہ تو ان مشقتوں اور نہ ہی ان ریاضتوں کی ضرورت ہے
اور نہ کسی مورتی کی حاجت ہے۔اور ہمارے مذہب میں خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے اوراس کے قدرت نمائیوں کے نظارے دیکھنے کے لئے ایسی تکالیف کے برداشت کرنے کی کچھ بھی حاجت نہیں،بلکہ وہ اپنے سچے پریمی بھگتوں کو آسان طریق سے جو ہم نے خود تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے ،بہت جلد ملتا ہے۔انسان اگر اس کی طرف ایک قدم اٹھاتا ہے ،تو ہو دو قدم آگے اٹھاتا ہے۔انسان اگر تیز چلتا ہے تو دوڑ کر اس کے ہردے میں پرکاش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی حالت غیب میں رہنے کی حکمت میرے نزدیک مورتی بنانے والوں نے خدا تعالیٰ کی اس حکمت اور راز
کو نہیں سمجھا جو اس نے اپنے آپ کو بظاہر اپنے آپ کو حالت غیب میںرکھا ہے۔خدا تعالیٰ کا غیب میں ہی ہونا انسان کے لئے تمام تلاش اور جستجو اور کل تحقیقاتوں کی راہوں کو کھولتا ہے۔جس قدر علوم اور معارف انسان پر کھلے ہیں،ہو گو موجود تھے اور ہیں،لیکن ایک وقت میں وہ غیب میں تھے۔انسان کی سعی اور کوشش کی قوت نے اپنی چمکار دکھائی اور گوہر مقصود کو پا لیا ۔جس طرح پر ایک عاشق صادق ہوتا ہے۔اس کے محبوب اور معشوق کی غیر حاضری اور بظاہر آنکھوں سے دور ہونا اس کی محبت میں کچھ فرق نہیں ڈالتا بلکہ وہ ظاہری ہجر اپنے اندر ایک قسم کی سوزش پیدا کر کے اس پریم بھاؤ کو اور بھی ترقی دیتا ہے۔اسی طرح پر مورتی لے کر خدا کو تلاش کرنے والا کب سچی اورحقیقی محبت کا دعوایدار بن سکتا ہے؛جبکہ مورتی کے بدوں اس کی توجہ کامل طور پر اس پاک اور کامل حسن ہستی کی طرف نہیں پڑ سکتی۔انسان اپنی محبت کا خود امتحان کرے۔اگر اس کو اس سوختہ دل عاشق کی طرح چلتے پھرتے،بیٹھتے اٹھتے غرض ہر حالت میں بیداری کی ہو یا خواب کی،اپنے محبوب کا ہی چہرہ نظر آتا ہے اور کامل توجہ اسی طرف ہے تو سمجھ لے کہ واقعی مجھے خدا تعالیٰ سے ایک عشق ہے اور ضرور ضرو خدا تعالیٰ کا پر کاش اور پریم میرے اندر موجود ہے،لیکن اگردرمیانی امور اور خارجی بندھن اور رکاوٹیں اس کی توجہ کو پھرا سکتی ہیں اور ایک لحظہ کے لئے بھی وہ خیال اس کے دل سے نکل سکتا ہے تو میںسچ کہتا ہوں کہ وہ خدائے تعالیٰ کا عاشق نہیں اور اس سے محبت نہیں کرتا اور اسی لئے وہ روشنی اور نور جو سچے عاشقوں کو ملتا ہے اسے نہیں ملتا۔یہی وہ جگہ ہے جہاں آکر اکثر لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے اور خدا کا انکار کر بیٹھے ہیں۔نادانوں نے اپنی محبت کا امتحان نہیں کیا اور اس کا وزن کئے بدوں ہ خدا پر بد ظن ہو گئے ہیں۔پس میرے خیال میں خدا تعالیٰ کا غیب میں رہنا انسان کو رشدکو ترقی دینے کی خاطر ہے اور اس کی روحانی قوتوں کو صاف کر کے جلا دینے کے لئے تاکہ وہ نور اس میں پرکاش ہو ہم جو بار بار اشتہار دیتے ہیں اور لوگوں کو تجربہ کے لئے بلاتے ہیں۔بعض لوگ ہم کو دوکان دار کہتے ہیں۔کوئی کچھ بولتا ہے کوئی کچھ۔غرض ان بھانت بھانت کی بولیوں کو سن کر جو ہم ہر ملک میں جو اس دنیا پر آباد ہے ۔یورپ۔امریکہ وغیرہ میں اشتہار دیتے ہیں اس کی غرض کیا ہے۔
ہماری غرض ہماری غرض بجزاس کے اور کچھ نہیں کہ لوگوں کو اس خدا کی طرف رہنمائی کریں جسے ہم نے خو دیکھا ہے۔سنی سنائی بات اور قصہ کے رنگ میں ہم
خدا کو دکھانا نہیں چاہتے بلکہ ہم اپنی ذات اور اپنے وجود کو پیش کر کیدنیا کو خد اتعالیٰ کا وجود منوانا چاہتے ہیں۔یہ ایک سیدھی بات ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف جس قدر کوئی قدم اٹھاتا ہے خدا تعالیٰ اس سے زیادہ سرعت اور تیزی کے ساتھ اس کی طرف آتا ہے۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیںجب کوئی معزز آدمی کا منظور نظر عزیز اور واجب التعظیم سمجھا جاتا ہے تو کیا خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والا اپنے اندر ان نشانات میں سے کچھ بھی حصہ نہ لے گا جو خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور بے انتہا طاقتوں کا نمونہ ہے۔
مقربان بارگاہ الٰہی کا مقام یہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کی غیرت کبھی تقاضا نہیں کرتی کہ اس کو ایسی حالت میں چھوڑے کہ ہو ذلیل ہو کر پیسا جاوے۔
نہیں بلکہ وہ خود وحدہ لا شریک ہے وہ اپنے اس بندے کو بھی ایک فرد اور لاشریک بنادیتا ہے۔دنیا کے تختہ پر کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ہر طرف سے اس پر حملے ہوتے ہیں اور ہر حملہ کرنے والا اس کی طاقت سے بے خبر ہو کر جانتا ہے کہ میں اسے تباہ کر ڈالوں گا،لیکن آخر اس کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا بچ نکلنا انسانی طاقت سے باہر کسی قوت کا کام ہے۔کیونکہ اگر اسے پہلے سے معلوم ہوتا تو وہ حملہ بھی نہ کرتا۔پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے حضور ایک تقرب حاصل کرتے ہیں اور دنیا میں اس کے وجود اور ہستی پر ایک نشان ہوتے ہیں ۔بظاہر اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ہر ایک مخالف اپنے خیا ل میں سمجھتا ہے کہ وہ مجھ سے بچ نہیں سکتا ،کیونکہ ہر قسم کی تدبیر اور کوشش کے نتائج اسے یہیں تک پہنچاتے ہیں،لیکن جب وہ اس زد میں سے ایک عزت اور احترام کے ساتھ اور سلامتی سے نکلتا ہے تو ایک دم کے لئے تو اسے حیران ہونا پڑتا ہے کہ اگر انسانی طاقت کا ہی کام تھا ،تو اس کا بچنا محال تھا،لیکن اب اس کا صحیح سلامت رہنا انسان کا نہیں بلکہ خدا کا کام ہے۔پس اس سے معلوم ہو اکہ مقربان بارگاہ الٰہی پر جو مخالفانہ حملے ہوتے ہیں،وہ کیوں ہوتے ہیں؟معرفت اور گیان کے کوچہ سے بے خبر لوگ ایسی مخالفتوں کو ایک ذلت سمجھتے ہیں،مگر ان کو کیا خبر ہوتی ہے کہ اس ذلت میں ان کے لئے ایک عزت اور امتیاز نکلتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے وجود اور ہستی پر ایک نشان ہوتا ہے۔اسی لئے یہ وجود آیات اللہ کہلاتے ہیں۔
غرض ہم جو اشتہار دے دے کر لوگوں کو بلاتے ہیں تو ہماری یہی آرزو ہے کہ ان کو اس خدا کا پتہ دیں جسے ہم نے پایا اور دیکھا ہے اور وہ قرب راہ بتلائیں،جس سے انسان جلد باخد ا ہو جاتا ہے۔پس ہمارے خیال میں قصہ کہانی سے کوئی معرفت اور گیان ترقی نہیں پا سکتا جب تک کہ انسان خود عملی حالت سے نہ دیکھے اور یہ بدوں اس راہ کے جو ہماری راہ ہے میسر نہیں اور اس راہ کے لئے ایسی صعوبتوں اور مشقتوں کی ضرورت نہیں۔یہاں دل بکار ہے۔خدا تعالیٰ کی نگاہ د ل پرپڑتی ہے اور جس دل میں محبت اور عشق ہو اس کو مورتی سے کیا غرض؟مورتی پوجا سے انسان کبھی صحیح اور یقینی نتائج پر پہنچ نہیں سکتا۔
خدا تعالیٰ اخلاص و محبت کو دیکھتا ہے خدا تعالیٰ کی نگاہ انسان مخلص کے دل کے ایک نقطہ پر ہوتی ہے جسے وہ دیکھتا ہے اور جانتا ہے کہ
اس کیخاطر وہخوش دلی سے ہر صعوبت،مکروہ کو برداشت کر لے گا۔یہ ضرور نہیں کہ کوئی بڑی بڑی مشقتیں کرے اور دائم حاضر باش رہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ خاکروب ہمارے مکان میں آکر بڑی تکلیف اٹھاتا ہے اور جو کام وہ کرتا ہے ہمارا ایک بڑا معزز اور مخلص دوست وہ کام نہیں کر سکتا،تو کیا ہم اپنے وفادار احباب کو بے قدر سمجھیں اور خاکروب کو معزز ومکرم خیال کریں۔بعض ہمارے ایسے بھی احباب ہیں جو مدتوں کے بعد تشریف لاتے ہیں اور انہیں ہر وقت ہمارے پاس بیٹھنامیسر نہیں آتا،مگر ہم خوب جانتے ہیں کہ ان کے دلوں کی بناوٹ ایسی ہے اور وہ اخلاص مودت سے ایسے خمیر کئے گئے ہیں کہ ایک وقت ہمارے بڑے بڑے کام آسکتے ہیں۔نظام قدرت میںبھی ہم ایسا ہی نظام دیکھتے ہیں کہ جتنا شرف بڑھ جاتا ہے ،محنت اور کام ہلکا ہو جاتا ہے۔ایک مذکوری کو دیکھ لو ۔انبار پروانوں کا اسے دیا جاتا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر حکم ہے کہ تعمیل کے حاضر ہو۔برسات ہو، دھوپ ہو اجاڑہ ہو،دیہات کے راستے خراب ہوں۔کوئی عذر سنا نہیں جاتا اور تنخواہ پوچھو تو پانچ روپے۔اور احکام بالا دست کا معاملہ اس کے بالکل بر خلاف ہے۔
رہبانیت معرفت تامہ کا ذریعہ نہیں ہے اس قانون سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قانون اپنے بر گزیدوں سے
ایسا ہی ہے۔خطر ناک ریاضتیں کرنا اور عضاء اور قویٰ کو مجاہدات میں بے کار کر دینا محض نکمی بات اور لا حاصل ہے۔اسی لئے ہمارے ہادی کامل علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:لا رھبانیۃ فی الاسلام یعنی جب انسان کو صفت اسلام(گردن نہاد ن برحکم خدا دمواقفت تامہ بمقاد یر آلہیہ)میسر آجائے،تو پھر رہبانیت یعنی ایسے مجاہدوں اور ریاضتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔
(اس کے بعد سادھو صاحب تشریف لے گئے اور کھانا رکھا گیا۔حضرت اقدس نے فرمایا۔کہ:)
یہی وجہ ہے کہ اسلام نے رہبانیت کو نہیں رکھا۔اس لئے کہ وہ معرفت تامہ کا زریعہ نہیں ہے۔؎۱
۱۰ اگست۱۸۹۹ء؁ سے قبل:
دنیا کی خوشامد حضرت مولوی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں:
میں نے بار ہا اپنے محبوب مرشد سید الاولیا عیسیٰ موعود علیہ السلام
کی زبان مبارک سے سنا ہے۔آپ فرماتے ہیں:
’’ہم اس پر قادر ہیں کہ ایسی تقریریں کریں اور ایسی تحریریں شائع کریں کہ لوگوں کو مُصطلح صُلح کل کے ڈھانچہ میں ڈھلی ہوئی ہوں اور سب قومیں علی اختلاف المثارب خوش ہوجاویں اور حکام اور رعایا میں سے کسی کو بھی کبھی اُن پر نکتہ چینی کا موقع نہ مل سکے، مگر اس خسیس دُنیا کو خوش کرکے اپنے خدا کی دھتکارکی طاقت ہم کہاں رَکھ سکتے ہیں۔‘‘ ۱؎
ہفتہ مختتمہ۱۱اگست۱۸۹۹؁ء
بعض لوگ حضرت مسیح موعود ؑ کی خدمت میں دعا کے لئے لکھا کرتے تھے۔جس کے جواب میں ان کو تحریر کیا جاتا تھا ۔کہ دعا کی گئی،مگر بعد ازاں وہ دوبارہ لکھ دیا کرتے کہ’’کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔اور یہ دو حال سے خالی نہیں۔یا تو آپ نے دعا نہیں کی یا اگر کی ہے تو توجہ سے نہیں کی۔‘‘حضرت مولوی عبدا لکریم صاحب نے ایک دن عرض کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
دعا کی حقیقت ’’سخت ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ دعا کے مضمون پر پھر قلم اٹھایا جائے۔کیونکہ پہلے مضامین اس بارے میں کافی ثابت نہیں ہوئے۔
دعا نہایت نازک امر ہے اور اس کے لئے شرط ہے کہ مستدعی اور داعی میں ایسا مستحکم رابطہ ہو جائے کہ ایک کا درد دوسرے کا درد ہو جائے اور ایک کی خوشی دوسرے کی خوشی ہو جائے۔جس طرح شیر خوار بچے کا رونا ماں کو بے اختیار کر دیتا ہے اور اس کی چھاتیوں میں دودھ اتار دیتا ہے،ویسے ہی مستدعی کی حالت زار اوراستغاثہ پر داعی سراسر رقت اور عقد ہمت بن جاوے۔
توجہ اور رقت بھی خدا تعالیٰ کے ہاں سے نازل ہوتی ہے فرمایا اصل بات یہ ہے کہ سب امور خدا تعالیٰ
کی موہبت ہیں۔اکتساب کو ان میں داخل نہیں۔توجہ اور رقت بھی خدا تعالیٰ کے ہاں سے نازل ہو تی ہے۔جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ کسی کے لئے کامیابی کی راہ نکال دے،تو وہ داعی کے دل میں توجہ اور رقت ڈال دیتا ہے،مگر سلسلہ اسباب میں ضروری ہوتا ہے کہ داعی کو کوئی محرک شدید جنبش اور حرکت دینے والا ہو ۔اس کی تدبیر بجز اس کے اور کوئی نہیں کہ مستدعی اپنی حالت ایسی بنائے کہ اضطراراًداعی کو اس کی طرف توجہ ہو جائے۔‘‘
دعا اور خدمت دین فرمایا۔’’جو حالت میری توجہ کو جزب کرتی ہے اور جسے دیکھ کر میں اپنے اندر دعا کی تحریک پاتا ہوں۔وہ ایک ہی بات ہے
کہ میں کسی شخص کی نسبت معلوم کر لوں کہ یہ خدمت دین کے سزاوار ہے اور اس کا وجود خدا تعالیٰ کے لئے ،خدا کے رسول کے لئے،خدا کی کتاب کے لئے اور خدا کے بندوں کے لئے نافع ہے۔ایسے شخص کو جو درودو الم پہنچے وہ درحقیقت مجھے پہنچاتا ہے۔‘‘ فرمایا۔’’ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دلوں میں خدمت دین کی نیت باندھ لیں۔جس طرز اور جس رنگ کی خدمت جس سے بن پڑے کرے۔‘‘پھر فرمایا:
’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کی قدرو منزلت ہے،جو دین کا خادم اور نافع الناس ہے۔ورنہ وہ کچھ پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کتوں اور بھیڑوں کی موت مر جائیں۔‘‘
خدا تعالیٰ اور بندہ کا رابطہ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :کہ
’’دو دوستوں میں دوستی اسی صورت میں نبھ سکتی ہے
کہ کبھی وہ اس کی مان لے اور کبھی یہ اس کی۔اگر ایک شخص صدا اپنی ہی منوانے کے درپے ہو جائے،تو معاملہ بگڑ جاتا ہے۔یہی حال خدا تعالیٰ اور بندے کے رابطے کا ہونا چاہیے ۔کبھی اللہ تعالیٰ اس کی سن لے اور اس پر فضل کے دروازے کھول دے اور کبھی بندہ اس کی قضاء وقدر پر راضی ہو جائے۔حقیقت یہ ہے کہ حق خدا تعالیٰ کا ہی کا ہے کہ وہ بندوں کا امتحان لے اور یہ امتحان اس کی طرف سے انسان کے فوائد کے لئے ہوتے ہیں۔اس کا قانون قدرت ایسا ہی واقع ہوا ہے کہ امتحان کے بعد جو اچھے نکلیں انہیں اپنے فضلوں کا وارث بناتا ہے۔‘‘
دنیاوی امور میں کھویا جانا خسارت آخرت کا موجب ہوتا ہے ایک نوجوان شخص نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر دنیاوی مصائب کی کہانی شروع کی اور اپنے طرح طرح کے ہم وغم بیان کئے۔حضرت مسیح موعود نے بہت سمجھایا اور فرمایا کہ:’’ہمہ تن دنیاوی امور میں کھو جانا خسارت آخرت کا موجب ہوتا ہے اور اس قدر جزع فزع مومن کو نہیں چاہیے۔‘‘مگر وہ زور زور سے رونے لگا۔جس پر آپ نے سخت ناراضگی اور نا پسند یدگی کا اظہار فرما کر کہا کہ’’بس کرو۔میں ایسے رونے کو جہنم کا موجب بناتا ہوں۔میرے نزدیک جو آنسو دنیا کے ہم وغم میں گرائے جاتے ہیں۔وہ آگ ہیں جو بہانے والے کو ہی جلا دیتے ہیں۔میرا دل سخت ہو جاتا ہے ایسے شخص کے حال کو دیکھ کر جو جیفہ دنیا کی تڑپ میں کڑھتا ہے۔‘‘
مثالی توکل کی کیفیت ایک دن مجلس مسیح موعودؑ میں توکل کی بات چل پڑی،جس پر آپ نے فرمایا:
ؔ’’میں اپنے قلب کی عجیب کیفیت پاتا ہوں۔جیسے سخت حبس ہوتا اور گرمی کمال شدت کو پہنچ جاتی ہے،تو لوگ وثوق سے امید کرتے ہیں کہ اب بارش ہو گی۔ایسا ہی جب میں اپنی صندوقچی کو خالی دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کے فضل پر یقین واثق ہوتا ہے کہ یہ اب بھرے گی اور ایسا ہی ہوتا ہے۔‘‘اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر فرمایا کہ:
’’جب میرا کیسہ خالی ہوتا ہے توجو ذوق وسرور ا للہ تعالیٰ پر توکل کا اس وقت مجھے حاصل ہوتا ہے میں اس کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا اور وہ حالت بہت ہی زیادہ راحت بخش اور طمانیت انگیز ہوتی ہے بہ نسبت اس کے کہ کیسہ بھرا ہوا ہو۔‘‘اور فرمایا:
’’ان دنوںمیں جبکہ دنیوی مقدمات کی وجہ سے والد صاحب اور بھائی صاحب کے طرح طرح کے ہموم وغموم میں مبتلا رہتے تھے وہ بسا اوقات میری حالت دیکھ کر رشک کھاتے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ بڑا ہی خوش نصیب آدمی ہے۔اس کے نزدیک کوئی غم نہیں آتا۔‘‘
رسول اکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور شیخین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا مقام
ایک دفعہ ایک دوست نے جو محبت مسیح موعود ؑ میں فنا شدہ تھے۔آپ کی خدمت میں عرض کی کہ کیوں نہ ہم آپؑ کو مدارج میں شیخین سے افضل سمجھا کریں اور رسول اکرم کے قریب قریب مانیں؟اللہ اللہ ! اس بات کو سن کرحضرت اقدس علیہ السلام کا رنگ اڑ گیا اور آپ کے سراپا پر عجیب اضطراب وبیتابی مستولی ہو گئی۔میں خدائے غیور وقدوس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس گھڑی نے میرا ایمان حضور ۱قدس کی نسبت اور بھی زیاد ہ کر دیا۔آپ نے برابر چھ گھنٹے کامل تقریر فرمائی۔بولتے وقت میں نے گھڑی دیکھ لی تھی اور جب آپ نے تقریر ختم کی۔جب بھی دیکھی۔پورے چھ ہوئے۔ایک منٹ کا فرق بھی نہ تھا۔
اتنی مدت تک ایک مضمون کو بیان کرنا اور مسلسل بیان کرنا ایک خرق عادت تھا۔اس سارے مضمون میں آپ نے رسول کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیمات کے محامد وفضائل اور اپنی غلامی اور کفش برادری کی نسبت حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اور جناب شیخین علیہم السلام کے فضائل بیان فرمائے اور فرمایا:
’’میرے لئے یہ کافی فخر ہے کہ میں ان لوگوں کا مداح اور خاک پا ہوں۔جو جزئی فضیلت خدا تعالیٰ نے انہیں بخشی ہے،وہ قیامت تک اور کوئی شخص نہیں پا سکتا۔کب محمد رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم دنیا میں دوبارہ پیدا ہوں اور پھر کسی کو ایسی خدمت کا موقع ملے جو جناب شیخین کو ملا۔‘‘؎۱
۱۷اگست۱۸۹۹؁ء
چند روز ہوئے بریلی سے ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ کیا آپ وہی مسیح موعود ہیں،جس کی نسبت رسول خدا(صلی اللہ علیہ والہ وسلم )نے احادیث میں خبر دی ہے؟خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر آپ اس کا جواب لکھیں۔میں نے معمولاً رسالہ’’تریاق القلوب‘‘سے دو ایک ایسے فقرے جو اس کا کافی جواب ہو سکتے تھے لکھ دئے۔وہ شخص اس پر قانع نہ ہوا اور پھر مجھے مخاطب کر کے لکھاکہ میں چاہتا ہوں کہ مرزاصاحبؑ خود اپنے قلم سے قسمیہ لکھیں کہ آیا وہ وہی مسیح موعود ہیں جس کا ذکر احادیث اور قرآن مجید میں موجود ہے؟میں نے شام کی نماز کے بعد دوات قلم اور کاغذ حضرت کے آگے رکھ دیا اور عرض کیا کہ ایک شخص ایسا کہتا ہے۔حضرت نے فوراً کاغذ ہاتھ میں لیا اور یہ چند سطریں لکھ دیں۔
’’میں نے پہلے بھی اس اقرار مفصل ذیل کو اپنی کتابوں میں قسم کے ساتھ لوگوں پر ظاہر کیا ہے اور اب بھی اس پرچہ میں اس خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں،جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں،جس کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان احادیث صحیحہ میں دی ہے جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور دوسری صحاح میں درج ہیں۔وکفی باللہ شھیداً۔‘‘
الرقم مرزا غلام احمد عفااللہ وایدہ ۱۷ اگست۱۸۹۹؁ء
اس ذکر سے میری دو غرضیں ہیں۔ایک یہ کہ اپنی جماعت کا ایمان بڑھے اور انہیں وہی ذوق اور سرور حاصل ہو جو یہاں کے خوش قسمت حاضرین کو اس گھڑی حاصل ہوا اور انہوں نے سچے دل سے اعتراف کیا کہ ان کو نیا ایمان ملا ہے اوردوسرے یہ کہ منکرین اور بد ظن اس اعلی بصیرۃ قسم پر ٹھنڈے دل سے غور کریں اور سوچیں کہ متعمد کذاب اور مفتری مختلق کی یہ شان اور اسے یہ جرات ہو سکتی ہے کہ ذوالجلال خدا کی ایسی اور اس طرح اور ایسے مجمع میں قسم کھائے۔اللہ اکبر!اللہ اکبر!!اللہ اکبر!!!‘‘؎۱
۲۱اکتوبر۱۸۹۹؁ء
لالہ کیشوداس صاحب تحصیلدار بٹالہ اتفاق حسنہ سے قادیان میں وارد ہوئے اور حضرت اقدسؑ کی ملاقات کے لئے تشریف لائے اور عرض کیا کہ مجھے فقراء سے ملنے کا کمال شوق ہے۔
اور اسی شوق کی وجہ سے آپؑ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔حضرت اقدس نے فرمایا:
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض۔زندہ خدا پر زندہ ایمان پیداکرنا
بے شک اگر آپ کے دل میں اہل لوگوں کے ساتھ محبت نہ ہوتی،تو آپ ہمارے پاس کیوں آتے اور ایک دنیا دار کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ ایک دنیا سے الگ گوشہ نشین کے پاس جاوے۔مناسبت ایک ضروری شے ہے اور اصل تو یہ ہے کہ جبکہ انسان ایک فنا ہونے والی ہستی ہے اور موت کا کچھ بھی پتہ نہیں کہ کب آجاوے اور عمر ایک ناپائیدار شے ہے پھر کس قدر ضروری ہے کہ اپنی اصلاح اور فلاح کی فکر میںلگ جاوے،مگر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا اپنی دھن میں ایسی لگی ہے کہ اس کو آخرت کا کچھ فکر اور خیال ہی نہیں ہے۔۔خدا تعالیٰ سے ایسے لا پرواہ ہو رہے ہیں گویا وہ کوئی ہستی ہی نہیں ایسی حالت میں جبکہ دنیا کی ایمانی حالت اس حد تک کمزور ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے تاکہ میں زندہ ایمان زند ہ خدا پر پیدا کرنے کی راہ بتلاوں۔جیسا کہ کڈ اتعالیٰ کا عام قانون ہے۔بہت لوگوں نے جو سعادت اور رشد سے حصہ نہ رکھتے تھے۔خدا ترسی اور انصاف سے بے بہرہ تھے۔مجھے جھوٹا اور مفتری کہا اور ہر پہلو سے مجھے دکھ دینے اورتکلیف پہنچانے کی کوشش کی ۔کفر کے فتوے دے کر مُسلمانوںکو بدظن کرنا چاہا اور خلاف واقعہ امور کو گورنمنٹ کے سامنے پیش کر کے اس کو بھڑکانے کی کوشش کی ۔جھوٹے مقدمات بنائے۔گالیاںدیں۔قتل کرنے کے منصوبے کیے۔غرض کونساامرتھاجو اُنھوںنے نہیں کیا، مگر میرا خدا ہر وقت میرے ساتھ ہے ۔اُس نے مجھے اُن کی ہر شرارت سے پہلے اُن کے فتنہ اور اس کے انجام کی خبر دی اور آخر وہی ہوا جو اُس نے ایک عرصہ پہلے مجھے بتلایا تھا اور کچھ وہ لوگ بھی ہیںجن کو اللہ تعالیٰ نے سعادت،خداترسی اور نورایمان سے حصہّ دیا ہے۔جنھوں نے مجھے پہچانا اور اُس نُورکے لینے کے واسطے میرے گرد جمع ہوگئے جو مجھے خداتعالیٰ نے اپنی بصیرت اور معرفت بخشی ہے۔ان لوگوںمیںبڑے بڑے عالم ہیں۔گریجویٹ ہیں،وکیل اور ڈاکٹرہیں،معززعہدہ داران گورنمنٹ ہے۔تاجر اور زمیندارہیںاور عام لوگ بھی ہیں۔
افسوس تو یہ ہے کہ ناہل مخالف اتنا بھی تو نہیں کرتے کہ ایک حق بات جو ہم پیش کرتے ہیں۔ اس کو آرام سے سن ہی لیں۔اُن میںایسے اخلاق فاضلہ کہاں؟ورنہ حق پرستی کا تقاضا تو یہ ہے ؎
مرد باید کہ گیر داندر گوش گر نو شت است پند بر دیوار
مذہب حق اور توحید اس زمانہ میںمذہب کے نام سے بڑی نفرت ظاہر کی جاتی ہے اور مذہب حقہ کی طرف آنا، تو گویاموت کے منہ میںجانا ہے۔
مذہب حق وہ ہے جس پر باطنی شریعت بھی شہادت دے اُٹھے۔مثلاً ہم اسلام کے اصول توحید کو پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی حقانی تعلیم ہے کیونکہ انسان کی فطرت میںتوحیدکی تعلیم ہے اور نظارہ قدرت بھی اس پر شہادت دیتا ہے۔خداتعالیٰ نے مخلوق کو متفرق پیداکر کے وحدت ہی کی طرف کھینچا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وحدت ہی منظور تھی۔پانی کا ایک قطرہ اگر چھوڑیں۔تو وہ گول ہو گا۔چاند،سُورج سب اجرام فلکی گول ہیں اورکرو یّت وحدت کو چاہتی ہے۔
تثلیث ہم اس وقت بے انتہا خداوں کا ذکر چھوڑ دیتے ہیں، کیونکہ یہ تو ہے بھی ایک بیہودہ اور بے معنی اعتقاد اور بے شمار خدا ماننے سے امان اُٹھ جاتا ہے، مگر تثلیث کا
ذکر کرتے ہیں۔ ہم نے جیسا کہ قدرت کے نظائر سے ثابت کیا ہے کہ خدا ایک ہی ہے۔اس طرح پر اگر خدا معاذ اللہ تین ہوتے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں توچاہیے تھا کہ پانی،آگ کے شعلے اور زمین آسمان کے اجرام سب کے سب سہ گوشہ ہوتے تاکہ تثلیت پر گواہی ہوتی۔ اور نہ انسانی نُور قلب کبھی تثلیث پر گواہی دیتا ہے۔پادریوں سے پُوچھا ہے کہ جہاں انجیل نہیں گئی،وہاں تثلیث کا سوال ہو گا یا توحید،کا تو انھوں نے صاف اقرار کیا ہے کہ توحید کا، بلکہ ڈاکٹر فنڈر نے اپنی تصنیف میں یہ اقرار درج کر دیا ہے۔ اب ایسی کھلی شہادت کے ہوتے پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ تثلیث کا عقیدہ کیوں پیش کر دیا جاتا ہے۔ پھر یہ سہ گوشہ خدا بھی عجیب ہیں۔ ہر ایک کے کام الگ الگ ہیں۔ گویا ہر ایک بجائے خود ناقص اور نا تمام ہے اور ایک دوسرے کا متمم ہے۔
مسیح کی الُوہیّت اور مسیح جس کو خدا بنایا جاتا ہے۔اس کی تو کچھ پُوچھو ہی نہیں۔ساری عمر پکڑدھکڑ میں گزری اور ابن آدم کو سر دھر نے
کو جگہ ہی نہ ملی۔ اخلاق کا کوئی کامل نمونہ ہی موجود نہیں۔تعلیم ایسی ادھوری اور غیر مکتفی کہ اس پر عمل کر کے انسان بہت نیچے جا گرتا ہے۔
وہ کسی دوسرے کو اقتدار اور عزت کیا دے سکتا ہے۔جو اپنی بے بسی کا خود شاکی ہے،اوروں کی کیا سن سکتا ہے۔جس کی اپنی ساری رات کی گریہ وزاری اکارت رہ گئی اور چلا چلا کر ایلی ایلی لما سبقتانی بھی کہا مگر شنوائی ہی نہ ہوئی اور پھر اس پر طرہ یہ کہ آخر یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر لٹکا دیا اوراپنے عتقاد کے مواقق ملعون قرار دیا۔خود عیسائیوں نے *** مانا ۔مگر یہ کہہ دیا کہ ہمارے لئے *** ہوا ؛حالانکہ *** ایسی چیز ہے کہ انسان اس سے سیاہ باطن ہو جاتا ہے اور وہ کدا سے دور اور خدا اس سے دور ہو جاتا ہے۔گویا خدا سے اس کا کچھ تعلق نہیں رہتا۔اس لئے ملعون شیطان کا نام بھی ہے۔اب اس *** کو مان کر اور مسیح کو ملعون قرار دے کر عیسائیوں کے پاس کیا رہ جاتا ہے،سچ تو یہ ہے:’’*** نال ککھ نئیں رہندا۔‘‘گلے پڑا ڈھول ہے جو یہ لوگ بجا رہے ہیں۔غرض ان لوگوں کے عقائد کا کہانتک ذکر کیا جاوے۔حقیقت وہی ہے جو اسلام لے کر آیا اور خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کیا کہ میں اس نور کو جو اسلام میں ملتا ہے۔ان کو جو حقیقت کے جو یاں ہیں دکھاوں۔سچ یہی ہے کہ خدا ہے اور ایک ہے اور میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر انجیل اور قرآن کریم اور تمام صحف انبیاء بھی دنیا میں نہ ہوتے تو بھی خدا تعالیٰ کی توحید ثابت تھی،کیونکہ اس کے نقوش فطرت انسانی میں موجود ہیں۔
مسیح کی انبیت خدا کے لئے بیٹا تجویز کرنا گویا اللہ تعالیٰ کی موت کا یقین کرنا ہے۔کیونکہ بیٹا تو اس لئے ہوتا ہے کہ وہ یاد گار ہو۔اب اگر مسیح خدا کا بیٹا
ہے تو پھرسوال ہو گا کہ کیا خدا کو مرنا ہے؟مختصر یہ ہے کہ عیسائیوں نے اپنے عقائد میں نہ خدا کی عظمت کا لحاظ رکھا اورنہ قوائے انسان کی قدر کی ہے اور ایسی باتوں کو مان رکھا ہے کہ جن کے ساتھ آسمانی روشنی کی تائید نہیں ہے۔ایک بھی عیسائی ایسا نظر نہ آیا جو خوارق دکھا سکے اور اپنے ایمان کو ان نشانات سے ثابت کر سکے جو مومنوں کے ہوتے ہیں۔یہ فضیلت اور فخر اسلام ہی کو ہے کہ ہر زمانہ مین تائیدی نشان اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور اس زمانہ کو بھی خدا نے محروم نہیں رکھا۔مجھے اسی غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ ان تائیدی نشانوں سے جو اسلام کا خاصہ ہے۔اس زمانہ مین اسلام کی صداقت دنیا پرظاہر کروں۔مبارک وہ جو ایک سلیم دل لے کر میرے پاس حق لینے کے لئے آتا ہے اور پھر مبارک وہ جو حق دیکھے تو اس کو قبول کرتا ہے۔‘‘ ؎۱
جلسہ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر
بعثت کی غرض حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ صلیب سے اتر آنے اورا س حادثہ سے بچ جانے کا قرآن شریف میں صحیح اور یقینی علم دیا گیا ہے،مگر افسوس ہے
کہ پچھلے ہزار برس میں جہاں اسلام پر اور بہت سی آگتیں آئیں۔وہاں یہ مسلہ بھی تاریکی میں پڑ گیا اور مسلمانوں میں بد قسمتی سے یہ کیال راسخ ہو گیا کہ حضرت مسیحؑ زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور وہ قیامت کے نزدیک آسمان سے اتریں گے،مگر اس چودھویں صدی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا تا کہ میں اندرونی طور پر جو غلطیاں مسلمانوں میں پیدا ہو گئیں ہیں،ان کو دور کروں اور اسلام کی حقیقت دنیا پر واضح کروں ور بیرونی طور پر جو اعتراضات اسلام پر کئے جاتے ہیں۔ان کا جواب دوں اور دوسرے مذاہب،اس کے غلط اعتقادات کا استیصال کروں جو انسان کے لئے خطر ناک طورپر مضر ہیں اور انسان کی روحانی قوتوں کی نشوونما اور ترقیات کے لئے ایک روک ہیں۔
عیسیٰ ابن مریم کے متعلق اصل حقائق منجملہ ان کے یہی ایک مسلہ ہے جو مسیح کے آسمان پر جانے کے متعلق ہے اور
جس میں بد قسمتی سے بعض مسلمان بھی ان کے شریک ہو گئے ہیں۔اسی ایک مسئلے پر عیسائیت کا دارومدار ہے کیونکہ عیسائیت کی نجات کا مدار اسی صلیب پر ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ مسیح ہمارے لئے مصلوب ہوا اور پھر وہ زندہ ہو کر آسمان پر چلا گیا،جو گویا اس کی خدائی کی دلیل ہے۔
جن لوگوں نے اپنی غلطی سے ا ن لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔وہ یہ تو نہیں مانتے کہ مسیح صلیب پر مر گیا، مگر وہ اتنا ضرورمانتے ہیں کہ وہ زندہ(بجسد عنصری) آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ لیکن جو حقیقت اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولی ہے وہ یہ ہے کہ مسیحؑ ابن مریم اپنے ہمعصر یہودیوںکے ہاتھوں سخت ستایا گیا۔ جس طرح پر راستباز لوگ اپنے زمانہ میں نادان مخالفوںکے ہاتھوں ستائے جاتے ہیں اور آخران یہودیوں نے اپنی منصوبہ بازی اور شرارتوںسے یہ کوشش کی کہ کسی طرح پر آپ کا خاتمہ کر دیں اور آپ کو مصلوب کر ادیں۔بظاہر وہ اپنی ان تجاویز میںکامیاب ہو گئے،کیونکہ حضرت مسیحؑ ابن مریم کو صلیب پر چڑھائے جانے کا حکم دیدیاگیا،لیکن اللہ تعالیٰ نے جو اپنے راستبازوںاور ماموروںکو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ان کو اس *** سے جو صلیب کی موت کے ساتھ وابستہ تھی بچالیااور ایسے اسباب پیدا کر دئیے کہ وہ اس صلیب پر سے زندہ اُتر آئے۔ اس امر کے ثبوت کے لیے بہت سے دلائل ہیںجو خاص انجیل سے ہی مل سکتے ہیں،لیکن اس وقت ان کا بیان کرنا میری غرض نہیںہے، جو شخص ان واقعات پر جو صلیب کے متعلق انجیل میں درج ہیں،غور کرے گا۔ تو ان کے پڑھنے سے اُسے صاف معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیحؑ ابن مریم صلیب پر سے زندہ اُتر آئے تھے اور پھر یہ خیال کر کے کہ اس ملک میںاُن کے بہت سے دشمن تھے اور دشمن بھی وہ جو اُن کے جانی دشمن تھے اور جیسا کہ وہ پہلے کہہ چکے تھے کہ نبی بے عزت نہیں ہوتا، مگر اپنے وطن میںجس سے ان کی ہجرت کا پتہ چلتا ہے کہ اُنھوں نے ارادہ کر لیا تھا کہ اس ملک کو چھوڑدیں اور اپنے فرض رسالت کو پورا کرنے کے لیے وہ بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں نکلے اور نصیبین کی طرف سے ہوتے ہوئے افغانستان کے راستہ کشمیر میں آکربنی اسرائیل کو جو کشمیر میں موجود تھے،تبلیغ کرتے رہے اور اُن کی اصلاح کی اور آخرکاراُن میںہی وفات پائی۔یہ امر ہے جو مجھ پر کھولا گیا ہے۔
اس مسئلہ کی اہمیت اس ایک مسئلہ سے ہی عیسائیت کا ستون ٹوٹ جاتا ہے،کیونکہ جب صلیب پر مسیحؑ کی موت ہی نہیںہوئی اور وہ تین دن کے بعد
زندہ ہو کر آسمان پر گئے ہی نہیں،تو الوہیت اور کفارہ کی عمارت توبیخ و بنیاد سے گر پڑی اور مسلمانوں کا غلط خیال(جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کی سخت توہین ہوتی تھی کہ حضرت مسیحؑ زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں اور پھر دوبارہ نازل ہوں گے ؛حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا یا پرانا نبی نہیں آسکتاجس کی نبوت پرآپ ؑ کی مُہر نہ ہو بھی دور ہو گیا۔اور قرآن شریف کی اصل اور پاک تعلیم سچی ثابت ہو گئی۔ کیونکہ قرآن شریف میں تو مسیحؑ کا صاف اقرارفلما توفیتنی کا موجود ہے،جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینے کی وجہ یہی وجہ ہے کہ ہم وفات مسیح کے مسئلہ پر زیادہ زور دیتے ہیں، کیونکہ اسی موت کے
ساتھ عیسائی مذہب کی بھی موت ہے اور اسی غرض سے میں نے کتاب مسیح ہندوستان میں لکھنی شروع کی ہے اور اس کتاب کے بعض مطالب کی تکمیل کے لیے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اپنی جماعت میں سے چند آدمیوں کو بھیجوں۔ جو اُن علاقہ جات میں جا کر ان آثار کا پتہ لگائیں، جن کا وہاں موجود ہونا بتایا جاتا ہے؛چنانچہ اس غرض کو مدنظررکھ کر ہم نے یہ جلسہ کیا ہے،تاکہ ان دوستوں کو رخصت کرنے کے لیے پہلے ہم سب مل کر اُن کے لیے دعائیں کریں کہ وہ خیروعافیت کے ساتھ اس مبارک سفر کے لیے رخصت ہوں اور کامیاب ہو کر واپس آئیں۔
حضرت مسیح کا واقعہ صلیب کے بعد نصیبین جانا اگرچہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ سفر جو تجویز کیا گیا ہے۔ اگر نہ
بھی کیا جاتا، تو بھی خداتعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے اس قدر شواہد اور دلائل ہم کو اس امر کے لیے دیدیئے ہیں،جن کو مخالف کا قلم اور زبان توڑ نہیںسکتی، لیکن مومن ہمیشہ ترقیات کی خواہش کرتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ حقائق اور معارف کا بھوکا پیاسا ہوتا ہے۔ کبھی ان سے سیر نہیںہوتا۔ اس لیے ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ جس قدر ثبوت اور دلائل اور مل سکیں۔وہ اچھا ہے۔اسی مقصد کے لیے یہ تقریب پیش آئی ہے کہ ہم اپنے دوستوں کو نصیبین کی طرف بھیجتے ہیں۔جس کے متعلق ہمیں پتہ ملا ہے کہ وہاں کے حاکم نے حضرت مسیحؑ کو(جبکہ وہ اپنی نا شکر گزار قوم کے ہاتھ سے تکلیفیں اٹھا رہے تھے۔لکھا تھا کہ آپ میرے پاس چلے آئیے اور واقعہ صلیب سے بچ جانے کے بعد اس مقام پر پہنچ کر انہوں نے بدقسمت قوم کے ہاتھ سے نجات پائی۔وہاں کے حاکم نے یہ بھی لکھا تھا کہ آپ میرے پاس آجائیں گے تو آپ کی خدمت کی سعادت حاصل کروں گااور میں بیمارہوں میرے لیے دُعا بھی کریں) اگرچہ یہ امر ہمیں ایک انگریزی کتاب سے معلوم ہوا ہے،لیکن میںدیکھتا ہوں کہ روضتہؔ الصفا جو ایک اسلامی تاریخ ہے۔اس قسم کا مفہوم اس سے بھی پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ یقین ہوتا ہے کہ حضرت مسیح نصیبین میں ضرور آئے اور اسی راستے سے وہ ہندو ستان کو چلے آئے۔سارا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے،لیکن ہمارا دل تو گواہی دیتا ہے کہ اس سفر سے انشا ء اللہ حقیقت کھلا جائے گی اور اصل معاملہ صاف ہو جائے گا۔ممکن ہو کہ اس سفر میں ایسی تحریریں پیش ہو جاویں یا ایسے کتبے نکل آویں،جو حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر کے متعلق بعض امور پر روشنی ڈالنے والے ہوں یا حوریوں میں سے کسی کی قبر کا کوئی پتہ چل جائے یا اور اس قسم کے امور نکل آویں،جو ہمارے مقصد میں موید ثابت ہو سکیں،اس لئے میںنے اپنی جماعت میں سے تین آدمیوں کو اس سفر کے لئے تیار کیا ہے۔ان کے لئے ایک عربی تصنیف بھی کرنا چاہتا ہوں،جو بطور تبلیغ کے ہو اور جہاں جہاں وہ جاویں۔اس کو تقسیم کرتے رہیں اس طرح اس سفر سے یہ بھی فائدہ ہو گا کہ ہمارے سلسلے کی اشاعت بھی ہوتی جائے گی۔
ایک مخلص اور وفا دار جماعت اور میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک مخلص اور وفادار جماعت عطا کی ہے۔میں دیکھتا
ہوں کہ جس کام اور مقصد کے لئے میں ان کو بلاتا ہوں ۔نہایت تیزی اور جوش کے ساتھ ایک دوسرے سے پہلے اپنی ہمت اور توفیق کے موافق آگے بڑھتے ہیں اور میںدیکھتا ہوں کہ ان میں ایک صدق اور اخلاص پایا جاتا ہے میری طرف سے کسی امر کا ارشاد ہوتا ہے اور وہ تعمیل کے لئے تیار۔
حقیقت میں کوئی قوم اور جماعت تیار نہیں ہو سکتی۔جب تک کہ اس میں اپنے امام کی اطاعت اور اتباع کے لئے اس قسم کا جوش اور اخلاص اور وفا کا مادہ نہ ہو۔حضرت مسیح علیہ السلام کو جو مشکلات اور مصائب اٹھانے پڑے ۔اور ان کے عوارض اور اسباب میں سے جماعت کی کمزوری اور بیدلی بھی شامل تھی؛چنانچہ جب ان کو گرفتار کیا گیا ،تو پطرس جیسے اعظم الحوارتین نے اپنے آقا اور مرشد کے سامنے انکا ر کر دیا اور نیہ صرف انکار کیا،بلکہ تین مرتبہ *** بھی بھیج دی۔اور اکثر حواری ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس کے برخلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ ؓ نے وہ صدق و وفا کا نمونہ دکھایا،جس کی نطیر دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی،انہوں نے آپ کی خطر ہر قسم کا دکھ اٹھانا سہل سمجھا۔یہاں تک کہ عزیز وطن چھوڑ دیا اپنے املاک و اسباب اور احباب سے الگ ہو گئے اور بالآخر آپ کی خاطر جان تک دینے سے تامل اور افسوس نہیں کیا۔یہی صدق اور وفا تھی جس نے آخر کا ر ان کو بامرا د کیا۔اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری جماعت کو بھی اس قدر اور قدر کے موافق ایک جوش بخشا ہے اور وہ وفا دوری اورصدق کا نمونہ دکھاتے ہیں۔جس دن سے میں نے نصیبین کی طرف ایک جماعت کے بھیجنے کا ارادہ کیا ہے۔ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس خدمت پر مامور کیا جائے اور دوسرے کو رشک کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور آرزو کرتا ہے کہ اس کی جگہ اگر اس کو بھیجا جائے۔تو اس کی بڑی ہی خوش قسمتی ہے۔بہت سے احباب نے اس سفر پر جانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ،لیکن میں ان درخواستوں سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو اس سفر کے واسطے منتخب کر چکا تھا اور مولوی قطب الدین اور میاں جمال دین کو ان کے ساتھ جانے کے واسطے تجویز کر لیا تھا۔اس واسطے مجھے ان احباب کی درخواستوں کو رد کرنا پڑا۔تاہم میں جانتا ہوںکہ وہ لوگ جنھوں نے بصد مشکل اور سچے اخلاص کے ساتھ اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی پاک نیتوں کے ثواب کو ضائع نہیں کرے گا اور وہ اپنے اخلاص کے موافق اجر پائیں گے۔
خدا تعالیٰ کی خاطر کی عظمت دور دراز بلا د اورممالک غیر کا سفر آسان امر نہیں ہے؛اگرچہ یہ سچ ہے کہ اس وقت سفر آسان ہو گئے
ہیں۔لیکن پھر بھی یہ کس کو علم ہو سکتا ہے،کہ اس سفر سے کون زندہ آئے گا۔چھوٹے چھوٹے بچے اور بیویوں اور دوسرے عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر جانا کوئی سہل بات نہیںہے ۔اپنے کاروبار اور اپنے معاملات کو ابتری اور پریشانی کی حالت میں چھوڑ کر ان لوگوں نے اس سفر کو اختیار کیا ہے اور انشراح صدر سے اختیار کیا ہے۔جس کے لئے میں یقین رکھتا ہوں کہ بڑا ثواب ہے۔ایک تو سفر کا ثوا ب ہے،کیونکہ یہ سفر خدا تعالیٰ کی عظمت اور توحید کے اظہار کے واسطے ہے۔دوسرے اس سفر میںجو جو مشقتیں اور تکلیف ان لوگوں کو اٹھانی پڑیں گی،ان کا بھی چواب ہے۔اللہ تعالیٰ کسی کی نیکی ضائع نہیں کرتا ،جبکہ من یعمل مثقال ذراۃ خیراً یرہ(الزلزال:۸)کے موافق وہ کسی کی ذرہ بھر نیکی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا،تو اتنا بڑا سفر جو اپنے اندر ہجرت کا نمونہ رکھتا ہے۔اس کا اجر کبھی ضائع ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔ہاں یہ ضروری ہے کہ صدق اور اخلاص ہو۔ ریا اور دوسرے اغراض شہرت و نمودکے نہ ہوں اور میں جانتا ہوں کہ برو بحر کے شدائد ومصائب کو برداشت کرنا اور ایک موت کو قبول کر لینا بجز صدق کے نہیں ہو سکتا۔بہت سے بھائی ان کے لئے دعائیں کرتے رہیں گے اور میں بھی ان کے واسطے دعاوں میںمصروف رہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مقصد میں کامیاب کرے اور خیرو عافیت سے واپس لاوے اور سچ تو یہ ہے کہ ملائکہ بھی ان کے واسطے دعائیں کریں گے اور وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔
جماعت کی مروت اور ہمت اب میںیہ بھی ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ اس موقع پر ہماری جماعت نے دو قسم کی مروت اور ہمت
دکھائی ہے۔ایک تو یہ گروہ ہے جنہوں نے سفر اختیار کیا اور اپنے آپ کو سفر کے خطرات میں ڈالا ہے اور ان مسائب اور شدائد کے برداشت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں جو اس راہ میں انہیں پیش آئیں گی۔دوسرا وہ گروہ ہے جنہوں نے میری دینی اغرا ض و مقاصدمیںہمیشہ دل کھول کر چندے دئے ہیں۔ مَیں کچھ ضرورت نہیں سمجھتا کہ تفصیل کروں، کیونکہ ہرشخص کم وبیش اپنی استطاعت اور مقدرت کے موافق حصہ لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کس اخلاص اوروفاداری سے ان چندوں میں شریک ہوتے ہیں۔ مَیں یہ خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت نے وُہ صدق اور وفا دکھایا ہے جو صحابہ ؓ ساعت العُسر میں دکھاتے تھے؛ اگرچہ اشتہار میں مَیں نے چند دوستوں کے نام لکھے ہیں ،جنھوں نے اپنے صدق و ہمت کا نمونہ دکھایا ہے ، لیکن اس سے یہ نہیں ظاہر ہوتا کہ میں دوسروں سے بے خبر ہوں یااُن کی خدمات کو قابلِ قدر نہیں سمجھتا۔ مَیں خوب جانتا ہوں کہ کون سرگری اور اخلاص کے ساتھ میری راہ میں دوڑتا ہے۔ میں چونکہ بیمارتھا اور ابھی تک طبیعت ناساز ہے، اس لئے میں پوری تفصیل نہ دے سکا اور نہ مختصر سے اشتہار میں اتنی تفصیل ہوسکتی تھی۔ پس جن لوگوں کے نام درج نہیں ہوتے۔ اُن کو افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے صدق اور اخلاص کو خُوب جانتا ہے۔
مالی قربانی محض للہ ہو اگر کوئی شخص اس غرض کے لئے چندہ دیتا ہے یا ہماری دینی ضروریات میں شریک ہوتا ہے کہ اُس کا نام شائع کیا جائے ،
تویقینا سمجھو کہ وُہ دُنیا کی شہرت اور نام ونمود کا خواہشمند ہے، لیکن جو شخص محض اللہ تعالیٰ کے لئے اس راہ میں قدم رکھتا ہے اور خدمتِ دین کے لئے کمربستہ ہوتا ہے، اُس کو اس بات کی کچھ بھی پرواہیں ہوتی۔ دُنیا کے نام کچھ حقیقت اور اثر اپنے اندر نہیں رکھتے ہیں۔ نام وہی بہتر ہوتے ہیں ، جو آسمان پر رکھے جائیں۔ کاغذات کا کیا اثر ہے۔ ایک دن ہوتے ہیں اور دُوسرے دن ضائع ہوجاتے ہیں، لیکن جو کچھ آسمان پرلکھاجاتاہے وہ کبھی محو نہیںہوسکتا۔ اس کااثر ابدالآباد کے لئے ہوتا ہے، میرے بہت سے مخلص احباب ایسے ہیں جن کو تم میں سے شاید بہت ہی کم جانتے ہوں ، لیکن انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے ۔ مثلاً مَیں نظیرکے طور پر کہتا ہوں کہ مرزا یوسف بیگ صاحب میرے بہت ہی مخص اور صادق دوست ہیں۔ مَیں نے اُن کا ذکر اس واسطے کیا ہے کہ اس طرح پر بھائیوں میں باہم تعارف بڑھتا ہے اور محبت پیدا ہوتی ہے۔ مرزا صاحب اس وقت سے میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں گوشہ نشینی کی زندگی بسرکررہا تھا۔ مَیں دیکھتا ہوں کہ اُن کا دل محبت اوراخلاص سے بھرا ہوا ہے اور وہ ہروقت سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے اندر ایک جوش رکھتے ہیں۔ ایسا ہی اوربہت سے عزیزدوست ہیں اور سب اپنے اپنے ایمان اور معرفت کے موافق اخلاص اور جوشِ محبت سے لبریز ہیں۔
جبتک ایمان قوی نہ ہو کچھ نہیںہوتا اگرچہ مَیں جانتا ہوں کہ اعمال کی توفیق رفتہ رفتہ ملتی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیںکہ جب
تک ایمان قویٰ نہ ہو کچھ نہیں ہوتا۔ جس قدر ایمان قوی ہوتا ہے، اسی قدر اعمال میں بھی قوت آتی ہے۔ یہانتک کہ اگر یہ قوتِ ایمانی پورے طور پر نشوونما پاجاوے تو پھر ایسا مومن شہید کے مقام پر ہوتا ہے، کیونکہ کوئی امر اس کے سدِ راہ نہیں ہوسکتا۔ وُہ اپنی عزیز جان تک دینے میں بھی تامّل اوردریغ نہ کرے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اورقرآن کریم کے نزول کی غرض مَیں نے کئی دفعہ
اس سے پہلے بھی بیان کیا ہے اور اب بھی اس کا بیان کرنا فائدہ سے خالی نہیں ہے، اس لیے مَیں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو انبیاء ؑ کو بھیجتا ہے اورآخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دُنیا کی ہدایت کے واسطے بھیجا اور قرآن مجید کونازل فرمایا تو اس کی غرض کیا تھی؟ ہر شخص جو کام کرتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی غرض ہوتی ہے۔ ایسا خیال کرنا کہ قرآن شریف نازل کرنے یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجنے سے اللہ تعالیٰ کی کوئی غرض اور مقصد نہیں ہے، کمال درجہ کی گستاخی اور بے ادبی ہے۔ کیونکہ اس میں (معاذاللہ) اللہ تعالیٰ کی طرف ایک فعلِ عبث کو منسوب کیا جائے گا؛ حالانکہ اس کی ذات پاک ہے(سبحانہُ وتعالیٰ شانہ)
پس یادرکھو کہ کتابِ مجید کے بھیجنے اورآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا ہے کہ تادُنیا پر عظیم الشان رحمت کا نمونہ دکھاوے۔ جیسے فرمایا: وماارسلنک الا رحمۃ للعالمین (الانبیاء:۱۰۸) اور ایس اہی قرآن مجید کے بھیجنے کی غرض بتائی کہ ھدی للمتقین(البقرہ:۳) یہ ایسی عظیم الشان اغراض ہیں کہ اُن کی نظیر نہیں پائی جاسکتی۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ ف ہینے چاہا ہے کہ جیسے تمام کمالاتِ متفرقہ جو انبیاء ؑ میں تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں جمع کردیئے۔ اسی طرح تمام خوبیاں اور کمالات جو متفرق کتابوں میں تھے، وہ قرآن شریف میں جمع کردیئے۔ اور ایسا ہی جس قدر کمالات تمام اُمتوں میں تھے وُہ اس اُمت میں جمع کردیئے۔ پس خداتعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم ان کمالات کو پالیں اور یہ بات بھی بھولنی نہیں چاہیے کہ جیسے وہ عظیم الشان کمالات ہم کو دینا چاہتا ہے، اُسی کی موافق اس نے ہمیں قویٰ بھی عطا کیے ہیں۔ کیونکہ اگر اس کے موافق قویٰ نہ دیئے جاتے ۔ تو پھر ہم ان کمالات کو کسی صورت اورحالت میں پاہی نہیں سکتے تھے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی شخص ایک گروہ کی دعوت کرے، توضرور ہے کہ وہ اُس گروہ کی تعداد کے موافق کھانا تیار کرے اور اُسی کے موافق ایک مکان ہو ۔ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ دعوت تو ایک ہزار آدمی کی کرے اور اُن کے بٹھانے کے واسطے ایک چھوٹی سے کُٹیابنادے نہیں۔ بلکہ وہ اُس تعداد کاپورا لحاظ رکھے گا۔ اسی طرح پر خداتعالیٰ کی کتاب بھی ایک دعوت اور ضیافت ہے۔ جس کے لئے کل دنیا کو بلایا گیا ہے۔ اس دعوت کے لئے خداتعالیٰ نے جو مکان تیار کیا ہے وُہ انسانی قویٰ ہیں۔ جواُن لوگوں کو دیئے گئے ہیں جو اس امت میں ہیں۔ قویٰ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا ۔ اب اگر بیل، کتے یا کسی اور جانور کے سامنے قرآن کی تعلیمات کو پیش کریں تو وُہ نہیں سمجھ سکتے۔ اس لیے کہ اُن میں وہ قویٰ نہیں ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات کو برداشت کرسکیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم کو وہ قویٰ دیئے ہیں کہ ہم اُن سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقامِ خاتم النبیین ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ نبی دیا، جو خاتم المومنینؐ، خاتم العارفین ؐ اور
خاتم النبیین ؐ ہے اور اسی طرح پروہ کتاب اس پر نازل کی جع جامع الکُتب اور خاتم الکُتب ہے۔ رُسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم النبیین ہیں اور آپؐ پر نبوت ختم ہوگئی۔ تو یہ نبوت اس طرح پر ختم نہیں ہوئی جیسے کوئی گلاگھونٹ کر ختم کردے۔ ایساختم قابلِ فخر نہیں ہوتا، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم ہونے سے یہ مُراد ہے کہ طبعی طور پر آپ ؐ پر کمالاتِ نبوت ختم ہوگئے۔ یعنی وہ تمام کمالاتِ متفرقہ جو آدم ؑ سے لے مسیح ؑابن مریم ؑ تک نبیوں کو دیئے گئے تھے۔ کسی کو کوئی اور کسی کو کوئی۔ وہ سب کے سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع کردیئے گئے اور اس طرح پر طبعاً آپ خاتم النبیین ٹھہرے اور ایسا ہی وہ جمیع تعلیمات ، وصایا اور معارف جو مختلف کتابوں میں چلے آتے ہیں، وہ قرآن شریف پر آکرختم ہوگئے اورقرآن شریف خاتم الکُتب ٹھہرا۔
ہم بصیرت تام سے رسول اللہ کو خاتم النبیین مانتے ہیں اس جگہ یہ بھی یادرکھناچاہئے کہ مجھ پر اور
میری جماعت پر جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے۔ یہ ہم پر افترائے عظیم ہے۔ ہم جس قوتِ یقین، معرفت اور بصیرت کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء مانتے اور یقین کرتے ہیں، اس کا لاکھوں حصہ بھی دُوسرے لوگ نہیں مانتے۔ اور ان کا ایسا ظرف ہی نہیں ہے۔ وُہ اس حقیقت اور راز کو جو خاتم الانبیاء کی ختم نبوت میں ہے، سمجھتے ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے صرف باپ دادا سے ایک لفظ سُنا ہوا ہے، مگر اُس کی حقیقت سے بے خبرہیں اور نہیں جانتے کہ ختم نبوت کیا ہوتاہے اوراس پر ایمان لانے کا مفہوم کیا ہے؟ مگر ہم بصیرت تام سے (جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کرتے ہیں۔ اور خداتعالیٰ نے ہم پر ختم نبوت کی حقیقت کو ایسے طور پر کھول دیا ہے ہ اس عرفان کے شربت سے جو ہمیں پلایا گیا ہے ایک خاص لذت پاتے ہیں جس کا اندازہ کوئی ہیں کرسکتا۔ بجزان لوگوں کے جو اس چشمہ سے سیراب ہوں۔
دُنیا کی مثالوں میں سے ہم ختم نبوت کی مثال اس طرح دے سکتے ہیں کہ جیسے چاند ہلال سے شروع ہوتا ہے اور چودھویں تاریخ پرآکر اُس کاکمال ہوجاتا ہے جب کہ اُسے بدر کہا جاتا ہے۔ اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر کمالاتِ نبوت ختم ہوگئے۔ جو لوگ یہ مذہب رکھتے ہیں کہ نبوت زبردستی ختم ہوگئی اور آنحضرت ؐ کو یونس ؑ بن متیٰ پر بھی ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ اُنہوں نے اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں اورآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل اور کمالات کا کوئی علم ہی اُن کو نہیں ہے۔ باوجود اس کمزوری فہم اور کمئی علم کے ہم کو کہتے ہیں کہ ہم ختم نبوت کے منکر ہیں۔ میں ایسے مریضوں کو کیا کہوں اوراُن پر کیا افسوس کروں۔ اگر اُن کی یہ حالت نہ ہوگئی ہوتی اور وہ حقیقت اسلام سے بکلی دور نہ جاپڑے ہوتے، تو پھر میرے آنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان لوگو کی ایمانی حالتیں بہت کمزورہوگئی ہیں اور وہ اسلام کے مفہوم اور مقصد سے محض ناواقف ہیں؛ ورنہ کوئی وجہ ہیں ہوسکتی تھی کہ وہ اہل حق سے عداوت کرتے جس کا نتیجہ کافربنادیتا ہے۔
اعمالِ صالحہ کی پہچان یہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ہم میں کون سی بات اسلام کے خلاف ہے۔ ہم لاالہ الااللہ کہتے ہیں اور نمازیں بھی پڑھتے ہیں
اور روزے کے دنوں میں روزے بھی رکھتے ہیں اور زکوٰۃ بھی دیتے ہیں۔ مگرمَیں کہتا ہوں کہ اُن کے تمام اعمال، اعمالِ صالحہ کے رنگ میں نہیں ہیں، بلکہ محض ایک پوست کی طرح ہیں جس میں مغز نہیں ہے؛ ورنہ اگر یہ اعمالِ صالحہ ہیں تو پھر ان کے پاک نتائج کیوں پیدا نہیں ہوتے؟ اعمالِ صالحہ تو تب ہوسکتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے فساد اور ملاوٹ سے پاک ہوں،لیکن اُن میں یہ باتیں کہاں ہیں؟میں کبھی یقین نہیں کر سکتا کہ ایک شخص مومن اور متقی ہو اور اعمال صالح کرنے والا ہو اور وہ اہل حق کا دشمن ہو؛حلانکہ یہ لوگ ہم کو بے قید اور دہریہ کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے۔میں نے اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کیا کہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے مامور کر کے بھیجا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کی کچھ عظمت ان کے دل میں ہوتی،تو ہو انکار نہ کرتے اور اس سے ڈر جاتے کہ ایسا نہ ہو کہ ہم خدا تعالیٰ کے نام کی تخفیف کرنے والے ٹھریں،لیکن یہ تب ہوتا جبکہ ان میں حقیقی اور اصل ایمان اللہ تعالیٰ پر ہوتا اور وہ یوم الجزاء سے ڈرتے اور لا تقف ما لیس لک بہ علم(بنی اسرائیل:۳۷)پر ان کا عمل ہوتا۔
اولیاء اللہ کا انکار سلب ایمان کا موجب ہو جاتا ہے ان کی دماغی قوت اور ایمانی طاقت نے تو یہاں
تک انہیں پہنچا دیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ نبی کا منکر تو کافر ہوتا ہے۔مگر ولی کے انکار سے کفر کیونکر لازم ہوتا ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ایک شخص کے انکار سے کیا حرج ہے؟یہ لوگ انکار اولیاء اللہ کو معمولی بات سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے کیا بگڑتا ہے؟مگر حقیقت یہ ہے کہ اولیا ء اللہ کا انکار سلب ایمان کا ماوجب ہوتا ہے۔جو شخص اس معاملہ میں غور کرے گا ،اسے اچھی طرح نظر آجائے گا ،بلکہ ایسے طور پر نظر آجائے گا،جیسے شیشے میں کوئی شکل دیکھتا ہے۔
یاد رکھنا چاہیے کہ سلب ایمان دو طرح پر ہوتا ہے۔ایک تو انبیا کے انکار سے،جس سے کسی کو بھی انکار نہیں اور یہ مسلم بات ہے۔دوسرا اولیاء اللہ اور مامورین کے انکار سے سلب ایمان ہوتا ہے۔
انبیا ء کے انکار سے سلب ایمان تو بالکل واضح امر ہے اور سب جانتے ہیں،لیکن پھر بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انبیاء کے انکار سے سلب ایمان اس لئے ہوتا ہے کہ نبی کہتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں یہ میرا قول ہے۔یہ میرا نبی ہے۔اس پر ایمان لاو۔میری کتاب کو مانو اور ،میرے احکام پر عمل کرو۔جو شخص اللہ تعالیٰ کی کتاب پر ایمان نہیںلاتا اور ان وصایا اور حدود پر جو اس میں بیان کئے گئے ہیں،علم نہیں کرتا ہے۔وہ ان سے منکر ہو کر کافر ہو جاتا ہے۔
لیکن وہ صورت جس سے اولیا ء اللہ کے انکار سے سلب ایمان ہوتا ہے۔اور ہے۔ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:من عاد لی ولیاًفذنتہ للحرب۔یعنی جو شخص میرے ولی کے ساتھ دشمی کرتا ہے ،وہ گویا میرے ساتھ جنگ کرنے کو تیار ہوتا ہے۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی کے ساتھ محبت کرتا ہے اور محبت بھی ایسی جیسی کوئی اپنی اولاد سے کرتا ہے۔اور ایک دوسرا شخص بار بار کہے کہ یہ شخص مر جائے یا اس کی نسبت اور کسی قسم کی دلآزاری کی باتیں کہے اور اسے تکلیف دے تو وہ شخص کیونکر ایسی باتوں سے خوش ہو سکتا ہے اور وہ باپ جس کے بچے کے لئے وہ شخص بد دعائیں کر رہا ہو یا دیگر رنجدہ کلمات اس کے بچے کے لئے استعمال کر رہا ہو ایسے شخص سے کب محبت کر سکتا ہے؟اسی طرح پر اولیا ء اللہ بھی اطفال اللہ کا رنگ رکھتے ہیں،کیونکہ انہوں نے جسمانی بلوغ کا چولا اتارا ہوتا ہے اوراللہ تعالیٰ کی آغوش رحمت میں پرورش پاتے ہیں۔وہ خود ان کا متولی متکفل اور ان کے لئے غیرت رکھنے والا ہوتا ہے۔جب کوئی شخص(خواہ وہ کیسا ہی نماز روزے رکھنے والا ہو) ان کی مخالفت کرتا ہے اور ان کے دکھ دینے پر کمر بستہ ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش مارتی ہے اور ان کی مخالفت کرنے والوں پر اس کا غضب بڑھکتا ہے۔اس لئے کہ انہوں نے اس کے ایک محبوب کو دکھ دینا چاہا ۔اس وقت پھر نہ وہ نماز کام آتی ہے اور نہ وہ روزہ۔کیونکہ نماز اور روزہ کے ذریعہ سے اسی ذات کو خوش کرنا تھا۔جس کو ایک دوسرے فعل سے ناراض کر لیا ہے۔پھر وہ رضا کا مقام کیونکر ملے۔جب تک غضب الہی دور نہ ہو۔وہ اولیا ء اللہ کا مخالف نادان ان اسباب غضب سے ناواقف ہوتا ہے،بلکہ اپنے نماز روزے پر اسے ایک گھمنڈ ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کدا تعالیٰ کا غضب دن بدن بڑھتا جاتا ہے اور وہ بجائے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے دن بدن اللہ تعالیٰ سے دور ہٹتا جاتا ہے۔یہاں تک کہ بالکل راندہ درگاہ ہو جاتاہے۔وہ شخص جو بالکل فنا کی حالت میں ہے اور آستانہ الوہیت پر گرا ہوا ہے اور آغوش ربوبیت میں پرورش پا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت نے اسے ڈھانپ لیا ہے۔یہاں تک کہ اس کا بات کرنا اللہ تعالیٰ کی بات کرنا ہوتا ہے اور اس کو دوست خدا تعالیٰ کا دوست اور اس کا دشمن خدا تعالیٰ کا دشمن ہو جاتا ہے۔پس ایسے مومن کامل کا دشمن ہو کر کوئی شخص کیونکر مومن کامل ہو سکتا ہے اور ایسے ہی مومن کامل کی دشمنی سے اس کا ایمان سلب ہو جاتاہے۔اور اسے مغضوب الیہم میں سے بنا دیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے ماموروں اور اولیاء اللہ کی مخالفت اور ان کی ایذارسانی کبھی بھی اچھا پھل نہیں دے سکتی۔جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ میں ان کو ستا کر اور دکھ دے کر بھی آرام پا سکتا ہوں وہ سخت غلطی کرتا ہے اور اس کو نفس اسے دھوکہ دے رہا ہے۔
دوسری وجہ سلب ایمان کی یہ ہوتی ہے کہ ولی خدا تعالیٰ کے مقرب ہوتے ہیں،کیونکہ ولی کے معنی قریب کے ہوتے ہیں۔یہ لوگ گویا اللہ تعالیٰ کے سامنے دیکھتے ہیں اور دوسرے لوگ ایک محبوب کی طرح ہوتے ہیں،جن کے سامنے ایک دیوار حائل ہے۔خدا تعالیٰ نے اسے آنکھیں دی ہیں اور اسے ایسی بصیریت عطا کی ہے کہ اس کا ہر قول وفعل علی وجہ البصیرت ہوتا ہے۔اعمیٰ کی طرح نہیں،جو ٹھوکریں کھات ارہتا ہے اور ٹکریں مارتا رہتا ہے،بلکہ اس کے دل پر توخدا تعالیٰ کا نزول ہوتا ہے۔اور ہر قدم پر وہی اس کا رہنما اور متکفل بن جاتا ہے۔شیطان کی شرارت کی تاریکی اس کے نزدیک نہیں آسکتی،بلکہ ظلمت جل کر بالکل ختم ہو جاتی ہے اور اسے سب کچھ روشن نظر آتا ہے۔وہ جو کچھ بیان کرتا ہے وہ حقائق اور معارف ہوتے ہیں۔وہ احادیث شریف کی جو تاویل کرتا ہے۔وہ صحیح ہوتی ہے،کیونکہ وہ براہ راست بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سن لیتا ہے اور اس طرح وہ اس کی اپنی روایت ہوتی ہے؛حالانکہ دوسرے لوگوں کو تیرہ سوبرس کے وسائط سے کہنا پڑتا ہے ۔پھر ان ہر دو میں کیا نسبت ہو سکتی ہے۔ولی اللہ کا سارا ذخیرہ پاک معارف اور نور ہوتا ہے،لیکن جو شخص اس سے عداوت کرتا ہے،وہ اس کی ہر بات کی تکذیب کرتا ہے۔گویا کہ وہ یہ شرط کر لیتا ہے کہ وہ ولی اللہ کے ہر نکتہ معرفت کا نکار کرے گا۔پھر وہ اس کی ہر بات کا نکار کرتا رہتا ہے۔اس طرح پر اس کی ایمانی عرفانی دیوار کی اینٹیں گرنی شروع ہو جاتی ہیں۔جب ایک شخص صراط مستقیم بتلا رہا ہے اور معارف اور حقائق کھول کھول کر بیان کر رہا ہے اور دوسرا شخص اس کی تکذیب کرتا ہے۔اس مقابلہ میں انجام کار نتیجہ کیا ہو گا؟یہی کہ(موخر الذکر)قرآن شریف کے عقائد کے مجموعہ کی تکذیب کرتا ہے۔کرتا رہے گا اور اسی لیے وہ خدا تعالیٰ کا بھی منکر ہوجاتا ہے اور اسی طرح اس کا ایمان سلب ہو جائے گا۔
غرض اس بات میں ذرا بھی شک نہیں ہے کہ اولیاء اللہ کے انکار سے سلب ایمان ہو جاتا ہے۔اس لئے اولیا ء اللہ کے انکار سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔یہودیوں پر جو آفت آئی اور وہ مغضوب ہو گئے۔اس کی بھاری وجہ یہی تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلین سے انکار کرتے رہے اور ہمیشہ ان کی مخالفت اور ایذا رسانی میں حصہ لیتے رہے۔جس کا نجام یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا غضب ان پر نازل ہوا۔
آنحضرتؐ کے خاتم النبین ہونے کا ایک اور پہلو پھر میں اپنے کلام کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس امت میں بڑی بڑی استعدادیں رکھ دی ہیں۔یہاں تک کہ علماء امتی کانبیا ء بنی اسرائیل بھی احادیث میں آیا ہے؛اگرچہ محدثین کو اس پر جرح ہو،مگر ہمارا نور قلب اس حدیث کو صحیح قرار دیتا ہے اور ہم بغیر چون چرا کے اس کو تسلیم کرتے ہیں اور کسی بزرگ نے بذریعہ کشف بھی اس حدیث کا نکار نہیں کیا ،بلکہ اگر کچھ کیا ہی ہے تو تصدیق کی ہے۔اس حدیث کے یہ معنی ہیں کہ میری امت کے علماء ظاہری بنی اسرائیل کے نبیوں جیسے ہیں۔علماء کے لفظوںسے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے۔بعض لوگ الفاظ پر اڑ بیٹھتے ہیں اور ان کی معنی کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ قرآن کریم کی تفسیر سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔
عالم ربانی کی تعریف یاد رکھو کہ علم ربانی سے یہ مراد نہیں ہوا کرتی کہ وہ سرف نحو یا منطق میںبے مثل ہو بلکہ عالم ربانی سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو
ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اس کی زبان بے ہودہ نہ چلے،مگر موجودہ زمانہ اس قسم کا آگیا ہے کہ مردہ شو،تک بھی اپنے آپ کو علماء کہتے ہیں اور اسی لفظ کو اپنی ذات میں داخل کر لیا ہے۔اس طرح پر اس لفظ کی بڑی تحقیر ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے منشاء اور مقصد کے خلاف اس کا مفہوم لے لیا گیا ہے؛ورنہ قرآن شریف میں تو علماء کی یہ صفت بیان کی گئی ہے ۔انما یخشی اللہ من عبادہ العلموء ا(فاطر:۲۹)یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے۔اللہ تعالیٰ کے وہ بندے ہیں جو علماء ہیں۔اب یہ دیکھنا ضروری ہو گا کہ جن لوگوں میں یہ صفات خوف وخشیت اور رتقویٰ اللہ کی نہ پائی جائیں وہ ہر گز ہر گز اس خطاب سے پکارے جانے کے مستحق نہیں ہیں۔
اصل میں علماء عالم کی جمع ہے اور علم اس چیز کو کہتے ہیں جو یقینی اور قطعی ہو اور سچا علم قرآن شریف سے ملتا ہے۔یہ نہ یونانیوں کے فلسفے سے ملتا ہے۔نہ حال کے انگلستانی فلسفہ سے،بلکہ یہ سچا ایمانی فلسفہ قرآن کریم کے طفیل سے ملتا ہے۔مومن کا کملا اور معراج یہی ہے کہ وہ علماء کے درجے پر پہنچے اور ایس حق الیقین کا وہ مقام حاصل ہو جو علم کا نتہائی درجہ ہے،لیکن جو لوگ علوم حقہ سے بہرور نہیں ہیں اور معرفت اور بصیرت کی راہیں ان پر کھلی ہوئی نہیں ہیںوہ گو اپنے منہ سے اپنے آپ کو عالم کہیں مگر فی الحقیقت ایسے لوگ علم کی خوبیوں اور صفات سے بالکل بے بہرہ ہیں اور وہ روشنی اور نور جو حقیقی علم سے ملتا ہے۔ان میں بالکل پایا نہیں جاتا ،بلکہ ایسے لوگ بالکل خسارہ اور نقصان میں ہیں۔یہ اپنی آخرت دخان اور تاریکی سے بھر لیتے ہیں۔ایسے ہی لوگوں کے حق میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:من کان فی ھذہ اعمی فھو فی الاخرۃ اعمیٰ(بنی اسرائیل:۷۳)جو آدمی اس دنیا میں اندھا ہے،وہ آخرت مین بھی اندھا اٹھایا جائے گا۔یعنی جس کو یہاں علم بصیرت اور معرفت نہیں دی گئی،اسے وہاں کیا علم ملے گا۔اللہ تعالیٰ کو دیکھنے والی آنکھ اسی دنیا سے لے جانی پڑتی ہے۔جو آدمی یہاں ایسی آنکھ پیدا نہیں کرتا،اسے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ وک آخرت کے دن دیکھ لے گا۔
لیکن جن لوگوں کو سچی معرفت اور بصیرت دی جاتی ہے اور وہ علم،جس کا نتیجہ خشیتہ اللہ ہے،عطا کیا جاتا ہے۔وہ وہی لوگ ہیں جن کو اس حدیث میں انبیاء بنی اسرائیل سے تشبیہ دی گئی ہے۔
سچے علوم کا سرچشمہ قرآن مجید ہے اور یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے سچے علوم کا منبع اور سر چشمہ قرآن مجید میں اس امت کو دیا ہے۔جو
شخص ان حقائق اور معارف کو پا لیتا ہے،جو قرآن شریف میں بیان کئے گئے ہیں اور جو محض حقیقی تقویٰ اور خشیت الہی سے پیدا ہوتے ہیں،اسے وہ علم ملتا ہے جو اس کو انبیاء بنی اسرائیل کا مثیل بنا دیتا ہے۔ہاں یہ بات بالکل سچ ہے کہ ایک شخص کو جو ہتھیار دیا گیا ہے اگر وہ اس سے کام نہ لے تو یہ اس کا پان قصور ہے نہ کہ اس ہتھیار کا ۔اس وقت دنیا کی یہی حالت ہو رہی ہے۔مسلمانوں نے باوجودیلہ قرآن شریف جیسی بے مثل نعمت ان کے پاس تھی جو ان کو ہر گمراہی سے نجات بخشتی اور ہر تاریکی سے نکالتی ہے،لیکن انہوں نیا س کو چھوڑ دیا اور اس کی پاک تعلیموں کی کچھ پرواہ نہ کی۔نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام سے بالکل دور جا پڑے ہیں۔یہاں تک کہ اگر اب ان کے سامنے حقیقی اسلام پیش کیا جاتا ہے تو چونکہ وہ اس سے بکلی بے خبر اور غافل ہیں،اس لئے حقیقی مومن کو بھی کافر کہہ دیتے ہیں ۔
ولی بننے کے لئے خدا داد قویٰ سے کام لو بہت سے لوگ ہیں جو اوباشانہ اور عیاشانہ حالات زندگی رکھتے ہیں اور وہ دنیا کا فخر،
دنیا کی عزت اور املاک و دولت چاہتے ہیں ۔اس قسم کی آرزوں اور تمناوں اور ان کے پورا کرنے کی تدبیروں اور تجویزوں ہی میں اپنی عمر کھو دیتے ہیں۔ان کی آرزوں کی انتہا نہیں ہوتی کہ موت پیغام آجاتا ہے۔اب ان کو بھی خدا تعالیٰ نے قویٰ دئے تھے۔انہیں قویٰ سے کام لیتے تو حق کو پا لیتے۔اللہ تعالیٰ نے تو کسی سے بھی بخل نہیں کیا،لیکن ایسے لوگ خود قویٰ سے کام نہیں لیتے۔یہ ان کی اپنی بد بختی ہے۔نیک بخت اور مبارک ہے وہ شخص جو ان خدادا قویٰ سے کام لے۔بہت سے آدمی ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے ڈرو اور اس کے اوامر کی پیروی کرو اور نوہی سے پرہیز کرو۔تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے کیا ولی بننا ہے؟ اس قسم کا کلمہ میرے نزدیک کلمہ کفر ہے۔یہ خدا تعالیٰ پر بد گمانی ہے۔خدا تعالیٰ کے حضور کیا کمی ہے۔اس کے پاس سرکار کی طرح کوئی محدود نوکریاں تو نہیں ہیں جو ختم ہو جائیں۔بلکہ جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچے تعلق پیدا کر لے وہ ان فیوض سے بہر وار ہو سکتا ہے جو پہلے راستبوزوں کو دئے گئے تھے؎ بر کریماں کار ہا دشوار نیست۔اللہ تعالیٰ نے جو اپنے محبوب بندوں کا نام ولی رکھا ہے تو کیا ولی بنانا خدا تعالٰٰ کے پاس مشکل ہو سکتا ہے۔ہر گز نہیں،بلکہ یہ اس کے لئے نہایت سہل امر ہے۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انسان راستی کے ساتھ اس کی راہ میں قدم رکھنے والا ہو اور اس کے راستے میںصبرو استقلال اور وفاداری کے ساتھ چلنے والا ہو ،کوئی دکھ تکلیف اور مصیبت اس کے قدم کو ڈگمگا نہ سکے۔جب انسان خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا کرتا ہے اور ان باتوں سے الگ ہو جاتا ہے جو خدا تعالیٰ کی نہ رضامندی کا موجب ہوتی ہے۔اور سچی پاکیزگی اور طہارت اختیار کر لیتا ہے اور گندی باتوں سے پرہیز کرتا ہے،تو خدا تعالیٰ بھی اس کے ساتھ ایک تعلق پیدا کر لیتا ہے اور اس کے قریب ہو جاتا ہے،لیکن اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ سے دوری اختیار کرے اور گندگی سے نکلنے کی کوشش نہ کرے،تو پھر خدا تعالیٰ بھی اس کی پرواہ نہیں کرتا۔جیسے فرمایا:فلما زاغوا ازاغ اللہ قلوبھم(الصف:۶)
سلوک کی آسان راہ ہماری جماعت کو چاہیے کہ ہمت نہ ہار بیٹھے۔یہ بڑی مشکلات نہیں ہیں۔میں تمہیں یقیناً کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہماری
مشکلات آسان کر دی ہیں۔کیونکہ ہمارے سلوک کی راہیں اور ہیں،ہمارے ہاں یہ حالت نہیںہے کہ کمریں جھک جایں یا ناخن بڑھا لیں،یا پانی میں کھڑے رہیں اور چلہ کشیاں کرتے رہیں یا اپنے ہاتھ خشک کر لیں اور یہاں تک نوبت پہنچے کہ اپنی صورتیں بھی مسخ ہو جائیں۔ان صورتوں کے اختیار کرنے سے بعض لوگ بخیال خویش با خدا بننا چاہتے ہیں،لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ایسی ریاضتوں سے خدا کیا ملنا ہے،انسانیت بھی جاتی رہتی ہے ،لیکن ہمارے سلوک کا یہ ہر گز طریق نہیں ہے،بلکہ اسلام نے اس کے لئے نہایت آسان راہ رکھ دی ہے اور وہ کشادہ راہ وہ ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے یوںفرمایا ہے:اھدنا الصراط المستقیم(الفاتحہ:۶)یہ دعا جو اللہ تعالیٰ نے ہم کو سکھلائی ہے۔تو ایسے طور پر نہیں کہ دعا تو سکھلا دی،لیکن سامان کچھ بھی مہیا نہ کیا ہو ۔نہیں بلکہ جہاں دعا سکھلائی ہے وہاں اس کے لئے سامان بھی مہیا کر دیے ہیں۔چنانچہ اس سے اگلی صورت میں اس کی قبولیت کا اشارہ ہے،جہاں فرمایا:ذالک الکتاب لا ریب فیہ ھدیً للمتقین(البقرہ:۳)یہ گویا ایسی دعوت ہے جس کا سامان پہلے سے تیار کر رکھا ہے۔
غرض یہ قویٰ جو انسان کو دئے گئے ہیں۔اگر وہ ان سے کام لے تو یقیناً ولی ہو سکتا ہے۔میںیقیناً کہتا ہوں کہ اس امت میں بڑی قوت کے لوگ آتے ہیں جو نور اور صدق ووفا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔اس لئے کوئی شخص اپنے آپ کو ان قویٰ سے محروم نہ سمجھے۔کیا اللہ تعالیٰ نے کوئی فہرست شائع کر دی ہے۔جس سے یہ سمجھ لیا جائے کہ ہمیں ان برکات سے حصہ نہیںملے گا۔خداتعالیٰ بڑا کریم ہے۔اس کی کریمی کا بڑا گہرا سمندر ہے،جو کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا۔اور جس کو تلاش کرنے والا اور طلب کرنے والا کبھی بھی محروم نہیں رہا۔اس لئے تمہیں چاہیے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں مانگو اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی ایک مواقع ہیں۔رکوع ،قیام، قعدہ، سجدہ وغیرہ۔پھر آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔فجر،ظہر ،عصر ،مغرب،عشاء۔ان پر ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں۔یہ سب دعا ہی کے لئے مواقع ہیں۔
نماز کی اصلی غرض اور مغز دعا ہے نماز کی اصلی غرض اور مغز دعا ہی ہے۔اور دعا مانگنا اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کے عین مطابق ہے۔
مثلاً ہم عام طور پر دیکھتے ہیں کہ جب بچہ روتا دھوتا ہے اور اضطراب ظاہر کرتا ہے،تو ماں کس قدر بے قرار ہو کر اس کو دودھ دیتی ہے۔الوہیت اور عبودیت میں اسی قسم کا ایک تعلق ہے،جس کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔جب انسان اللہ تعالیٰ کے دروازے پر گر پڑتا ہے اور نہایت عاجزی اور خشوع خضوع کے ساتھ اس کے حضور اپنے حالات کو پیش کرتا ہے اور اس سے اپنی حاجات کو مانگتا ہے،تو الوہیت کا کرم جوش میں آتا ہے اور ایسے شخص پر رحم کیا جاتا ہے۔
گریہ وزاری اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کا دودھ بھی ایک گریہ کو چاہتا ہے،اس لئے اس کے حضور رونے والی آنکھ پیش کرنی چاہیے۔بعض لوگوں کاخیال ہے
کہ اللہ تعالیٰ کے آگے رونے دھونے سے کچھ نہیں ملتا۔بالکل غلط اور باطل ہے۔ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی صفات قدرت و تصرف پر ایمان نہیں رکھتے۔اگر ان میںحقیقی ایمان ہوتا،تو وہ ایسا کرنے کی جرات نہ کرتے۔جب کبھی کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے حضور آیا اور اس نے سچی توبہ کے ساتھ رجوع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس پر فضل کیا ہے۔یہ کسی نے بالکل سچ کہا ہے ؎
عاشق کہ شد کہ یار بحالش نظر نہ کرو اے خواجہ درد نیست وگرنہ طبیب ہست
خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ تم اس کے حضور پاک دل لے کر آجاؤ۔صرف شرط اتنی ہے کہ اس کے مناسب حال اپنے آپ کو بناؤ۔اور وہ سچی تبدیلی جو خدا تعالیٰ کے حضور جانے کے قابل بنا دیتی ہے،اپنے ندر کر کے دکھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے اندر عجیب عجیب قدرتیں ہیں اور اس میں لا انتہا فضل وبرکات ہیں،مگر ان کے دیکھنے اور پانے کے لئے محبت کی آنکھ پیدا کرو۔اگر سچی محبت ہو تو خد اتعالیٰ بہت دعائیں سنتا ہے اور تائیدیں کرتا ہے۔لیکن شرط یہی ہے کہ محبت اور اخلاص خدا تعالیٰ کے ساتھ ہو۔
خدا کی محبت اور فضل خدا کی محبت ایسی شے ہے جو انسان کی سفلی زندگی کو جلا کر اسے ایک نیا اور مصفیٰ انسان بنا دیتی ہے۔اس وقت وہ
کچھ دیکھتا ہے جو پہلے نہیں دیکھتا تھا اور وہ کچھ سنتا ہے جو پہلے نہیں سنتا تھا۔غرض خدا تعالیٰ نے جو کچھ مائدہ فضل وکرم انسان کے لئے تیار کیا ہے،اس کے حاصل کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے استعدادیں بھی عطا کیں ہیں،اگر وہ استعدودیں تو عطا کرتا،لیکن سامان نہ ہوتاتب بھی ایک نقص تھا۔یا اگر سامان تو ہوتا ،لیکن استعدادیں نہ ہوتیں،تو کیا فائدہ تھا؟مگر نہیں،یہ بات نہیں ہے۔اس نے استعدا د بھی دی اور سامان بھی مہیا کیا۔جس طرح پر ایک طرف روٹی کا سامان پید ا کیا ،تو دوسری طرف آنکھ،زبان،دانت اور معدہ دے دیا اور جگر اور امعاء کو کام میں لگا دیا اور ان تمام کاموں کا مدار غذا پر رکھ دیا۔اگر پیٹ کے اندر ہی کچھ نہ جائے گا،تو دل میں خون کہاں سے آئے گا۔کیلوس کہاں سے بنے گا۔
اسی طرح پر سب سے اول اس نے یہ فضل کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اسلام جیسا مکمل دین دے کر بھیجا اور آپ کو خاتم النبینؐ ٹھہرایا اور قراان شریف جیسی کامل اور خاتم الکتاب عطا فرمائی۔جس کے بعد نہ تو قیامت تک کوئی کتاب آئے گی اور نہ کوئی نیا نبی نئی شریعت لے کر اائے گا۔پھر جو قویٰ سوچ اور فکر کے ہیں۔ان سے اگر ہم کام نہ لیں اور خدا تعالیٰ کی طرف قدم نہ اٹھائیں تو کس قدر سستی اور کاہلی اور ناشکری ہے۔
انسانی زندگی کا مقصد غور کرو کہ اللہ تعالیٰ نے اس پہلی سورت میں ہمارے لئے کس قدر مبسوط طریق پر فضل کی راہ بتا دی ہے۔اسی
صورت میں جس کا نام خاتم الکتاب اور ام الکتاب بھی ہے۔صاف طور پر بتا دیا ہے کہ انسانی زندگی کا مقصد کیا ہے اور اس کے حصول کی کیا راہ ہے؟ایاک نعبد(گویا انسانی فطرت کا اصل تقاضا اور منشاء ہے اور اسے ایاک نستعین(الفاتحہ:۵)پر مقدم کر کے یہ بتایا ہے کہ پہلے ضروری ہے کہ جہاںتک انسان کی اپنی طاقت، ہمت اور سمجھ میںہو،خداتعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں سے پورا کام لے اور اس کے بعدپھر خداتعالیٰ سے اس کی تکمیل اور نتیجہ خیز ہونے کے لیے دُعا کرے۔انسانی زندگی کا مقصداور غرض صراط مستقیم پر چلنا اور اس کی طلب ہے۔جس کو اس سُورۃمیںان الفاظ میںبیان کیا گیا ہے۔ا ھدنا الصراط المستقیم(الفاتحہ:۶)صراط الذین انعمت علیہم(الفاتحہ:۷)یا اللہ۔ہم کو سیدھی راہ دکھا۔ان لوگوں کی راہ جن پر تیرا انعام ہوا۔یہ وہ دُعا ہے جو ہر نماز میںاور ہر رکعت میںمانگی جاتی ہے۔اس دُعا کا اس قدر تکرار ہی اس کی ضرورت کو ظاہرکرتا ہے
جماعت احمدیہ کا نصب العین ہماری جماعت یاد رکھے کہ یہ معمولی سی بات نہیںہے اور صرف زبان سے طوطے کی طرح ان
الفاظ کارٹ دینا اصل مقصُودنہیںہے،بلکہ یہ دُعاانسان کو انسان کامل بنانے کا ایک کارگر اور خطانہ کرنے والا نسخہ ہے،جسے ہر وقت نصب العین رکھنا چاہیے اور تعویذکی طرح مدنظر رکھنا چاہیے۔اس آیت میںچار قسم کے کمالات کے حاصل کرنے کی التجاہے۔اگر انسان ان چار قسم کے کمالات کو حاصل کر لے گا،تو گویا دُعامانگنے اور خلق انسانی کے حق کواداکردے گا اور ان استعدادوںاور قویٰ کے بھی کام میںلانے کا حق ادا ہو جائے گا۔جو اس کو دی گئی ہیں۔
آیت انعمت علیہم کی تفسیر اس بات کو کبھی بھُولنانہیںچاہیے کہ قرآن شریف کے بعض حصے دوسرے حصوں کی تفسیر اور شرح ہیں۔
ایک جگہ ایک امربطریق اجمال بیان کیا جاتا ہے، تو دوسری جگہ وُہی امر کھول کر بیان کر دیا گیا ہے۔گویا دوسرا پہلے کی تفسیر ہے۔پس اس جگہ جو یہ فرمایا:صراط الذین انعمت علیہم(الفاتحہ:۷)تو یہ بطریق اجمال ہے، لیکن دوسرے مقام پر منعم علیہم کی خود ہی تفسیر کر دی ہے۔من النبیین والصدیقین والشہداء والصالحین(النساء:۷۰)منعم علیہم لوگ چار قسم کے ہوتے ہیں۔نبی، صدیق،شھید،صالح،انبیاء ؑ میں یہ چاروں شاخیںجمع ہوتی ہیں۔کیونکہ یہ اعلیٰ کمال ہے۔ہر ایک انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کمالات کے حاصل کرنے کے لیے جہاںتک مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے اس طریق پر جو آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم نے اپنے عمل سے دکھادیا ہے۔کوشش کرے۔
آنحضرت کی راہ کو ہر گز نہ چھوڑو میںیہ بھی تمھیںبتادیناچاہتا ہوںکہ بہت سے لوگ ہیںجو اپنے تراشے ہوئے وظائف اور
اداکے ذریعہ سے ان کمالات کو حاصل کرنا چاہتے ہیںیا خداتعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا کرنا چاہتے ہیں،لیکن میںتمھیں کہتا ہوںکہ جو طریق آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم نے اختیارنہیں کیا۔وہ محض فضول ہے۔آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم سے بڑھ کر منعم علیہم کی راہ کاسچا تجربہ کار اور کون ہو سکتا ہے۔جن پر نبوّت کے بھی سارے کمالات ختم ہو گئے۔آپؑ نے جو راہ اختیار کی وہ بہت ہی صحیح اور اقرب ہے۔اس راہ کو چھوڑکر دوسری راہ ایجاد کرنا،خواہ وہ بظاہر کتنی ہی خوش کُن معلوم ہوتی ہو۔میری رائے میںہلاکت ہے اور خداتعالیٰ نے مجھ پر ایسا ہی ظاہر کیا ہے۔
آنحضرت سلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی اتباع سے خد املتا ہے اور آپؐ کی اتباع کو چھوڑ کر خواہ کوئی ساری عمریں ٹکریں مارتارہے،گوہر مقصود اس کے ہاتھ نہیں آسکتا؛چنانچہ سعدی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع کی ضرورت بدیں الفاظ بتاتا ہے: ؎
بزہدو رع وصدق وصفا ولیکن میفزائے بر مصطفیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ کو ہر گز نہ چھوڑو۔میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں نے قسم قسم کے وظیفے تیار کر لئے ہیں۔الٹے سیدھے لٹکتے ہیں اور جوگیوں کی طرح راہبانہ طریقے اختیار کئے جاتے ہیں،لیکن یہ سب بے فائدہ ہیں۔انبیاء کی یہ سنت نہیں کہ وہ الٹے سیدھے لٹکتے رہیں یا نفی اثبات کے ذکر کریں اور ارہ کے ذکر کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اسی لئے اسوہ حسنہ فرمایا لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ(الاحزاب:۲۲)آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نقش قدم پر چلو اور ایک ذرہ بھر بھی ادھر یا ادھر ہونے کی کوشش نہ کرو۔
جماعت احمدیہ کے قیام کا مقصد غرض منعم علیہم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صراط الذین انعمت علیہم(الفاتحہ:۷)میں جس کی
طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے۔ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا مقصد ہے اور ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس طرف متوجہ ہونا چاہیے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ میں یہ جماعت قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔
مقام نبوت ان کمالات میں سے جو منعم علیہم گروہ کو دئے جاتے ہیں۔پہلا کمال نبوت کا کمال ہے۔جو بہت ہی اعلیٰ مقام پر واقع ہے۔ہمیں
افسوس ہے کہ وہ الفاظ نہیں ملتے جن میں اس کمال کی حقیقت بیان کر سکیں۔یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر کوئی چیز اعلیٰ ہو اس کے بیان کرنے کے واسطے اسی قدر الفاظ کمزور ہوتے ہیںاور نبوت تو ایسا مقام ہے کہ انسان کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی اور درجہ اور مرتبہ نہیں ہے،تو پھر یہ الفاظ میں کیوں کر بیان ہو سکے۔مختصر اور ناکافی طور پر ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ جب انسانی سفلی زندگی کو چھوڑ دیتا ہے اور بالکل سانپ کی کینچلی کی طرح اس زندگی سے الگ ہو جاتا ہے۔اس وقت اس کی حالت اور ہو جاتی ہے۔وہ بظاہر اسی زمین پر چلتا پھرتا کھاتا پیتا ہے اور اس پر قانون قدرت کا ویسا ہی اثر ہوتا ہے۔جیسے دوسرے لوگوں پر،لیکن باوجود اس کے بھی وہ اس دنیا سے الگ ہوتا ہے اور وہ ترقی کرتے کرتے اس مقام پر جا پہنچتا ہے،جو نقطہ نبوت کہلاتا ہے۔اور جہاں وہ خدا تعالیٰ سے مکالمہ کرتا ہے۔یہ مکالمہ یوں شروع ہوتا ہے کہ جب وہ نفس اور اس کے تعلقات سے الگ ہو جاتا ہے،تو پھر اس کا تعلق محض اللہ تعالیٰ سے ہی ہوتا ہے اور اسی سے وہ مکالمہ کرتا ہے۔
کلام نفس انسان کی حالت ایسی واقع ہوئی ہے کہ یہ کبھی نکمااور بے کار نہیں ہوتا اور نفس کلام سے بھی کبھی فارغ نہیں ہوتا ہے۔نفس اور شیطان ہی سے اس
کا مکالمہ شروع رہتا ہے۔اگر کوئی اور بات کرنے والا نہ ہو۔بعض لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک انسان بالکل خاموش ہے،لیکن درحقیقت وہ خاموش نہیں رہتا۔اس کا سلسلہ کلام اپنے نفس سے شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات وہ بہت ہی لمبا ہوتا ہے۔اور شیطانی رنگ میں اسے خود لمبا کرتا ہے اور بے شرمی سے اسے لمبا ہونے دیتا ہے۔یہ سلسلہ کلام کبھی خیالی فسق کے رنگ میں ہوتا ہے اور کبھی بے ہودہ اور جھوٹی تمناوں کے رنگ میں اور اس سے وہ کبھی فارغ نہیں رہتا۔جب تک کہ اس سفلی زند گی کو نہ چھوڑ دے۔یہ بھی یاد رکھو کہ اس قسم کے خطرات اور خیالات کا سلسلہ جسے انسان لمبا نہیں ہونے دیتا اور معمولی خیال کی طرح آکر دل سے محو ہو جاتا ہے وہ معاف ہیں ۔لیکن جب اس سلسلہ کو لمبا کرتا ہے اور اس پر عزیمت کرتا ہے،تو وہ گناہ ہے اور ان کی جواب دہی کرنی پڑے گی۔
جب انسان ان خیالات کو جو اس کے دل میں پیدا ہو تے ہیں۔دور کر دیتا ہے اور ان کو لمبا نہیں ہونے دیتا،تو اس مین کچھ شک نہیں کہ وہ معافی کے قابل ہیں۔لیکن جب ان کے سلسلے کی درازی میں ایک لذت پاتا ہے اور ان کو بڑھاتا چلا جاتا ہے۔تب وہ قابل مواخذہ ہو جاتے ہیں،کیونکہ ان میںعزیمت شامل ہو جاتی ہے۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا ہے۔اس بات کو خوب یاد رکھ لو کہ کلام نفسی دو قسم کا ہوتا ہے۔کبھی شیطان جو خیالی فسق وفجور کے سلسلہ میں چلا جاتاہے اور آرزوں کے ایک لمبے سلسلہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔جب تک انسان ان دونوں سلسلوں میں پھنسا ہوا ہے،اسے شیطانی دخل کا بہت اندیشہ ہوتا ہے اور اس امر کا زیادہ امکان ہوتاہے کہ وہ اس طرح سے نقصان اٹھائے اور شیطان اسے زخمی کردے۔مثلاًکبھی کوئی منصوبہ باندھتا ہے کہ فلاں شخص میری فلاں غرض اور مقصد میں بڑا مخل ہے،اسے ماردیاجائے یا فلاں شخص نے مجھے تو کر کے بلایا ہے اس کا بدلہ لیا جائے ۔اور اس کی ناک کاٹ دی جائے۔غرض اسی قسم کے منصوبوں اور ادھیڑبن میں لگا رہتا ہے۔یہ مرض سخت خطر ناک ہے۔وہ نہیں سمجھتا کہ ایسی باتوں سے نفس کا کیا نقصان کر رہا ہوں اور اس سے میری اخلاق اور روحانی قوتوں پر کس قسم کا بڑا اثر پڑرہا ہے۔اس لیے اس قسم کے خیالات سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔جب کبھی کوئی ایسابیہودہ سلسلہ خیالات شروع ہو،تو فوراً اس کے رفع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔استغفار پڑھو۔لاحول کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی مدد اور توفیق چاہواور خداتعالیٰ کی کتاب کے پڑھنے میں اپنے آپ کو مصروف کر دو اور یہ سمجھ لو کہ اس قسم کے خیالی سلسلہ سے کچھ بھی فائدہ نہیں بلکہ سراسر نقصان ہی نقصان ہے۔اگر دشمن مر بھی جاوے تو کیا اور زندہ رہے تو کیا؟ نفع ونقصان کا پہنچانا خداتعالیٰ کے قبضہ واختیار میں ہے۔کوئی شخص کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا۔سعدؔی نے گلستان میں ایک حکایت لکھی ہے کہ نوشیروؔاںبادشاہ کے پاس کوئی شخص خوشخبری لے کر گیا کہ تیرافلاں دشمن مارا گیا ہے اور اس کا ملک اور قلعہ ہمارے قبضہ میں آگیا ہے۔نوشروؔاںنے اس کا کیا اچھا جواب دیا ؎
مرابمرگ عدوجائے شادمانی نیست کہ زندگی مانیزجاودانی نیست
پس انسان کو چاہیے کہ اس امر پر غور کرے کہ اس قسم کے منصوبوں اور ادھیڑوبن سے کیا فائدہ اور کیا خوشی۔یہ سلسلہ تو بہت ہی خطرناک ہے اور اس کاعلاج توبہ،استغفار،لاحول اور خداتعالیٰ کی کتاب کا مطالعہ ،بیکاری اور بے شغلی میں اس قسم کا سلسلہ بہت لمبا ہو جایا کرتا ہے۔
دوسری قسم کلام نفس کی امانی ہے۔یہ سلسلہ بھی چونکہ بے جاخواہشوں کو پیدا کرتا ہے اور طمعؔ،حسدؔاور غرضی کے امراض اس سے پیدا ہوتے ہیں۔اس لیے جونہی کہ یہ سلسلہ پیدا ہو۔فوراً اس کی صف لپیٹ دو۔میں نے یہ تقسیم کلام نفس کی جوکی ہے یہ دونوںقسمیں انجام کارانسان کو ہلاک کر دیتی ہیں،لیکن نبی ان دونوں قسم کے سلسلہ کلام سے پاک ہوتا ہے ۔
مقام نبوت کی حقیقت نبوت کیا ہے؟یہ ایک جو ہر خدا داد ہے۔اگر کسب سے ہوتا تو سب لوگ نبی ہو جاتے۔نبیوں کی فطرت ہی اس قسم
کی نہیں ہوتی کہ وہ اس بے جاسلسلہ کلام میں ہوں۔وہ نفسی کلام کرتی ہی نہیں؛حالانکہ دوسرے لوگوں کا تو یہ حال ہوتا ہے کہ وہ ان سلسلوں میں کچھ ایسے مبتلا ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا خانہ ہی خالی رہ جاتا ہے۔بر خلاف اس کے نبی اد دونوں سلسلوں سے الگ ہو کر خدا تعالیٰ میں کچھ ایسے گم ہوتے ہیں اور اس کے مخاطبہ اور مکالمہ میں ایسے محو ہوتے ہیں کہ ان سلسلوں کے لئے ان کے دل ودماغ میں سمائی اور گنجائش بھی نہیںرہتی،بلکہ ان کے دل ودماغ میں صرف اللہ تعالیٰ کا ہی سلسلہ کلام رہ جاتا ہے۔چونکہ ان کے پاس صرف وہی سلسلہ باقی ہوتا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ ان سے کلام کرتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے رہتے ہیں۔تنہائی اور بے کاری میں بھی جب ایسے خیالات کا سلسلہ ایک انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے۔اس وقت اگر کوئی شخص نبی کو بھی ویسی ہی حالت میں دیکھے ،تو شاید غلطی اور ناواقفی سے سمجھ لے گا کہ اب اس کا سلسلہ کلام بھی کدا تعالیٰ سے نہ ہو گا،مگر ایسا نہیں ہوتا۔نبی ہر وقت خد اتعالیٰ سے ہی باتیں کرتا رہتا ہے۔اور یہی دعا کرتا رہتا ہے کہ اے خدا میں تجھ سے پیار کرتا ہوںاور تیری ہی رضا کا طالب ہوں۔مجھ پر ایسا فضل کر کے میں اس نقطہ اور مقام تک پہنچ جاوں جو تیری رضا کا مقام ہے۔مجھے ایسے اعمال کی توفیق دے جو تیری نظر میں پسندیدہ ہوں۔دنیا کی آنکھ کھول کر وہ تجھے پہچانے ور تیرے آستانے پر گرے۔یہ اس کے خیالات ہوتے ہیں اور یہی آرزوئیں۔اور ان میں وہ ایسا فنا ہوتا ہے کہ دوسرا آدمی اس کو شناخت نہیں کر سکتا۔نبی اس سلسلے کو ذوق کے ساتھ دراز کرتا ہے اور پھر اس میں اس مقام تک پہنچ جاتا ہے کہ اس کا دل پگھل جاتا ہے اور اس کی روح بہہ نکلتی ہے۔وہ پورے زور اور طاقت کے ساتھ آستانہ الوہیت پر گرتی ہے اور انت ربی انت ربی کہہ کر پکارتی ہے۔تب اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم جوش میں آتا ہے اور وہ اس کو مخاطب کرتا اور اپنے کلام سے اس کا جواب دیتا ہے۔یہ ایسا لذیذ سلسلہ ہے کہ ہر شخص اس کو سمجھ نہیں سکتا اور یہ لذت ایسی ہے کہ اس کو ادا نہیں کر سکتے۔پس وہ بار بار مستسقی کی طرح باب ربوبیت کو ہی کٹھکھٹاتا رہتا ہے اور وہاں ہی اپنے لئے راحت و آرام پاتا ہے۔وہ دنیا میں ہوتا ہے،لیکن دنیا سے الگ ہوتا ہے۔وہ دنیا کی کسی چیز کا آرزو مند نہیں ہوتا ،لیکن دنیا اس کی خادم ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کے قدموں پر دنیا کو دالتا ہے۔
یہ ہے مختصر حقیقت نبوت کے مقام کی۔یہاں کلام نفسی کے دونوں سلسلے بھسم ہو جاتے ہیں اور تیسرو سلسلہ شروع ہوتا ہے۔جس کا مبداء اور منتہا خدا تعالیٰ ہی ہوتا ہے۔اس وقت وہ خدا تعالیٰ کے کلام کو جذب کرتا ہے اور اس میں اس قسم کے دخان اور اضغاث،احلام نہیں ہوتے جو نفسی کلام میں ہوتے ہیں۔بلکہ وہ دنیا سے انقطاع کلی کیے ہوئے ہوتاہے۔جیسے ایک نفسانی خواہشوں کا اسیر اپنی محبوبہ سے تعلق پیدا کر کے ہمہ گوش ہو کر تصور کرتا ہے۔اور اسے نفسانی لذات کا معراج پاتا ہے اور قطعاً نہیں چاہتا کہ وہ کسی دوسرے کو ملے۔اسی طرح سے نبی خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو یہاں تک پہنچاتا ہے کہ وہ اس تنہائی اور خلوت میں کسی دوسرے کا دخل ہر گز پسند نہیں کرتا۔وہ اپنی محبوبہ سے ہم کلام ہو تا ہے اور اسی میں لذت اور سکون پاتا ہے۔وہ ایک دم کے لئے بھی اس خلوت کو چھوڑنا پسند نہیں کرتا۔لیکن خدا تعالیٰ اس کو دنیا کے سامنے لاتا ہے تا کہ وہ دنیا کی اصلاح کرے اور خدا نما آئینہ ٹھہرے۔نبی طبعاً ایک لذت اور کیفیت پاتا ہے اور ایس خدا تعالیٰ ہی میں چاہتا ہے۔اس سے زیادہ میں اس کی حقیقت اور کیفیت کو بیان نہیں کر سکتا ؛اگرچہ دل اس لذت سے بھرا ہوا ہے اور اس ذکر کی درازی اور بھی لذت بخش ہے۔مگر وہ الفاظ کہاں سے لاؤں جن میںاس کو ظاہر کر سکوں۔
کیا وجہ ہے کہ انبیاؑء بیویاں اور بچے بھی رکھتے ہیں؟ بعض لوگوں کو یہ شبہ ہوتا ہے کہ جبکہ انبیاء ایسے فنا فی اللہ
ہوتے ہیں اور دنیا اس کی لذتوں سے دور بھاگتے ہیں،پھر اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ بیویاں اور بچے بھی رکھتے ہیں؟ایسے معترضین اتنا نہیں سمجھتے کہ ایک شخص تو ان باتوں کا سیر اور ان فانی لذتوں میں فنا ہوجاتا ہے،لیکن اس کے خلاف انبیاء کا گروہ ان باتوں سے پاک ہوتا ہے۔یہ چیزیں ان کے لئے محض خادم کے طور پر ہوتی ہیں۔علاوہ ازیں انبیاء ہر قسم کی اصلاح کے لئے آتے ہیں۔پس اگر وہ بیوی بچے نہ رکھتے ہوں،تو اس پہلو میں تکمیل اصلاح کیونکر ہو۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ عیسائی لوگ معاشرت کے متعلق حضرت مسیح کا دنیا کے رو برو کیا نمونہ پیش کر سکتے ہیں ؟کچھ بھی نہیں۔جب وہ اس راہ سے ہی نہ واقف ہیں اور مدارج سے ہی بے خبر،تو ہو کیا اصلاح کریں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہی کمال ہے کہ ہر پہلو میں آپ کا نمونہ کامل ہے۔دنیا اور اس کی چیزیں انبیاء پر کوئی اثر نہیں دال سکتیںاور وہ فانی لذتوں کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے،بلکہ ان کا دل خدا تعالیٰ کی طرف اس دریا کی ایک تیز دھار کی طرح جو پہاڑ سے گرتی ہے بہتا ہے اور اس کے رو میں ہر خس وخاشاک بہ جاتا ہے۔
غرض انبیا علیہم السلام ان چیزون کے غلام نہیں ہوتے،بلکہ یہ چیزیں ان کے لئے بطور خادم ہوتے ہیں اور ان کے اعلی درجے کے اخلاقی کمالات کا نمونہ ان کے اس ذکر اور ذوق میں جو خدا تعالیٰ کے تصور اور محویت میں انہیں ملتا ہے کچھ ہرج نہیں ہوتا۔وہ کچھ ایسے محو اور فنا ہوتے ہیں کہ دنیا سے بالکل الگ ہوتے ہیں۔جب اس قسم کی ربودگی ہوتی ہے،تو پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے آوازیں آنے لگتی ہیں اور مکالمات الہیہ ہوتے ہیں۔یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب جذب کی قوت کسی چیز میں ہوتی ہے تو وہ دوسرے کو اپنے اندر جذب کرتی ہے۔انبیاؑء کے جذب میںاس قدر قوت ہوتی ہے کہ دنیا اور مافیہا کی ساری باتیں اس میں بھسم ہو جاتی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل اور فیض کو اپنی طرف کھینچنے لگتی ہیں اور اس سلسلہ کو باقی تمام سلسلوں پر تقدم اور فوق ہو جاتا ہے۔لیکن اس کے لئے مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے۔اس کے بغیر یہ راہ نہیں کھلتی۔جیسا کہ فرمایا:والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا(العنکبوت:۷۰)اور اسی کی طرف اشارہ ہے ایاک نعبد۔اگرچہ ایاک نعبد کو ایاک نستعین پر مقدم ہے،لیکن اگر پھر بھی غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت نے سبقت کی ہوئی ہے۔ایاک نعبد بھی کسی طاقت نے کہلوایا ہے اور وہ قوت جو پوشیدہ ہی پوشیدہ ایاک نعبد کا اقرار کرتی ہے،کہاں سے آئی؟کیا خد اتعالیٰ نے ہی وہ عطا فرمائی ہے؟بے شک وہ خدا تعالیٰ کو ہی عطیہ ہے جو اس نے محض رحمانیت سے عطا فرمائی ہے۔اس کی تحریک اور توفیق سے یہ ایاک نعبد بھی کہتا ہے۔اس پہلو سے اگر غور کریں،تو اس کو تاخر ہے اور دوسرے پہلو سے اس کو تقدم ہے۔یعنی جب یہ قوت اس کو اس بات کی طرف لاتی ہے تو یہ تاخر ہو گیا اوربصورت اول تقدم۔اسی طرح پر سلسلہ نبوت کی فلاسفی کا خلاصہ یا مفہوم ہے۔
لوازم نبوت یہ تو ممکن ہے کہ ہزاروں ہا ہزار انسان ملہم ہونے کا دعویٰ کریں اور اثبات نبوت اور کلام الہی کی محبت قائم کرنے کے واسطے یہ ضروری
امر ہے،لیکن امر نبوت میں مقصود با لذات ایک اور امر ہوتا ہے جو خاص نبیوں سے مخصوص ہوتا ہے اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی شے آتیہے تو اس کے لوازم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔یہ نہیں کہ وہ لوازم سے الگ ہو۔مثلاً جب کھانا کھائے گا ،تو اس کے کوازم ساتھ ہی ہوں گے۔ہر قسم کے برتن،پانی یہاں تک کہ کلال بھی دیں گے۔اسی طرح پر نبوت کے ساتھ لوازمات نبوت بھی ساتھ ہوتے ہیںاور منجملہ ان لوازمات کے ایک یہ بھی ہے کہ کلام نفسانی کا سلسلہ بالکل ختم ہو جاتا ہے اور یہ امر اصل کیفیت کے لوازم میں سے ہے اور اس کے آثار اور علامات کی دلیل وہ پیشگوئیاں ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ انہیں عطا کرتا ہے۔
یہ بھی یاد رکھو کہ نبیوں کا ایک اور نام آسمان پر ہوتا ہے جس سے دوسرے لوگ آشنا بھی نہیں ہوتے اور بعض وقت جب وہ آسمانی نام دنیا کے سامنے پیش ہوتا ہے،تو لوگوں کو ٹھوکر لگ جاتی ہے۔مثلاً میرے ہی معاملہ میں خداتعالیٰ نے میرا نام مسیحؔ ابن مریم بھی رکھا ہے۔جس پر بعض نادان اعراض کرتے ہیں کہ تمہارانام تو غلامؔاحمدہے،مگر وہ اس راز کو سمجھ نہیں سکتے۔یہ اسرارنبوت میں سے ایک بات ہے۔
غرض جب دونوں قسم کے جھوٹے مکالمے ختم ہو جاتے ہیں،تو پھر اس کا دل بولتا ہے اور ہر وقت بولتا رہتا ہے۔حرکت کرتا ہے۔تب بھی اس سے آواز آتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہزاروں ہزار لوگ اس کے پاس اور اور قسم کی باتوں میں مشغول ہوں،مگر یہ اپنے اس سلسلہ میں لذّت پاتا ہے اور اپنے محبوب سے کلام کرنے میں مصروف رہتا ہے۔یہی وجہ اس کی جمعیّت قلب کی ہوتی ہے۔کوئی شوروشر اس کو پرا گندہ نہیں کر سکتا ۔عامطور پر دیکھا گیا ہے کہ ایک عاشق چاہتا ہے کہوہ اپنے معشوق اور محبوب کے حسن وجمال پر پوری طرح اطلاع پالے اور ہر وقت اس سے کلام کرتا رہے،مگر ایسا نہیں ہوا کرتا۔اور اس قسم کی دنیاوی خواہشیں ذلیل ہیں،لیکن اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والے اور اس کے عشق میں گمشدہ قوم یعنی انبیائؑ ان جھوٹے اور فانی عاشقوں کے عشق سے کہیں بڑھ کر اپنے اندر جوش رکھتے ہیں،کیونکہ ان کا خدادہ خداہے جو جھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے۔اور وہ ان پر بہت زیادہ توجہ کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف آنے والا معمولی چال سے چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔پس جس شخص کی توجہ ایسے خدا کی طرف ہوجائے اور وہ اس کی محبت میں کھویا جائے،تو اس محبت اور عشق الہی کی آگ اس کے امانی اور نفسانی خیالات کو جلادیتی ہے اور اس کے اندر روح ناطق بھر جاتی ہیاور وہ پاک نطق جواس کے اندر شروع ہوتا ہے،وہ خداتعالیٰ کا نطق ہوتا ہے ، جسے دوسرے رنگ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں۔کہ یہ خداتعالیٰ سے دعا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے۔پس یہ ایک کمال نبوت ہے۔جسے انعمت علیھم میں بیان کیا گیا ہے۔اس لیے یہ ضروری بات ہے کہ جب انسان اھدناالصراط المستقیم۔صراط الذین انعمت علیھم(الفاتحہ:۷) کی دعا مانگے،تو اس کے پیش نظر یہ رہنا چاہیے کہ وہ ا س کمال نبوت کو حاصل کرے۔
مقام صدیقیّت پھر دوسرا کمال صدیقوں کاکمال ہے۔صدیق مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی جو بالکل راستبازی میں فنا شدا ہو اور کمال درجہ کا پابند راستبازاور
عاشق صادق ہو۔یہ ایک ایسا مقام ہے کہ جب ایک شخص اس درجہ پر پہنچتا ہے،تو وہ ہر قسم کی صداقتوں اور راستبازیوں کا مجموعہ اور ان کوشش کرنے والا ہو جاتا ہے جس طرح پر صدیق کمالات صداقت کا جذب کرنے والا ہوتا ہے۔بقول شخصے ؎زرزرکشددرجہاں گنج گنج۔جب ایک شے بہت بڑا ذخیرہ پیدا کر لیتی ہے،تو اس میں اپنی قسم کی اشیاء کو جذب کرنے کی قوت پیدا ہو جاتی ہے ۔
کمال صدیقیت کے حصول کا فلسفہ صدیق کے کمال کے حصول کا فلسفہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی کمزوریوں اور ناداری کو دیکھ کر اپنی
طاقت اور حیثیت کے موافق ایاک نعبد کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا ہے اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے اور ہر قسم کے رجس اور پلیدی سے جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔دور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں گا،جھوٹی گواہی نہ دون گا اور نہ جزبہ نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹاکلام کروں گا۔نہ لغو طور پر نہ کسب خیر اور نہ دفع شر کے لئے۔یعنی کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو اختیار نہیں کروں گا۔جب اس حد تک وعدہ کرتا ہے تو گایا ایاک نعبد پر وہ ایک خاص عمل کرتا ہے۔اور اس کا وہ عمل اعلیٰ درجہ کی عبادت ہوتی ہے۔ایاک نعبد سے آگے ایاک نستعین ہے۔خوا یہ اس کے منہ سے نکلے یا نہ نکلے،لیکن اللہ تعالیٰ جو مبدا ء الفیوض اور صدق اور راستی کا سر چشمہ ہے۔اس کو ضرور مدد دے وے گا اور صداقت کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا۔مثلاً جیسے کہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو تاجر اچھے اصولوں پر چلتاہے اور راستبازی اور دیانت کو ہاتھ سے نہیں دیتا۔اگر وہ ایک پیسہ سے بھی تجارت کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک پیسے کے بدلہ لاکھوں روپے دے دیتا ہے۔
صدیق پر معارف قرآنی کھولے جاتے ہیں اسی طرح پر جب عام طور پر ایک انسان راستی اور راستبازی سے محبت
کرتاہے۔ اور صدق کو اپنا شعار بنا لیتا ہے،تو وہی راستی اس عظیم الشان صدق کو کھینچ لاتی ہے جو خدا تعالیٰ کو دکھا دیتی ہے۔صدق مجسم قرآن مجید ہے اور پیکر صدق آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک ذات ہے۔اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ کے مامور و مرسل حق اورصدق ہوتے ہیں۔ پس جب وہ اس صدق تک پہنچ جاتا ہے،تب اس کی آنکھ کھلتی ہے اور اسے ایک خاص بصیرت ملتی ہے۔جس سے معارف قرآنی اس پر کھلنے لگتے ہیں۔میں اس بات کے ماننے کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہوں کہ وہ شخص جو صدق سے محبت نہیں کرتا اور راستبازی کو اپنا شعار نہیں بناتا وہ قرآن پاک کے معارف کو سمجھ بھی سکے۔اس لئے کہ اس کے قلب کو اس سے مناسبت ہی نہیں،کیونکہ یہ تو صدق کا چشمہ ہے اور اسے وہی پی سکتا ہے جس کو صدق سے محبت ہو۔
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ معارف قرآنی صرف اسی بات کا نام ہی نہیں کہ کبھی کسی نے کوئی نکتہ بیان کر دیا۔اس کی تو وہی مثال ہے۔؎
گاہ باشد کہ کود کہ ناداں بغلط بر بدف زند تیرے
انہیں قرآنی حقائق و معارف کے بیان کرنے کے لئے قلب کو مناسبت اور کشش اور تعلق حق اور صدق سے ہو جاتا ہے اور پھر یہاں تک اس میں ترقی اور کمال ہوتا ہے کہ وہ ما ینطق عن الھویٰ(النجم:۴)کا مصداق ہو جاتا ہے۔اس کی نگاہ جب پڑتی ہے ،صدق پر ہی پڑتی ہے۔اور اس کو ایک خاص قوت اور امتیازی طاقت دی جاتی ہے ۔جس سے وہ ھق وباطل میں فی الفور امتیاز کر لیتا ہے۔یہاںتک کہ اس کے دل میں ایک قوت آجاتی ہے۔جس کی ایسی تیز حس ہوتی ہے کہ اسے دور ہی سے باطل کی بو آجاتی ہے۔یہی وہ سر ہے جو لایمسہ الا امطھرون(الواقعہ:۸۰) میں رکھا گیا ہے۔
جھوٹ ترک کئے بغیر انسان مطہر نہیں ہو سکتا حقیقت میںجب تک انسان جھوٹ کو ترک نہیں کرتا،وہ مطہر نہیں ہو
سکتا۔نابکار دنیا دار کہہ سکتے ہیں کہ جھوٹ کے بغیر گذارہ نہیں ہوتا ۔یہ ہی ایک بیہودہ گوئی ہے۔اگر سچ سے گذارہ نہیں ہو سکتا،تو پھر جھوٹ سے ہر گز گذارہ نہیں ہو سکتا۔ افسوس کہ یہ بد بخت لوگ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے۔وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بدوں گذارہ نہیں ہو سکتا۔وہ اپنا معبود اور مشکل کشا جھوٹ کی نجاست ہی کو سمجھتے ہیں ۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں جھوٹ کوبتوں کی نجاست کے ساتھ وابستہ کر کے بیان فرمایا ہے۔یقیناً سمجھو کہ ہم ایک قدم کیا ایک سانس بھی خداتعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں لے سکتے۔ہمارے جسم میں کیا کیا قویٰ ہیں،لیکن کیا ہم اپنی طاقت سے ان سے کام لے سکتے ہیں؟ہرگز نہیں۔
خداتعالیٰ پر بھروسہ کرنے کے معنی جو لوگ اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرتے ہیں اور خداتعالیٰ کو چھوڑ دیتے ہیں۔ان کا انجام اچھا نہیں
ہوتا۔خداتعالیٰ پر بھروسہ کرنے کے یہ معنی نہیں کہ ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھ رہے، بلکہ خداتعالیٰ کے پیدا کردہ اسباب سے کام لینا اور اس کے عطا کردہ قوی کو کام میں لگانا۔پھر نتیجہ کے لیے خداتعالیٰ پر بھروسہ کرنا یہی حقیقی راہ ہے اور خدفاتعالیٰ کی قدر ہے،جو لوگ خدادادقوی سے کام نہیں لیتے اور صرف منہ سے کہہ دیتے ہیں کہہ ہم خداتعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہیں وہ جھوٹے ہیں اور وہ خداتعالیٰ کی قدر نہیں کرتے۔ بلکہ خداتعالیٰ کو آزماتے ہیں اور اس کی عطا کردہ قوتوںاور طاقتوں کو لغو قرار دیتے ہیں اور اس طرح پراس کے حضور شوخی اور گستاخی کرتے ہیں اور ایاک نعبد کے مفہوم سے دور جا پڑتے ہیں اور اس پر عمل نہیں کرتے،بلکہ بغیر اس پر عمل کیے ایاک نستعین کا ظہور چاہتے ہیں،یہ ہرگز مناسب نہیں بلکہ جہانتک ہو سکے اور انسان کے امکان اور طاقت میں ہو۔رعایت اسباب ضرور کرنی چاہیے،لیکن ان اسباب کو اپنا معبود اور مشکل کشا قرار نہ دے، بلکہ ان سے کام لے کر پھر انجام کو تفویض الی اللہ کرے اور اس بات پر سجدات شکر بجا لاتے کہ خدا نے اس کو وہ طاقتیں اور قوی عطا فرمائے ہیں۔
فانی فی اللہ کا مقام خداتعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔جب اللہ تعالیٰ کی طرف انسان کھنچاجاتا ہے اور خداتعالیٰ میں
فنا ہو جاتا ہے تو اس سے وہ کام صادر ہوتے ہیں،جو خدائی کام کہلاتے ہیں اور اس پر اعلیٰ سے اعلیٰ انورار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔انسانی کمزوری کا تو کچھ بھی ٹھکانا نہیں ہے۔وہ ایک قدم بھی خداتعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر نہیں چل سکتا۔میں تو یہاںتک یقین رکھتا ہو کہ خداتعالیٰ کی طرف سے اسے مدد نہ ملے تو وہ رفع حاجت کے بعد ازار بند تک بھی باندھنے کی طاقت نہیں رکھ سکتا۔طبیبوںؔ نے ایک مرض لکھی ہے جس کی کیفیت یہ ہے کہ انسان جن چھینک لے تو اس کے ساتھ ہی ہلاک ہو جاتا ہے۔یقیناً یادرکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے خلق الانسان ضعیفاً(النساء:۲۹) انسان کا اپنا توکچھ بھی نہیں ہے۔سر سے لے کر پائوں تک اتنے اعضاء نہیں رکھتا،جس قدر کہ اس کو امراض لاحق ہوتے ہیں۔جب وہ اتنی کمزوریوں کا نشانہ اور مجموعہ ہے تو پھر اس کے لیے امن اور عافیت کی یہیسبیل ہے کہ خداتعالیٰ کے ساتھ اس کا معاملہ صاف ہواور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بن جائے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدق کو اختیار کرے۔جسمانی نظام کی کل بھی صدق ہی ہے ۔جو لوگ صدق کو چھوڑ دیتے ہں اور خیانت کر کے جرائم کو پناہ میں لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں۔وہ سخت غلطی پر ہیں۔
کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے آنی اور عارضی طور پر ممکن ہے اس
سے کسی انسان کو کچھ فائدہ حاصل ہو جائے،لیکن فی الحقیقت کذب کے اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے اور اندر ہی اندرسے ایک دیمک لگ جاتی ہے۔ایک جھُوٹ کے لیے پھر اسے بہت سے جھُوٹ تراشنے پڑتے ہیں،کیونکہ اس جھُوٹ کو سچائی کا رنگ دینا ہوتا ہے۔اس طرح اندر ہی اندر اس کے اخلاقی اور رُوحانی قویٰ زائل ہو جاتے ہیں اور پھر اُسے یہانتک جرات اور دلیری ہو جاتی ہے کہ خداتعالیٰ پر بھی افتراء کر لیتا ہے اور خداتعالیٰ کے مُرسلوں اور مامُوروں کی تکذیب بھی کر دیتا ہے اور خداتعالیٰ کے نزدیک اظلم ٹھہر جاتا ہے۔جیساکے اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے من اظلم ممن افتری علی اللہ کذباً اوکذب باٰیٰتہ(الانعام:۲۱)یعنی اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا باندھے یا اس کی آیات کی تکذیب کرے۔یقینا یاد رکھو کہ جھوت بہت ہی بُری بلا ہے جو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔اس سے بڑھ کر جھوٹ کا خطرناک نتیجہ اور کیا ہو گا کہ انسان خدا تعالیٰ کے مرسلوں اور اُس کی آیات کی تکذیب کر کے سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔پس تمھارے لیے یہ ضروری بات ہے کہ صدق اختیار کرو۔
صدق کے متعلق حضرت سید عبدالقادر جیلانی کا واقعہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے
ذکر میں درج ہے کہ جب وہ اپنے گھر سے طلب علم کے لیے نکلے،تو آپ کی والدہ صاحبہؓنے ان کے حصہ کی اسی اشرفیاں اُن کی بغل کے نیچے پیراہن میں سی دیں اور یہ نصیحت کی کہ بیٹاجھُوٹ ہر گز نہ بولنا۔حضرت سید عبدالقادر جب گھر سے رخصت ہوئے،تو پہلی ہی منزل میں ایک جنگل میں سے اُن کا گزر ہوا۔جہاں چوروں اور قزاقوں کا ایک بڑا قافلہ رہتا تھا۔جہاں اُن کو چوروں کا ایک گروہ ملا۔اُنھوں نے آپؒ کو پکڑکر پُوچھا کہ تمھارے پاس کیا ہے؟آپؒنے دیکھا کہ یہ توپہلی ہی منزل میںامتحان درپیش آیا۔اپنی والدہ صاحبہؓ کی آخری نصیحت پر غور کی اور فوراًجواب دیا کہ میرے پاس اسی اشرفیاںہیں جو میری بغل کے نیچے میری والدہ صاحبہ نے سی دی ہیں۔وہ چوریہ سُن کر سخت حیران ہوئے کہ یہ فقیر کیا کہتاہے!ایساراستباز ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔وہ آپ کو پکڑ کر اپنے سردار کے پاس لے گئے اور سارا قصہ بیان کیا۔اس نے بھی جب آپؒ سے سوال کیا۔تب بھی آپؒ نے وہی جواب دیا۔آخر جب آپ کے پیراہن کے اس حصہ کو پھاڑ کر دیکھا گیا،توواقعی اس میں اسی اشرفیاں موجود تھیں۔اُن سب کو حیرانی ہوئی۔اس پر اُن کے سردار نے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے۔اس پر آپؒ نے اپنی والدہ صاحبہ کی نصیحت کا ذکر کر دیا اور کہا کہ میں طلب دین کے لیے گھر سے نکلاہوں،اگر پہلی ہی منزل پر جھوٹ بولتا تو پھر کیا حاصل کر سکتا ۔اس لئے میں نے سچ کو نہیں چھوڑا ۔جب آپ نے یہ بیان فرمایا،تو قزاقوں کا سردار چیخ مار کر رو پڑا اور آپ کے قدموں میں گر گیا اور اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی۔کہتے ہیں کہ آپ کا سب سے پہلا مرید یہی شخص تھا۔
غرض صدق ایسی شے ہے جو انسان کو مشکل سے مشکل وقت میں بھی نجات دلا دیتی ہے۔سعدی نے سچ کہا ہے کی ؎ کس ندیدم کہ گم شد از راہ راست۔پس جس قدر انسان صدق کو اختیار کرتا ہے اور صدق سے محبت کرتا ہے اسی قدر اس کے دل میں خدا تعالیٰ کے کلام اور انبیاء کی محبت اور معرفت پیدا ہوتی ہے۔کیونکہ وہ تمام راسبازوں کے نمونے اور چشمے ہوتے ہیں۔کونو مع الصدقین(التوبہ:۱۱۹)کا ارشاد اسی اصول پر ہے۔
صدیق پر قرآن کریم کے معارف کا فیضان مختصر یہ کہ دوسرا کمال انعمت علیہم میں صدیقوں کا کمال ہے اور اس کمال
کے حاصل کرنے پر قرآن شریف کے حقائق اور معارف کھلتے ہیں،لیکن یہ فضل اور فیض بھی محض تائید الہی سے آتا ہے۔ہمارا تو مذہب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی تائید اور فضل کے بغیر ایک انگلی کا ہلانا بھی مشکل ہے۔ہاں یہ انسان کا فرض ہے کہ سعی اور مجاہدہ کرے۔جہاں تک اس سے ممکن ہو اور اس کی توفیق بھی خدا تعالیٰ سے ہی چاہی۔کبھی اس سے مایوس نہ ہو۔کیونکہ مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔جیسا کہ خود بھی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لا یا یئس من روح اللہ الا القوم الکفرون(یوسف:۸۸)اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کافر ناامید ہوتے ہیں۔نا امیدی بہت ہی بری بلا ہے۔اصل میں نا امید وہ ہوتا ہے،جو خدا تعالیٰ پر بدظنی کرتا ہے۔
بد ظنی صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے یہ خوب یاد رکھو کہ ساری خرابیاں اور برائیاں بد ظنی سے پیدا ہوتی ہیں۔اس لئے اللہ
تعالیٰ نے اس سے بہت منع فرمایا ہے اور پھر فرمایا کہ ان بعض الظن اثم(الحجرات:۱۳)اگر مولوی لوگ ہم سے بد ظنی نہ کرتے اور صدق و استقلال کے ساتھ وہ ہماری باتیں سنتے،ہماری کتابیں پڑھتے اور ہمارے پاس رہ کر ہمارے حالات کا مشاہدہ کرتے،تو ان الزامات کو جو وہ ہم پر لگاتے ہین،ہر گز نہ لگاتے۔لیکن جب انہوں نے خدا تعالٰی کے ارشاد کی عظمت نہ کی اور اس پر کار بند نہ ہوئے،تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھ پر بد ظنی کی اور میری جماعت پر بھی بد ظنی کی اور جھوٹے الزامات اور اتہامات لگانے شروع کر دئے۔یہاں تک کہ بعض نے بڑی بے باکی کے ساتھ لکھ دیا کہ یہ تو دہریوں کا گروہ ہے اور یہ لوگ نمازیں نہیں پڑھتے۔روزے نہیں رکھتے۔وغیرہ وغیرہ۔اب اگر وہ اس بد ظنی سے بچتے تو ان کو جھوٹ کی *** کے نیچے نہ آنا پڑتا اور وہ اس سے بچ جاتے۔میں سچ کہتا ہوں کہ بد ظنی بہت ہی بری بلا ہے جو انسان کے ایمان کو تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے دور پھینک دیتی ہے اور دوستوں کو دشمن بنا دیتی ہے۔صدیقوں کے کمال حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان بد ظنی سے بہت ہی بچے۔اور اگر کسی کی نسبت کو ئی سوء ظن پیدا ہو،تو کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرے،تا کہ اس معصیت اور اس کے برے نتیجہ سے بچ جاوے جو اس بدظنی کے پیچھے آنیوالا ہے۔اس کو کبھی بھی معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہیے۔یہ بہت ہی خطرناک بیماری ہے جس سے انسان بہت جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔
غرض بد ظنی انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔یہاں تک لکھاہے کہ جب دوزخی لوگ جہنم میںڈالے جائیں گے،تو اللہ تعالیٰ ان سے یہی فرمائے گا کہ تم نے اللہ تعالیٰ پر بد ظنی کی۔بعض لوگ اس خیال سے بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ خطا کاروں کو معاف کر دے گا اور نیکو کاروں کو عذاب دے گا۔ایسا خیال بھی بد ظنی ہے۔اس لئے اس کے صفت عدل کے سراسر خلاف ہے۔گویا نیکی اور اس کے نتائج جو قرآن شریف میں اس نے مقرر فرمائے ہیں،بالکل ضائع کر دینا اور بے سود ٹھہرانا ہے۔پس خوب یاد رکھو کہ بدظنی کا انجام جہنم ہے۔اس کو معمولی مرض نہ سمجھو۔بد ظنی سے نا امیدی اور نا امیدی سے جرائم اور جرائم سے جہنم ملتا ہے۔بد ظنی صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے۔اس لئے تم اس سے بچو اور صدیق کے کمالات حاصل کرنے کے لئے دعائیں کرو۔
حضرت ابو بکر صدیق ؓ کا بے نظیر صدق آنحضرت صلی ا للہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو صدیق کا خطاب دیا ہے،
تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ میں کیا کیا کمالات تھے۔آنحضرت صلی ا للہ علیہ والہ وسلم نے یہ بھی فرمایاہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اس چیز کی وجہ سے ہے جو اس کے دل کے اندر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو حقیقت میں حضرت ابو بکرصدیق نے جو صدق دکھایا،اس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔اور سچ تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں جو شخص صدیق کے کمالات ھاصل کرنے کی خواہش کرے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ابو بکری خصلت اور فطرت کو اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو مجاہدہ کرے اور پھر حتیٰ المقدور دعا سے کام لے۔جب تک ابو بکری فطرت کا سایہ اپنے اوپر ڈال نہیں لیتا اور اسی رنگ میں رنگین ہو جاتا ۔صدیقی کمالات حاصل نہیں ہو سکتے۔
ابو بکری فطرت کیا ہے؟ ابو بکری فطرت کیا ہے؟اس پر مفصل بحث اور کلام کا یہ موقعہ نہیں،کیونکہ اس کی تفصیلی بیان کیلئے بہت وقت
درکار ہے۔میں مختصراً ایک واقعہ بیان کر دیتا ہوں اور وہ یہ کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نبوت کا اظہار فرمایا۔اس وقت حضرت ابو بکرؓ شام کی طرف سوداگری کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔جب واپس آئے،تو ابھی راستے میں ہی تھے کہ ایک شخص آپ سے ملا۔آپ نے اس سے مکہ کے حالات دریافت فرمائے اور پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناو۔ جیسا کہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب ناسان سفر سے واپس آتا ہے،تو راستہ میں اگر کوئی اہل وطن مل جائے۔تو اس سے اپنے وطن کے حالات دریافت کرتا ہے۔اس شخص نے جواب دیا کہ نئی بات یہ ہے کہ تیرے دوست محمد نے پیغمبری کا دعویٰ کیا ہے۔آپ نے یہ سنتے ہی فرمایا کہ اگر اس نے یہ دعویٰ کیا ہے،تو بلا شبہ وہ سچا ہے۔اسی ایک واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر آپ کو کس قدرحسن ظن تھا۔معجزے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ معجزہ وہ شخص مانگتا ہے جو مدعی کے حالات سے ناواقف ہو اور جہاں غیرت ہو اور مزید تسلی کی ضرورت ہو،لیکن جس شخص کو حالات سے پوری واقفیت ہو تو اسے معجزے کی ضرورت ہی کیا ہے۔الغرض حضرت ابو بکر صدیقؓ راستہ میں ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دعویٰ نبوت سن کر ایمان لے آئے۔پھر جب مکہ میں پہنچے تو آنحضرتؐکی خدمت مبارک میں حاضر ہو کر دریافت کیا کہ آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہ درست ہے ۔اس پرحضرت ابو بکر صدیق نے کہا کہ آپ گواہ رہیں کہ میں آپ کا پہلا مصدق ہوں۔آپؓ کا ایسا کہنا محض قول ہی قول نہ تھابلکہ آپ نے اپنے افعال سے اسے ثابت کر دکھایا اور مرتے دم تک اسے نبھایا اور بعد مرنے کے بھی ساتھ نہ چھوڑا۔
قول اور فعل میں مطابقت درحقیقت اس امر کی بہت بڑی ضرورت ہے کہ انسان کا قول اور فعل باہم مطابقت رکھتے ہوں۔اگر ان میں
مطابقت نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا:اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسکم(البقرہ:۴۵)یعنی تم لوگوں کو تو نیکی کا امر کرتے ہو،مگر اپنی جانوں کو اس نیکی کے امر کا مخاطب نہیں بناتے،بلکہ بھول جاتے ہو۔اور پھر دوسری جگہ فرمایا:لم تقولون مالا تفعلون(الصف:۳)مومن کو دو رنگی نہیں اختیار کرنی چاہیے۔بزدلی اور نفاق ہر دو مومن سے دور رہتے ہیں۔ہمیشہ اپنے قول اور فعل کو درست اور مطابق رکھو۔جیسا کہ صحابہ کرامؓ نے اپنی زندگیوں میں کر کے دکھا دیا،ایسا ہی تم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے صدق اور وفا کے نمونے دکھاو۔
حضرت ابو بکر صدیقؓ کا نمونہ اپنے سامنے رکھو حضرت ابو بکرصدیقؓ کا نمونہ ہمیشہ اپنے سامنے رکھو۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس زمانے پر غور کرو کہ جب دشمن قریش ہر طرف سے شرارت پر تلے ہوئے تھے اور انہوں نے آپ کے قتل کا منصوبہ کیا۔وہ زمانہ بڑا ابتلا کا زمانہ تھا۔اس وقت حضرت ابو بکر صدیقؓ نے جو حق رفاقت ادا کیا۔اس کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی۔یہ طاقت اور قوت بجز صدق ایمان کے ہر گز نہیں آسکتی۔آج جس قدر تم لوگ بیٹھے ہوئے ہو۔اپنی اپنی جگہ سوچو کہ اگر اس قسم کا کوئی ابتلاء ہم پر آجائے۔تو کتنے ہیں جو ساتھ دینے کو تیار ہوں۔مثلاً گورنمنٹ کی طرف سے ہی تفتیش شروع ہو جائے کہ کس کس شخص نے اس شخص کی بیعت کی ہے،تو کتنے ہون گے جو دلیری کے ساتھ یہ کہہ دیں کہ ہم مبایعین میں داخل ہیں۔میں جانتا ہون کہ یہ بات سن کر بعض لوگوں کے ہاتھ پاوں سن ہو جائیں گے اور ان کو فوراً اپنی جائدادوںاور رشتہ داروں کا خیال آجائے گاکہ ان کو چھوڑنا پڑے گا۔
مشکلات کے وقت ہی ساتھ دینا ہمیشہ کامل الایمان لوگوں کا کام ہوتا ہے،اس لئے جب تک انسان عملی طور پر ایمان کو اپنے اندر داخل نہ کرے۔محض قول سے کچھ نہیں بنتا اور بہانہ سازی اس وقت تک دور ہی نہیں ہوتی۔عملی طور پر جب مصیبت کا وقت ہو۔تو اس وقت ثابت قدم نکلنے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔حضرت مسیح کے حواری اس آخری گھڑی میں جو ان کی مصیبت کی گھڑی تھی ۔انہیں تنہا چھوڑ کر بھاگ نکلے اور بعض نے تو منہ کے سامنے ہی آپ پر *** کر دی۔
حقیقت میں یہ بڑی غیرت کا مقام ہے۔حضرت امام حسینؓ پر بھی ایک ایسا وقت آیا تھا کہ جب مسلم نے۷۰ ہزار آدمیوں کو نماز پڑھائی اور ان سے حضرت امام حسین کی رفاقت کا عہد لیا،مگر جب کسی شخص نے یزید کے آنے کی خبر دی تو سب کے سب آپ کو تنہا چھوڑ گئے۔
عمل ایمان کا زیور ہے اس قسم کے واقعات بہت ڈراتے ہیں،اس لئے اپنے ایمانوں کو وزن کر و۔عمل ایمان کا زیور ہے۔اگر انسان کی عملی
حالت درست نہیں،تو ایمان بھی نہیں ہے۔مومن حسین ہوتا ہے۔جس طرح ایک خوبصورت انسان کو معمولی اور ہلکا سا زیور بھی پہنا دیا جائے تو وہ اسے زیادہ خوبصورت بنا دیتا ہے۔اگر وہ بد عمل ہے تو پھر کچھ بھی نہیں۔انسان کے اندر جب حقیقی ایمان پیدا ہو جاتا ہے،تو اس کو اعمال میں ایک خاص لذت آتی ہے۔اور اس کی معرفت کی آنکھ کھل جاتی ہے۔وہ اس طرح نماز پڑھتا ہے،جس طرح نماز پڑھنے کا حق ہوتا ہے۔گناہوں سے اسے بیزاری پیدا ہو جاتی ہے۔ناپاک مجلس سے نفرت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اور رسول کی عظمت اور جلال کے اظہار کے لئے اپنے دل میں ایک خاص جوش اور تڑپ پاتا ہے۔ایسا ایمان اسے حضرت مسیح کی طرح صلیب پر بھی چڑھنے سے نہیں روکتا۔وہ خدا تعالیٰ کے لئے اور صرف خدا تعالیٰ کے لئے حضرت ابراہیم ؑ کی طرح آگ میں بھی پڑ جانے سے راضی ہوتا ہے۔جب وہ اپنی رضا کو رضائے الہی کے ماتحت کر دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ جو علیم بذات الصدور ہے،اس کا محافظ اور نگران ہو جاتا ہے اور اسے صلیب پر سے بھی زندہ اتار لیتا ہے اور آگ میں سے بھی صحیح سلامت نکال لاتا ہے،مگر ان عجائبات کو وہی لوگ دیکھا کرتے ہیں،جو اللہ تعالیٰ پر پورا ایمان رکھتے ہیں۔
غرض حضرت ابو بکر صدیقؓ کا صدق اس مصیبت کے وقت ظاہر ہوا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا محاصرہ کیا گیا۔گو بعض کفا ر کی رائے اخراج کی بھی تھی۔مگر اصل مقصد اور اصل رائے آپ کے قتل پر تھی۔ایسی حالت میں حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے صدق اور وفا کا وہ نمونہ دکھایا۔جو ابدا لآباد تک کے لئے نمونہ رہے گا۔اس مصیبت کی گھڑی میںآنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ انتخاب ہی حضرت ابو بکر صدیقؓ کی صداقت اور اعلی وفاداری کی ایک زبر دست دلیل ہے۔دیکھو۔اگر وائسرائے ہند کسی شخص کو کسی خاص کام کے لئے انتخاب کر لے تو اس کی رائے صائب اور بہتر ہو گی یا ایک چوکیدا ر کی۔ماننا پڑے گا کہ وائسرائے کا انتخاب بہر حال موزوں اور مناسب ہو گا،کیونکہ جس حال میں کہ وہ سلطنت کی طرف سے نائب السلطنت مقرر کیا گیا ہے اور اس کی وفاداری،فراست اور پختہ کاری پر سلطنت نے اعتماد کیا ہے۔تب ہی تو زمام سلطنت اس کے ہاتھ میں دی ہے۔پھر اس کی صائب تدبیری اور معاملہ فہمی کو پس پشت ڈال کر ایک چوکیدار کے انتخاب اور رائے کو صحیح سمجھ لینا نامناسب امر ہے۔
ہجرت میں رفاقت کے لئے حضرت ابو بکرؓ کے انتخاب کا سر یہی حال آنحضرت صلی الہ علیہ والہ وسلم
کے انتخاب کا تھا۔اس وقت آپ کے پاس ستر اسی صحابہ موجود تھے،جن میں حضرت علی ؓ بھی تھے