السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ
غیرتِ اسلامی کو اپیل
کیوں نہیں لوگو۔ تمھیں حق کا خیال
دل میں اُٹھتا ہے مرے سَو سَو اُبال
اس قدر کِین و تعصُّب بڑھ گیا
جس سے کچھ ایماں جو تھا وہ سڑ گیا
کیا یہی تقوٰی یہی اسلام تھا
جس کے باعث سے تمہارا نام تھا
حقیقۃ الوحی صفحہ119مطبوعہ 1907ء
قادیان کے آریہ اور ہم مطبوعہ 1907ء
آریوں سے خطاب
عزیزو! دوستو! بھائیو! سنو بات
خدا بخشے تمہیں عالی خیالات
ہمیں کچھ کِیں نہیں تم سے پیارو
نہ کِیں کی بات ہے تم خود بچارو
اگر کھینچے کوئی کینے کی تلوار
تو اس سے کب ملے بچھڑا ہوا یار
غرض پَند و نصیحت ہے نہ کچھ اور
خدا کے واسطے تم خود کرو غور
کہ...
شان اسلام
اسلام سے نہ بھاگو راہِ ہدیٰ یہی ہے
اے سونے والو جاگو! شمس الضحٰی یہی ہے
مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا
اَب آسماں کے نیچے دینِ خدا یہی ہے
وہ دِلستاں نہاں ہے کِس راہ سے اُس کو دیکھیں
اِن مشکلوں کا یارو مشکل کُشا یہی ہے
باطن سِیہ ہیں جن کے اِس دیں سے ہیں وہ منکر
پر اَے...
قادیان کے آریہ
آریوں پر ہے صد ہزار افسوس
دل میں آتا ہے بار بار افسوس
ہوگئے حق کے سخت نافرماں
کر دیا دیں کو قوم پر قُرباں
وہ نشاں جس کی روشنی سے جہاں
ہوکے بیدار ہوگیا لرزاں
ان نشانوں سے ہیں یہ انکاری
پَر کہاں تک چلے گی طرّاری
ان کے باطن میں اِک اندھیرا ہے
کین و نخوت نے آکے گھیرا ہے...
اِنذار
دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے
پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے
وہ جو ماہِ فروری میں تُم نے دیکھا زلزلہ
تُم یقیں سمجھو کہ وہ اِک زَجر سمجھانے کو ہے
آنکھ کے پانی سے یارو! کچھ کرو اِس کا علاج
آسماں اَے غافلو اب آگ برسانے کو ہے
کیوں نہ آویں زلزلے تقوٰی کی رہ گم ہو گئی...
پیشگوئی زلزلہء عظیمہ
سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقتِ خواب ہے
جو خبر دی وحیءِ حق نے اُس سے دل بیتاب ہے
زلزلہ سے دیکھتا ہوں میں زمیں زیر و زبر
وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے
ہے سرِ رہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم
نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے
کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اِس سَیل سے...
آریوں کو دعوتِ حق
اے آریہ سماج پھنسو مت عذاب میں
کیوں مبتلا ہو یار وخیالِ خراب میں
اے قوم آریہ تیرے دل کو یہ کیا ہوا
تو جاگتی ہے یا تیری باتیں ہیں خواب میں
کیا وہ خدا جو ہے تیری جاں کا خدا نہیں
ایماں کی بُو نہیں ترے ایسے جواب میں
گر عاشقوں کی روح نہیں اُس کے ہاتھ سے
پھر غیر کےلئے ہیں وہ کیوں...
نسیمِ دعوت
نام اس کا" نسیمِ دعوت "ہے
آریوں کے لئے یہ رحمت ہے
دِل بیمار کا یہ درماں ہے
طالبوں کا یہ یارِ خلوت ہے
کفر کے زہر کو یہ ہے تریاق
ہر ورق اس کا جامِ صحت ہے
غور کر کے اسے پڑھو پیارو
یہ خدا کے لئے نصیحت ہے
خاکساری سے ہم نے لکھا
نہ تو سختی نہ کوئی شدّت ہے
قوم سے مت ڈرو خدا سے ڈرو
آخر...
جوشِ صداقت
کیوں نہیں لوگو تمھیں حق کا خیال
دِل میں آتا ہے مِرے سَو سَو اُبال
آنکھ تر ہے دِل میں میرے درد ہے
کیوں دِلوں پر اِس قدر یہ گرد ہے
دِل ہوا جاتا ہے ہردم بے قرار
کِس بیاباں میں نکالوں یہ غبار
ہوگئے ہم درد سے زیر و زبر
مَر گئے ہم پر نہیں تم کو خبر
آسماں پر غافلو اِک جوش ہے
کچھ تو...
تعلق باللہ
کبھی نصرت نہیں ملتی درِ مولیٰ سے گندوں کو
کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو
وُہی اُس کے مُقرَّب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں
نہیں راہ اُس کی عالی بارگہ تک خود پسندوں کو
یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اُس سے قربت کو
اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ سب کمندوں کو
ضمیمہ تریاق القلوب نمبر 5...
اشاعتِ دین بزورِ شمشیر حرام ہے
اب چھوڑ دو جہاد1 کا اے دوستو خیال
دیں کیلئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
اب آگیا مسیح جو دیں کا امام ہے
دیں کی تمام جنگوں کا اب اختتام ہے
اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے
اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے
دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا اب جہاد
منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے...
شانِ احمدِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
زندگی بخش جامِ احمد ہے
کیا ہی پیارا یہ نامِ احمد ہے
لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا
سب سے بڑھ کر مقامِ احمد ہے
باغِ احمد سے ہم نے پھل کھایا
میرا بستاں کلامِ احمد ہے
ابنِ مریمؑ کے ذکر کو چھوڑو
اُس سے بہتر غُلامِ احمد ہے
دافع البلاء صفحہ20مطبوعہ 1902ء
بشیر احمد،شریف احمداور مبارکہ کی آمین
خدایا اے میرے پیارے خدایا
یہ کیسے ہیں ترے مجھ پر عطایا
کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا
کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا
بشیر احمد جسے تونے پڑھایا
شفا دی آنکھ کو بینا بنایا
شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا
کہ اُس کو تونے خود فرقاں سکھایا
یہ چھوٹی عمر پر جب...
معرفت حق
آوازآرہی ہے یہ فونو گراف سے
ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے
جب تک عمل نہیں ہے دل پاک و صاف سے
کمتر نہیں یہ مشغلہ بت کے طواف سے
باہر نہیں اگر دل مردہ غلاف سے
حاصل ہی کیا ہے جنگ و جدال و خلاف سے
وہ دیں ہی کیا ہے جس میں خدا سے نشاں نہ ہو
تائیدِ حق نہ ہو مددِ آسماں نہ ہو
مذہب...
اُمُّ الکتاب
اے دوستو جو پڑھتے ہو اُمّ الکتاب کو
اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو
سوچو دعاء فاتحہ کو پڑھ کے بار بار
کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار
دیکھو خدا نے تم کو بتائی دعا یہی
اس کے حبیب نے بھی پڑھائی دعا یہی
پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں
جاتے ہو اس کی رہ سے در بے نیاز میں
اس کی...
خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان
حضرت اماں جان
(سیدہ نصرت جہاں بیگم)
ہے عجب میرے خدا میرے پہ احساں تیرا
کس طرح شکر کروں اے مرے سلطاں تیرا
ایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق
میرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا
سر سے پا تک ہیں الٰہی تیرے احساں مجھ پر
مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا
تو...
محمود کی آمین
حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی
ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی
غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یارجانی
دل میں میرے یہی ہی سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اسکی عظمت
لرزاں ہیں اہل قربت...
تاثیر صداقت
واہ رے زور صداقت خوب دکھلایا اثر
ہوگیا نانک نثار دین احمد ؐسربسر
جب نظر پڑتی ہے اس چولہ کے ہر ہر لفظ پر
سامنے آنکھوں کے آجاتا ہے وہ فرخ گہر
دیکھواپنے دیں کو کس کس صدق سے دکھلا گیا
وہ بہادر تھا نہ رکھتا تھا کسی دشمن سے ڈر
ست بچن صفحہ52مطبوعہ 1895ء
چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ
یہی پاک چولا ہے سکھوں کا تاج
یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج
یہی ہے کہ نوروں سے معمور ہے
جو دور اِس سے اُس سے خدا دور ہے
یہی جنم ساکھی میں مذکور ہے
جو انگد سے اس وقت مشہور ہے
اسی پر وہ آیات ہیں بیّنات
کہ جن سے ملے جاودانی حیات
یہ نانک کو خلعت ملا سرفراز
خدا سے...
اسلام اور بانیءاسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق
ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے
کوئی دیں۔ دینِ محمدؐ سا نہ پایا ہم نے
کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلاوے
یہ ثمر باغ محمدؐ سے ہی کھایا ہم نے
ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا
نور ہے نور اٹھو دیکھو سنایا ہم نے
اور دینوں کو جو دیکھا تو کہیں...
This site uses cookies to help personalise content, tailor your experience and to keep you logged in if you register.
By continuing to use this site, you are consenting to our use of cookies.