السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ
سناتن دھرم
حضرت کرشن علیہ السلام کی آمدکی نشانیاں
(۱) شری کرشن جی خود فرماتے ہیں کہ:۔
’’ہے بھارت !جب دھرم کی نیستی اور ادھرم کا دور دورہ ہو جاتا ہے تب میں اوتار لیتا ہوں۔‘‘
(۲) پھر فرماتے ہیں:۔
’’کہ نیک لوگوں کی حفاظت اور بدوں کو نیست و نابود کرنے اور صراط مستقیم یعنی دین...
صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ازروئے ویدک دھرم
از مہاشہ محمد عمر صاحب مولوی فاضل
۱۔پہلا معیار:۔ ایشوری گیان حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی زندگی پاک اور پوتّر ہو۔ چنانچہ آریہ سماج کے بانی مہرشی دیانند سر سوتی جی نے ستیارتھ پرکاش میں لکھا ہے کہ چاروں رشیوں پر ہی کیوں وید کا گیان...
آریہ ہندو کا عقیدہ تناسخ
تناسخ کے معنے ہیں گناہوں اور نیکیوں کے باعث باربار جنم لینا۔آریوں کی طرف سے اثباتِ تناسخ کی بڑی اور ایک ہی دلیل انسانوں میں اختلاف کا پایا جانا ہے۔اس پر مندرجہ ذیل سوال پڑتے ہیں:۔
۱۔ ویدوں سے اس کا ثبوت دو کہ تناسخ کا مسئلہ برحق ہے۔نیز یہ کہ اس کی دلیل اختلاف ہے۔...
رُوح و مادہ ۔زمانہ و خلا کے غیر حادث ہونے پر نو اعتراضات منطقی و علمی
آریہ عقیدہ ۔ ہم صرف صانع کو قدیم اور غیر حادث مانتے ہیں مگر آریہ لوگ صانع کے علاوہ رُوح و مادہ زمانہ اور مکان یعنی خلا کو بھی قدیم مانتے ہیں۔دیکھو!
(عقائد آریہ منتویہ۱ ۱نادی پدارتھ صفحہ ۷۴۶۔)
اعتراضات:۔(۱) کہ...
روح و مادہ
حدوثِ روح اور مادہ کے اثبات پر ویدوں اور اپنشدوں سے
نقلی دلائل
۱۔’’اے انسانو!میں ایشور سب سے پہلے موجود اور ساری دنیا کا مالک ہوں ۔میں جگت کی پیدائش کا قدیم باعث ہوں۔تمام مال و دولت پر غالب اور اس کا بخشنے والا ہوں۔‘‘
(رگوید منڈل نمبر۱۰سوکت نمبر۴۸منقول از ستیارتھ پرکاش باب...
روح و مادہ
عقلی دلائل حدوث روح و مادہ پر
دلیل اوّل:۔ وہ قادر مطلق ہے۔سرب شکتی مان ہے۔پس چونکہ وہ قادرِ مطلق ہے اس لئے ہرکام وہ کرسکتا ہے۔ (البقرۃ :۱۴۹)
وَلِكُلٍّ۬ وِجۡهَةٌ هُوَ مُوَلِّيہَاۖ فَٱسۡتَبِقُواْ ٱلۡخَيۡرَٲتِۚ أَيۡنَ مَا تَكُونُواْ يَأۡتِ بِكُمُ ٱللَّهُ جَمِيعًاۚ إِنَّ...
روح و مادہ
آریوں کے دلائل کی تردید
دلیل اوّل:۔ خدا قدیم سے ہے اور اس کی صفات بھی قدیم سے ہیں اور منجملہ اس کی صفات کے مالک کی صفت بھی ہے اور مالک بغیر مملوک کے نہیں پایا جاتا۔پس ساتھ اس کا کوئی مملوک قدیم سے ہونا ضروری ہے اور وہ روح ومادہ ہے۔
جواب:۔ہم بھی مانتے ہیں کہ وہ قدیم سے مالک...
ویدک تہذیب کے نمونے
بعض دفعہ بعض بدزبان آریہ سماجی مسلم مناظرین کے سامنے بے سروپا روایات اور تفاسیر کے حوالے پڑھ دیتے ہیں مگر جب ان کو کہا جائے کہ یہ تحریرات جماعت احمدیہ کے مسلّمات میں سے نہیں ہیں۔لہٰذا حجّت نہیں تو آریہ سماجی جواب دیتے ہیں کہ یہ ترجمہ اور تفسیر ہماری طرف سے تو نہیں ہے...
آریہ عورتوں کو ویدک نصائح اور فرائض
۱۔ اے دیور نیوگی(دوسرے خاوند)کی خدمت کرنے والی عورت اور اے بیاہے ہوئے خاوند کی فرمانبردار بیوی(یعنی دو خاوند والی عورت۔مؤلّف)تو نیک اوصاف والی ہو ۔تو گھر کے کاروبار میں عمدہ اصول پر عمل کر اور اپنے پالے ہوئے جانوروں کی حفاظت کر۔اور عمدہ کمال و خوبی اور...
آریوں کے ناقابلِ عمل اصول
ضروری نوٹ:۔ ستیارتھ پرکاش مصنّفہ پنڈت دیانند کے جو حوالے یہاں درج کئے گئے ہیں اُن میں نمبر صفحہ ستیارتھ پرکاش کے نویں ایڈیشن شائع کردہ راجپال مینجر آریہ پستکالیہ انارکلی لاہور کو مدّنظر رکھ کر دیا گیا ہے یہ ستیارتھ پرکاش کا وہ اردو ترجمہ ہے جس کے مترجمین میں سوامی...
وید کی تعلیم خلاف عقل و سائنس
۱۔ ’’ہے دینے ہارے(والے)جیسے لینے والے پڑھانے اور اپدیش کرنے والوں کا میل کرے۔اور وہ آج بکرا وغیرہ جانوروں کے بیچ سے لینے لائق چیز کا چکنا حصّہ یعنی گھی دودھ وغیرہ اُدّلار (نکالا ہوا)کیا ہوا لیویں۔‘‘(اس سے بکرا گھی دینے والا ثابت ہوتا ہے) (تفسیر دیانندی...
وید کی تعلیم پرمیشور کے متعلق اور پرمیشور کا حُلیہ
پرمیشور ناقص اور کمزور:۔ ’’اے نہایت ہی قابل عبادت اور سب طرف سے روشن ایشورو عالم!یہ جو آپ کا محیط ہونا اور پرورش کرنا ہے۔اس سے آپ ترقی کو حاصل کریں اور دوسروں کو بڑھائیں آپ خود مضبوط ہوجیئے اور دوسروں کو مضبوط کیجئے۔‘‘ (یجر وید ادھیائے...
عجیب وغریب پُرلُطف ویدک دعائیں
۱۔ ’’اے پرمیشور و راجن!آپ بہت بولنے والے کو نزدیک ودیا والے کے لئے (آور)حد سے باہر والے کے لئے گونگے ظاہر کیجئے۔‘‘ (یجر وید ادھیائے ۱۹؍۳۰ صفحہ ۲۰)
دعائیں ہمیشہ مفید اور نیک چیزوں کے حصول کے لئے کی جاتی ہیں مگر یہ ویدک فلسفہ ہی الٹ ہے بھلا اگر...
آریہ سماج کے معیاروں کے مطابق وید الہامی نہیں
(از جناب مہاشہ محمد عمر صاحب مولوی فاضل)
(۱) معیار۔ ایشور کا گیان ابتداء میں ہونا چاہیے کیونکہ جن چیزوں پر انسانی زندگی کا دارومدار ہے پرماتما نے ان کو انسان کی پیدائش سے پہلے پیدا کیا اور مکمل پیدا کیا جیسے سورج۔
تردیدالف:۔ سورج کے...
وید کی حقیقت
وید اور قرآن کا مقابلہ نہیں ہو سکتاکیونکہ مقابلہ کے لئے میدان میں آنا ضروری ہے اور وید میدان میں نہیں آیا۔کیونکہ خود تمہارا عقیدہ ہے کہ وید کی زبان کسی قوم کی زبان نہیں کیونکہ اس طرح پکش پاتھ یعنی طرفداری ہوتی ہے اور اس وقت بھی سنسکرت کسی ملک کی زبان نہ تھی اور نہ اترتے وقت کسی...
منقولی دلائل
آریوں کا دعویٰ ہے کہ وید ابتدائے عالم میں اترے تھے۔ویدوں کے نازل ہونے سے پہلے کوئی مخلوق نہ تھی۔
(۱)’’اے لوگو!جو عالم ہمارے بالتشریح کہتے تھے ۔مذکورہ بالاتعلیم کا اور ہی پھل و کام کئے تھے۔‘‘ (یجر وید ادھیائے ۴۰ منتر ۱۳صفحہ ۲۰۴)
(۲)زمانہ قدیم کے دیو یعنی صاحب...
This site uses cookies to help personalise content, tailor your experience and to keep you logged in if you register.
By continuing to use this site, you are consenting to our use of cookies.