• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

kalam-maseehe-maood-as

  1. MindRoasterMir

    درثمین ۔ متفرق اشعار

    متفرق اشعار نہیں محصور ہر گز راستہ قدرت نمائی کا خدا کی قدرتوں کا حصر دعوٰی ہے خدائی کا براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ401مطبوعہ 1884ء قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے اعلان مطبوعہ...
  2. MindRoasterMir

    درثمین ۔ ہجومِ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق ۔ اِک نہ اِک دن پیش ہو گا تُو فنا کے سامنے

    ہجومِ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق اِک نہ اِک دن پیش ہو گا تُو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہو گی تجھے دنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکمِ خدا کے سامنے مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و اَلَم فکر و بلا کے سامنے بارگاہِ ایزدی سے تُو نہ...
  3. MindRoasterMir

    درثمین ۔ بدظنی سے بچو ۔ اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے

    بدظنی سے بچو اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے تو پھر کیوں ظنِ بد سے ڈر نہیں ہے کوئی جو ظنِ بد رکھتا ہے عادت بدی سے خود وہ رکھتا ہے اِرادت گمانِ بد شیاطیں کا ہے پیشہ نہ اہلِ عفت و دیں کا ہے پیشہ تمہارے دل میں شیطاں دے ہے بچے اسی سے ہیں تمہارے کام کچے وہی کرتا ہے ظنِّ بد بِلا رَیب کہ جو رکھتا ہے...
  4. MindRoasterMir

    درثمین ۔ پیشگوئی جنگِ عظیم ۔ یہ نشانِ زلزلہ جو ہو چکا منگل کے دن

    پیشگوئی جنگِ عظیم یہ نشانِ زلزلہ جو ہو چکا منگل کے دن وہ تو اِک لقمہ تھا جو تم کو کھلایا ہے نہار اِک ضیافت ہے بڑی اے غافلو کچھ دن کے بعد جس کی دیتا ہے خبر فُرقاں میں رحماں بار بار فاسقوں اور فاجروں پر وہ گھڑی دُشوار ہے جس سے قیمہ بن کے پھر دیکھیں گے قیمہ کا بگھار خوب کھل جائے گا لوگوں پہ کہ...
  5. MindRoasterMir

    درثمین ۔ درسِ توحید ۔ وہ دیکھتا ہے غیروں سے کیوں دل لگاتے ہو

    درسِ توحید وہ دیکھتا ہے غیروں سے کیوں دل لگاتے ہو جو کچھ بتوں میں پاتے ہو اُس میں وہ کیا نہیں سورج پہ غور کر کے نہ پائی وہ روشنی جب چاند کو بھی دیکھا تو اُس یار سا نہیں واحِد ہے لاشریک ہے اور لازوال ہے سب موت کا شکار ہیں اُس کو فنا نہیں سب خیر ہے اِسی میں کہ اُس سے لگاؤ دِل ڈھونڈو اُسی کو...
  6. MindRoasterMir

    درثمین ۔ مُناجات اور تبلیغِ حق ۔ اے خدا اے کارساز وعیب پوش و کردگار

    مُناجات اور تبلیغِ حق اے خدا اے کارساز وعیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار کس طرح تیرا کروں اے ذوالمنن شکر و سپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار بدگمانوں سے بچایا مجھ کو خود بن کر گواہ کردیا دشمن کو اک حملہ سے مغلوب اور خوار کام جو کرتے ہیں تیری رہ میں پاتے ہیں جزا...
  7. MindRoasterMir

    درثمین ۔ محاسنِ قرآن کریم ۔ ہے شکر ربِّ عزّوجل خارج از بیان

    محاسنِ قرآن کریم ہے شکر ربِّ عزّوجل خارج از بیان جس کی کلام سے ہمیں اُس کا ملا نشاں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں اُس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہوگیا وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہوگیا اُس نے درختِ دل کو معارف کا پھل دیا ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا...
  8. MindRoasterMir

    درثمین ۔ لوحِ مزار میرزا مبارک احمد ۔ جگر کا ٹکڑا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک خُو تھا

    لوحِ مزار میرزا مبارک احمد جگر کا ٹکڑا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک خُو تھا وہ آج ہم جدا ہوا ہے ہمارے دل کو حزیں بنا کر کہا کہ ''آئی ہے نیند مجھ کو'' یہی تھا آخر کا قول لیکن کچھ ایسے سوئے کہ پھر نہ جاگے تھکے بھی ہم پھر جگا جگا کر برس تھے آٹھ اور کچھ مہینے کہ جب خدا نے اُسے بلایا بلانے والا...
  9. MindRoasterMir

    درثمین ۔ بھائی کو ستایا ۔ مبارک کو میں نے ستایا نہیں

    بھائی کو ستایا مبارک کو میں نے ستایا نہیں کبھی میرے دل میں یہ آیا نہیں میں بھائی کو کیونکر ستا سکتی ہوں وہ کیا میری امّاں کا جایا نہیں الٰہی خطا کر دے میری معاف کہ تجھ بِن تو ربّ البرایا نہیں! الفضل 7 جولائی 1943ء ایک دفعہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ...
  10. MindRoasterMir

    درثمین ۔ اِنذاروتبشیر ۔ پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ کے آنے کے دن

    اِنذاروتبشیر پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ کے آنے کے دن زلزلہ کیا ہے اِس جہاں سے کُوچ کر جانے کے دن تُم تو ہو آرام میں ۔پر اپنا قصہ کیا کہیں پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے سخت گھبرانے کے دن کیوں غضب بھڑکا؟ خدا کا مجھ سے پوچھو غافلو! ہو گئے ہیں اس کا موجب میرے جھٹلانے کے دن غیر کیا جانے کہ غیرت اُس کی...
  11. MindRoasterMir

    درثمین ۔ اِتمامِ حجت ۔ نشاں کودیکھ کر انکار کب تک پیش جائے گا

    اِتمامِ حجت نشاں کودیکھ کر انکار کب تک پیش جائے گا ارے اک اور جھوٹوں پر قیامت آنے والی ہے یہ کیا عادت ہے کیوں سچی گواہی کو چھپاتا ہے تری اک روز اے گستاخ شامت آنے والی ہے ترے مکروں سے اے جاہل مرا نقصاں نہیں ہرگز کہ یہ جاں آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں...
  12. MindRoasterMir

    درثمین ۔ اللہ تعالیٰ کو خاکساری پسند ہے ۔ الٰہی بخش کے کیسے تھے تیر

    اللہ تعالیٰ کو خاکساری پسند ہے الٰہی بخش کے کیسے تھے تیر کہ آخر ہو گیا ان کا وہ نخچیر اسی پر اس کی *** کی پڑی مار کوئی ہم کو تو سمجھاوے یہ اسرار تکبر سے نہیں ملتا وہ دلدار ملے جو خاک سے اس کو ملے یار کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے پسند آتی ہے اس کو خاکساری تذلل ہی...
  13. MindRoasterMir

    درثمین ۔ توبہ سے عذاب ٹل جاتا ہے ۔ کیا تضرُّع اور توبہ سے نہیں ٹلتا عذاب

    توبہ سے عذاب ٹل جاتا ہے کیا تضرُّع اور توبہ سے نہیں ٹلتا عذاب کس کی یہ تعلیم ہے دکھلاؤ تم مجھ کو شِتاب اے عزیزو! اس قدر کیوں ہو گئے تم بے حیا کلمہ گو ہو کچھ تو لازِم ہے تمہیں خوفِ خدا تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ119مطبوعہ 1907ء
  14. MindRoasterMir

    درثمین ۔ غیرتِ اسلامی کو اپیل ۔کیوں نہیں لوگو۔ تمھیں حق کا خیال

    غیرتِ اسلامی کو اپیل کیوں نہیں لوگو۔ تمھیں حق کا خیال دل میں اُٹھتا ہے مرے سَو سَو اُبال اس قدر کِین و تعصُّب بڑھ گیا جس سے کچھ ایماں جو تھا وہ سڑ گیا کیا یہی تقوٰی یہی اسلام تھا جس کے باعث سے تمہارا نام تھا حقیقۃ الوحی صفحہ119مطبوعہ 1907ء
  15. MindRoasterMir

    درثمین ۔ آریوں سے خطاب ۔ عزیزو! دوستو! بھائیو! سنو بات

    قادیان کے آریہ اور ہم مطبوعہ 1907ء آریوں سے خطاب عزیزو! دوستو! بھائیو! سنو بات خدا بخشے تمہیں عالی خیالات ہمیں کچھ کِیں نہیں تم سے پیارو نہ کِیں کی بات ہے تم خود بچارو اگر کھینچے کوئی کینے کی تلوار تو اس سے کب ملے بچھڑا ہوا یار غرض پَند و نصیحت ہے نہ کچھ اور خدا کے واسطے تم خود کرو غور کہ...
  16. MindRoasterMir

    درثمین ۔ شان اسلام ۔ اسلام سے نہ بھاگو راہِ ہدیٰ یہی ہے

    شان اسلام اسلام سے نہ بھاگو راہِ ہدیٰ یہی ہے اے سونے والو جاگو! شمس الضحٰی یہی ہے مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا اَب آسماں کے نیچے دینِ خدا یہی ہے وہ دِلستاں نہاں ہے کِس راہ سے اُس کو دیکھیں اِن مشکلوں کا یارو مشکل کُشا یہی ہے باطن سِیہ ہیں جن کے اِس دیں سے ہیں وہ منکر پر اَے...
  17. MindRoasterMir

    درثمین ۔ قادیان کے آریہ ۔ آریوں پر ہے صد ہزار افسوس

    قادیان کے آریہ آریوں پر ہے صد ہزار افسوس دل میں آتا ہے بار بار افسوس ہوگئے حق کے سخت نافرماں کر دیا دیں کو قوم پر قُرباں وہ نشاں جس کی روشنی سے جہاں ہوکے بیدار ہوگیا لرزاں ان نشانوں سے ہیں یہ انکاری پَر کہاں تک چلے گی طرّاری ان کے باطن میں اِک اندھیرا ہے کین و نخوت نے آکے گھیرا ہے...
  18. MindRoasterMir

    درثمین ۔ اِنذار - دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے

    اِنذار دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے وہ جو ماہِ فروری میں تُم نے دیکھا زلزلہ تُم یقیں سمجھو کہ وہ اِک زَجر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یارو! کچھ کرو اِس کا علاج آسماں اَے غافلو اب آگ برسانے کو ہے کیوں نہ آویں زلزلے تقوٰی کی رہ گم ہو گئی...
  19. MindRoasterMir

    درثمین ۔ پیشگوئی زلزلہء عظیمہ ۔ سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقتِ خواب ہے

    پیشگوئی زلزلہء عظیمہ سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقتِ خواب ہے جو خبر دی وحیءِ حق نے اُس سے دل بیتاب ہے زلزلہ سے دیکھتا ہوں میں زمیں زیر و زبر وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے ہے سرِ رہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اِس سَیل سے...
  20. MindRoasterMir

    درٹمین ۔ آریوں کو دعوتِ حق ۔ اے آریہ سماج پھنسو مت عذاب میں

    آریوں کو دعوتِ حق اے آریہ سماج پھنسو مت عذاب میں کیوں مبتلا ہو یار وخیالِ خراب میں اے قوم آریہ تیرے دل کو یہ کیا ہوا تو جاگتی ہے یا تیری باتیں ہیں خواب میں کیا وہ خدا جو ہے تیری جاں کا خدا نہیں ایماں کی بُو نہیں ترے ایسے جواب میں گر عاشقوں کی روح نہیں اُس کے ہاتھ سے پھر غیر کےلئے ہیں وہ کیوں...
Top